Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 25/10/2013

October 26, 2013 0 1 min read

نوجوان صحافی ضیاء سید آئندہ ہفتے یورپ اور برازیل کے دورے پر روانہ ہونگے
گجرات (جی پی آئی) نوجوان صحافی ضیاء سید آئندہ ہفتے یورپ اور برازیل کے دورے پر روانہ ہونگے، وہ اپنے دورہ کے دوران یونان ، فرانس ، پرتگال اور برازیل جائینگے اور مختلف سماجی تنظیموں کے پروگراموں میں شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق صدر پرویز مشرف جلد عوام میں ہونگے :چوہدری آصف شہزاد ہیلاں
گجرات (جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے کنونیئر چوہدری آصف شہزاد آف ہیلاں نے برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف جلد عوام میں ہونگے ، انہوںنے ملک کی خدمت کی ہے اور ملک کی خدمت کرنا کوئی جرم نہیں ، عوام آج بھی صدر پرویز مشرف کے دور حکومت کو یاد کرتے ہیں ، کیونکہ ان کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان نے جتنی ترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی ، موجودہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے تھا کہ جتنے اس نے عوام سے انتخابی مہم کے دوران وعدے کیے تھے ان کو پورا کرتی ، موجودہ حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، لیکن لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پا سکی اور نہ ہی مہنگائی پر کنٹرول کر سکی ہے ، انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں پرویز مشرف کے خلاف جو ٹرائل کیا جا رہا ہے ، اس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے ، اور عالمی برادری دیکھ رہی ہے کہ آج بھی پاکستان میں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت میں پرویز مشرف کے ساتھ ہیں اور برطانیہ سمیت یورپ بھر میں ان کی پارٹی کو پذیرائی مل رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی ان کی رہائشگاہ پر طویل ملاقات
گجرات (جی پی آئی) قائد انقلاب عالمی مبلغ اسلام پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کے صاحبزادے صدر سپریم کونسل منہاج القرآن پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین کی خصوصی دعوت پر صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی ان کی رہائشگاہ پر طویل ملاقات، ملاقات میں صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے منہاج القرآن کی خدمات کو بے حد سراہا اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین کو ملک میں غلبہ اسلام کے سلسلہ میں مختلف تجاویز دیں تا کہ ملک کو صحیح معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنایا جا سکے ، صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے ملک کو بحرانوں سے بچانے کیلئے مفید مشورے دئیے اور کہاکہ ہم پاکستان کے تمام روحانی مراکز پر خود جا کر ان میں ہم آہنگی پیدا کرینگے تا کہ تمام روحانی مراکز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو سکیں ، صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے محفل میلاد کو رواج دینے اور ملک بھر میں گوشہ درود قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ ایک کروڑ نمازی تیار کرنے کا حدف پورا کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین نے صاحبزادہ پیر جواد الرحمن نظامی سیفی کو گجرات میں عوامی تحریک کی سرپرستی کرنے اور بیداری شعور مہم کو تیز کرنے کو کہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام جہیز کانفرنس
گجرات (جی پی آئی) لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام جہیز کانفرنس 26اکتوبر بروز ہفتہ بعد از نمازعشاء بمقام جامع مسجد یا رسول اللہ چوک نواب صاحب میں منعقد ہو گی ، جس کی صدارت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کرینگے جبکہ کانفرنس زیر سرپرستی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف منعقد ہو گی ، جس میں خصوصی بیان قاری محمد لیاقت علی نقشبندی کرینگے اور صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی ، علامہ محمد ارشدنقشبندی کا بھی خطاب ہو گا ، محفل کی نقابت عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی کرینگے ، جبکہ حاجی شیخ محمد شاہد بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے، محفل کے انتظامات کرنے والوں میں محمد عمر شریف قادری ہر لمحہ پیش پیش ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بزرگان دین صاحبزادہ قاضی محبوب عالم کا اکیسیواں صاحبزادہ قاضی مظہر الحق کا چودہواں ، صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کے پہلے عرس مبارک
گجرات (جی پی آئی)بزرگان دین صاحبزادہ قاضی محبوب عالم کا اکیسیواں صاحبزادہ قاضی مظہر الحق کا چودہواں ، صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کے پہلے عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات 28اکتوبر بعد از نماز مغرب اور 29اکتوبر صبح 11بجے منعقد ہوں گی ، عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت قاضی منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کرینگے ، جبکہ صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف قیادت اور صاحبزادہ پیر محمود الحق آوانی ، صاحبزادہ پیر مسرور الحق آوانی ، نثار احمد نثاری نگرانی کرینگے ، 28اکتوبر کی خصوصی نشست میں معروف عالم دین رانا محمد ادریس ، علامہ عبدالرشید اویسی اور صاحبزادہ حبیب الرحمن فیض پوری لندن خطابات کرینگے ، جبکہ ضلع گجرات کے معروف نعت خواں محمد عارف شاہد گوندل ، سید دلدار شاہ اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے ، جبکہ 29اکتوبر کو عرس مبارک کی خصوصی محفل دربار عالیہ مہمدہ شریف کے احاطہ میں ہو گی ، جس میں صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی ، صاحبزادہ عتیق الرحمن سجادہ نشین آستانہ فیض پور شریف کا خصوصی خطاب ہو گا اور ملک کے معروف نعت خواں الحاج سرور حسین نقشبندی عقیدت کے پھول نچھاور کرینگے ، صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کی قیادت میں تمام تر تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہیں ، تمام انتظامات میں صاحبزادہ حسنان مجتبیٰ ، صاحبزادہ حنان مصطفی ، نثار احمد نثاری ، مدثر احمد ، جمال صفدر دیگر سنگی حضرات مشغول ہیں ، دربار عالیہ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے ، اور احاطہ میں پنڈال سجادیا گیا ہے ، 29اکتوبر کو تمام تر قافلے دربار عالیہ مہمدہ شریف کی طرف گامزن ہوں گے ، عرس مبارک کی تقریبات میں اندرون و بیرون ملک اور خصوصاً آزادکشمیر سے ہزاروں سنگی حضرات شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ (3ایونٹ )کا فائنل آج شام 7بجے جامع سکول سروس موڑ میں کھیلا جائیگا
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ (3ایونٹ )کا فائنل آج شام 7بجے جامع سکول سروس موڑ میں کھیلا جائیگا ، فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات میں ملک بلال طارق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے ، تقریب کی صدارت شیخ شہزاد اشرف صدر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن گجرات کرینگے ، اور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی زیر نگرانی تقریب منعقد ہو گی ، فائنل میچ ظہور الٰہی بیڈمنٹن کلب اور مجاہد بیڈمنٹن کلب لالہ موسیٰ کے درمیان کھیلا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محرم الحرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی)محرم الحرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ نے کی ، اس اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران گجرات کے عہدیداران نے شرکت کی ، اس اجلاس کا مقصد تاجر برادری اور عزاداری کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لینا تھا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ نے کہا کہ عزاداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اور اعزداری حسین کے ذریعہ ہم شہدائے کربلا کا سوگ مناتے ہیں، اور ہم ضلع گجرات کی تاجر برادری کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہر سال عزاء داری حسین کے انتظامات کے سلسلہ میں ہمارے شانہ بشانہ ہوتے ہیں ، اور انجمن تاجران کے عہدیداران ہمارے جلوسوں کے ہمراہ ڈیوٹی دیتے ہیں تا کہ انجمن تاجران کی طرف سے پیش آنے والے مسائل موقعہ پر حل ہو سکیں ، گجرات پرامن ضلع ہے جہاں شیعہ ، سنی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، جواد حسین جعفری نے کہا کہ حسینیہ ٹرسٹ نے ہمیشہ اپنے ساتھ تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے ساتھ ملکر شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے کام کرتے ہیں ، سید الطاف عباس کاظمی نے کہا کہ حسینیہ ٹرسٹ انجمن تاجران کے ممبران کا شکر گزار ہے جنہوں نے ہمارے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا اور ہماری دعوت پر وہ آج اجلاس میں شریک ہوئے ہیں ، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ نے کہا کہ انجمن تاجران ہمیشہ طرح امسال بھی حسینیہ ٹرسٹ کے شانہ بشانہ ہو گی اور جلوس کے تمام انتظامات میں تعاون کیا جائیگا ، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد انور ، ملک جاوید اختر اعوان ، سید رضوان علی شاہ ، سیٹھ اصغر ، طارق سلامت صراف ، عتیق الرحمن بٹ ، خادم حسین سلیمی ، شیخ عرفان پرویز و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہنشاہ ولایت پیر سید ولایت حسین شاہ کے عرس مبارک کے سلسلہ میں دربار شہنشاہ ولایت میں عظیم الشان محفل
گجرات (جی پی آئی)شہنشاہ ولایت پیر سید ولایت حسین شاہ کے عرس مبارک کے سلسلہ میں دربار شہنشاہ ولایت میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید محمد حسین شاہ جماعتی نے کی ، جبکہ خصوصی خطاب پیر سید علی حسین شاہ گجراتی ، پیر سید جماعت علی شاہ خطیب اعظم یوکے نے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی جگر گوشہ شہنشاہ ولایت پیر سید نور حسین شاہ ، پیر سید خادم حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید شوکت شاہ ، صاحبزادہ پیر سید اختر حسین شاہ ، پیر سید عابد حسین شاہ ، پیر محمد الیاس شاہ ، پیر سید جماعت علی شاہ ، پیر سید اسد شاہ ، پیر سید حمزہ شاہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد اسد و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محرم الحرام میں حفاظتی انتظامات
گجرات (جی پی آئی)محرم الحرام میں حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں ریسکیو 1122کے عملہ نے امام بارگاہ حسینیہ میں رضا کاروں کو تربیت دی تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹا جا سکے، اور زخمیوں کو فوری طبی امداد مل سکے ، اس موقع پر رضا کاروں نے عملی مشکوں میں حصہ لیا ، صدر شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات سید الطاف عباس کاظمی اور میر جواد حسین جعفری نے ریسکیو 1122کے عملہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے رضا کاروں کو تربیت دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ، کاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، واپڈا حکام کو چاہیے کہ اس سلسلہ میں شیڈول کا اعلان کیا جائے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوابزادہ مظہر علی چودھری وجاہت حسین کے کاموں پر تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے: شفاعت حسین
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر رہنما اور سابق ضلع ناظم گجرات چودھری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ نوابزادہ مظہر علی چودھری وجاہت حسین کے کاموں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ چودھری شفاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ نوابزادہ صاحب ایسی حرکتوں سے عوام کو نہیں خود کو دھوکہ دے رہے ہیں، گجرات میں ہمارے جن منصوبوں پر تختیاں لگا کر اپنا دل بہلا رہے ہیں ان کے بارے میں عوام کو بخوبی پتہ ہے کہ یہ کام کس نے کروائے ہیں، یہ ایسی جتنی مرضی تختیاں لگا لیں انہیں کچھ فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ عوام کی فلاح و بہبود کے یہ منصوبے ہمارے ہیں اور ہمارے خاندان کی عوامی خدمات کی تختیاں عوام کے دلوں پر لگی ہیں جنہیں کوئی نہیں اتار سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے اور بڑی بڑی ڈینگیں مارنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام سب کچھ بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور کس کو نہیں پتہ کہ دھاندلی کی پیداوار کون ہے۔ چودھری شفاعت حسین نے کہا کہ گجرات کے عوام سے ہمارے رشتہ کی بنیاد روپیہ پیسہ نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت، محبت، باہمی احترام کا جذبہ اور ظلم کی مخالفت ہے۔ چودھری ظہورالٰہی شہید کے اصول آج بھی ہمارے خاندان کیلئے مشعل راہ ہیںاور ہم ان پر عمل کرتے ہوئے عوام کی محبت اور خلوص سمیٹ رہے ہیں جبکہ الیکشن میں پیسے لے کر ووٹ دینے کا الزام لگانے والے گجرات کے غیور عوام کی توہین کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینگ اساتذہ نے یونیورسٹی کی جانب سے مستقل نہ کئے جانے اور تنخواہین نہ ملنے پر احتجاج کیا
گجرات (جی پی آئی ) یونیورسٹی آف گجرات کے رکن کالجز کے ینگ اساتذہ نے یونیورسٹی کی جانب سے مستقل نہ کئے جانے اور تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اساتذہ نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں یونیورسٹی آف گجرات کے رکن کالجز یو او جی بوائز کالج جی ٹی روڈ سر سید گرلز کالج ریلوے روڈ فاطمہ جناح گرلز کالج فوارہ چوک مرغزار گرلز کالج کے کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے مرد و خواتین اساتذہ نے مستقل نہ کئے جانے اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا اور بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کلاسوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اساتذہ کا کہنا ہے کہ ٹیچرز کی کمی پوری کرنے کیلئے عارضی طور پر ٹیچرز کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جاتے ہیں مگر ہمیں نہ ہی مستقل کیا جاتا ہے اور نہ ہی گریڈ الاٹ کیا جاتا ہے ستم ظریفی تو یہ ہے کہ تین ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں ینگ اساتذہ نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات فوری طور پر منظور کئے جائیں ورنہ سڑکوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا یونیورسٹی آف گجرات کے ترجمان نے بتایا کہ اساتذہ کے مطالبات پر غور کر رہے ہیں جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا طویل سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا طویل سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شہر میں 12 گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں موسم بہتر ہونے کے باوجود گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بجلی کی بندش کے ساتھ پانی کی بندش سے بھی شہری پریشانی کا شکار ہیں دفتر جانے والے افراد کے علاوہ سکول اور کالج جانے والے بچوں گھریلو خواتین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات سیوریج کی بندش سے اکثر علاقے گندے پانی میں ڈوب چکے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) گجرات سیوریج کی بندش سے اکثر علاقے گندے پانی میں ڈوب چکے ہیں شہر بھر کے علاقے خواجگان روڈ پرنس چوک شادیوال روڈ محلہ مسلم آباد محلہ اسلام پورہ محلہ شاہ حسین محلہ شفیع آباد اختر شاہ کالونی گرین ٹائون گڑھی احمد آباد محلہ بخشوپورہ محلہ فتوپورہ اندرون شہر کے اکثر علاقے سیوریج کی بندش کے باعث گندے پانی میں ڈوب گئے جس سے شہریوں کو گندے پانی سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گندے پانی کے باعث اہل علاقہ بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں گندے پانی سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش بھی بڑھ چکی ہے جس سے ڈینگی جیسے امراض پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے ٹی ایم اے گجرات کے ترجمان نے بتایا کہ نکاسی آب کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
گجرات (جی پی آئی ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں صدارت نائب صدارت سیکرٹری کی نشستوں کیلئے 7 امیدوار میدان میں آ گئے صدارت کیلئے چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ چوہدری بدرالسلام وڑائچ اور چوہدری رخسار وڑائچ جبکہ نائب صدارت کیلئے خالد مسعود ملک عبدالحمید مغل سیکرٹری بار کیلئے چوہدری کاشف اعجاز اور چوہدری منیر گوندل نے اپنی انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے ڈور ٹو ڈور وکلاء سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے گجرات کے 11 اہلکاروں کے تبادلے کر دئیے گئے
گجرات (جی پی آئی ) ٹی ایم اے گجرات کے 11 اہلکاروں کے تبادلے کر دئیے گئے بتایا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے فاروق رشید سندھو کی ہدایت پر ٹی ایم او گجرات خرم ترہنگی نے ٹیکس کلرک محمد ارشد کلرک نقل پیدائش ڈاکٹر محمد اسلم نائب قاصد رضوان بھٹی نائب قاصد سکندر ٹیوب ویل آپریٹر تنویر نائب قاصد علی نائب قاصد اویس کلرک شوکت علی سپرے مین محمد جاوید اور ڈرائیور فیض اللہ اور کلرک محمد اکرم کو تبدیل کر دیا ہے یاد رہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گجرات نے نائب قاصدوں کے علاوہ کسی اہم سیٹ پر کام کرنے والے ٹی ایم اے اہلکاروں کو تبدیل نہیں کیا نائب قاصدوں کے تبادلہ کے بعد اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ بعض تبدیل ہونے والے نائب قاصدوں نے تبادلے رکوانے کیلئے ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ کنجاہ نے مسجد کے اسپیکر کا ناجائز استعمال کرنے پر مقدمہ درج کر لیا
گجرات (جی پی آئی ) پولیس تھانہ کنجاہ نے گائوں جھیورانوالی میں مسجد کے اسپیکر کا ناجائز استعمال کرنے قاری ممتاز کشمیری کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریلوے روڈ گجرات پر صاف پانی کی فراہمی علاقہ کے مکینوں کے لیے عذاب بن گئی
گجرات (جی پی آئی ) ریلوے روڈ گجرات پر صاف پانی کی فراہمی علاقہ کے مکینوں کے لیے عذاب بن گئی صاف پانی کے لیے ڈالی گئی پائپ لائن کی کھدائی کے دوران ٹیلی فون کی کیبل کٹنے سے سینکڑوں ٹیلی فون خاموش ہو جانے سے ریلوے روڈ کے مکینوں کا اپنوں سے رابطہ کٹ گیا اس سلسلہ میں محکمہ ٹیلی فون سے رابطہ کیا گیا تو حکام نے بتایا کہ کٹنے والی کیبل مذکورہ ٹھیکیدار ہی درست کرے گا محکمہ ٹیلی فون کے پاس کیبل مرمت کیلئے فنڈ موجود نہیں ہے دوسری طرف ٹیلی فون کے صارفین نے نمبروں کی درستگی نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹیلی فون نمبرز کٹوانے کیلئے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریلوے روڈ گجرات پر تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنا مشکل ہو گیا
گجرات (جی پی آئی ) ریلوے روڈ گجرات پر تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنا مشکل ہو گیا دکانداروں نے اپنا سامان دکانوں کے باہر رکھ کر پیدل گزرنے کا راستہ مکمل طور پر بند کر دیا ٹی ایم اے گجرات کا عملہ لمبی تان کر سو گیا گجرات کا مصروف ترین بازار ریلوے روڈ آج کل تجاوزات کی زد میں ہے رہی سہی کسر دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے نکال دی ہے ریلوے روڈ کے تمام دکانداروں نے اپنا اپنا سامان سڑک پر رکھ کر پیدل چلنے کا راستہ بند کررکھا ہے جبکہ ریڑھی بانوں نے سڑک کے درمیان ریڑھیاں لگا کر گزرنے والوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ٹی ایم اے گجرات تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ ریلوے روڈ کے دکاندار اپنی دکانوں کے آگے لگی ہوئی ریڑھیوں خوانچہ فروشوں سے ہزاروں روپے منتھلی وصول کرتے ہیں باقی کسر ٹی ایم اے کا عملہ بھی دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے نذرانہ لے کر پوری کر دیتا ہے علاقہ کے مکینوں کے مسائل جوں کے توں ہیں مکینوں نے اعلیٰ حکام سے تجاوزات کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this:
Tags:
Gujarat News police پولیس خبریں گجرات
Army Chief
Previous Post آرمی چیف 28 سے 30 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے
Next Post شہباز شریف 4 روزہ غیرملکی دورے پر روانہ
Shahbaz Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close