
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے شہر پیر محل کا واحد کالج بنیادی سہولتیں محروم طلباء ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش سائنس کالج جوکہ ڈاکٹر فرید بخش نے اپنی ذاتی کوششوں سے چک 333 گ ب فرید آباد میں قائم کرکے اس علاقہ میں علم کی شمع روشن کی۔ 1908ء میں قائم ہونے والا پرائمری سکول آج ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ڈگری کالج تو بن چکا ہے اس وقت طلباء کی تعداد 1150 کے قریبا ہے لیکن کالج میں فر نچر ز، کلاس رومز، سائنس لیبارٹری، پینے کے پانی، سائیکل و موٹر سائیکل سٹینڈ اور طلباء کی آمد و رفت کیلئے سواری جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی۔
موجودہ ترقی یافتہ دور میں بھی فرنچرز نہ ہو نے کی وجہ سے کالج کے طلباء ٹاٹوں پر بیٹھ کر زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ مذکورہ کالج سکول کی عمارت میں انٹر اور بعد ازاں ڈگری کالج بنا اور آج تک اسی عمارت میں طلباء تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ کالج کے پرنسپل بشارت جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایجوکیشن اور سائیکالوجی ،کے مضامین کی کلاسیں منظور نہ ہونے کے باوجود طلباء کو اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم دی جارہی ہے
تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے چار لیکچر تھیٹر، چار لیبارٹریز، ایک آڈیٹوریم، سائیکل سٹینڈ، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک، واٹر فلٹریشن پلانٹ، چلر اور طلباء کی آمد و رفت کیلئے بس کی اشد ضرورت ہے۔ سماجی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف فوری نوٹس لے کر بنیادی سہولتیں فراہم کریں تصویر ہمراہ ہے
