Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عظیم کشمیری قوم کی عید اور کمانڈر برہان وانی

July 12, 2016January 9, 2019 0 1 min read
Burhan Wani
Burhan Wani
Burhan Wani

تحریر : علی عمران شاہین
کروڑوں نگاہیں، کروڑوں دل، کروڑوں دھڑکنیں … ایک ہی خبر سننے کے لئے بے چین، ایک ہی طرف رخ کئے ہوئے کہ کب عید کے چاند کا اعلان ہو۔ نماز عشاء ادا ہوئی تو ساتھ ہی اکثر وبیشتر مساجد میں نماز تراویح کا بھی آغاز ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی عید کے چاند کی خبر کا منتظر ہر چہرہ مرجھا کر لٹک سا گیا، جیسے کوئی اتنا بڑا حادثہ ہو گزرا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں، پھر بھی تو مجبوراً… ابھی اعلان تو نہیں ہوا… بس یہی ایک آس باقی تھی اور پھر… اعلان ہو گیا کہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں مل گئی ہیں، لہٰذا کل عید ہے۔ پھر کیا تھا؟ مجبوراً نماز تراویح وہیں روک دی گئی۔ دوسری طرف گلیوں، محلوں، سڑکوں، بازاروں میں وہ شوروغوغا بلند ہونے لگا کہ اللہ کی پناہ۔ فائرنگ کی آوازیں اور سلنسر اترے موٹرسائیکلوں کے ہنگامے، یک لخت ایسے ابل پڑے جیسے کوئی آتش فشاں پھٹ پڑا ہو۔ معاً سوچنے لگا کہ اہل ایمان کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر تو ایسا سماں دیکھنے کو کبھی نہیں ملا کہ شیطان قید ہوا تھا، رحمت عام ہوئی تھی۔ یہ شیطان کی رہائی پر اس قدر جشن … انہی سوچوں کے بیچ ہی خبریں آنا شروع ہوئیں

فلاں جگہ حادثہ، فلاں جگہ موٹر سائیکلوں کی ٹکر، فلاں جگہ ون وہیلر پھسل کر ٹکرا گئے۔ اتنے ہلاک، اتنے زخمی۔ یوں رات اس شوروغوغا میں گزری۔ اگلا دن اور اس سے اگلا دن۔ خونیں واقعات کی تعداد بڑھتے، ہوش اڑتے جاتے کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں زخمیوں کے لئے جگہ باقی نہیں رہی۔ کراچی سے اسلام آباد تک… فلاں جگہ اتنے ہلاک، اتنے زخمی۔ صرف لاہور میں ہلاک شدگان کی تعداد 30کے قریب تو زخمی تین ہزار سے متجاوز تھے لیکن طوفان بدتمیزی تھا کہ تھمنے کا نام نہ لیتا تھا۔

پاکستان کے گلی کوچوں میں بیتتے انہی لمحوں، گھڑیوں میں… اسی وطن عزیز سے کچھ فاصلہ پر ایک اور ہی سماں تھا۔ بھارت کے مسلم علماء اعلان کر چکے تھے کہ انہیں چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا وہ عید 7جولائی بروز جمعرات کریں گے… لیکن یہ کیا؟ اسی بھارت کی ایک مقبوضہ ریاست یعنی مقبوضہ کشمیر کے سبھی مسلم علمائ، حریت رہنما اور عوام یہ فیصلہ سنا رہے تھے کہ ان کی عید پاکستان کے ساتھ 6 جولائی بروز بدھ ہو گی۔اس روز مقبوضہ کشمیر میں عید اجتماعات کے باہر بھی سکیورٹی فورسز کے سخت پہرے تھے، کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ عید کے بعد کیا ہونے والا ہے۔

Kashmir Violence
Kashmir Violence

نماز عید کے اختتام کے ساتھ ہی اس عظیم قوم نے عید کا ”جشن” یوں منانا شروع کیا کہ ان کے پیروجواں ہاتھوں میں پتھر اور پاکستانی سبز ہلالی پرچم تھامے سڑکوں پر آن موجود ہوئے اور ساتھ ہی قابض بھارتی فورسز کی ”سنگساری” شروع کر دی۔ مقابل سے وہی کچھ… یعنی بے تحاشہ آنسو گیس، مرچی زہریلی گیس، بے حساب لاٹھیاں، گولیاں اور گرفتاریاں… یہ کشمیری قوم بھی نجانے کس مٹی کی بنی ہے اس کا کوئی گھر ایسا نہیں جہاں سے بھارت سے ٹکراتے کئی کئی جنازے نہ اٹھے ہوں، جہاں کے دلارے بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں نہ ٹھنسے ہوں اور نہ گل سڑ رہے ہوں، پھر بھی یہ ایسے ہی ڈٹے ہوئے ہیں کہ آزادی اور بس آزادی…

یہی ان کی عید ہے، یہی ان کا مشن، ایسے ہی ان کا دن ہے، یہی ان کی رات اور یہی ان کی آتی جاتی سانسیں ہیں۔ کئی گھنٹوں کے اس آگ و خون کے کھیل کے بعد جو کچھ سکون ہوا تو بھارتی سورمائوں نے کچھ اطمینان کا سانس لیا کہ رات تو کچھ پرسکون رہے گی۔ یوں ایک دن اور پھر دوسرا دن گزرا تو بھارتی فورسز کے لئے جمعة المبارک ایک بار پھر نفرت کا طوفان لے آیا۔ گزشتہ کتنے ماہ و سال بیت چکے، ہر جمعة المبارک کے روز نماز جمعہ کے بعد یہاں شہر شہر بھارت سے نفرت اور آزادی و پاکستان کے حق میں سارا عالم مظاہرے، لڑائیاں، پتھرائو، نعرے دیکھتا سنتا ہے لیکن سب گونگے، بہرے، اندھے بنے ہوئے ہیں۔ اسی روز جمعة المبارک کی نماز عصر کے بعد مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے گائوں ڈورہ کوکرناگ میں ایک مسجد سے تین کشمیری نوجوان مجاہدین نماز ادا کرنے کے بعد باہر آئے تو پتہ چلا کہ بھارتی فورسز نے ان کے خلاف سارے علاقے کا گھیرائو کر لیا ہے۔

ان تین نوجوانوں میں سے ایک نوجوان برہان مظفر احمد وانی تھا جس کے سر کی قیمت بھارت نے دس لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔ ان نوجوانوں کے پاس کلاشنکوفیں اور جو دیگر اسلحہ تھا، سو اسی سے محاصرہ پر آئی فورسز پر انہوں نے حملہ کر دیا۔ 21 سالہ برہان مظفر احمد وانی نے کوشش کی کہ محاصرہ توڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو بحفاظت نکالے لیکن اس کے ساتھی بضد تھے کہ یا تو برہان نکلیں گے یا پھر سبھی ایک ساتھ جنتوں میں اتریں گے۔ گولیاں، بموں کے دھماکے اور تکبیر کے نعرے تیز ہوئے تو علاقے بھر کی مساجد سے کشمیریوں نے سب لوگوں سے گھروں سے باہر آنے کی اپیل کے اعلانات کئے تو ہر طرف سے مقامی عورتوں، بچوں، بوڑھوں نے پتھر اٹھا کر فورسز کی سنگساری شروع کر دی۔ اب ایک عجب سماں تھا۔

Kashmir Violence
Kashmir Violence

ایک طرف بے پناہ آتش و آہن، قوت فرعون و نمرود کے مظاہرے، ڈنڈے، گولیاں اور زہریلی گیس تو دوسری طرف ننگے پائوں، خالی ہاتھ اہل کشمیر کے پیرو جواں، بچے اور خواتین۔ سارا علاقہ یکطرفہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا کہ انہی گھڑیوں میں کئی بھارتی دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے کے بعد برہان وانی اپنے دونوں ساتھیوں سمیت جنت کی طرف عازم سفر ہو گئے۔ (ان شاء اللہ)
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور اگلی سپرپاوری کے دعویداربھارت میں جشن کا سماں دکھائی دینے لگا کہ انہوں نے اپنے ملک کے سب سے بڑے دشمن سے نجات پا لی ہے۔ سو اب ان کا ملک ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو گیا ہے۔

برہان کی شہادت کی خبر جیسے جیسے پھیلی، اس نے ہر دل کو ایک نئی طوفانی جلا بخشی۔ اب کے تو لگتا تھا جیسے سارے اہل کشمیر برہان کے ساتھ جنت جانے کے متمنی بن چکے ہیں اور سارا کشمیر سڑکوں پر نکلا، برہان کے علاقہ ترال کی جانب بڑھتا جا رہا تھا۔ ترال میں ان کا جسد خاکی پہنچا تو والد نے اپنے دوسرے بیٹے کی لاش بھی ہنسی خوشی وصول کی۔ چند ہفتے پہلے ایک بھارتی صحافی خاتون برہان کے گھر پہنچی تو برہان کے والد اس کے ساتھ محو گفتگو تھے اور کہہ رہے تھے ہاں دوسرا بیٹا شہید ہوا تو دکھ تو ہو گا لیکن یہ کوئی نئی بات نہیں۔ اس لئے کہ پہلے اسلام پھر برہان، پہلے آزادی پھر برہان۔ اور اس کا قتل کوئی موت تھوڑے ہی ہے وہ تو شہادت ہے، اور شہید مرتے نہیں، زندہ ہوتے ہیں۔ یہ برہان کی والدہ ہیں دو شہداء کی والدہ ہیں لیکن آنکھوں میں آنسو نہیں اور اپنے شہید بیٹوں کی تصویریں تفاخر کے ساتھ اٹھائے کھڑی ہیں کہ وہ ان عظیم بیٹوں کی ماں ہیں۔ کوئی ایک سال پہلے 13جون 2015ء ہی کی تو بات ہے۔

برہان کا بھائی خالد مظفر وانی اپنے دوستوں کے ہمراہ برہان سے ملنے جنگلوں کی طرف روانہ ہوا تھا۔ بھارتی فوج نے ان تینوں نوجوانوں کو قتل کرڈالا تھا۔ ہاں! یہ برہان ہی تھا جس نے 2010ء کی ”بھارتیو! کشمیر چھوڑ دو تحریک” کے دوران بے پناہ مظالم کے بعد میٹرک کے امتحان کو خیرباد کہہ دیا تھا اور پھر میدان جہاد میں جا کھڑا ہوا تھا۔ یہ برہان ہی تھا جسے اس سے قبل ترال میں اپنے دوست بچوں کے ہمراہ کھیلتے بھارتی فوج نے مارا پیٹا تھا اور پھر بھارت اور اس کی فوج کے خلاف نفرت اس کے دل میں بیٹھ گئی تھی۔ ابھی تو اس نے انگریز کی طے کردہ سن بلوغت بھی طے نہیں کی تھی کہ وہ بھارت کے لئے سب سے بڑا درد سر بن گیا تھا۔

Burhan Wani
Burhan Wani

یہ برہان ہی تھا جس نے معصوم عمر میں گھر کا آرام چھوڑ کر جب جنگلوں کو ٹھکانہ بنایا تو سوشل میڈیا کے ذریعے پہلی بار کشمیری قوم کے نوجوانوں کو ایک بار پھر میدان جہاد کی جانب راغب کیا۔ اس وقت بھارت دعویدار تھا کہ جہادی تحریک دم توڑ رہی ہے لیکن اب اس کے سورمائوں کے سردار بھی سر جھکائے، آنکھیں پتھرائے بیٹھے تھے کہ ایسا نہیں۔ حملے بڑھ رہے، سینکڑوں اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان بھی پتھر کے بعد تیزی سے بندوق اٹھا رہے اور ان کی ساری منصوبہ بندیاں اکارت جا رہی ہیں۔برہان کی پکار پر مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے بندوق اٹھائی تو بے شمار نے ”سنگباری” کا مشن سنبھال لیا۔

یوں برہان کی سوشل میڈیا پر ہر تصویر بھارت کے لئے ایک ڈرائونا خواب بن گئی۔ بھارت کا خیال تھا، برہان کے بعد بات ختم، لیکن اس کے جنازے میں جیسے لاکھوں کشمیری شریک ہوئے، اس نے اس کا خواب چکنا چور اور اس کا جینا حرام کر دیا۔ ایک شخص کی 45بار نماز جنازہ… سارا کشمیر قصبہ ترال کی جانب رواں… یہاں آنے والوں کے لئے سارا علاقہ آنکھیں فرش راہ کئے ہوئے تھا۔ مہمانوں کے لئے مشروبات اور کھانے پینے کا اہتمام تھا۔ جنازہ کا اہتمام اتنا منظم تھا کہ اس نے بھارت کو چکرا دیا۔ پھر ہزاروں لاکھوں کشمیریوں نے بھارتی فورسز کے کیمپوں، چوکیوں، گاڑیوں پر یلغاریں شروع کر دیں۔

جواباً گولیوں کی بارش ہوتی گئی، درجنوں شہادت پا گئے، تو بھارت کو الٹا لٹکا گئے۔بھارت کی سب چالیں، اس کشمیری قوم نے نامراد کر دیں۔ ہاں ایک یہ خون تھا جس نے پاکستان و اسلام کے دشمنوں کے ایک عالم کو دہلا دیا۔ جس نے جنتوں کا راستہ دکھا دیا اور … انہی دنوں کا دوسرا ہمارے ہاں کا وہ خون تھا جو پاکستان کی گلیوں، سڑکوں پر رائیگاں گر رہا تھا۔ ایک عظمت و فتح کا نشان تو دوسرے کا کوئی نہیں پرسان۔ اور ہاں! اے اہل پاکستان! اب تو تم بھی کچھ فیصلہ کر ہی لو۔

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر : علی عمران شاہین
0321-4646375

Share this:
Tags:
command great kashmir mosques people اعلان برہان وانی عظیم عید قوم کشمیری کمانڈر مساجد
Peach
Previous Post 20 طرح کا آڑو پیدا کرتی خوبصورت وادیء سوات
Next Post یورپی یونین کے قیام اور اہداف کا پس منظر
European Union

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close