Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 04/06/2015

June 4, 2015June 4, 2015 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) تارکین وطن پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں مگر انہیں پاکستان میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستانی حکومت تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر برطانوی پارلیمنٹ محترمہ یاسمین قریشی نے گزشتہ روز گجرات میں سید یاور عباس شاہ آف کلیوال سیداں کی رہائشگاہ پر دئیے گئے عشائیہ کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی جو اپنے ملک میں کروڑوں روپے سالانہ بھجواتے ہیں مگر پاکستان میں ان کی جائیدادوں کو کسی طرح کا بھی تحفظ میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب وفاقی وزیر چوہدری نثار برطانیہ تشریف لائے تھے تو پاکستانی ہائی کمشن میں منعقدہ اجلاس کے دوران میں نے ان کو بتایا کہ یہاں مقیم پاکستانیوں کی اپنے وطن میں موجود جائیدادوں پر لوگ قبضہ کر لیتے ہیں اور ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ اسی طرح تارکین وطن کو پاکستان آمد پر جان و مال کا شدید خدشہ بھی لاحق رہتا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر نادرا کارڈ کے حوالہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ پہلے نادرا کارڈ کی مدت دس سال ہوا کرتی تھی جبکہ اب اس کو کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے جس سے کی وجہ سے تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت پاکستان ان مسائل کے حوالہ سے اقدامات کرے تو تارکین وطن آسانی سے اپنا کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں پاکستانی مفاد کے حوالہ سے بات کی ہے۔ اور پاکستان اس وقت دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور پاکستانیوں کی موجودہ حالات میں یورپی یونین کو بھر پور مدد کرنی چاہئے۔ کشمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے۔ اور UNO کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جائے۔ سعودی عرب کو اپنا دفاع خود کرنا چاہئے کیونکہ سعودی عرب خود مختار ملک ہے ۔ پاکستان کو اس جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ پاکستانی حکومت کا فیصلہ قابل ستائش رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی محنتی اور ذہین قوم ہے اگر وہ پاکستان میں رہ کر محنت کریں تو بیرون ملک سے زیادہ یہاں پر بھی اپنا مستقبل محفوظ کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں برادری ازم اور ہر قسم کی تفرقہ بازی سے بالا تر ہو کر پاکستان کے استحکام کے حوالہ سے سوچنا چاہئے۔ اور پاکستان کو بہتر بنانا چاہئے۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ و دیگر معاملات میں پاکستان کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہو رہی ہے۔ خصوصاً دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں پاک فوج کا کارنامہ ہے جس سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر ہو رہا ہے۔ انگلینڈ میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کی بجائے قانونی طریقہ سے ویزہ حاصل کر کے برطانیہ جانا چاہئے۔ وہاں پر پڑھے لکھے افراد کیلئے روزگار کے بہترین مواقع میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سید یاور عباس شاہ اور عفت ممتاز شاہ و دیگر کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں اتنے پیار سے نوازا۔ پاکستان میں انرجی کا بحران کم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اگر پاکستان لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لے تو یہاں کے عوام کے آدھے سے زیادہ مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما بیگم عفت ممتاز شاہ نے کہا کہ ہمارا اعزاز ہے کہ ہماری بہن یاسمین قریشی برطانیہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آتی ہیں۔ سید یاور عباس شاہ نے کہا کہ پاکستانی چاہے یو کے میں ہوں یا پاکستان میں ہوں ، ہمیشہ مہمان نواز ہیں اور ہماری بہن محترمہ یاسمین قریشی نے گجراتیوں کا وقار بلند کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممبر پارلیمنٹ برطانیہ ،لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی یاسمین قریشی وولٹن کا دورہ گجرات۔ ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت سید یاور عباس شاہ آف کلیوال سیداں کا یاسمین قریشی کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں ندیم اشرف بٹ یوکے’ مظہر قریشی یو کے’ حاجی منظور احمد قریشی یو کے ‘ پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی کی ممتاز رہنما محترمہ عفت ممتاز شاہ’ سید سفیر حیدر شاہ کینیڈا’ انسپکٹر موٹر وے چوہدری عشرت’ انسپکٹر موٹر وے شبیر وڑائچ’ ممتاز ماہر قانون سید علی رضوان ایڈووکیٹ (پرنسپل گجرات لاء کالج) سید شبیر حسین شاہ انسپکٹر موٹر وے پولیس’ ممتاز صحافی ڈاکٹر رزاق غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ اور شفقت محمود موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثاقب مشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے اور میاں برادران نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام میاں برادران کو سپورٹ کرتی ہے اور جس انداز میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کی پذیرائی کی اسی طرح حکومت نے بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گجرات میں ریکارڈ ترقیاتی کام بھی موجود حکومت کا کارنامہ ہے۔ ترقی کا یہ تسلسل جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) موجودہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰہ کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ کالج لالہ موسیٰ میں ایک لاکھ 44 ہزار روپے کے چیک مورا سکالر شپ سکیم کے تحت طالبات میں تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ طلباء کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ زیب تعلیم سے آراستہ ہو سکیں انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں مورا سکالر شپ کے تحت وظائف تقسیم کر رہے ہیں۔ اور زکوٰہ کے نظام کو منصفانہ بنایا گیا ہے۔ ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کرنا ہے اور ان کے تمام مسائل حل کرنا ہے۔ طالبات کا فرض ہے کہ وہ اپنی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ سابق ناظم عرفان صفی نے کہا کہ سکالر شپ سکیم کی تقسیم کے حوالہ سے چوہدری تنویر گوندل کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ جس طرح منصفانہ انداز میں کام کر رہے ہیں اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ پرنسپل سیدہ رباب جعفری نے کہا کہ کالج کے مسائل کے حل کیلئے حکومت ہماری سرپرستی کرے تاکہ ہم بہتر انداز میں کام کر سکیں۔ اس موقع پر ممبر ضلعی زکوہ کمیٹی چوہدری محمد اسلم چیچی’ صاحبزادہ نعمان و دیگر بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) انجمن بہبود مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سینئر نائب صدر حاجی محمد ریاض 5جون 2015ء کو انجمن بہبودی مریضاں کے ممبران و عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کر رہے ہیں۔ عشائیہ کی تقریب شام 7 بجے ڈیرہ لالہ جی محمود شفیع نزد بشیر ہسپتال میں منعقد ہو گا۔ تمام ممبران وقت مقررہ پر پہنچیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) انجمن بہبود مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی مجلس انتظامیہ کا ماہانہ اجلاس 9 جون بروز منگل صبح گیارہ بجے کمرہ نمبر 28 عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت سید میاں محمد اعجاز کریں گے۔ اجلاس میں فنڈز لولیکشن کمیٹیوں کی تشکیل و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان جر نلسٹ ایسو سی ایشن PJA(رجسٹر ڈ) کے سالانہ انتخا بات میں 5مر کزی عہدید ار بلا مقا بلہ منتخب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جر نلسٹ ایسو سی ایشن PJA(رجسٹر ڈ) کے سالانہ انتخا بات برائے سال 2015-16میں 5عہد یداران بلا مقا بلہ منتخب ہو گئے ہیں جن میں صدر مقبو ل جا وید ،سینئر نائب صدر رائے محمود الحسن ،سینئر وائس چیئرمین میاں خالد فراز ،جنرل سیکرٹری سہیل احمد اور سیکر ٹری اطلاعات سید حفیظ سبزواری شامل ہیں ۔ بلا مقابلہ منتخب ہو نے والے مر کزی سیکر ٹری اطلاعات سید حفیظ سبزواری کا تعلق ضلع منڈی بہا والدین سے ہے جو کہ گزشتہ 34سال سے صحا فت کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ان عہدیداروں کے مقا بلہ میں کو ئی درخواست الیکشن کمیٹی کو موصول نہیں ہو ئی ۔بلا مقا بلہ منتخب ہو نے والے عہدید اروں کا اعلان الیکشن کمیٹی کے ممبران میاں افتخا ر علی ،عصمت اکرام اور میاں طارق وقاص نے کیا ۔PJAکے مرکزی چیئر مین میاں اشتیا ق علی نے تمام نو منتخب مرکزی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق ناظم ڈنگہ محمد حبیب بسوی نے ایمز ایڈ کونسل آفس ڈنگہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کو خیبر پختونخواہ والا بلدیاتی نظام رائج کرنا چاہیے ، اس میں ووٹر براۂِ راست اپنے چیئرمین کو منتخب کر سکتے ہیں ، خیبر پختونخواہ بلدیاتی نظام کی وجہ سے عام سیاسی ورکر بھی آسانی سے چیئرمین بن سکتا ہے جبکہ جس روایتی نظام کے تحت کونسلر چیئرمین کو سلیکٹ کریں گے ،موجودہ حکومت پنجاب میں اُس سابقہ روایتی طریقہ سے ہی بلدیاتی الیکشن کروانا بھی چاہتی ہے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ روایتی انتخابی نظام میں صرف ایم پی اے اور ایم این اے کے منظورِ نظر افراد کے ہی آگے آنے کے زیادہ چانس ہونگے ،جبکہ ایک عام سیاسی مڈل کلاس ورکر ، با صلاحیت ، خدمت کے جذبہ سے سرشار ، عوامی مسائل حل کرنے اور کرانے کے اہلیت بھی رکھتا ہو کیا کر سکتا ہے ، اس روایتی طریقہ الیکشن کی وجہ سے ایسے قابل اشخاص کا آگے آنا کافی مشکل ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر اعجاز حیدر اور کامران نوید کی طرف س دھمکیاں دینے پر بی ایچ یو گورالہ پر تعینات سی ڈی سی سپروائزر نظام الدین ہارٹ اٹیک سے زندگی کی بازی ہار گیا ،گزشتہ روز ای ڈی او ڈاکٹر اعجاز حیدر اور کامران نے اس دھمکیاں دی تھیں کہ تم کو نوکری سے نکال دیا جائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے شعبہ واٹر سپلائی برانچ کے انچارج اور عملہ نے لوٹ مار کا بازار گرم کرد یا ۔معلوم ہوا ہے کہ شعبہ واٹر سپلائی برانچ کا عملہ کنکشن کاٹنے کے تین سو روپے اور کنکشن بحال کرنے دوسو پچاس روپے ناجائز طور پر وصول کر کے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے اس سلسلہ میں شہری سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں واٹر سپلائی برانچ میں فرضی پلمبر بھی رکھا ہو ا ہے وہ کنکشن لگانے اور کنکشن کاٹنے کی الگ الگ فیس وصول کرتا ہے اس طرح واٹر سپلائی برانچ کا انچارج اور عملہ روزانہ ہزاروں کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے گجرات کے شہریوں نے ٹی ایم او سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈاوںن شروع ہونے سے میڈیکل سٹورز مالکان پریشانی کے عالم میں مبتلا ہو گئے ضلعی انتظامیہ جعلی ادویات کی آڑ میں میڈیکل سٹورز مالکان کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے حال میں ہی گجرات تعینات ہونے والے نئے ڈرگ انسپکٹر احسان چیمہ نے بھی میڈیکل سٹور مالکان کو تنگ کر نا شروع کر رکھا ہے بلاووجہ میڈیکل سٹوروں پر چیکنگ کے بہانے تنگ کیا جاتا ہے حالانکہ وہ ہی ادویات گجرات کے تمام ڈاکٹرز حضرات کے پاس بھی موجود ہوتی ہیں اور نہ انکی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا جاتا ہے عرصہ تیس اور چالیس سال سے کام کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کو ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ انسپکٹر جان بوجھ کر تنگ کرہے ہیں ،گجرات شہر میں چلنے والے تمام میڈیکل سٹوروں کے پاس لائسنس بھی موجود ہیں مگرپھر بھی میڈیکل سٹوروں کے چالان کر کے ان کو سیل کردیا جاتا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹر کے نارواسلوک کی وجہ سے لالہ موسیٰ کنجاہ ،جلال پور جٹاں سمیت دیگر کئی علاقوں میں میڈیکل سٹور کئی کئی دن بطور احتجاج بند بھی رہے مگر اب گجرات کے میڈیکل سٹور مالکان کے ساتھ بھی وہی طریقہ اپنایا جارہا ہے جو کہ غلط ہے سٹور مالکان کا یہ بھی کہنا ہے کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا عملہ میڈیکل سٹورز چیک کرنے کی بجائے پہلے گجرات کی تمام ڈاکٹر برادری کی فارمیسی اور ان کے اپنے بنائے گئے ہسپتالوں میں سٹوروں کو چیک کریں پھر بعد میں میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا جائے میڈیکل سٹور ز مالکان نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی ادویات کی آڑ میں انہیں تنگ نہ کیا جائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتںآسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی بری طرح ناکام ہو گئیں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں دوکانداروں نے از خود اضافہ کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،دوکان دار دودگ فی کلو 70اور دہی فی کلو 90روپر فروخت کیا جارہا ہے جو کہ سرا سر زیادتی ہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی بھی ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لا رہی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) کلاسیکل گلوکارشکیل غلام علی خان آف جلالپورجٹاں نے گزشتہ روزراولپنڈی میں اپنے فن کاشاندار مظاہرہ کیا۔انہوں نے ایک نجی تقریب میں حاضرین کوغزلیں،گیت اورنیم کلاسیکی آئیٹم پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔حاضرین نے انہیں خوب داددی۔شکیل خان موسیقی کے بادشاہ استاد غلام علی خان کے شاگردہیں ۔وہ ابوظہبی،دوبئی،انگلینڈ،جرمنی اوردنیاکے دیگرممالک میں بھی اپنے فن کاجادوجگاچکے ہیں۔ان کے ساتھ سشیل خان نے طبلہ نوازی کی۔شکیل غلام علی ممتازگلوکاروںعابدہ پروین،آشابھونسلے،استادسلطان خان سارنگی والے،استاد غلام علی خان اوردیگرکے ساتھ مختلف ممالک میں پروگراموںمیںطبلہ،ہارمونیم اورکی بورڈپرسنگت بھی کرچکے ہیں۔انہوںنے پی ٹی وی،زی ٹی وی،ٹی وی ایشیا،ایشیانیٹ ٹی وی اوردیگرچینلزپرکئی پروگرام بھی کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) نایاب فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام کانسیپٹ سکول ،النبی کالونی جلالپورجٹاں روڈگجرات میں4سے7جون تک فلاورفیسٹیول منعقدہوگا۔فیسٹیول روزانہ صبح10بجے سے شام6بجے تک جاری رہے گی۔سکول کی پرنسپل کاکہناہے کہ فلاورفیسٹیول گجرات کی سماجی تقریبات میں ایک منفردایونٹ ہوگاجس میں فیملیزکودعوت دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ روڈ انفراسٹرکچر کی تیزی سے تعمیر حکومت اور انتظامیہ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ، شادیوال روڈ سمیت تمام سٹرکوںکی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے شادیوال روڈ کے اطراف برساتی پانی کے نکاس کے لئے نالوںکی تعمیر کے افتتا ح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری مبشر حسین ، حاجی ناصر محمود ، چوہدری اظہر حسین، چوہدری اشرف ریحانیہ ، جاوید بٹ، صدر انجمن تاجراں شادیوال روڈ چوہدری امتیاز جنرل سیکرٹری صہیب سرور و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شادیوال روڈ کے اطراف پانی کے نکاس کے لئے نالے کی تعمیر پر ایک کروڑ 55لاکھ روپے لاگت آئیگی اور پہلے مرحلے میں رامتلائی چوک تا کالرہ پھاٹک تک نالے کی تعمیر ہوگی جسے بعد ازاں ہریانوالہ چوک تک لے جایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ پانی کے نکاس کے لئے نالے کی تعمیر کے فوری بعد سٹرک کی تعمیر شروع کر دی جائے گی جس سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پور ا ہو جائے گا۔ انہوںنے عوام پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوںکی خود نگرانی کریں اور اگر ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت ہو تو فوری طور پر انہیں آگاہ کیا جائے بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں اور ٹھیکیداروںکو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے کروڑوں روپے فراہم کئے ہیں شہر کی سٹرکوں کے لئے 94کروڑ روپے کا پیکج فراہم کیا گیا جس کے لئے ٹینڈر چند روز میں ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اربن واٹر سپلائی منصوبہ، شہباز شریف پارک اور دیگر منصوبوںپر تیزی سے کام جاری ہے جنکی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدر ی مبشر حسین نے کہا کہ حکومت علاقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب نے شادیوال روڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کے لئے فنڈز بھی فراہم کر دیے جائیں گے۔ اس سے قبل افتتاحی تقریب میں آمد پر انجمن تاجراں شادیوال روڈ کے عہدے داروں نے پھولوںکی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔

Share this:
Tags:
face government gujarat immigrants news pakistan پاکستان تارکین وطن حکومت خبریں سامنا گجرات
Previous Post بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دبائو سے سمندری طوفان بننے کا امکان
Next Post پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم وسازشوں کا پردہ چاک ہوچکاہے .. .
RAW

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close