
ایتھنز (جیوڈیسک) یونان میں حکومت کے بچتی اقدامات کے خلاف عام ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔
ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں، فیری سروس بھی معطل ہے ، اسکول بند ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں بھی کام بری طرح متاثر ہورہا ہے، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔
دارالحکومت ایتھنز میں مظاہرین نے دو ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
یونان کی معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے اور حکومت اخراجات میں کٹوتیاں کرنے اور بین الاقوامی مالی امداد پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔
