Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 09/04/2015

April 9, 2015 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

گجرات (جی پی آئی) تحریک پاکستان کے سیاسی رہنما و قائد اعظم محمد علی جناح اور فکری اور نظریاتی رہنمائی مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے فرمائی۔ شاعر پاکستان نے سر سید کی فکری میراث کے خدوخال کے تناظر میں مسلمانوں کو ہندو اکثریت کے استحصال سے محفوظ بنانے کیلئے علیحدہ ریاست کی خدوخال کا تصور پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار علی ابرار جوڑا ضلعی صدر سٹیزن فرنٹ نے سپریم کونسل کی فکری نشست سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعہ برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا اور انہیں عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے جدوجہد کا درس دیا۔ ممتاز دانشور افتخار بھٹہ چیئرمین سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم نے کہا کہ قرار داد لاہور کی تیاری میں علامہ اقبال کے خطبہ الہٰ آباد کے مندرجات سے مدد لی گئی’ جس میں ہندوستان کے مشرقی اور مغربی حصوں میں آزاد ریاستوں کا مطالبہ منظور کیا گیا۔ آج ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم صرف خو د کو علامہ اقبال کے کلام تک محدود کر لیا ہے اور محض ان کے شعروں کو تقریروں کا حصہ بنا کر یا گلوکاروں سے سن کر سمجھتے ہیں کہ ہم انکے آفاقیت پسند کلام اور نظریہ سے روشناس ہو چکے ہیں۔ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اپنے عہد کے عظیم مفکر تھے۔ جنہوں نے عصر حاضر کے مسائل سے فردعی اختلافات کو اجتہاد کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔ آج ہم نے علاقہ اقبال کے افکار سے اپنی پسند کے حصوں کو چن لیا جسکے ذریعہ اپنی وین دین اور دنیا کی سیاست کو چمکا رہے ہیں۔ اس طرح علامہ اقبال کے نظریاتی و افکار سے بالکل دور ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نظریاتی فکری ابہام ے دو چار ہیں اور محض عقائد کے اختلافات پر ایک دوسرے کو خارج از دین قرار دے رہے ہیں اور عالم اسلام باہمی طور پر دست و گریباں ہے۔ سٹیزن فرنٹ کے چیئرمین ندیم طفیل نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے خطبات میں عہد جدید کے تقاضوں کے مطابق فہم کو حقیقی معنوں میں ملت اسلامیہ تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ انکا تصور اسلام ہر قسم کی مذہبی بالا دستی سے بالاتر تھا۔ وہ عالم اسلام ایک عظیم محقق اور عملیت پسند دانشور تھے۔ محمد اشرف منہاس سیکرٹری سپریم کونسل نے کیا۔ پاکستانیت کے جذبوں کو ابھارنے کیلئے نوجوان نسل کو کلام اقبال کے فکری مفہوم سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شیخ عرفان پرویز صدر سٹیزن فرنٹ گجرات سٹی نے کہا کہ علامہ اقبال نظریہ پاکستان کے خالق تھے جس کی عملی تشکیل قائد اعظم کی قیادت میںممکن ہوئی۔پاکستانی قوم دو قائدین کے احسانات کے زیر بار رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول لائن پولیس نے 2 موٹر سائیکل گینگز کو گرفتار کر کے ۔9 موٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گجرات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کیلئے کام کر رہی ہے۔ اور گجرات شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میںاضافہ ہو رہا تھا روزانہ ایک یا دو موٹر سائیکل چوری ہو جاتا تھا۔ ایس ایچ او سول لائن کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا جنہوں نے دو ٹیمیں مرتب دیں جن میں انسپکٹر شہباز ASI نواز’ ASI محمد عارف’ جنید سبحانی کانسٹیبل ‘ علی ہارون کانسٹیبل’ شکیل احمد کانسٹیبل اور محمد افضال کانسٹیبل شامل تھے جنہوں نے دن رات کوششیں کر کے دو موٹر سائیکل گینگز جن میں ملزمان خرم مسعود ولد مسعود اختر سکنہ قمر سیالوی روڈ گجرات۔ علی حسن ولد امداد علی مہمدہ گجرات ، محمد علی عرف نومی ولد عابد حسین، علی پور روڈ گجرات، علی ولد غضنفر بیگ چاہ بڈھے والا اور عثمان بیگ ولد امتیاز بیگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف اور 9 عدد موٹر سائیکل برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ شہری اپنے موٹر سائیکلوں کی حفاظت کیلئے بہترین لاک لگوائیں یا موٹر سائیکل ٹریکر لگوائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔گجرات (جی پی آئی) ایک قدم اور آگے نو نہالان وطن کو ذمہ دار شہری بنانے کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ہر ممکن طور پر ذمہ دار شہری بنانا ہمارا فرض ہے۔ اس سلسلہ میں دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کی بہتری ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے ہمیشہ مثبت کام کیا ہے تاکہ نونہالان نسل ترقی کرے۔ اس سلسلہ میں آج ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک گوجرانوالہ غضنفر چیمہ اور ڈی ایس پی ٹریفک گجرات میاں سہیل فاضل ہوں گے۔ بچوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں لیکچر دئیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے چار اساتذہ آج عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو سعودی عرب بھجوایاجا رہا ہے جن میں مظہر اقبال’ مسز سعدیہ سلیمان’ مس نجف قریشی اور مس جویریہ شامل ہیں۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں الوداع کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ثناء خوان رسول ۖ محمد عارف شاہد گوندل کی اہلیہ کی برسی تقریب آج ان کی رہائشگاہ محلہ خالد آباد میں منعقد ہو گی۔ جس میں ممتاز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ برسی کی تقریب بعد از نماز جمعہ چار بجے ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ ایجوکیشنل سیمینار آج بروز جمعتہ المبارک صبح 10 بجے رائل میرج ہال میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر IHMA ڈاکٹر اظہراقبال چیمہ کریں گے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر میاں جمیل احمد مرکزی صدر IHMA اور EDO ہیلتھ گجرات ہوں گے۔ اس موقع پر ضلع بھر سے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری نقشبندی مجددی ، اور چیئرمین دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی مجددی نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم صدیق اکبر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے ۔ شہنشاہ کونین محسن انسانیت حضرت محمد ۖ کے خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ کی زندگی کا محور عشق رسول ۖ ہے ۔ آپ نے رسول اکرم ۖ سے والہانہ محبت اور کامل اطاعت کی روشن مثالیں قائم کیں۔ تمام برادران اسلام سے اپیل کی جاتی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق کے کارناموں اور تعلیمات سے عوام کو روشناس کرنے کیلئے جمادی الثانی کا پورا مہینہ یوم صدیق اکبر منایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں ماہانہ درس قرآن پاک 11 اپریل بروز ہفتہ دن 10 بجے منعقد ہو گا۔ پچاسویں ماہانہ درس قرآن کے موقع پر یوم صدیق اکبر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ جس میں صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی خصوصی خطاب کریں گے اور یوم صدیق اکبر کے حوالہ سے اظہارِ خیال کریں گے۔ اس سلسلہ میں تمام معززین سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جنرل بس اسٹینڈ اور جم خانہ گجرات کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، الحاج امجد فاروق ، سید یاور عباس و دیگر بھی موجود تھے ۔ جنرل بس اسٹینڈ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پبلک کے لئے تعمیر ہونے والے واش رومز کا معائنہ کیا اور جنرل بس اسٹینڈ میں ہونیوالے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ جنر ل بس اسٹینڈ میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اورتعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور معیار میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں انہوں نے جم خانہ گجرات کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے تا کہ جمخانہ گجرات کی بلڈنگ بروقت مکمل کی جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میںپنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت بھٹہ خشت کی رجسٹریشن ،ان کے کارکنان کیلئے سوشل سکیورٹی کارڈ کا اجراء اور سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی وصولی جاری ہے ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی گجرات حافظ مظفر محسن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی وزارت محنت وافرادی قوت ،حکومت پنجاب کے تحت کام کرنے والا ایک ذیلی ادارہ ہے جو کہ تمام صنعتی وتجارتی ادارہ جات میں کام کرنے والے مستحق مزدوروں کو طبی و مالی سہولیات بہم پہچانے مین اہم کردار ادا کر رہا ہے اس سمت میں ڈائریکٹوریٹ آف پنجاب سوشل سکیورٹی،گجرات کی حدود میںواقع ضلع گجرات،منڈی بہائوالدین اور جہلم کا شہری علاقہ شامل ہے تیرہ ڈسپنسریوں کا عملہ مزدوروں کے لئے ا پنے فرائض احسن انداز میں سہولیات سر انجام دے رہا ہے محکمہ سوشل سکیورٹی مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے زیادہ سے زیادہ مزدوروں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے تاکہ تمام مستحق کارکنان اور ان کے لواحقین سوشل سکیورٹی سکیم کے تحت ملنے والی کثیر طبی و مالی مراعات سے مستفید ہو سکیںمہنگائی کے اس دور میں کارکنان کی رجسٹریشن کر کے مالی وطبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے گی اور یہ مزدور کارکنان کیلئے ایک نہایت مفید سہولت ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ترجمہ اصلاً دو تہذیبوں کے مابین مکالمہ کا نام ہے۔ ہر تہذیب کو نئے مگر مربوط خیالات و احساسات کی ضرورت ہوتی ہے اور ترجمہ نگاری کی روایت اس ضرورت کو کماحقہ، پورا کرتی ہے۔ پاکستان کے موجودہ تہذیبی و فکری تناظر میں فن ترجمہ کی روایت کا ایسا لازم ہو چکا ہے۔ پاکستان میں ترجمہ کے عمل کو ایک انقلابی تحریک کے طور پر اُبھرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان چند زبانوں پر مشتمل ایک تہذیبی وحدت ہے اور بین الزبانی تراجم پاکستانی عوام کے مابین صُلح، امن، آشتی اور برداشت کے روّیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی دانشور و ماہر اقبالیات احمد جاوید نے جامعہ گجرات کے مرکز السنہ و علوم ترجمہ کے زیر اہتمام سیمینار”ترجمہ اور قومی نشاة ثانیہ:پاکستانی تناظر”کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مغر ب کی نشاة ثانیہ کے تینوں بڑے ادوار میں تراجم نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاریخ انسانی میں وقوع پذیر ہونے والی سب سے بڑی نشاة ثانیہ مسلمانوں کے تراجم کے ذریعے وقوع پذیر ہوئی۔ تہذیبوں کو زندہ رکھنے کے لیے اور انہیںخیالات کی نئی وسعت سے روشناس کروانے کی واحدکنجی تراجم کا فروغ ہے۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ تاریخی و سماجی تبدیلی میں تراجم اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ علم کی ترویج تراجم کے ذریعے ممکن ہے اور تراجم کے لیے ادارہ جاتی کوششیں ضروری ہیں۔ علم کی نئی جہتوں کی تشکیل جامعات کی اہم ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں تراجم کے عمل کو فروغ دے کر ہم حقیقی تعلیمی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔ اُنہوںنے مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ UOGپریس علمی ترقی کے لیے تراجم کی ایک سیریز شائع کرنے کے لیے تیار ہے۔ مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے کوآرڈنییٹر ڈاکٹرغلام علی نے مرکز کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترجمہ دراصل ہمارے سامنے فکر کے نئے چراغ روشن کرتا ہے۔ انسان کی تہذیبی ، علمی اور فکری ترقی میں ترجمہ نگاری کا کردار نہایت اہم ہے۔ فن ترجمہ نگاری پاکستان میں فکری نشاة ثانیہ کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ ترجمہ ثقافتی مکالمہ کا نام ہے۔ ابلاغ کو وسعت ترجمہ کے ذریعہ ہی ملتی ہے۔ قوموں کے عروج و زوال میں ترجمہ نگاری ایک اہم پہلو رہا ہے۔ کسی بھی معاشرہ کا ثقافتی ارتقاء فن ترجمہ نگاری سے وابستہ ہے۔ اس سیمینار میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے سربراہان، ڈین اور ڈائریکٹروں نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر طلبا و طالبات نے موضوع کے حوالہ سے کچھ فکر انگیز سوالات اُٹھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) بریڈفورڈ شہر جو برطانیہ میں مسلمانوں کا مرکز ہے میں بزمِ نوشاہیہ برقیہ کے زیر اہتمام قطب الارشاد حضرت پیر سید ابوالکمال برق قادری کے سالانہ عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا۔جس میں برطانیہ کے علاوہ ہالینڈ ، جرمنی،فرانس ،اٹلی اور سپین سے سینکڑوں احباب نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت سرکار قطب الارشاد کے مرکزی سجادہ نشین حضرت پیر سید قطب شاہ ابدال قادری نوشاہی بحرالعلومی برقی نے فرمائی جملہ امور کی نگرانی حضرت صاحبزادہ پیر سید طاہر شاہ ابرار نوشاہی برقی نے کی۔اس تقریب سعید میں سرکارقطب الارشاد کی جملہ اولاد اور عقیدتمندوں نے شرکت کی۔حضرت صاحبزادہ سید ظہورالحسن شاہ نوشاہی ،حضرت صاحبزادہ سید معظم حسین شاہ نوشاہی بھی سٹیج کی زینت بنے۔صاحبزادہ سید وقاص الزماں نوشاہی اور صاحبزادہ سید شمس الزماں نوشاہی نے برمنگھم سے اپنے عقیدتمندوں کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔نمازِعصر جس کی امامت صاحبزادہ سید محمد محرم شاہ مظفر نوشاہی برقی نے کروائی کے بعد سواچھ بجے تقریب کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے فرائض صاحبزادہ سید عمرابدالنوشاہی نے ادا کیے۔نعت خواں حضرات میںمحمد فیصل چشتی،محمد فیضان عرفانی،محمدافضل سلطانی نے ہدیہ نعت اور مناقب پیش فرمائے۔علامہ بابر نقشبندی ،صاحبزادہ محمد عبدالرحیم نوشاہی برقی اور خطیبِ اہل سنت علامہ خورشید عالم صابری نے صاحب عرس کے فیضان اور تعلیمات پر مبنی خطابات کیے۔اس طرح پہلی نشست کا اختتام نماز مغرب تک ہوا۔ شرکاء کی کثرت کی وجہ سے نمازِ مغرب کی دوعلیحدہ جماعتیں ہوئیں ۔ ایک کی امامت کے فرائض علامہ حافظ مسعود نوشاہی برقی اور دوسری کی حافظ و قاری عبدالقادر نوشاہی برقی نے ادا کیے۔نمازِ مغرب کے بعد دوسری نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے حافظ عبدالقادر نوشاہی صاحب نے کیا۔ محمد ذوالفقار ، محمد یعقوب رضوی،علامہ طارق مجاہد نوشاہی برقی ، حافظ عبدالقادر نوشاہی برقی اور پیر سید کوثر حسین شاہ صاحب نوشاہی قادری نے نعت و مناقب کے نذرانے پیش کیے۔ علامہ محمد محب اللہ اظہر نوری نے خصوصی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض صاحبزادہ پیر سید محمد محرم شاہ مظفر قادری نوشاہی برقی نے سرانجام دیے جس کے دوراں قطب الارشاد کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی۔حافظ عبدالقادر نوشاہی برقی نے ختم شریف اور صاحبزادہ سید محمد طاہر شاہ ابرار نوشاہی برقی نے شجرہ شریف نوشاہیہ پڑھا۔ آخر میں مرکزی سجادہ نشین پیر سید قطب شاہ صاحب قادری نوشاہی بحرالعلومی نے خصوصی دعا فرمائی۔لنگر شریف تقسیم کیا گیا اور بعد ازاں پوٹھوہاری اشعار کی محفل حافظ محمد ضیاء الحق آفاق نوشاہی برقی نے پیش کی۔ دیگر شرکاء میںصاحبزادہ پیر سید مطلوب حسین شاہ صاحب نقیبی،صاحبزادہ سید سعید سلطان سرور نوشاہی،صاحبزادہ شہزاد احمدفردوسی نوشاہی،صاحبزادہ پیر سید ضمیر حسین شاہ اظہر نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید عثمان ابدال نوشاہی برقی ،صاحبزادہ سید علی حیدر نوشاہی برقی ،صاحبزادہ سید زید الحسن شاہ صاحب نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید تنویر حسین شاہ نوشاہی برقی جرمنی،علامہ شفیق الاسلام ، صاحبزادہ سید حشام الدین نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید نجم البرق نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید نجف حسین شاہ نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید محمد ابراہیم یوسف نوشاہی برقی،صاحبزادہ بدرالبرق نوشاہی برقی، صاحبزادہ سید محمد عیسیٰ نوشاہی،خلیفہ محمد عارف نوشاہی برقی ایلز بری، خلیفہ محمد شوکت نوشاہی برقی، چوہدری محمد امجد نوشاہی برقی لیوٹن، بیرسٹر سہیل احمد نوشاہی برقی لیڈز، بیرسٹرچوہدری شبیر احمد ڈوگہ نیلسن،الحاج خلیفہ محمد یاسین نوشاہی برقی، الحاج خلیفہ عبدالغفور نوشاہی برقی،علامہ محمد حنیف قمر نوشاہی برقی،عبدالعزیز نوشاہی برقی،صوفی عبدالمالک نوشاہی فرانس،چوہدری زاہد اسلم نوشاہی برقی،محمد شہریار نوشاہی برقی، محمد حمزہ نوشاہی برقی، محمد علی حیدر خان نوشاہی برقی،چوہدری طالب حسین صدر مسجد بارکر اینڈ ،چوہدری ارشد کٹھانہ لیڈز، چوہدری راحت جاوید اٹلی، چوہدری ذیشان اٹلی،چوہدری طالب حسین لیجٹگرین،ظفرا حمدنوشاہی برقی، حافظ مصری صاحب اور دیگر سینکڑوں احباب نے شرکت کی۔ خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ سینٹ پال چرچ بریڈفورڈ آٹھ کے تین حال اولیائے کرام کے دیوانوں اورعقیدتمندوں سے بھرے ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جمعیةعلما ء اسلام ضلع گجرات کے امیر اور وفاق المد ارس گجرت منڈی بہا ئو الدین کے مسئو ل علامہ الیا س احمد نے کہا کہ ایک عو رت کی اسلامی خطو ط پر تر بیت سے معاشرہ اسلامی فلاحی ریا ست کی طر ف اہم قدم ہے ایک بچی یا عورت کی تعلیم و تر بیت ایک گھرانے کی نہیں کئی نسلوںکی تربیت کی ضامن ہے اسلام نے عو رت کی درست تعلیم و تر بیت پر جنت اور حضور خاتم النبین ۖ کی قربت کا سبب بتایا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جا معہ حنفیہ پنجن کسانہ اور جا معةالفاروقیہ سا کہ بچیوں کے والدین اور سر پر ست حضرات کی تربیتی نشست سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ اسلام میں عورت کو تمام ادیان سے زیادہ عزت ومقام دیا ہے جنت ما ں کے قدمو ں میں قر ار دی ہے اس طر ح ایک عورت کی وجہ سے چار افراد کیلئے جہنم میں داخلے کی وعید بھی آئی ہے اس لیے عو رت کی بہتر تعلیم تربیت والدین اسکے بھا ئی خاوند اور بیٹے کی بھی درجہ بد رجہ ذمہ داری ہے آج عورت کو با زار کی چیز بنا دیا گیا ہے جبکہ اسلا م اسے گھر کی مالکہ اور شہزادی قرار دیا گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عورت اسلامی تعلیما ت کے زیور سے آراستہ ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) نوجوانا ن تو حید وسنت گجرات کے زیراہتمام 10اپریل بر وز جمعتہ المبارک بعد نما ز مغر ب مر کزی جا مع مسجد شا دما ن کا لو نی گجرات میں ضلعی نا ظم علا مہ حمید اللہ عثمانی اور ضلعی نا ظم اطلا عا ت حا فظ شفقت علی مکھن بٹ اور دیگر علما ء اکر ام سے تربیتی نشست سے خطاب کر ینگے علما ء اور ضلعی قائد ین عقید ہ تو حید وسنت کی عظمت واہمیت معا شر تی بر ائیو ں کی روک میں تھا م نو جوانو ں کے کر دار کی اہمیت روشنی ڈالیں گے اس مو قع پر حلقہ شادما ن کا لو نی کی تنظیمی صورت حا ل پر بھی تبا دلہ خیا لا ت ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اراکین اشاعت تو حید وسنت گجرات کے زیر اہتمام 12اپریل بر وز اتوارنما ز مغرب جا معتہ الامنیتہ جنر ل بس سٹینڈ گجرات میں تو حید سمینا ر ہو گا ، تو حیدسمینا ر سے جمعیت اشاعت تو حید وسنت پنجاب کے امیر مو لا نا اشرف علی وکیل صحابہ علا مہ عطا ء اللہ بند یا لو ی نائب امیر جمعیة اشاعت توحید وسنت پنجاب پر وفیسر محمد افضل ضیا ء مر کزی نا ظم پا کستان جما عت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر طا رق سلیم ، حا فظ طاہر شہزاد اور قاری عطا ء الرحمن عابد خطاب کر ینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)PDAگجرات کے زیر اہتمام دانتوں کے علاج میں بنیادی اصولات کے موضوع پرایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صدرPDA گجرات ڈاکٹر خالد محمود سپرا نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر اسد رسول ڈارنے ادا کیے۔ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سعد اسدآف لاہور یونیورسٹی نے تمام حاضرین کو دانتوں کی سرجری کے بنیادی اصولات بتائے انھوں نے کہا کہ دانت ہمارے جسم میں کسی نعمت سے کم نہیں جن کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے دانت اسی وقت بہتر رہ سکتے ہیں جب ہم ان کا خیال رکھے اور با قاعدہ کسی کوالیفائیڈ ڈاکٹر سے معائنہ کرواہیں۔تقریب میں شرکت کرنے والوںمیں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عبدالرزاق چوہدری ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شکیل کھوکھر،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر جمشید علی،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر نوید،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شہزاد وسیم،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ضیاء اللہ حسن چیمہ،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر غفار منہاس،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر جواد یوسف،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر یحییٰ خالد فاروقی،ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر ماہم لقمان،ڈینٹل لیڈی ڈاکٹر صفانہ خالد و دیگر کی کثیر تعداد شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)بزم اسلامیہ کے زیر اہتمام مسجد اویس قرنی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب پیر محمد افضل قادری مراڑیاں شریف نے کیا جبکہ خصوصی دعا پیر میاں اختر علی اویسی آستانہ اویسہ رحمت نگر نے فرمائی ۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ خواجہ شکیل احمد اویسی نے ادا کیے۔ محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیر ،محمد ا فضل قادری آف مراڑیاں شریف نے حضور نبی پاک کا میلاد بیان کر تے ہوئے ان کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اس کے علاوہ دور حاضر میں میلاد پر موجود اعتراضات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کیا انھوں نے کیا کہ لوگوں کو جانوروں کی طرح زندگی گزارنے کی بجائے مطابق محبوب الہی زندگیاں گزارنی چاہیں اور ہم بہتر انسان یا امت تب ہی ہیں جب نیکی کی دعوت دیں اور برائی کے خلاف کلمہ حق بلند کریں اور حضور کا میلاد مناہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)YDA لاہور کی کال پر YDAگجرات کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ڈاکٹر روحیل احمد صدرYDA گجرات کی قیادت میں عزیز بھٹی ہسپتال کے سامنے روڈ بلاک کر کے گزشتہ روز پھر احتجاج ۔جس میںYDA گجرات کے عہدیداران کے علاوہ ضلع بھر سے سنئیر و نوجوان ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج میںپنجاب حکومت کے خلاف بھر پر نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے ڈاکٹرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے کی بھی بھر پور مذمت کی گی۔احتجاج کی قیادت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے رویے کو آڑے ہاتھوں لیا اورڈاکٹرز کے مطالبات پر مشتمل چھ نکاتی ایجنڈ پیش کیا جس میں ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر تا حال عدم عمل درآمد ، ان پیڈ ٹرینی PG ،HO/MO/PGRکی تنحواہ میں اضافہ، 3300 ایم او،CPSP اصطلا حات ،گریڈ 18سکیل پروموشن و دیگر شامل ہیں۔ احتجاج میں حکومت پنجاب کے ڈاکٹرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے پر بھر پور مذمت کی گی اور اپنے مطالبات کے حصول کے لیے YDA پنجاب کی ہدایات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ دوسری طرف انتظامیہ کی طرف سے مسلسل گولیاں دینے ،لاروں اور سستی کی بھی مذمت کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی)پنجاب حکومت تین سال پہلے کیے گے وعدے کے با وجود ڈاکٹر ز کے سروس سٹرکچر کے معاملات کو التواء میں رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے آج بھی کئی ڈاکٹرز بغیر تنخواہ کا م کرنے پر مجبور ہیں اور نہ ہی گریڈپروموشن کا معاملہ حل ہوا ہے۔مطالبات کے حصول تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔ڈاکٹر روحیل احمد صدرYDA گجرات اور ڈاکٹر احتشام الحق جنرل سیکرٹری کا احتجاج کے شرکاء سے خطاب ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کی طرف سے مہیا کی جانے والی ادوایات ایک طرف تو غیر معیاری ہیں او ر دوسرا کئی کئی ماہ سنٹروں پر مہیا ہی نہیں کی جاتیں جسکی وجہ سے ڈاکٹرز اور عوام کے درمیان خلاء پیدا ہوتا جا رہا ہے۔ کئی ڈاکٹر رز عدم تحفظ پر ملک ہی چھوڑکر جا چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطالبات جن میں ان پیڈ ٹرینی PG ،HO/MO/PGRکی تنحواہ میں اضافہ،ڈاکٹر سروس سٹرکچر، 3300 ایم او،CPSP اصطلا حات ،گریڈ 18سکیل پروموشن ودیگر شامل ہیں کو پنجاب حکومت اپنے وعدے کے مطابق پورا کرے مزید کہا کہ حکومت پنجاب مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیںانھوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے عوام اور ڈاکٹرز میں ایک گیپ پیدا ہو گیا ہے جس کو صرف حکومتی ادارے پورا کر سکتے ہیں نہ کہ وہ ڈاکٹرز جو آج بھی بغیر تنخواہ ہسپتالوں میں کام کر رہے ہیں۔۔ انھوں نے کہا کہ کمیونٹی کی مشاورت سے اپنے مطالبات کے حصول کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے جس پر ہر صورت عمل ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سنی مجلس عمل کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی ،عالی تنظیم اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمد ضیاء اللہ رضوی ، تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،سید مختار اشرف رضوی سنی مجلس عمل لاہور کے کنونیئر پیر اعجاز اشرفی اور دیگر علماء ومشائخ نے ایک مشترکہ بیان میں عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر اور سنی مجلس عمل کے چیئرمین پیر محمد افضل قادری کے خلاف حکومت پنجاب وگجرات انتظامیہ کی طرف سے فورتھ شیڈول کی پابندیاں لگانے کی سخت مزمت کی ہے اور حکومت پنجاب کو وارننگ دی ہے کہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت سنی علماء ومشائخ کی تذلیل کا سلسلہ فی الفور بند کر دے ۔سنی رہنمائوں نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ ،غازیانِ سلام کی حمایت ،حکومت کے دین شکن اقدامات کی شدید مخالفت کی پاداش میں پیر محمد افضل قادری کے خلاف فورتھ شیڈول کی وہ پابندیاں لگائی گئی ہیں جو کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کے خلاف لگائی جاتی ہیں ۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلسنت کے چوٹی کے رہنما پیر محمد افضل قادری پر فورتھ شیڈول کی پابندیاں فی الفور ختم کی جائیں بصورت دیگرسنی تنظیمات حکومت پنجاب کے خلاف سخت ترین احتجاج کریں گی۔ دریں اتنا پتہ چلا ہے کہ پیر محمد افضل قادری نے حکومت پنجاب کے ظالمانہ اقدامات تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ ناموس رسالت اور دینی اقدار کی حفاظت کے لئے کلمہ حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمد ضیاء اللہ رضوی نے اعلان کیاہے کہ حکومت پنجاب نے پیر محمد افضل قادری کے خلاف فورتھ شیڈول کی پابندی واپس نہ لی تو بہت جلد عالمی تنظیم اہلسنت لاہور تا اسلام آباد دین بچائو کاروان چلا کر حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Share this:
Tags:
gujarat Iqbal news Pakistan Movement اقبال تحریک پاکستان خبریں گجرات
Previous Post قاری فاروق احمد فاروقی گورسی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی خبر کی تصویری جھلکیاں
Next Post قومی کرکٹر محمد حفیظ بائولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہو گیا
Mohammad Hafeez

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close