Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 12/2/2014

February 13, 2014 0 1 min read

گجرات (جی پی آئی) DPO گجرات رائے اعجاز احمد کا پولیس کی تربیت کیلئے ہفتہ وار پروگرام شروع تفصیلات کے مطابق DPO گجرات رائے اعجاز احمد نے گجرات پولیس کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے جو ہر جمعرات اور جمعہ کو پولیس لائن گجرات میں ہوا کرے گا۔ اس تربیتی پروگرام کے تحت تجربہ کار اور اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس افسران گجرات پولیس کے تمام تفتیشی افسران کو تفتیش کا معیار بہتر بنانے اورتھانہ کے معامالات کو احسن طریقے سے چلانے کے لئے ٹریننگ دیں گے ۔نیز تفتیشی افسران کے رویے اور اخلاقیات کو بہتر بنانے کے لئے مختلف مکاتب فکر کے ماہرین کے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو کم کیا جاسکے اور پولیس کا امیج بہتر بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی ، جس کی صدارت زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی اس موقع پر ممتاز ثناء خوانِ رسول عارف شاہدگوندل ، حافظ محمد صدیق و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفل قاری محمد حنیف جلالی صدر JUPضلع گجرات کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی ، جس کی صدارت مولانا محمد دین راجوری نے کی ، جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ محمد ارشد نقشبندی نے کیا ، اس موقع پر علامہ عنصر محمود انجم ، قاری محمد شریف جلالی ، قاری شاہد جلالی ، قاری محمد عثمان جلالی ، صاحبزادہ حسنات احمد جلالی ، مولانا محمد عمران فاروقی ، ملک آصف اقبال ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام کی تعلیمات عام کرنے سے ہی ملک میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ محمد ارشد نقشبندی نے مرکزی جماعت اہلسنت ضلع گجرات کے زیر اہتمام منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اولیا کرام کی تعلیمات امن اور محبت کا درس دیتی ہیں ، موجودہ حالات میں جب ہر طرف دہشت گردی کا دور دورہ ہے اور ہر کسی کو اپنے مفاد کی پڑی ہوئی ہے ، ایسے میں اولیاء کرام کی تعلیمات ہی امن و محبت کا درس دیتی ہیں ، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی نے جس طرح امن کا درس دیا اور اپنی تعلیمات سے لوگوں میں محبت و اخوت کا پیغام پہنچایا ان کی یاد ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے اور اہلسنت گیارہویں شریف کے موقع پر انہیں ایصال ثواب کرتے ہیں ، علامہ ارشد نقشبندی نے کہا کہ اگر موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھا جائے تو اولیاء کرام کی تعلیمات ہمیں امن و آتشی کا پیغام دیتی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مرکزی جماعت اہلسنت ضلع گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان شان اولیاء کانفرنس و تقسیم اسناد کی تقریب 21فروری بروز جمعتہ المبارک بعد نماز مغرب جامع میراں صاحب المعروف جامع جلالیہ نور پور پڈھے میں منعقد ہو گی ، جس کی صدارت پیر فخر نذیر قاسم چیف آرگنائزر آستانہ عالیہ گھمگول شریف کرینگے ، جبکہ یہ تقریب زیر سرپرستی پیر سید محمد محفوظ مشہدی منعقد ہو رہی ہے ، جس کی قیادت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نائب امیر مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب و زیر سایہ حافظ نذیر احمد جلالی منعقد ہو گی ، خصوصی خطاب پیر سید محمد عرفان شاہ موسوی مشہدی کرینگے ، اس موقع پر پنجاب بھر سے علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) 14فروری کو دی ایجوکیٹرزہ بارہ دی کیمپس میں یوم عشق مصطفی ۖ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ، ایک طرف جب شیطان کے چیلے وینٹائن ڈے منا رہے ہونگے ، ایسے میں دی ایجوکیٹرز بارہ در ی کیمپس میں یوم عشق مصطفی ۖ منعقد کیا جائیگا ، جس میں درود و سلام ۖ کی محفل منعقد ہو گی ، اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، طلباء و طالبات یوم عشق رسول ۖ کے موقع پر درود و سلام کے نذرانے حضور ۖ کے حضور پیش کرینگے اور اپنے عاشق رسول ۖ ہونے کا ثبوت دینگے ، اس تقریب کی صدارت پرنسپل دی ایجوکیٹرز شہزاد شفیق نقشبندی کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے صفائی کی ناقص صورتحال پر دو فلور ملز کو وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ 5گرانفروشوں پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جبکہ سول ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی کی ہدایت پر عوامی مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے اچانک سول ہسپتال کھاریاںکا معائنہ کیا جہاں صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش ہونے پر ذمہ داران کوہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں صحت و صفائی کی صورت حال بہتر بنائیں۔ بعد ازاں انہوںنے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کے ہمراہ عثمانیہ اور ڈنگہ فلور ملز کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر انتظامیہ کو وارننگ جاری کی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ محکمہ صحت سے صفائی کے حوالے سے سرٹیفیکٹ پیش کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران انڈے اور سبزیاںمہنگی فروخت کرنے پر حافظ قاسم، نذر خان، عثمان، ارشد، حسن کو مجموعی طور پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) واپڈا سب ڈویژن اکرم شہیدکے ترجمان کے مطابق آج مورخہ13فروری برو ز جمعرات صبح 8بجے لیکر دوپہر4بجے تک بوجہ مرمت شاہدولہ فیڈر بند رہے گا جس کی وجہ سے شادیوال روڈ ‘گلزار مدینہ چوک ‘اختر شاہ کالونی’مکی مسجد ‘نواز شریف پارک ‘بادشاہی روڈ ‘فتو پورہ ‘چاہ ترہنگ کے علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے یونین گجرات کے صدر فراست حسین ڈار ‘جنرل سیکرٹری مرزاشاہد رشیداور ملک خرم نے اپنے تعزیتی بیان میں سینئر صحافی محمدافضل راز کے بہنوئی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے نائب صدر مرزا عثمان اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری محمدالیاس اور چوہدری شرافت حسین تحریک انصاف ضلع گجرات کی منتخب قیادت ہے اور تحریک انصاف ضلع گجرات کے تمام عہدیداران اور کارکن ان کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں انہوں نے کہا کہ بعض گم کردہ راہ مسافر کبھی کبھی اپنی تنہائی دور کرنے کیلئے غیر سیاسی اور غیر جماعتی بیانات کے ذریعے خود کو زندہ ظاہر کرنے کی بے سود کوشش کرتے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے ا نہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ضلع گجرات پوری یکسوئی کے ساتھ اپنا سیاسی سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور اس میں گروہ بندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے جو لوگ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا چاہتے ہیں مستقبل میں ان کے لیے جماعت میں کوئی کردار نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک مکمل جمہوری جماعت ہے اور اس کی ہر سطح پر منتخب قیادت ہے جس سے ذاتی اختلاف تو ہوسکتا ہے مگر جماعتی اختلاف کا مطلب ہے کہ ایسے افراد یا گروہ کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر کسی فرد سے ذاتی طور پر کوئی نا انصافی ہوئی ہے تو وہ اسے اعلیٰ قیادت کے سامنے لائے نہ کہ مخالفین کی طرح اخبارات کی زینت بنائے انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جماعتی معاملات کو جماعت کے فورم تک محدود رکھیں اور ایسے بیانات سے پرہیز کریں جس سے جماعت اور ان کی ذات کو نقصان ہو انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اس قسم کی بیان بازی کرنے والوں کے خلاف ضلعی قیادت بھرپور ایکشن لے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے عوامی مطالبہ پر مذبحہ خانہ شہر سے نواحی گائوں موضع گجر منتقل کرنیکا حکم دے دیاہے ۔ کھاریاں کے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اندورن شہر واقع مذبحہ خانہ کی وجہ سے اہل علاقہ کو سخت بدبو اور تعفن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور انکی صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے گذشتہ روز ٹی او پی کھاریاں کے ہمراہ موجودہ مذبحہ خانہ کا دورہ کیا اور حالات کے مدنظر اسے فوری طور پر شہر سے باہر موضع گجر منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ انتظامیہ عوام الناس کے مفاد کے لئے فیصلوں پر پوری سرعت سے عمل کرائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز مذہبی و فلاحی تنظیم لبیک یا رسول اللہ ۖ کے زیر اہتمام شان زیب پلازہ میں لبیک آٹوز کے نام سے دوکان کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ، جس کا افتتاح ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران نے اپنے دستِ مبارک سے کیا ، اس موقع پر محفل میلاد النبی ۖ منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز ثناء خوانِ رسول نے ہدیہ نعت پیش کیا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ، اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے تجارت اور اسلام کے حوالہ سے بیان کیا اور تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق تجارت کریں تا کہ ان کے کاروبار میں برکت ہو صدر لبیک یا رسول اللہ ۖ عمر شریف قادری نے کہا کہ لبیک آٹوز کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور یہاں پر سالانہ ممبر شپ پر پورا سال ممبران کے موٹر سائیکلوں کی ریپئرنگ مفت کی جائے گی ، جبکہ سپیئر پارٹس بھی بازار سے کم قیمت پر دستیاب ہونگے ، اس موقع پر صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، صدر قمر اکیڈمی خاور بشیر بٹ ، سید حسن محمود شاہ ، سید جماعت علی شاہ ، سید محمد حسین شاہ ، ڈاکٹر ثوبان شاہد ، قاری عامر رضوان عطاری ، چوہدری رستم علی اجنالہ ، عثمان طیب ، الحاج محمد اقبال گھمن ، ایم اشرف منہاس ، ملک فراز ، چوہدری محمد فراز ، جبار علی ، مہر محمد اسلم عرف مٹھو ، شاکر بیگ مرزا ، میاں جمال صفدر ، تنویر بھٹی ، عباس رانجھا و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے اپنے دستِ مبارک سے فیتہ کاٹا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی دورہ یورپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، اور وہ حسب معمول جمعتہ المبارک کو ٹھیک 1:30بجے جامع مسجد صدیق اکبر میں خطبہ جمعتہ المبارک دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی گزشتہ روز تعزیت کیلئے جی پی آئی آفس گئے اور چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی تعزیت کیلئے ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کے آفس گئے اور ان کے کزن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کرینگے ، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں ، ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف نے ضلعی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شہزاد شفیق نقشبندی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس سلسلہ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے بھرپور تعاون کرینگے ، شہزاد شفیق نقشبندی نے ای ڈی او ایجوکیشن کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دنیا کی تمام اقوام میں علم و فن سے محبت رکھنے والوں کی عزت کی جاتی ہے ۔ اور مصنفین کسی بھی قوم کا طرہ امتیاز ہوتے ہیں ۔ خالد محمود چودھری نے اپنی کتاب ”تاریخ ناروے” میں ناروے کی تاریخ کا ایک بھرپور جائزہ پیش کرتے ہوئے اردو دانِ طبقہ کو ناروے کی تاریخی، سماجی اور معاشی ترقی کے عمومی پہلوئوں سے روشناس کروانے کی ایک اچھی کوشش کی ہے ۔ اس کتاب میں عام قاری کو ناروے کی ترقی کا راز سمجھنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ خالد محمود چوھدری نے بڑی محنت اور جانفشانی سے ناروے کی تاریخ کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کر کے ناروے کے ساتھ اپنی محبت کا قرض چکایا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ ان کی کتاب علمی و ادبی حلقوں میں پذیرائی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی پاکستان میں ناروے کی سفیر سیسلیا لینزورک نے یونیورسٹی آف گجرات میں ناروے میں مقیم معروف مصنف و سیاستدان خالد محمود چوہدری کی کتاب ”تاریخ ناروے” کی تقریب رونمائی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تاریخ ناروے کا مطالعہ اس لحاظ سے دلچسپی کا حامل ہے کہ اس میں مصنف نے ناروے جیسے ترقی یافتہ ملک کی تاریخ کا مطالعہ کچھ اس طرح سے کیا ہے کہ ترقی کا طریق کار ہماری سمجھ میں آنا شروع ہو جاتا ہے ۔ پاکستان اور ناروے کی تاریخ میں کچھ مماثلتیں بھی پائی جاتی ہیں ۔ ناروے نے ایک غریب ملک کے درجہ سے شروع کر کے تھوڑے عرصہ میں کافی ترقی کی ۔ پاکستان اس وقت ایک فرنٹ لائن ملک بنا ہوا ہے مگر ناروے کی ترقی کا راز ایک نیوٹرل ملک ہونے کی وجہ سے ہے۔ ناروے کی ترقی میں تعلیم نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس کتاب میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے کافی اسباق چھپے ہوئے ہیں ۔ ”تاریخ ناروے” کے مصنف خالد محمود چوھدری نے کہا کہ مجھے تاریخ سے ہمیشہ گہری دلچسپی رہی ہے ۔ میرا تعلق پاکستان سے ہے مگر میں ایک لمبے عرصے سے ناروے میں مقیم ہوں ۔ ناروے میں بسنے والے پاکستانی لوگوں نے پچھلی آدھی صدی میں ناروے کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے ۔ پاکستانی تارکین وطن کی وجہ سے پاکستان اور ناروے کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ میں نے تاریخ ناروے لکھ کر محبتوں کا قرض چکانے کی کوشش کی ہے ۔ میرا مقصد یہ ہے کہ ناروے کی ترقی سے سبق سیکھ کر پاکستانی قوم بھی ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے امور دفاع اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبا ل نے کہا کہ ہجرت اور سفر سیکھنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ خالد محمود چوھدری نے تاریخ ناروے جیسی کتاب لکھ کر پاکستانیوں کے لیے سوچ اور غور و فکر کا سامان مہیا کیا ہے ۔ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ وہاں بہت زیادہ پاکستانی آباد ہیں ۔ تہذیبوں کے مابین خیالات کا تبادلہ جاری رہنا بہت ضروری ہے ۔ خالد محمود چوھدری کی کتاب قاری کے لیے معلومات کا خزانہ ہے ۔ معروف سیاستدان طاہر زمان کائرہ نے کہا کہ خالد محمود چوہدری نے نہایت اچھوتے انداز میں ناروے کی تاریخ اور سماج پر نظر دوڑاتے ہوئے دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے ۔ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی تاریخ اور جدوجہد کو پیش نظر رکھ کر اھل پاکستان کو بھی اجتماعی کاوشوں کے ذریعے اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز شیخ عبدالرشید نے تاریخ ناروے پر بھرپور تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خالد محمود چوھدری نے اس کتاب کے ذریعے ناروے کی تہذیبی و سماجی ترقی کا حال بڑے دل نشین اسلوب میں بیان کیا ہے ۔ پاکستان اس وقت گوناگوں مسائل کا شکار ہے ۔ اور ناروے کی ترقی کے مدارج ہمیں کافی کچھ سیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ شعبہ تاریخ کے سربراہ ڈاکٹر جاوید حیدر سید نے تاریخ ناروے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک دلچسپ اور معلوماتی کتاب ہے ۔ مصنف نے دو ر بہ دور ناروے کی تاریخ کو بیان کرتے ہوئے ناروے کی سماجی ، تہذیبی اور معاشی اہمیت کو واضح کیا ہے ۔ ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر مدثر اقبال نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی میں بین الاقوامی رابطے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خالد محمود چوھدری کی تاریخ ناروے ہمیں ناروے کی ترقی کا حال کچھ اس انداز سے سناتی ہے کہ ہم اس سے ترقی کرنے کے راز سیکھتے ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے اس کتاب کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ پاکستان اس وقت تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے اور ہم اپنے اداروں اور سماج کو مضبوط بنا کر ہی ترقی کر سکتے ہیں۔ تقریب میں خالد چوہدری کی کتاب کی باقاعدہ رونمائی بھی کی گئی ، اس تقریب رونمائی میں طلباء و طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد کے علاوہ ، رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، پرنسپل NSMCڈاکٹر سجاد حسین، ڈائریکٹر ایس ایس سی محمد یعقوب، ڈپٹی رجسٹرار محمد نعیم بٹ سمیت یونیورسٹی کی مقتدر شخصیات، مقتدر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ اراکین نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری سجاد لاہینکا ، چوہدری افتخار احمد، چوہدری نثار احمد کی والدہ کا ختم قل پڑھا گیا جس میں ممتاز سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات نے شرکت کی جن میں پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے رہنماء چوہدری محمد ارشاد وڑائچ، محمد یوسف گل، صدر گجرات چیمبر طارق بلال ملک ، سابق نائب تحصیل ناظم چوہدری حاجی الیاس الرحمن، حاجی محمد شفیق برائٹو فین، محمد رزاق ڈار ، جاوید اقبال غوثیہ فین، چوہدری محمد اسلم ترنم فین، چوہدری ارشد چیمہ، طاہر چیمہ، چوہدر ی امتیاز، لیاقت زمان اوپل، مرزا محمد اکرم ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالغفور پیلس فین، محمد رفیق بھٹی، چوہدری محمد یوسف، چوہدری سلطان ، حاجی ریاض الرحمن، خان شبیر الزمان خان، چوہدری ضمن اقبال، مرزا محمد اعظم، ناصر چوہدری ، اعجاز قدیر، راشد پنوں، مرزا سعید بیگ، سیکرٹر ی بشیر احمد، وحید اسلم چٹھہ، حاجی سیٹھ بشیر ، لیاقت زمان اوپل، حاجی محمد اختر ایس اے فین، طاہر کریم، محمد بوٹا، شیخ گلریز نبی، چوہدری محمد اظہر، محمود اختر محمود، چوہدری محمد یوسف مائی گیسٹ ہائوس ، طاہر چیمہ،اور دیگر ممتاز شخصیات شریک تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر طارق بلال ملک کی صدارت میں ہوا جس میں سابقہ کاروائی کی منظوری ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ بلز کی منظوری نئی ممبر شپ کی منظوری اور دیگر امور زیر بحث آئے صدر طارق بلال ملک نے اپنے خطاب میں ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہائوس میں FPCCIکی تقریب میں گجرات چیمبر کو اعلیٰ کارکردگی پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے جو کہ ہم سب کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے آج گجرات چیمبر کا شمار پاکستان کے بہترین چار چیمبروں میں ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ 26فروری کو گجرات چیمبر کے زیر اہتمام لگائی جانے والی صنعتی نمائش میں پانچ ممالک کے سفیر جن میں USA، نائجیریا ، برازیل، سوڈان، کے سفیرتشریف لائینگے، اجلاس میں سنیئر نائب صدر آصف رضا نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعتی نمائش کیلئے محدود سٹال رہ چکے ہیں اور تمام ٹیمیں گجرات اور منڈی بہائوالدین کے مینو فیکچررز سے رابطہ کر رہی ہیں انشاء اللہ تعالی جو سٹال باقی رہ گئے ہیں وہ بھی اسی ہفتہ میں بک ہو جائیں گے اور یہ صنعتی نمائش گجرات کی تاریخی نمائش ثابت ہو گی سابق صدر عدنان اقبال مکی نے کہا کہ گجرات چیمبر کی صنعتی نمائش کو تاریخی بنانے کیلئے ہم صدر گجرات چیمبر کے ساتھ ملکر کام کریں گے اور صدر گجرات چیمبر اس نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں احمد حسن مٹو نے بتایا کہ گجرات چیمبر میں ایمپلائمنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے اور گجرات کے لوگوں کو روز گا فراہم کرنے کیلئے یہ ڈیسک اہم کردار ادا کرے گا ، چیئر مین صنعتی نمائش کمیٹی ناصر جاوید بٹ نے ایگزیکٹو کمیٹی کو بتایا کہ 170سٹالز میں سے70فیصد سٹالز کی بکنگ ہو چکی ہے اور انشاء اللہ تعالی اسی ہفتہ میں تمام بکنگ مکمل ہو جائے گی انہوںنے کہا کہ اس صنعتی نمائش کیلئے ،ٹیموں کی تشکیل دی جارہی ہے ، قیمتی مارکیاں بک ہو چکی ہیں ، اس سال صنعتی نمائش میں دیگر اضلاع سے بھی بزنس مین حصہ لے رہے ہیں اجلاس میں تمام ایگزیکٹو ممبران نے صدر طارق بلال کو FPCCIکی تقریب میں گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد بھی دی اجلاس میں چوہدری عبدالرحمن، ملک اظہار احمد، سٹارکو فین، احمد حسن مٹو، مہر ثاقب اسحاق، لیاقت زمان اوپل، سعید بٹ، راجہ طاہر شیر، خان شبیر خان، قمر بشیر، چوہدری ضمن اقبال، طارق سعید، میاں احسان، خان شبیر خان ، عبدالرحمن، محمد علی اکرم فاروقی، نعمان اسلم گوندل بھی موجود تھے ،۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جاوید اقبال غوثیہ فین، رزاق ڈار فیصل فین نے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری سجاد لاہینکا کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے کرپشن ثابت ہونے پر گجرات کے پٹواری ملک شریف کو دو سال سزا اور 20ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا ، تفصیلات کے مطابق ملک شریف پٹواری نے جواد حسین جعفری سے انتقال کیلئے رشوت طلب کی مقامی سیشن جج کے حکم پر مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے عملہ کے ہمراہ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا ، اور ملزم کے خلاف 29/12ایف آئی آر درج ہوئی تھی ، جواد حسین جعفری نے کہا کہ ہم نے انصاف کی سربلندی کیلئے کام کیا ہے اور ہمیں انصاف ملا ہے ، کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی محمد الیاس آف جی ایف سی فین نے گلوریا جینز کافیز کے گجرات میں قیام پر چیف ایگزیکٹو نیشنل فرنیشرز الحاج امجد فاروق اور ان کے صاحبزادوں ، لقمان امجد، احمد فاورق ، رضوان امجدکو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ گلوریا جینز کے گجرات آنے سے گجرات کے اسٹینڈرڈ میں اضافہ ہوا ہے ، آسٹریلیاکی چین کا گجرات میں آنا اس با ت کا ثبوت ہے کہ گجرات ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے عرصہ سے ایسے معیاری کافی کارنر کی گجرات میں اشد ضرورت تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (کامرس رپورٹر)ممتاز تاجر و مسلم لیگی رہنماء ثناء اللہ بٹ کو صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک نے ٹی ایم اے کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئر مین نامزد کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد ثناء اللہ بٹ نے عاصم راٹھور کو وائس چیئر مین، شجاع الدین میر، چوہدری عابد حسین، چوہدری غلام حسین بٹ کو ممبر نامزد کیا ہے جو کہ گجرات چیمبر کے ممبران کے ٹی ایم اے متعلقہ مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111کے تحصیل کو آرڈی نیٹر گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا نے ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری سجاد لاہینکا، چوہدری نثار احمد ، چوہدری افتخار احمد کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں لاہینکا فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

Share this:
Tags:
gujarat news police public quality پولیس خبریں عوام گجرات معیار
Ali Imran Shaheen
Previous Post ویلنٹائن ڈے، شریعت و تاریخ کی روشنی میں
Next Post مادھوری اور جوہی چاؤلہ کی فلم ’’گلاب گینگ‘‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار
Gulaab Gang

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close