Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 06.08.2013

August 7, 2013 0 1 min read

گجرات شہر میں مون سون بارشوں کی وجہ سے شہرندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں
گجرات (جی پی آئی)گجرات شہر میں مون سون بارشوں کی وجہ سے ضلع کچہری DPOآفس، ضلع کونسل ہال جیل روڈ ، کورٹ روڈ ، عثمان پلازہ چوک ، پرنس چوک، فوارہ چوک، قمر سیالوی روڈ و دیگر محلہ جات ندی نالوںکا منظر پیش کر رہے ہیں، ان بارشوں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے، پانی کی درست نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد ٹیلی فون کے پول گر گئے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مون سون کے موسم میں تمام محکمے اپنی اپنی ذمہ داری ایمانداری سے نبھائیں تا کہ عوام کی پریشانیاں جلد ختم ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام معتکفین کو محب رسول ۖ عین ایمان ہے” کے موضوع پر درس قرآن دینگے
گجرات (جی پی آئی)”محبت رسول ۖ عین ایمان ہے ”ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا قاری محمد ارشد نقشبندی پرنسپل جامعہ جلالیہ گجرات آج 7اگست 2013ء بروز بدھ بمطابق 28رمضان المبارک بعد نماز تراویج مرکزی جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات میں تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام اجتماعی اعتکاف کرنے والے متعکفین کو ”محبت رسول ۖ عین ایمان ہے ” کے موضوع پر درس قرآن دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامع مسجد نظامی میں محفل نزول قرآن بسلسلہ لیلتہ القدر منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)جامع مسجد نظامی میں محفل نزول قرآن بسلسلہ لیلتہ القدر منعقد ہوئی ، جس کی صدارت حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت مصطفی ۖ پڑھی گئی اور اللہ سے معافی کیسے مانگیں کا طریقہ بیان کیا گیا ، رات بارہ بجے جشن نزول قرآن کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور تمام شرکاء محفل کو آئس کریم کھلائی گئی ، محفل کے آخر میں ٹھیک دو بجے جواد الرحمن نظامی نے اللہ کے حضور جھولی پھلا کر دعا شروع کی جو تین بجے ختم ہوئی ، دعا کے دوران حاضرین محفل نے اپنے رب سے خوب رو رو کر دائیں کیں ، مسجد کا حال آہو زاری کرنے والوں جو اپنے گناہوں سے سچی توبہ پر روتے رہے وجد و حال اور جذبہ سے پتہ چل رہا تھا کہ اللہ کے فرشتے حاضرین محفل کو سلامتیاں بانٹ رہے ہیں اور چھما چھم نور کی برسات ہو رہی ہے، اور درود پاک پڑھنے والوں نے بڑے اخلاص سے آقائے دو جہاں ۖ کی بارگاہ میں نذرانہ پیش کیا ، ضلع گجرات کے تمام رہنے والوں کیلئے ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں گئیں ، آکر میں سحری کا وسیع انتظام جس میں حاضرین محفل کیلئے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے والوں کو پیش کی گئی ، نماز فجر کے بعد صاحبزادہ جواد الرحمن نظامی سیفی کے والد مکرم کیلئے خصوصی دعا ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
GPOگجرات میں آج سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو رہی ہے
گجرات (جی پی آئی)چیف پوسٹ ماسٹر گجرات GPOمختار احمد ملک کے مطابق گجرات GPOمیں آج سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو رہی ہے ، اس سلسلہ میں خصوصی کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح آج صبح ساڑھے آٹھ بجے، ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سیالکوٹ ریجن زینت حسین بنگش کرینگے ، جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور تمام شائقین اور کاروباری حضرات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج گجرات جی پی او میں یادگاری ٹکٹوں کی فروخت کے کائونٹر میں بھرپور شرکت کی جائیگی:محمد خلیق
گجرات (جی پی آئی) نوپ سی بی اے گجرات جی پی او کے چیئرمین محمد خلیق نے کہا ہے کہ آج گجرات جی پی او میں یادگاری ٹکٹوں کی فروخت کے کائونٹر میں بھرپور شرکت کی جائیگی اور ہم ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سیالکوٹ زینت حسین بنگش کو خوش آمدید کہتے ہیں، وہ گجرات جی پی او میں کارکنوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اور گجرات جی پی او کے تمام کارکن ان کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں عظیم الشان یوم آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں عظیم الشان یوم آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی کی قیادت صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل مظہر عباس علوی، آغا مبارک علی موسوی، سید الطاف عباس کاظمی، علامہ مختار نقوی و دیگر نے کی ، ریلی میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء شاہدولہ چوک سے امام بارگاہ حسینیہ پہنچے شرکاء نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے اس موقع پر صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پر یوم آزادی 27رمضان المبارک کو منایا جا رہا ہے، کیونکہ 14اگست 1947،27رمضان المبارک کو تھی ، ریلی کے شرکاء نے اجتماعی طور پر امام بارگاہ حسینیہ میں پندرہ پائونڈ وزنی کیک کاٹا، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات اور جعفریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امام بارگاہ حسینیہ میں بیداری امت کانفرنس منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات اور جعفریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امام بارگاہ حسینیہ میں بیداری امت کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں خصوصی خطاب علامہ مظہر عباس علوی نے کیا ، اس موقع پر علامہ زمان حسینی، علامہ مختار نقوی ، علامہ سبطین حیدر سبزواری ، علامہ اشتیاق حسین کاظمی، مولانا امجد حیدری، مولانا محمد علی، مرزا تقی علی، چوہدری منظور وڑائچ، پروفیسر سرفراز حسین جعفری ، مولانا اظہر حسین شاہ، مولانا ناصر رضوی، سید حسنین کاظمی، سید الطاف عباس کاظمی، وقار الحسن ہیرا، تراب نقوی، میر ثقلین ، سید محمد عباس، رضوان علی شاہ، سید آصف رضا نقوی، و دیگر نے خطاب کیا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں اہل تشیع کے تحفظ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے:علامہ مظہر عباس علوی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان میں اہل تشیع کے تحفظ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کے ساتھ ملکر فارمولا سامنے لایا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ مظہر عباس علوی نے امام بارگاہ حسینیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جعفریہ یوتھ کے نوجوان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دینگے، ڈی ای خان نے میں ہونے والا واقعہ افسوس ناک ہے کہ جیل سے دہشت گردوں کو چھڑا کر لے گئے ہیں اور جیل کے درواز ے کے سامنے اہل تشیع راہنمائوں کو قتل کیا گیا، کراچی میں بھی ٹارگٹ کلنگ میں اہل تشیع کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، رحیم یار خاں میں ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل چوہدری منظور حسین کو مسلح افراد نے قتل کر دیا اب دو دن بعد دوبارہ 2سو کے قریب دہشت گردوں نے امام بارگاہ رحیم یار خاں پر حملہ کر کے نقصان پہنچایا ، ہم قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی سربراہی میں دہشت گردوں سے نپٹنے کیلئے کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنظیم لبیک یا حسین کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کی 32ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
گجرات (جی پی آئی) تنظیم لبیک یا حسین کے زیر اہتمام ضلع گجرات میں مختلف مقامات پر شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی کی 32ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، ضلعی آرگنائزر لبیک یا حسین آرگنائزیشن سید محمد علی نقوی نے کہا ہے کہ علامہ عارف حسین حسینی نے اپنی زندگی شعیت کے تحفظ کیلئے کام کیا اور اہل تشیع کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ان کی ساری زندگی جدوجہد پر مبنی تھی، ان کے افکار آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں عید الفطر کی نماز ساڑھے سات بجے پڑھائی جائیگی
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں عید الفطر کی نماز ساڑھے سات بجے پڑھائی جائیگی ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ منصور الحق آوانی خصوصی دعا کرینگے ، جبکہ زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف رضوان منصور آوانی امامت کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
27رمضان المبارک کوDPOسید علی ناصر رضوی اورDSPسید ذوالفقار شاہ کی سربراہی میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی سٹی سید ذوالفقار شاہ کی سربراہی میں 27رمضان المبارک کی شب بھرپور حفاظتی انتظامات کیے گئے ، تمام مساجد کے باہر پولیس کے مسلح دستے تعینات رہے ، ڈی پی او گجرات اور ڈی ایس پی سٹی نے تمام ڈیوٹیوں کو خود چیک کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورے ملک کی طرح ضلع گجرات میں بھی مون سون کی بارشوں نے تھرتھلی مچا دی
گجرات (جی پی آئی)پورے ملک کی طرح ضلع گجرات میں بھی مون سون کی بارشوں نے تھرتھلی مچا دی ، پورے شہر میں جل تھل ہو گئی اور کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ، کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ، موسم خوشگوار ہو گیا ، گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا ، شہر سمندر کی شکل اختیار کر گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں 377 قیدیوں کی گنجائش ہے
گجرات (جی پی آئی ) ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں 377 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیل میں 1436 قیدی و حوالاتی بند ہیں ان میں حوالاتی مرد 1033 حوالاتی خواتین 23 حوالاتی 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 23 حوالاتی 5 خواتین کے ساتھ ان کے کمسن بچے بھی بند ہیں قیدی مردوں کی تعداد 168 قیدی خواتین بغیر بچوں کے 3جبکہ 2 قیدی خواتین کے ساتھ ان کے شیر خوار بچے بھی بند ہیں سزائے موت کے قیدی جن کی اپیلیں ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں ان کی تعداد 131 ہے سزائے موت کے قیدی جن کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں ان کی تعداد 30 ہے سزائے موت کے قیدیوں جن کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں کی تعداد 12 ہے جن سزائے موت کے قیدیوں کی تمام اپیلیں خارج ہو چکی ہیں ان کی تعداد 2 ہے جیل میں 16 بیڈ پر مشتمل گنجائش والا ہسپتال بھی قائم ہے جہاں ایک ڈاکٹر ایک لیڈی ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف بھی تعینات ہے جبکہ جیل کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ میں جدید ہسپتال اور لنگر خانہ کی تعمیر بھی جاری ہے جیل میں بند زیادہ تعداد قتل اغواء ڈکیتی اور منشیات کے ملزمان کی ہے ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سمیت دیگر جج صاحبان ہر ماہ دو مرتبہ جیل کا دورئہ کرتے ہیں سیکیورٹی اسیران جیل کی سہولیات چیک کرتے ہیں اور معمولی مقدمات میں بند قیدیوں کو اپنے ذاتی مچلکوں پر رہا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں موسلادھار بارش سے پورا شہر پانی میں ڈوب گیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں موسلادھار بارش سے پورا شہر پانی میں ڈوب گیا ٹی ایم اے پانی کی نکاسی میں ناکام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا گذشتہ روز گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش سے شہر کے اہم چوک گلی محلے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں سڑکوں اور گلیوں میں تین تین فٹ پانی کھڑا ہو گیا جس کی نکاسی میں ٹی ایم اے کے اہلکار مکمل طور پر ناکام ہو گئے جبکہ بارش کا پانی ٹی ایم اے دفاتر سرکاری دفاتر اور لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پانچ گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا جبکہ بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریائے چناب اور ملحقہ برساتی نالوں میں پانی کی آمد میں اضافہ
گجرات ( جی پی آئی ) دریائے چناب اور ملحقہ برساتی نالوں میں پانی کی آمد میں اضافہ دریا کنارے بسنے والے لوگوں کی مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع ہو گئی بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریائے چناب برساتی نالہ بھمبر اور پلکھو میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جس سے دریائے چناب کے کنارے موجودہ دیہاتوں شہباز پور سماں موہلا گورائیہ اور دیگر دیہاتوں کے لوگوں نے دریا کے کٹائو کے باعث مال مویشیوں سمیت محفوظ مقام پر نقل مکانی شروع کر دی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ گجرات نے سیلاب کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے برساتی نالوں بھمبر اور پلکھو میں بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہونے کے باعث ارد گرد بسنے والے دیہاتوں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈمنسٹر ٹی ایم اے سمیر احمد سید نے ڈیوٹی سے غائب رہنے پر دو ملازمین کو معطل کر دیا
گجرات (جی پی آئی ) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات سمیر احمد سید نے رتی ڈسپوزل پر ڈیوٹی سے غائب رہنے پر ٹی ایم اے کے دو ملازمین نصر اور ظفر کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بارش کے باعث چنگ چی رکشہ الٹ گیا دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں بارش کے باعث چنگ چی رکشہ الٹ گیا دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں گذشتہ روز پرنس چوک میں بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہونے سے چنگ چی رکشہ الٹ گیا جس سے رکشہ میں سوار دو خواتین میمونہ اور آرزو بی بی شدید زخمی ہو گئیں انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جیل چوک پر واقعہ یوٹیلٹی سٹور میں بارش کا پانی داخل ہونے اور چھت ٹپکنے سے سٹور میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خراب ہو گیا گائوں مہسم کے قبرستان میں برساتی نالے بھمبر کا پانی داخل ہونے سے متعدد قبریں مسمار ہو چکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا گذشتہ روز گجرات کے اکثر علاقوں میں اچانک سوئی گیس کا پریشر کم ہو گیا جس سے شہریوں کو روزہ افطاری کیلئے کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تین گھنٹوں کے بعد شام چھ بجے کے قریب سوئی گیس بحال کی گئی دوسری جانب گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں 27 ویں شب بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے مساجد امام بارگاہوں اور مدارس میں عبادت کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والا شہر گجرات کا مین دروازہ ” شاہدولہ گیٹ ” خستہ حالی کا شکار
گجرات (جی پی آئی ) مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والا شہر گجرات کا مین دروازہ ” شاہدولہ گیٹ ” خستہ حالی اور بروقت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ روز تیز رفتار بارش کے بعد گیٹ کا ایک حصہ نیچے گر گیا جس کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہو سکا تاہم شاہدولہ گیٹ کے نیچے واقع شاہدولہ چوکی پولیس کے انچارج اور پولیس ملازمین معجزانہ طور پر محفوظ رہے شاہدولہ گیٹ کا ایک حصہ گرنے کے بعد ممتاز تاجر رہنما شجاع الدین میر سینٹری انسپکٹر ٹی ایم اے مشتاق بٹ اور میڈیا کے نمائندے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے شاہدولہ گیٹ سے گزرنے والا راستہ فوری طور پر بند کر دیا اس موقع پر تاجر رہنما شجاع الدین میر نے میڈیا کو بتایا کہ عرصہ دو سال سے ضلعی انتظامیہ کو اس گیٹ کی تعمیر کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا مگر ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شنوائی نہ ہو سکی انہوں نے بتایا کہ مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والا شاہدولہ گیٹ خستہ حالی کی وجہ سے اپنی افادیت کھو چکا ہے مگر ٹی ایم اے کا عملہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا اگر اب بھی شاہدولہ گیٹ کی مرمت نہ کی گئی تو کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن پاک بہت بڑا معجزہ ہے :سید الطاف الرحمن
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز مذہی سکالر فاضل مدینہ یونیورسٹی سید الطاف الرحمن نے تکمیل قرآن پاک کے موقع پر دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک بہت بڑا معجزہ ہے جس کے سامنے تمام اہل عرب بے بس ہو گئے جونہی نبی کریم ۖ نے قریش کے سامنے اس مقدس کتاب کی تلاوت کی اہل عرب کو اس کے اعجاز بیان کا اندازہ ہو گیا اہل عرب کو معلوم ہو گیا کہ جو عربی زبان کا ذوق رکھتا ہے یہ تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ یہ کسی بشر کا کلام نہیں اس لئے مکہ کے مشرک سرداروں کی کوشش رہی کہ لوگوں کو قرآن پاک کے سننے سے باز رکھیں سید الطاف الرحمن نے کہا کہ جب حج کا زمانہ آتا تو اہل عرب حج کے لئے آتے تو مکہ کے مشرک مکہ کے داخلی راستوں پر بیٹھ جاتے اور جو بھی اس راستے میں گزرتا تو یہ لوگ اسے منع کرتے کہ محمد ۖ کا لایا ہوا کلام نہ سننا ایک دن شام کو عمر بن خطاب تلوار سونپتے ہوئے نکلے کہ رسول اللہ ۖ کے اصحاب جو ایک گھر میں جمع تھے ان کا کام تمام کر دیں راستے میں ایک شخص عمر بن خطاب کو ملا اس نے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو تو بولے میں محمد ۖ اور ان کے ساتھیوں کا کام تمام کرنے جا رہا ہوں اس شخص نے کہا کہ پہلے اپنے گھر کی خیر لو عمر نے کہا کہ کیا ہوا ہے اس نے کہا کہ آپ کے بہنوئی اور آپ کہ بہن مسلمان ہو چکے ہیں سید الطاف الرحمن نے مزید کہا کہ عمر واپس اپنے بہنوائی کے گھر گئے کہ ان کا کام تمام کر دیں دروازے پر پہنچے تو اندر سے سورہ طلحہٰ پڑھنے کی آواز آ رہی تھی بہن اور بہنوئی پر خوب تشدد کیا مگر دونوں نے ایک ہی آواز بلند کی یہ دنیاوی کتاب نہیں بلکہ خالق حقیقی کا برحق کلام ہے یہ سن کر عمر کی تقدیر بدل گئی بارگاہ رسالت ۖ میں حاضر ہوئے اور اسلام قبول کر لیا آج بھی ہم قرآن پاک پر مکمل ایمان لا کر قانون برحق کو نافذ کر دیں تو پاکستان کو دنیا میں سربلندی حاصل ہو گی سید الطاف الرحمن نے سوالات کے جوابات بھی دئیے ان کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز قانون دان اور دانشور میاں محمد اشرف ایڈووکیٹ کی پہلی برسی آج منائی جائے گی
گجرات (جی پی آئی) ممتاز قانون دان اور دانشور میاں محمد اشرف ایڈووکیٹ کی پہلی برسی آج 7 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی میاں اشرف تنویر عارضہ جگر کے باعث گذشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انور شاہ شہر میں موجود ہونے کے باوجود انٹی کرپشن میں پیش نہیں ہو رہے:سید علی شاہ
گجرات(جی پی آئی)انور شاہ شہر میں موجود ہونے کے باوجود انٹی کرپشن میں پیش نہیں ہو رہے۔انہوں نے مجھ سے جو فراڈ کیا ہے اس پر انکو سزا ملنی چاہے،یہ بات مدینہ سیداں کی ممتاز سماجی شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیدعلی شاہ نے گزشتہ روز صحافیوں سے ایک خصوصی گفتگو میں کہی،علی شاہ نے بتایا کہ انور شاہ کے خلاف انکی درخوست پر تھانہ انٹی کرپشن میں دیر دفعہ 468/420/471/کے تحت مقدمہ درج کیا جاچکا ہے مگر تاحال انکو گرفتار نہیں کیا جا سکا،انکو جب بھی تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تو انہوں نے اپنی صحت کی خرابی کا بہانہ بنا دیا،اور جھوٹامیڈیکل سرٹیفکیٹ بنواکر بھیج دیا کہ وہ علاج کے لیے لاہور میں ہیں مگر موصوف نہ صرف شہر میں موجود ہوتے ہیں بلکہ وہ معتدد سماجی تقریبات میں موجود ہوتے ہیں،انور علی شاہ نے نہ صرف انکے ساتھ بلکہ ضلع کی معتدد شخصیات کے ساتھ بھی فراڈ کیا ہے اور انکی زمینوں پر قبضہ کر کے جعلی فرد بنا کرفروخت کر دیے،علی شاہ مزید بتایا کہ انٹی کرپشن کی جانب سے انور شاہ کو 3بار نوٹس بھیجا جا چکا ہے مگر وہ کبھی بھی پیش نہیں ہوئے اور وہ تا حل گرفتار نہیں ہو سکے،علی شاہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ انکے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے اورانور شاہ کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کے جائے اور انکو ما لی نقصان اور شدید زہنی ازیت دینے والے فراڈ انسان کو اس کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ مزید کوئی سادہ لوح انسان اس کے فراڈ کی بھینٹ نہ چڑھ سکے،علی شاہ نے آخر میں میڈیا کو اس سلسلہ میں ضروری کاغذات بھی دکھائے جبکہ اس موقع پر سید عزیر شاہ اور الفت شاہ بھی موجود تھے۔

Share this:
Tags:
gujarat news خبریں گجرات
Muzaffargarh
Previous Post کرنل مصظفی جمال کی نماز جنازہ مظفر گڑھ میں ادا کردی گئی
Next Post ایل و سی کشیدگی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، پاکستان کا شدید احتجاج
Rawalpindi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close