Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 9.7.2013

July 9, 2013 0 1 min read

ہمارے پارٹی عہدیداروں اور ساتھیوں کیخلاف جھوٹے پرچے کروائے جا رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے قریبی ساتھیوں اور پارٹی کے عہدیداروں کو گجرات میں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کیخلاف جھوٹے پرچے کیے جا رہے ہیں۔ وہ یہاں مختلف یونین کونسلوں کی نمائندہ شخصیات، پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداروں، رہنمائوں اور کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، آپ حوصلہ رکھیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو ہم سے دور کرنے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیشہ استعمال کیے گئے، ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، ہر طرح سے ہراساں کیا گیا لیکن ہماری پارٹی کے مخلص رہنما و کارکن اور ہمارے ساتھی پریشان نہ ہوں، ہم انشاء اللہ ہر حالت میں ان کا ساتھ دیں گے اور کبھی بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مختلف مسلم لیگی رہنمائوں نے اپنے خطاب میں جھوٹے اور بے بنیاد پرچوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور انشاء اللہ بلند رہیں گے، ہم ایسی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کا خیال ہے کہ سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹے پرچے کروانے سے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کم ہو جائے گی لیکن وہ یاد کھیں کہ وعدے پورے نہ کرنے پر عوام جلد ان کا گریبان پکڑیں گے۔ اجتماع میں یونین کونسل کٹھانہ، مدینہ، لنگے، معین الدین پور اور گولیکی اور چک منجو کی جن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میں صفدر سندھو، سمیر شاہ، نعیم شاہ، خرم شاہ، نعیم حیدر، ملک عامر، واجد شاہ، چودھری سجاد، عظمت شاہ، توصیف لیاقت، چودھری نثار چیئرمین، چودھری ارشد نت، چودھری طاہر، چودھری الیاس، چودھری عمر حیات، چودھری راشد پنوں، چودھری نعیم رضا، حاجی اصغر، حاجی محمد شریف، راجہ ارشد ارشاد، ایاز سکندر، عامر سندھو، چودھری افضل سماں، ثاقب وڑائچ، چودھری عنایت، اعظم حسین شاہ اور چودھری امتیاز شامل تھے۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو الیکشن میں کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی حمایت سے آئندہ بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کا بھرپور حمایت اور جذبات کے اظہار پر دلی طور پر شکریہ ادا کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام معاملات طے پا گئے، اعجاز احمد چوہدری سے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں تحصیل و ضلع گجرات PTI کے عہدیداران، راہنمائوں کی ملاقات

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع و تحصیل گجرات کے راہنمائوں اور عہدیداران نے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے پنجاب آفس میں ملاقات کی۔ جس میں ضلع و تحصیل گجرا ت کے تمام معاملات طے پائے گئے۔ میٹنگ ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں ضلعی و تحصیل راہنمائوں و عہدیداران نے اعجاز احمد چوہدری کویقین دہانی کرائی تحصیل و ضلع گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کومزید مضبوط و منظم کیا جائیگا۔ اس موقع پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، نائب صدر نور محمد بابا بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ایک دس رکنی کمیٹی بھی بنانیکا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا، سابق امید وار حلقہ این اے 105 الحاج محمد افضل گوندل، تحصیل صدر عرفان سلیم بٹ، بلال احمد گورسی ایڈووکیٹ، چوہدری اظہر منظور ایڈووکیٹ، چوہدری اختر حسین جوڑا، تاشفین صفدر مرالہ، چوہدری شاہد محمود، چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ، چوہدری اشرف چدھڑ، نائب صدر راحیلہ کوثر، محمد عظیم سندھو، سیکرٹری یوتھ محمد بلال بٹ، سیکرٹری کسان مرزا سجاد بیگ، سیکرٹری انڈسٹری ضلع احمد حسن مٹھو، جائنٹ سیکرٹری ربیعہ شاہین، چوہدری قاسم امجد ترہنگی، اقلیتی سکرٹری عقیل سموئیل،محمد ساجد، شیخ عرفان شفیع، صدر یو سی 55 عامر خان، شماذ احمد، سعدیہ بشارت اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈی سی او گجرات کی زیر نگرانی صارفین کو ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضلع گجرات کے 13رمضان بازاروں میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا

گجرات (جی پی آئی) ضلعی تحفظ صارفین کو نسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل چوہدری ندیم ساہی نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈی سی او گجرات کی زیر نگرانی صارفین کو ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضلع گجرات کے 13رمضان بازاروں میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا۔ جہاں ناصرف صارفین کو معیاری اشیائے خورد نوش کے لئے خریداری رہنمائی دی جائے گی بلکہ شکایات درج کروانے کے لئے بھی مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے گی۔ صارفین اپنی شکایات کونسل کے چئیر مین ڈی سی او گجرات کے نام یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کے نام انکے دفاتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔ نیز درخواست موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کو بھی جمع کروائی جاسکتی ہے صارفین مزید معلومات کے لئے اس نمبر 03225996010 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں اور راہنمائی کے لئے کنزیومر آفس شادمان کالونی رحمان شہید روڈ میں راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔نیز اپنی درخواست صارف عدالت میں بھی دائر کی جاسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری آج مورخہ 9 جولائی کو گجرات کا دورئہ کریں گے

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری آج مورخہ 9 جولائی کو گجرات کا دورئہ کریں گے دورئہ کے دوران وہ پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے عہدیداران و کارکنان سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے بعد ازاں وہ 4 بجے دوپہر رحمن شہید روڈ پر واقع پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی دفتر کا اپنے دست مبارک سے افتتاح بھی کریں گے اس موقع پر ضلع بھر کی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان بھی کریں گی پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد الیاس جنرل سیکرٹری شرافت حسین ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران اعجاز چوہدری کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متعدد ایس ایچ او تبدیل

گجرات (جی پی آئی) ی پی او گجرات ناصر علی رضوی نے انسپکٹر ملک مظہر کھوکھر کو تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر اعظم گجر کو تھانہ سٹی جلالپورجٹاں اور انسپکٹر صغیر شاہ کو تھانہ صدر کھاریاں میں ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے تینوں ایس ایچ اوز نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ اے ڈویژن گجرات کے ایس ایچ او انسپکٹر مدثر اقبال کی صدارت میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) پولیس تھانہ اے ڈویژن گجرات کے ایس ایچ او انسپکٹر مدثر اقبال کی صدارت میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امن کمیٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انسپکٹر مدثر اقبال نے کہا کہ رمضان المبارک میں مساجد کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں مساجد میں اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے موقع پر کیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں تمام فقہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور رمضان المبارک میں امن وامان کے قیام کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اجلاس میں سید الطاف حسین شاہ طارق سلامت شفیق بٹ ماسٹر الیاس مرزا طاہر سابق کونسلر مرزا شفقت سرفراز پہلوان ملک جاوید مرزا خالد و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اورنگزیب بٹ نے گذشتہ روز ماڈل تھانہ اے ڈویژن گجرات کا دورئہ کیا

گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اورنگزیب بٹ نے گذشتہ روز ماڈل تھانہ اے ڈویژن گجرات کا دورئہ کیا اس موقع پر انہوں نے تھانے کے تمام کمروں پولیس ملازمین کی رہائش مسجد حوالات وغیرہ چیک کیے اور تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ پولیس ملازمین کے کھانے کیلئے بتائے گئے میس کا معائنہ بھی کیا میس میں اعلیٰ کوالٹی کا کھانا بنانے اور صفائی کے انتظامات کو سراہا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی مہر محمد اعظم ایس ایچ او اے ڈویژن مدثر اقبال اور ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر میاں توصیف بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے کم نہ ہو سکا

گجرات (جی پی آئی) گجرات میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے کم نہ ہو سکا شہری مشکلات اور اذیت کا شکار ہو چکے ہیں گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے گجرات میں 18 گھنٹے اور دیہاتی علاقوں میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کے موسم میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ واپڈا حکام نے 12 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ میں معمولی دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

گجرات (جی پی آئی) کنجاہ میں معمولی دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا گذشتہ روز تھانہ کنجاہ کے نواحی گائوں چھتانوالی میں دیرینہ دشمنی پر مختار وغیرہ 5 افراد نے جاوید اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت ماہ رمضان المبارک کے دوران سستی اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے 5ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،حمیدہ وحید الدین

گجرات (جی پی آئی) صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماہ رمضان المبارک کے دوران سستی اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے 5ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ غریب اور مستحق افراد کو بھر پور ریلیف فراہم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔کمشنر گوجرانوالہ طارق نجیب نجمی، ڈی سی او آصف بلال لودھی، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی،اے ڈی سی سمیر احمد سید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی،ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، چوہدری محمد اشرف دیونہ،سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، صدر مرکز ی انجمن تاجران جاوید بٹ، نوابزادہ طاہر الملک ، ای ڈی اوز، اسسٹنٹ کمشنرزسمیت اعلی سرکاری افسران، عوامی نمائندگان اور تاجر راہنما بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے کہاکہ چوہدری جعفر اقبا ل کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ کمیٹی ضلع گجرات میں رمضان بازاروں کے حوالے سے انتظامات کی نگرانی کر رہی ہے اور ہدایت کی کہ اسی طرز پر تحصیل لیول پر سب کمیٹیاں بنا دی جائیں ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ، مقامی نمائندوں اور تاجروں کی مدد سے یقینی بنایا جائے کہ سستے رمضان بازاروںمیں معیاری اشیاء خورد و نوش فراہم کی جائیںنیز دوکانداروں ،تاجر حضرات انتظامی افسران اوراہلکاروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ خریداری کے لئے آنے والوں کے ساتھ بااخلاق طریقہ سے پیش آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض پیشہ ور عناصر حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی کا ناجائز استعمال کرتے ہیں انکی حوصلہ شکنی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے عوامی نمائندوں کے مطالبہ پرہدایت کی کہ کڑیانوالہ اور ٹانڈہ میں رمضان بازاروں کے قیام کے لئے جائزہ لیا جائے۔ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ رمضان بازاروں میں ماضی سے بھی بہتر انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام موثر بنانے کے لئے ہر تحصیل میں کارکنوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمران ظفر، حاجی ناصر محمود، جاوید بٹ، ثنااللہ ، نوابزادہ طاہر الملک، تنویر گوندل ، نگہت قریشی و دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں نئے رمضان بازاروں کے قیام، تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی، رمضان پیکج سے غریب عوام کو بہتر انداز سے مستفید کرنے او ر چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز دیں۔قبل ازیں اے ڈی سی سمیر احمد سید نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع میں تیرہ رمضان بازار قائم کرنے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ان میں سے آٹھ تحصیل گجرات، چار تحصیل کھاریاں اور دو تحصیل سرائے عالمگیر میں لگائے جائیں گے جبکہ ابتک چودہ رمضان دسترخوان کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں کی سکیورٹی اور اطراف میں سٹرکوں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کی مدد سے جامع پلان پہلے ہی تشکیل دیا جا چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ فاطمہ جناح ڈگری کالج گجرات کی طالبات کی سہولت کیلئے 50 لاکھ روپے مالیت سے تیار کیا گیا اوور ہیڈ برج طالبات کی زندگیوں کیلئے کسی خطرہ سے کم نہیں ہے

گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ فاطمہ جناح ڈگری کالج گجرات کی طالبات کی سہولت کیلئے 50 لاکھ روپے مالیت سے تیار کیا گیا اوور ہیڈ برج طالبات کی زندگیوں کیلئے کسی خطرہ سے کم نہیں ہے اوور ہیڈ برج کے اوپر اور اطراف سے گزرنے والی 11 ہزار کے وی کی ہائی وولٹیج تاریں کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے خصوصی فنڈز سے گورنمنٹ فاطمہ جناح ڈگری کالج فوارہ چوک گجرات کی طالبات کی سہولت کیلئے 50 لاکھ روپے مالیت سے اوور ہیڈ برج کی تعمیر بغیر کسی منصوبے کے مکمل کرائی اس اوور ہیڈ برج کی تعمیر سے طالبات کو ٹریفک کے مسائل سے تو چھٹکارا مل گیا مگر اوور ہیڈ برج کے اوپر اور دونوں اطراف سے گزرنے والی 11 ہزار کے وی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ان کی زندگیاں پہلے سے زیادہ خطرے میں آ چکی ہیں اس برج سے روزانہ سینکڑوں طالبات اور کالج سٹاف گزرتا ہے جو کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے طالبات اور ان کے والدین نے ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی محکمہ تعلیم اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بجلی کی تاروں کو اوور ہیڈ برج سے دور لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مسلم لیگی رہنما سابق کونسلر بلدیہ یو سی 49 رانا رزاق احمد کی والدہ کا ختم قل جامع مسجد عمر فاروق محلہ عمر آباد میں پڑھا گیا

گجرات (جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی رہنما سابق کونسلر بلدیہ یو سی 49 رانا رزاق احمد کی والدہ کا ختم قل جامع مسجد عمر فاروق محلہ عمر آباد میں پڑھا گیا جس میں سیاسی و سماجی کاروباری و مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی شرکاء میں انجمن تاجران ریلوے روڈ کے صدر سرفراز پہلوان مرزا رفیق بیگ ملک عبداللہ مرزا منظور بیگ مرزا ادریس بیگ ذوالفقار پپن چوہدری انعام الحق نصیر سندھو عامر وریا ملک فیاض ملک حماد منظور نظامی افضل چشتی عامر بٹ دائود شاہ سلیم شکتی چوہدری مقصود احمد چوہدری محمود گوندل ادریس بٹ شہباز بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DPOگجرات کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی شرابیوں ،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی

گجرات (جی پی آئی) DPOگجرات کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے شرابیوں ،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے 2کس شرابی ،4بوتل شراب ،150گرام چرس ،4عدد پسٹل 30بور اور 1عدد رائفل 12بور برآمد کرکے 9کس ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے دوران ناکہ بندی (١) ملزم ظفر اقبال ولد فضل حسین سکنہ کنگ سہالی کو نشہ شراب کی حالت میں گرفتا ر کر کے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم جواد اویس ولد محمد اکرم سکنہ نعمان کالونی سے رائفل 12بور برآمد کرلی ۔تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے ڈکیتی کے ملزما ن سے دوران انٹیروگیشن پسٹل 30بور برآمد کرلئے اور ملزم خالد محمود ولد محمد خاں سکنہ وڈا پنڈ سے 1بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔(١) ملزم نقاش عرف کاشف ولد محمد حنیف سکنہ جلالپورجٹاں سے پسٹل 30بور (٢) ملزم سجاد عرف سجادا ولد نذر حسین قوم فقیر سکنہ شاہ پور سے پسٹل 30بور ۔ تھانہ ٹانڈہ پولیس نے مقدمہ قتل کے ملزم قیصر شاہ ولد الطاف حسین سکنہ بھاگووال سے دوران تفتیش پسٹل 30بور برآمد کرلیا ۔تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے دوران گشت (١) ملزم عدنان محمد ولد عبدالخالق سکنہ طاہر سے پسٹل 30بور اور ملزم (٢) عبدالمنان ولد مختار احمد سکنہ بجے دن کو نشہ شراب کی حالت میں غل غباڑہ کرتے ہو ئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ ککرالی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم محمد اشرف ولد احمد دین قوم جٹ سکنہ بزرگوال سے 150گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ ڈنگہ پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملزم سجاد احمد ولد فتح داد سکنہ کسانہ کو تریڑیونوالہ میں شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہا تھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 4لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ علامہ عارف حسین واحد

گجرات(جی پی آئی)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک مدت سے ملک کے طول و عرض خاص طور پر کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کا عملاً راج ہے اور بڑے بڑے سانحات کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم اور قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں لیکن آج تک نہ تو ان سانحات کے پس پردہ حقائق اور محرکات عوام کے سامنے لائے جاسکے اور نہ ہی ان سفاک دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے، کراچی ، کوئٹہ کے بعد اب دہشت گردوں نے لاہور کا رخ کرلیاہے۔ علامہ عارف واحدی نے لاہور (پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ) سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین و پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور یہ بات زور دے کر کہی کہ ریاست کے ذمہ داران اور قانون و امن و امان کے ضامن اداروں کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ملک سے بدامنی’ دہشت گردی’ ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوا م امن و سکون سے جی سکیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارا معاشرہ اس وقت ایک انتہا پسند معاشرہ بن چکا ہے ۔ مختلف جہتوں میں انتشار اور بد نظمی عام ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین

گجرات (جی پی آئی) ہمارا معاشرہ اس وقت ایک انتہا پسند معاشرہ بن چکا ہے ۔ مختلف جہتوں میں انتشار اور بد نظمی عام ہے ۔ یہ ساری صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ معاشرہ کی از سر نو انفرادی اور اجتماعی تربیت کی جائے اور ان کھوئی ہوئی عمدہ اقدار کو دوبارہ بحال کیا جائے جو کسی بھی اعتدال پسند معاشرہ کا طرہ امتیاز ہوتی ہیں ۔ یونیورسٹی آف گجرات اپنے صاحب نظر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی قیادت میں مختلف موضوعات پر سیمینارز اور ورکشاپوں کا اہتمام کرتی رہتی ہیں جن کا مقصد طلباء و طالبات کی ذہنی تربیت کچھ اس نہج سے کرنا ہوتا ہے کہ وہ فارغ التحصیل ہو کر معاشرہ کے مفید اور کارآمد شہری بنیں۔ برگد کے اشتراک سے ہماری آج کی ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں میں تنقیدی شعور کی بیداری اور ان میں امن اور جمہوریت سے متعلق سوچوں کو پروان چڑھا کر انہیں مستقبل کے لیے ایک بہتر انسان بنانا ہے ” ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر SSC یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر سید شبیر حسین شاہ نے امور نوجواناں بارے ایک ملک گیر تنظیم برگد کے اشتراک سے منعقدہ نوجوانوں میں تنقیدی شعور پیدا کرنے بارے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر برگد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین نے اپنی تنظیم کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ برگد پچھلے 17 سال سے نوجوانوں کی ترقی بارے کام کر رہی ہے ۔ برگد نوجوان نسل کی تعمیر و ترقی کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے ۔ نوجوان نسل عمومی طور پر پیروکار ہوتی ہے کہ جس نہج سے ان کے بزرگ معاملات چلا رہے ہوتے ہیں وہ بھی اپنے بڑوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اسی طرح معاملات کو آگے چلانے لگتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا معاشرہ ذہنی جمود اور اندرونی بیرونی انتشار کا شکار ہو گیا ہے ۔ دور حاضر کی اہم ضرورت یہ ہے کہ نوجوان نسل میں اعتماد پیدا کر کے انہیں تنقیدی شعور سے بہرہ مند کیا جائے تاکہ وہ مختلف معاملات کی نوعیت کا خود جائزہ لے کر اپنی عقل اور فہم سے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔ UOG میں ہماری ورکشاپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ مختلف یونیورسٹیوں سے نمائندہ اساتذہ و طالب علموں کو اکٹھا کر کے ان کی اس انداز سے تربیت کی جائے کہ وہ بعد ازاں اپنے اداروں میں ساتھی اساتذہ و طالب علموں کو اکٹھا کر کے ان کی اس انداز سے تربیت کی جائے کہ وہ بعد ازاں اپنے اداروں میں ساتھی اساتذہ و طالب علموں کی تربیت کا فریضہ سر انجام دے سکیں۔ اس ورکشاپ میں گومل یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پشاور یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف گجرات سے دس فیکلٹی ممبر اور دس طالب علم شرکت کر رہے ہیں یہ تربیتی ورکشاپ پانچ روز تک جاری رہے گی۔ برگد کے نمائندگان میں سعدیہ عطا محمود، بشری صادق، صاعقہ رانی، مامون احمد اور مریم سلیم شامل تھے۔ جبکہ یونیورسٹی آف گجرات کے اساتذہ و طالب علموں کے ایک نمائندہ اجتماع نے تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نجاہ کے نواحی گاوں ٍچھتانوالہ میں موٹرسائیکلوں پرسوارافرادنے گولیاں مارکرایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا

گجرات (جی پی آئی) کنجاہ کے نواحی گاوں ٍچھتانوالہ میں موٹرسائیکلوں پرسوارافرادنے گولیاں مارکرایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چھتانوالہ کارہائشی جاویداختراپنے ڈیڑے سے گاوں کی طرف آرہاتھاکہ راستے میں موٹرسائیکل سوارمختاراحمد۔محمداصغروغیرہ نے اس پرفائر نگ کردی۔جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔جسے طبی امدادکے لئے RHCکنجاہ لایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔کنجاہ پولیس نے مقتول کے بھائی دلاورخاں کی رپورٹ پرچارنامزداوردونامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تاجربرداری کنجاہ کاایک اجلاس زیرصدارت صدرانجمن تاجران کنجاہ نائب صدرمسلم لیگ ن تحصیل گجرات میاں محمد سلیم کپڑے والاکی رہائشگاہ پرمنعقدہوا۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت مولانامحمدشبیرسیفی نے حاصل کی۔میاں محمدسلیم کپڑے والانے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجربرادری کے آئندہ الیکشن کے لئے تاجربرادری کی ووٹرلسٹیں درست کی جائیں۔تاکہ منصفانہ اورشفاف الیکشن کاانعقادکیاجاسکے۔اورتاجربرادری کی مشاورت سے الیکشن کے بارے میں جلدشیڈول بتایاجائے گا۔اوراچھی شہرت کے مالک معززین شہرکوالیکشن کمشنربنایاجائے گا۔اورتاجربرادری کی رائے سے تمام معاملات طے کیے جائیں گے۔تمام ساتھیوں کوساتھ لے کرچلیں گے۔فضل کریم جان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذاتی مفادکی خاطرکام کرنے والوں کوتاجرووٹ کی طاقت سے مستردکردیں گے۔اورتاجربرادری نے متفقہ طورپرفیصلہ کیاہے کہ الیکشن جلدازجلدکرائیں جائیں۔اجلاس میں حاجی محمدسلیم چوہان۔حاجی خالدمحمودچشتی۔حاجی محمد جمیل ۔مرزا محمد مشتاق ۔محمداصغر، وحید احمد۔ ماسٹر شاہد محمود۔ محمد رمضان کپڑے والا ۔حافظ شاہد ۔چوہدری طارق حبیب۔ شیخ محمد یوسف۔ شہزادہ ظفر۔ محمد اکبر عرف گوگا۔ محمد اعجاز، میر محمد اشرف۔ چوہدری طارق شکور۔محمد شریف۔ مولوی محمد منیر۔ چوہدری عبدالحمید آرائیں۔ طارق محمود۔ مولوی محمد سلیم۔ عامر محمود، حافظ زاہد محمود۔ محمد اشرف صدیقی۔ عبدالجبار۔ مولوی محمد منور۔ اختر علی۔ محمد شہباز آرائیں۔ حاجی محمد اصغر سمیت تاجروں اور شہریوں کی کثر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجر کبڈی ٹورنامنٹ 4 جولائی جمعرات کو برنالی میں ہوا ۔

گجرات (جی پی آئی) گجر کبڈی ٹورنامنٹ 4 جولائی جمعرات کو برنالی میں ہوا۔ جس میں مہمانان خصوصی چوہدری ناظم (ناروے)، حاجی لال خان۔ چوہدری اعجاز احمد رنیاں۔ چوہدری محمد اغیاث ڈمیان ڈنمارک۔ چوہدری لیاقت علی ڈنمارک۔ چوہدری یاسراقبال۔ چوہدری اخلاق احمد رنیاں۔ چوہدری غلام غوث نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ گجر کبڈی کلب بر نالی کی ٹیم جتنے والی ٹیم کے کپتان رضوان یوسف کو پانچ ہزار روپے نقدانعام بمعہ ٹرافی چوہدری اخلاق رنیاں نے اپنے دست مبارک سے دیا اور نائب کپتان شہباز گجر کو ٹرافی دی۔ دوسرے نمبر پر آنے والی لمے کبڈی ٹیم کو 3000/-ہزار نقد بمعہ ٹرافی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھر سے تحریک انصاف کے نمائندے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔نوازش علی شیخ

گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر سے تحریک انصاف کے نمائندے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات میں انتہائی مضبوط ہے اور آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ضلع گجرات کی ہر یونین کونسل میں اپنے نمائندے کھڑے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے رسمی سیاست کا خاتمہ کیا ہے اور پورے پاکستان کی طرح ضلع گجرات میں بھی نئے لوگوں کو پرموٹ کیا ہے اور ضلع گجرات کی سیاست میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ہم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کو ضلع گجرات میں ایک طاقت ور اور مستحکم جماعت کے طور پر پیش کیا ہے۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر سے پاکستان تحریک انصاف نہ صرف حصہ لے گی بلکہ کامیابی حاصل کر کے مسائل کے خاتمے اور تعمیرو ترقی کی نئی مثال رقم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد چیئرمین عمران خان کے مشن کو لے کر میدان عمل میں آئے تھے اور آج بھی اسی مشن پر عمل پیرا ہیںاور اپنی آخری سانس تک اس مشن کی تکمیل کیلئے جدو جہد کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PTIحلقہ پی پی 112سے ضلعی آفس کی افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کی جائے گی

گجرات (جی پی آئی) PTIحلقہ پی پی 112سے ضلعی آفس کی افتتاحی تقریب میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔حلقہ پی پی 112کے یونین کونسلز کے عہدیدران اور کارکنان نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ضلعی آفس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے لالہ موسیٰ حلقہ پی پی 112سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سینئر راہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی112نوازش علی شیخ ا یڈووکیٹ کی قیادت میں آج بروز منگل انصاف مرکز کیمپنگ گرائونڈ سے دوپہر 3:30پر روانہ ہوں گے ۔اس سلسلہ میں تمام کارکنوں میں دعوت نامے اور بذریعہ ٹیلیفون اطلاعات کر دی گئی ہیں۔

Share this:
Tags:
Gujarat News officials party پارٹی خبریں عہدیداروں گجرات
Diameter
Previous Post طالبان نے قطر میں قائم دفتر بند کر دیا
Next Post آئی ایم ایف پروگرام پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، اسحاق ڈار
Ishaq Dar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close