
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو بھی حکومت میں آئے اسے 5 سال پورے کرنے چاہئیں۔
تاشقند میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہنظام چلتے رہنا چاہیے، ملک میں مستحکم نظام کو آگے بڑھنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے باعث اسٹاک ایکس چینج کا گراف مسلسل نیچے آیا ہے۔
