Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 10.07.2013

July 11, 2013 0 1 min read

گجرات میں محافظ فورس اور GTFکا قیام خوش آئند ہے : RPO ملک خدا بخش
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں محافظ فورس اور GTFکا قیام خوش آئند ہے اور یہ گجرات پولیس کا بہت بڑا کارنامہ ہے ، ان خیالات کااظہار آر پی او گوجرانوالہ ایڈیشنل آئی جی ملک خدا بخش نے پولیس لائن گجرات میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں کے خاتمہ کیلئے GTFاہم کردار ادا کرے گی، تمام ملازمین اور افسران کو مکمل تربیت فراہم کی گئی ہے، عوام کے تعاون سے یہ فورس کامیاب ہو گی، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ڈی پی او گجرات جذبہ رکھنے والے پولیس آفیسر ہیں اور وہ اپنی کوششیں صحیح معنوں میں بروے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرینگے، میرا ہر ممکن تعاون ان کے ساتھ رہے گا، مصالحتی کمیٹیاں، امن کمیٹیاں و علما کمیٹیاں عوام کی خدمت کے سلسلہ میں بھرپور طریقہ سے کام کرینگی، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی افطاری و سحری کے اوقات میں پولیس چوکس رہے گی، ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ آر پی او گوجرانوالہ کی سربراہی میں گجرات پولیس اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے ،GTF کے قیام کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس کو فعال کر دیا گیا ہے، ایسے موٹر سائیکل و گاڑیاں جو کہ استعمال میں نہیں تھیں ، ملازمین کے پاس تھیں یا پولیس لائن میں خراب کھڑی تھیں کو ٹھیک کروا کر انہیں نیا رنگ دیا گیا ہے اور بغیر کسی اضافی بوجھ کے گجرات پولیس نے GTFاور محافظ فورس کو متحرک کیا ہے، محافظ فورس و GTFفورس کے نوجوانان چیکنگ کرینگے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرینگے، گجرات شہر کو 15بیٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر بیٹ میں دو موٹرسائیکل اور چار کمانڈوز جن کے پاس جدید ترین اسلحہ موجود ہے ، تعینات کیا گیا
ہے، صبح و شام چیکنگ کرینگے اس سلسلہ میں ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے، اس تقریب میں ضلع بھر کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی ناصر محمود نے LPG ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب LPGڈیلرز کے ساتھ بھرپور تعاون کرئے گی ، اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرئے گی ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ناصر محمود نے گزشتہ روز LPGایسوسی ایشن ضلع گجرات کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران عوام کی سہولت کیلئے بے شمار اقدامات کیے ہیں، اسی سلسلے میں حکومت پنجاب سے LPGایسوسی ایشن گجرات نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ماہ رمضان میں دوسرے شہروں کی نسبت گجرات شہر میں سستی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، حاجی ناصر محمود نے LPGایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انتظامیہ کا کوئی آفیسر ان کو تنگ نہیں کرے گا، وفد کی قیادت LPGایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مہر محمد جمیل نے کی وفد میں LPG کے نائب صدر مہر محمد شکیل، نائب صدر رفاقت نت ، فنانس سیکرٹری محمد امجد، عاطف وڑائچ کے علاوہ گجرات سٹی کے درجنوں ممبران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکیم پیرزادہ گل نواز کی ڈی سی او اور ڈی پی او گجرات سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی) حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا ہوتی لاہوتی علمدار المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار نے ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی اورڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی سے ان کے دفتر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران انہوںنے عوامی مسائل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا ، بعد ازاں میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم پیرزادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاوا ہوتی لاہوتی علمدار المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار نے کہا کہ دونوں افسران خدا خوف رکھنے والے افسران ہیں ، جو غریبوں کی مدد اور انہیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے والے ہیں، انہیں اللہ تعالیٰ نے گجرات میں عوام کی خدمت کیلئے مقرر کیا ہے اور اپنی عنائتوں سے نوازا ہے، دونوں افسران خدا داد صلاحیتوں سے مالا مال اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہیں، وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برئوے کار لاتے ہوئے اہلیان گجرات کے درینہ مسائل حل کرینگے، میں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ہے خصوصاً گورنمنٹ زمیندارہ سائنس ڈگری کالج کے ساتھ واقع گندے نالے کی تعمیر اور بہتری اور پانی کا نکاس شامل ہے ڈی سی او گجرات نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ان مسائل کو احسن طریقہ سے حل کرینگے، جبکہ ڈی پی او گجرات نے جرائم کے خاتمہ کیلئے میری تجاویز کو سراہا ہے اور بتایا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کیلئے گجرات میں جی ٹی ایف فورس اور محافظ فورس قائم کر دی گئی ہے، جو سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرے گی، اور جن لوگوں کو نقصانات ہوئے ہیں، ان کے ازالے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، اللہ تعالیٰ ڈی سی او گجرات اور ڈی پی او گجرات دونوں کے اقبال بلند کرے اور یہ عوام کے مسائل صحیح معنوں میں حل کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی کی کارکردگی قابل تحسین ہے :سیٹھ قمر خورشید
گجرات (جی پی آئی) گجرات کے ممتاز تاجر راہنما سیٹھ قمر خورشید صراف نے کہا ہے کہ ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی کی کارکردگی قابل تحسین ہے وہ دن رات عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ان کی کوششوں سے گجرات میں امن قائم ہوا ہے ، اگر ان جیسے افسران میسر ہوں تو ضلع امن کا گہوارہ بن سکتا ہے، آر پی او گوجرانوالہ کی قیادت سونے پر سہاگہ کا کام کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاشرہ کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے مسائل و معاملات پر غور و فکر کرے : ڈاکٹر نظام الدین
گجرات (جی پی آئی) معاشرہ کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے مسائل و معاملات پر غور و فکر کرے اور سوچ بچار کے بعد ان کا بہتر حل تلاش کرنے کے سلسلہ میں مددگارہو۔علم کی ترقی و ترویج صرف اور صرف تنقیدی شعور کی بیداری اور زندگی کے مختلف معاملات میں تنقیدی عمل کو پروان چڑھانے سے ہوتی ہے ۔ علم اور تنقیدی شعور معاشرہ میں آگاہی پیدا کرتا ہے اور ہماری زندگی میں توازن اور حسن پیدا کرتا ہے ۔ اسلام میں بھی زندگی کے اہم معاملات کا حل تلاش کرنے کے لیے سوالات اٹھانے کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ تنقیدی و تحقیقی عمل ایک جاری و ساری عمل ہے ۔یونانی فلسفہ میں سوالات اٹھانے کا عمل بہت عام تھا اور ان سوالات کا جواب تلاش کرنے کے عمل کو جاری کر کے یونانی فکر و فلسفہ نے اپنی معراج کو چھوا۔ دور حاضر میں بد قسمتی سے ہماری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تنقیدی سوالات نہیں اٹھائے جا رہے اور ہمارا معاشرہ ذہنی جمود کا شکار ہو رہا ہے” ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے امور نوجواناں بارے ایک ملک گیر تنظیم برگد اور SSC کے اشتراک سے منعقدہ نوجوانوں میں تنقیدی شعور کی بیداری بارے تربیتی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں میں تنقیدی شعور بارے کورس پڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے طالب علم اپنے ذہنوں کو استعمال میں لا کر اور سوالات اٹھا کر ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کی طرف راغب ہو سکیں۔ اس وقت ہمارا معاشرہ مذہبی، ثقافتی اور معاشی انتشار کا شکار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل حل و عقد تنقیدی شعور کو مد نظر رکھتے ہوئے اس انتشار کے پس پشت وجوہات کا جائزہ لیکر ان کا حل تلاش کریں ۔ ڈائریکٹر SSC پروفیسر سید شبیر حسین شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور جمہوریت دو ایسی اصطلاحات ہیں جن کے معانی ہر معاشرہ میں حالات کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔ انسانی حقوق کے حوالہ سے امن ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔ انسانیت ہر عہد میں امن کی تلاش میں رہی ہے ۔ اسی طرح جمہوری معاشرہ کا قیام بھی ہر انسان کی بنیادی خواہش ہے ۔ اگر صرف کسی نظام حکومت کا نام جمہوریت رکھ دیا جائے تو وہ طرز حکومت عوام کی حالت کو نہیں بدل سکتا جب تک جمہوریت کی اصل روح کو معاشرہ میں نافذ نہ کیا جائے ۔ آج کے طالب علم نے ہی کل ملکی راہنمائی کافریضہ سر انجام دینا ہے ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ طلباء و طالبات میں مختلف معاملات کا ان کے صحیح تناظر میں جائزہ لینے کے لیے تنقیدی شعور فراواں ہو ۔ یونیورسٹی آف گجرات میں اس تربیتی ورکشاپ کا واضح مقصدیہی ہے کہ طلباء و طالبات میں آگاہی و شعو ر کے جذبہ کو پروان چڑھایا جائے تاکہ وہ مستقبل کے بہترین انسان کا فریضہ سر انجام دینے کے قابل ہو سکیں ۔ برگد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین نے ورکشاپ کے اختتام پر مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات میں ہماری تربیتی ورکشاپ بہت کامیاب رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ گومل یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پشاور یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف گجرات سے جن فیکلٹی ممبرز اور طالب علموں نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا ہے وہ یہاں حاصل کیے گئے تجربات و تربیت سے دوسروں کو بھی مستفید کریں گے ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد نظام الدین نے ورکشاپ کے تمام مندوبین میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ برگد کی جانب سے ڈاکٹر محمد نظام الدین، پروفیسر شبیر حسین شاہ، شیخ عبدالرشید ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز اور محمد عمر مینجر SSC کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ جیل میں قید 15خواتین نے دو ماہ کا ووکیشنل ٹریننگ کورس مکمل کر لیا
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ جیل میں قید 15خواتین نے دو ماہ کا ووکیشنل ٹریننگ کورس مکمل کر لیا ہے جنہیں کورس کی تکمیل پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن شجاع قطب بھٹی تھے جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ امتیا ز احمد بھلی اور دیگر افسران بھی اس
موقع پر موجود تھے۔پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق قیدی خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے کورس کا انعقاد مقامی این جی او پبلک فورم پاکستان کے تعاون سے کیا گیا تھا جس میں شریک خواتین کو ایمبراڈری نٹنگ اور سلائی کے کورسزکی تربیت دی گئی ہے۔ مہمان خصوصی نے کامیابی سے کورس مکمل کرنے والی خواتین میں تعریفی اسناد تقیسم کیں اور انہیں مٹھائی کا تحفہ دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شجاع قطب بھٹی نے کہا کہ خواتین قیدیوں کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشرے کا مفید فرد بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے قیدی خواتین کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں جرائم کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے اپنے ہنر کو استعمال کرکے اپنی زندگی کو بہتر سے بہتر انداز میں گذارنے کے کوشش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت نے ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی کو سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا
گجرات(جی پی آئی)پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سکیورٹی گجرات ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی کو سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا ہے ۔کمشنر سوشل سکیورٹی کی طرف سے نوٹیفیکیشن کے اجراء کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی قبل ازیں بطور ڈائریکٹر میڈیکل گوجرانوالہ، ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ سمیت اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔چارج سنبھالنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ محنت کشوں انکے خاندان کے افراد کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیا ت کی فراہمی انکی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے واضع کیا کہ کرپٹ عناصر کے لئے انکے ادارے میں کوئی جگہ ہے اور نہ وہ کسی سے کوئی رعایت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ رمضان مسلمانوں کے قلوب کی تطہیر کا سامان فراہم کرتا ہے:زمرہ وسیم
گجرات(جی پی آئی)ماہ رمضان مسلمانوں کے قلوب کی تطہیر کا سامان فراہم کرتا ہے۔ روزہ ایمان واحتساب سے مشروط ہے۔ماہ ِصیام کی مبارک گھڑیوں میں اپنے نفس کا تزکیہ اس ماہ کی رحمتوں کو سمیٹنے کا موجب ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان محترمہ زمرہ وسیم نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بابرکت مہینے کی رحمتوں سے مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے کہ شب قدر میں نازل ہونے والے کلام ِپاک سے تعلق مضبوط کیا جائے جو کہ زندگی گزارنے کامکمل ضابطہ حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کے لیے سراسر خیر و برکت کامہینہ ہے۔ نیز یہی اسلام کا وہ نظامِِ تربیت ہے جو ہمیں سیرت وکردار کی بلندی پر لے جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او آصف بلال لودھی نے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلال لودھی نے شاہ جہانگیر روڈ، ریلوے روڈ، لالہ موسیٰ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں منعقدہ رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے رمضان بازاروں میں سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی چیک کی۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تاجر حضرات ناپ تول کے لئے الیکڑانک کنڈے کا استعمال کریں جبکہ جو افراد عام کنڈا استعمال کرتے ہیں وہ لیبر ڈیپارٹمنٹ سے اسکا سرٹیفیکیٹ حاصل کریں۔ڈی سی او نے رمضان بازار سرائے عالمگیر میں رکھے کولڈ ڈرنکس کے سیمپل حاصل کر کے لیبارٹری سے چیک کرانے کی بھی ہدایت کی۔آصف بلال لودھی نے آٹے کی سٹال کا بھی معائنہ کیا اور واضع کیا کہ تھیلے میں کم وزن یا ناقص آٹے کی صورت میں متعلقہ فلور ملز اور محکمہ خوراک کے افسران ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے گوشت کے سٹال کا بھی دورہ کیا اور قصاب حضرات کو معیاری گوشت عوام الناس کو فروخت کرنے کی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھر میں 13رمضان بازار فنکشنل کر دیے گئے ہیں:سمیر احمد سید
گجرات(جی پی آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر و فوکل پر سن رمضان بازار ضلع گجرات سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 13رمضان بازار فنکشنل کر دیے گئے ہیں جہا ں عوام الناس کو اشیائے خورد و نوش مارکیٹ سے10سے 15فیصد رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سمیر احمد سید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق اور ڈی سی او آصف بلال کی زیر نگرانی تحصیل گجرات میں ماڈل بازار، ریلوے روڈ، شا ہ جہانگیر روڈ، جلالپور، منگوال، شادیوال، کنجاہ، سمیت سات مقامات، تحصیل کھاریاںمیں لالہ موسی، کھاریاں، ڈنگہ، کوٹلہ ارب علی خان سمیت چار جبکہ تحصیل سرائے عالمگیر میں دو مقامات پر رمضان بازار وں نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے جہاں بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے پر 100 روپے سبسڈی دی جارہی ہے اسی طرح چینی، پھل، سبزیاں، گوشت بھی مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ سمیر احمد سید نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے شکایات سنٹرز، کسی ہنگامی صورت حال میں طبی امداد کی فراہی کے لئے فرسٹ ایڈسنٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ تمام بازاروں میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ سمیر احمد سید نے بتایا کہ ڈی سی او آصف بلال لودھی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور حکومتی نمائندے بھی رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کر رہے ہیں تاکہ عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے :ڈاکٹر جمشید
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ڈاکٹر جمشید نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ ن میں ہوں اور میرے ساتھی بھی مسلم لیگ ن میں ہیں، اور میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں گئے ہیں وہ جلد ہی واپس آ جائینگے ان کو اپنی غلطی کا احساس ہو جائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف محب وطن ہیں وہ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں گجرات سے کلین سویپ کریگی :افتخار احمد چیچی
گجرات( جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما افتخار احمد چیچی ، بلال احمد گورسی ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں گجرات سے کلین سویپ کریگی ۔ انشاء اللہ تعالیٰ عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز تک انصاف فراہم کرینگے ۔ عوام موجودہ حکومت کے چند ہفتوں میں ہی حکمرانوں کی خرمستیاں سمجھ چکے ہیں ۔ انہیں عوام کو اندھیرے سے نکالنے کی بجائے مزید اندھیرے کے کنویں میں دھکیل دیا ہے ۔ جہاں روشنی کرن تک نہیں ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ تحریک انصاف ہی عوام کو ایک روشن پاکستان دیگی۔ اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے دعویدار بلدیاتی انتخابات میں بری طرح نا کام ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے ضلعی سیکرٹریٹ کا افتتاح پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کیا
گجرات( جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے ضلعی سیکرٹریٹ کا افتتاح پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کیا ۔ گجرات آمد پر یوسف پلازہ رحمان شہید روڈ پر شاندار استقبال ضلعی صدر چوہدری محمد الیاس ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری شرافت حسین ایڈووکیٹ ، سابق نگران وزیر اعلیٰ میاں افضل حیات ، الحاج افضل گوندل، مہر امتیاز احمد ، احمد ندیم گجر، مرزا عثمان بیگ، راجہ نواز نعیم ، نوازش علی شیخ ، چوہدری اعجاز میانہ چک، تنویر گل، فیضان خالد بٹ نے کیا۔ جبکہ چوہدری اعجاز احمد کے ہمراہ ثوبیہ کمال نائب صدر پنجاب ، بیرسٹر منصور سرور ، شبیر سیال جوائنٹ سیکرٹری تحریک انصاف ، ندیم قادر بھنڈر ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب ، بھی ہمراہ تھے ۔ جبکہ افتتاحی تقریب میں میاں مبین افضل حیات ، ملک اعجاز احمد ، شہزاد افضل میر ، نورین اشفاق ،مہر امتیاز احمد ، عاشر ندیم ، اجمل علی خاور ایڈووکیٹ ، حاجی محمد اصغر ٹوپہ ، ملک ثاقب اعوان ، محمد طفیل ، مہر آصف سلیمی ، تیمور اکرم ، راجہ ندیم نواز ، میاں جمیل اصغر ، میجر عبد الحق ، محمد رمضان ، ڈاکٹر خضر حیات ، ضلعی صدر کسان ونگ چوہدری بہادر خان ، عبد الغفور ، کاشف نذیر ، احسن نذیر ایڈووکیٹ ، مس نجمہ ، میاں اشرف شریف ، میجر خلیل الرحمن ، ثاقب ورک ، عثمان طارق ، چوہدری افتخار ، میاں ندیم اور دیگر ضلع بھر سے عہدیداران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زبیر احمد ٹانڈہ نے پاکستان تحریک انصاف میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت اختیار کر لی
گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق امید وار زبیر احمد ٹانڈہ نے پاکستان تحریک انصاف میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت اختیار کر لی ۔ شمولیت کا اعلان انہوںنے اپنے آبائی علاقہ میں ایک بڑے اجتماع میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی موجودگی میں کیا ۔اسموقع پر ندیم قادر بھنڈر ، ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری ، بیر سٹر منصور سرور ، ثوبیہ کمال نائب صدر پنجاب ، ضلعی صدر چوہدری الیاس ، جنرل سیکرٹری شرافت حسین ایڈووکیٹ ، میاں افضل حیات ، الحاج افضل گوندل ، احمد ندیم گجر ، اجمل علی خاور ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداران کی بڑی تعداد شریک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کے انتخابات میں اتنی بڑی وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی :اعجاز احمد چوہدری
گجرات( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر نے اعجاز احمد چوہدری
نے کہا ہے کہ 11 مئی کے انتخابات میں اتنی بڑی وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ ہم چیلنج کرتے ہیں کہ صرف 5حلقے منتخب کر لیے جائیں اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار محمد چوہدری ان حلقوں میں صرف انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کروا لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔ 35 سے 40 حلقے ایسے ہیں مخالفین نے دھاندلی نہیں بدمعاشی کی ۔ ان میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا حلقہ بھی شامل ہے ۔ ہمارے امید وار کو 16 ہزار ووٹ سے ہاریا ۔ اس حلقہ کی ری چیکنگ ہو جائے تو 21 ہزار ووٹ ایسے نکلیں گے جن پردستخط ہیں اور نہ ہی پریذائیڈنگ کی مہر شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے ضلعی سیکرٹریٹ یوسف پلازہ میں افتتاحی تقریب اور ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری محمد الیاس ،جنرل سیکرٹری چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم قادر بھنڈر ، ثوبیہ کمال نائب صدر پنجاب ، بیرسٹر منصور سرور ، احمد ندیم گجر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوںنے کہا کہ جس ووٹ پر مہر اور دستخط نہ ہوں وہ ووٹ تصور نہیں کیے جاتے ۔ ہمارے قائد عمران خان سچا اور بہادر ہونے کے باوجود ان کے آگے رویا نہیں ، بلکہ انہوںنے ان کوآئینہ دکھایا ہے۔ ہم پاکستان کے ذمہ داروں سے کہتے ہیں کہ یہ آپکی جیت نہیں ہماری جیت ہے ۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ گجرات والے 11 مئی والا الیکشن ہارے نہیں بلکہ جیتیں ہیں ۔ ہم نے امن کیلئے قربانی دیدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عہدیداروں پر یہ بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع گجرات کے گھر گھر جائیں اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں ۔ ہم چھوٹے گائوں میں سینکڑوں عہدیداران بنانے ہیں ۔ گجرات میں اب کسان ورکر کنونشن اور بلدیاتی کنونشن بھی ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عام انتخابات میں وقت نہیں ملا مگر اب ہمارے پاس وقت ہے ۔ عہدیداران اور کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں اور ضلعی گجرات میں عام انتخابات سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ آج جو اس تقریب میں نہیں آئے انہیں بھی منایا جائے تاکہ مل بیٹھ کر ضلع و تحصیل کی تنظیموں کو چلایا جا سکے ۔آئندہ وہ آپ لوگوں کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئیں ۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین کے ویژن کی شخصیت کو سامنے رکھیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس ملک میں تبدیلی ضرور آئیگی ۔ ہم نے پارٹی کے اندر اور معاشرے میں انصاف لانا ہے ۔ اس ملک میں دو طبقے ہیں جن میں ایک طبقے کے پاس دولت بہت زیادہ اور دوسرے طبقے میں ایسے لوگ ہیں جن کو صبح کا ناشتہ بھی نصیب نہیں ہو تا اور انہیں یہ معلوم ہے کہ جو لائٹ گئی ہے یہ معلوم نہیں کہ آئے گی یا نہیں ۔ غریب والدین کو یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ آئندہ ماہ اپنے بچے کی فیس کہاں سے دینگے ۔ ہم نے ملکر پاکستان میں ان طبقے کو برابری کی سطح پر لانا ہے ۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم قادر بھنڈر نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملکر ملک میں تبدیلی لانے کیلئے جدوجہد کرینگے اور قائد اعظم کے خواب کو پورا کرینگے ۔نائب صدر پنجاب ثوبیہ کمال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سیاسی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے ۔ ہم سیاسی جماعت نہیں بلکہ اس تحریک کا حصہ ہیں جس کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح نے جدوجہد کی اور عمران خان اس جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی صدر گجرات میں خواتین ونگ کو مضبوط کریں اور سب کو ساتھ لیکر چلیں ۔ آئندہ کنونشن میں خواتین کی وسیع تعداد سے شرکت ہونے چاہیے ۔ بیرسٹر منصور سرور نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نے جس سسٹم کو جنم دیا ہے اس میں تحریک انصاف گجرات کیلئے فخر کا باعث بنے گا ۔ گجرات کے لوگ سیاسی بصیرت رکھنے والوں میں سے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ 1937 ء میں قائد اعظم محمد علی جناح بری طرح ہار گئے تھے اور دلبرداشتہ ہو کر لندن چلے گئے اور پھر دوبارہ آ کر تحریک کو زندہ کیا عمران خان بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ، مگر وہ دلبرداشتہ نہیں ہوئے ۔ PTI موجودہ الیکشن ہار گئی ہے مگر مستقبل میں اس کی جیت ہو گی ۔ PTI تبدیلی لا کر دکھائی گے ۔ ہم پنجاب کے صدر کی موجودگی میں اگلے الیکشن کی منزل اور فتح کا آغاز کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے بعد ہماری ابتداء کا آغاز آج سے ہو چکا ہے :چوہدری محمد الیاس
گجرات( جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد الیاس نے ضلعی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے بعد ہماری ابتداء کا آغاز آج سے ہو چکا ہے ۔ آج سے ہم ضلع و تحصیل گجرات کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائینگے ۔انہوںنے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن 11 مئی کے انتخابات سے 3 ماہ پہلے اگر ہو جاتے تو ہمارے نتائج مختلف ہوتے ۔ جو ہوا ٹھیک ہوا ہے ان انٹرا پارٹی انتخابات سے پارٹی کے اندر اور ملک میں بہت اچھا امیج چھوڑا ہے ۔ 21 مارچ کو مرکزی انتخابات ہوئے اور ہمیں اپنی انتخابی مہم کا موقع نہیں مل سکا اور ہمیں ٹکٹیں بھی 17 اپریل کو دی گئیں جس کی وجہ سے ہم بہتر نتائج نہیں دے سکے ۔آج کے بعد دن بدن تحریک انصاف ضلع گجرات میں بہتر سے بہتر ہوتی نظر آئے گی اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو بہترین نتائج دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات سابق وزراء اعظم ، وزراء اعلیٰ اور وزراء کا ضلع ہے اور جو رزلٹ آئے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ ان میں مزید بہتری آئے گی ۔ ابتداء کیساتھ سابق ناظمین کی بے شمار لائنیں لگ چکی ہے جو تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کی تنظیم کو مزید بہتر بنائینگے ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امید واروں کا مقابلہ ان جماعتوں کے امیدواروں سے تھا جن کا تعلق اسٹیبلشمنٹ سے تھا۔ ہماری جماعت پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہم عوام کے ووٹوں کی طاقت سے آئندہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں ضلع بھر سے بھر پور کامیابیاں حاصل کریں ۔ ہماری جماعت تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر برصغیر اور ایشیاء میں نئے کلچر کا آغاز کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گجرات نشان حیدر حاصل کرنے والوں کی دھرتی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہاں کے نوجوان بلدیاتی انتخابات میں نئی تاریخیں رقم کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی معاشرے کے قیام کے لئے رمضان کی تربیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے :علامہ
مفتی منصور احمد
گجرات (جی پی آئی) تحریک غلبہ اسلام کے مرکزی رہنماعلامہ مفتی منصور احمد نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے کے قیام کے لئے رمضان کی تربیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے روزے کی حفاظت کی طرح معاملات بھی درست ہونا ضروری ہیں ماہ مبارک اللہ تعلایٰ اور اس کے رسول ۖ کو خوش کرنے کا عظیم مہینہ ہے وہ شخص سب سے زیادہ بد قسمت ہے جو اس عظیم اور با برکت مہینے کو پانے کے بعد بھی اللہ کو راضی نہ کر سکے آمد رمضان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاعلامہ مفتی منصور احمد نے کہا کہ جس طرح روزے دار روزے میں کھانے پینے سے تنہائی میں بھی بچتے ہیں اسی طرح جھوٹ دھوکہ دہی ناجائز منافع خوری حق تلفی سے بچنا ضروری ہے روزے کا اصل مقصد ہی اللہ تعالیٰ کے احکام کی مکمل اطاعت ہے رمضان المبارک میں دیگر گیارہ مہینوں کی نسبت نیکیاں کرنا آسان ہو جاتا ہے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئے جاتے ہیں جہنم کے دروازے بند اور شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عقیدہ ختم نبوة کے تحفظ کی جدو جہد ہر مسلمان پر واجب ہے :مولانا محمد مغیرہ
گجرات (جی پی آئی) مجلس احرار اسلام کے مرکزی راہنما مولانا محمد مغیرہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوة کے تحفظ کی جدو جہد ہر مسلمان پر واجب ہے آج عقیدہ ختم نبوة کی عظمت و اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے مسلمانوں کو عظمت ختم نبوة کے ساتھ ساتھ مستشرقین اور ملحدین کی فریب کاریوں کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے تا کہ ان کا دفاع کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں ے نے جامع مسجد چھوکر خورداور مدنی مدرسہ تعلیم القرآن ڈوئیاں میں پندرہ روزہ اصلاح احوال کورس کی آخری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا محمد مغیرہ آف چناب نگر نے مجلس احرار اسلام ضلع گجرات کے زیر اہتمام ضلع گجرات کے اہم مقامات کا دورہ سیاسی و مذہبی راہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں اس موقع پر ضلعی امیر مولانا ضیاء اللہ ہاشمی جنرل سیکرٹری مولانا احسان اللہ اشرفی اور دیگر راہنما بھی ناکے ہمراہ تھے مولانا مغیرہ نے کارنر
میٹنگوں اور راہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین کے تمام شعبوں میں محنت ضروری ہے ایک فرد ذاتی زندگی کی تعمیر و تطہیر بھی لازمی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید احسان اللہ کے زیر صدارت زونل امراء اور برادر تنظیمات کا ماہانہ اجلاس اسلامک سنٹر میں ہوا
گجرات(جی پی آئی)ڈاکٹر سید احسان اللہ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات کے زیر صدارت زونل امراء اور برادر تنظیمات کا ماہانہ جائزہ اجلاس اسلامک سنٹر میں ہوا۔ زونل امراء کی طرف سے پیش کردہ رپورٹس پر امیر ضلع نے اطمینان کا اظہار کیا اور رمضان کے سلسلے میں تعلق باللہ کو مضبوط تر بنانے کیلئے تربیتی پروگرامات طے کئے جس کے تحت ہر یونین کونسل میں ایک سے زائد مقامات پر درس قرآن کے حلقے قائم ہوں گے۔اسی طرح ہر رکن جماعت کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں کم ازکم ایک افطاری کا اہتمام کرے گا۔امیر ضلع نے تاکید کی کہ رمضان المبارک میں کوئی ایک لمحہ بھی ضائع نہ جانے دیا جائے بلکہ اسے استعمال کرتے ہوئے خلق خدا کو بھی ہر ممکنہ ریلیف دینے کیلئے صدقات کے ذریعے غرباء اور مساکین کی مدد کو خصوصی طور پر ہدف بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر بیٹھے :مطالعہ قرآن کورس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ
گجرات (جی پی آئی) پاکستان سنی تحریک گجرات کی ذیلی تنظیم اہل سنت خدمت فاؤنڈیشن گجرات کے زیر انتظام ترجمہ و تفسیر قرآن پر مشتمل ”مطالعہ قرآن کورس” کی مقبولیت میں بیش بہا اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ عوام الناس اور اہل علم میں سے جو لوگ قرآن فہمی کا شوق رکھتے ہیں ۔ انہوںنے اس کورس کا مطالعہ کر کے اس کو بے حد سراہا ہے ۔اور اس اسے موجودہ دور کی ضرورت خیال کیا ہے ۔ یاد رہے کہیہ کورس اہل سنت خدمت فاؤنڈیشن گجرات قرآن فہمی کے شوقین افراد کو مفت فراہم کر رہی
ہے ۔یہ کورس نہایت آسان اور عام فہم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے ۔اس میں عربی گرائمر کو سمجھنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔یہ کورس تمام فرقہ وارانہ تعصبات سے پاک رکھاگیا ہے۔

Share this:
Tags:
guards gujarat police youth پولیس گجرات محافظ نوجوانان
U.S.
Previous Post پیرو : پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک
Next Post عقل، کم عقل سے …….
Badar Sarhadi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close