
یونان (جیوڈیسک) میں سرکاری ملازمین کی معطلی کے حکومتی منصوبے کے خلاف ہزارون ملازمین، طلبہ اور پنشنرز نے مظاہرہ کیا۔ یونانی حکومت کی طرف سے قرضوں کی مد میں عالمی اداروں کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہو ئے سرکاری ملازمین کی چھانٹی کا عمل جاری ہے۔
جس کے باعث میں سول ملازمین، اساتذہ، اسکول گارڈ اور میونسپل پولیس آفیسر نشانے پر ہیں۔ ورکرز یونین کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔ جس میں ہزاروں نے افراد شرکت کی۔ ان اقدامات سے یونان میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
