Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 21/05/2015

May 21, 2015 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز ثناء خوانِ رسول ۖ نسیم چشتی مرحوم کے صاحبزادے علی نسیم چشتی نے کہا ہے کہ میں اپنے والد محترم نسیم چشتی مرحوم کی روایات کو زندہ کروں گا اور اپنی صلاحتیں عوام الناس کی خدمت کیلئے صرف کروں گا انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم نے صرف دوستی کمائی تھی اور ہمارے لیے ورثہ میں اچھے دوست چھوڑے ہیں اور ہم اپنے دوستوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور محفل نعت کرم کے بادل کو جوش و خروش کے ساتھ منعقد کرواتے رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکی پاکستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اس کی سازشوں کے مقابلے کے لئے انسانیت سے عاری ہندوستانی دہشت گردوں کا مقابلہ ضرب عضب کے جذبے سے کرنا ہوگا۔ ایک بیان میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ ہندوستانی ایجنسی کی بدمعاشیاں پوری دنیا پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں قومی سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت کو ایک ہونا ہوگا۔تاکہ دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو صحیح صورت حال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والی بدامنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی میں راملوث ہے تو قومی سلامتی کے اداروں کو اس کا سد باب کرنا چاہیے۔ سیاسی قیادت بھی جراتمندانہ کردار ادا کرکے محض دوستی کے نعرے نہ لگائے ۔متنازع مسائل کے حل کے لئے کام بھی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)چوہدری حسین الٰہی کا تعزیتی دورہ دولت نگر مسلم لیگی راہنما چوہدری ارشد محمود جٹ ڈھلو ، چوہدری انصر اقبال جٹ ڈھلو ، چوہدری طارق محمود جٹ ڈھلو کے والد محترم غلام حیدر جٹ ڈھلو کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی چوہدری صفدر وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مرکزی راہنما مسلم لیگ ق چوہدری حسین الٰہی نے دولت نگر میں چوہدری ارشد محمود جٹ ڈھلو ، چوہدری انصر اقبال جٹ ڈھلو ، چوہدری طارق محمود جٹ ڈھلو کے والد محترم چوہدری غلام حیدر جٹ ڈھلو کی وفات پر دعائے مغفرت کی اس موقع پر علاقہ کی معزز شخصیات چوہدری صفدر وڑائچ ،چوہدری عبدالرحمن گجر ، عمران بیگ ، حمید اللہ بھٹی ، چوہدری مبارک لاہوریاں ، چوہدری شبیر احمد جٹ صدر مسلم لیگ ق دولت نگر ، چوہدری قربان میر پور ، چوہدری افضال جٹ ، چوہدری بشیر جٹ ، چوہدری خادم حسین جٹ ، چوہدری نعیم یونس گجر ، چوہدری انور ، چوہدری لال خاں ، چوہدری سلطان جٹ ،چوہدری اکرام جٹ ، چوہدری عرفان موٹروے پولیس و دیگر شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) والدین اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہیں والدین کے قدردانوں کو دو جہانوں میں سرخرو ئی نصیب ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار نامور ثنا خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ آف ڈوگہ شریف نے موضع کلک میں ملک عبدالعزیز کے بھائی ملک فضل حسین کے ختم قل کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محفل میں تلاوت کلام پاک قاری محمد ارشد نے پیش کی ہدیہ نعت معروف نعت خواں بلبل مدینہ قاری عابد حسین نقشبندی خلیفہ صوفی محمد وسیم نقشبندی ، حافظ اویس نے پیش کی صدر محفل صاحبزادہ سید علی مرتضیٰ شاہ آستانہ عالیہ کالو چک شریف تھے ۔ محفل میں ملک جہانگیر ملک اکرام ، ملک افضال ، ملک امجد ،ملک عرفان ، ملک اسجد ، قاری آصف ، علامہ محمد وقاص ملک علی شان ملک افضال یونان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مصطفویٰ سٹوڈنٹ موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام گجرات پریس کلب میں امن کانفرنس کا انعقاد۔ جس کی صدارت مرکزی صدر MSMچوہدری عرفان یوسف لاہور نے کی۔ خصوصی شرکت حاجی محمد اکرم ‘ چوہدری ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن ‘ چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ’ ضلعی صدر PAT نے کی۔ علاوہ حافظ جنید احمد UOG کیمپس کے ناظم شکیل احمد وڑائچ’ حافظ سلیم رضا ‘ راجہ زین سابق صدر MSM ‘ ابرار احمد’ UOG صدر احسن ایاز بلوچ’ چوہدری سبطین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت مصطفی ۖ سے ہوا۔ خصوصی خطاب مرکزی صدر MSM چوہدری عرفان یو سف نے کیا۔ چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ’ چوہدری شکیل وڑائچ’ محمد ابرار ‘ حافظ جنید احمد’ کامران شاہ بھی خطابات کئے۔ چوہدری عرفان یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن کانفرنس کے انعقاد پر یونیورسٹی آف گجرات کے مستقبل کے معماروں اور شاہینوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کہا کہ مایوسی کفر ہے ہم کبھی بھی مایوس نہیں ہوتے۔ اس ملک عزیز کا مستقبل تابناک ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ اس ملک عزیز کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق اسلام کا قلعہ بنا کر دم لیں گے۔ پاک فوج کی عظمت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے قربانیاں دے کر پہاڑوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور معاشرے میں موجود دہشتگردوں سے نمبرد آزما ہیں۔ چوہدری گلزیر محمود اختر نے کہا کہ برصغیر میں بھی مسلمان آباد ہیں اس نے اپنے کردار کی بدولت اسلام کو پھیلایا اور امن کا ہی درس دیا۔ یہی وجہ تھی کہ لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہوئے۔ حافظ جنید نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چوہدری شکیل وڑائچ نے کہا کہ UOG میں MSM کا لگایا ہوا پودا آج جوان ہو چکا ہے اور ملک میں سب سے بڑھ کر امن کی ضروری ہے امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ محمد ابرار نے کہا کہ آج پورا ملک فتنہ کی آگ میں جل رہا ہے۔ انشاء اللہ ہم ان تمام بیماریوں کو ختم کر کے امن لائیں گے۔ کامران شاہد نے کہا کہ MSM کے قیام کا مقصد اور عزم امن ہے۔ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ایٹمی طاقت ہے۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ امن کانفرنس اختتام پذیر ہو ئی۔ آخر میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تعلیم کے میدان میں کارکردگی پر شیلڈرز بھی دی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام گجرات پریس کلب سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی۔ سانحہ ماڈل ٹائون پر بننے والے دوسری خود ساختہ JIT کی رپورٹ شائع ہونے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جسکی قیادت مرکزی صدر MSM چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ان کے ہمراہ چوہدری گلریز اختر محمود حاجی محمد اکرم ضلعی امیر’ حافظ سلیم چشتی’ سبطین علی کامران شاہد’ حافظ محمد جنید’ محمد ابرار’ چوہدری شکیل وڑائچ کے علاوہ UOG طلباء کی بہت بڑی تعداد موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM نے کہا کہ خود ساختہ JIT کی جعلی رپورٹ پر آج ہمارے دل چھلنی ہوئے ہیں۔ جس رپورٹ میں نہتے مظلوموں کو قصور وار اور اس سانحہ کے ذمہ داروں کا کلین چٹ دے کر پوری قوم کو بے وقوف بنایا گیا۔ جبکہ پوری قوم کے سامنے لاہور ماڈل ٹائون میں نہتے کارکنوںپر جو ظلم ڈھایا گیا وہ ظالمانہ منظر آج بھی قوم کے ذہنوں میں راسخ ہے۔ ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ JIT کی یکطرفہ کارروائی کو ہم مسترد کرتے ہیں اور ایسی JIT قائم کی جائے جو دونوں فریقین کو منظور ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) چوہدری غلام سرور وڑائچ نامزد سٹی صدر منہاج القرآن کا علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری سابق سٹی صدر تحریک شاہد اقبال میر سابق ناظم سٹی کی خدمات کے اعتراف میں اور چوہدری ارشد جاوید وڑائچ سیکرٹری جنرل منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یورپی یونین کی الوداعی تقریب پر پرتکلف عشائیہ۔ عشائیہ میں چوہدری گلزیر محمود اختر وڑائچ ضلعی صدر PAT حاجی محمود اکرم ضلعی امیر تحریک خالد محمود گورالی نامزد سٹی ناظم تحریک زاہد الحسینی نعیم شریف صابری چوہدری امجد اقبال سٹی صدر PAT چوہدری محسن سپال’ علامہ محمد اصغر چشتی’ علامہ ساجد محمود قادری’ حاجی ناصر عزیز اکبر علی غزالی’ حافظ سیم رضا’ حاجی اصغر قادری’ مستنصر محمود’ مظہر اقبال نقشبندی’ چوہدری ہمایوں غنی ایڈووکیٹ’ چوہدری افضل وڑائچ ‘ عبدالوحید طور’ داکٹر سرفراز طور’ سہیل احمد طور’ مہر نعیم’ میاں افتخار’ قاری شبیر سیالوی ‘ قاری نوید رسول چشتی’ غلام مصطفی رزاق غفاری’ ‘ طاہر زیب وڑائچ’ شیر علی وڑائچ’ طلحہ ٰ میر ابرار وڑائچ’ قیصر محمود چوہان’ عبدالوحید نقشبندی’ عبدالرشید نقشبندی’ صوفی غلام سرور قادری کے علاوہ دیگر بھی تھے۔ اس موقع پر حاجی ارشد جاوید وڑائچ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ‘ شاہد اقبال میر کی تحریکی خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ہزاروں دعائوں کیساتھ حاجی ارشد جاوید وڑائچ کو الوداع کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی صدر PAT چوہدری امجد اقبال سٹی صدر PAT علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری سابق سٹی صدر تحریک چوہدری غلام سرور وڑائچ سٹی صدر تحریک کا سانحہ ماڈل ٹائون پر یکطرفہ بنائی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر رد عمل ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب سانحہ ماڈل ٹائون پیش آیا اس وقت بھیJIT گورنمنٹ نے خود بنائی جس کی رپورٹ پر دبا دیا گیا کیونکہ وہ ان حکمرانوں کے خلاف تھی اوراب نئی JIT بنائی گئی اسکو متاثرہ فریق نے مسترد کر دیا تھا یکطرفہ کارروائی کر کے اس سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ یہ تاریخ کی بد ترین نا انصافی ہے اور آج بھی وہ فوٹیج موجود ہیں۔ منہاج القرآن کے نہتے کارکنوں جس طرح گولیوں سے چھلنی کیا گیا سولہ کارکنوں کو بے دردی سے شہید کیا۔ ہم اللہ تعالیٰ کی عدالت سے ہم پر امید ہیں اور ہمیں مکمل بھروسہ ہے ان جھوٹے حکمرانوں کی وجہ سے آج پوری قوم سفر کر دی ہے۔ شہدائے ”ماڈلٹائون کا ” خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کا وقت آچکاہے ،قوم بڑی خوشخبری سنے گی مسلم لیگ کا اتحاد ملک کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکریگاکیونکہ ،خود کو بڑی پارٹی کہنے والوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے مقاصد کے حصول کی خاطر خود کو صوبوں تک محدود کرلیا ہے ،آج قوم کو ایسی پارٹی کی ضرورت ہے جو ملک اور فیڈریشن کو اکٹھا کرسکے اس کے لیے مسلم لیگ کا اتحاد اہم کردارادا کریگا۔ مسلم لیگ کے استحکام اور فیڈریشن کی حمایت میں لیگی کارکنان میں تحریک پاکستان والے جوش او ولولے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ کے پارٹی سیکرٹریٹ میں صوبائی قیادت سے ملاقات میں کیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ دیر آید درست آید جس طرح تمام لیگی رہنما ایک میز پر اکھٹے ہوگئے ہیں اسی طرح تمام مسلم لیگی کارکنان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں قوم ہمارے گزشتہ دور حکومت کو یاد کررہی ہے آج ملک میں کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری،ناخواندگی کی بڑھتی ہوئی شرح سمیت بجلی اور پانی کے مسائل عوام کے کندھوں پر بوجھ بنے ہوئیں ہیں جبکہ ہم نے اپنے دور میں یہ تمام سہولیات قوم کوبہم پہنچائی۔مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ تاریخ نے ثابت کردیاہے کہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری ظہورالہی کی طرح ملک کو مظبوط کرنے میں اہم کردارکیا ہے اور وہ جس مقصد کے لیے کام کررہے ہیں اس میں بھی وہ سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ اپنے قائدین کے تمام فیصلوں کو لبیک کہے گی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی رہنما علیم عادل شیخ ،جنرل سیکرٹری سندھ غلا م سرور سیال ،سینئر نائب صدر اختر پرویز ،نعیم عاد ل شیخ ،عبداللطیف رند،آغارفیع اللہ ،نفیس حیدر،فیاض لغاری ،زیشان پنہور،جاوید اعوان اور مرزاعظیم بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔#

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ گجرات کیمپس میں طلبہ کی کوششوں سے پاور الیکٹرکل لیب کا قیام ڈاکٹر طارق سلیم ‘ چوہدری نثار ایڈووکیٹ نے افتتاح کیا اور ادارے کی تعمیر و ترقی کیلئے دعا کرائی۔ فاران گروپ کے کیمپس کے ڈائریکٹر عمر طارق چوہدری’ عثمان طارق چوہدری میر محمد یونس نے مہمانوں کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا اور بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم ‘ چوہدری نثار ایڈووکیٹ نے کہا کہ فاران گروپ آف کالجز نے مختصر عرصہ میں ترقی کی منازل طے کی ہیں نوجوان نسل کو فنی تعلیم کے مواقع فراہم کر کے گوجرانوالہ ڈویژن کے طلبہ کو حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے ہی ہم نوجوانوں کیلئے نئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ گجرات قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) کونسل آفیسر ضلع کونسل گجرات عثمان سرور کو ڈی سی او گجرات کا پرسنل سٹاف آفیسر (پی ایس او)مقرر کر دیا گیا ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیں جبکہ ان کے پیش رو ندیم حسین بٹ کو ڈیپوٹیشن پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گجرات لگا دیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے پانی کے نکاس کے لئے موسم برسات کے آغاز سے قبل تمام سیوریج نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، سیوریج نالوں پر تجاوزات کا بلا تفریق خاتمہ کیا جائے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے یا دوبارہ تجاوزات کرنے اور نالوں میں گندگی پھینکنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے رحمان شہید روڈ اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر جاری کیں، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ، ڈی او بلڈنگ آصف میر، ٹی او آر سید یاور عباس، چیف آفیسر عظمت فرید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیا قت علی چٹھہ نے ٹی ایم اے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کے حوالے سے اپنے فرائض ذمہ داری سے سرانجام دیں سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دونوں روڈز پر واقع ماربل فیکٹریوں کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ سیوریج نالوں کو بند کرنے کا باعث نہ بنیں ایسی صورت میں ان سے کوئی نرمی نہیں ہوگی۔ جی ٹی روڈ نالے کی صفائی کے جائزہ کے موقع پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ نالے پر قائم تجاوزات کا سو فیصد خاتمہ یقینی بنایا جائے، نالے کا لیول درست کیا جائے نیز اسکا بہائو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے نالے کے اندر لگا واپڈا کا کھمبا ہٹانے کے لئے گیپکو حکام سے فوری رابطہ کرنے کا حکم دیا ۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او کو بتایا کہ سیوریج نالوں کی صفائی کے لئے افرادی قوت کے ساتھ بھاری میشنری بھی استعمال کی جا رہی ہے اور وہ خود تمام عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موسم برسات سے قبل تمام سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کردی جائے گی تاکہ بارشوں کے پانی کا باآسانی نکا س ممکن بنایا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے مشقیں آج ہوں گی ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی ان مشقوں میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ٹی ایم اے، صحت اور دیگر محکمے حصہ لیں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھرپور تیاری سے ان مشقوں میں حصہ لیں جبکہ اس دوران سامنے آنیوالی خامیوں پر کنٹرول کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوجرانوالہ کی پریس ریلیز کے مطابق مالی سال 2015-16کے لئے ضلع گجرات اور منڈی بہاوالدین میں محکمہ کی زیر تحویل 31جائیداد وں اور سات مزارات کے ٹھیکہ جات پٹہ جات کی نیلامی مورخہ3جون کو دفتر ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف دربار حضرت شاہدولہ گجرات میں ہوگی کسی وجہ سے نیلامی نہ ہونے کی صورت میں یہی نیلامی مورخہ 13 جون کو ہوگی۔ پریس ریلیز کے مطابق جن جائیدادوںکے پٹہ جات، ٹھیکہ جات کی نیلامی ہوگی ان میں جامع مسجد حاجی محمد دین رتی، کوٹلی کندو، غازی کھوکھر ، درس میاں اسماعیل کوٹ میانہ، دربار حضر ت شاہ جہانگیر نبی پور، رنگا والا، ڈینڈا کلاں، بھون ہزاری، معین الدین پور، لال واڑی، دربار حافظ حیات ہرداس پور، دربار توکل شاہ بڈھا کنگ، لکھن وال، محمود آباد، بہل پور، مہت پور لنگ، دربار حید رالدین فتو والہا، دربار عاعالیے شاہ، کورڑے کرم شاہ، مسجد انڈیا کوڑے کرم شاہ، دربار حضر موسیٰ لاکھا، دربار پیر بنابنوئی مانو چک، واسو ، دربار غلام فضل سیر ے، مسجد انڈیا گھنیا ں ، خانقاہ نوگزاہردوبہت، دربار پیر عبدالغنی گوربخش پور، دربار حضرت سائیں باہو ریڑکا، ریڑکا بالا ، مسجد انڈیا اکال گڑھ ، دربار باغ علی شاہ دوگل میں واقع جائیدادیں شامل ہیں ۔ جن مزارات کے ٹھیکہ جات نیلام ہوں گے ان میں حضر ت شاہدولہ ، دربار خواجہ اسحاق ، دربار حضرت سائیںکرم الہی، دربار حضرت توکل شاہ میوال، دربار حضرت نور شاہ کوٹ بلوچ، دربار حضرت شیخ احمد غنی ملکوال شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر سلیم رضا نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی جے آئی ٹی کی مبینہ رپورٹ پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ رپورٹ پہلے سے تیار شدہ تھی اور یہ قاتلوں کو کلین چٹ دینے کیلئے قائم کی گئی تھی۔ ہماری طرف سے فائرنگ کا الزام انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ تمام ٹی وی چینلز کی رپورٹس گواہ ہیں کہ منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر پولیس کی چڑھائی یکطرفہ تھی۔ رپورٹ میں جن افسران کو مفرور ظاہر کیا گیا وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی حفاظت میں ہیں اور اس خونی کھیل کو عملی شکل دینے والے ایک قاتل کو ڈبلیو ٹی او میں سفیر بنا کر بیرون ملک بھجوایا گیا ہے۔ غیر قانونی جے آئی ٹی کو تسلیم کیا نہ اسکی نام نہاد رپورٹ کو مانتے ہیں۔ ہمارا قاتل پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہے اور معاون قاتل رانا ثناء اللہ اور دیگر افسران ہیں لیکن قاتل اعلیٰ کان کھول کر سن لیں 14بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ جے آئی ٹی کے سربراہ نے وزیر اعلیٰ اور شریف خاندان کے ذاتی منشی والا کردار ادا کیا۔ عبد الرزاق چیمہ کو 14بے گناہوں کے خون پر مٹی ڈالنے کی ناپاک حرکت کی سزا اس دنیا میں بھی ملے گی اور آخرت میں بھی اسکا منہ کالا ہو گا اور نہ ہی بے گناہوں کا خون رائیگاں جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی کونہ پہلے مانا نہ اب اسکی رپورٹ کی کوئی حیثیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی طرف سے فائرنگ کا ذکر انتہائی شرمناک ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سیلف ڈیفنس میں فائرنگ کرنے کاقانونی حق رکھتے تھے لیکن ہم پر امن رہے فائرنگ کاالزام لگا کر جے آئی ٹی کے نام نہاد سربراہ نے انتہائی گھناؤنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اصولوں کی بنیاد پر حکومتی جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کیا کیونکہ ہمارا موقف ہے کہ شہدائکے لواحقین کی رضا مندی اور اعتماد والی جے آئی ٹی بنائی جائے، ہمارے اس موقف کو حکومت نے نہیں مانا، حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو وہ غیر جانبدار جے آئی ٹی سے خوفزدہ کیوں ہیں؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں اور جاری فنڈز کا رواں مالی سال کے اختتام تک استعمال یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے واضع کیا کہ تعمیراتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر کہیں ناقص میٹریل استعمال کرکے بلڈنگ بنائی گئی تو متعلقہ ایجوکیشن افسرا ن بھی ذمہ دار تصور کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ تعلیم میںجاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او احمد رضا سرا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی او سیکنڈری نثار احمد میو، ڈی او زنانہ رفعت النسا اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی او سیکنڈری نے اس موقع پر ڈی سی او کو سرکاری سکولوں میں افسران کے دوروںکے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی او نے محکمہ تعلیم کے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انکی چیکنگ سے صورتحال بہتر ہوئی ہے جن سکولوںپر ابتک کام شروع نہیں ہو سکا اس بارے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی جائیں گی اور جو ٹھیکیدار کام نہیںکرے گا اسکو بلیک لسٹ کرکے تمام ادائیگیاںروک دی جائیں گی۔ ڈی سی او نے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کے حوالے سے خصوصا خواتین اساتذہ کی پرفارمنس کوسراہا اور کہا کہ اگر کہیں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت ہو تو انہیں آگاہ کیا جائے ذمہ دار ٹھیکیداران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ویلڈن مبارک حسین گلشاد۔ EOBI کی پنشن بڑھانے کیلئے مبارک حسین گلشاد نے مثالی جدوجہد کی جن کی کاوشوں سے عرصہ 2سال سے لٹکا ہوا معاملہ حل ہو گیا۔ حکومت پاکستان مزدور ،غریب، بیواؤں کی EOBI کی پنشن 3600 سے 6000 بڑھانے کا بجٹ میں وعدہ کر کے اپنے وعدے سے انحراف کر گئی کیونکہ ان مزدوروں، غریبوں، بیواؤں کا اللہ کے سوا ملک پاکستان میں آواز سننے والا کون ہے ۔ صاحب اقتدار ایوانوں میں گونگے ، بہرے ، اندھے بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اُنہیں کیا پتہ کہ غریب ، مزدور کس طرح اس مہنگائی کے دور میں اپنا گزر بسر کرتا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے۔ مبارک حسین گلشادنے عرصہ 2 سال میں ملک بھر میں 10 ہزار افرا دپر مشتمل جن میں سینیٹرز، ایم این ایز، ایم پی ایز، این جی اوز، غیر ملکی سفیروں ، صحافی برادری وکلاء اور مختلف ملکی و غیر ملکی ادارہ جات کو حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لئے لیٹر لکھے ۔ جن کی کوششوں سے ہائیکورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک EOBI کے اعلیٰ حکام کے خلاف کیس چلے اور مبارک حسین گلشاد اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سرخرو ہوئے اور حکومت وقت جو عرصہ 2 سال سے پنشن بڑھانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی۔ آخر کار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔حکومت پاکستان نے EOBI کی پنشن 5250 روپے کر دی اور آئندہ بجٹ میں مزید بڑھانے کا وعدہ کیا۔ ملک بھر سے غریب ، مزدوروں، بیواؤں، لاچاروں کی طرف سے مبارک حسین گلشاد کو سینکڑوں مبارکباد کے لیٹر موصول ہوئے۔ جن میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کی صحت، سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مبارک حسین گلشاد کی کارکردگی کو ملک بھر میں سراہا گیا۔جنہوں نے فی سبیل اللہ غریب، مزدوروں ، لاچاروں، بیواؤں کی مدد کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) واپڈا کی نجکاری کیخلاف پورے ملک کی طرح گجرات میں بھی شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ واپڈا سب ڈویژن پاور ہائوس اور رورل اور MNT آفس میں دفاتر کی تالہ بند ی کی گئی اور پورے دن کوئی کام نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کی نجکاری کے خلاف گجرات میںبھی بھر پور احتجاج کیا گیا سب ڈویژن پاور ہائوس’ سب ڈویژل رورل اور سب ڈویژن MNT کے ملازمین و افسران نے دفاتر کی بھرپور تالہ بندی کی کسی قسم کا کام نہ کیا گیا۔ چیئرمین ناصر عباس’ سیکرٹری مبشر مسعود’ وائس چیئرمین محمد عدنان’ جائنٹ سیکرٹری محمد جہانگیر’ جبکہ رورل سب ڈویژن میں محمد تصور’ محمد الیاس’ ظہیر احمد’ محمد اصغر چیمہ’ ملک محمد بشیر ‘ محمد خالد میٹر انسپکٹر’ راجہ محمد تاسین’ محمد محسن’ وقاص احمد’ خاور بٹ’ و دیگر سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کی نجکاری کو مسترد کیا گیا۔ اس موقع پر کام نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصاً گجرات شہر کی معروف سڑک بھمبر روڈ’ جس میں جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں ذرا سی بارش ہوتی ہے تو گجرات ہسپتال سے لیکر میاں عمران مسعود کی کوٹھی تک پانی ہی پانی کھڑا ہو جاتا ہے اگر یہ مسائل حل نہیں ہونے تو خوبصورت گجرات کے منصوبہ کا کیا بنے گا۔ گجرات شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضروری ہے اور سٹیزن فرنٹ عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے کے فنڈز جمع کرنے کے باوجود ابھی تک شہر کی حالت جوں کی توں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) اسلامی معاشرہ کی تشکیل ، تفہیم اور تعبیر میں علم نے ہمیشہ بنیادی کردار ادا کیاہے۔ علم ہی وہ کُنجی ہے جو ہمارے لیے دینی و دنیاوی ترقی کے تمام قفلوں کو کھول سکتی ہے۔ مسلمانوں نے ترک علم کی راہوں پر چل کر جو نقصانات اُٹھائے ہیں انہیں نہ مانا جاننا ہے۔ اگر ہم اس بنیادی حقیقت کو تسلیم کر لیں تو پھر دورِ حاضر میں اسلام کے نظریۂ علم کے حوالہ سے جامعات کا کردار روز ِ روشن کی طرح عیاں ہو جاتا ہے۔ جامعات اپنے علمی کردار کے ذریعے پاکستان میں سماجی ترقی کے عمل کو تیز ترکرتے ہوئے ایک خوشحال اور پُر امن قوم کی تشکیل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز اسلامی سکالر اور ماہر علوم شریعہ جسٹس ڈاکٹر خالد مسعود نے جامعہ گجرات میں منعقدہ ایک روزہ قومی کانفرنس”اسلام اور سماج: جامعات کاکردار” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پچھلی دو صدیوں میں حفظ دین کی کوششیں تو ہوئیں مگر عوام الناس کو نئی فکر اپنانے کے لیے تیار نہیں کیا گیا ۔ اُنہوں نے مسلمانوں کی علمی روایت اور مسلم تاریخ میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کی اہمیت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ جامعات کا اصل کام طلبا و طالبات کی سوچ، فکر اور شخصیت کی تعمیر ہے۔ تحقیق و تجس کے نئے تناظر میں جامعات میں اسلام اور سماج کے حوالہ سے بحث و مکالمہ کا آغاز پاکستانی سماج کو نئی رفعتوں سے آشنا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ جدید تعلیم یافتہ افراد اور عام لوگوں میں جو تفاوت فکر پائی جاتی ہے۔ اس کا واحد حل مختلف طبقات فکر کے مابین بامعنی مکالمہ کا احیاء ہے۔ مغربی جامعات میں آج اسلام کا مطالعہ ہو رہا ہے مگر ہماری اپنی جامعات میں اس مطالعہ کا فقدان ہے۔ ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے مجتہدانہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ممتاز استاد پروفیسر احمد ندیم نے اسلامی معاشرہ کی تشکیل بنیادوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعیت اور اعتدال اسلامی معاشرہ کے دو اہم عنا صر ہیں۔ مسلمان معاشرہ میں وسعت نظر اور وسعت قلب پائی جاتی تھی مگر اب ہم صرف خشک ظاہریت کا شکا رہو کر مختلف مسائل کا شکار ہو گئے ہیں ۔ دورِ حاضر تلواروں کی جنگ کا زمانہ نہیں بلکہ بیانیہ کی جنگ کا زمانہ ہے۔ پاکستانی معاشرہ فہم کے بحران کا شکار ہو کر عدم اطمینانی کا لقمہ بنا۔ عقل مذہب سے متصادم نہیں بلکہ ایک جاری و ساری اُصول ہے۔ ہمیں ایک بار پھر پاکستانی معاشرہ میں مکالمہ کی روایت کو جاری کرنے کی ضرورت ہے اور جامعات اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ممتاز ادیب اور مبلغ اسلام علامہ رضاء الدین صدیقی نے کہا کہ اسلامی معاشرہ وحدت انسانیت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں افرادی اور اجتماعی سطح پر رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ مسلمان کا شیوہ ہے کہ وہ وقت سے پیچھے نہیں بلکہ وقت سے آگے چلے۔ مسلم معاشرہ کا مزاج کارِ خیر کی تبلیغ ہے ۔ علم ، عشق اور بصیرت سچے مسلمان کا طرۂ امتیاز ہے۔ مسلم معاشرہ ہمہ وقت ارتقائی مراحل سے گذرتا رہتا ہے۔ جامعہ گجرات میں منعقدہ اس کانفرنس میں طلبا و طالبات کی بھاری تعداد کے علاوہ اساتذہ، انتظامیہ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا۔

Share this:
Tags:
friendship gujarat late Skills جوش دوستی سلسلہ گجرات مرحوم
Islamic University
Previous Post حکومت اور HECاسلامی یونیورسٹی میں جاری علم دشمنی کا نوٹس لے!
Next Post جی پی آئی کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close