Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 19/11/2016

November 20, 2016November 20, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) حضرت مجدد الف ثانی رحمة اللہ علیہ قوم مسلم کے ہیرو ہیں۔ سارمایہ ملت اسلامیہ حضرت مجدد الف ثانی کا نام رہتی دنیا تک روشن رہے گا۔دین اسلام کیلئے شیخ سرہندی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حضرت مجدد الف ثانی شیخ سرہندی رحمة اللہ علیہ نے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ۔ شان اولیاء کے تذکرے قرآن و سنت میں موجود ہیں ۔ اہل اللہ کی کاوشوں سے برصغیر میں اسلام کا پرچم لہرایا ۔پاکستان حقیقت میں اولیاء اللہ کا فیضان ہے۔تذکار اولیاء سے دلوں میں نرمی اور محبت پروان چڑھتی ہے ۔ صاحبان امر اولیاء امت نے قوم مسلم کی ہر دور میں مشکل کشائی اور حاجت روائی فرمائی ۔پاکستان میں صوفیاء کرام کے پیرو کار ہی نظام مصطفےٰ ۖ لا سکتے ہیں ۔سیدنا مجدد الف ثانی اور امام احمد رضا محدث بریلوی رحمة اللہ علیہما نے عشقِ رسول ۖ کو فروغ دے کر امت کو دفاع اسلام و تحفظ ناموس رسالت ۖ کے دروس دئیے ۔آج پاکستان میں اسلام کی بہاریں اولیاء اللہ کے قدموں کی بدولت ہیں ۔ قومِ مسلم خانقاہوں سے اپنا رشتۂ عقیدت مضبوط بنا کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے ۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے جامع مسجد آرائیاں مدینہ سیداں میں بزم جمیل کے زیر اہتمام عشرہ مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی رحمة اللہ علیہ کے سلسلہ میں مجدد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کی نگرانی صاحبزادہ سید عثمان شاہ نے کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں یونین کونسل نمبر 10محلہ علی پورہ سے مسلم لیگ ق کے نامزد امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ریٹرننگ آفیسر چوہدری شیزان اختر ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر سید فواد الحسن کی نگرانی میں انتخابات کا انعقاد ہوا ، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے جبکہ ایک نشست مسلم لیگ ق کے امیدوار نے حاصل کی نتائج کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے تین امیدواران مقابلہ پر تھیں شاہدہ پروین مسلم لیگ ن نے تین ووٹ ، غزالہ نعیم مسلم لیگ ق نے 3ووٹ جبکہ شمیم اختر مسلم لیگ ق نے 2ووٹ حاصل کیے لیبر کونسلر کی مخصوص کیلئے 2امیدواران میں سے غلام نبی مسلم لیگ ق 5ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ رانا ثاقب مشرف ناز 3ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے ، اقلیتی نشست کیلئے جیمس ایوب مسلم لیگ ق 5ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہے جبکہ کامران انجم مسلم لیگ ن 3ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے جبکہ یوتھ کونسلر کیلئے مسلم لیگ ق کے فرحان جاوید 5ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ محمد مدنی جاوید 3ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے چیئرمین میاں پرویز اختر پگانوالہ کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے امیدواران کی بھاری تعداد موجود رہی مسلم لیگ ن کی طرف سے چوہدری شہباز ، رانا ثاقب مشرف ناز و دیگر امیدواران موجود تھے اس موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیئرمین یونین کونسل نمبر 10میاں پرویز اختر پگانوالہ نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی دعائوں سے ان کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح ہم عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کر رہے ہیں آئندہ بھی اسی طرح خدمت کا مشن جاری رہے گا اور یونین کونسل 10کے عوام کی بھرپور خدمت کا مشن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 10کو ہر لحاظ سے مثالی بنایا جائے گا اور عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ میاں پرویز اختر پگانوالہ یونین کونسل نمبر 10کے کونسلرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی مجلس انتظامیہ کا اجلاس 22نومبر بروز بدھ صبح گیارہ بجے منعقدہو گا جس کی صدارت میاں محمد اعجاز کریں گے اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا خصوصاً کڈنی سنٹر کی پراگرس اور انجمن بہبودی مریضاں کے مسائل اور وسائل زیر بحث لائے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پیس ٹریولز گجرات کے زیر اہتمام عمرہ کا دوسرا گروپ ، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ۔ گزشتہ روز پیس ٹریولز کے آفس میں عمرہ کے عازمین کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزایکٹو پیس ٹریولز سید آصف رضا نقوی نے عازمین کو عمرہ کی تربیت دی تا کہ وہ مناسک عمرہ احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں انہوں نے سعودی عرب کے قوانین کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یونین کونسل نمبر 10 سے مسلم لیگ ن کے اراکین حمزہ شہباز کے استقبال کیلئے بھرپور طریقہ سے شرکت کریں گے چوہدری نسیم اصغر جوڑا نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے استقبال کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ہم اپنے محبوب قائد کا گجرات میں چوہدری مبشر حسین کی قیادت میں بھرپور استقبال کریں گے اور ان کے تمام پروگراموں میں شرکت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گجرات کی عوام کی خدمت کیلئے مسلم لیگ ن کے قائدین کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات کے عوام کی خدمت کیلئے جوڑا خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں جوڑا خاندان نے گجرات کی عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کیا ہے ان خیالات کا اظہار آفس سیکرٹری چوہدری نسیم اصغر جوڑا ، مہر محمد سلیم ، راجہ اسلم پرویز اور ندیم بٹ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل نمبر 10کے عوام کی خدمت اور یونین کونسل کو مثالی بنانے کے سلسلہ میں چوہدری نسیم اصغر جوڑا کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے یونین کونسل کی عوام کی خدمت کیلئے چوہدری مبشر حسین سے 60لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ حاصل کی ہے جس سے علاقہ کے تمام مسائل حل ہونگے اور یونین کونسل نمبر 10گجرات کی مثالی یونین کونسل بنے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں 2دسمبر کو عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا جائیگا جو کہ جامع مسجد شہنشاہ ولایت سے بعد از نماز جمعہ شروع ہو گی اور پورے شہر کا چکر لگا کر واپس جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں اختتام پذیر ہو گی اس ریلی کی قیادت صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی اور چوہدری افتخار احمد ملہی کریں گے جبکہ اختتام پر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی خطاب کریں گے اس ریلی کا انعقاد بزم غلامانِ گھمگول شریف کے زیر اہتمام ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) علامہ اقبال نے نوجوان نسل کو اپنے کلام کے ذریعے آگے بڑھنے کا شعور دیا۔ علامہ اقبال کی نظموں کا عنوان ہی نوجوانوں کیلئے تھا۔ ان خیالات کا اظہار سابق سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید آصف رضا نقوی نے دی ایگزا سکول گجرات میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام دیکھ کر مجھے اپنے بچپن کے وہ دن یاد آ گئے جب ہم بھی اس طرح ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتے تھے۔ جب تک نوجوانوں کی بہتر انداز میں تربیت نہ کی جائے ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ و حوصلہ پیدا نہیں ہوتا۔ دی ایگزا سکول کی انتظامیہ اس بات پر مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن آفس محمد فاروق نے کہا کہ اگر بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ ترقی کی تمام منازل طے کر سکتے ہیں۔ آج مجھے خوشی ہے کہ آج کے بچوں میں وہ جذبہ موجود ہے کہ وہ دنیا کے تمام چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ دی ایگزا سکول کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ انچارج ایلیٹ فورس گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ نے کہا کہ ہمیں آج ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارے بچوں نے بڑھے ہو کر کیا بننا ہے۔ اور ہمیں اسی انداز میں انکی تربیت کا بھی اہتمام کرنا ہے۔ دی ایگزا سکول کی انتظامیہ اسی سمت میں کام کر رہی ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے مستقبل کے لیڈر بنیں۔ یاسر احمد نے کہا کہ دی ایگزا سکول بلا شبہ ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس میں بچوں کی راہنمائی اور تربیت کا بہترین بندوبست کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو ‘ خاکے وغیرہ پیش کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام بلدیاتی اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سہرا حاجی عمران ظفر اور حاجی ناصر محمود کے سر ہے۔ جنہوں نے دن رات محنت کی اور عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔ تمام یونین کونسلز میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انکی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مسلم لیگی امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے اور گجرات میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ قاری عامر رضوان گل قادری ‘ چوہدری عمران گل ، حاجی غلام نبی گل کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں کی محفل منعقد ہوئی۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ ثناء خوان رسول ولایت اللہ قادری’ قاری غلام عباس’ محمد بلال نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ احمد رضا اشرفی نے حاصل کیا۔ اس موقع پر چوہدری فضل حسین گل نمبردار’ چوہدری اشفاق حسین گل’ چوہدری سرور گل’ چوہدری نوید ایاز تارڑ’ چوہدری نذر حسین ورک’ چوہدری منیر احمد تارڑ’ مرزا اکمل بیگ’ چوہدری عابد حسین ورک’ عدیل چوہدری’ چوہدری جہانگیر عادل ورک’ شیخ الیاس’ خان مسعود خاں’ قاری ظفر’ قاری امین شاہ’ ارسلان یوسف’ علامہ کشف جامی ‘ حافظ صغیر احمد’ حادی بٹ’ چوہدری فراز انجم جٹ’ حافظ محمد صغیر احمد’ چوہدری ریاض گل’ افضال احمد خان’ عمران چوہدری’ حافظ راحیل سہیل گل’ راحیل عطاری’ علامہ شفیق احمد عطاری’ شیخ زبیر عطاری’ جاوید اسلم قادری’ رضوان شہزاد منگا’ ذیشان شہزاد منگا’ شیخ ہارون شاہد’ حافظ انصاری احمد رضا گل قادری’ ملک صفدر’ شہباز احمد’ ایوز غفاری’ ذیشان علی’ عبدالشکور بٹ’ بلال علی’ چوہدری سہیل اجمل گل’ چوہدری شعیب عمران گل’ صاحبزادہ قاری عامر رضوان گل قادری’ حیدر علی گل’ عمر سہیل گل’ عمیر سہیل گل’ اکبر علی گل’ انضمام الحق چوہدری’ فیضان الحق ‘ حماد چوہدری’ نبیل رضا گل’ محمود الحسن گل و دیگر نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سپورٹس اسٹیڈیم جلالپور جٹاں کا دورہ کیا اور 21نومبر کو مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ایم این اے حمزہ شہباز کے جلسہ کے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، ایم پی اے میجر معین نواز، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی گجرات نورالعین، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری تنویر گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ جلسہ کے موقع پر ٹریفک کا جامع نظام وضع کیا جائے ، گاڑیوں کیلئے پارکنگ کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جلسہ کی سکیورٹی کیلئے ترتیب دیے گئے جامع پلان پر موثر عمل کرایا جائے ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ سول ڈیفنس کے 100رضا کار بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور جلسہ گاہ میں داخلے کیلئے 6واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت جلسہ گاہ میں دو میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرے ، ایمبولینس موقع پر موجود رہیں گی جبکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور سول ہسپتال کھاریاں کے ڈاکٹرز و عملہ الرٹ رہیں۔ انہوںنے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ جلسہ گاہ میں آنیوالوں کیلئے پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ جلسہ کے منتظمین و شرکاء کو ہر ممکن سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، تحفظ ناموس رسالتۖ، تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور استحکام پاکستان ہماری زندگیوں کا مشن ہے۔ مقاصد پاکستان کی تکمیل اور فلاح دارین کیلئے ملک میں فوری نظام مصطفیۖ نافذ کیا جائے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ کے زیراہتمام ٹینکی گراؤنڈ سرائے عالمگیر میں عظیم الشان ”لبیک یارسول اللہ کانفرنس” کے ہزاروں شرکاء سے قائدین کے خطابات۔ فضا اللہ اکبر اور لبیک یارسول اللہۖ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی، مبلغ یورپ پیر مسعود قادری، پیر قاضی محمود احمد، علامہ فاروق الحسن، پیر اعجاز اشرفی، مفتی عبد الرحمن نعیمی، مولانا عبد الرشید اویسی، مولانا نعیم اختر، مولانا قاسم اکرم، اجمل منظور، راجہ افضال ودیگر نے خطابات کئے۔ مقررین نے کہا کہ دہر میں اسم محمد ۖ سے اجالا ہمارا مقصد حیات ہے ، پاکستان کو نظام مصطفی کا گہوارہ بنا کر دم لینگے۔ بھارتی جارحیت، ملک میں موجودہ دہشت گردی، خودکش حملوں، مزارات اولیاء پر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کانفرس میں ناموس رسالت اور مملکت خداد داد پاکستان کے تحفظ کا عہد بھی کیا گیا۔ جبکہ علماء ومشائخ پر زورد دیا گیا کہ وہ دنیا بھر میں غیرمسلموں کے سامنے اسلام کی حقانیت واضح کرنے اور ترویج واشاعت ودعوت اسلام کا سلسلہ مؤثر کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ جبکہ مختلف قرار دادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ قرآن مجید با ترجمہ نصابیات میں شروع کرایا جائے۔ عدالتی سزا یافتہ گستاخان رسول کو جلد کیفر کرداد تک پہنچایا جائے۔ قوم کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتی ہے لہذا اس کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک سے عریانی، فحاشی، بے پردگی، مخلوط نظام تعلیم اور سودی نظام معیشت کا خاتمہ کیا جائے۔ حکمرانوں، سیاستدانوں، افسران کیلئے سادہ بود وباش لازم اور فضول رسوم پر پابندی لگا کر کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔ عوام کوبنیادی حقوق ان کی دہلیز پر مہیا کئے جائیں۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں دینی تعلیم وتبلیغ، مساجد واذان اور محب وطن سنی بریلوی علماء سے پابندیاں ختم کی جائیں اور حالیہ بنائے گئے قوائد وضوابط میں ملک کی غالب ترین اکثریت اہلسنت بریلوی کو اعتماد میں لے کر ان کے تحفظات دور کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت اور ممبر گوجرانوالہ امن کمیٹی ،ممبر سی پی ایل سی گجرات لالہ جی سعید اقبال مرزا نے کہا ہے کہ معذور افراد کو این ٹی ایس ٹیسٹ سے مشتنیٰ قرار دیا جائے ،انہون نے کہا کہ پہلے ہی پنجاب میں کافی عرصہ سے نوکریوں پر پابندی عائد تھی ،اگر حکومت نے ملازمتوں پر پابند ی اٹھائی ہے تو معذور افراد بڑی مشکل سے پڑھ لکھ کر ڈگریاں حاصل کرتے ہیں ان کا انٹری ٹیسٹ نہ لیا جائے تو بہتر ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی گجرات لیاقت علی چٹھہ سے اپیل کرتے ہیں کہ معذور افراد کو اس ٹیسٹ سے آزاد کیا جائے ،اور معذور ارفراد کے تین فی صد کوٹہ پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہم اپیل کرتے ہیں کیہ معذور افراد کے تین فی صد کوٹہ پر فوری طور پر عمل درآمد کرایا جائے اگر فوری عمل درآمد نہ کیا گیا تو معذور افراد سپریم کورٹ میں رٹ دائر کریں گے کیونکہ یہ انسانی حقوق کی بنیادی طور پرخلاف وزری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل نمبر چھ سے پاکستان مسلم لیگ ق کی حمایت یافتہ امیدوار برائے لیڈی کونسلر بشریٰ ناز نے پانچ ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ ن لیگ کی امیدوار دوسرے نمبر ہیں اس طرح یوتھ کونسلر ،لیبر کونسلر اور اقلیتی سیٹ پر ن لیگ اور ق لیگ کے امیدواروں کے چار چار ووٹ برابر ہیں لہذا اس کا فیصلہ آج دس بجے ٹی ایم اے گجرات میں آر او افضل بٹ کی عدالت میں ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)نین کو نسل 11کے ممتاز راہنما چوہدری طارق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ایم او گجرات چوہدری خرم نے اپنے بھتیجے چوہدری سلطان محمود ترہنگی کو بڑے ٹیکنیکل ظریقہ سے یوتھ کو نسلر منتخب کرالیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او گجرات نے ن لیگ ،پی ٹی آئی اور ق لیگ کے چیئر مینوں سے گٹھ جوڑ کر کے اس کو ووٹ لیکر دئیے ہیں اس طرح ٹی ایم او خرم نے اپنے کمالات دیکھاتے ہو ئے یہ سیٹ جتوائی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر نے کہا ہے کہ عدالتی نظام پر عام آدمی کا اعتماد بحال کرنا، ضلعی عدلیہ کو فعال اور شفاف بنانا اور بار و بنچ کے درمیان بہتر تعلقات چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کا وژن ہے، عدل کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا، قانون کی حکمرانی نہ ہونا انقلابوں کی وجہ بنتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور ہائی کورٹ کے قیام کی 150سالہ تقریبات کے موقع پر “قانون کی حکمرانی”کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عبدالسعید صابر، سید حامد حسین،سینئر سول جج میڈم صائمہ حسنین، صدر چیمبرا ف کامرس شیخ ابرار سعید، پرنسپل گورنمنٹ زمیندارہ کالج پروفیسر عبیداللہ ، پرنسپل میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول رخسانہ قدیر نے بھی اظہار خیال کیا ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابر جاوید ڈار، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ایڈیشنل سیشن ججز، سول ججز اور وکلا و صحافی بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ معاشرتی قوانین و ضوابط کی وجہ سے ہی انسان جانوروں سے ممتاز ٹھہرا، انسانی معاشرے کی فلاح و بہبود اور معاشرتی ترقی کے نظام عدل اور قانون کی بالادستی ناگزیر ہے، جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی و ہ معاشرے جہنم بن جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا مقصد عدلیہ اور عام آدمی کو قریب لانا ہے ، شہریوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ عدالتیں انہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انصاف کا نظام روز اول سے مختلف شکلوں میں انسانی معاشرے میں موجود رہا ہے ، پاکستانی عدالتی نظام تیزی سے ڈویلپمنٹ ہورہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں حقیقی معنوں میں قانون کی حکمرانی ہوگی اور اس کا سہرا ہماری عدلیہ کے سر ہوگا۔ انہوںنے معاشرے میں قانون کی حکمرانی، انصاف کی اہمیت او ر افادیت سے آگاہی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے وژن اور انکی کی قیادت میں اقدامات کو سراہا۔ سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عبدالسعید صابر اور سید حامد حسین نے کہا کہ نظام کائنات قدرت کے قانون کی حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اسلام واحد مذہب ہے جس نے معاشرے کو اپنا عدالتی نظام دیا اور اپنے پیروکاروں کو عدالتی معاملات میں سچ بولنے کی ترغیب دی۔ انہوںنے کہا کہ قانون کی حکمرانی تبی ہوتی ہے جب معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، جوڈیشل افسران مطالعہ وسیع کریں ، ادب سے تعلق بڑھائیں او ر صحت مندانہ سرگرمیوں پر توجہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل ملکہ میں مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ۔چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمداقبال اعوان کا پینل فاتح ۔راجہ رئیس کسان کونسلر منتخب ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کھاریاں کی دوسری یونین کونسل کی طرح یونین کونسل ملکہ میں بھی مخصوص نشستوں کے انتخابات کا آکری مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمداقبال اعوان کا پینل فاتح قرارپاپا ہے ۔ووٹنگ پر امن رہی اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسران نے بھی یو سی ملکہ اور یوسی بھگوال کا وزٹ کیا ۔ایس ایچ او تھانہ گلیانہ اور ان کی بھاری نفری بھی تھانہ گلیانہ کی حدود میں واقع تمام یونین کونسلز میں پورا دن ڈیوٹی سر انجام دیت رہے ۔ یو سی ملکہ سے راجہ رئیس کسان کونسلر منتخب ہو گئے ۔جبکہ یو سی گلیانہ سے ڈاکٹر محمد عباس کا پورا پینل پہلے ہی منتخب ہو چکا ہے ۔یو سی بھگوال اور یو سی ٹھوٹھہ رائے بہادر سے بھی شیر نے میدان مار لیا ہے ۔شیر کی کامیابی پر ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے تمام منتخب ممبران کو مبار ک باد دی ہے ۔اور امید ظاہر کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ن لیگ کے کامیاب امیدواران اب عوام کو تمام تر سہولیات بہم پنچائیں گے ۔اور اپنے قائد میاں نواز شریف کا مشن گھر گھر پہنچائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ہسپتال کھاریاں پہنچ گئے جہاں پرانہوں نے اپنے قریبی دوست اور سنیئرصحافی عزیزالرحمان مجاہد کے والدمحترم ممتازماہر تعلیم ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ الحاج محمد اسلم بھٹی کی عیادت کی ان کی صحت کے لئے دعا کی اور کہا کہ ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ الحاج محمد اسلم بھٹی جیسے علم دوست ماہر تعلیم ہمارے ملک وقوم کا سرمایہ ہیں ان کے لاکھوں شاگرد اس وقت پاکستان اور بیرون وطن خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ الحاج محمد اسلم بھٹی نے اپنی پوری سروس جس بھرپور انداز میں گزاری اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو جلدصحت کاملہ سے نوازے تا کہ ہم آ پ کے تجربات اور علم سے مستفید ہوسکیں اس موقع پہ محمد اسلم خان ، عبدالعزیز گوندل اور دیگر بھی موجود تھے

Share this:
Tags:
flag gujarat Islam pakistan اسلام پاکستان پرچم کاوشوں گجرات
Tayyip Erdogan and Imran khan
Previous Post طیب اردوان اور تحریک انصاف
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں
GPI News

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close