Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 14.10.2013

October 15, 2013October 15, 2013 0 1 min read

جامعہ سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کے زیر اہتمام ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرا ت میں عید الضحیٰ کی نماز ٹھیک آٹھ بجے پڑھائی جائے گی
گجرات (جی پی آئی) جامعہ سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کے زیر اہتمام ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرا ت میں عید الضحیٰ کی نماز ٹھیک آٹھ بجے پڑھائی جائے گی ، ممتاز عالم دین صاحبزادہ علامہ راشد تنویر قادری خطاب کرینگے ، نماز ٹھیک آٹھ بجے کھڑی ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزرگان نصیب آباد شریف کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
گجرات (جی پی آئی) بزرگان نصیب آباد شریف کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، تفصیلات کے مطابق غوث زماں قبلہ پیر سید منظور حسین شاہ سروری قادری نصیبی کا 32واں اور پیر سید ظہور حسنین شاہ قادری سروری نصیبی کا پانچواں عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ، عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت پیر سید عمر شاہ آستانہ عالیہ غوثیہ یگانہ چھالے شریف نے کی جبکہ یہ عرس مبارک زیر سرپرستی پیر سید حسنین ظہور شاہ قادری نصیبی سروری سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ نصیبیہ نصیب آباد شریف نے کی ، جبکہ تقریبات زیر نگرانی پیر سید حسنات ظہور شاہ نصیبی اور صاحبزادہ پیر سید برکات ظہور شاہ نصیبی منعقد ہوئیں ، ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے خصوصی خطاب کیا ، اور اولیاء کرام کی خدمات پر روشنی ڈالی ، جبکہ دوسری نشست بعد از نماز عشاء منعقد ہوئی ، اور بین القوامی شہرت یافتہ قوال فیض علی فیضی نے سماع کے رنگ پیش کیے ، خواتین کیلئے خصوصی نشست منعقد ہوئی ، جس میں پیر سید ظہور حسین شاہ کی صاحبزادی نے خطاب کیا ، لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ، ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں ، مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، سیکورٹی کے فرائض آستانہ عالیہ کے رضا کاران نے سرانجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب نعت کونسل کے زیر اہتمام 4مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب 18اکتوبر کو منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی) پنجاب نعت کونسل کے زیر اہتمام 4مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب 18اکتوبر کو منعقد ہو گی ، صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری عامر چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پنجاب نعت کونسل عوامی فلاح کیلئے کوشاں ہے ، اور عوامی فلاح اس سلسلہ میں 4مستحق بچیوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، تا کہ وہ بچیاں جو کہ جہیز نہ ہونے کی وجہ سے رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہو سکتیں ان کیلئے شادی کے انتظامات کیے جا سکیں ، پنجاب نعت کونسل کے ممبران کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، جو کہ انتظامات کی نگرانی کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں کینٹ تا جلالپور جٹاں جانے والی ڈیفنس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے
گجرات (جی پی آئی) کھاریاں کینٹ تا جلالپور جٹاں جانے والی ڈیفنس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے ، سرکاری اداروں کی غفلت کی وجہ سے سڑک کی تعمیر کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ، جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں ، اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایسے انتظامات کیے جائیں تا کہ یہ روڈ تعمیر ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز ثناء خوانِ رسول مظہر عزیز بٹ آف بٹ نمبر پلیٹس کی نئی رہائشگاہ کی تعمیر کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ثناء خوانِ رسول مظہر عزیز بٹ آف بٹ نمبر پلیٹس کی نئی رہائشگاہ کی تعمیر کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، جس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی نے اپنے دستِ مبارک سے پہلی اینٹ رکھی ، اس موقع پر حضور اکرم ۖ کی خدمت میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں علامہ قاری شفقت اللہ قادری ، علامہ قاری عبدالغفار نقشبندی، علامہ قاری مقصود احمد قادری ، ممتاز صحافی عامر چوہدری ، محمد بابر قادری ، حاجی اعجاز احمد بٹ ، حاجی منیر احمد بٹ ، حاجی سعید احمد بٹ ، چوہدری تنویر نواز چیمہ ، شاہد پرویز چغتائی ، محمد سلیم ساجد ڈار ، سہیل مظہر بٹ، محمد عمران بٹ ، چوہدری شفقت حسین ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوک پاکستان سے ایک شاپنگ بیگ ملا ہے ، جس میں کپڑے وغیرہ موجود ہیں
گجرات (جی پی آئی) چوک پاکستان سے ایک شاپنگ بیگ ملا ہے ، جس میں کپڑے وغیرہ موجود ہیں ، جس کسی کا ہو اپنی نشانی بتا کر لے سکتے ہیں ، رابطہ کیلئے مظہر عزیز بٹ ، بٹ نمبر پلیٹس جیل چوک گجرات فون نمبر 03006201933پر رابطہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ نظامیہ سیفیہ بلال ٹائون میں ہفتہ وار محفل ذکر منعقد ہوئی ، جس میں صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے خصوصی دعا کروائی
گجرات (جی پی آئی) آستانہ نظامیہ سیفیہ بلال ٹائون میں ہفتہ وار محفل ذکر منعقد ہوئی ، جس میں صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے خصوصی دعا کروائی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ، اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں 18 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں 18 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی گذشتہ روز تھانہ اے ڈویژن گجرات کے علاقہ محلہ ڈپٹی یار محمد کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ایک شخص سہیل کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے جبکہ تھانہ ککرالی کے علاقہ کوٹلہ ارب علی خاں میں ڈاکو شکیل سے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں نماز عیدالاضحی کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں نماز عیدالاضحی کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق سرکلرز کے ڈی ایس پیز ضلع بھر کے 22 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت جامع مساجد امام بارگاہوں سمیت کھلے مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے 5 ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے عیدالاضحی کے موقع پر تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ نماز عید کے موقع پر سپیشل برانچ کے اہلکار اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار بھی سفید کپڑوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکار عیدگاہوں جامع مساجد اور کھلے مقامات پر رات کو ہی تعینات کر دئیے جائیں گے جبکہ شہر کے داخلی خارجی علاقوں کے علاوہ اندرون شہر میں بھی حفاظتی اقدامات سخت کر دئیے گئے ہیں چوکوں اور اہم شاہرات پر پولیس کے ناکے لگا دئیے گئے ہیں جو ہر آنے جانے والی کی چیکنگ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ مہنگائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ مہنگائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں دکانداروں کی از خود ریٹس بڑھانے پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی گجرات میں غریب افراد کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی محال کر دیا گیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلہ ایک ہزار روپے میں فروخت کیا جانے لگا پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ فلورز ملز اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے سے عاجز نظر آتے ہیں جبکہ دوسری جانب تندور والوں نے بھی روٹی اور نان کا وزن کم کر دیا ہے شہریوں نے ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی سے قیمتوں میں کمی کرانے کا مطالبہ کیا ہے ڈی سی او نے بتایا کہ از خود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں متوقع بلدیاتی انتخابات میں نوجوان حصہ لینے کیلئے پرجوش نظر آتے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں متوقع بلدیاتی انتخابات میں نوجوان حصہ لینے کیلئے پرجوش نظر آتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عام نوجوان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ووٹروں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے نہ صرف رابطے شروع کر دئیے ہیں بلکہ متوقع امیدواروں نے لوگوں کی غمی و خوشی میں بھی شامل ہونا شروع کر دیا ہے اور لوگوں کے تھانوں کچہریوں کے کام بھی کرتے نظر آ رہے ہیں غیر جماعتی بنیاد پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے کئی امیدوار سامنے آ سکتے ہیں گجرات میں بلدیاتی انتخابات میں پلڑا ہمیشہ مسلم لیگ ق کا بھاری رہا ہے مشرف دور میں کرائے گئے دو بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسلوں کی سطح پر ناظمین نائب ناظمین جنرل کونسلرز لیڈی کونسلرز اور کسان کونسلرز کی جیتنے والی تعداد زیادہ تر مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والی تھی جبکہ ضلع ناظم تحصیل ناظم گجرات کا تعلق بھی مسلم لیگ ق سے تھا جبکہ اس مرتبہ پہلی دفعہ پاکستان تحریک انصاف بھی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے آنے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیاں مکمل کی جا رہی ہیں مشرف دور کے بلدیاتی نظام کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار بھی بلدیاتی الیکشن میں سرپرائز دینے کے دعویدار ہیں آنے والے بلدیاتی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے فیصلے بھی اہم کردار ادا کریں گے گجرات میں ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب رہنے والی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور تجربہ کار سیاستدان چوہدری پرویز الٰہی کے فیصلے بھی اپنے امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے حاجی ناصر تحریک انصاف کی قیادت اور پیپلز پارٹی کے چوہدری احمد مختار بھی بلدیاتی الیکشن میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کی جانوں کیلئے خطرہ بن چکی ہیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کی جانوں کیلئے خطرہ بن چکی ہیں شہر بھر کے اکثر مقامات گلی محلوں سڑکوں پر بجلی کی لٹکتی تاروں سے لوگوں کی قیمتی جانوں کیلئے خطرہ ہیں جبکہ شکایات کے باوجود لٹکتی تاروں کو درست نہیں کیا جاتا جبکہ ان لٹکتی تاروں کے باعث درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں مگر محکمہ واپڈا کے افسران اور اہلکار ٹس سے مس نہیں ہوتے شہریوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بجلی کی لٹکتی تاروں کو فوری طور پر درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارا تمام گھریلو بجٹ بجلی کے بلوں میں چلا جاتا ہے اس کے باوجود واپڈا لوگوں کو سہولیات دینے میں ناکام نظر آتا ہے ایس ڈی او واپڈا آصف قریشی نے بتایا کہ بجلی کی لٹکتی تاروں کو درست کرنے کیلئے جلد کام شروع کر دیا جائے گا عوامی شکایات پر جلد عملدرآمد کر کے ان شکایات کو دور کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں عید سے قبل ہی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں نے بھی جواب دے دیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں عید سے قبل ہی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں نے بھی جواب دے دیا شہریوں کی سہولیت کیلئے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب ہو چکی ہیں اور جو اے ٹی ایم مشینیں چل رہی ہیں ان میں رقم ہی موجود نہیں ہے شہری رقم کے حصول کیلئے انتہائی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں اس سلسلہ میں بینکوں نے شہریوں کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم مشینوں کی بحالی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جبکہ بینکوں میں رش کی وجہ سے بھی لوگوں کو رقوم کے حصول کے مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے بینکوں کی انتظامیہ سے عید کے دنوں میں اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کی وافر مقدار میں موجودگی اور اے ٹی ایم مشینوں کو درست رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایک نجی بینک کے مینجر سرفراز احمد نے بتایا کہ عید کے چند دنوں میں اے ٹی ایم مشینوں میں رش بڑھنے سے لنک ڈائون کی شکایات ہو جاتی ہیں جس سے اے ٹی ایم مشینیں بھی کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں اے ٹی ایم مشینوں میں رقم کی کمی نہیں ہوتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات سے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے سفری کرایوں میں از خود اضافہ کر لیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات سے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے سفری کرایوں میں از خود اضافہ کر لیا گجرات سے کھاریاں سرائے عالمگیر جلالپورجٹاں کنجاہ کوٹلہ ارب علی خان ٹانڈہ اور کڑیانوالہ کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں میں جانے والی ٹرانسپورٹروں نے عید مہم شروع کر رکھی ہے اور کرایوں میں 10 سے 20 روپے تک خود ہی اضافہ کر دیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری جانب کرایوں میں اضافہ کئے جانے کے باوجود ڈرائیور کنڈیکٹر اوور لوڈنگ بھی کر رہے ہیں سیٹوں پر زیادہ مسافروں کو بٹھایا جاتا ہے جبکہ بسوں کی چھتوں اور بسوں کے اندر کھڑے ہو کر بھی مسافر سفر کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں کرایوں میں از خود اضافہ کئے جانے پر مسافروں اور کنڈکٹروں کے درمیان تلخ کلامیاں اور جھگڑے بھی جاری ہیں سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ از خود کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے لیکن کرائے نہیں بڑھائے جاتے مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹر اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے کرایوں میں اضافہ کیا جاتا ہے ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیاں سی این جی پر چلاتے ہیں کرائے پیٹرول اور ڈیزل کے وصول کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں عیدالاضحی کے موقع پر مہنگائی عروج پر پہنچ گئی شہری قربانی کیلئے بکرے خریدنے جاتے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں عیدالاضحی کے موقع پر مہنگائی عروج پر پہنچ گئی شہری قربانی کیلئے بکرے خریدنے جاتے ہیں دام پوچھ کر ہی گھروں کو لوٹ جاتے ہیں گجرات میں اکثر مقامات پر سنت ابراہیمی کیلئے جانور فروخت کیلئے لائے گئے ہیں مگر گاہک ریٹ پوچھ کر چپ سادھ لیتے ہیں اور جانور خریدے بغیر گھروں کو واپس لوٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں گذشتہ سال کی نسبت اس سال جانوروں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ہزاروں لاکھوں روپے مالیت کے جانوروں کی فروخت نہ ہونے کے باعث بیوپاری بھی پریشان نظر آ رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سنت ابراہیمی کی تکمیل میں رکاوٹ ہے ہماری اتنی ماہانہ آمدنی نہیں ہے جتنی جانوروں کی قیمتیں ہیں عید کے دنوں میں بچوں کی ضروریات بھی پوری کرنا محال ہو چکا ہے۔

Share this:
Tags:
Gujarat News Prayer خبریں عید الضحیٰ گجرات نماز
Previous Post حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ
Next Post اضلاع کی خبریں 14.10.2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close