Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 22-03-2013

March 23, 2013March 23, 2013 0 1 min read

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ارشاد احمد بٹ آف یوکے نے بذریعہ ٹیلی فون مرزا خالد محمود اور مرزا محمد نواز کے والد محترم مرزا عبید اللہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا13گجرات

(جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ارشاد احمد بٹ آف یوکے نے بذریعہ ٹیلی فون مرزا خالد محمود اور مرزا محمد نواز کے والد محترم مرزا عبید اللہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، انہوںنے کہا کہ مرحوم مرزا عبید اللہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، انہوں نے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن 2013میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ عابد رضا کوٹلہ کو دیا جائے
گجرات(جی پی آئی)الیکشن 2013میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ عابد رضا کوٹلہ کو دیا جائے ، جو ہمیشہ عوام کی خدمت اور مسلم لیگ ن کے وقار میں اضافہ کیلئے کام کرتے رہتے ہیں ، چوہدری عابد رضا اور ان کے خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، ان خیالات کا اظہار حاجی ارشاد احمد بٹ آف یوکے نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم ذکر حبیب سرگودھا روڈ گجرات کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل نعت ” نبی کا نام ہی کافی ہے ”منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )بزم ذکر حبیب سرگودھا روڈ گجرات کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل نعت ” نبی کا نام ہی کافی ہے ”منعقد ہوئی ، محفل نعت کی صدارت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، محفل نعت میں ملک کے ممتاز ثناء خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا ، جبکہ ممتاز مذہبی سکالر حضرت صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ آستانہ عالیہ بائولی شریف نے خصوصی خطاب فرمایا ، بعد ازاں صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی نے خصوصی دعا فرمائی ، محفل نعت میں پنجاب بھر سے ہزاروں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے معروف تاجر مرزا محمد انور سابقہ کونسلر یوسی 49، مرزا شاہد محمود مغل کے والد محترم تحریک پاکستان کے رکن اور مغلیہ خاندان کے بزرگ راہنما حاجی مرزا عبید اللہ مغل جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے
گجرات(جی پی آئی)گجرات کے معروف تاجر مرزا محمد انور سابقہ کونسلر یوسی 49، مرزا مظہر اقبال ، مرزا خالد محمود مغل آف مغل گلاس سٹور اور نائب صدر تحریک منہاج القرآن سٹی گجرات ،حاجی مرزا قیصر محمود ، مرزا شاہد محمود مغل کے والد محترم تحریک پاکستان کے رکن اور مغلیہ خاندان کے بزرگ راہنما حاجی مرزا عبید اللہ مغل جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل جامع مسجد نور مدینہ محلہ رنگ پورہ میں پڑھا گیا ، ختم قل کی بابرکت محفل میں میاں عمران مسعود سابق صوبائی وزیر تعلیم ، صاحبزادہ علامہ غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین بائولی شریف ، علامہ مولانا مظہر حسین قادری ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ، حاجی الیاس الرحمن سابقہ تحصیل ناظم ، مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما طارق سلامت صراف ، مرزا مشتاق احمد ، مرزا امتیاز احمد میٹرو موٹر سائیکل ، مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری عطاء اللہ گل ، معروف سماجی راہنما خادم علی خادم ، تحریک منہا ج القرآن کے ممبران چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ، چوہدری گلریز وڑائچ ، چوہدری غلام سرور وڑائچ ، میر جواد حسین جعفری ، علامہ ساجد محمود قادری ، شاہد میر ، سید نوازش علی کاظمی ، لیاقت زمان اوپل ، مرزا عثمان افضل ، ڈاکٹر امتیاز الحسن ، حاجی محمد رفیق کنگ ، محمد الطاف جعفری ، حاجی محمد اشرف ، ندیم اشرف ، تنویر افضل ، عثمان افضل ، ڈاکٹر اعجاز بشیر ، شیخ نصیر احمد ، شیخ ظہیر احمد ، میاں سہیل منیر ، ملک سرفراز پہلوان ، خالد محمود ، قاری عنایت اللہ TMA، حاجی انجم رحمان ، حاجی محمد اکرام ، مرزا سعید احمد ، مرزا سرفراز احمد ، مرزا شفقت اللہ ، محمد اکرم بھٹی ، امجد بٹ ،ماسٹر محمد اشرف ، محمد الیاس غفاری ، ارشد مغل ، میر اکرم ، محمد علی ، چوہدری محمد طارق ، سہیل ڈار ، چوہدری محمد رمضان ، مظہر اقبال نقشبندی ، رانا رضوان احمد ، چوہدری محمد سلیم ، حاجی نذیر احمد جنجوعہ ، شیخ محمد عرفان صدر پنجاب نعت کونسل ، سید جابر کاظمی ، حاجی صغیر احمد بشیر میرج ہال ، حاجی محمد ارشد انکم ٹیکس ، شیخ انعام اللہ ، عبدالرحمان ، حاجی محمد ارشد ، ڈاکٹر غلام مصطفی دیونہ منڈی ، کاشف ندیم ، ڈاکٹر محمد بشیر ، عابد پہلوان ، مرزا عطاء الرحمن ، حاجی مرزا حمید ، ڈاکٹر محسن علی غوری ، شیراز جوئیہ ، خالد پرویز گھمن ، مرزامحمد طاہر ، سید امجد رضوی ، مہر ثاقت اسحاق ، انجمن تاجران پرانا لاری اڈا کے چیئرمین چوہدری عاشق حسین ندیم ، مہر عابد لطیف ، جنرل سیکرٹری خالد بٹ ، وسیم عاشق ، انصر محمودقذافی ، محمد سعید بھٹہ ، ملک جاوید ارشد اعوان ، محمد علی مغل ، شکیل افضل بھٹی ، محمد اسد ، محمد اکرم ، قاری محمد عثمان چشتی ، شفیق الرحمن بٹ ، حاجی محمد صادق ، شیخ فضل باری ، سید نثار شاہ ، مہر آفتاب نصیر ، فیصل نظامی ، سید شوکت وسیم ، زمان مغل ، حاجی محمد بشیر ، قاری نوید رسول ، حاجی محمد شفیع آف گلوبل فرنیچر ، فیاض بٹ ، حاجی محمد افضل ، مرزا ثاقب ، مرزا نوید انجم ، مرزا عدنان احمد ، حافظ محمد صدیق قادری ، گلفام حسین ، صحافیوں میں حاجی عثمان طیب ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، میاں مخدوم احمد ، میاں محمد یوسف جنجوعہ ، شیخ محمد ادریس ، شیخ محمد ابوبکر ، رانا امجد پرنس کے علاوہ مٹھو بٹ ، مرزا اکمل حسین ، صوفی تنویر حسین ، شیخ عرفان الرحمن ، محمد اکرم بھٹی ، محمد اسلم بھٹی ، حاجی محمد اکرم ، حاجی نوید احمد ، عرفان بٹ ، انجمن تاجران کے ممبران ثناء اللہ گجر ، لالہ محمد یونس ، ملک محمد ریاض ، حافظ عبدالرشید ، منصور اختر و دیگر مشائخ عظائم ، علماء کرام ، سیاسی و سماجی ، سابقہ ناظمین ، ڈاکٹرز ، وکلاء ، شہر بھر کے تاجران ، معروف اور ممتاز دینی و سماجی محفلوں کے ممبران کی کثیر تعداد ، صحافیوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ، مرحوم کے ختم قل کی بابرکت محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے شروع ہوا اور معروف ثناء خوانِ حافظ محمد صدیق قادری ، گلفام حسین اور دیگر نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، بعد ازاں صاحبزادہ علامہ مولانا غلام بشیر نقشبندی نے موت و حیات کے فلسفہ پر خطاب کیا ، آخر میں ختم شریف اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کی بخشش کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر لیاقت علی اور رضوان اللہ نے مضر صحت گوشت بیچنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کی
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او نواز ش علی کی ہدائیت پر ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر لیاقت علی اور ویٹرنری آفیسر رضوان اللہ نے مضر صحت گوشت بیچنے والے قصابوں کیخلاف کاروائی کے دوران ایک قصاب کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیاہے جبکہ دو کے چالان کرکے انکے خلاف کیسز متعلقہ عدالتوں کوبھیجواد یے ہیں ۔عوامی شکایات پر کاروائی کے دوران قصاب شوکت علی کی دوکان واقع آلووالا گلہ ریلوے روڈ کو چیک کیا گیا جو نہائیت مضر صحت گوشت فروخت کر رہا ہے قصاب مذکورہ کو فوری پولیس کے حوالے کر کے تھانہ اے ڈویژن میں میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔ اسی طرح اسلام نگر کے علاقہ میں قصاب محمد نعیم اور محمد ندیم بھی مضر صحت گوشت فروخت کرتے پائے گئے جس کے چالان مرتب کرکے متعلقہ عدالتوں کو بھجوادیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کے امیدوارں کے آج انٹرویوز ہونگے آئندہ ہفتے پارٹی ٹکٹ کا اعلان کیا جائیگا :صدیق الفاروق
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے پاکستان بھر میں کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ ابھی تک جاری نہیں کیا پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کر رہا ہے اور امیدواروں کے روزانہ کی بنیاد پر انٹرویوز بھی کیے جارہے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا ، اور اس سلسلہ میں پارٹی عہدیداران اور دیگر امیدواروں کو اعتماد میں لیا جائیگا تا کہ پارٹی انتشار کا شکار نہ ہو ، انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے تمام پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز آج مورخہ 23مارچ شام پانچ بجے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں ہونگے ، ضلع گجرات سیاسی اہمیت کے حوالہ سے بہت اہم ہے اور پارٹی انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابل محنتی اور درینہ ساتھیوں کو اہمیت دیتے ہوئے ٹکٹ جاری کرے گی ، میڈیا بلاوجہ متنازعہ خبریں جاری کر کے امیدواروں میں انتشار نہ پھیلائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری نجیب اللہ ، عمران اللہ آف گورالہ اور شیخ عمر اعجاز کی ن لیگ کے مرکزی قائدین سے ملاقاتیں
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں گزشتہ روز آل پاکستان کنونشن منعقد ہوا ، جس میں پاکستان بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ حاصل کرنے والے خواہش مند افراد نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 105سے امیدوار چوہدری نجیب اللہ آف گورالہ ، پاکستان مسلم لیگ حلقہ پی پی 110سے امیدوار چوہدری عمران اللہ گورالہ ، پاکستان مسلم لیگ حلقہ پی پی 112سے امیدوار شیخ عمر اعجاز نے کنونشن میں شرکت کی اور اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ ، سابق ایم این اے میاں مرغوب حسین ،سابق ایم پی اے وسیم قادرسے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا مسلم لیگ کے مرکزی راہنمائوں نے تمام امیدواروں سے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیں اور پارٹی منشور اور پارٹی کی پانچ سالہ کارکردگی عوام تک پہنچائے تا کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر امیدواروں کو کامیاب بنائیں ، مرکزی قائدین نے گورالہ برادران اور شیخ عمر اعجاز کی پارٹی خدمات کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالب علم کے لیے جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی بہت ضروری ہے:ڈاکٹر محمد نظام الدین
گجرات (جی پی آئی) طالب علم کے لیے جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی بہت ضروری ہے اور کھیلیں جسمانی و ذہنی صحت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ میں نواز شریف میڈیکل کالج کے طلباء اور فیکلٹی کی طرف سے سپورٹس گالا منعقد کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ڈاکٹرز خود مریض کو اس کی صحت کے لیے کھیل اور ورزش کامشورہ دیتے ہیں ۔ یہاں پر سپورٹس گالا اور فن فیئر کے موقع پر میڈیکل کالج کے طلباء نے بہت اچھے سٹال لگائے ہوئے ہیںزندہ دل و صحت مند ڈاکٹر مشاق طبیب ہو سکتا ہے ۔ کھیلوں کے میدان آباد کر کے بیماریوں کو دور رکھا جا سکتا ہے ۔ NSMC کے اساتذہ اور طالبعلموں کا یہ میلہ ان کے صحت مند مزاج کا عکاس ہے ‘ ‘ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر محمد نظام الدین نے NSMC کی جانب سے منعقدہ تین روزہ سالانہ سپورٹس گالا اور فن فیئر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل NSMC ڈاکٹر سجاد حسین نے کہا کہ میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات جہاں تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی آف گجرات کا نام روشن کر رہے ہیں وہاں کھیلوں اور دوسری غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی وہ اپنا پیدا کر رہے ہیں ۔ یہ سب کچھ ہمارے ہر دلعزیز وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی حوصلہ افزائی اور مدبرانہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ سپورٹس گالا کی آرگنائزر ڈاکٹر شائستہ وحید نے اس موقع پر ڈاکٹر محمد نظام الدین اور ڈاکٹر سجاد حسین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ فیکلٹی کے میوزیکل چیئر کا مقابلہ ڈائریکٹرNSMC ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے جیت لیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں فیصل محفوظ، رمشہ اظہر، عظیم چٹھہ، اقصیٰ، عائشہ مشتاق، ذیشان یونس اور شہیر عباس شامل تھے۔ NSMCکے سپورٹس نمائندگان عدنان احمد مرزا اور احمد شمس ناصر کو بھئی سرٹیفیکیٹ دیئے گئے ۔ مہندی، جمز اور زومبی زون کے سٹالز کو بالترتیب اول، دوم، اور سوم انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنزشیخ عبدالرشید، ڈاکٹر سید طلعت اقبال شاہ، ڈاکٹر عابد بشیر، ڈاکٹر ظفر گل، ڈاکٹر عابد نذیر، ڈاکٹر شاہدہ تارڑ ، ڈاکٹر افضل چوہدری اور نواز شریف میڈیکل کالج کی فیکلٹی، سٹاف اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستا ن پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے 105جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری انصر دھول نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو پانچ سالوں میں جس طرح بے دردی سے لوٹا گیا
گجرات (جی پی آئی)حلقہ این اے 105جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری انصر دھول نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو پانچ سالوں میں جس طرح بے دردی سے لوٹا گیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی جمہوریت کے دعویداروں نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے آئندہ الیکشن میں عوام ایسے لیٹروں سے نجات حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں پر کرپشن کے الزامات لگے لیکن جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں لگا اس لئے حلقہ کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ پڑھی لکھی ایماندار اور صالح قیادت کا انتخاب کرکے ہمیشہ کیلئے ان وڈیروں ‘جاگیرداروں اور لیٹروں سے جان چھڑائیں اور عوام آئندہ الیکشن میں ان آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک سے بیروزگاری ‘دہشتگردی ‘لاقانونیت اور مہنگائی کا خاتمہ کرکے عوام کو ان کے مسائل سے نجات دلائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے گجرات نے جناح روڈ پر پلی کی تعمیر ادھوری چھوڑ دی
گجرات ( جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات نے جناح روڈ پر پلی کی تعمیر ادھوری چھوڑ دی جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتہ سے ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیاہے صبح سے لیکر شام تک شہریوں تاجروں سکول و کالج کی طلبا ء وطالبات کو چھٹی کے وقت شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ٹی ایم اے کی جانب سے تعمیر کی جانیوالی پلی میں سست روی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے پلی کی تعمیر کرنیوالا ٹھیکیدار پلی ادھوری اور سامان چھوڑ کر فرار ہوچکا ہے شہریوں نے ڈی سی او گجرات سے اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے ںپلی کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے گجرات نے جناح روڈ پر پلی کی تعمیر ادھوری چھوڑ دی جہا ں انیس احمد ہنجراء نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات نے جناح روڈ پر پلی کی تعمیر ادھوری چھوڑ دی جہا ں انیس احمد ہنجراء نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے جبکہ ایس ڈی او جاوید احمد کو کوٹلہ ارب علی خان تبدیل کردیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن کے چیئر مین نے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں
گجرات (جی پی آئی)اسٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن کے چیئر مین نے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں اسپشلٹمنٹ ڈویژن کی طرف سے بحال کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے تحت برطرف شدہ ایریا مینجرز کو بحال نہیںکیا جارہا بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح احکامات جاری کئے ہیںکہ کسی بھی آفیسرکو ریٹائرڈ منٹ کے بعد دوبارہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنا یا کنٹریکٹ کو دوبارہ بڑھانا خلاف قانون ہے مگر چیئر مین اسٹیٹ لائف انشورنشن شاہد عزیز صدیقی کی عمر 68سال ہونے کے باوجود بھی متعدد بار کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف کھلم کھلا خلاف ورزی کے ذمرہ میں آتا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کیبنٹ سب کمیٹی نے چیئر مین اسٹیٹ لائف شاہد عزیز صدیقی اور عبدالحفیظ شیخ ڈائریکٹر ایڈمن کو برطرف بحالی ملازمین کے قانون کی شق نمبر18کی خلاف ورزی اور احکامات نہ ماننے پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیںیاد رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 17مئی 2012کو اسٹیٹ لائف انشورنش کے بد طرف شدہ ایریا مینجر ز کو بحالی کا باقاعدہ طورپر نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے مگر اسٹیٹ لائف کے چیئر مین نے آج تک ان ملازمین کی بحالی نہیں ہونے دی جبکہ بحالی آرڈرز میں لکھا ہوا ہے کہ ان افسروں کو تین دن کے اندر اندر بحال کیا جائے اور ان کو ون سٹپ پرموشن اور تین سال کی تنخواہوں کے علاوہ تمام مراعات بھی دی جائیں ‘علاوہ ازیں منسٹری آف کامرس نے بھی ان برطرف شدہ آفیسرز کی بحالی کیلئے چیئر مین اسٹیٹ لائف کوتحریری طور آرڈرز جاری کئے ہیں مگراس کے باوجود بھی چیئر مین اسٹیٹ لائف انشورنش لعل و لعت سے کام لے رہے ہیںدوسری طرف برطرف شدہ آفیسر زبحال نہ ہونے کی وجہ سے سخت تشویش میں مبتلا ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)تیز رفتا ر ٹرک نے دیونہ منڈی کے قریب موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ لالہ موسیٰ محلہ کریم پورہ کے رہائشی سجاد احمد بٹ کا صاحبزادہ شمروز بٹ اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گجرات جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نمبری 4326/Pنے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا رحمانیہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹرک قبضہ میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کارکن الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے میدان میں نکل آئیں:چوہدری احمد مختار
گجرات(عثمان طیب سے)پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء چودھری احمدمختارنے عوامی رابطہ آفس میں پارٹی کارکنوں سے ایک پارٹی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکن الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے میدان میں نکل آئیں۔حلقہ این اے105سے پارٹی ٹکٹ پرہی الیکشن لڑوں گا۔اگرکوئی اتحادچھوڑکرجاتاہے توجائے ،پارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑے گا۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولاکے مطابق ٹکٹ میراہے۔انہوں نے کہاکہ وہ کارکنوں کے ہمراہ29مارچ کوکاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔اس موقع پرچودھری احمدمختارسے اخبارنویسوں نے سوال کیاکہ جب آپ وزیرتھے توبجلی کم جاتی تھی اورآپ کی وزارت ختم ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ریکارڈ اضافہ ہواہے توانہوں نے انڈین فم کاگاناگاتے ہوئے جواب دیاکہ ”تیری یادآئی تیرے جانے کے بعد” ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دورکولوگ یادکریں گے،ہم نے عوام کی خدمت کی ہے۔ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، نوکریاں دیں ،بجلی اورگیس کی فراہمی کیلئے کام کیے،پولنگ ایجنٹوں میں موٹرسائیکلیں تقسیم کیں اورخواتین کوسلائی مشینیں دیں۔خدمت ہمارامشن ہے۔گجرات کواسلحہ کلچراوربدمعاشی سے پاک کیااورقبضہ مافیاکی کمرتوڑدی۔اس موقع پرعوامی رابطہ آفس کے انچارج انعام الٰہی بٹ،سٹی صدرچودھری رضوان دلدار،عامرلطیف طور،عبدالرزاق سلیمی،گلنوازایڈووکیٹ،ظفرمحمود بھٹی،اظہربٹ،عثمان طیب سیکرٹری پبلک ریلیشن پی پی پی،عمران غفوربٹ،مرزاشفقت سمیت دیگرپارٹی رہنمابھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری وقاص ارشدرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
گجرات(جی پی آئی)پیپلزپارٹی سرگودھاروڈ کے رہنماچودھری محمدارشدگھمن آف ظفرکالونی کے صاحبزادے چودھری وقاص ارشدرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں پیپلزپارٹی کے رہنماوسابقہ ناظم یو سی45چودھری محمداعظم،چودھری ارشاداحمدآف چوکنانوالی،چودھری محمدافضل ساہی،پیپلزپارٹی کے سابق کونسلرحاجی عثمان طیب حیات پورہ، چودھری نصراﷲچوکنانوالی،چودھری محمدزمان جمنا،چودھری ساجدجمنا،محمدانورشیخ سیکرٹری جنرل گجرات پریس کلب،چودھری یاسرامین ٹبی مرلاں سمیت سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ادھرپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق وفاقی وزیرچودھری احمدمختارنے ٹیلی فون پرپیپلزپارٹی کے ارشدگھمن کے بیٹے وقاص ارشدکی شادی پرانہیں مبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہارکیااورکہاکہ وہ خودان کی رہائش گاہ پرآکرباضابطہ مبارکباددیں گے کیونکہ چودھری ارشد ہمارادیرینہ ساتھی ہیں اورپارٹی کیلئے ان کی دیرینہ قربانیاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان نے فائرنگ کر کے 55سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا
گجرات(جی پی آئی)رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان نے فائرنگ کر کے 55سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں چک میموری میں مبینہ ملزم آفاق نے رشتہ کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 55سالہ بیوی تاج بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان عوامی تحریک شفاف اور پاک سیاست کی قائل ہے:چوہدری سمیع اللہ وڑائچ
گجرات(جی پی آئی)پاکستان عوامی تحریک شفاف اور پاک سیاست کی قائل ہے ۔جو وطن عزیزکے استحکام اور عوام کو انکے بنیادی حقوق دینے کی ضمانت فراہم کرے ہم اپنی آنے والی نسلوںکو خوشحال اور تابناک مستقبل دی نا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات کے رہنماؤں چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ،مہر یوسف یعفور ،چوہدری اصغر دیونہ ،غلام سرور وڑائچ ،گلریزاختر نے مشترکہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری سمیع اللہ وڑائچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نئے نامزد فارم میں فرض معاف کرنیوالوں ٹیکس چوروں ،اور لٹیروں کیلئے چور دروازہ کھلا رکھا گیا ہے ۔مہر یوسف یعفور نے کہا کہ روایتی سیاست اور موجودہ استحصالی نظام پاکستان عوامی تحریک کے ویژن سے متصادم ہے ۔ہم اس کرپٹ اور استحصالی نظام کے خلاف اپنے ہر دلعزیزقائد شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القاری کی قیادت میں پُر امن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔چوہدری غلام سرور وڑائچ نے کہا کہ سیاست دان اپنی سیاست بچائے جبکہ عوامی لیڈر اور قائد اپنی اگلی نسلیں بچانے کیلئے پلاننگ کرتا ہے۔جبکہ بدقسمتی سے ہمارے پاکستانی سیاستدانوں کو بھی صرف سیاست بچانے کی حد تک دلچسپی ہے ۔پاکستان میں موجودہ نظام انتخاب اس بوسیدہ مکان کی مانند ہے ۔جسکی چھت اور دیواریں گرنے والی ہیں۔اس ؛ئے پاکستان عوامی تحریک نے اس نظام کے تحت ہونے والے الیکشن کو مسترد کر دیا ہے۔اوریونین ڈے کے دن پاکستان عوامی تحریک پُرامن دھرنے دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں لڑائی جھگڑوں کے تین واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں لڑائی جھگڑوں کے تین واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ مین بازار میں دانش کریم ولد عبدالکریم وغیرہ چھ افراد نے عبدالرشید ولد عبدالشکور کی دکان میں داخل ہوکر عبدالرشید اور اسکے بھائیوں کو مارا پیٹا اور مضروب کیا ۔جبکہ تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ کسوکی میں اظہر حسین ،عابد حسین اور اسداللہ ولد محمد اقبال وغیرہ نے شکیلہ بی بی کے گھر داخل ہوکر زدوکوب کیا اور گالیاں دیں ۔اور تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ ڈھوری میں توصیف حسین ،ثقلین اور توقیرحسین وغیرہ نے اشفاق حسین کے گھر داخل ہو کر اسکے اہل خانہ کو کلہاڑی اور ڈنڈوں سوٹو ں کے وار کر کے زخمی کر دیا اور بھاگ گئے ۔پولیس نے تینوں مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں ڈکیتی کی واردات ، موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی چھین لی
گجرات(جی پی آئی)گجرات میں ڈکیتی کی ایک واردات میں موٹرسائیکل ،موبائل فون اور نقدی چھین لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کے علاقہ مسلم آباد میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے الطاف ولد میاں الطاف حسین سے زبردستی موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقدی چھین کر فرا ر ہوگئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کے سیاستدان امیر ترین ہوتے جا رہے ہیں۔اور عوام بیچاری دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہی ہے : چوہدری غلام عباس ملہی
گجرات(جی پی آئی)سابق اپوزیشن لیڈر اور تحصیل کونسل گجرات چوہدری غلام عباس ملہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت صرف سیاستدانوں اور سیاستدانوں کے عزیز و اقرب کو نواز نے اور انکے بینک بیلنس بڑھانے کا نام جمہوریت ہے ۔اور کہا کہ اس ملک کے سیاستدان امیر ترین ہوتے جا رہے ہیں۔اور عوام بیچاری دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہی ہے ۔توانائی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔جس سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اور کہا کہ امن و اما ن کی کوئی چیز اس ملک میں نظر نہیں آ رہی ۔آئے روز دھماکے ،قتل وغارت ،ڈکیتیاں ،اغواء برائے تاوان روزمرہ کا معمول بن چکا ہے ۔اور تمام سیکیورٹی ادارے اور پولیس سیاستدانوں کی حفاظت اور سیکیورٹی پے تعینات رہتی ہے ۔اور عوام بیچاری بے یارومددگار دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے ۔اور کہا کہ الیکشن قریب ہیں۔اور آئندہ اپنے پانچ سال کے مستقبل کا فیصلہ بھی عوام کے ہاتھ میں ہے ۔اور کہا کہ جیسی عوام ویسے حکمران تو پھر افسوس کس بات کا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کامران گھمن ایڈورٹائزر کے والد کا ختم قل پڑھا گیا
گجرات(جی پی آئی)کامران گھمن ایڈورٹائزرکے والدمحترم کاختم قل محلہ عزیزآبادکی جامع مسجدمیں پڑھاگیا۔اجتماعی دعامیں سابقہ تحصیل نائب ناظم حاجی الیاس الرحمن،قاری محمدعنایت سابق آفس سپرنٹنڈنٹ ٹی ایم اے،مرزااعظم سابق کونسلر، حاجی عثمان طیب ،محمدانورشیخ جنرل سیکرٹری پریس کلب،وحیدمرادمرزا،ظہیرمرزا،مرزاسعیدبیگ، محمداکبربٹ کیبل والے،طارق پاشا،منورکرنٹ سمیت مقامی سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی میلاد کمیٹی شادیوا ل کے نو منتخب صدر چوہدری غلام مصطفے مہر
گجرات(جی پی آئی)مرکزی میلاد کمیٹی شادیوا ل کے نو منتخب صدر چوہدری غلام مصطفے مہر کا ، استاد فاروق احمد فاروق جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیدران کوشادیوال کی ممتاز شخصیات حضرت علامہ مولانا خضر حیات کیلانی ، الحاج محمد افضل کپورسیالوی، حاجی افتخار احمد پیٹرون کیمیکل، چوہدری نبی احمد ذیلدار، چوہدری قمر عباس میونوالیہ، چوہدری قاسم علی چیمہ، ٹھیکیدار عارف محمود، چوہدری بلال نمبر دار، سید اجمل حسین شاہ، چوہدری فیصل ریاض، نے مبارکباد پیش کیں ہیں اور کہا ہے کہ مرکزی میلاد کمیٹی شادیوال میں نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ اور دینی ماحول کو ساز گار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ،اور کمیٹی کو فعال کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ صدر ہریہ والہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے چوری کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دو ملزمان گرفتار
گجرات(جی پی آئی)تھانہ صدر ہریہ والہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے چوری کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دو ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق امام بار گاہ ہریہ والا کے بلمقابل چوہدری مہربان کے گھر کی عقبی دیوار پھلانگ کر دو ملزمان محمد عمر ، رمضان عرف جانا، جو کہ چنگڑکالونی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، ملزمان انجیکٹر اتارنے میں مصروف تھے ، کہ ہریہ والا کے رہائشی چوہدری نبیل اکرم دوپہر دو بجے کے قریب شک گزرنے پر اس نے دروازہ کھولا تو ملزمان انجیکٹر اتارنے میں مصروف تھے ، نبیل اکرم نے دونوں کو قابو کر لیا اور شور مچانا شروع کر دیا، اسی اثناء میں محلے دار اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے ملزمان کوپکڑ کرپولیس کو اطلاع کر دی،پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزمان نے چار انجیکٹراور چوری کا بھی اعتراف کر لیا،پولیس چوکی غازی چک نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور غازی چک پولیس چوکی ملزمان سے مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت حافظ میاں میراں محمد پناہ المعروف بوڑھاں والی سرکارکا سالانہ عرس مبارک 28-29مارچ کو آستانہ عالیہ شیخ پور شریف میں ہو گا
گجرات (جی پی آئی)حضرت حافظ میاں میراں محمد پناہ المعروف بوڑھاں والی سرکارکا سالانہ عرس مبارک 28-29مارچ کو آستانہ عالیہ شیخ پور شریف میں ہو گا ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر عبدالحی کریں گے ، صبح 28مارچ 9بجے عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا ، اور 4بجے چادر چڑھائی جائے گی ، رات کو محفل نعت اور محفل سماع ہو گی، جس میں دنیا کے معروف قوال امداد علی خاں اور ہمنوا قوالی پیش کریں گے، 29مارچ کو گھڑولیاں چڑھائی جائیں گی ، 28-29مارچ دونوں دن لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنئیر صحافی شامی کھٹانہ کی فیملی کے ساتھ رحمان شہید روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی
گجرات(جی پی آئی)سنئیر صحافی شامی کھٹانہ کی فیملی کے ساتھ رحمان شہید روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پر اخبار فروش یونین کے صدر شہزاد اقبال ، جنرل سیکرٹری حافظ محمد صدیق اور سنیئر نائب صدر خالد یوسف ڈار ، جائینٹ سیکرٹری احسان اللہ وڑائچ نے ڈکیتی کی دن دیہاڑے واردات پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور کہاہے کہ ڈی پی او گجرات راجہ بشارت جو کہ ایک ایماندار آفیسر ہیں سے اپیل کی ہے کہ صحافی شامی کھٹانہ کی فیملی کے ساتھ ہو نے والی واردات کا نوٹس لیں اور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مال مسروقہ بر آمد کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اخبار فروش یونین کے صدر شہزاد اقبال ، جنرل سیکرٹری حافظ محمد صدیق ، سینئر نائب صدر خالد یوسف ڈار نے سینئر صحافی منصور بہزاد بٹ کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
گجرات (جی پی آئی )اخبار فروش یونین کے صدر شہزاد اقبال ، جنرل سیکرٹری حافظ محمد صدیق ، سینئر نائب صدر خالد یوسف ڈار نے سینئر صحافی منصور بہزاد بٹ کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ صحافی سینئر صحافی منصور بہزاد بٹ کے والد کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے والدین اولاد کے لیے شجر سایہ دار ہوتے ہیں والدین کی وفات کے بعد انسان بے لوث دعائوں سے محروم ہوجاتا ہے۔

Share this:
Tags:
great gujarat personality حبیب شخصیت عظیم الشان گجرات
Susant Singh
Previous Post ایکتا کپور کی فلمیں کرنے کو تیارہوں : سوشانت سنگھ
Next Post اضلاع کی خبریں 22.03.2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close