
کویت سٹی (جیوڈیسک) کویت کا آخری شہری فائز الکندری 14 سال کے بعد امریکہ کی بدنام زمانہ جیل گونتاما بے سے رہاہوکر واپس کویت پہنچ گیا۔
اسے علاج کے لئے فوجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ کندری نے رہائی ملنے پر امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور سول سوسائٹی کے چیئرمین خالد العیودہ کا شکریہ ادا کیا۔
