
ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دلیپ کمار کے گھر جا کر انھیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔
دلیپ کمار اپنی علالت کی وجہ سے اپریل میں یہ ایوارڈ لینے دہلی نہیں جا سکے تھے۔
خیال رہے کہ یہ ایوارڈ انھیں ان کے 93ویں یوم پیدائش کے دو دن بعد دیا گیا ہے۔
