گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات کا خوبصورت گجرات بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا، ٹی ایم اے گجرات نے خواب کو چکنا چور کر نے کیلئے کام کرنا شروع کر دیا، یونین کونسل 50محلہ سلطان آباد میں گندگی کے انبار لگ گئے، جی ٹی روڈ کیساتھ ساتھ نالے میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام متاثر ہونے لگا، نالہ میں جگہ جگہ گھاس اگنے لگی۔











