Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 27.03.2013

March 28, 2013 0 1 min read

دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ضلع گجرات کا ممتاز تعلیمی ادارہ ہے : بریگیڈئیر ظفر سعید
گجرات( جی پی آئی)آج کے بچے کل کے حکمران ہیں ، اور قوم کے حکمرانوں کی بہترین تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار اسٹیشن کمانڈر منگلہ بریگیڈئیر ظفر سعید نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اگر ان نونہالوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی جائے تو یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، شہزاد شفیق نقشبندی نے جس انداز میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، قابل تحسین ہے ، بچوں میں اعتماد پایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے ، اور نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہی بہت ضروری ہے ، تعلیم ہی مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے ، تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بچوں کو حصہ لینا چاہیے تا کہ وہ بااعتماد شہری بن سکیں ، والدین کا فرض ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دیں اور اساتذہ کے ساتھ تعاون کریں ، انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ دی ایجوکیٹرز میں زیر تعلیم بچے بہترین نظم و ضبط کے حامل ہیں ، ممتاز ماہر تعلیم و ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرز گورنمنٹ کی تعلیم کے حوالہ سے بہت معاونت کر رہا ہے ، اور پرائیویٹ سیکٹر کی کاوشوں سے بچوں تعلیم کا زیور مل رہا ہے ، شہزاد شفیق نقشبندی اور ان کی ٹیم نے بارہ دری کیمپس ہائی سکول میں جس انداز میں کام شروع کر رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے ، منیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف انسٹی ٹیوٹس طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ ہونہار بچوں کی صلاحتیں ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے کھل کر سامنے آتی ہیں ، شہزاد شفیق نقشبندی نے جس انداز میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ہے ، وہ قابل تحسین ہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بارہ دری کیمپس ہائی سکول شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ ہم نئی نسل کو بہترین مستقبل دینا چاہتے ہیں ، اور اسی لیے بچوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاتا ہے ، تا کہ بچے مستقبل میں اچھے شہری ثابت ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ پیر سید فیض الحسن شاہ المعروف حاجی صاحب کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی محفل پاک آج ہو گی
گجرات( جی پی آئی)صاحبزادہ پیر سید فیض الحسن شاہ المعروف حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی محفل پاک آج ہو گی ، فخر السادات صاحبزادہ پیر سید فضل حسین شاہ بخاری قادری المعروف سید العارفین شہنشاہ فضل رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کے بڑے بھائی پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ الحاج کیپٹن پیر سید فیض الحسن شاہ بخاری قادری رحمتہ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی محفل پاک (ختم قل شریف) آج 28مارچ 2013ء بروز جمعرات صبح ساڑھے نو بجے دربار عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں منعقد ہو گی ، اور انشاء اللہ ٹھیک گیارہ بجے خصوصی دعا ہو گی ، محفل پاک میں ممتاز علماء کرام ، مشائخ عظام ، پیران کرام ، حفاظ کرام ، نعت خوانانِ شریں بیاں ، قراء حضرات ، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور پیر بھائیوں ، مریدوں و عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرئے گی ، محفل پاک کے آخر میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی خصوصی دعا فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
NA105سے سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین پاکستان تحریک انصاف کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں :خرم شہزاد
گجرات( جی پی آئی)حلقہ این اے 105سے سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین پاکستان تحریک انصاف کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لندن کے ممتاز راہنما خرم شہزاد آف گجرات نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق MNAچوہدری مبشر حسین ایک پڑھے لکھے باصلاحیت عوامی سیاستدان ہیں اور قبل ازیں بھی بحیثیت MNAگجرات کے عوام کی بھرپور خدمت کر چکے ہیں ، خرم شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین عمران خان نیک سیرت پڑھے لکھے اور تجربہ کار سیاستدانوں کو ٹکٹیں دینے کا وعدہ کر چکے ہیں ، اس لئے قوی امید ہے کہ NA105 سے چوہدری مبشر ہی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے ، اور انشاء اللہ وہ حلقہ NA105کی سیٹ جیت کر عمران خان کو سرپرائز دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر صحافی محمود اختر محمود کی خوشدامن کو سپرد خاک کر دیاگیا
گجرات( جی پی آئی)سینئر صحافی محمود اختر محمود کی خوشدامن گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحومہ کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوبل پریس انٹرنیشنل کا تعزیتی اجلاس منعقد
گجرات( جی پی آئی)گلوبل پریس انٹرنیشنل کا تعزیتی زیر صدارت ڈاکٹر رزاق احمد غفاری منعقد ہوا ، جس میں سینئر صحافی محمود اختر محمود کی خوشدامن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرغلام ربانی عظیمی کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات( جی پی آئی)نگران مراقبہ ہال گجرات ڈاکٹر غلام ربانی عظیمی کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان حاجی محمد دین میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحومہ کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ محمد ارشد نقشبندی نے پڑھائی ، اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج صبح 10بجے ان کی رہائشگاہ محلہ اچا ادارہ شاہدولہ روڈ گجرات میں منعقد ہو گی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرغلام ربانی عظیمی کی والدہ کی وفات پر گلوبل پریس انٹرنیشنل کا تعزیتی اجلاس
گجرات( جی پی آئی)گلوبل پریس انٹرنیشنل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر رزاق احمد غفاری منعقد ہوا ، جس میں نگران مراقبہ ہال ڈاکٹر غلام ربانی عظیمی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں عامر چوہدری ، ضیاء سید ، مہر راحیل رئوف ، یاسر احمد وریاء ، شیخ محمد ادریس ، اورنگزیب عالمگیر شاکر ، شیخ محمد ابوبکر ، خرم پرنس و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بارہ دری ہائیر سکینڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی
گجرات( جی پی آئی)ضلع گجرات کے ممتاز تعلیمی ادارے بارہ دری ہائیر سکینڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ، جس کی صدارت شہزاد شفیق نقشبندی نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر منگلہ بریگیڈئیر ظفر سعید تھے ، دیگر مہمانوں میں ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ڈی ایچ او جہلم ڈاکٹر ذوالفقار ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد ، ساجد وڑائچ پی ٹی وی ، سندس فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی سرفراز ، قاضی ظفر اللہ ایڈووکیٹ ، شہباز اے چوہدری ، مسز ہما سہیل ، مسز خالد ، رئیس ذوالفقار نجم ، شیراز گل ، انسپکٹر عامر ملک ، علامہ ساجد قادری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، طارق جاوید چوہدری و دیگر اہم شخصیات تھیں ، اس موقع پر بچوں نے مختلف خاکے پیش کیے ، بچوں کی اعلیٰ کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے گئے ، یہ تقریب رات گئے تک جاری رہی ، جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بارہ دری ہائیر سکینڈری سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر شہزاد شفیق نقشبندی نے سندس فائونڈیشن کو 80ہزار روپے کا عطیہ دیا
گجرات( جی پی آئی)دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائیر سکینڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر شہزاد شفیق نقشبندی نے سندس فائونڈیشن کے لئے سکول کی طرف سے 80ہزار روپے کا عطیہ پیش کیا تا کہ تھیلسیما کے مریض بچوں کا علاج ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب اور ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر عرفان رئوف منہاس کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ 31مارچ بروز اتوار عنایت چلڈرن پارک فوارہ چوک گجرات میں لگایا جائیگا
گجرات( جی پی آئی)دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب اور ہیومن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر عرفان رئوف منہاس کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ 31مارچ بروز اتوار عنایت چلڈرن پارک فوارہ چوک گجرات میں لگایا جائیگا ، جس میں ممتاز ہومیو پیتھک ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کر کے ادویات دینگے ، ڈاکٹر انجم نور دین ، ڈاکٹر لیاقت علی مہر ، ڈاکٹر محمد ارشد ماس ، ڈاکٹر عادل شریف ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ڈاکٹر وسیم بٹ ، ڈاکٹر طاہر عباس ، ڈاکٹرشمائل زیب ، ڈاکٹر بشریٰ پروین ، ڈاکٹر امتمل مجید شازی، ڈاکٹر غلام کبری ، ڈاکٹر عدنان اعجاز مریضوں کو چیک کرینگے اور فری ادویات دی جائینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غزالی ماڈل ہائی سکول کنجاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج مورخہ 28مارچ صبح ساڑھے نو بجے منعقد ہو گی
گجرات( جی پی آئی)غزالی ماڈل ہائی سکول کنجاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج مورخہ 28مارچ صبح ساڑھے نو بجے منعقد ہو گی ، جس کے مہمان خصوصی محمد ضیغم مغیرہ ہونگے ، جبکہ ڈاکٹر عبدالرحمان آصف جرمن ، چوہدری مشتاق آرائیں ، چوہدری سلیم آرائیں ، عابد حسین عابد ، خورشید احمد منہاس ، پروفیسر محمد صدیق ہونگے ، یہ تقریب صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی رفاقت گوندل کی والدہ محترمہ کا ختم قل آج ہو گا
گجرات (جی پی آئی )آن لائن نیوز ایجنسی کے نمائندے اور ایمینسٹی انٹرنیشنل کے ممبر رفاقت گوندل کی والدہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج بروز جمعرات دن نو بجے جامع مسجد بہار مدینہ محلہ امین آباد سٹاف گلہ سرگودھا روڈ گجرات میں پڑھا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصیبتوں کے ستائے ہوئے ، مسیحوں کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہونے لگے ، محکمہ صحت کی خاموشی
گجرات (جی پی آئی) عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ، کوئی بھی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق حکومت بدلتے ہی سرکاری اداروں کے افسران کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے ملازمین نے بھی شکر ادا کیا ہے کہ اب ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ نہ صرف ہسپتال کے عملہ بلکہ ڈاکٹروں کا بھی رویہ انتہائی ہتک آمیز اور ناروا ہے ، سرکاری ہسپتال میں غریب مریضوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی کوئی مسیحا ہسپتال میں آنے والے افراد کی داد رسی کو تیار ہے ، ایم ایس عزیز بھٹی ہسپتال ڈاکٹر طاہر نوید بھی سائلین کی شکایات کا ازالہ نہیں کر سکتے ، جبکہ آرتھو پیڈک وارڈ میں انچارج ڈاکٹر وضاحت حسین کی موجودگی میں رشوت لیکر مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے ادویات اور ڈریسنگ کی جاتی ہے ، یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے ، جس کو محکمہ صحت کے افسران جاننے کے باوجود عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ، اور خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈی سی او گجرات اور دیگر افسران اگر مسلمان ہیں تو اور درد دل رکھتے ہیں تو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مریضوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں اور ہسپتال کے عملہ کا قبلہ درست کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں تا کہ غریب مریضوں کو بھی کوئی ریلیف حاصل ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیو رسل ہیومن رائٹس آرگنا ئزیشن کا ہنگا می اجلاس
گجرات( جی پی آئی)یونیو رسل ہیومن رائٹس آرگنا ئزیشن کا ہنگا می اجلاس ۔معروف صحافی نجم سیٹھی کونگران وزیر اعلیٰ مقر ر ہونے پر مبا رک باد پیش کی گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق انسانی حقو ق کی علمبردار عالمی تنظیم یونیو رسل ہیومن رائٹس آرگنا ئزیشن کا اجلاس مر کزی صدر سید حفیظ سبز واری کی صدارت میں منعقد ہو ا ۔اجلاس میںملک وقاص اعوان ، احمد ندیم ،محمد اشفاق ایاز ،بابر قیوم ،محمد منیر تبسم ،فرہاد منیر تبسم ،بہادر خان چوہدری ،ڈاکڑ فیاض حسین ،نبیلہ بٹ ،ریحانہ کوثر،چو ہدری آسیہ نورین گجر ،مظہر الیاس ،مظہر اقبال تارڑ ،محمد نواز ملک ،مرید کاظم جعفری ،عرفان محبوب چوہدری ،محمد فرقان چغتائی ،مہر محمد صادق عا صی ،غلام مصطفی قادری ،ملک تنویر اقبا ل کشمیری ،محسن بشیر،محمد اکبر شاہ ،اور دیگر نے شر کت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سید حفیظ سبز واری نے کہا کہ نجم سیٹھی کی شخصیت تاریخ ساز اور ولولہ انگیز ہے اورا نہوں نے صحافت کے میدان میں ہمیشہ حق و صداقت کا پر چم بلند کیا ہے ۔سینئر صحا فی ہو نے کے ساتھ ساتھ وہ پا یہ کمال کے سماجی کار کن بھی ہیں اور انسانیت کی بے لوث خدمت کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھر ا ہوا ہے ۔بطور وزیر اعلیٰ پنجا ب ان کی تقرری سے صو بہ پنجا ب میں ایک انقلاب بر پا ہو گا ۔غریب لوگوںکو ریلیف ملے گا ۔عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ہو گا اور تما م مسا ئل تر جیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجا ب کی پارلیما نی کمیٹی نے نجم سیٹھی کا متفقہ فیصلہ کر کے عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔جس پر حکو مت اور اپو زیشن کے تما م معزز اراکین بھی مبا رک با د کے مستحق ہیں۔اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں نجم سیٹھی کی شخصیت کو ایماندار ،غیر جانبدار ،فر ض شناس اور انسان دوست قرار دیا گیا ۔ اجلاس میں نجم سیٹھی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجا ب نا مزد ہو نے پر مبا ر ک با د پیش کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نجم سیٹھی اپنے سابقہ تجر بہ کی روشنی میں انسا نیت کی لازوال اور بے مثا ل خدمت کے لیے اپنا کلیدی کر دار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شہزاد انور ‘جاوید بٹ او رہارون رشید بٹ نے حلقہ این اے 105گجرات سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری احمد سعید کے پولیٹیکل سیکرٹری چوہدری شہزاد انور ‘جاوید بٹ او رہارون رشید بٹ نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر گجرات میں حلقہ این اے 105گجرات سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں ‘چوہدری احمد سعید سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کے بھائی ہیں ‘چوہدری احمد سعید نے نواز شریف کیساتھ ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی اور میاں نواز شریف نے انہیں ا لیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کردیا تھا جبکہ چوہدری احمد سعید نے الیکشن لڑنیکی خامی چوہدری احمد مختار کے الیکشن نہ لڑنیکی صورت میں بھری تھی اگر چوہدری احمد مختار کو پیپلزپارٹی کے طرف سے این اے 105کا ٹکٹ ملتا ہے تو چوہدری احمد سعید کی جگہ اورنگزیب بٹ این اے 105گجرات سے الیکشن حصہ لیں گے ‘میاں نواز شریف نے اورنگزیب بٹ کو بھی الیکشن کیلئے گرین سگنل دے رکھاہے ‘آئندہ عام انتخابات کیلئے گجرات کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں میں کافی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے امیدواروں کے حامی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے قومی اور صوبائی حلقوں کے متعدد امیدواروں نے الیکشن مہم بھی شروع کررکھی ہے مختلف مقامات پر جلسوں اور کارنر میٹنگز کا انعقاد جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او نوازش علی نے رجسٹری برانچ، ڈومیسائل برانچ، ریونیو دفاتر کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی)سیٹزن فیڈ بیک ماڈل کے تحت عوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او نوازش علی نے گذشتہ روز اچانک رجسٹری برانچ، ڈومیسائل برانچ، ریونیو دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے برانچز میں موجود سائلین سے انکے مسائل دریافت کئے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کر یں۔انہوں نے واضع کیا کہ کرپشن اور بدعنوانی ہر گز برداشت نہیں ہوگی اور شکایت کی صورت میں قانون کے مطابق سخت ایکشن ہوگا۔ دریں اثناء سیٹیزن فیڈ بیک سسٹم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کرپشن کی روک تھام ، عوامی خدمات میں بہتری، کے لئے اقدامات پر ریونیو ، ہیلتھ اور دیگر محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے الیکشن کمشن سے مکمل تعاون کیا جائے گا:ڈی سی او نوازش علی
گجرات (جی پی آئی)عام انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے الیکشن کمشن سے مکمل تعاون کیا جائے گا، افسران الیکشن کمشن اور ریٹرننگ افسران کی ہدایات پر عملدارامد یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او نوازش علی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر، اے ڈی سی سمیر احمد سید، اسسٹنٹ کمشنر بلال فیروز جوئیہ، ای ایس او حافظ نجیب، ای ڈی اوز کاشف طاہر، ڈاکٹر خالد فیاض، سید اعجاز حسین شیرازی، چوہدری محمد صدیق، پی ایس او ندیم بٹ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ الیکشن کمشن کی طرف سے حساس قرار دیے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے فوری اقداما ت کئے جائیں جبکہ اس مقصد کے لئے اعلی حکام سے فنڈز کے لئے رجوع کیا جائے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ الیکشن کمشن کی طرف سے ہر قسم کے تقرر اور تبادلوں پر مکمل پابندی عائد ہے جس پر عملدرامد کیا جائے تاہم کسی بدعنوان کو اس آڑ میں اپنے عزائم کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لوڈ شیڈنگ کے دوران فرائض کی انجام دہی کے لئے ریٹرننگ افسران کو جنریٹرز کی سہولت اور مانیٹرنگ ٹیموں کو مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے واضع کیا کہ انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمشن سے کی معاونت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جبکہ فرائض کی ادئیگی میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم محب وطن امیدواران کو منتخب کرکے کرپشن مافیا کو چاروں شانے چت کردینگے :میاں وسیم صراف
گجرات (جی پی آئی)حالیہ انتخابات ملک بچانے اور ملک لوٹنے والوں کے درمیان ہیںقوم محب وطن امیدواران کو منتخب کرکے کرپشن مافیا کو چاروں شانے چت کردینگے ‘مسلم لیگ ن ہی قوم کیلئے امید کی کرن ہے گجرات کے عوام با شعور اور محب وطن ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہی بھاری اکثریت سے کامیاب کروائینگے ‘این اے 105سے اورنگزیب بٹ اور پی پی 110سے چوہدری رضا علی وڑائچ کی بطور امیدواران نامزدگی سے لیگی ورکروں کے حوصلے بڑھے ہیں اور ہم ان کی کامیابی کیلئے تن من دھن کی بازی تک لگا دینگے ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گجرات کے رہنماء میاں وسیم صراف آف شادیوال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ اورنگزیب بٹ ممتاز سماجی شخصیت جبکہ رضا علی وڑائچ ایک نڈر جرات مند اور صاحب کردار لیڈر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان فلاح پارٹی محب وطن اور عاشقان مصطفی ۖ پر مشتمل قافلہ ہے :پروفیسر رائو نوید
گجرات ( نمائندہ خصوصی)پاکستان فلاح پارٹی محب وطن اور عاشقان مصطفی ۖ پر مشتمل قافلہ ہے اور پی ایف پی کے پاس تجربہ کار سیاستدانوں کی بڑی تعداد موجو دہے ضلع گجرات سمیت پنجاب بھر میں پاکستان فلاح پارٹی کے امیدواران انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور کامیابی انکا مقدر ٹھہریگی ‘ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما ء پروفیسر رائو نوید مصطفائی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا محمد یوسف گھمن کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ شروع ہے
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی وکاروباری شخصیت وممبر گجرات چیمبر آف کامرس محمد کامران گھمن ( ایم ڈی گجرات ایڈورٹائزنگ کمپنی گجرات ) کے والد مرزا محمد یوسف گھمن کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ شروع ہے ضلع بھر سے نامور سماجی وسیاسی اور کاروباری شخصیات ‘علمائے اکرام ‘مشائخ عظائم اور دوست احباب کے علاوہ عزیز و اقارب کی ایک بڑی تعداد نے گزشتہ روز بھی ان کی رہائشگاہ پر جاکر انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے متوفی کی سماجی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متوفی ایک نیک سیرت اور با کردار شخصیت کے مالک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی فیاض حسین بٹ کی والدہ کی وفات پر چوہدری مبشر حسین ، ملک حنیف اعوان و دیگر کا اظہار تعزیت
گجرات(جی پی آئی )انچارج روزنامہ دن کے ممتاز صحافی فیاض حسین بٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے تعزیت کے لئے چوہدر ی مبشر حسین سابق ایم این اے ،ملک حنیف اعوان ایم این اے،یونس ساقی چیف ایڈیٹر ڈاک ،ایم پی اے خدیجہ عمر فاروقی،سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری،منور بٹ،افضل راز چیف ایڈیٹر روزنامہ روزن،چوہدری شاہین انور،شہر یار بھدرانسپکٹر،ملک شوکت ان کے گھر گئے اور فاتحہ پڑھی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور جنت میں اعلی مقام عطاء کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محنت کش کا ہاتھ آرا میں آکر کٹ گیا
ُگجرات (جی پی آئی گجرات کے موضع کالرہ پنواں کے رہائشی محمد ارشد کا ہاتھ آرا میں آکر کٹ گیا ‘بتایا جاتا ہے کہ کالرہ پنواں کے رہائشی محمد ارشد گزشتہ روز اپنے فرنیچر کے کارخانہ میں آرا پر لکڑی کاٹنے میں مصروف تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ آرا میں آجانے سے جسم سے علیحدہ ہوگیا ‘مضروب کو شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں کے ڈاکٹرز نے ا سے لاہور یفرر کردیا۔

Share this:
Tags:
gujarat The educators دی ایجوکیٹرز گجرات
Previous Post عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریض ذلیل و خوار ہونے لگے
Next Post آسٹریلیا کے خلاف ملی کامیابی کو برقار رکھنے کی ضرورت
India

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close