Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 23/5/2014

May 24, 2014 0 1 min read

سکولوںمیں طلبہ کی تعداد میں اضافہ نہ کیا گیا تو سربراہان ادارہ جات کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی، لیاقت علی چٹھہ

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے 106بوائز و گرلز پرائمر ی سکولوںمیں زیر تعلیم طلبہ کی کم تعداد پر اظہار عدم اطمینان کیا ہے اور ان کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کے تحت اپنے سکولوںمیں مزید طلبہ کی انرولمنٹ یقینی بنائی جائے۔ ڈی سی او نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ نہ کیا گیا تو سربراہان ادارہ جات کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے طلبہ کی کم تعداد کے حامل سکولوں کے ہیڈز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ای ڈی او کاشف طاہر، ڈی ای اوز، ڈی ڈی ای اوز اور اے ای اوز بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن نے بتایا کہ کم تعداد کے حامل 52بوائز اور 54گرلز پرائمری سکولوںکے سربراہان کو پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بطور استاد سب لوگ ان کے لئے قابل احترام ہیں تاہم تمام تر سہولیات کے باوجود ان کے سکولوں میں طلبہ کی انتہائی کم تعداد ناقابل قبول ہے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ تمام اداروں کے سربراہان فوری طور پر یونیورسل پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کے تحت سکولوں میں داخلوں کا فوری آغاز کیاجائے اور یکم جون تک دیے گئے اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ داخلوںکے سلسلے میں ذمہ داریاں پوری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ تعلیم سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے جس کے فروغ کے لئے کسی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم غلامانِ اہلبیت و اہلسنت معین الدین پور سیداں کے زیر اہتمام جیو ٹی وی پر اہلبیت کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ

گجرات (جی پی آئی) بزم غلامانِ اہلبیت و اہلسنت معین الدین پور سیداں کے زیر اہتمام جیو ٹی وی پر اہلبیت کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا ، مظاہرے کا آغاز عید معین الدین پور سیداں سے کیا گیا اور تمام شرکاء جلوس کی شکل میں پورے گائوں کا چکر لگانے کے بعد جلالپور جٹاں روڈ پر پہنچے جہاں پر لال واڑی سٹاف پر عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا ، جس میں شرکاء نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ جیو ٹی وی کو فوری طور پر بند کیا جائے ،جو گستاخی اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے ، شرکاء نے جیو ٹی وی کے رویے پر بھرپور احتجاج کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، احتجاجی مظاہرہ کی قیادت سید مردان حسین شاہ ، سید امجد عباس شاہ ، سید خادم حسین شاہ ، سید طارق حسین شاہ ، ڈاکٹر سید مظہر عباس ، سید ساجد حسین شاہ ، ماسٹر عاشق ، سید احسن کلیم ، مقصود علی ، سید مجاہد شاہ ، فرخ شاہ و دیگر نے کی ، اس موقع پر شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز کی نئی رہائشگاہ نزد دربار شہنشاہ ولایت میں ختم قرآن اور محفل میلاد النبی ۖ منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز کی نئی رہائشگاہ نزد دربار شہنشاہ ولایت میں ختم قرآن اور محفل میلاد النبی ۖ منعقد ہوئی ، اس پررونق محفل کی صدارت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کی ، نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت عمران چشتی نے سرانجام دئیے ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا ، نعت رسول مقبول ۖ سید دلدار حسین شاہ نے پیش کی ، اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، شرکاء میں پیر سید جماعت علی شاہ ، مہر مشتاق احمد ، شیخ عدنان پرویز ، پروفیسر جاوید اقبال اسلام آباد ، رانا کاشف سرگودھا ، شیخ جمشید اقبال ، شیخ شاہد جاوید ، شیخ مشاہد پرویز ، شیخ زونیر سرگودھا ، شیخ کاشف جہلم ، شیخ فیض قصور، حافظ لقمان قصور ، رانا مشرف علی ناز ، طارق سلامت ، اکبر بیگ برلاس ، اسجد ، عامر چوہدری ، شیخ ابرار ، شیخ عبدالرحمان ، شیخ ریحان، سید مزمل حسین شاہ ، تنویر بھٹی ، عمر شریف قادری ، شیخ جبران ، ملک افضال ، شیخ ندیم ، راجہ اعجاز ، شہباز سیٹھی ، حمزہ سیٹھی ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، تنویر احمد ، میاں سہیل منیر و دیگر شامل تھے ،اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی ، شرکاء محفل نے شیخ عرفان پرویز کو مبارک باد پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ منگووال کے ایک سال مکمل ہونے پر مقامی میڈیا اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے آج منگووال کے مقامی میرج ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی ،

گجرات (جی پی آئی) سانحہ منگووال کے ایک سال مکمل ہونے پر مقامی میڈیا اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے آج منگووال کے مقامی میرج ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی ، جس میں شہدائے منگووال کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا ، اس تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے صحافیوں کے لئے 2بجے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک سے گاڑیاں روانہ ہونگی ، نوازش علی نوازش کے مطابق جو دوست جانا چاہیں وہ دو بجے پہنچ جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے قصر استقلال گجرات کا دورہ کیا

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے قصر استقلال گجرات کا دورہ کیا ، ان کے ہمراہ سیٹلمنٹ آفیسر الیاس گل ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز علی نواز ، ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری محمد امجد اقبال کلیر ، ٹی ایم او خرم ترہنگی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد عدنان خان و دیگر افسران بھی موجود تھے ، ڈی سی او گجرات نے ہدایت کی کہ قصر استقلال کو فوری طو رپر بچیوں کی فلاح و بہبود کا ادارہ بنایا جائے تا کہ مستحق اور غریب بچیوں کی تعلیم وتربیت کیلئے کام کیا جا سکے ، قبل ازیں خواتین کے ایک وفد نے ڈی سی او گجرات سے ملاقات کی اور انہیں قصر استقلال سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے مسائل سے آگاہ کیا ، کیونکہ کافی عرصہ سے یہ تنظیم بند پڑھی ہے اور لوگوں کو اس کی سہولیات نہیں مل رہی ہیں ، اور بلڈنگ بھی ناکارہ ہو رہی تھی ، ڈی سی او گجرات نے فوری طو رپر قصر استقلال کا دورہ کیا اور موقع پر احکامات جاری کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی چیئرمین ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور ایم پی اے پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے وزڈم پبلک ماڈل سکول اینڈ ڈگری کالج کا دورہ کیا ،

گجرات (جی پی آئی) مرکزی چیئرمین ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور ایم پی اے پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے وزڈم پبلک ماڈل سکول اینڈ ڈگری کالج کا دورہ کیا ، جہاں پر ان کا استقبال ممتاز ماہر تعلیم و عالم دین قاری محمد عمران فاروقی نے استقبال کیا ، اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں اہلسنت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، یہ ملک بھی اہلسنت نے بنایا تھا اور اہلسنت ہی اس کی آبیاری میں اہم کردار ادا کریں گے ، مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو پی صاحبزادہ پیر سید محمد محفوظ شاہ مشہدی نے کہا کہ بانٹھ جیسے قصبہ میں وزڈم پبلک سکول و ڈگری کالج کا قیام خوش آئند ہے ، اور جس جذبہ کے تحت اس ادارہ کو چلایا جا رہا ہے وہ بھی قابل تحسین ہے ، قاری محمد عمران فاروقی نے بتایا کہ اس ادارہ میں جدید علوم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو بھی اہمیت دی جاتی ہے اور اہلسنت کے اسلاف کی قربانیوں کے بارے میں طالب علموں کو آگاہ کیا جاتا ہے اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما سنی اتحاد کونسل محمد خان لغاری ، پیر عنصر محمود انجم ، حضرت علامہ قاری محمد اسلم قادری ، پیر شبیر سیفی ، علامہ راشد نقشبندی پیر محمد عابد جلالی ، و دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
JUPکے مرکزی صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے گجرات کا دورہ کیا ،

گجرات (جی پی آئی) JUPکے مرکزی صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے گجرات کا دورہ کیا ، گجرات پہنچنے پر ان کا استقبال JUPکے ڈویژنل امیر علامہ عنصر محمود انجم ، ضلعی صدر محمد شبیر سیفی ، ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمد اسلم قادری ، سٹی صدر قاری راشد محمود نقشبندی ، جنرل سیکرٹری سٹی قاری محمد عمران فاروقی و دیگر راہنمائوں نے کیا ، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی و مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید محمد محفوظ مشہدی ، سنی اتحاد کونسل کے راہنما سردار محمد خاں لغاری ، جمعیت علمائے پاکستان کے نائب صدر آغا سید ذوالفقار علی ، صوبائی صدر پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری ، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ایوب ایڈووکیٹ و دیگر بھی تھے ، اس موقع پر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے JUPکی تنظیم سازی کے حوالہ سے راہنمائوں سے تبادلہ خیال کیا اور جے یو پی کو متحرک کرنے کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں ، انہوں نے جے یو پی کے تمام راہنمائوں کو کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اہلسنت و جے یو پی کو مضبوط بنائیں ۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک محمد سلیمان 3جون 2014بروز منگل کو گجرات میں مستحق ، بیوہ ، غریب ، معذور اور مستحق طالب علموں میں بیت المال سے مالی امداد اور جہیز فنڈ، تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کریں گے

گجرات (جی پی آئی) امین بیت المال پنجاب ملک محمد سلیمان 3جون 2014بروز منگل کو ضلع کونسل ہال گجرات میں مستحق ، بیوہ ، غریب ، معذور اور مستحق طالب علموں میں بیت المال سے مالی امداد اور جہیز فنڈ، تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کریں گے ، ان کے ہمراہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بیت المال شیخ تنویر احمد بھی ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری کامیابیاں میری محنت سے زیادہ فضل ربی اور روحانی قوتوں کی راہنمائی کا نتیجہ ہیں،ڈاکٹر نظام الدین

گجرات(جی پی آئی)میری کامیابیاں میری محنت سے زیادہ فضل ربی اور روحانی قوتوں کی راہنمائی کا نتیجہ ہیں۔ ہر کام کے تکمیل کے بعد اندازہ ہوا کہ غیب کی امداد اور اللہ تعالیٰ کی کرم نوازیوں کے بغیر کچھ ممکن نہ تھا۔ یونیورسٹی آف گجرات کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ۔ یہاں علم کے فروغ کا مشن جاری ہے وہ علم پیغمبر رحمت جس کا شہر اور حضرت علی المرتضیٰ اس کا دروازہ تھے۔ علم کے نور کی روشنی کے بغیر کامیابیوں کا اجالا ممکن نہیں۔ مجھے اپنے کردار و افعال میں ہمیشہ حضرت نظام الدین اولیاء کے نام کی نسبت کے تقاضے ملحوظ خاطر رہے۔ مسلمانوں کی ترقی کا راز علم دوستی میں پوشیدہ تھا۔ ہم نے علم سے رشتہ کمزور کر کے ترقی کے دروازے خود بند کر لیے ہیں۔ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف آکر مدرسوں کے حوالے سے میری غلط فہمی دور ہو گئی ۔ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مدرسے ہی حقیقی تعلیمی ادارے ہیں۔ پیر سید زاہد صدیق باکردار اور صاحب عمل درویش ہیں ان کی دینی فکر مسلمانوں کی گم شدہ میراث ہے۔ ان کی ذات کے جلوے ان کے ادارے اور اس کی بے مثال کامیابیوں میں عیاں ہیں۔ اس ادارے میں آمد قلبی سکون اور جذبہ صادق کا سبب بنتی ہے ۔ اسلام کے پیغام اجتہاد کو عام کر کے افکار تازہ کی تخلیق ممکن ہے ۔ میرا ضمیر مطمئن ہے یونیورسٹی آف گجرات کو ہر لحاظ سے کامرانیوں کا نشان بنانا چاہتا ہوں۔ علم کے فروغ کی تحریک میں اللہ والوں نے ہمیشہ میری پشت پناہی کی ہے ۔ رب کا شکر بجا لاتا ہوں حافظ حیات کیمپس بلا شبہ ولی کامل حافظ حیات کی زندہ کرامت ہے ۔ علم و فضل کے مرکز سے اللہ والوں کو پیار ہے اس کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے کار خیر انجام نہیں دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر نظام الدین نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف میں پیر زاہد صدیق و سید حامد فاروق کی جانب سے دیئے جانے والے پر وقار ظہرانے میں علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین بوکن شریف پہنچے تو پیر سید زاہد صدیق کی قیادت میں اساتذہ و طالبعلموں نے ان کا فقید المثال استقبال کیا اور گل پاشی کی۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید ، صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر محمد نواز اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اختر ورائچ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ممتاز مذہبی ، سیاسی اور سماجی راہنمائوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اور ڈاکٹر نظام الدین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ آخر میں پیر سید زاہد صدیق نے دعائے خیر کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف کے مہتمم صاحبزادہ سید حامد فاروق نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین اسم بامسمیٰ ہیں۔ ان کی بصیرت افروز شخصیت کے علمی کارنامے اور انتظامی صلاحیتیں دنیا بھر میں سراہے جا رہے ہیں ۔ میری دعا ہے کہ ڈاکٹر نظام الدین تا حیات یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر رہیں۔ ڈاکٹر نظام الدین اسلام کی اجتہادی روح کے حقیقی مبلغ ہیں۔ یونیورسٹی آف گجرات میری یو نیورسٹی ہے اور مجھے اس دانش گاہ پر فخر ہے ۔ یہ جامعہ اہلیان گجرات کا افتخار بن چکی ہے ۔ گجرات کے سینئر صحافی ارشد رضا نے کہا کہ ڈاکٹر نظام الدین گفتار و کردار میں دیانت و صداقت کا سراپا ہیں۔ ان کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرات کا تدریسی ماحول و تحقیقی معیار پاکستان بھر میں نمایاں ہے ۔ جامعہ گجرات کا ماحول فکری پختگی، ثقافتی اقدار، اور علمی ترقی کا آئینہ دار ہے ۔ ممتاز کالم نگار احسان اکرم گھرال نے کہا کہ ڈاکٹر نظام الدین ایک فرد سے بڑھ کر ایک انجمن کا کردا رادا کر رہے ہیں، انہوں نے گجرات کی علمی و ادبی شناخت کو حیات نو بخشی ہے ۔ صاحبزادہ سید عتیق الرحمن نے کہا کہ ڈاکٹر نظام الدین کی خدمات کا اعتراف حکومت پاکستان نے ستارۂ امتیاز دے کر کیا ہے ۔ ڈاکٹر نظام الدین جیسی نابغہ روزگار شخصیت کو ملنے سے اس اعزاز کو بھی افتخار حاصل ہوا ہے ۔ علم پیغمبروں کی میراث ہے اسے پھیلانے والے قابل قدر اور محترم ہیں۔ ڈاکٹر نظام الدین کی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بوکن شریف آمد سے ہر دل مسرور اور ہر فرد تفاخر محسوس کر رہا ہے ۔ ہم ڈاکٹر نظام الدین کے شکر گزار ہیں۔ دارالعلوم کے طالبعلموں نے ڈاکٹر نظام الدین کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،گل پاشی کی اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد شہباز شریف نے موضع امر خورد ڈنگہ کے رہائشی بون میرو کے مریض 6سالہ بچے کے بھارت میں علاج کے لئے 60لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کر دی

گجرات(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے موضع امر خورد ڈنگہ کے رہائشی بون میرو کے مریض 6سالہ بچے کے بھارت میں علاج کے لئے 60لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کر دی ہے ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی اے حاجی ناصر محمود کے ہمراہ مریض بچے عبدالمنان کے والد شبیر احمد کو چیک دیاصدر پریس کلب وسیم اشرف بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔موضع امرا خورد کے رہائشی چھ سالہ عبدالمنان میں خطرناک مرض کی نشاندہی پر اس کے والد شبیر احمد نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مدد کی اپیل کی تھی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ایم پی اے میاں طارق محمود کی کوششوں سے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بچے کے انڈیا میں علاج کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی اور اس ضمن میں چیک بھی جاری کر دیا جسے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مریض بچے عبدالمنان کے والد شبیراحمد کے حوالے کر دیا جو کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے انڈیا میں جائیں گے اور اپنا مکمل علاج کروائیں گے ، عبدالمنان کا آپریشن جون کے پہلے ہفتہ میں نئی دہلی میں ہو گا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کی طرف سے مریض بچے کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدینہ سیداں حیدر شاہ عرف عباس شاہ کے چچا سید مظفر حسین شاہ جلال شاہی قضائے الہی سے انتقال فرماگئے

گجرات(جی پی آئی)مدینہ سیداں حیدر شاہ عرف عباس شاہ کے چچا سید مظفر حسین شاہ جلال شاہی قضائے الہی سے انتقال فرماگئے جن کی نماز جنازہ علامہ مختار نقوی نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں سید انور علی شاہ، سید غلام سرور شاہ،اعجاز شاہ ، سید بہارالحسن مومدی پور، سید سلیم عباس شاہ مومدی پور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس حاجی ریاض حسین ، سینئر صحافی سید طارق حسین شاہ ، سید ضیاء شاہ جعفریDSP، سید نسیم حسن شاہ مسلم لیگ (ق)، حاجی الیاس ورڈ الیکٹرونکس، پرنسپل مدینہ ماڈل سکول سید عباس شاہ جمالپور سید اں،سید علی اکبر شاہ اسٹینو سول جج، سید عباس شاہ، سید زبیر شاہ، سید یوسف حسین شا،پومے شاہ، سید امجد حسین شاہ، سیداحسن شاہ، سید وحید عباس، سید علی شاہ مسلم لیگ (ق)، سید اخلاق شاہ، سید مظفر شاہ، سید محمود حسین شاہ مومدی پور، سید اشفاق حسین شاہ کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی جن میں صحافی، وکلاء ،تاجر،سیاسی و سماجی افراد نے کثیر تعداد میں موجود تھے نماز جنازہ کے بعد سید مظفر شاہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زراعت کی ترقی وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ، لیاقت علی چٹھہ

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے حکومت کسانوں کی سہولت کے لئے جامع پالیساں وضع کی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لیز لینڈ لیولر کی قرعہ اندازی کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ ای ڈی او زراعت رائو خالد محمود، ڈی او واٹر ،مینجمنٹ اعجاز احمد ،صدر پریس کلب گجرات وسیم اشرف بٹ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ،ای ڈی او زراعت رائو خالد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیز ر لینڈ لیولر پر حکومت فی کس 2لاکھ 25ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی اخراجات زمیندار خود برداشت کریگا۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب کی سکیم کے ضلع گجرات میں قبل ازیں 19زمینداروں کو لیزر لینڈ لیولر سبسڈی پر فراہم کئے جاچکے ہیں۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے لیز لینڈ لیولر کی قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے خوش نصیب کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی سبسڈی سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے لئے حکومتی کوششوںکو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس نے تین سال قبل ریکس پلازہ کے قریب ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پولیس کانسٹیبل عمر جاوید کے دو قاتلوں ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

گجرات (جی پی آئی ) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے تین سال قبل ریکس پلازہ کے قریب ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پولیس کانسٹیبل عمر جاوید کے دو قاتلوں ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے اُن سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔ ڈی ایس پی سٹی سید مصطفی گیلانی تھانہ بی ڈویژن میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن شیراز چیمہ اور اُن کی ٹیم سب انسپکٹر رانا غلام مصطفی ‘ طاہر زمان اے ایس آئی وہ دیگر پولیس ملازمین نے 2011میں تھانہ بی ڈویژن کے کانسٹیبل عمر جاوید شہید کرنیوالے دو ملزمان سلیم ولد سخی محمد سکنہ سرگودھا ‘ سلیم ولد ریاض قوم مسلم شیخ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے ایس ایچ او بی ڈویژن شیراز چیمہ اور اُن کی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے اور اُن تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری ذوالفقار علی گورائیہ نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے دو موٹرسائیکل سپیر پارٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا

گجرات (جی پی آئی) چوکی گرین ٹائون کے انچارج چوہدری ذوالفقار علی گورائیہ نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے دو موٹرسائیکل سپیر پارٹس اور اسلحہ برآمد کر لیا ‘ بتایا گیا ہے کہ چوکی گرین ٹائون کے علاقہ موٹرسائیکل چوری کی کافی وارداتیں ہو رہیں تھیں جس سے علاقہ کے مکین بڑے سخت پریشانی تھے ‘ ڈی پی او رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی غلام مصطفی گیلانی کی زیر نگرانی ایس ایچ او سول لائن میاں توصیف اور چوکی انچارج گرین ٹائون ذوالفقار علی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ریڈ کر موٹرسائیکل چور گینگ کے سربراہ شہباز عرف شہبازا کو گرفتار کر لیا ہے ڈی پی او گجرات نے چوکی انچارج ذوالفقار علی کو موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کرنے پر نقد اور تھری سی سی سرٹیفکیٹ دینے اعلان بھی کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے ڈی سی جی گجرات نے کنجاہ میں واقعہ شبیر شریف ہسپتال کی 34مرلہ جگہ واگزر کروائے لی گئی

گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی جی گجرات نے کنجاہ میں واقعہ شبیر شریف ہسپتال کی 34مرلہ جگہ واگزر کروائے لی گئی اس قیمتی جگہ پر کنجاہ کے رہائشی نے 17سال سے قبضہ کر رکھا تھا ‘ ضلعی انتظامیہ کا کنجاہ کا عوام کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی جی گجرات فاروق رشید سندھو نے عرصہ 17سال سے میجر شبیر شریف ہسپتال کی 34مرلہ قیمتی جگہ پر قبضہ کرنے والے اختر نامی شخص سے گزشتہ روز آپریشن کے دوران واگزر کروا لی ہے ‘ اے ڈی سی جی نے اپنی نگرانی میں جگہ پر تعمیر کی گئی دیواروں گر کر سرکاری طور پر اپنی دیواریں تعمیر کروا دیں ہیں ہسپتال کی قیمتی جگہ واگزر کروانے پر اے ڈی سی جی فاروق رشید سندھو اور دیگر انتظامیہ آفسران کو کنجاہ کی عوام نے خراج تحسین پیش کیا ہے ‘ اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہسپتال کی قیمتی اراضی کو وگزار کروانا بہت بڑا کارنامہ ہے ‘ اس موقع پر اے ڈی سی جی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع گجرات میں کسی بھی سرکاری اراضی پر کسی بھی قبضہ مافیا کو قبضہ نہیں کر نے دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
المصطفیٰ پبلک ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کا قیا

گجرات (جی پی آئی ) المصطفیٰ پبلک ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کا قیام حافظ نقیب چشتی صدر چوہدری زاہد جنرل سیکرٹری منتخب معاشرے میں صحت اور تعلیم کی سہولیات سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کیلئے عملی جدوجہد کا عزم تفصیلات کے مطابق سماجی بہبود کیلئے المصطفیٰ پبلک ڈویلپمنٹ فائونڈیشن ضلع گجرات کے قیام کے اعلان اس بات کا فیصلہ انسانی ہمدردی اور جذبہ خدمت سے سرشار افراد کے اہم اجلاس منعقدہ قادر کالونی گجرات میں کیا گیا ‘ اجلاس میں اتفاق رائے سے حافظ نقیب احمد چشتی صدر ‘ چوہدری فیصل الیاس سینئر نائب صدر ‘ چوہدری افضال احمد نائب صدر ‘ چوہدری زاہد حسین جنرل سیکرٹری ‘ حافظ قیصر محمود جوائنٹ سیکرٹری ‘ حکیم محمد افضال خاموش فنافنس سیکرٹری اور چوہدری اسجد علی گیکی پریس سیکرٹری کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیا ۔ اور طے کیا گیا کہ فائونڈیشن معاشرے میں صحت اور تعلیم کی مناسب سہولیات سے محروم افراد کیلئے عملی جدو جہد کریگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
المصطفیٰ پبلک ڈویلپمنٹ فائونڈیشن 25مئی کو قادر کالونی میں فری میڈیکل کیمپ لگائے گی

گجرات (جی پی آئی ) المصطفیٰ پبلک ڈویلپمنٹ فائونڈیشن 25مئی کو قادر کالونی میں فری میڈیکل کیمپ لگائے گی ‘ ماہر ڈاکٹرز 10بجے سے 4بجے تک مریضوںکا مفت چیک اپ کرینگے ‘ اور مفت ادویات دی جائینگی ‘ تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ پبلک ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام 25مئی بروز اتوار صبح 10بجے تا شام 4بجے تک دی ویژن پبلک سکول قادر کالونی گجرات میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا ‘ مریضوں کا فری چیک اپ اور مفت ادویات دی جائینگی ‘ اس بات کااعلان حافظ نقیب احمد چشتی نے گزشتہ روز کیا ‘ افتتاحی تقریب کے صدر صاحبزادہ سید حامد فاروق شاہ ‘ مہمان خصوصی حاجی عمران ظفر ایم پی اے ‘ اور عدنان خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ہونگے ‘ چوہدری محمد رزاق اور چوہدری عامر ممود ایڈ مور پٹرول پمپ ایئر پورٹ ہونگے ‘ ڈاکٹرز پینل میں میجر (ر) ڈاکٹر سرفراز حسین سید ‘ ڈاکٹر نعیم خاور ‘ ڈاکٹر ناظم افتخار چوہدری اور ڈاکٹر بدر احمد شامل ہونگے۔

Share this:
Tags:
gujarat Meetings news respect schools اجلاس احترام ایجوکیشن بریفنگ خبریں سکولوں گجرات
Mumtaz Awan
Previous Post دشمنان پاکستا ن کے لئے اٹھارہ کروڑ ایٹم بم
Next Post طالبان کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا
Meeting

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close