
واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگون کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے سوڈانی حکومت سے قیدیوں کو منتقل کرنے اور ان کے لئے سیکورٹی کے مناسب اقدامات کرنے سے متعلق بات چیت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صدر اوباما کے گوانتاناموبے جیل کو بند کرنے کے وعدے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ گوانتانو جیل میں اس وقت ایک سو اٹھاون قیدی موجود ہیں۔
