Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 24/2/2016

February 24, 2016 0 1 min read
GPI News
GPI News
GPI News

گجرات (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع گجرات کے زیر اہتمام گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد صدیقیہ اہلحدیث نزد ریلوے پھاٹک سرگودھا روڈ گجرات میں امیر شہر چوہدری بشیر احمد کی زیر صدارت 20 ویں سالانہ عظیم الشان دعوت تاجدار انبیاء کانفرنس بڑک تزک و احتشام سے منعقد ہوئی۔ ضلع ناظم گجرات مولانا عبدالواحد سلفی نے سرپرستی کی۔ خطیب پاکستان مولانا محمد عبداللہ نثار نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ‘ مبلغ اسلام مولانا قاری سیف اللہ خالد ملتانی ‘ علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری فاضل مدینہ یونیورسٹی’ حافظ عبدالوہاب عابد’ مولانا محمد یحییٰ واہلہ سٹی ناظم’ مرکزی جمعیت اہلحدیث گجرات شہر’ مولانا قاری نذیر احمد سلفی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گجرات’ ذیشان مسعود قدوسی تحصیل ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل کھاریاں’حافظ محمد شعیب جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع گجرات مولانا خالد محمدی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مولانا قاری محمد یعقوب سیکریالی’ علامہ بشارت صدیقی’ مولانا افراہیم یزدانی’ میاں عبدالجبار سلفی’ ماسٹر محمد شفیع صابر’ سعید اللہ’ مولانا ابوبکر صدیق’ مولانا حافظ عمر فاروق کھیپڑانوالہ’ محمد ادریس محمدی دولت نگر’ انعام اللہ محمدی منگووال ‘ سلیم اختر گوندل کنجاہ’ محمد ندیم دھدرا’ حافظ عتیق الرحمن لالہ موسیٰ و دیگر مقامات سے مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے تحصیلی و شہری و مقامی قائدین کی زیر قیادت قافلوں کی شکل میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس حاضری ‘ خطابات اور انتظامات کے اعتبار سے انتہائی کامیاب رہی۔ شرکائے کانفرنس کیلئے مقامی احباب نے ضیافت کا معقول انتظام کیا تھا اور اہلحدیث یوتھ فورس اور پنجاب پولیس نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کو فرقہ وارانہ انتشار کا شکار کر کے عالم اسلام کے وسائل پہ قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمہ کی بجائے صیہونیت مسلم ممالک میں بڑی مکاری سے دہشت گردی کو مزید فروغ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلدیث پاکستان کے نائب امیر خطیب پاکستان مولانا محمد عبداللہ نثار نے مرکزی جامع مسجد صدیقیہ اہلحدیث نزد ریلوے پھاٹک سرگودھا روڈ گجرات میں عظیم سکالر چوہدری بشیر احمد امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث گجرات شہر کی زیر صدارت منعقدہ 20 ویں سالانہ دعوت تاجدار انبیاء ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش صیہونیت کی سازشوں کا جال اور بد ترین دہشتگردوں کا ٹولہ ہے۔ جو مشرق وسطیٰ سمیت عالم اسلام کو جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے۔ خطیباسلام مولانا قاری سیف اللہ خالد ملتانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی ذلت و پسپائی کی وجہ صرف اور صرف قرآن و سنت سے دوری ہے۔ شرک و بدعات اور ہندوانہ رسوم و رواج کی دلدل میں دھنسے ہوئے لوگوں کو کیسے نصرتِ الٰہی میسر آ سکتی ہے۔ علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری فاضل مدینہ یونیورسٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے داخلی استحکام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حرمین شریفین کا تحفظ و دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے۔ ضلع ناظم گجرات مولانا عبدالواحد سلفی نے کہا کہ اخروی کامیابی و نجات کیلئے عقیدتہ توحید پر پختگی اور دل و جان سے اتباع سنت ضروری ہے۔ چوہدری بشیر احمد امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث گجرت شہر نے کہا کہ مغرب کی نقالی سے ہمارے نوجوان بد عملی کا شکار ہو چکے اور حکمرانوں کی ترجیحات ہی مختلف ہیں۔ انہیں اپنے کاروباری مفادات سے زیادہ کوئی شے عزیز نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) فروغ تعلیم کیلئے کام کرنے والے افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈین یونیورسٹی آف گجرات فہیم ملک نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں انٹرنیشنل کینگرو میتھ کے مقابلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے نمایاں کارکردگی والے طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے کیا۔ انہوںنے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بلا شبہ فروغ تعلیم کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اور شہزاد شفیق نقشبندی دن رات بچوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بہتر تعلیم کی فراہمی کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میں تمام بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس مقابلہ میں پوزیشن حاصل کی اور اُمید ظاہر کرتا ہوں کہ یہ بچے مستقبل میں اچھے شہری ثابت ہوں گے کیونکہ ان کی تعلیمی و تربیت کے سلسلہ میں ان کے اساتذہ دن رات اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد شفیق نقشبندی شرقپوری نے کہا کہ کینگرو میتھ میں پوزیشن حاصل کرنا ہمارے لئے باعثِ افتخار ہیں اور جن بچوں نے پوزیشن حاصل کی ہیں وہ ہمارا فخر ہیں۔ ہم بچوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر بچوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا ایک اور اعزاز۔ 82 ویں طالبعلم نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کر لی۔ اس سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں حافظ قرآن محمد عبداللہ نے حاضرین کو تلاوت قرآن پاک سنائی۔ اس موقع پر حافظ قرآن محمد عبداللہ کے والد افتخار احمد اور انکے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو بہترین مسلمان اور اچھا انسان بنانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں بچوں کی اخلاقی و دینی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں شعبہ حفظ میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے طلبہ جو شعبہ حفظ میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنی رجسٹریشن فوری طور پر کروا لیں۔ 27 فروری کو شعبہ حفظ میں داخلہ کیلئے جائزہ ٹیسٹ ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جماعت دہم گرلز کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری تھے۔ اس موقع پر مسز شہزاد شفیق ‘ والدہ محترمہ شہزاد شفیق و دیگر بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مختلف خاکے بھی پیش کئے۔ 2003 میں نرسری میں داخل ہونیوالی طالبات جو کہ اس سال میٹرک کے امتحانات دے رہی ہیں انہوں نے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنی طالبات کو سکول سے الوداع کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ 26فروری2016برو ز جمعة المبارک صبح 10بجے ظہور الہی پارک جلالپور جٹاں میں کھلی کچہری لگائیں گے اور عوام الناس کے مسائل سنیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د کی بھا و ج اور ایم پی ا ے حا جی عمر ان ظفر کی والد ہ کی و فا ت پر تعز یت کیلئے آنے والو ں کا چو تھے روز بھی تا نتا بند ھا ر ہا ، مختلف سیا سی ، سما جی شخصیا ت نے ان کی ر ہا ئش گا ہ پر جا کر تعز یت کی اور فا تحہ خو انی کی ،اس موقع پر صدر گجرات با ر ایسو سی ایشن چو ہدر ی عمر ان اشر ف ڈھلو ایڈ ووکیٹ ،خر م چو ہدر ی ،چو ہدر ی یا سر عر فا ت آف بلو شیر گر وپ ،حکیم سید اعجا ز شا ہ ،چیئر مین مسلم لیگ ن چو ہدری اشر ف ر یحا نیہ ، محمو د بٹ ، حکیم سید حسنین نقو ی آ زاد کشمیر ،حکیم عمر فاروق بٹ ،چو ہدر ی اشر ف ڈھلو ،شا ہد منیر ،چو ہدری محمد اجمل آ ف اسلا م آ با د،عد نا ن چو ہدری آ ف جی ایم بیکر ز ،غلا م احمد غو ث وزیر آ با د ،سجا د احمد ز ید ی ،چو ہدری گلز ار حسین ،خا ن شبیر خا ن ،سیٹھ ند یم اشر ف ،فیا ض احمد ر انجا ،انعا م الٰہی ،چو ہدری اظہر محمو د ایڈ ووکیٹ کھا ر یاں ،شفقت نقو ی ایڈ ووکیٹ ،خو ر شید احمد بٹ ،عثما ن طا ر ق عطا ر ی ،میا ں ند یم اسلم ،را جہ طا ہر شیر ،علی ر ضا،قمر بشیر ،با سط راٹھو ر ،ڈاکٹر امتیا ز حید ر ، عا طف منو ر ،سید فو اد شا ہ ،فراز وڑائچ ،جہا نگیر گیلا نی جہلم ،چو ہدر ی عمیر ر یا ض سمیت دیگر شخصیا ت نے اظہا ر افسو س کیا اور مر حو مہ کی مغفر ت کیلئے خصو صی دعا کی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے کیمپ آفس پریس کلب گجرات کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، ڈی او ایمرجنسی چوہدری عزیز احمد ، کیمپ آفس صدر پریس کلب انور شیخ ، سیکرٹری روحان شاویز ملک ، سینئر نائب صدر شاکر بیگ ، عثمان طیب ، رانا عبدالسلام عارف ، سعد عبداللہ ، شاکر بیگ ، وقاص احمد ، وحید مرادو دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گجرات کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے جاری ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ شہر کی بہتری کے لئے گجرات کے صحافیوں نے اپنی تحریروں اور زبانی تجاویز کے ذریعے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کی راہنمائی کی ہے۔ وفد کے ارکان نے ضلع گجرات کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات کی صحافتی برادری شہر کی بہتری کے لئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں محمد اقبال مظہر نے موضع گلیانہ اور بھدر کیا ہے اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ بنانے پر گرین ویلج میرج ہال کو سیل کرکے انتظامیہ پر20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ایک اور کاروائی کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈز نہ ہونے پر 40ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاجبکہ بلال بیکرز اینڈ سویٹس بھدر چوک کو صفائی کے ناقص نظام، زائدالمعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔ بعدا زاںاسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں محمد اقبال مظہر نے ہمراہ غلام عباس لیبر آفیسر گجرات پنجن کسانہ بیگہ روڈ پر عبدالحق برکس کمپنی کو چیک کیا گیا ہے سکول کے اوقات میںایک لڑکا سلیمان ولد شوکت علی عمر 11سال بھٹہ پر موجود پایاگیا۔ جو کہ سکول سے غیر حاضر تھا جس پر منشی محمد اشرف کو گرفتار کرکے تھانہ کھاریاں میں زیر دفعہ چائلڈ لیبر آرڈینیس کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر گجرات نو رالعین نے تحصیل گجرات کے مختلف میرج ہا لو ں،ہو ٹلو ں، بیکر یو ں کا اچا نک دورہ کیا اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ بنوانے پر مجموعی طور پر 28ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے سی گجرات نے صفا ئی سمیت دیگر ضروری انتظا ما ت کا جا ئزہ لیا جبکہ انتظامیہ کی واضع ہدایات کے باوجود ملا زمین کے ہیلتھ کا رڈ ومو جو د نہ بنوانے پر کیک سنٹر گجرات کے مالک کو 15ہزار روپے،مدثر میر ج ہا ل کو10ہزار روپے،لاہو ریا میر ج ہا ل کنجا ہ کو 3ہزا رروپے جر ما نہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری شاہین اختر کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا 25/02/2016دن 13:00بجے پنگالی میں کی جائے گی ۔تمام دوست احباب سے شرکت کی اپیل ہے ۔تفصیل کے مطابق چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری شاہین اختر کی والدہ محترمہ جو کہ گزشتہ دنوں خالق حقیقی سے جا ملیں تھیں ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا 25/02/2016دن 13:00بجے پنگالی (آزاد کشمیر )نزد کوٹ جیمل میں کی جائے گی ۔تمام دوست احباب ۔سول سوسائٹی ۔میڈیا کے دوستوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر غلام محمد نے کہا ہے کہ ایس ڈی اوزعادی بجلی چوروںاورمشتبہ صارفین کا علیحدہ سے رجسٹر بنائیں اور اُنکے کنکشنزکو افسران گاہے بگا ہے خود بھی چیک کریں ۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات سرکل آفس کے افسران کے ساتھ اُنکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی کسٹمر سروسز چوہدری منظور حسین ، ایس ای گجرات محمد زاہد، ایکسیئنزاحسان الہی مرزا، طارق جمشید بٹ، معظم فضل، محمد اشرف، مرزا شہزاد اعظم، نادر علی، آصف قریشی، ڈپٹی مینجر کمرشل نعیم گوندل، سرکل کے تمام ایکسیئنز، ایس ڈی اوزاور ریونیو افسران بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اپنے روز مرّہ کے کاموں میں نفاست پید اکرنے کیلئے مختلف دفتری سرگرمیوں کے رجسٹر بنائیں اور اُن میں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا اندراج کریں ۔ چیف ایگزیکٹو نے تاکید کی کہ ۔ انجینئر غلام محمد نے اس بات پر زور دیا کہ یکوری کو مزید بہتر بنایا جائے اور پرانے واجبات کی وصولی کیلئے بھی ٹارگٹ سیٹ کریں، بجلی کے نادہندگان سے قومی خزانے کی پائی پائی وصول کریں ۔انہوں نے ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کی تمام سب ڈویژن دفاتر میں اچانک چھاپے ماریں اور ہدایات کے مطابق ریکارڈ چیک کریں۔چیف ایگزیکٹوغلام محمدنے واضع کیا کہ فیلڈ افسران پرو فیشنل ازم کو اپنائیں دُرست میٹر ریڈنگ کی روش کو اپناتے ہوئے صرف ایس ڈی اوز اور ایکسیئنزہی اپنے بڑے کنکشنوں کی ریڈنگ خود کریںجہاں کہیں بھی غلط ریڈنگ کی شکایت موصول ہوئی اس کے لئے متعلقہ افسر جوابدہ ہو گا ۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کے ساتھ اپنا رویہ نہایت ہمدردانہ رکھیں اور اُنکے مسائل حل کرنے میں بڑھ چڑھ مدد کریں تا کہ کسٹمر ز کو اچھا پیغام جائے اور کمپنی کے وقار میں اضافہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گزشتہ روز گجرات کے بھٹہ خشت کے سینکڑوں محنت کشوں نے مزدور راہنماء پیر زادہ امتیا زسید ، سیکرٹری جنرل APFUTUکی قیادت میں ایک عظیم الشان احتجاج مظاہرہ کیا اور انہوں نے محکمہ لیبر کے ڈسٹرکٹ آفسیر لیبر سے مطالبہ کیا کہ بھٹہ خشت کے محنت کشوں کو حکومت کی جانب سے منظور کرداہ اجرت ریٹ مبلغ962روپے بابت تیاری ایک ہزار اینٹ ادا کیا جائے جبکہ ضلع گجرات میں بھٹہ مالکان مبلغ700روپے فی ہزار اینٹ ادا کررہے ہیں جوکہ سراسر زیادتی ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیر امتیاز سید اور محمد ہاروں نے بھٹہ مالکان سے یہ مطالبات بھی کیے کہ مزدوروں کے رہائشی کمروں کو ہوا دار بنایا جائے ان میں تازہ ہوا کی آمدورفت کے لیے روشندان اور کھڑکیوں کا بندوبست کیا جائے خواتین کے لیے فلش سسٹم لیٹرین بنائی جائیں سال میں دو دفعہ رہائشی فلیٹوں میں سفیدی کروائی جائے اور بھٹہ خشت کے محنت کشوں کے سال میں دو دفعہ ٹیسٹ کرایا جائے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہماری عزت نفس کا تحفظ کیا جائے شام گئے تک بھٹہ مزدور محکمہ لیبر کے دفتر میں دھر نا دیکر بیٹھے رہے اس تمام احتجاجی مظاہرہ میں APFUTUکے ساتھ پنجاب بھٹہ مزدور یونین کے راہنمائوں نے بھی ساتھ دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گزشتہ روز آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینز کی درخواست پر محکمہ لیبر نے بھٹہ مالک محمد اقبال اور طارق محمود ساکن صابر کوٹ تحصیل کھاریان کو دفتر میں بلایا اور لیبر لیڈر پیر زادہ امتیاز سید بھی موقع پر موجود تھے واقعات کے مطابق ایک بھٹہ مزدور محمد اعجاز متذکرہ بھٹہ مالکان کے بھٹہ پر آج سے3/4ماہ قبل فوت ہوگیا تھا بھٹہ مالکان نے متوفی کی بیوی عابدہ پروین کو پونے تین لاکھ روپے کے عوض اپنے بھٹہ پر پابند کررکھا تھا لیبر یونین APFUTUنے متذکرہ متوفی کی تمام نام نہاد پیشگی بھٹہ مالکان سے معاف کروا کر متوفی کی بیوہ عابدہ پروین کو معہ اسکے 5بچوں کو بھٹہ خشت سے آزاد کرایا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ایف آئی اے ٹیم گجرات کا پاسپورٹ آفس گجرات میں چھاپہ 10ایجنٹ گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ضروری دستاویزات اور پاسپورٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات نے عوامی شکایات پر پاسپورٹ آفس میں ہزاروں روپے رشوت لیکر کام کرنے والے 10پاسپورٹ ایجنٹس جن میں علی شاہ، عباس شاہ، نوید گجر سمیت کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے جعلی کاغذات اور پاسپورٹ برآمد کرکے ان کے خلاف تھانہ رحمانیہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے گرفتار ہونے والے ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے عرصہ دراز سے پاسپورٹ آفس کے اندر اور باہر سادہ لوح شہریوں کو جعلی پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ہزاروں روپے لیکر بنوا کردیتے تھے ایف آئی اے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)”پہلے چوری پھر سینہ زوری” محکمہ سوئی گیس گجرات نے صارفین کو سوئی گیس کے ہزاروں گناہ بل ارسال کرکے شہریوں پر گیس بم گرا دیا شہری ہاتھوں میں گیس کے بل لیے گیس آفس کے چکر لگالگا کر تھک گئے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ سوئی گیس گجرات کی طرف سے گجرات کے شہریوں کو گیس کی لوڈشیڈنگ اور کمی کے باوجود کئی گناہ بل بھیج دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہری سخت ازیت میں مبتلا ہوگئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ محکمہ کی جانب سے ہزاروں روپے کے بوگس بل بغیر ریڈنگ کے ارسال کردئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے پوری سردیوں میں صارفین کو گیس نہیں دی اوپر سے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے گیس کے بل کئی گناہ زیادہ ارسال کردئیے ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے گیس بل جمع کرانے سے انکار کردیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں اعجاز احمد نے گجرات چیمبر آف کامرس کے ممبر رانا حامد شہزاد آف شہزاد فروٹ چاٹ کو گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے لگائی جانے والی صنعتی نمائش میں فوڈ کورٹ کا چیئرمین مقرر کردیا ہے گجرات صنعتی نمائش میں فوڈ کے سٹال لگانے والے رانا حامد شہزاد سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے ریلوے روڈ کا سیوریج پھر بند ہوگیا جس کی وجہ سے پورا ریلوے روڈ گندے پانی میں ڈوب گیا ہے کاروباری طبقہ پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوگیا سیوریج کی بندش کی وجہ سے ریلوے روڈ کے ملحقہ کئی علاقوں اور گلیوں میں گندا پانی بھی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے راہ گیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سیوریج کی بندش پر ٹی ایم اے گجرات کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے اور نہ اس کو ٹھیک کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں کئی سالوں سے ریلوے روڈ کا سیوریج خراب ہے مگر ٹی ایم اے جس کو کرپشن کا سفید ہاتھی کہا جاتاہے اس طرف سے بھی ابھی تک اس کی درستگی کے لیے کام نہیں کیا جار ہا ہے محض ایک موٹر لگاکر سیوریج کے پانی کی نکاسی کا کام کیا جارہا ہے ہر سال لاکھوں روپے کے فنڈز ہڑپ کرلیے جاتے ہیں ریلوے روڈ کے عوام کو صرف طفل تسلیاں دے کر فارغ کردیا جاتاہے انجمن تاجران ریلوے روڈ کے صدر ملک سرفراز پہلوان اور ان کی پوری کابینہ نے بھی ڈی سی او گجرات اور اے ڈی سی گجرات کو سیوریج کی درستگی کے لیے باقاعدہ تحریرطو ر پر آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں سیوریج بند ہوجانے کی وجہ سے تاجر طبقہ سخت پریشان ہے اور گندے پانی سے تمام کاروبار بند ہوچکے ہیں ڈی سی او گجرات فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج کو درست کراولیں اور علاقہ کے مکینوں کی پریشانی سے چھٹکارا دلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) محلہ عمر آباد میں آوارہ کتوں نے حملہ کرکے دوبچوں کو زخمی کردیا معلوم ہوا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات کے عملہ کی نااہلی کی وجہ سے گجرات شہر میں آوارہ کتوں کا راج ہے اور ٹی ایم اے کی جانب سے کتامار مہم ٹھنڈی پڑ جانے کے باعث شہر بھر میں آوارہ کتے سرعام دندناتے پھرتے نظر آتے ہیں اور شہریوں کو کاٹ کاٹ کر زخمی کررہے ہیں گزشتہ روز محلہ عمر آباد ، ریلوے روڈ اور محلہ چاہ ترہنگ میں آوارہ کتوں نے بچوں پر حملہ کرکے ان کی ٹانگیں کاٹ لی جس کے نتیجہ میں بچے شدید زخمی ہوگئے جن کو بعدازاں مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یونین کونسل11وارڈ نمبر4محلہ چاہ ترہنگ میں ٹی ایم اے گجرات کی نا اہلی اور سستی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے فلیتھ ڈپو بن گئے ہیں علاقہ کے مکین موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ٹی ایم اے کے خاکروب لمبی تان کرسو گئے وارڈ نمبر4میں کئی عرصہ سے صفائی کا ناقص انتظام ہے گلیاں نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں اور ٹی ایم اے کا عملہ مفت کی تنخوائیں وصول کرکے حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جوان کے خلاف کاروائی نہیں کررہے سماجی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یونین کونسل11ٹی ایم و گجرات خرم ترہنگی کی اپنی ذاتی یونین کونسل ہے جہاں پر صفائی کا ناقص انتظام ہے تو پھر شہر کی دوسری یوسی کا اللہ حافظ ہے یونین کونسل کی تمام گلیاں نالیاں اٹی پڑی ہیں یونین کونسل 11کے عوام نے ٹی ایم او سے اپیل کی ہے کہ خداراہ کم از کم اپنی یونین کونسل کی صفائی کرادیں یادرہے کہ ٹی ایم اے کا عملہ گندگی کے ڈھیر اٹھانے کی بجائے اس کو آگ لگا دیتا ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں فوری نوٹس لیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او/چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ شہریوں کو پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جائے ، سیکرٹری آر ٹی اے اورڈی ایس پی ٹریفک ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طو رپر نیا کرایہ نامہ جاری کریں اور اسے تمام بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈ پر نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی ، ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل ، ایم وی الفت رسول ، صدر ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن ملک امتیاز ، جنرل سیکرٹری سید امداد شاہ ، ملک فیاض ، سید خرم شاہ و دیگر ممبران و عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اجلاس میں رضاکارانہ طور پر کرایوں میں کمی پر اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نئے کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ سیکرٹری آر ٹی اے اور ڈی ایس پی ٹریفک بلا تاخیر نئے کرایہ نامہ کے حوالہ سے کام مکمل کریں جبکہ اس مقصد کیلئے ٹرانسپورٹرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کیلئے ضلع بھر میں فوری طور پر دفعہ 144نافذ کر دی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی ہو گی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ بس اور ویگن اڈوں کوٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بنایا جائے اور وہاں مسافروں کو مقررہ سہولیات فراہم کی جائیں ، انہوں نے واضع کیا ضلعی انتظامیہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنے والے ویگن اور بس اسٹینڈ کی حوصلہ افزائی کرے گی جبکہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری عزیز احمد اور ریسکیو 1122کو 9فروری کو دریائے چناب میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرنے پر پاک فوج کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے اس موقع پر اے ڈی عرفان علی کاٹھیا بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ریسکیو 1122کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن بہتر سے بہتر انداز میں جاری رکھے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف اور ایجوکیشن افسران نے علی الصبح ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر اور تاخیر سے آنے والے 7اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا جبکہ درجنوں ٹیچرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر سرکاری تعلیمی اداروںمیں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور معیار تعلیم میں بہتری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کے پیش نظر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر طاہر کاشف ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران زنانہ و مردانہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران صبح ساڑھے 8بجے سے پہلے شہر اور نواحی علاقوں میں واقعہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اچانک پہنچ گئے اور اساتذہ و طلباء کی حاضری چیک کی ۔ ایجوکیشن افسران نے مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بغیر چھٹی کرنے اور دیر سے سکولوں میں حاضر ہونے پر بڑی تعداد میں ٹیچرز کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا ۔ ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے بتایا کہ اب تک چیکنگ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے والے اور دیر سے سکول حاضر ہونے والے 7اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کو اظہار وجو کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیںان کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت ترین ایکشن لیا جائیگا ۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے خبردار کیا کہ ٹیچرز اپنی ڈیوٹی پر بروقت حاضر ہوں مجاز اتھاڑٹی سے اجازت کے بغیر غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب کی طرف سے پیداوار میں اضافہ کیلئے مشینی کاشت کو فروغ دینے کیلئے کاشتکاروں کو ساڑھے چار لاکھ روپے سبسڈی پر لیز لینڈ لیولر فراہم کرنے کیلئے قرعہ اندازی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی ، مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ زراعت کے افسران اور کاشتکاروں کی موجودگی میں قرعہ اندازی کر کے 11خوش نصیب کاشتکاروں کے ناموں کا اعلان کیا اس موقع پر ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ای ڈی او زراعت حافظ محمد جمیل ، ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر مینجمنٹ سلطان منیر ، واٹر مینجمنٹ آفیسر شبیر احمد ، ڈپٹی ڈی او واٹر مینجمنٹ کھاریاں الفت حسین ، ڈپٹی ڈی او واٹر مینجمنٹ گجرات محمد ارشد اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈی او واٹر مینجمنٹ نے اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبسڈی پر لیز لینڈ لیولر حاصل کرنے کیلئے مجموعی طور پر ضلع بھر کے68کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کروائیں تھیں ۔ان میں سے 11خوش نصیب کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے منتخب کیے گئے ہیں ۔ حکومت ہر لیز لینڈ لیولر پر 4لاکھ 50ہزار روپے کی سبسڈی دے گی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے قرعہ اندازی میں نام آنے والے کاشتکاروں کو مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ وہ حکومت کی طرف سے سبسڈی پر فراہم کیے جانے والے لیزلینڈ لیولر سے بھرپور استفادہ کریں اور زرعی پیداواری میں اضافہ کیلئے حکومت کی امیدوں پر پورا اتریں ۔ قرعہ اندازی میں خوش نصیب کاشتکاروں میں غلام رسول ، محمد اعظم ، طارق محمود ، محمد جاوید ، محمد نواز ، ریاست علی ، ثاقب حسین ، احسان الٰہی ، محمد نواز ، جلال خاں ، اور محمد اکبر شامل ہیں۔

Share this:
Tags:
gujarat Highlights journalist news pakistan پاکستان جھلکیاں خبروں صحافی گجرات
Sindh Government
Previous Post سندھ حکومت کا کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز مسمار کرنے کا فیصلہ
Next Post دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جماعت دہم گرلز کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی
Gujarat

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close