Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 5/11/2013

November 6, 2013 0 1 min read

صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ کی والدہ مرحومہ مغفورہ کے درجات کی بلندی کیلئے ختم قل آج 6نومبر صبح ساڑھے دس بجے ہو گا
گجرات (جی پی آئی) پیر طریقت ، رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کی والدہ محترمہ مرحومہ مغفورہ کے درجات کی بلندی کیلئے ختم قل آج 6نومبر 2013بروز بدھ ساڑھے دس بجے آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف گجرات میں پڑھا جائے گا ، اور خصوصی دعا دن 12بجے ہو گی ، ختم قل میں ممتاز علماء کرام ، مشائخ عظائم نعت خوانانِ شیریں بیاں ، قراء حضرات کے علائوہ پیر بھائی ، مریدین ، عقیدت مند اور مذہبی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران شرکت کریں گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) جامعہ مسجد گلزار مدینہ گجرات میں ماہانہ درس قرآن کے اختتام پر پیر طریقت صاحبزادہ پیر غلام صدیق نقشبندی زیب سجادہ جامعہ مسجد گلزار مدینہ نے صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کی والدہ محترمہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی جبکہ آستانہ عالیہ کے تمام صاحبزادگان کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا فرمائی ، اس موقع پر سینکڑوں فرزندانِ اسلام بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) رہبر شریعت عالم باعمل صاحبزادہ پیر سید امجد حسین شاہ بخاری نقشبندی آستانہ عالیہ نقشبندیہ چوراہیہ نور پور سیداں سیالکوٹ نے آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کی والدہ محترمہ کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امی حضور کے درجات بلند کرئے اور صاحبزادہ پیر زاہد الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ اور دیگر صاحبزادگان کو صبر جمیل عطا کرئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) منہاج القرآن گجرات کے ایک وفد نے حضرت علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری کی زیر قیادت آستانہ عالیہ غوثیہ کھیپڑانوالہ شریف جا کر صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک آپ کی والدہ محترمہ کے درجات بلند کرے ، وفد میں شاہد میر ، چوہدری محمد ارشد وڑائچ اور چوہدری مدثر شامل ہے ، اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید کرنل (ر)مسعود الحسن شاہ ، ساحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ، صاحبزادہ پیر سید فیضان الحسن شاہ ، سید عاشر بخاری ، سید زوار حسین بخاری و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ڈاکٹر ثوبان شاہد UAEکے دورہ پر ہیں ، انہوں نے دورہ کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں ، ممتاز شخصیات نے ان کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کیا ، چوہدری عمران طفیل ، چوہدری ذوالفقار ، چوہدری ذوالقرنین ، و دیگر شخصیات نے تقریبات کا انعقاد کیا جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر ثوبان شاہد کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی راہنما میاں اکمل حسین نے گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز بھلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قیدیوں کے مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی گئی ، سپرنٹنڈنٹ جیل امیتاز بھلی نے کہا کہ معزز شہری قیدیوں کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں کام کریں اور شہریوں کے تعاون سے قیدیوں کے مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں ، اور ہم ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جو کہ قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) آج یکم محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں تقریبات و مجالس عزاء کا انعقاد ہو رہا ہے ، تمام امام بارگاہوں میں مجالس اعزاء کا آغاز ہو گا ، جن میں ذاکرین ، علمائے کرام خطاب کرینگے اور فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کرینگے ، جبکہ بعد از نماز ظہر 2بجے محلہ گڑھی شاہدولہ میں مجلس عزاء کا انعقاد ہو گا ، جس میں ممتاز ذاکرین و علماء کرام خطاب کرینگے اور مستری رشید کی رہائشگاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہو گا ، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرنے کے بعد واپس مستری رشید کی رہائشگاہ پر اختتام پذیر ہو گا ، ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں بھرپور حفاظتی انتظامات کر لیے ہیں ، تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے محلہ مسلم آباد میں چوہدری نعیم کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، ان کے ہمراہ حبیب کھوکھر بھی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی و سماجی شخصیت رانا نذیر نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں محلہ چاہ پپل والا ، خواجگان ، مچھلی چوک، محلہ قلعہ شمالی ، شاہ فیصل گیٹ وغیرہ کو نظر انداز کیا گیا اور کروڑوں روپے کے فنڈز کی خرد برد کی گئی ، مگر اب ہم علاقہ کی عوام کی خدمت کیلئے جاگ اٹھے ہیں ، اور اپنی تمام تر صلاحتیں عوام کی خدمت کیلئے برئوے کار لائیں گے اور ہمیں علاقہ کے عوام کی ممتاز شخصیات کی حمایت حاصل ہے ، رانا نذیر نے کہا کہ ہم عملی طو رپر کام کرنے والے ہیں اور کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو سکتے ، جن لوگوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ فراڈ کیا کا احتساب کرینگے اور کرپشن کے خلاف جہاد جاری رہے گا ، رانا محمد نذیر نے کہا کہ جس طرح میں صحافت کے میدان میں کام کر رہا ہوں ، اسی طرح سیاست کے میدان میں بھی عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر سید آصف رضا نقوی نے گزشتہ روز امام بارگاہ حسینیہ میں جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ سید سرفراز جعفری سے ملاقات کی اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپرنٹنڈنٹ گجرات جیل سے حسینیہ ٹرسٹ کی ملاقات
گجرات (جی پی آئی) گجرات جیل میں اہل تشیع قیدیوں کیلئے عزاء داری امام حسین اور جلوس و ماتم داری کیلئے سہولتیں مہیا کرنے کیلئے حسینیہ ٹرسٹ کے وفد نے امتیاز بھلی سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات سے انکے دفتر میں ملاقات کی ، وفد میں چوہدری منظور حسین صدر حسینیہ ٹرسٹ ، پروفیسر سید سرفراز جعفری جنرل سیکرٹری ، جواد حسین جعفری رکن حسینیہ ٹرسٹ ، سید الطاف عباس کاظمی رکن حسینیہ ٹرسٹ شامل تھے ، تمام امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی ، امتیاز بھلی نے کہا کہ حسب سابق جیل میں موجود اہل تشیع قیدیوں کو سہولتیں مہیا کی جائیں گی ، تبلیغ مجالس کیلئے جو عالم دین بھجوائے جائیگا ، اس کا نام شناختی کارڈ نمبر حسینیہ ٹرسٹ کے لیٹر پیڈ پر ہو گا ، تو اجازت دی جائیگی ، نیاز تبرک لے جانے والے نمائندہ حسینیہ ٹرسٹ کا ہو گا ، تو نیاز ، تبرک اندر جانے دیا جائیگا ، تمام امور پر باہمی اتفاق رائے سے تعاون پر امتیاز بھلی کا شکریہ ادا کیا گیا کہ ان کی سرپرستی میں جیل میں بھی مظلوم کربلا کے ذکر کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسینیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ سرکلر روڈ گجرات میں یکم محرم الحرام سے حسب سابق مردانہ و زنانہ مجالس عزا کا آغاز ہو گا
گجرات(جی پی آئی)حسینیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ سرکلر روڈ گجرات میں یکم محرم الحرام سے حسب سابق مردانہ و زنانہ مجالس عزا کا آغاز ہو گا ، شعبہ خواتین کی مجالس روزانہ دن دس بجے آغاز ہونگی ،مومنین و مومنات کیلئے رات پونے آٹھ بجے مجلس عزا آغاز ہو گی ، سرکار علامہ محمد اصغر یزدانی روزانہ رات آٹھ بجے تا سوا نو بجے خطاب فرمائیں گے ، سوا نو بجے تا دس بجے رات ذاکر اہل بیت غلام عباس کھوکھر آف جسوکی ، رات سوا دس بجے تا 11:15بجے فخر سادات ، فخر ملت جعففریہ حاجی سید ریاض حسین آف رتووال خطاب کریں گے ، انشاء اللہ حسب سابق تمام تر خطابات میں اتحاد بین المسلمین اور تمام مسالک کے برادران کے مذہبی جذبات کا احترام ہمارا شعار اور فریضہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹی ایم اے نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کے راستوں کی صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی
گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کے راستوں کی صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ کسی بھی قسم کی شکایات کے ازالہ کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے فاروق رشید سندھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ٹی ایم او خرم محمود، فوکل پر سن و ٹی او آئی اینڈ ایس خلیل الرحمان ، ٹی او رریگولیشن عمر شجاع،چیف آفیسرہیڈ کوارٹرز چوہدری محمد فیاض، انچارچ واٹر سپلائی ارشاد وڑائچ، انچارج لائٹ برانچ مستنصر چیمہ، لائٹ انسپکٹر لیاقت علی اور سینٹر ی انسپکٹر نصراللہ خان، چیف آفیسرہیڈ کوارٹرز کنجاہ، شادیوال، جلالپور جٹاں و دیگر نے شرکت کی۔ایڈمنسٹریٹر فاروق رشید نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوس کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ، سڑکوں پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس کا نظام اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے نیز روٹ پر تمام مین ہولز کے ڈھکن درست کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے نے لوڈ شیڈنگ کی صورت میںمجالس اور جلوس کے راستوں میں روشنی کے لئے جنریٹرز اور سرچ لائٹس کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ انہوںنے چیف آفیسر ہیڈ کوارٹرز کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے نظام کی خود نگرانی کریں گے جبکہ فائر آفیسر یکم سے دس محرم الحرام تک دیگر فرائض کے ساتھ پانی کا چھڑکائو بھی یقینی بنائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر ٹی ایم اے گجرات کے دفتر میں محرم الحرام کے دوران صفائی اور دیگر شکایات کے ازالہ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس کا نمبر 053-9239037ہے۔ ایڈمنسٹریٹر نے ہدایت کی کہ افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داری فرض شناسی سے سرانجام دیں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گذشتہ روز ڈسٹر کٹ جیل گجرات کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گذشتہ روز ڈسٹر کٹ جیل گجرات کا دورہ کیا، انہوں نے اس موقع پر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 21ملزمان کو ذاتی مچلکوںپر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل سیشن جج نے بعد ازا ں جیل کی مختلف وارڈز ، کچن اور جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور یہاں صفائی اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ امتیاز احمد بھلی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صحافت قوموں کے عروج و زوال میں اہم کردار ادا کرتی ہے :عرفان صدیقی
گجرات (جی پی آئی) صحافت قوموں کے عروج و زوال میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ایک اچھا صحافی معاشرہ اور عوام کی سوچ کا آئینہ دار ہوتا ہے ۔ زندگی میں نظم و ضبط اور سلیقہ بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایک کالم نگار کے لیے صرف لکھنا ہی کافی نہیں بلکہ لفظوں کے برعمل انتخاب سے اپنی تحریروں کو خوبصورت بنانا بھی کالم نگار کے لیے اہم کام ہے ۔ ایک اچھے صحافی کی بنیادی خوبی یہی ہے کہ وہ اپنی ذات کو لالچ اور خوف سے بے نیاز کر لے ۔ جانبداری انسانی طبعیت کا خاصہ ہے ۔ زندگی مکمل طور پر غیر جانبداری سے نہیں گزاری جا سکتی ۔ مگر صحافی کے لیے بہت ضروری بات ہے کہ وہ ہمیشہ کلمہ حق کہنے کی کوشش کرے ۔ حصول منفعت کے لیے قلم فروشی بہت بڑی بددیانتی ہے ۔ قلم میں رعنائی، زیبائی اور خوبصورتی سچی بات کہنے سے ہی آتی ہے ۔ ہماری نئی نسل کے سامنے ترقی کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں” ان خیالات کا اظہار نامور دانشور اور صاحب اسلوب کالم نگار عرفان صدیقی نے یونیورسٹی آف گجرات میں ”پاکستانی معاشرت میں صحافت کا کردار” کے موضوع پر یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں صحافت ایک صنعت کی حیثیت اختیار کر چکی ہے ۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کی بدولت پرانی طرز صحافت مکمل طور پر بدل چکی ہے ۔ ہماری صحافت کے پرانے اور عظیم نام واقعاتی اور حادثاتی طور پر صحافت میں آئے ۔ انہوں نے صحافت میں لفظ کی حرمت کو قائم رکھنے کی کوشش کی ۔ عہد حاضر میں پاکستانی صحافت کے خدوخال اور رخ بدل چکے ہیں۔ اب ہماری نوجوان نسل شعوری کاوش سے صحافی بننے جا رہی ہے ۔ میرا نئی نسل کو مشورہ ہے کہ وہ قنوطیت کی بجائے ہمیشہ رجائیت سے کام لیں۔ مثبت رویے ہمیشہ زندگی میں نئی راھیں دریافت کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ اپنے مقصد اور لگن کو مت فراموش کریں ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ صحافت قوموں کی تقدیر بنا بھی سکتی ہے اور بگاڑ بھی سکتی ہے۔ عہد حاضر میںمعلومات کا جو انبار آیا ہے اس میں کھرے کھوٹے کی پہچان کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ عرفان صدیقی پاکستان سے محبت رکھنے والی او رپرخلوص شخصیت ہیں۔ انہوں نے ہماری صحافت میں پاکستانیت کو رواج دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ عرفان صدیقی اعلیٰ سوچ کے علمبردار اور پاکستان کے روشن مستقبل میں یقین رکھنے والی شخصیت ہیں ۔ ان کی تحریریں ہماری امیدوں کو روشن اور امنگوں کو جوان رکھتی ہیں۔ میں عرفان صدیقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز ہلال امتیاز ملنے پر دلی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا یونیورسٹی آف گجرات میںطلباء و طالبات کی راہنمائی کے لیے تشریف لانا ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز شیخ عبدالرشید نے عرفان صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی ایک صاحب مطالعہ اور قوت ادراک رکھنے والی شخصیت ہیں۔ وہ پاکستانی طرز احساس کے حامل نمائندہ کالم نگار ہیں ۔ عرفان صدیقی کے کالم ان کے ادب دوست ہونے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کے کالم ایک چاشنی لیے ہوئے ہوتے ہیں۔ وہ لفظ کی حرمت کے قائل ہیں اور ان کے نزدیک لفظوں کا غلط استعمال ایک بہت بڑا گناہ ہے ۔ عرفان صدیقی اعلیٰ خیالات کو بہترین الفاظ کے نگینہ میں جڑ کر قارئین کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کالم نگاری کی صف میں ایک منفرد ادبی اسلوب کو متعارف کروایا ہے ۔ ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے بانی ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ وہ عرفان صدیقی کی دل کی گہرائیوں سے عزت کرتے ہیں۔ عرفان صدیقی بنیادی طور پر ایک بہت بڑے استاد ہیں اورمجھے بھی ان کی شاگردی کا شرف حاصل ہے ۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ شاگردوں کی تربیت پر بھی خاص توجہ دی ۔ وہ پاکستانی صحافت میں ایک خاص اسلوب کے حامل ہیں اور ان کا ہر کالم درد دل رکھنے والے پاکستانیوں کے دل کی آواز ہوتا ہے ۔ عرفان صدیقی کے ساتھ اس نشست میں UOG کے تمام ڈائریکٹران، انتظامیہ کے نمائندگان، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل گرلز پرائمر ی سکول راجیکی کا نام سانحہ منگوال کے ٹیچر سمعیہ نورین شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا
گجرات(جی پی آئی))وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل گرلز پرائمر ی سکول راجیکی کا نام سانحہ منگوال کے دوران بہادری کا مظاہر ہ کرنے والی خاتون ٹیچر سمعیہ نورین شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے جبکہ سکول کو پرائمر ی سے اپ گریڈ کر کے ایلیمنٹر ی کا درجہ بھی دے دیا گیا ہے ۔ ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر نے بتایا کہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے اس بارے میں باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ سکول کا نام “گورنمنٹ سمعیہ نورین شہید گرلز ایلیمنٹر ی سکول “ہو گا اور یہی نام خط و کتابت کے لئے بھی استعما ل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرزا ضیاء القمر کا یوسی 50سے الیکشن لڑنے کا اعلان
گجرات (جی پی آئی ) تحریک انصاف کے راہنما ممبر مصالحتی کمیٹی تھاہ لاری اڈا مرزا ضیاء القمر ( پنڈی آئرن سٹور ) نے یونین کونسل 50سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کونسلر کا الیکشن لڑینگے مرزا ضیاء القمر نے کہا کہ انہوں نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اور علاقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ وہ کامیاب ہو کر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انجمن بکر قصاباں کی شمولیت سے ن لیگ مضبوط ہوگی :اشرف آڑھتی
گجرات (جی پی آئی ) جنرل سیکرٹری ن لیگ یوسی 55،ممبر چیمبر آف کامرس آڑھتی محمد اشرف کمبوہ نے کہا ہے کہ انجمن بکر قصاباں کی ن لیگ میں شمولیت سے ن لیگ مضبوط اور مستحکم ہو گی اور گجرات میں مزید فعال ہو گی انہوں نے کہا کہ حاجی ناصر محمود کی کاوشوں سے انجمن بکر قصاباں کی ن لیگ میں شمولیت سے ثابت ہو گیا کہ حاجی ناصر محمود ہی پارٹی کا گرانقدر اور قیمتی سرمایہ ہیں اور ا ن کی کاوشوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ن لیگ میں نئے شامل ہونیوالوں کو عزت ومقام دیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات( جی پی آئی)ٹی ایم او گجرات خرم ترہنگی نے بتایا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں مجالس کے انعقاد کے لیے ٹی ایم اے گجرات کی طرف سے تمام امام بارگاہوں کو جنریٹر فراہم کردئیے گئے ہیں تاکہ لوڈ شیڈنگ کے دوران امام بارگاہوں میں کسی بھی وقت کا سامنا نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار میں حسینہ ٹرسٹ کو جنریٹرکے ساتھ5لیٹر پیٹرول پر ڈے کے حساب سے بھی فراہم کرنے کے احکامات جاری کررہے ہیں ٹی ایم او خرم ترہنگی نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے تمام روٹس پر800کے قریب لائٹس نصب کردی گئی ہیں جبکہ جلوسوں کے اہم مقامات پر16کے قریب سرچ لائٹس بھی لگوائی گئی ہیں یہ تمام لائٹس شہر بھر میں جہاں بھی محرم کے جلوس برآمد ہونگے وہاں روشنی کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ شہر بھر کی تمام امام بارگاہوں کے باہر بھی ٹی ایم اے کی طرف سے لائٹس لگوا کر چالو کردی گئیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)سابق ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر راجہ فخر بشیر یمز ہسپتال سے صحت یاب ہوکر گزشتہ روز واپس گھر پہنچے گئے صحت یابی کے بعد گجرات کے صحافیوں محمد انور شیخ، عثمان طیب، ظہیرمرزا، وحید مرزا، وقاص علی سمیت دیگر نے انکی رہائش گاہ پر جاکر انکی عیادت کی اور ان کی مزید صحت یابی کے لیے اللہ کے حضور خصوصی طور پر دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں قائم غیر قانونی سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار نے لوٹ مار کابازار گرم کررکھا ہے آئے روز ٹھیکیدار ہپستال میں آنے والے شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرکے سائیکل سٹینڈ کے نا م پر جگا ٹیکس وصول کررہا ہے مگر ہسپتال انتظامیہ اس طرف کوئی نوٹس نہیں لے رہی پال ایمپلائز یونین ٹی ایم اے کے صدر فراست حسین ڈار نے ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی سے مطالبہ کیا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں قائم غیر قانونی سائیکل سٹینڈز کو فوری ختم کرکے شہریوں اور مریضوں کو ریلیف دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)پیر س میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز راہنماء چوہدری صفدر برنالی نے بذریعہ ٹیلی فون حاجی صفدر علی آف حاجی والا ، چوہدری جبار احمد بالی کے بھتیجے اور چوہدری اکرم علی کے جواں سالہ صاحبزادے چوہدری مبین اکرم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں انہو ںنے کہاکہ جواں سال بیٹے کی وفات یقیناوالدین کے لیے کسی بڑے سانحہ سے کم نہ ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پس ماندگان کو صبروجمیل دے انہوں نے مزید کہاکہ ہم لواحقین کے غم میں برابر میں شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پاک ایمپلائز یونین ٹی ایم اے کے صدر فراست ڈار اور دیگر عہدیداران نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات جاکر جنرل سیکرٹری پاک ایمپلائز یونین ٹی ایم اے مرزا شاہد کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی یادرہے کہ مرزا شاہد کے بازو کا آپریشن ہوا ہے اب روبصحت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گجرات شہر کے سماجی عوامی حلقوں نے ٹی ایم اے گجرات کے چیف سینٹری انسپکٹر نصر اللہ خاں کنگ اور چیف آفیسر بلدیہ گجرات چوہدری فیاض احمد کو شہر بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نصر اللہ کنگ اور چیف آفیسر چوہدری فیاض احمد نے شہر بھر میں صفائی کے نظام کوبہتر بناکر ٹی ایم اے کے وقا ر میں اضافہ کیا ہے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی شہری صفائی کے متعلقہ شکایت کرتاہے تو چیف سینٹری انسپکٹر نصر اللہ کنگ صفائی کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنا دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی انجینئرنگ برانچ میں تعینات ہیڈ کلرک چوہدری رخسار احمد وڑائچ کو کام کرنے کا کوئی تجربہ نہ ہے جس کی وجہ سے انجینئر نگ برانچ میں ٹھیکیداروں کے متعلقہ تمام کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں انجینئرنگ برانچ کے ملازمین اور ٹھیکیداروں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے چوہدری رخسار وڑائچ کی تبدیلی کا فوری مطالبہ کیا ہے۔

Share this:
Tags:
Gujarat News members خبریں عہدیداران گجرات ممبران
Previous Post لالہ موسیٰ کی خبریں 6/11/2013
Next Post ڈرون حملے سے امن کی کوشیشوں کو نقصان ہوا مزکرات سے متعلق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا کردار قابل تحسین ہے :عمر بشیر

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close