Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عظیم کشمیری قوم

February 11, 2014 1 1 min read
Ali Imran Shaheen
Azad Kashmir
Azad Kashmir

آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں خطبہ جمعہ کے لئے مسجد کی جانب پیدل روانہ ہوئے تو راستے میں ایک خیمہ بستی کے اندر سے گزرنے کا اتفاق ہوا خیمہ بستی کے بیچوں بیچ بنے اس جبری راستے پر چلتے ادھر ادھر دیکھ کر لگتا تھا کہ اس کے مکین کو کوئی عارضی نہیں بلکہ جیسے طویل عرصہ سے یہاں رہ رہے ہیں کیونکہ خیموں میں بجلی کی تاریں بھی لٹک رہی تھیں اور خیموں کی شکل و ہیت اور یہاں رہنے والوں کا بودوباش و طرز زندگی بھی اسی کی گواہی دے رہا تھا۔ گندے کپڑے پہنے ننھے منے معصوم لیکن گورے گورے بچے اور روز مرہ کے کاموں میں مصروف خواتین چلتی پھرتی نظر آتی تھیں۔ بستی سے متصل مسجد پہنچ کر اور وہاں سے واپسی تک یہی خیمہ بستی اور اسکے مکین ذہن پر چھائے رہے کہ ان کی حالت ہی اس قدر خستہ تھی جو سوچوں کو کرید کرید کر زخمی کرتی رہی۔ واپسی پر دوبار اسی راستے سے گزرے تو دوستوں سے پوچھ لیا کہ یہ کون لوگ ہیں کہ جو یہاں رہ رہے ہیں؟ جواب دل دہلانے اور تن بدن میں کپکپی طاری کر دینے کے لئے کافی تھا۔

بتایا گیا کہ یہ وہ کشمیری مہاجرین ہیں کہ جو بھارت سے آزادی کی امید لے کر 1989ء میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر پہنچے تھے اور آج ان کی دوسری نسل آزادی کا خواب آنکھوں میں سجائے انہی بوسیدہ، گلے سڑے اور زندگی کی تمام سہولیات سے دور اور لوگوں کے پائوں تلے کچل کچل اور مسل مسل کر ان خیموں میں پل کر جوان ہو رہی ہے۔
ابھی تو مئی کا آغاز تھا اور قریبی مسجد جس کی چھت لوہے کی چادروں سے بنی تھی، کی گرمی پسینے میں شرابور کر رہی تھی۔ معاً خیال آیا کہ یہاں کشمیر کی ان ادھ کھلی گلیوں کا سخت گرمی میں ان بوسیدہ خیموں کے اندر کیا حال ہوتا ہو گا یہ بستی تو دریا کنارے ہے اور مظفر آباد کی سردی بھی ہم نے بارہا دیکھ رکھی ہے کہ 2 بڑے دریائوں کے سنگم اور ان کے اردگرد پھیلے اس شہر میں اس موسم کی خنکی کس قدر ہڈیوں کے گودے میں اترنے والی روح فرسا ہوتی ہے۔ خیال آیا کہ اگر ہمیں اس طرح کبھی گھرسے باہر خیموں میں سارے خاندان کے ہمراہ کچھ دن گزارنے پڑ جائیں تو کیا ہو گا…؟ اور یہ کشمیری قوم 25 سال سے انہی حالات کا سامنا کرتی آ رہی ہے۔ یہاں ان حالات میں ٹھہرے ان کشمیریوں کی تعداد کوئی کم نہیں بلکہ 30 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت نے سال 2010ء سے ان کشمیریوں کو بہکانے کے لئے ایک بڑی مہم شروع کی اور انہیں لالچ دیا کہ وہ اگر واپس آنا چاہیں تو انہیں نہ صرف خوش آمدید کہا جائے گا بلکہ انہیں دوبارہ سے گھر بسانے اور معاشرے کا حصہ بنانے میں بھر پور مدد و تعاون بھی فراہم کیا جائے گا لیکن بھارت کے لئے 67 سال سے لوہے کا چنا ثابت ہونے والی اس کشمیری قوم نے بھارت کی اس پیش کش کو جوتے کی نوک پر رکھا اور دنیا میں جس قدر کسمپرسی، مشکل، امتحان و مصائب سوچے جا سکتے ہیں، انہیں گلے لگانا تو گوارہ کر لیا لیکن جسے انہوں نے ذلت سمجھا، اسے قبول نہ کیا۔

1947 میں تقسیم ہند کے بعد آج تک لگ بھگ 5 سے 6 لاکھ کشمیری جانوں پر کھیل چکے ہیں۔ 31 جولائی 1988ء کو سرینگر میں دو دھماکوں سے شروع ہونے والی موجودہ تحریک میں اب تک ایک لاکھ کے قریب کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ یتیم بچوں کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ، جلا کر تباہ کی جانے والی املاک ڈیڑھ لاکھ، بے آبرو کی جانے والی خواتین 28 ہزار سے زائد اور گرفتار و اغواء کر کے لاپتہ کئے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا اس وقت کوئی گھرانہ ایسا نہیں ہے کہ جس سے اس تحریک آزادی جو 1988ء میں شروع ہوئی، کے دوران کوئی جنازہ نہ اٹھا ہو یا اس کے گھر کا زخمی و لاپتہ نہ ہوا یاانہیں جلا کر بے خانماں نہ کیا گیا۔ اس پر مستزاد بھارتی فوج نے تو بے شمار گھرانوں اور خاندانوں کو صفحہ ہستی سے ہی مٹا دیا لیکن صدائے حریت پہلے سے روز افزوں عروج پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت 10 لاکھ فورسز متعین ہیں۔ یوں اگر دیکھا جائے تو مقبوضہ کشمیر گزشتہ 20 سال سے دنیا اور تاریخ عالم کا وہ چھوٹا ترین خطہ بن چکا ہے کہ جہاں اتنے لمبے عرصہ سے اتنی بڑی تعداد میں فورسز لوگوں کی گردن پر ہمہ وقت بندوق تانے کھڑی ہیں۔ اگر مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب نکالا جائے تو حقیقت یوں نظر آتی ہے کہ ہر کشمیری مرد و جوان کی گردن پر ایک فوجی بندوق لئے کھڑا ہے کہ اگر اس نے ان کی مرضی کے خلاف کوئی حرکت کی تو اس کا بھیجا اڑا دیا جائے گا اور بھارتی فوج کرتی بھی ایسا ہی ہے لیکن کشمیری پیچھے ہٹنے تو کجا اپنی صدائے حق تک پست کرنے پر تیار نہیں۔

 Kashmir
Kashmir

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جتنا بجٹ مختص کر رکھا ہے، وہ سارے کا سارا صرف خطہ
کشمیر پر قبضہ مستحکم و مضبوط کرنے کے لئے ہے۔ سارا مقبوضہ کشمیر کا انفرانسٹرکچر کھنڈر بنا ہوا ہے۔ ترقی کا دوردور تک کوئی نام و نشان نظر نہیں آتا۔ مقبوضہ وادی کو تو چھوڑئیے، بھارت کے اندر داخل ہونے والے کشمیریوں کا بھی تعاقب کیا اور انہیں ذلیل یا پھر قتل تک کر دیا جاتا ہے۔ پھر بھی یہ قوم راہ حق پر ڈٹی ہوئی ہے۔

دنیا میں آزادی کی منزل پانے کے لئے جتنے پیمانے اور معیار عالم انسانی کی تاریخ میں مقرر کئے گئے یا آج بھی متعین ہیں، ان سب پر سالہاسال سے کشمیری قوم بارہا اور بار بار پورا اتر چکی ہے… ان کے بعد دوسروں کے اشاروں پر علیحدگی کی معمولی آواز بلند کرنے والے مشرقی تیمور کے بعد جنوبی سوڈان کو ساری دنیا نے مل کر ”آزادی” دلوا دی… کیونکہ ان کا وجود مسلم ممالک کا توڑ کر ایک عیسائی ریاست کی شکل میں سامنے آنا تھا لیکن کشمیریوں کی قسمت پر یہ در آج تک کھلنے کے قریب ہی نظر نہیں آتا ہے۔ جی ہاں وہی کشمیر کہ جس کے سینے سے پاکستان کو سیراب کرنے والے دریا نکل کر آتے ہیں اور کشمیری ان میں اپنا خون شامل کر کے ہمارے جسم کو توانا بنانے والی خوراک میں حصہ ڈالتے ہیں۔ وہی کشمیر کہ جسے بانی پاکستان نے ملک کی شہ رگ قرار دیا تھا اور اس وقت کے فوج کے سربراہ جنرل گریسی کو بھارت کے جواب میں فوج داخل کر کے جنگ کرنے میں کشمیر حاصل کرنے کا حکم دے کر فیصلہ سنا دیا تھا کہ کشمیر کے حصول کے لئے ہمیں جنگ ہی لڑنی ہے۔ لیکن اس نمک حرام جرنیل نے نافرمانی کی اور بھارتی سازش کا حصہ بن گیا۔ قارئین کے استفادے کے لئے دنیا کی اس مظلوم ترین قوم کے خطے کا کچھ تعارف پیش خدمت ہے۔

مقبوضہ جموں کشمیر تین بڑے خطوں کشمیر، جموں اور لداخ پر مشتمل ہے۔ یہ تینوں خطے موسمی، ماحولیاتی، زرعی، تہذیبی، ادبی اور سیاحتی اعتبار سے ایک دوسرے سے کچھ جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں۔ وادی کشمیر کو وادی گلپوش بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کا موسم اکثر معتدل اور خوشگوار رہتا ہے۔ یہاں کی مٹی زرخیز اور قابل کاشت ہے۔ اخروٹ اور بادام جیسے خشک پھل اور سیب، چیری اور ناشپاتی جیسے تر پھل یہاں کے اہم میوے ہیں۔ کشمیری، کشمیریوں کی مادری زبان ہے۔ یہ زبان بھارت کی چنیدہ تسلیم شدہ زبانوں میں باضابطہ طور پر شامل ہے۔ یہ زبان دنیا کی قدیم ترین زبانوں میںشمار کی جاتی ہے۔ اس زبان میں علم، ادب، تاریخ، شاعری اور لٹریچر کا انمول خزانہ موجود ہے۔ کشمیری زبان دنیا کی آٹھ ایسی زبانوں میں شامل ہے جن کی گرائمر ہر لحاظ سے مکمل اور مفصل ہے۔ سیاحتی لحاظ سے مقبوضہ وادی دنیا بھر میں سب سے بہترین اور دلکش مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔

مقبوضہ جموں کا خطہ موسمی اعتبار سے گرم ہے۔ یہاں کی زمین ریتلی اور پتھریلی ہے۔ اس خطہ میں ڈوگرہ آبادی اکثریت میں رہائش پذیر ہے۔ اگرچہ جموں شہر کو عرف عام میں مندروں کا شہر یعنی (The city of temples) کہا جاتا ہے لیکن خطے کے پہاڑی اضلاع پونچھ، راجوری، ڈوڈہ، رام بن اور بھدرواہ میں مسلمانوں کی آبادی اکثریت میں ہے۔ آم اور امرود یہاں کے اہم پھل ہیں۔

لداخ ریاست کا تیسرا اہم خطہ ہے۔ یہ خطہ آبادی کے لحاظ سے ریاست کا سب سے چھوٹا جبکہ رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا خطہ ہے۔ یہاں کی آبادی لگ بھگ ایک لاکھ ہے۔ لداخ کو دنیا کے سرد ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ خطہ سطح سمندر سے تقریباً چھ ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ لداخ پتھریلی پہاڑیوں پر آباد ہے اس لئے یہاں پر کوئی خاص فصل اگائی نہیں جا سکتی ہے۔ لیکن خوبانی کا پھل یہاں پر کثرت سے لگایا جاتا ہے۔ اس خطے میں بودھ مت کے پیروکاروں کی آبادی بھی کافی رہائش پذیر ہے لیکن مسلمان بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ حیران کن طور پر مقبوضہ کشمیر کے ان تمام لوگوں اور ثقافتوں کا بھارت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن بھارت یہاں جبراً قابض ہے لیکن تابکے؟

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر: علی عمران شاہین

Share this:
Tags:
gram great India iron Kashmiri people muzaffarabad بھارت عظیم کشمیری قوم لوہے مظفر آباد
Cock
Previous Post نیویارک: مرغوں کی لڑائی، پولیس کا چھاپہ، 3 ہزار مرغے تحویل میں
Next Post کراچی: آستانے پر، فائرنگ کے ملزمان کے خاکے تیار
Sketche

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close