Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 2/10/2014

October 2, 2014October 2, 2014 0 1 min read
Hamza Shahbaz
Hamza Shahbaz
Hamza Shahbaz

چوہدری برادران پرانے سازشی ہیں، پنجاب بنک پر اربوں کے اپنے ڈاکے کا حساب دیں : حمزہ شہباز
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری برادران پرانے سازشی ہیں وہ کرپشن کے خلاف جہاد کے اعلان سے پہلے پنجاب بنک پر اربوں کے اپنے ڈاکے کا حساب دیں ـقوم پر جب بھی مشکل وقت آیا چوہدری صاحبان دور دور تک نظر نہیں آئے ـ عمران خان کا چور دروازے سے وزیر اعظم بننے کا خواب ڈی چوک میں چکنا چور ہو چکا ہےـسیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گےـحمزہ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج گجرات ،سیالکوٹ اور ڈسکہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کی مالی امداد کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ـاس موقع پر مقامی عوامی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ بھی موجود تھی ـحمزہ شہباز شریف نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست میں ناشائستگی ، ہٹ دھرمی ، عدم برداشت اور نفرت کے جو بیج عمران خان اور طاہر القادری بو رہے ہیں ان کی فصل کاٹتے ہوئے اُن کے اپنے ہاتھ زخمی ہوجائیں گےـ حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ نئے پاکستان کی تعمیر کے دعوے دار اپنے سیاسی جلسوں میں جس قسم کی نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں وہ کسی بھی مہذب سیاست دان کو زیب نہیں دیتی ۔انہوں نے کہاکہ دھرنا سیاستدان اپنے سیاسی طرز عمل کے ذریعے اپنے کارکنوں کی جو تربیت کررہے ہیں اس کے ملکی سیاست پر منفی اثرات مرتب ہونگے ـمسلم لیگی رہنما نے کہاکہ جمہوریت کے خلاف لندن پلان کی گھناؤنی سازش کے بے نقاب ہونے سے عوامی حقوق کے علمبرداروں کے اصلی چہرے عوام پر آشکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اور طاہر القادری کی دھرنیوں کی وجہ سے چینی صدر نے پاکستان میں 32 ارب ڈالر کے بجلی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کا اعلان موخر کیا اس سے بڑھ کر دھرنا سیاست کا ملکی مفاد کو اور کیا نقصان ہو سکتا ہےـ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ عوامی مسائل سے ان رہنما ؤںکی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کے دوران جب سیلاب زدگان ڈوب رہے تھے تو یہ لوگ ڈی چوک میں ناچ گانوں کی محفلیں لگا کر حد درجہ بے حسی کا مظاہرہ کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگی قیادت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کرکے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی ہمیشہ دلجوئی کی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور ہر قسم کے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر سیلاب زد گان کے دکھ درد میں شریک رہے گی ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ گجرات میں جلال پور جٹاں کے قریب شہبا ز پور کے مقام پر دریا چناب پر نئے پل کی تعمیر بہت جلد شروع ہو جائے گی جس سے علاقے میں صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا ـ انہوں نے متاثرین سیلاب میں رقوم تقسیم کیں اور سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) مسلم لیگ ن کے راہنما ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران مویشیوں فصلوں اور املاک کا بہت زیادہ نقصان ہوا ، متاثرین سیلاب کے دکھوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ، لیکن نقصانات کے ازالہ تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں پیروں پر کھڑا کر کے دم لیں گے ۔گجرات کو سیالکوٹ سے ملانے کیلئے شہباز پور کے مقام پر دریائے چناب پر پل تعمیر کیا جائیگا ، حکومت اس منصوبے کا جلد آغاز کرے گی اور ہم ہی اس کا افتتاح کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ شہباز پور میں متاثرین سیلاب کو معاوضہ جات کی ادائیگی کی پہلی قسط دینے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پرمسلم پر حکومت پنجاب کے ترجمان و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سید زعیم حسین قادری، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ارکان اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خاں ، میجر (ر) معین نواز ، نوابزادہ حیدر مہدی ، چوہدری اشرف دیونہ ، چوہدری شبیر کوٹلہ ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود و دیگر بھی موجود تھے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ متاثرین سیلاب کو معاوضہ جات کی پہلی قسط کے پیسے ادا کیے جا رہے ہیں ، فصلوں اور دیگر نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہم ان میں سے نہیں جو صرف طفل تسلیاں دیتے ہیں ، ماضی میں جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا کو جب تک متاثرین کو نئے گھر تعمیر کروا کر ان میں آباد نہیں کیا اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے ، حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے دکھوں کا مداوا نہ ہونے تک ان کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ملک میں سیلاب سے تباہی مچی ہوئی ہے اور دوسری طرف اسلام آباد میں دو لوگ دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں ، جنہیں اس چیز کی پروا نہیں کہ لوگوں کے بچے بھوکے رہیں یا ان کے گھر اجڑ جائیں ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور وہ روزانہ ناچ گانے کی محفل سجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں دھرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور متاثرین سیلاب کے دکھ بانٹنے میں حکومت کا ساتھ دیں یہی سیاست ہے اور یہی پاکستانیت ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وقت کے ساتھ دھرنے والوں کی سازشیں بے نقاب ہو گئیں ہیں ۔ پہلے یہ لوگ لندن میں ملاقات سے انکاری تھے لیکن اب تسلیم کرتے ہیں کہ دو ، دو ملاقاتیں ہوئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خاں راتوں رات سازش کر کے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے تھے لیکن عوام نے انہیں ناکام بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے پاکستان کے دورے کے دوران 32ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرنا تھا ، لیکن دھرنیوں کی وجہ سے یہ دورہ موخر کرنا پڑا ، اگر چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرتے تو ملک میں شمسی توانائی کے کارخانے لگتے اور سستی بجلی پیدا ہوتی جس سے ملک ترقی کرتا ، تاہم یہ لوگ پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ، حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کے ضلع میں ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے تھے کہ عید سے پہلے قربانی ہو گی ، وہ کبھی قادری اور کبھی عمران کے کنٹینر میں جاتے لیکن سیلاب آیا تو کہیں نظر نہیں آئے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا چوہدری برادران کہیں نظر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ جب لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تو چوہدری برادران کہتے تھے کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے جا رہے ہیں ۔ لیکن پہلے وہ بینک آف پنجاب میں اربوں روپے کے غبن کا حساب دیں ۔ پھر کرپشن کے خلاف جہاد کی باتیں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے سازشیں کر کے سیاست میں جگہ بنائی ، لیکن قوم نے اب انہیں مسترد کر دیا ہے ، پاکستان کی سیاست میں اب ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔اس سے قبل ایم این اے حمزہ شہباز نے دریائے چناب کے کنارے شہباز پور پل کیلئے مجوزہ مقام کا دورہ کیا ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں دو رویہ پل کی تعمیر پر 3ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے گجرات ، سیالکوٹ کے درمیان آمدورفت میں آسانی ہو گی اور ائیر پورٹ تک بھی رسائی آسان ہو گی ۔حمزہ شہباز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے تمام منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )قاری محمد شفیع نوشاہی سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرلئے علماء و مشائخ کی جامعہ تبلیغ الا سلام دولت نگر آمد سیاسی سماجی شخصیات کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ‘ علامہ پیر غلام سرور نقشبندی ‘ علامہ پروفیسر نوید اقبال ‘ علامہ سید طارق حسین شاہ خطیب اعظم ماچھوال ‘ چوہدری عتیق الزمان ڈوگہ ‘ حافظ محمد شفیق ‘ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی ‘ رانا مشرف ناز ‘ راجہ طارق محمود ‘ عمران الٰہی بھٹی ‘ محمد عنصر چوہان ‘ چوہدری قدوس ‘ عمران ‘ صاحبزادہ پیر سید محمد شاہ ‘ مظفر نوشاہی ‘ چوہدری خالد حسین خالد نے اظہار تعزیت کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) قاری محمد شفیع نوشاہی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں کی تقریب ان رہائش گاہ ڈوگہ شریف میں منعقد ہوئی ‘ صدارت صاحبزادہ پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی سجادہ نشین دربار نوشاہی ڈوگہ شریف نے فرمائی ‘ میاں محمد افضل چشتی خطیب اعظم حافظ لیاقت علی نوشاہی نے تلاوت کلام پاک و ہدیہ نعت پیش ‘ شرکاء میں خلیفہ میاں خان نوشاہی ‘ مہدی خاں ‘ رانا محمد صدیق ‘ عمران الٰہی ‘ لال خاں بھٹی ‘ خالد حسین بھٹی ‘ عمران عالم ‘ مہر ولائیت محمد بشیر کالس ‘ محمد اعظم کالس ‘ صوبیدار غلام حسین ‘ محمد علی قادری سمیت دیگر احباب نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالے لوگ عظیم ہیں ‘ سیلاب سے متاثرہ آٹھ سو مریضوں کو فری میڈیکل چیک اپ اور ادویات دینے پر سٹیزن فرنٹ اور ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن گجرات کے عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ کی سپر یم کونسل کے ماہانہ اجلاس میں اراکین سپریم کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ قطب دین میں سٹیزن فرنٹ اور ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن گجرات کے اشتراک سے لگنے والے گرینڈ فری میڈیکل کیمپ سے قاسم آباد ‘ کوٹ نتھو ‘ کوٹ موج دین ‘ و دیگر ملحقہ دیہات کے سینکڑوں افراد کو فائدہ پہنچا ہے میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد کرنے پر سٹی صدر شیخ عرفان پرویز ‘ مہر مشتاق احمد ‘ راجہ اعجاز احمد ‘ مرزا اکبر بیگ برلاس ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ حاجی مہر افضل نمبردار ‘ چوہدری فیاض چیمہ ‘ ڈاکٹر انجم نور دین اور ڈاکٹر عدنان بٹ دلی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ قبل ازیں کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ‘ جس کی سعادت حاجی اسلم جاوید آرائیں نے حاصل کی ‘ ہدیہ نعت مرزا اکبر بیگ برلاس نے پیش کی جبکہ میڈیکل کیمپ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین شیخ عرفان پرویز نے کیمپ کی رپورٹ پیش کی جسے اراکین اجلاس نے بے سرحد سراہا ‘ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر انجم نور دین اور ڈاکٹر عدنان بٹ کو لیٹر آف تھینکس بھی دیا جائے گا ‘ آخر میں حاجی اسلم جاوید آرائیں نے سٹیزن فرنٹ کے بانی چوہدری محمد طفیل مرحوم و دیگر مرحومین کیلئے خصوصی دعا کی اس موقع پر فنانس سیکرٹری راجہ محمد اعجاز نے مالی امور کی رپورٹ بھی پیش کی ‘ اجلاس میں رانا مشرف علی ناز ‘ چوہدری اورنگزیب ‘ طارق سلامت ‘ فراز ملک ‘ شاہد پال ‘ محمد سلیم خان ‘ عامر چوہدری ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ شیخ عرفان پرویز ‘ راجہ محمد سلیم خان ‘ عامر چوہدری ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ شیخ عرفان پرویز ‘ راجہ اعجاز ‘ حاجی اسلم جاوید اور مرزا اکبر بیگ برلاس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ‘ لوڈ شیڈنگ اور غربت کا جینا محال کر دیا ہے ۔ عید الاضحی کی آمد پر دوکانداروں نے اپنے سطح پر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ‘ جس میں عوامی مسائل بڑھ گئے ‘ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ایکشن لیں ‘ اور مہنگائی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی میں عمل میں لائی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز عالم دین حضرت علامہ محمد شاہد چشتی سنگار پور ‘ ملائیشیا ‘ ہالینڈ کے کامیاب دورہ کے بعد دو اکتوبرکو پاکستان پہنچ گئے ۔ لاہور ایئر پورٹ پر اُن کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ وہ خطبہ جمعہ المبارک قادری مسجد اور جملہ شاہ مسجد میں دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی ) مناظر اسلام علامہ محمد یونس سیالوی کا 14واں اور حافظ ولایت اللہ قادری کا پہلا عرس مبارک تین اکتوبر کو کھیرایانوالی میں بعدا ز نماز عشاء منعقد ہوگا۔ خصوصی خطاب علامہ محمد شاہد چشتی اور علامہ عبدالغفار سیالوی کرینگے ۔ تقریب کی صدارت پیر محمد افضل قادری کرینگے ‘ جبکہ یہ محفل زیر نگرانی علامہ ساجد محمود قادری اور علامہ قادری مصطفی سیالوی منعقد ہوگی۔ خصوصی نعت قاری محمد شفیع نوشاہی اور علی نوری پیش کرینگے۔

Share this:
Tags:
Chaudhry Brothers conspiracy Gujarat News Punjab پنجاب چوہدری برادران خبریں سازشی گجرات
Sibi
Previous Post عید الاضحی کے قریب آتے ہی بکرا منڈی کی رونقیں بحال ہو گئیں
Next Post الیکشن کمیشن کے پاس آر اوز کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں، اشتیاق احمد خان
Ishtiaq Ahmed Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close