
کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن اور ڈپٹی ہائی کمشنر جان ٹکناٹ نے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ گورنر ہاوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے۔
ان حالات میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے سرمایہ کاری سے متعلق اعلانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان پر مغربی دنیا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھروسہ بڑھ رہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ گورنر سندھ کی کاوشیں اور حکمت قابل تعریف ہے جنھوں نے برطانوی سرمایہ کاروں کو پاکستان خصوصا کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا۔
