Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 04.06.2013

June 5, 2013 0 1 min read

سمیعہ اعظم شہید پاکستان کا فخر ہے :رانا مشرف علی ناز
گجرات (جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ سمیعہ اعظم شہید پاکستان کا فخر ہے ، جس نے اپنی جان دیکر معصوم بچوں کی جان بچانے کی کوشش کی ، لیکن ہماری حکومت نے ابھی تک اس شہید ٹیچر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے ، جبکہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ ہوا تھا تو پوری انٹرنیشنل مشینری حرکت میں آ گئی تھی ، خصوصی جہازوں کے ذریعے اسے علاج کے لئے باہر بھجوایا گیا ، اسے اعلیٰ ایوارڈ دئیے گئے ، دوسری طرف سمیعہ اعظم نے انتہائی جرات مندانہ انداز میں قربانی دی ، لیکن ابھی تک حکومت پاکستان نے اس کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا ، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ، قائدین سے میری اپیل ہے کہ وہ وطن کی اس بہادر بیٹی کو اعلیٰ ایوارڈ سے نوازیں تا کہ جرات مندانہ انداز میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کی جنرل باڈی اراکین نے حاجی عمران ظفر ایم پی اے کی رہائشگاہ پر ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی )ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گجرات کی جنرل باڈی اراکین نے حاجی عمران ظفر ایم پی اے کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، DCAکے عہدیداران اور اراکین نے حاجی عمران ظفر ایم پی اے کو DCAکے ساتھ ضلعی افسران کے ہتک آمیز رویہ کے بارے میں تفصیلاً بتایا اور جنرل باڈی کے اجلاس میں منظور کیے گئے مطالبات سے آگاہ کیا گیا ، حاجی عمران ظفر ایم پی اے نے تمام اراکین DCA جنرل باڈی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور 5 جون کو DCA کے عہدیداران کے ہمراہ DCOگجرات سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا ، اس موقع پر آصف علی صدرDCA ، گل پرویز بٹ ، رانا عشرت علی ، سید نسیم عباس ، شیخ شفیق قادری ، شاہد ممتاز ملک ، خالد محمود بٹ ، حاجی ماجد ہمایوں ، خان عبدالقدوس خان ، سلیم شاہی ، میر نعمان مدثر ، راشد بٹ ، چوہدری ارشد جاوید ، ندیم ، محمد اشرف بزمی ، ملک قدیر اور دیگر عہدیداران و اراکین DCA گجرات موجود تھے ، آخر میں DCA کے سیکرٹری سید نسیم عباس نے حاجی عمران ظفر ایم پی اے کے تعاون پر DCAکی جانب سے شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مذہبی شخصیت سید حسین عباس کاظمی اور سید گلفام کاظمی کی رہائشگاہ پر حضرت امام جعفر صادق کی نیاز تقسیم کی گئی
گجرات (جی پی آئی )ممتاز مذہبی شخصیت سید حسین عباس کاظمی اور سید گلفام کاظمی کی رہائشگاہ پر حضرت امام جعفر صادق کی نیاز تقسیم کی گئی ، اس سلسلہ میں بہت بڑی محفل ہوئی ، جس میں ممتاز ثناء خوانِ رسول غلام مصطفی سیفی نے ہدیہ نعت و منقبت حضرت امام عالیٰ مقام پیش کی، رانا مشرف علی ناز ، سید الطاف عباس کاظمی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سید عقیل شاہ و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار عوام کا جینا محال
گجرات (جی پی آئی )گجرات کے بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار عوام کا جینا محال ، عوامی حلقوں نے گجرات کے بازاروں میں تجاوزات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ مسلم بازار گجرات میں فوری طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے تا کہ شریف شہریوں کو بازار سے خریداری کرنے میں آسانی ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رانا مشرف علی ناز نے گزشتہ روز ممتاز کاروباری شخصیت سیٹھ حیدر علی صراف سے ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی )رانا مشرف علی ناز نے گزشتہ روز ممتاز کاروباری شخصیت سیٹھ حیدر علی صراف سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران اہم کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر حافظ مختار ، غلام مصطفی سیفی و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی ، ناکوں پر شریف شہریوں کو تنگ کرنا معمول بن گیا
گجرات (جی پی آئی )ضلعی حکومت کے تمام تر دعوئوں کے باوجود گجرات میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی ، آئے روز چوری ڈکیتیوں و قتل و غارت نے عوام کا جینا محال کر دیا ، جبکہ دوسری طرف ناکوں پر شریف شہریوں کو بلا جواز تنگ کیا جا رہا ہے ، اور دیہاڑیاں لگائی جا رہی ہے، ڈی پی او گجرات کو چاہیے کہ وہ دفتر سے باہر نکل کر عوام کے مسائل جانیں اور انہیں حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لاکھوں روپے کا فراڈ
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لاکھوں روپے کا فراڈ تفصیلات کے مطابق گجرات میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے قائم کردہ مراکز میں لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے شروع میں بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم محکمہ پوسٹ آفس کے ذریعے غریبوں تک پہنچائی جاتی تھی پوسٹ آفس ملازمین رقم خود ہڑپ کر جاتے اور غریب افراد رقم حاصل کرنے سے محروم رہتے اس کرپشن کو ختم کرنے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے بعد مستحقین کو ڈیبٹ کارڈ جاری کر دئیے گئے اس کارڈ کے ذریعے مستحقین یو بی ایل اومنی برانچز اور اے ٹی ایم مشین سے رقم حاصل
کر سکتے تھے مگر گجرات میں قائم دو یو بی ایل اومنی برانچز کے مالکان نے سینکڑوں مستحقین کے کارڈز سے لاکھوں روپے کی رقم ہڑپ کر لی جب مستحقین اپنے پیسوں کے حصول کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ آفس گئے تو وہاں سے انہیں معلوم ہوا کہ ان کی رقم یو بی ایل اومنی ریٹیلرز نے ہڑپ کر لی ہے جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ کیا گیا وہاں کرپشن کرنے والوں نے بھی اپنا طریقہ کار تبدیل کر لیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گجرات فرحان وڑائچ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے 60 کے قریب مستحقین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ان کی رقم واپس دلوا کر یو بی ایل اومنی ریٹیلرز کی آئی ڈیز بلاک کروا دی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب نے ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی کو ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سکیورٹی گجرات ڈویژن تعینات کر دیا
گجرات (جی پی آئی ) کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب نے ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی کو ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سکیورٹی گجرات ڈویژن تعینات کر دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی کا شمار سوشل سکیورٹی کے ممتاز ڈاکٹرز میں ہوتا ہے وہ ماہر ماہر امراض شوگر (ڈائبٹالوجسٹ) ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں انتظامی امور کا بھی وسیع تجربہ ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر اعجاز حسین کاظمی ڈائریکٹر میڈیکل گوجرانوالہ ڈویژن اور میڈیکل سپر نٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منگووال وین حادثہ میں زخمی ہونے والا ایک اور بچہ دم توڑ گیا
گجرات (جی پی آئی ) منگووال وین حادثہ میں زخمی ہونے والا ایک اور بچہ دم توڑ گیا سی ایم ایچ کھاریاں کینٹ میں زیر علاج 10 سالہ سلیمان 25 مئی کو وین حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے سی ایم کھاریاں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ ڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کر تے ہو ئے 5مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے
گجرات (جی پی آئی)DPO گجرات دار علی خٹک کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کر تے ہو ئے 5 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے ۔تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے اشتہاری مجرم دلاور حسین ولد رحمت خاں سکنہ گھریال کو مقدمہ نمبر 39/13 جرم 302ت پ میں گرفتار کر لیا ۔تھانہ صدر گجرات پولیس نے اشتہاری مجرم محمد اکرم ولد صوبے خاں سکنہ شیخ پور کو مقدمہ نمبر 719/02 میں گرفتار کرلیا ۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے اشتہاری مجرم محمد نعیم ولد خورشید حسین سکنہ منگووال غربی کو مقدمہ نمبر 10/13 میں گرفتارکرلیا تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے اشتہاری مجرم محمد سلیمان ولد محمد مشتاق سکنہ دھنی کو مقدمہ نمبر 360/12 میں گرفتارکر لیا۔تھانہ ککرالی پولیس نے اشتہاری مجرم محمد شبیر ولد محمد شریف سکنہ سدوال کلاں کو مقدمہ 235/12 میں گرفتارکرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاجر برادری کو استعمال کیا جا رہا ہے :شجاع الدین میر
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز تاجر رہنما شجاع الدین میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے خارج ہونے والا نام نہاد تاجر لیڈر کس طرح مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے عہدیداروں کا اعلان کر سکتا ہے اس کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو استعمال کیا جا رہا ہے گجرات کے تاجر بھائی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ نام نہاد تاجر لیڈر جاوید بٹ نے پہلے مرکزی انجمن تاجران کو تقسیم کر کے تباہ کیا اب وہ مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بغیر کسی کے کہنے پر مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے فرضی عہدیداروں کا اعلان کر رہا ہے شجاع الدین میر نے کہا کہ جاوید بٹ کی ن لیگ سے بنیادی رکنیت ختم ہو چکی ہے وہ صرف اپنی دکانداری چمکانے کے لیے مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کو متحرک کر رہا ہے انہوں نے تاجروں بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نام نہاد تاجر لیڈر کے جھانسہ میں نہ آئیں اور نہ ہی استعمال ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے رہائشی 40 سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی
گجرات (جی پی آئی ) ڈنگہ کے رہائشی 40 سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی بتایا گیا ہے کہ ڈنگہ کے گائوں امرہ کلاں کا رہائشی 40 سالہ اسد ولد اللہ دتہ نے گھریلو جھگڑا سے تنگ آ کر گذشتہ روز سائیں راجے پھاٹک کے قریب ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی ریسکیو 1122 کے عملہ نے 2 حصوں میں تقسیم نعش کو مقامی ہسپتال پہنچایا پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نوازشریف وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے: رحمان بٹ
گجرات (جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی رہنما رحمان بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نوازشریف وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے اور وہ سب سے پہلے لوڈشیڈنگ کے مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ نوازشریف مرد بحران ہیں وہ ملک میں جاری تمام بحرانوں کو حسن طریقہ سے حل کر لیں گے اور پاکستان کے عوام کو بھرپور ریلیف دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اور ان کی پوری ٹیم ملک و قوم کے لئے بہترین فیصلے کریں گے پچھلے پانچ سالوں میں جس طرح پاکستان کے عوام کا استحصال کیا گیا اب اس کے ازالہ کا وقت آ گیا ہے رحمان بٹ نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف بطور وزیراعظم اور میاں شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پاکستان کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باوجود اکثر پرائیوٹ سکول کھلے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باوجود اکثر پرائیوٹ سکول کھلے ہیں شدید گرمی میں سکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گجرات میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باوجود اکثر پرائیوٹ سکولوں نے بچوں کو چھٹیاں نہیں دیں جس سے شدید گرمی کے موسم میں بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اکثر بچے شدید گرم موسم کے باعث بیمار ہو چکے ہیں محکمہ تعلیم ان پرائیوٹ سکولوں کے مالکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا بچوں کے والدین نے ڈی سی او گجرات اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے پرائیوٹ سکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق عباسی نے گذشتہ روز سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی
گجرات (جی پی آئی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق عباسی نے گذشتہ روز سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی حاجی ناصر محمود اس موقع پر موجود تھے عدالت نے سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی جبکہ کیس کے تفتیشی سب انسپکٹر مختار ٹوپہ کو ڈی پی او گجرات نے جبری ریٹائرڈ کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی ایک عطیہ خداوندی ہے ۔ اور اس کا بچانا ہر شخص کا فرض ہے:ڈاکٹر سید طلعت اقبال
گجرات (جی پی آئی) زندگی ایک عطیہ خداوندی ہے ۔ اور اس کا بچانا ہر شخص کا فرض ہے ۔ ارشاد خداوندی ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانیت کی جان بچائی’۔ انسانی زندگی کو بچانے کے لیے عطیہ خون ایک نیکی اور بھلائی کا کام ہے ۔ عطیہ خون ایک بہترین عمل ہے ۔ اس عمل کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بچ جاتی ہیں۔ اسلام میں جہاں اور بہت سے بھلائی کے کاموں پر زور دیا جاتا ہے وہاں دوسروں کی جان بچانا بھی فرض قرار دیا گیا ہے ۔ وہ لوگ جو خون کا عطیہ دیتے ہیں انسانیت کی اجتماعی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے نواز شریف میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے طلباء و طالبات کی طرف سے سندس فائونڈیشن گجرات کے تعاون سے لگائے گئے عطیہ خون کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جون کے مہینے میں ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے منایا جاتا ہے۔ اسی دن کی مناسبت کے حوالہ سے نواز شریف میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے بھی عطیہ خون کیمپ لگایا ہے جو ایک احسن بات ہے ۔ یہ تمام طلباء و طالبات مستقبل کے ڈاکٹر ہیں ۔ انسانی ہمدردی ایک اچھے ڈاکٹر کا بنیادی فریضہ ہے ۔ اس کیمپ کا مقصد مستقبل کے معماروں میںانسانی فلاح اور معاشرتی بہبود کا جذبہ پختہ کرنا ہے ۔ اس سے دوسرے لوگوں میں بھی عطیہ خون کا جذبہ پیدا ہو گا ۔ اور کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی۔ سندس فائونڈیشن گجرات کے نمائندگان میر فضل عباس اور عمران خاں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندس فائونڈیشن معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ۔ اس فائونڈیشن کا اہم کارنامہ تھیلسیمیا، ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر اور خون کی دوسری بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بر وقت خون مہیا کرنا اور ان کی جان بچانا ہے۔ اس بلڈ کیمپ کا انعقاد NSMC کے ہیلتھ کیئر سنٹر میں کیا گیا ۔ اور طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے ڈاکٹر سید طلعت اقبال کی راہنمائی میں خون کا عطیہ پیش کیا ۔ جن طلباء و طالبات نے خون کا عطیہ دیا ان میں محمد ابو بکر مجاہد، آمنہ اصغر، عالیہ ظہیر، حنیلہ رسول، سحرش افتخار، ثاقب نثار اعوان، بشریٰ بھٹی، ابوبکر عبید، عبداﷲ حیات، فضا قیصر، ارسلہ طفیل اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ لوگ جو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے سچی لگن سے کام کرتے ہیں۔ کامیابی انہی کا مقدر بنتی ہے:بیگم جہاں آراء نظام
گجرات (جی پی آئی ) ” زندگی محنت اور جستجو کا نام ہے۔ وہ لوگ جو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے سچی لگن سے کام کرتے ہیں۔کامیابی انہی کا مقدر بنتی ہے۔ ذہین طلبا و طالبات یونیورسٹی آف گجرات کا اثاثہ ہیں۔ طلبا و طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیوں کونکھارنے کیلئے مزید محنت کریں ، دوران تعلیم وہ اپنے قیمتی وقت کا بڑی دیانتداری سے استعمال کریں۔ یونیورسٹی میں مختلف قسم کی سر گرمیاں طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں نمایاں اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ میں تمام انعام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد ہیش کرتی ہوں” ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی بیگم جہاں آراء نظام نے حیاتین میتھی میٹکس سوسائٹی شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2013 کے شرکاء سے خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔ شعبہ ریاضی کے سربراہ ڈاکٹر افتخار احمد نے اس تقریب کے مہمانوں کوخوش آ مدید کہتے ہوئے کہا کہ شعبہ ریاضی کے طلبا و طالبات نئی اور صحت مند روایات کو مستحکم کر رہے ہیں۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان طلبا و طالبات کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرمائے ۔اور انہیں زیادہ سے زیادہ محنت کرنے کی توفیق دے۔ اس تقریب کا مقصد طلباو طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ طلاب علموں کا فرض ہے کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر پوری توجہ دیں۔ایک طالب علم کو کبھی بھی مایوس نہ ہونا چاہیے اور امید کا دامن تھام کر مسلسل محنت سے کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہونا چاہیے۔ مجھے شعبہ ریاضی کے طلبا و طالبات پر فخر ہے۔ اس تقریب تقسیم انعامات 2013 میں طلبا و طالبات کو ان کی تعلیمی سر گرمیوں ، ہم نصابی سر گرمیوں ، سپورٹس گالا 2013 اور بین الکلیاتی مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں۔ بیگم جہاں آراء نظام ، ڈاکٹر افتخار احمد ، ڈاکٹر مشاہد رضا،شعبہ فزکس کے سربراہ ڈاکٹر عبدالماجد ،ڈاکٹر سفیان ثاقب اور ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی ڈائریکٹر اکیڈیمکس نے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ انعامات حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں حامد شہزاد ، سدرہ خالد باجوہ، جویریہ طارق، محمد ثاقب ، اصغر اعجاز ، اسد عرفان، فہیم، زینب سردار، قمر اعجاز، محمد غفار ، محمد تنویر،ارسہ نواز، نوریز قمر، عائشہ اختر ، زوہیب اختر، سلیمان اشرف، حافظ محمد عادل، فرحان اشرف، محمد وقاص، قاضی اویس، شفقت علی، محمد عرفان،علی حمزہ ، رضوان ، محمد قاسم، شفقت علی عابد، نعیم عباس اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض زینب سردار نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں مختلف شعبوںکے صدور، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

Share this:
Tags:
game gujarat pakistan tools اقدامات پاکستان رانا مشرف کرکٹ گجرات
Jacobabad
Previous Post جیکب آباد : 2 مجسٹریٹس کو محافظوں سمیت اغوا کر لیا گیا
Next Post اضلاع کی خبریں 04.06.2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close