
ایتھنز (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی قیمتیں تیزی سے نیچے گریں اور چند منٹوں کے اندر ایکسچینج انڈیکس میں تئیس فیصد کمی ہوئی۔
لیکن مارکیٹ بند ہونے تک کمی سولہ فیصد رہ گئی۔ بینکوں کے حصص سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
حکومت نے جون کے آخر میں عالمی اور یورپی مالیاتی اداروں کے ساتھ قرضوں کے بحران کے باعث بینکوں اور سٹاک ایکسچینج کو بند کر دیا تھا۔
