Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 13/08/2015

August 13, 2015 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) حج ایک مقدس مذہبی فریضہ ہے جو ہر صاحب استطاعت مسلمان پر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے کاروان مالک اشتر اور پیس ٹریولز کے اشتراک سے گجرات پریس کلب میں حج تربیتی ورکشاپ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبادت اس وقت قبول ہوتی ہے جب اسے صحیح طریقہ سے ادا کیا جائے اور حج کی ادائیگی بھی قرآن و سنت کے مطابق ہونی چاہئے اور ہمیں حج پر جانے سے قبل حج کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنی چاہئیں اور آنے والی تکالیف کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے اور رضائے خدا کیلئے خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہئے۔ آداب زیارت مدینہ کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے۔ حاجی جب مدینہ سے الوداع ہو تو اسے دوبارہ حاضری کیلئے بھی دعا مانگنی چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ دوبارہ انہیں یہ سعادت نصیب فرمائے۔ DSP ہیڈ کوارٹر چوہدری شاہد نواز نے کہا کہ ہمیں حج کی صحیح ادائیگی کیلئے حج کے بارے میں مکمل تربیت حاصل کرنی چاہئے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں ہمیں علماء کرام اور گائیڈ میسر ہیں جو ہمیں حج کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کر تے ہیں جبکہ 100 سے زائد ایسے ممالک موجود ہیں جہاں حج کی تربیت کا کوئی انتظام نہیں ہوتا۔ ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے کہا کہ انسان جب دعا مانگتا ہے تو کسی نہ کسی کا واسطہ دیتا ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ کے گھر میں حاضر ہو کر نبی پاک ۖ کا واسطہ دے کر دعا مانگنی چاہئے اور جب مدینہ منورہ میں حاضر ہوں تو نبی پاک ۖ سے اللہ پاک کے واسطے سے دعا مانگنی چاہئے اور تمام دعائیں قبول ہونگی اور اللہ اور اس کے رسول ۖ کے گھروں کی حرمت کا خیال رکھنا چاہئے۔ ممتاز عالم دین اور مبلغ دعوت اسلامی علامہ محمد اظہر بٹ نے قرآن و سنت کی روشنی میں حج و مناسک حج کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا اور کہا کہ کارروان مالک اشتر کا یہ کام قابل تحسین کا مستحق ہے کہ جنہوں نے حاجیوں کی تربیت کیلئے شاندار انتظامات کئے ہیں اور انہیں لٹریچر بھی فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حج کو اسلام کی تعلیمات کے مطابق ادا نہ کیا جائے قبولیت حاصل نہیں ہوتی۔ صحیح حج کی ادائیگی کیلئے کامل ایمان اور عشق و تشنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو کارروان مالک اشتر سید اظہر حسین نقوی نے کہا کہ حج تربیتی ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ دوران حج پیش آنے والی تمام مشکلات اور قواعد و ضوابط سے عازمین حج کو آگاہ کیا جا سکے۔ تاکہ تعلیمات اسلام اور سعودی عرب کے قوانین کے مطابق عازمین حج ادا کر کے روحانی و ظاہری سکون حاصل کر سکیں۔ چیف ایگزیکٹو پیس ٹریولز سید آصف رضا نقوی نے عازمین حج کو سعودی قوانین اور کارروان مالک اشتر کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم حجاج کی خدمت کیلئے دس سال سے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور دوران حج بھی حجاج کرام کی رہنمائی کا سلسلہ کا جاری رہتا ہے۔ اس موقع پر سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان اقبال مکی’ چیف ایگزیکٹو کارروان عطاری’ محمد محسن سفینہ احد ٹریولز’ بشارت علی ڈار ‘صدر انجمن امامیہ جاوید اقبال شاکر و دیگر بھی موجود تھے۔ شرکاء کیلئے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں سکول کو شاندار طریقہ سے سجایا گیا ہے لائٹنگ کی گئی ہے سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں آویزاں کر دی گئی ہیں ۔ صبح پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی جبکہ سکول کے بچے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہونیوالی مختلف تقریبات میں ملی نغمات پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ آزادی کی نعمت سے مستفید ہونے کا بہترین طریقہ گروہی اور سیاسی وابستگیوںسے بالاتر ہوکر عصر حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ محروم طبقوں کے مساوی حقوق نہ صرف تسلیم کریں۔بلکہ عملی طور پر اس پر عملدرآمد بھی نظر آنا چاہئے۔ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا تقاضا ہے کہ وطن عزیز کے تما م باسیوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔ اقلیتوں کو امتیازی قوانین پر جو تحفظات ہیں اور بعض مقامات پر انتہا پسندوں کی طر ف سے بستیوں اور گرجا گھروں کو جلانے کے واقعات سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی روح یقینا خوش نہیں ہوتی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد تما م شہری برابر ہیں۔ کسی مسلک ، مذہب ، علاقے اور سیاسی اختلافات کی تقسیم کو ہمارے درمیان نہیں آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا پرامن پاکستان جس میں تما م طبقات کے حقوق کا تحفظ ہو، مضبوط ملک کی ضمانت ہوسکتا ہے۔اس کے لئے پاک فوج کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلعی حکومت کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ملی نغموں کے مقابلے شہباز شریف پارک میں منعقد ہوئے جن میں بری تعداد میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ارکان صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود، حاجی عمران ظفر اور چوہدری محمد اشرف دیونہ تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ مقابلوں میں شریک ننھے طلبہ و طالبات نے ملی جو ش و جذبے سے بھرپور نغموں سے سما باندھ دیا اور حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی۔ جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ ملی نغموں کے ان مقابلوں میں علی حمزہ ، خدیجہ کبریٰ ، بلال بخاری ، اسد علی ، افرا ء حلیم پوزیشن ہولڈرز قرار پائے جبکہ گروپ مقابلوں میں جناح پبلک سکول اول ، کڈز کلیسی دوئم ، کیتھڈل سکول اور گورنمنٹ مونسپل ماڈل گرلز سکول نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ملی نغموں کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کے جذبہ حب الوطنی کو زبردست سراہا اور انہیں ان مقابلوں میں شرکت کیلئے تیار کرنے والے اساتذہ کرام کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوںنے ملی نغموں کے مقابلوں کیلئے بہترین انتظامات پر ڈی ڈی او ایچ آر ایم انجم ریاض سیٹھی ، ڈی ایس او ندیم بٹ ، ٹی ایم او خرم ترہنگی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات نے بہترین انداز میں وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا انہوںنے پوزیشن ہولڈرز طلباء پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایسی پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں اور پوزیشنیں حاصل نہ کرنے والے طلباء سے کہا کہ وہ مایوس ہونے کی بجائے مزید محنت کر کے آئندہ مقابلوں میں اپنی فن کا لوہا منوائیں ۔ ارکان صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود، حاجی عمران ظفر اور چوہدری محمد اشرف دیونہ نے ضلعی حکومت کی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر ملی نغموں کے مقابلوں کے انعقاد کو بے حد سراہا اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا انہوںنے کہا کہ نئی نسل میں حب الوطنی کے جذبات کا فروغ وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے ناگزیر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی حکومت ہونہار طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور وسائل فراہم کر رہی ہے شہباز شریف پارک میں منعقدہ ملی نغموں کی یہ تقریب بھی اسی پالیسی کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور انہیں مبارک باد دی ۔ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے ملی نغموں کے مقابلوں میں بھرپور شرکت پر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر میں یوم آزادی کے موقع پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ایک اور حکم کے تحت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کی حدود میں تارکول کی غیر قانونی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو اس حکم پر بھی عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاں رباب کی زیر قیادت انتظامیہ اور پنجاب فورڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹلوںاور بیکرز کی اچانک چیکنگ کی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر تین ہوٹلوں اور ایک بیکری کی انتظامیہ پر مجموعی طور پر 70ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر کاروائی کے دوران ٹیم نے ہوٹل ٹی ڈی سی پی ، بمبے چوپاتی فاسٹ فوڈ اور سکائی ویز ہوٹل کی چیکنگ کی جہاں پر کچن میں صفائی کے انتظامات ناقص تھے اور انتظامیہ کے پاس ملازمین کے ہیلتھ کارڈز بھی موجود نہ تھے جس پر تینوں ہوٹلوں کی انتظامیہ پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ ٹیم نے کیک اینڈ بیکرز کی چیکنگ کی جہاں سے زائد المعیاد کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئیں جس پر منیجر پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بھرپور کاروائی پر اے سی ڈاکٹر افشاں رباب اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سلولرنرز سکول علی پورہ روڈ میں طلبہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی ویلفیئر کمیٹی کا کارنامہ ہے، ادارے میں طلبہ کی انرولمنٹ بہتر بنانے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی جائے، طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ضلعی حکومت رواںمالی سال کے دوران گاڑی فراہم کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ویلفیئر کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کمیٹی کے چیئرمین چوہدری اشرف ریحانیہ، پرنسپل میڈم بشرا اور دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سلو لرنرز سکول علی پورہ روڈ کو پورے پنجاب میں ماڈل بنایا جائے گا، کمیٹی کے ممبران اس مقصد کے لئے اپنی ذمہ داریاں پہلے کی طرح عزم اور جذبے سے ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلو لرنر سکول علی پورہ کے بعد اسپیشل چلڈرن کمپلکس سرائے عالمگیر کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے اس مقصد کے لئے زمین کا بھی انتخاب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ادارے میں زیر تعلیم طلبہ کو بہترین یونیفارم اور معیاری درسی کتب فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کمیٹی کے ممبران پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے ادارے کو فراہم کئے جانیوالے فنڈز پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے ممبران اپنے خر چ پر بچوں کی تفریح کے لئے جھولے لگوائیں گے جبکہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ بھی اپنی گرہ سے اس مقصد کے لئے دیگر ممبران کے برابر حصہ دیں گے۔ اس سے قبل چیئرمین کمیٹی چوہدری محمد اشرف ریحانیہ اور پرنسپل میڈم بشرا نے بتا یا کہ سکول میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 157ہو چکی ہے جو صوبے کے کسی بھی سلو لرنر سکول سے زیادہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ/ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ضلع کی حدودمیں ہر قسم کی ناقص اور مضر صحت اور ملاوٹ زدہ اشیاء کی تیاری، فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے اس حکم کا نفاذ فوری طور پر ہوگا ۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس سمیت تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جشن آزادی کے سلسلہ میں شہباز شریف پارک میں منعقدہ کبڈی میچ میں پنجاب پولیس کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک آرمی کی ٹیم کو شکست دے دی ہے ، مہمانانِ خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم پی ایز میاں طارق محمود ، حاجی عمران ظفر ، میجر (ر) معین نواز ، چوہدری اشرف دیونہ ، مسلم لیگ ن کے راہنمائوں چوہدری رضا علی وڑائچ ، نوابزادہ طاہر الملک ، حاجی اورنگزیب بٹ ، چوہدری تنویر گوندل ، جاوید بٹ ، چوہدری اشرف ریحانیہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ، ڈی او فاریسٹ طارق سعید ، رضا انور شیخ ، تحصیل سپورٹس آفیسر سید غلام عباس، چوہدری ظہور الٰہی اور بڑی تعداد میں شائقین کبڈی اس موقع پر موجود تھے ۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی طاقت اور مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا جس کی شائقین نے دل کھول کر داد دی میچ کے اختتام پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فاتح ٹیم کے کپتان صغیر کٹھالے والا کو فاتح ٹرافی اور 30ہزار روپے انعام دیگر مہمانانِ خصوصی نے رنر اپ ٹیم کے کپتان عثمان بٹ کو ٹرافی اور 20ہزار روپے انعام اور میچ کے بہترین کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اورانعامات سے نوازا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پنجاب پولیس کی ٹیم کے کپتان صغیر کٹھالے والا کو بہترین کھیل پیش کرنے اور گزشتہ کئی سال سے پولیس کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پر شاباش دی اور اعلان کیا کہ وہ ڈی پی او سے صغیر کٹھالے والا کو پولیس کانسٹیبل سے حوالدار عہدے پر ترقی کی شفارش کریں گے ۔ اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ آج کے کبڈی میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اس موقع پر شائقین کی خوشی جشن آزادی کے حوالہ سے ان کے جذبات کی عکاس ہے انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ روایتی کھیل کبڈی کو فروغ مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب آج 8:55بجے پر ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ہونگے اس موقع پر پنجاب پولیس ، جیل پولیس ، سول ڈیفنس اور جناح پبلک سکول کے بینڈز قومی پرچم کو سلامی پیش کریں گے ۔ اسی نوعیت کی تقریبات تحصیل ہیڈ کواٹرز اور بلدیہ یونٹس میں منعقد ہونگی جس میں متعلقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پرچم کشائی کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) UC46 کے علاقوں محلہ سردار پورہ، خالد آباد، عثمان پورہ اور فیروزآباد میں گندگی کے ڈھیرTMA عملہ کو منہ چڑھانے لگے نکاسی کے نالے کوڑا اور گندگی سے بند اہل علاقہ پریشان TMAعملہ غائب اہل علاقہ کا DCOسے نوٹس کی اپیل۔۔تفصیلات کے مطابق UC46 کے علاقوں محلہ سردار پورہ، خالد آباد،عثمان پورہ اور فیروزآباد ودیگر گزرگاہوںپر موجود نکاسی آب کے نالے گندگی اور کوڑا کرکٹ سے بند پڑے ہیں جس کہ وجہ سے بدبودار اور گندہ پانی گلیوں کے چوکوں اور سٹرکوں پر جمع ہو جاتا ہے جس سے ہر گزرنے والے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔TMAعملہ سارا دن غائب رہتا ہے یا وڈیروں کے پروٹوکول میں مصروف رہتا ہے جس پراہل علاقہ نےDCOسے نوٹس کی اپیل کی ہے کہ مسلہ حل کرواتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے اہل وطن کو قیام پاکستان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر خاص و عام کو آج یوم آزادی پر ملک سے ناانصافی، غربت، جہالت اور تعصب سے آزادی کا عہد کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ عوام نااہل ڈرامہ بازوں کی بجائے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ آئیں جس نے حقیقی خدمت کی، ریسکیو 1122، مفت ادویات، مفت تعلیم جیسے کام کیے اور پاکستان کی قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق تعمیر نو کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان والے جذبہ کی آج جس قدر ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، ہمارے بزرگوں نے محمد علی جناح کی عظیم قیادت میں رنگ، نسل، علاقے اور فرقہ سے بالاتر ہو کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ خطہ کے قیام کیلئے جدوجہد کی اور بیش بہا قربانیوں کے بعد یہ اسلامی مملکت قائم کی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ہم آج تک اسے ایک اسلامی فلاحی ملک نہیں بنا سکے جہاں غریب اور امیر میں فرق نہ رکھا جائے، قانون و انصاف اور ریاست کی نظر میں سب برابر ہوں، ہرکسی کو زندگی کی بنیادی سہولتیں میسر ہوں، سرکاری ملازمین سمیت کسی بھی شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو اپنے جائز حقوق اور مراعات کیلئے سڑکوں پر نہ آنا پڑے، عوام کو بلاامتیاز بہترین علاج اور تعلیم کی سہولتیں میسر ہوں، فوری اور سستا انصاف ملے، حکمران مجرموں کی سرپرستی کی بجائے مظلوموں کی دادرسی پر یقین رکھتے ہوں۔ مسلم لیگی قائدین نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو کر نہ صرف اپنی کوتاہیوں اور خامیوں پر معافی مانگتے ہوئے صدق دل سے خدمت وطن کا عہد کریں بلکہ اللہ تعالیٰ سے اس کی سلامتی، ترقی، مضبوطی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی داخلی سلامتی اور بیرونی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے، ہر محاذ پر ہماری مسلح افواج سینہ سپر ہیں اور ملک و قوم کیلئے جس طرح ہمارے باوردی بیٹے اور بھائی اپنے خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اس پر ہر محب وطن پاکستانی پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم آج سیسہ پلائی دیوار بن جائے اور بانیٔ پاکستان کے فرمان ایمان، اتحاد و تنظیم کا عملی نمونہ بن کر پاکستان کو خوشحال اور ناقابل تسخیر ملک بنانے کیلئے میدان عمل میں اترے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان ہی بحیثیت قوم ہماری سب سے بڑی شناخت اور ہماری بقاء کا ضامن ہے۔ فکر ی و تحقیقی سوچ کے حامل طرزِ عمل میں ہی ہمارے مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔ پاکستان میں حالیہ تعلیمی ترقی کی لہر اس بات کی غماض ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی درخشاں اور پُر اُمید ہے۔ جامعات تحقیقی و فکری طرزِ عمل کے احساس کی بیداری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ماضی پرست قومیں کبھی ترقی نہیںکر سکتیں۔ ترقی و جستجو کا دروازہ ماضی اور مستقبل پر نظر رکھے بغیر وَا نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالا ت کا اظہار مہمان خصوصی ممتاز دانشور اور سابق سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر خالد مسعود نے جامعہ گجرات کی ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار”مقاصد پاکستان : پس منظر و پیش منظر ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ یہ سیمینار جامعہ گجرات میں جاری جشن یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھا۔ اس سیمینار کی صدارت کا فریضہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سر انجام دیا۔ اس سیمینار کے مہمانان اعزازی میں معروف اساتذہ و دانشور ڈاکٹر جاوید حیدر سید اور ڈاکٹرصغیر احمد شامل تھے۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے سر انجام دئیے۔ ڈاکٹر خالد مسعود نے اسلامی تاریخ اور طرزِ فکر کے حوالہ سے تحریک پاکستان کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مختلف سطحوں اور مجالس میں کُھل کر پاکستان کے موجودہ مسائل کا ادراک کرنے اور ان کا حل تجویز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں تخلیقِ پاکستان کی فکری بنیادوں پر توجہ دیتے ہوئے معاشرہ کے مختلف طبقوں کو ان کے حقوق دینے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنے صدارتی کلمات میں پاکستانیت اور حب الوطنی کے تصورات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے ہم قومی ترقی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ تعلیم ہی ہمارے مسائل کے سد باب کا بہترین حل ہے۔ قومی ترقی کے لیے کوششوں میں پاکستان کے نوجوان ہماری اُمیدوں کا سہارا ہیں۔ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ عزم مصمم کی ضرورت ہوتی ہے۔ خلوصِ نیت سے کی ہوئی کوشش ہمیشہ رنگ لاتی ہیں۔ پاکستان کے طلبہ ہماری آرزؤوں کا مسکن اور ہماری اُمیدوں کا محور ہیں۔ زندہ قومیں اپنے قومی تہواروں کو شایان شان طریقہ سے مناتی ہیں۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جامعہ گجرات قومی ترقی میں اپنا ہاتھ بٹاتے ہوئے سارا سال جدوجہد کرے گی۔ ڈاکٹر جاوید حیدر سید نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی ہندوستان کی جغرافیائی وحدت نہیں رہا۔ ہندؤوں کا از حد منافرانہ رویہ تشکیل پاکستان کا باعث بنا۔ قائد اعظم نے ایک اچھے وکیل کے طور پر پاکستان کا مقد مہ لڑا۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم ابھی تک قومی سطح پر پاکستانیت کے تصور کو اُجاگر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ہم نے پاکستان حاصل تو کر لیا ہے مگر مقاصد پاکستان کے حصول کے لیے ہمیں عملی جدوجہدکی ضرورت ہے۔ ہمارا سب سے بڑا المیہ لیڈرشپ کا فقدان ہے۔ برداشت اور رواداری ہی وہ سنہری اُصول ہیں جن کی بنا پرقومیں ترقی کرتی ہیں۔ شیخ عبدالرشید نے کہا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان مختلف سطحوں پر زندگی کی ایک نئی لہر سے آشنا ہوا ہے۔ جدید بنیادوں پر استوار تعلیمی ترقی ہمارے نوجوان اذہان کو کچھ کر گزرنے کی جانب مائل کر رہی ہے۔ حصول پاکستان کے باطن میں ایک علمی تقاضا بھی شامل تھا۔ ہماری قوم کو تاریخی شعور سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ماضی کی غلطیوں کو سدھارتے ہوئے ترقی یافتہ مستقبل کی امین بن سکے۔ اس سیمینار میں طلبا و طالبات کی بھاری تعداد کے علاوہ اساتذہ، سربراہان شعبہ، ڈین اور ڈائریکٹروں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے عہدیداران و شعبہ خواتین پنجاب کے ایک وفد نے آج قصور سکینڈ ل سے متاثرہ گائوں کا دورہ کیا وفد میں مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے، ماجدہ زیدی جنرل سیکرٹری ،آمنہ الفت صدر شعبہ خواتین لاہور ،شیخ عمر حیات صدر مسلم لیگ تاجر ونگ، سجاد بلوچ صدر لیبرونگ پنجاب،رضیہ سلطانہ و دیگر عہدیداران شامل تھے ۔ وفد نے متاثرہ گائوں میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس واقعہ میں پنجاب حکومت کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر خدیجہ عمر فاروقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور سکینڈل ملکی تاریخ کا سیاہ واقعہ اور حکمرانوںکی بے حسی قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ سے ثابت ہوگیا کہ ہر بڑے جرم کے پیچھے پنجاب پولیس ہوتی ہے جسے تبدیل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب7سال سے جھوٹ بول رہے ہیں۔عوام کو پولیس کی تفتیش پر اعتبار نہیں قصور سکینڈل کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 5روز گذر جانے کے باوجود متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی نہ کرکے سفاکیت کا مظاہرہ کیا ۔ ہر روز چھوٹے چھوٹے واقعات پر نوٹس لینے والے وزیراعلیٰ سینکڑوں خاندانوں کی بربادی کے واقعہ میں ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔انہوںنے کہا کہ سب سے پہلے پنجاب کے وزیراعلیٰ وزیر لاقانون رانا ثناء اللہ نے اس سکینڈل کو اراضی کا تنازعہ قرار دیا وزیراعلیٰ پنجاب اس کے خلاف کب نوٹس لیں گے اور کب اسے معطل کرینگے۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اس ظلم کی مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اسمبلیوں کے اندر اور اسمبلیوں کے باہر بھر پور احتجاج کرینگے اور متاثرین کو انصاف دلائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے پنجاب اسمبلی میں اس مسئلہ پر تحریک التوائے کار جمع کروائی حکومت جان بوجھ کر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہیں بلارہی جیسے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا اسمبلی کے اندر اس پر بھرپور احتجاج کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) 20 ہزار ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کو رواں سال کے آخر تک صوبہ بھر میں مقامی انڈسٹریز میںروزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ایک ہزار ٹیوٹا گریجویٹس کوگزشتہ دو ماہ کے دوران نیسلے پاکستان، اٹلس ہونڈا ، مغل سٹیل، اورینٹ الیکٹرونکس، پیکجز، سروس انڈسٹریز، کریسنٹ باہو مان،گورمے، والز آئس کریم، غنی گلاس، اظہار سٹیل، حبیب رفیق، کوکا کولا، پیپسی، موبی لنک، ٹیلی نار، ستارہ گروپ ، سینچری پیپر بورڈ، میٹرو موٹر سائیکل، فاطمہ فرٹیلائزر، اینگرو فوڈز، ماسٹر پولی پلاسٹک، اقبال فلور ملز اور دیگر معروف انڈسٹریز میں نوکریاں مل گئیں ہیں۔یہ تمام تر اقدامات وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے گزشتہ روز (جمعرات)کوٹیوٹا سیکرٹریٹ میںروزگار کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران حامد غنی انجم، عبدالقیوم، اظہر اقبال شاد ، اختر عباس بھروانہ ، وسیم بیگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں صوبہ بھر میںروزگار کی فراہمی کیلئے جون 2015میں پلیسمنٹ سیل بھی قائم کر دیا ہے ۔ اسکے علاوہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 20پلیسمنٹ افسران کا بھی تقرر کیا جا چکا ہے جواپنے متعلقہ اضلاع میںٹیوٹا سے فارغ التحصیل ہنرمندوں کوروزگار کی فراہمی کیلئے معاونت فراہم کرینگے۔ پلیسمنٹ افسران نوکریوں کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے اپنے اضلاع میں واقع انڈسٹریز کا دورہ کرینگے ۔ انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جن شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں ،یہ افسران انکی نشاندہی کرینگے تاکہ ان شعبوں میں بھی ٹیوٹا نئے کورسز شروع کرے۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا نے انڈسٹری کی مشاورت سے دوسرے مرحلے میں شارٹ کورسز کا کامیاب اجراء کر دیا ہے اور ان سے متعلقہ سیکٹرز میں روزگار کے مواقع دستیاب ہیں۔انکے انڈسٹری کا دورہ کرنے سے فارغ التحصیل ہنر مندوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اعدادو شمار کے حصول میں آسانی ہو گی۔ پلیسمنٹ افسران اس سلسلے میں رابطہ مزید موثر بنانے کیلئے اپنے متعلقہ ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کو بھی یقینی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جامعتہ المنتظرمیں وفا ق المدارس الشیعہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے طلبا اور علما نے خطاب کرتے ہوئے آزادی کے شہدا اور اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹر ی علامہ محمد افضل حیدری نے تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن شیعہ سنی کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ کانگریس کا حمایتی کا طبقہ اس وقت بھی تقسیم برصغیر کا مخالف تھا، مگر اسلام کے چاہنے والوں نے مشترکہ جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا ۔ جس کی قیادت قائد اعظم محمد علی جنا ح نے کی۔ جبکہ علامہ اقبال کی فکر نے مسلمانان ہندکی رہنمائی کی۔ جس سے پاکستا ن کا وجوددنیا کے نقشے پر ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی میراث ہے، جس کی حفاظت کی ذمہ داری شیعہ سنی دونوں پر عائد ہوتی ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے فروعی اور گروہی اختلافات کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے ملکی اتحاد و وحدت کے لئے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی سازش کی مگر بہادر افواج نے ضرب عضب کے ذریعے ان کی ایسی درگت بنائی ہے کہ انشااللہ آئندہ اٹھ نہیں سکیں گے۔دریں اثنا، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس دینیہ میں یوم آزادی کے سلسلہ میں عام تعطیل ہوگی۔ پرنسپل صاحبان پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کریں گے ۔ طلبا کو قیام پاکستا ن کے مقاصد سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Share this:
Tags:
gujarat holy information Muslim Training worship اسمبلی تربیت عبادت گجرات مسلمان معلومات مقدس
Bomb Disposal
Previous Post لندن: دوسری عالمی جنگ کا 250 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا
Next Post بلاول بھٹو سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ملاقات
Bilawal Bhutto And Agha Siraj Durrani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close