Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ٹڈی دل کے لشکر اور حکومتی اقدامات

February 18, 2020 0 1 min read
Tidi Dil
Tidi Dil
Tidi Dil

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

گزشتہ دو ماہ سے ٹڈی دل نے پاکستان بھر میں کسانوں کے لئے خوف ودہشت پیدا کر رکھی ہے وطن عزیز پاکستان کے کئی علاقوں میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے حکومت پاکستان نے اس مسئلہ کو دیکھتے ہوئے ایمر جنسی ڈکلئیر کر رکھی ہے محکمہ زراعت دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے ، ہم پہلے یہ جانتے ہیں کہ ٹڈی دل کی پیدائش کیسے ہوتی ہے اور اتنی بڑی تعداد میں جب یہ کسی علاقہ پر حملہ کرتی ہیں تو چند لمحوں میں فصلوں درختوں کے پتے چٹ کر جاتی ہیں ،مادہ ٹڈی دل انڈے دینے کے لئے سخت اور بنجر زمین کا انتخاب کرتی ہے زمین پر دم سے اپنے انڈے کے بقدر سوراخ کرتی ہے جس میں وہ انڈا دیتی ہے وہیں رکھے رکھے زمین کی گرمی سے بچہ پیدا ہوجاتا ہے ،ہر مادہ ٹڈی 5 سے 7 دن کے وقفے سے 1 سے 5 پوڈز دے سکتی ہے۔

ہر پوڈ میں 30 سے 50 تک انڈے ہوتے ہیں،ٹڈی دل کی پوری دنیا میں 20 سپیشیز پائے جاتے ہیں صرف 3 عدد ٹڈی دل مل کر چند ہفتوں میں لاکھوں کا جھنڈ بنا سکتے ہیں ایک بالغ ٹڈی 8 سے 10 ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے 2 ہفتوں کے اندر ہی انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں اگر موسم اور ہوا موافق ہو تو ٹڈی 3000 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہیں ایک جھنڈ میں کروڑوں کی تعداد میں ٹڈیاں ہو سکتی ہیں ٹڈی 2 کلومیٹر اونچائی تک اڑ سکتی ہیں یہ زمین اور سمندر دونوں راستوں سے گزر سکتی ہیں یہ اپنے سردار کے تابع ہوتی ہیں اگر ٹڈیوں کا سردار پرواز کرتا ہے تو یہ بھی اسی کے ساتھ پرواز کرتی ہیں جس کھیت میں پہنچ جاتی ہیں اس کو برباد کردیتی ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق ٹڈیوں کی وجہ سے آنے والا بحران 19ـ2018 میں ہونے والی شدید بارشیں اور طوفان ہیں،صحرائی ٹڈیاں مغربی افریقہ سے لے کر انڈیا تک محیط تیس ممالک میں پھیلے خشک آب و ہوا والے خطے میں رہتی ہیں،اقوامِ متحدہ کے مطابق دو برس قبل جنوبی عربی جزیرہ نما کے علاقے میں نمی والے سازگار حالات کی وجہ سے ٹڈیوں کی تین نسلوں کی افزائش ہوئی اور کسی کو اس کا علم نہیں ہو سکا۔

بی بی سی کی جنوری 2020 کی رپورٹ کے مطابق صحرائی ٹڈیوں کے جھنڈ کے جھنڈ جنوبی ایشیا اور افریقہ میں حملہ آور ہو رہے ہیں جس سے انسانی خوراک اور اس سے جْڑی اشیا کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں یہ اس ربع صدی کا بدترین حملہ ہے ،یہ ایک وبا کی مانند غارت گری کرنے والے جھنڈوں کی طرح پرواز کرتے ہیں۔ ایسے جھنڈ بسا اوقات بہت بڑے ہوسکتے ہیں۔ کسی ایک دن ان میں دس ارب سے زیادہ ٹڈیاں شامل ہو سکتی ہیں اور یہ سینکڑوں کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹڈی دل روزانہ 120 کلومیٹر کا سفر کر سکتے ہیں اور دیہی زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں جہاں یہ اپنی بھوک مٹانے کے لیے ہر شے کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے زراعت اور خوراک (ایف اے او) کے مطابق، ایک اوسط درجے کا جھنڈ ا فصلیں تباہ کر سکتا ہے جو ڈھائی ہزار افراد کے لیے سال بھر کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے تخمینوں کے مطابق، سنہ 2003 میں شروع ہونے والے ٹڈیوں کے حملے میں جو دو برس تک جاری رہا، صرف مغربی افریقہ میں ڈھائی ارب ڈالر مالیت کی فصلیں تباہ ہوئی تھیں۔ تاہم سنہ تیس، چالیس اور پھر سنہ پچاس کی دہائیوں میں بھی بہت بڑی تباہی والے ٹڈیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ ان میں ٹڈیوں کے کچھ جھنڈ تو کئی علاقوں میں پھیل گئے جس کی وجہ سے انھیں ایک وبا قرار دینے کی ضرورت سمجھی گئی۔

مجموعی طور پر ایف اے او کے مطابق، اس کرہ ارض پر ہر دس افراد میں سے ایک فرد کی زندگی ان ٹڈیوں سے متاثر ہوتی ہے۔ اس وجہ سے یہ دنیا میں منتقل ہونے والی بدترین وبا قرار دی جاتی ہے،سانچ کے قارئین کرام ! یہ تو تھی ایک رپورٹ جوکہ ٹڈی دل کے حوالہ سے سال نو کے آغاز میں ایک بین الااقوامی نشریاتی ادارے کی تھی ،ڈیڈیاں کھانے کے شوقین لوگ کہتے ہیں کہ جتنی طاقت سمندری جھینگوں میں ہوتی ہے اتنی ہی طاقت ٹڈیوں میں بھی ہوتی ہے سعودی عرب میں زندہ ٹڈیاں خریدی جاتی ہیں اور انہیں پکانے کے 2طریقے ہیںایک طریقہ یہ ہے کہ ٹڈیوں کو پانی میں ابالنے کے بعد تیل میں فرائی کیا جاتا ہے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انہیں چاولوں کیساتھ پکا کر کھایا جاتا ہے۔افریقی ممالک میں ٹڈیوں کو خشک کرکے پکایا جاتا ہے اوربعض ممالک میں تو ٹڈیوں کو سینڈوچ ڈال کر کھایا جاتا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ ٹڈیاں پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں ان میں 62 فیصد پروٹین، 17 فیصد تیل اور 21 فیصد میگنیگشیم ، کیلشیئم ، آئرن، سوڈیم، پوٹاشیم اور فاسفورس ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ٹڈیاں کھانے سے مختلف موسمی بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی ہلاکت کی دعا مانگی ہے اور یہ بھی ارشاد فرمایا تم ٹڈیوں کو ہلاک مت کیا کرو کیونکہ یہ تو حق تعالی کا لشکر (فوج) ہے (طبرانی و بہیقی). علامہ دمیری فرماتے عدم قتل کا حکم اس وقت صحیح ہے جب تک کھیتی وغیرہ کو کوئی نقصان نہ پہنچائے ، ایک اور جگہ ٹڈیوں کے بارے میں درج ہے کہ حضرت ابن عبد اللہ فرماتے ہیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت میں ایک سال ٹڈیاں مفقود ہوگئیں جس کا فاروق اعظم کو بہت غم ہوا آپ نے ٹڈیوں کی تلاش کے لیے چاروں طرف آدمی دوڑادیے کسی کو شام کی طرف بھیجا کسی کو عراق کی طرف اور کسی کو یمن کی طرف، جو یمن کی جانب ٹڈی تلاش کرنے گیا تھا اس نے تلاش کرکے عمر فاروق کی خدمت میں پیش کی جس کو دیکھ کر آپ کا غم ہلکا ہوا اور فرمایا حق تعالی نے ایک ہزار مخلوق کو پیدا کیا ہے جس میں چھ سو دریا میں رہتی ہیں اور چار سو خشکی میں اور جب حق تعالی مخلوق کو فنا کرنے کا ارادہ کریگا تو سب سے پہلے ٹڈیاں فنا کی جائیں گی اس کے بعد دیگر مخلوق۔ ابن عدی نے محمد بن عیسی کے ترجمہ میں اور ترمذی نے نوادرات میں یہ بات ذکر کی ہے کہ تمام مخلوق میں ٹڈی کو سب سے پہلے ہلاک کیا جائیگا کیونکہ یہ ٹڈی اس مٹی سی پیدا کی گئی ہے جو حضرت آدم علیہ السلام کے پیدا کرنے کے بعد بچ گئی تھی۔ابن میسرہ کہتے ہیں کہ یحیی بن ذکریا علیہ السلام اکثر ٹڈی کا گوشت اور پھلوں کا گودا استعمال فرمایا کرتے تھے۔

حضرت عبد اللہ بن ابو اوفی فرماتے ہیں کہ ہم نے آپ ۖ کے ساتھ غزوات میں شرکت کی جس میں ہم ٹڈی کا گوشت استعمال کرتے تھے ٹڈی کا گوشت کھانا مباح(وہ کام جو شرعاََحلال ہو نہ حرام) ہے اس پر تمام علمائے کرام کا اجماع ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہمارے لیے دو میتہ (مچھلی اور ٹڈی ) اور دو خون (جگر اور تلی ) حلال کردیے گئے۔سانچ کے قارئین کرام !مندرجہ بالا تحریر کچھ تاریخی حوالوں سے اور گزشتہ ماہ (جنوری2020)میں ٹڈی دل کے بارے رپورٹ کے متعلق تھی اب بات ہو جائے پنجاب بھر میں جاری ٹڈی دل کے لشکر کے حملوں اور حکومت پاکستان کے اقدامات کے حوالہ سے ،ساہیوال ڈویژن کے ایک اہم ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے پپلی پہاڑ کے علاقہ میں ٹڈی دل نے بڑی تعداد میں حملہ کیا اگرچہ ضلع بھر میں اور علاقوں میں بھی ٹڈی دل کے لشکر نے حملے کیے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت نے سپرے اور دیگر طریقوں سے ٹڈی دل کو بھگانے اور مارنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے عوام اور خاص طور پر کسانوں کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایک زبردست پیشکش کی کہ ٹڈی دل پکڑ واور 20روپے کلو کے حساب سے پیسے انتظامیہ سے لے جائو جس کا نتیجہ اتنا حوصلہ افزا نکلا کہ لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں بوریوں میں ٹڈی دل پکڑ کر انتظامیہ کے حوالہ کرنا شروع کر رکھی ہے اس مسئلہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ،وفاقی وزیر خوراک خسرو بختیار کا لیفٹینٹ جنرل محمد افضل چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، سیکرٹری زراعت واصف خورشید، ڈائریکٹر جنرل ایف اے او ۔یو این Du .Dongyu ، احسن وحید کمشنر ساہیوال ڈویژن ،راجہ خرم شہزاد ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ عثمان علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت ڈاکٹر انجم علی بٹر، ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ ضلع اوکاڑہ کے اہم علاقہ پپلی پہاڑ کا دورہ کیا، ٹڈی دل سے متاثرہ فصلوں کا جائزہ لیا اورکسانوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)رئوف احمد نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی حکومت نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے محکمہ زراعت کے عملہ کے ساتھ بھر پور اقدامات کیے ہیں جس سے ٹڈی دل کا خاتمہ بڑی حد تک ممکن ہو سکا ہے ، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کا حملہ پاکستان میں 27 سال بعد ہوا ہے اور اس وقت بیک وقت تیس ممالک اس سے متاثر ہو رہے ہیں خسرو بختیار کا کہنا تھا پاک فوج، ایگریکلچرل، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مقامی انتظامی افسران سے مل کر اس قدرتی آفت کا مقابلہ کیا جا رہا ہے جبکہ کابینہ کی جانب سے بھی اس معاملہ میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے۔

متاثرہ کاشتکاروں ،کسانوں کو گھبرانے کی ہرگز ضرورت نہیں ان کے نقصان کا تخمینہ لگا کر ان کی مددکی جائے گی، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے ڈی سی عثمان علی اور مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں85 فیصد تک ٹڈی دل پر قابو پا لیا گیا ہے ،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹڈی دل کے حملہ کو ناکام بنانے اور فصلوں کو محفوظ کرنے کے لئے حکومت بھر پور کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں نیشنل ایمر جنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے تمام متعلقہ حکومتی اداروں سمیت پاک فوج سے بھی مدد لی جا رہی ہے اور ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کوششوں کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے ٹڈی دل کا خاتمہ موجودہ حالات میںاولین ترجیح ہے عوام اور کاشت کار بھائیوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے اس پر اس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے ۔ ٹڈی دل کا حملہ تقریبا 30ممالک پر ہے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان میں ٹڈی دل 27سال کے بعد آیاہے اور اس کو کنڑول کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے نیشنل پلان کی تیاری آخری مرحلہ میں ہے ۔اب تک متاثرہ علاقوں میں50 ہزار لیٹر سے زائد پیسٹی سائیڈ کا سپرے کیا جا چکا ہے ۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار کے اس دورہ کے دوران لیفٹینٹ جنرل محمد افضل چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یقین دلایا کہ ماہرین جو طریقہ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے جو تجویز کریں اس پر عمل در آمد کے لیے ہم بھر پور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹڈی دل ہجرت کے دوران گروہ کی شکل میں مختلف علاقوں میں وقتی طورپر رکتا ہے بعد ازاں کوچ کرجاتاہے۔ ٹڈی دل کے واپسی کے سفر کو موسمی حالات کی وجہ سے رکاوٹ آئی اور اس کا رُخ دوبارہ پنجاب کی طرف ہوگیا جس کو کنٹرول کرنے کیلئے مناسب تیاری کی گئی ہے ۔محکمہ زراعت پنجاب وفاقی اداروں خصوصاً فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ودیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔ ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر میلاتھیان خرید کرسپرے کیلئے فراہم کی گئی ہے اور سپرے کیلئے زہروں کا انتظام موجود ہے۔ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے اب تک مجموعی طور پر 62 ہزارہیکٹرزسے زیادہ رقبہ پرسپرے کیا جاچکا ہے۔اب تک 51ہزار لٹر دوائی سپرے کی جا چکی ہے۔گزشتہ دنوں اسی مہم کے دوران جہاز گرنے سے ایک پائلٹ اور انجینئر شہید بھی ہوئے ہیں۔اب تک بہت زیادہ نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ٹڈی دل کی واپسی کا عمل جاری ہے اور جلد ہی اس قدرتی آفت سے نجات مل جائے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت اس آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے کاشتکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔٭

MUHAMMAD MAZHAR RASHEED
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Tags:
attack crops government measures Grasshopper pakistan World پاکستان ٹڈی حکومتی اقدامات حملہ دنیا فصلوں
Hazrat Abu Bakar Saddique
Previous Post حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے اوصاف حمیدہ
Next Post پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بننے پر کمشنر کراچی کی جانب سے پروقار استقبالیہ کا انعقاد
Group Photo

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close