Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 19.08.2013

August 20, 2013 0 1 min read

ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت حاجی چوہدری امجد علی کی نئی رہائشگاہ شادمان کالونی پر ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت حاجی چوہدری امجد علی آف ماجرہ شمالی کی نئی رہائشگاہ شادمان کالونی کی تعمیر مکمل ہونے پر ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا، اس محفل میں مہمانوں کا استقبال حاجی چوہدری امجد علی، چوہدری اختر علی، حاجی اسجد علی و دیگر نے کیا، جس کے مہمان ِ خصوصی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ تھے، جبکہ اس موقع پر ضلع بھر کی اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ عبدالرزاق نے حاصل کیا، جبکہ نعت رسول مقبول ۖ نصیر بٹ نے پیش کی، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر اہم شخصیات کی کثیر تعداد جن میں ڈاکٹر آصف بخاری ، تحصیلدار مظہر، ماجرہ شمالی سے حافظ مشتاق، محمد افضل ڈونگے ویڑے والا، حاجی محمد عالم، اکرم نمبردار، محمد منیر گلی والا، نمبردار محمد اشرف، شاہد علی عرف بھولا، چوہدری لیاقت علی، حاجی نادر، حاجی محمد افضل، بائو بشارت، آصف ٹھیکیدار، چوہدری رحمت خاں چوہان، صابر حسین چوہان، عرفان چوہان، عمران، اصغر علی فوجی، محمد افضل، حاجی ارشد، شوکت حسین، محمد افضان چوہان، محمد عنصر، عنایت چوہان، موضع بھنگڑانوالہ سے چوہدری سہیل اعظم، بائو ندیم، حاجی مہدی خاں، اصغر گجر، ناظم حسین، شہباز حسین، محمد اشتیاق، پرویز بینک منیجر، مظہر حسین ، موضع باہووال سے حاجی اکبر علی، چوہدری محمد اصغر، موضع پڈھانہ سے حاجی انور، حاجی صفدر، حاجی اصغر، حاجی مظہر، افضل نمبردار ، عنصر نمبردار ، پپو نمبردار، جاوید نمبردار، موضع پیارا سے رحمت اصغر خاں، چوہدری وارث، محمد الیاس، محمد افضال، حاجی اختر علی، حاجی اسجد علی، شاہد شمریز، زاہد پرویز، شاہد علی عرف بھولا ، حاجی اکرم امریکہ ، چوہدری زاہد علی، چوہدری ماجد علی، چوہدری افتخار احمد ، محمد افضال، وقار احمد سعودی عرب، حاجی خالد عرف گوگا سعودی عرب، چوہدری احتشام اکرم ، احمد اکرم، زبیر اکرم ، محمد علی اکرم، وحید اویس، جہانزیب، عثمان شاہد و دیگر نے شرکت کی، شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی، جس کی صدارت زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے کی ، جبکہ خصوصی شرکت نثار احمد نثاری نے کی، اس موقع پر ممتاز ثناء خوانِ رسول عارف شاہد گوندل، سید دلدار شاہ، محمد امین، عظمت اللہ حبیبی و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے رائس ملز اونرز سخت پریشانی سے دو چار ہیں
گجرات (جی پی آئی)حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے رائس ملز اونرز سخت پریشانی سے دو چار ہیں ، ان خیالات کا اظہار رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی نے سردار رائس ملز کیرانوالی میں رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے جنرل اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ صنعتکاروں خصوصاً رائس ملز اونرز کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے کے فیصلے کو واپس لیا جائے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہونگے ، جنرل اجلاس میں آئندہ سٹیزن کیلئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مونجی کی چھڑائی 80روپے فی بوری جبکہ سکائی 70روپے فی بوری ہو گی ، اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی بحث کی گئی ، جنرل اجلاس میں غلام رسول شارق، چوہدری عرفان اکبر وڑائچ، چوہدری محمد سلیم، شعیب احمد ساہی، حاجی احمد خان، مظہر حسین اور سید محمد طاہر شاہ نے بھی خطاب کیا اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ، آخر میں میزبان اجلاس فنانس سیکرٹری رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات قیصر محمود کی طرف سے پر تکلف عصرانہ دیا گیا، اور اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصر میں ظالم فوج نے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر کے یزدی دور کی یاد تازہ کر دی ہے
گجرات (جی پی آئی)مصر میں ظالم فوج نے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر کے یزدی دور کی یاد تازہ کر دی ہے، ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین ناصر نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر انسان کا حق ہے، لیکن پر امن احتجاج کرنے والے نہتے مسلمانوں پر گولیاں برسانا کہاں کی انسانیت ہے، اقوام متحدہ کو چاہیے کہ فوری مداخلت کر کے مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے ورنہ ہم سمجھیں گے کہ اقوام متحدہ کی خاموشی ظالموں کی حمایت کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ مصر میں مسلمانوں کی حالت زار پر پوری امت مسلمہ خون کے آنسو رو رہی ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مصر کے مسلمانوں کا خون رنگ لائے گا اور انہیں ظالم فوجیوں سے نجات ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوبل پریس انٹرنیشنل GPIمیں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیاگیا
گجرات (جی پی آئی)گلوبل پریس انٹرنیشنل GPIمیں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیاگیا ، جس کی صدارت پیر سید محمد حسین شاہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید جماعت علی شاہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت تھے ، نقابت کے فرائض ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے سرانجام دئیے ، ممتاز ثناء خوانِ رسول مظہر عزیز قادری اور مرزا اکبر بیگ برلاس نے ہدیہ نعت پیش کیا ، ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ سلہو کے شریف نے خصوصی خطاب کیا، اور اولیاء کرام کی نسبت اور فضائل بیان کیے ، اس موقع پر مہر مشتاق احمد ، گل نواز، ڈاکٹر انجم نور دین، محمد فاروق، عمران شاہد القادری، غلام مرتضیٰ غفاری، زاہد غفاری، سیٹھ گل شیر آف بمبے فیشن ، ضیاء سید، یاسر احمد وریاء، رانا مشرف علی ناز، راجہ الیاس، چوہدری خالق محمود، تنویر بھٹی، عبدالمصطفیٰ سیالوی، حافظ ضیاء وحید و دیگر اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اور سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے دعائیں کی گئیں، خصوصی طور پر حاجی ارشاد بٹ آف انگلینڈ کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف نے صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف کے ماموں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
گجرات (جی پی آئی)پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف نے صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف کے ماموں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شادمان کالونی کے رہائشی مشکلات میں مبتلا ہو گئے
گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شادمان کالونی کے رہائشی مشکلات میں مبتلا ہو گئے، گندے پانی کی وجہ سے لوگوں کا گزرنا محال ہو گیا ، عوام کی مشکلات بڑھ گئیں، عوامی حلقوں نے ٹی ایم اے گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کے نکاس کے سلسلہ میں انتظامات کیے جائیں اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں ایکسپریس نیوز دفتر پر ہونیوالے حملہ کیخلاف گجرات کی صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا
گجرات (جی پی آئی)کراچی میں ایکسپریس نیوز دفتر پر ہونیوالے حملہ کیخلاف گجرات کی صحافی برادری نے گجرات پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت صدر پریس کلب سید وقار گیلانی نے کی احتجاجی مظاہرے میں پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی شرکاء نے بینرز پلے کارڈ تھام رکھے تھے جن پر آزادی صحافت پر حملہ نامنظور، نامنظور، ملزمان کو گرفتار کرو، ملزمان کو بے نقاب کرو، صحافیوں کو تحفظ فراہم کیاجائے جیسے نعرے درج تھے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب سید وقار گیلانی(روزنامہ شانہ بشانہ) نے کہا کہ روزنامہ ایکسپریس کے دفترپر حملہ آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے حکومت حالات کی نزاکت کا ادراک کرے سابق صدر پریس کلب طفیل میر(روزنامہ نوائے وقت) نے کہا کہ حکومتی اراکین حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے بے نقاب کریں سینئر نائب صدر مرزا منیر حسین( روزنامہ احتساب) نے کہا کہ ہم اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جنرل سیکرٹری وحید مراد مرزا نے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات پولیس، حکومت کی نااہلی کو ظاہر کررہے ہیں نمائندہ ایکسپریس عبدالستار مرزا نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام ہو چکی ہے احتجاجی مظاہرے میں سیکرٹری فنانس ذیشان ذوالفقار ( رونامہ ڈاک )سیکرٹری اطلاعات تجمل منیر (روزنامہ ڈاک )، سیکرٹری تقریبات انور حسین بھٹی (روزنامہ حصار)ملک شفقت اعوان ( روزنامہ جنگ ) شاہد رسول ( آئینہ گجرات ) نواز ش علی نواز ش ( پی ٹی وی نیوز ) ، ڈاکٹر عمر چوہدری ( آئینہ گجرات ) اعجاز احمد شاکر ( آج ٹی وی ) ندیم اسدی ( روزنامہ شانہ بشانہ ) وحید مراد مرزا ( سماء ٹی وی ) ظہیر عباس مرزا (روزنامہ ڈاک ) ، نوید حسین شاہ ( دنیا ٹی وی )ڈاکٹر رزاق غفاری ( جی پی آئی نیوز) شامی کٹھانہ ( روزنامہ شانہ بشانہ ) سید آفتاب حسین شاہ ، سید اظہر جنگی ( کوہ نور ٹی وی ) ، نواز ش علی ناجی ( دنیا نیوز ) ودیگر شریک تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات:کھاد کی قیمتوں کا تعین، یوریا1760ڈی اے پی 3900روپے فی بوری فروخت ہوگی
گجرات(جی پی آئی)محکمہ زراعت نے کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی اور بلیک میں فروخت روکنے کے لئے کھادوں کے ریٹس کا تعین کر دیا ہے اور تما م ہول سیل ڈیلرز کو پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں اور ہر سیل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے جبکہ کیش میمو پر خریدار کا نا م اور مکمل پتہ تحریر کیا جائے۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع / ڈپٹی کنٹرولرفرٹیلائزر محمد صدیق کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق لوکل یوریا کھاد کی قیمت 1760روپے فی پچاس کلوگرام، ، ڈی اے پی (لوکل و امپورٹڈ)کی قیمت 3900روپے فی پچاس کلو گرام ، سنگل سپر فاسفیٹ (SSP18%)کی قیمت 1150روپے فی پچاس کلو گرام، سلفیٹ آف پوٹاش کی قیمت 4200روپے فی پچاس کلو گرام ہوگی۔ڈی او زراعت (توسیع) محمد صدیق نے واضع کیا کہ کوئی ڈسٹری بیوٹر یا دوکاندار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول نہیں کر ے گا اور ہر دوکاندار کیش میمو پر خریدار کسان کا نام و مکمل پتہ درج کر نے کا پابند ہوگا۔ ہر ڈسٹری بیوٹر یا دوکاندار نمایاں جگہ پر نوٹس بورڈ پر ریٹس لسٹ آویزاں کرنے کا پابند ہوگا جبکہ کوئی ڈسٹری بیوٹر یا دوکاندار کسان کوکھاد فروخت کرنے سے انکار نہیں کر ے گا۔اسی طرح ہر ڈسٹی بیوٹر او ر دوکاندار پابند ہوگا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو ڈیمانڈ پر سیل کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرے۔ڈی او زراعت نے اپنے حکمنامے میں تما م ڈیلر ز کو پابند بنا دیا ہے کہ وہ ہر طرح کی کھادوں سے متعلق سٹاک بارے متعلقہ زراعت افسران کو مطلع کرے، ڈیلر شپ سرٹیفیکٹ نمایا ںجگہ آویزاں کرے نیز یقینی بنایا جائے کہ ہر بوری میں کھاد کا وزن پورا ہے۔ ڈی او زراعت (توسیع ) کا جاری کردہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز اور دوکاندار کے خلاف Essential Articles (Control)ایکٹ 1973کی دفعہ 6اور 7کے تحت کاروائی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل فاراین جی اوز کا اہم اجلاس آج ہو گا
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل فاراین جی اوز کا اہم اجلاس آج دفتر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کے آفس میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے ضلعی صدر خالد پرویز عرف جاوید بٹ کریں گے۔ اجلاس میں ضلع بھر سے این جی اوز کے نمائندے شرکت کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کی ناقص پالیسیوںکے باعث7ماہ میںایک ہزار افراد نے خود کشی کی:ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق
گجرات(جی پی آئی) جماعت اسلامی زون پی پی 115کے نائب امیر ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث مہنگائی کی شرح میں اضافے سے خودکشیوں کارجحان بڑھ گیاہے۔سات ماہ میں ایک ہزار افراد نے موت کو گلے لگایاجبکہ صرف لاہور میں300افراد نے مالی پریشانیوں کے باعث خودکشی کی۔پاسبان میڈیا سیل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 70فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔عوام کو دووقت کی باعزت روٹی بھی میسر نہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور پاکستان کو بدلنے والے اپنی ترجیحات کو قوم کے سامنے واضح نہیں کرسکے۔لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران اپنے اللے تللے چھوڑ کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔انہوں نے کہاکہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تمام مسائل پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔11مئی کے انتخابات میں چہروں کے سواکچھ بھی نہیں بدلا۔سودی نظام نے ہماری معیشت کو بری طرح جکڑا ہواہے۔اس کے خاتمے سے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔توانائی بحران مہنگائی میںاضافے کی بڑی وجہ ہے۔انڈسٹری بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں کی قوت خرید ختم ہوکررہ گئی ہے۔توانائی بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ملک میں نئے ڈیم تعمیر کیے جائیں۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کالاباغ ڈیم ملکی معیشت کی بحالی کے لئے ناگزیر ہے۔موجودہ حکومت اس کو بنانے کا اعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لے کر عوام کی حالت زار کو بہتر نہیں بتایا جاسکتا۔آئی ایم ایف جو شرائط گزشتہ حکومت سے نہیں منواسکاموجودہ حکومت سے منوالیے ہیں۔ایوان صدر سے لے کر نیچے تک لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔عوام کو اپنے ناجائز کام کروانے کے لئے بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔حکمرانوں کی غیر ملکی تابعداری پر مبنی پالیسیوں،بدترین کرپشن اور انتہائی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملکی سلامتی و بقاء اور آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔گزشتہ 10برسوںمیںڈھائی ارب ڈالرغیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیے گئے ہیںلیکن افسوس کا مقام ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت باالخصوص میاں محمد نواز شریف کا وژن ہے :سیف الرحمن بھٹی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ٹکٹ ہو لڈر حلقہ پی پی 112 سیف الرحمن بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت باالخصوص میاں محمد نواز شریف کا وژن ہے کے اقتدار نچلی سطح تک عوام کے سپرد کیا جائے اسی سلسلہ میں پنجاب لوکل گو رنمنٹ کا مسودہ بلکل تیار کیا جا چکا ہے او ر بلدیاتی انتخابات دن بہ دن اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا رانھوں نے حلقہ کے مختلف علاقوں سے ملاقات کیلئے آئے وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ضلع گجرات کو حقیقی معنوں میں مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بنانا ہے لہذا تمام یونین کونسلوں کی سطح پر ورکر بھر پور طریقے سے الیکشن کی تیاری جار ی رکھیں ۔ پنجاب میں سلاب نے تباہ کاریاں مچا رکھی ہیں خادم پنجاب محمد شہباز شریف دن رات ایک کر کے عوام کو ریلیف مہیاکرنے میں کو شاںہیں اگر کسی بھی وقت پارٹی نے سلاب متاثرین کی امداد کیلئے کوئی ذمہ داری عاد کی تو بھر پور طریقہ سے سامان روانہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈینگی خطرناک مرض ہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیا ر کرکے اس سے بچائو ممکن ہے:ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی
گجرات(جی پی آئی)ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال گجرات ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ڈینگی خطرناک مرض ہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیا ر کرکے اس سے بچائو ممکن ہے۔ ڈینگی کے مکمل خاتمہ کے لئے شہریوں کو حکومت پنجاب کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر سیمینار سے خطاب اور آگاہی واک کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار اور واک میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، عملہ، مریضوں کے لواحقین اور موٹروے پولیس کے اہلکار شریک ہوئے شرکاء نے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ ایم ایس ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ڈینگی بخار کی تشخیص اور علاج کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور محنت کشوں کو اس خطرناک مرض سے بچانے کے لئے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں الگ وارڈ قائم کردیا گیا ہے جہاں تربیت یافتہ ڈاکٹرز اورعملہ تعینات کیا گیا ہے۔ قبل ازیں سوشل سکیورٹی ہسپتال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز حسین کاظمی نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے ہفتے میں دو سے تین بار گھر، دفاتر اور دوکانوں میں صفائی کرکے مچھر مار ادویا ت کا سپر ے کیا جائے، علاقہ میں سپرے ہورہا ہو تو گھر اور دفاتر کی کھڑکیاں کھلی رکھیں، برتنوں میں پانی ڈھانپ کر رکھیں اور انہیں باقاعدگی سے خشک کرکے صاف کریں، روم کو لر زیر استعمال نہ ہو تو اس سے پانی خارج کر دیں، گھروں میں فواروں ، آبشاروں اور سوئمنگ پولز سے پانی نکال کر انہیں خشک کردیں، گٹر کے ڈھکن پر بنے سوراخ میں پانی جمع نہ ہونے دیں، اے سے خارج ہونے والا پانی زیادہ دیر کھڑا نہ ہونے دیں، دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگوائیں ، صبح شام کے اوقات میں پوری آستین کے کپڑے پہنیں، گھر، پارک، مارکیٹ کے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں۔ گھر کے صحن، چھت پر پڑے ناکارہ ٹائر، سامان ، ملبہ فوری ہٹا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی ڈی ایس پی صدر سرکل شعیب چیمہ سے ملاقات
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی ڈی ایس پی صدر سرکل شعیب چیمہ سے ملاقات اہم امور پر گفتگو گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے جلالپور جٹاں میں ڈی ایس پی صدر سرکل شعیب چیمہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران چوہدری عمر گجر اور ڈ ی ایس پی کے درمیان صدر سرکل کے تھانوں میں ہونے والے جرائم اور مصالحتی کمیٹیوں کے کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی ،چوہدری عمر گجر نے ڈی ایس پی شعیب چیمہ کو سال2013ء کی ضلع بھر کی مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا اور مزید بتایا کہ صدر سرکل کے تھانہ کڑیانوالہ کی سب سے بڑی پولیس افسران کی دشمنی کو ختم کرانے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔ڈی ایس پی شعیب چیمہ نے چوہدری عمر گجر کو خاندانی دشمنیوں اور ویر کے خاتمہ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مصالحتی کمیٹیوں کے کردار کو سراہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ایس پی شعیب چیمہ صدر سرکل گجرات کے 31ویں ڈی ایس پی تعینات
گجرات(جی پی آئی)ڈی ایس پی شعیب چیمہ صدر سرکل گجرات کے 31ویں ڈی ایس پی تعینات تفصیلات کے مطابق گجرات کے صدر سرکل میں ڈی ایس پی شعیب چیمہ کو گوجرہ سے تبدیل کر کے دوبارہ گجرات تعینات کر دیا گیا ہے ، ڈی ایس پی شعیب چیمہ سے پہلے گذشتہ33سال میں 31ڈی ایس پی تعینات رہ چکے ہیں 1980میں چوہدری محمد نواز پہلے ڈی ایس پی تعینات ہوئے اس سرکل میں ، راجہ منور حسین، سید شہزاد بخاری، بھی تعینات رہ چکے ہیں ڈی ایس پی شعیب چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انصاف کی فراہمی ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے انصاف میں تاخیر کو برداشت نہیں کرتا جس ملزم کو بے گناہ سمجھتا ہوں اسے فوری طور پر بے گناہ قرار دیتا ہے اور گنہگار کو فوری طور پر گنہگار کہہ کر جیل بھیج دیتا ہوں انہوں نے بتایا کہ میں سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہوتا اور نہ ہی میری تعیناتی سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہے میری سابقہ بہترین کارکردگی پر مجھے دوبارہ گجرات میں تعینات کیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایچ او ملک مظہر نے سولہ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا : چوہدری عمر گجر کا خراج تحسین
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کی ایس ایچ او صدر سرکل جلالپور جٹاں ملک مظہر سے ملاقات بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر چوہدری عمر گجر نے ایس ایچ او صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر ملک مظہر حسین سے ملاقات کی ایس ایچ او ملک مظہر حسین نے بتایا کہ انہوں نے ڈرامائی انداز میں 16رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گوجرانوالہ کے رہائشی زاہد ہاشمی کو جعلی شادی کارڈ تیار کر کے ایک بوڑھے پولیس اہلکار کو” کمی”بنا کر گوجرانوالہ بھیجا گیا جو تانگے کے اڈوں پر زاہد ہاشمی کو شادی کارڈ دینے کیلئے ڈھونڈتا رہا اور آخر کار ”کمی” نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو تلاش کر لیا پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیازاہد ہاشمی گوجرانوالہ میں تانگہ چلاتا ہے اور اس نے کئی اضلاع کے ڈکیتوں پر مشتمل گینگ بنا رکھا تھا ۔چوہدری عمرگجر نے ایس ایچ او ملک مظہر حسین کو سولہ رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او ملک مظہر کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے۔

Share this:
Tags:
Gujarat News خبریں گجرات
General Kayani
Previous Post نیو آرمی چیف اور میرٹ کی حکمرانی
Next Post اضلاع کی خبریں 20.08.2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close