Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 01/04/2015

April 1, 2015 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف پرنسپل جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑا نوالہ شریف شفقت اللہ قادری نے حاصل کیا جبکہ ممتاز ثناء خوان قاری محمد اشفاق آف سعودی عرب’ مظہر عزیز قادری’ صوفی مشتاق احمد’ حافط محمد اشفاق آف سعودی عرب’ مظہر عزیز قادری’ صوفی مشتاق احمد’ حافظ عبدالطیف اور مظہر اقبال نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ جس کے بعد ممتاز نعت گو شاعر صاحبزادہ پیر سید رُخسار الحسن شاہ بخاری قادری المعروف ابن فضل نے خصوصی خطاب فرمایا۔ بعد ازاں ختم شریف و سلام پڑھا گیا اور صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی نے خصوصی دعائیں کیں اور محفل پاک میں شریک سینکڑوں فرزندان اسلام میں لنگر شریف تقسیم کیا۔ محفل پاک میں حسب معمول سینکڑوں پیر بھائیوں’ مریدوں اور عقیدت مندوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) بارش نے گجرات شہر کے خوبصورت ماڈل شہر ہونے کے خواب کو گنہا کر دیا۔ گزشتہ روز صبح سویرے ہی بادلوں نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وقفے وقفے سے بارش برستی رہی۔ بارش نے دوپہر میں خوب اپنا رنگ دکھایا اور گجرات شہر کو پانی میں ڈبو ڈالا۔ اوپر سے سونے پر سہاگہ ٹی ایم اے گجرات کی کارکردگی حسب معمول رہی۔ کہیں بھی کوئی ٹی ایم اے اہلکار ڈیوٹی پر معمور نظر نہ آیا۔ اور نہ ہی اس بارے میں کسی افسر نے کوئی احکامات جاری کئے۔ بارشی پانی کی بدولت ریلوے روڈ، کچہری روڈ، رحمان شہید روڈ، جناح روڈ، پرنس چوک ، چوک نواب صاحب، سرکلر روڈ، شاہ حسین چوک ، فوارہ چوک ، رامتلائی روڈ سمیت ٹی ایم اے کا اپنا دفتر بھی زیر آب ہی رہا۔ ایسی کارکردگی پر شہریوں نے کئی سوال اٹھائے اور ڈی سی او گجرات اور چیئرمین تحصیل بیوٹیفکیشن اورنگ زیب بٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خوبصورت گجرات پر توجہ کم کریں اور شہر میں نکاسی آب کے نظام پر مستقل نظر ثانی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایگزا سکول سسٹم ترکھا برانچ کا افتتاحی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک کامران ممتاز نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں چوہدری رضا علی متہ مسلم لیگ (ن) ، الحاج افضل گوندل ، پی ٹی آئی ، مہر محمد افضل نمبردار ، کوٹلہ قاسم ، حاجی ریاض احمد میرے والیا، ڈاکٹر قیصر وڑائچ، TO فنانس پھالیہ، عمران خان وڑائچ،افتخار احمد وڑائچ’ اعجاز احمد گوندل’ لیاقت علی گڈ گور، غلام عباس گاریکا ، حیدر ممتاز وڑائچ’ جاوید احمد تارڑ’ غلام سرور چیمہ’ چوہدری الطاف دھاریکا’ چوہدری اجمل وڑائچ’ چوہدری عبدالجبار’ چوہدری عرفان راجپوت’ چوہدری اظہر حسین وڑائچ’ چوہدری محمد اسلم سواہی’ محمد اعظم سندھو’ پی ٹی آئی ‘ چوہدری اکرم وڑائچ’ چوہدری غلام سرور چیمہ’ ماسٹر محمد اشرف گوندل’ چوہدری اللہ دتہ’ غضنفر علی تارڑ’ اعجاز گوندل’ چوہدری زبیر و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ مہمانوں کا استقبال چیئرمین دی ایگزا سکول سسٹم چوہدری ضیغم عباس ثناء نے کیا۔ مہمانوں کے لئے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تعلیم ذہن بدلتی ہے۔ اور تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بے حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار SP ہیڈ کوارٹر کامران ممتاز نے دی ایگزا سکول ترکھا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا ہے۔ خوف ہے ، روشنی میں آدمی دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر سکتا ہے جبکہ اندھیرے میں مقابلہ بہت مشکل ہوتا ہے اور تعلیم روشنی پھیلاتی ہے ۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ طلبہ کی تعلیم کی طرف توجہ دیں تاکہ وہ بہتر انسان بن سکیں اور تربیت کو بھی مد نظر رکھیں۔ اور طلباء کا فرض ہے کہ اساتذہ کا احترام کریں ۔ اساتذہ کی عزت کریں تاکہ وہ بہتر طریقہ سے پڑھا سکیں۔ چیئرمین دی ایگزا سکول سسٹم چوہدری ضیغم وڑائچ نے کہا کہ ایگزا سسٹم کاپی پیسٹ نہیں ، بلکہ ذہن ساز ہے۔ رَٹا سسٹم نے تعلیم کو بے حد نقصان پہنچایا ہے اورہم نے اس سسٹم کو ختم کیا اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بچوں کو ٹیویشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کیونکہ ہم سکول میں ہی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا اہتمام کرتے ہیں اور پہلی جماعت سے پانچویں تک بچوں کو ناظرہ قرآن پاک اور پانچویں سے آٹھویں کلاس تک ترجمے کیساتھ قرآن پاک پڑھا جائے گا۔ اور جماعت پنجم کے بعد ہر بچے کیلئے لازمی ہو گا کہ وہ نماز ظہر سکول میں باجماعت ادا کرے۔ روزانہ سپورٹس کا اہتمام ہو گا اور ہر بچہ انگلش سپوکنگ کرے گا۔ ایگزا عام لوگ نہیں پیدا کرے گا بلکہ کلاس ون سے ہی طلبہ کے کیئریر کونسلنگ کا سسٹم شروع کر دیا جاتا ہے ۔ اور انہیں ڈاکٹر ، انجینئر سول سروسز کی تربیت دی جاتی ہے۔ ہم قابل فخر انسان بنانا چاہتے ہیں اور ہمارا یہ اعلان ہے کہ مستحق اور یتیم بچوں کی تعلیم مفت ہو گی اور انہیں ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔انہیں یونیفارم وغیرہ بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اچھے انسان بن سکیں۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف خاکے بھی پیش کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) علاقہ بھر کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت سید فضل حسین شاہ آف دھروڑکے کی وفات پر بزم غنیمت و شریف کنجاہی کے ہنگامی تعزیتی اجلاس میں گہرے اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ صدر بزم منیر حسین چشتی کنجاہی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سید فضل حسین شاہ کی علمی وادبی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ ان کی وفات سے بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔ اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور اﷲ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ اجلاس میں منیر صابری کنجاہی ، اشرف نازک کنجاہی ، احسان فیصل کنجاہی ، میر اصغر دبیر ، محمد اشرف رنگیلا کنجاہی ، سعید اختر سعید، سجاد احمد ، یوسف مسیح سمیت دیگر نے بھر پور شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سکائی وے ماڈل سکول کنجاہ نے یکم اپریل کو Truth Day(سچ بولنے کا دن )منایا۔ سکول ہذا کے پرنسپل یاورعباس نے بتایا کہ یہ دوسرا سال ہے کہ اس دن کو Truth Day کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب جھوٹ بولنے یا جان بوجھ کر کسی کو بے وقوف بنانے کی اجازت یا ترغیب نہیں دیتا ۔ سادہ لوح لوگوں کو جھوٹ کے ذریعے بے وقوف بنانا انسانیت کی تذلیل کرنا اور ان کے ساتھ بھیانک مذاق ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قرآن مجید میں واضح ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہے ۔ حضور اکرم ۖ نے کئی موقع پر سچ کو بہت زیادہ اہمیت دینے کے ارشاد فرمائے اور جھوٹ کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر آج کے دن عہد کریں کہ نہ جھوٹ بولیں گے اور نہ ہی کسی کو بولنے دیں گے ۔ بلکہ سچ کا دامن ہمیشہ تھامتے ہوئے سچ بولیں گے اور سچ سننا برداشت بھی کریں گے ۔ انہوںنے یہ پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے بچوں میں ہینڈ بل بھی تقسیم کیے ۔ بزم ادب کی تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر ، دانشورصحافی سید اشفاق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنجاہ کی مٹی بہت زرخیز ہے ۔ سکائی وے ماڈل سکول کنجاہ کے اساتذہ اور بچوں کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں ۔ اس موقع پر بچوںنے ملی حمد ، نعت ، ملی نغمے ، مزاحیہ نظمیں اور دیگر پروگرامز پیش کیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) یل ڈن پولیس چوکی شاہین انچارج پولیس چوکی شاہین مسعود عالم نے نفری کے ہمراہ UC46 کے علاقے محلہ خالد آباد میں چھاپہ مار کر نو جوا ری گرفتار کر کے مقدمہ درج لیا جوئے پر لگی رقم ساڑھے گیارہ ہزار بھی قبضہ میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر انچارج پولیس چوکی شاہین مسعود عالم نے ASI عبداللہ اور نفری کے ہمراہ پولیس تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ خالد آباد میں ریڈ کیا اور جواء کھیلتے محمد وقاص ولد محمد رفیق سکنہ رحمت آباد،نادر حسین ولد محمد سلیم سکنہ فیروزآباد،عبدالرحمان ولد روشن نسیم ریاض عرف چاند بٹ ولد محمد ریاض محلہ خالد آباد،ساجد حسین ولد منظور حسین قوم گجر سکنہ محلہ خالد آباد،محمد رمضان ولد محمد الیاس محلہ خالد آباد،خرم شہزاد عرف بلو ولد یونس سکنہ محلہ خالد آباد،نعیم اقبال اور ندیم کو حراست میں اور جوئے پر لگی رقم ساڑھے گیارہ ہزار قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جواریوں کے خلاف موثر ایکشن پر معززین علاقہ کا انچارج پولیس چوکی شاہین مسعود عالم کو خراج تحسین ۔ SHO،DPO سے انچارج چوکی کو انعامات سے نوازنے کی اپیل ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) محکمہ ہیلتھ کے افسران نے DCO کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا DCO کے حکم کے با وجود عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن شروع نہ ہو سکاسول سوسائٹی کی DCO سے ایکشن کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے جما رکھے ہیں جو کھلے عام لوگوں میں جہاں بیماریاں بانٹ رہے ہیں وہی قانون کے تقاضوں کی بھی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔محکمہ ہیلتھ کے DDOHجن کا کام عطائیت ختم کرنا ہے سارا دن EDO ہیلتھ آفس میں بیٹھ کر تعریفوں کے پل باندھتے رہتے ہیں موصوف نہ خود کا روائی کرتے ہیں اور نہ ہی عطائیت کے خاتمے کے لیے محکمہ پولیس کی مدد کرتے ہیں ۔جس پر سول سوسائٹی نے DCO سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی))تھانہ کنجاہ کے علاقہ چک وسن میںچارمسلح ڈاکوئوںنے اہل خانہ کویرغمال بنا کرلاکھوںروپے کے طلائی زیورات لو ٹ لیے ،تفصیلا ت کے مطابق چک وسن کے رہائشی منیرحسین کے گھرمیںچارمسلح ڈاکوداخل ہوگئے انہوںنے اہل خانہ کوایک کمرے میںبندکردیااورلاکھوںروپے کے طلائی زیورات اورایک لائسنسی رائفل لوٹ کرفرارہوگئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ایک ارب سے زائد ریونیو کمانے والے ضلع گجرات کے محکمہ انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس زون II کی حالت زار نہ کوئی باقاعدہ سرکاری بلڈنگ ہے نہ کوئی اعلی افسر تعیناتی کروانے پر تیار ہے جسکی وجہ سے نہ صرف ٹیکس گزار اور وکلاء بلکہ محکمہ کے اپنے ملازمین بھی شدت سے خوار ہو رہے ہیں ایک دفتر مرغزار کالونی میں تو دوسرا ائیرپورٹ چوک پر واقع ہونے کی وجہ سے دونوں دفاتر کی آپس میںco-ordinition شدید متاثر e-filing اور on-line system تک رسائی مشکل تر جسکی وجہ سے کارکردگی کا گراف دن بدن زوال پذیر ہیزاتی بلڈنگ نہ ہونیکی بناء پرماہانہ 145000 روپے کی رقم بیکار کرایة کی بلڈنگز پر ضائع ہو رہی ہے باقاعدہ دفتری بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کرایہ پر لگا دئے گثے لیکن ٹیکس گزار حضرات اور وکلاء کابیٹھنا تو ایک طرف رہا محکمہ کے افسران اور ملازمین کے پاس کام کے لئے نہ تو کمرہ جات ہیں اور نہ ہی مکمل دفتری فرنیچر دستیاب ہے ریکارڈ بھی صحیح طور پر اپنی جگہ پر نہیں لگایا جا سکا چار افسران کے پاس نو دفاتر کا چارج ہے لیکن صرف دو اسٹینو گرافر دستیاب ہونے کی بناء پر کام کی رفتار انتہائی سستی کا شکار ہو چکی ہے کارکردگی کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع میں 50000 سے زائد انڈسٹریل و کمرشل بجلی کے نمیٹر زیراستعمال اور محکمہ کے ملازمین کی نا جائز سرپرستی کی وجہ سے پورے ضلع گجرات میں صرف 9000 افرادٹیکس گوشوارہ جمع کرواتے ہیں کئی سال سے ایک ہی جگہ تعینات نان گزیٹٹد ملازمین نے ٹیکس گوشوارہ بھرنے کے لئے باقاعدة دفاتر بنا رکھے ہیں جبکہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے جعلی قسم کے وکلاء کی آڑ بھی لے رکھی ہے بیشتر عملہ کا رہن سہن اپنی تنخواہ سے بڑھ کر ہے گجرات کی اکثریتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک انسپیکٹر کے 400 سے زائد زاتی کیسز ہیں جبکہ درجہ چہارم کا ایک دفتری زاتی گاڑی اور ڈرائیور کے ساتھ نوٹس کی تعمیل کے لئے جاتا ہے ٹرانسفر ہونے کی صورت میں اوپر سے فون آ جانے کی وجہ سے انچارج افسر بھی جواب طلبی کے ڈر سے چشم پوشی پر مجبور ہیںصرف اعلی افسران کی گجرات میں تعیناتی اور محکمہ کی اپنی زاتی بلڈنگ سے نہ صرف ملک کے ٹیکس ریونیو میں کئی گنا اضافہ ممکن ہو سکتا ہے بلکہ دیگر محکمانہ مسائل کا بھی خاتمہ ممکن ہیڈیڑھ کڑوڑ کے منظور شدہ فنڈز کو زاتی بلڈنگ کی تعمیر پر لگانے کے لئے محکمہ کے اعلی افسران روایئتی سستی و نلائقی کا شکار ابھی تک زمین تلاش نہ کی جا سکی نہ ہی کوئی مناسب بلڈنگ کرایہ پر لینے کا انتظام کیا گیا ہے مبینہ طور پر کمیشن مافیہ سرگرم ہونے کی اطلاعات ہوا بر دوش ہیںگجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے زاتی بلڈنگ اور اعلی افسران کی تعیناتی کے لئے FBR کے اعلی افسران کو باقاعدہ قرارداد بھیجی جا چکی ہے جو کہ تاحال شنوائی کی منتظر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات یونیورسٹی میں ہومیو پیتھک ڈگری کورس BHMS کا اجراء کروایا جائے گا۔ اس بات کا عندیہ حاجی عمران ظفر ایم پی اے نے گجرات ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کمیونٹی کے ایک وفد سے ایک ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت پاکستان ہومیو پیتھک کمیونٹی گجرات کے صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹر انجم نور دین کر رہے تھے۔ جن کے ساتھ ڈاکٹر لیاقت علی مہر’ ڈاکٹر ارشد ماس’ ڈاکٹر عبدالستار اور دیگر شامل تھے۔ ڈاکٹر انجم نور دین نے ایم پی اے حاجی عمران ظفر کو بتایا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج اس وقت دنیا میں دوسرا بڑا طریقہ علاج ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO نے اسے اپنے چارٹر پر رکھا ہے۔ جبکہ ہومیو ڈگری کورس BHMSہائر ایجوکیشن کمیشن HEC سے منظور شدہ ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو ڈاکٹرز کو اپ گریڈ کر کے گریڈ 17 الاٹ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جسکی وجہ سے ملک کی آٹھ بڑی یونیورسٹیز میں ڈگری کورس جاری ہے مگر گجرات اور اس کے گردو نواح کے طالبعلم ہومیو ڈگری کورس کے لئے بہاول پور ، پشاور، مانسہرہ اور کراچی و دیگر شہروں کا رُخ کرتے ہیں مگر داخلوں سے محروم ہیں۔ اس لئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تعلیمی وژن جس کے تحت پنجاب کے ہر طالبعلم کو پڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں گے کے تحت یونیورسٹی آف گجرات میں فی الفور BHMS ڈگری کورس کا اجراء اسی سال سے کیا جائے۔ اس پر حاجی عمران ظفر ایم پی اے نے وفد کو بتایا کہ ڈگری کورس BHMS کا معاملہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے ایجنڈا نمبر 1 پر آ چکا ہے وہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقیوم سے درخواست کریں گے کہ اس عوامی مطالبہ کو پذیرائی بخشیں۔ وفد نے عوامی نمائندگی پر حاجی عمران ظفر کا شکریہ ادا کیا اور فزیبیلٹی رپورٹ بھی ان کے حوالے کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) فیصل آ باد پریس کلب کے انتخا بات میںPJAکے اُمید وار کامیاب۔ مر کزی عہدیداروں کی طر ف سے مبارکباد اور خرا ج تحسین۔ تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد پریس کلب کے انتخا بات میں شاہد علی صدر اور طاہر خالق جنر ل سیکرٹری بھا ری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔نو منتخب عہدیدا روں نے شاہد گروپ کے نام سے الیکشن میں حصہ لیا اور انہیں پاکستان جر نلسٹ ایسو سی ایشن (رجسٹر ڈ) PJAکی حما یت حاصل تھی۔پاکستان جر نلسٹ ایسو سی ایشن کے راہنما ،سینئر صحا فی ،گو لڈ میڈلسٹ اور بیو رو چیف تہلکہ نیو ز سید حفیظ سبزواری نے PJAکے حما یت یا فتہ عہدید اروں کی کامیابی پر انہیں مبا رکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ان عہد یداروں کی کا میابی دراصل PJAکی کامیا بی ہے اور اس عظیم الشان فتح پر PJAکے مر کزی صدر الحا ج مقبو ل جاوید باجوہ ،مرکزی چیئر مین میاں اشتیاق علی اور مرکزی سیکر ٹری جنر ل سہیل احمد سمیت تما م عہد ید ار مبار کباد کے مستحق ہیں جن کی انتھک کوششوں سے PJA کا پینل کا میاب ہو ا ۔یا د رہے کہ اس سے قبل ملتان پریس کلب کے انتخا با ت میں بھی PJAکے حما یت یا فتہ امید وار کا میاب ہو ئے تھے ۔پاکستان جر نلسٹ ایسو سی ایشن (رجسٹر ڈ) PJAجو کہ صحا فیوں کے حقوق کی علمبر دار تنظیم ہے تیزی کے ساتھ پو رے ملک میں منظم ،متحرک اور فعال ہو رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ آئندہ صوبائی ترقیاتی بجٹ میں ضلع گجرات میں شاہرات، پلوں، صحت، ایمرجنسی سروسز، واٹر سپلائی، فنی تعلیم او ر آبپاشی کے 13میگا پراجیکٹس شامل کرنے کے لئے تجاویز حکومت پنجاب کو بھجواد ی گئی ہیں ان پراجیکٹس پر 9155ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لئے جو پراجیکٹس تجویز کئے گئے ہیں ان میں دریائے چناب پر شہباز پور پل کا اہم ترین منصوبہ شامل ہے حکومت پنجاب اس پراجیکٹ کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور ا س پر 2070ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے اسی طرح تجویز کئے گئے دیگر پراجیکٹس میں گجرات جلالپور جٹاں روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ پر 700ملین روپے ، کھاریاں جلالپور جٹاں ڈیفنس روڈ کی کشادگی اور بہتری کے منصوبہ پر 480ملین روپے، پاکستان چوک تا گلیانہ روڈ تک سڑک کی تعمیر کے لئے 260ملین روپے، گجرات شادیوال روڈ کی مرمت کے لئے 158ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے اسی طرح نتھیا قریشیاں روڈ، پرانا پل دریائے جہلم کے قریب اور ہیڈ برج اور سٹی خانداں روڈ پر اوور ہیڈ برج کے منصوبہ جات تجویز کئے گئے ہیں جن پر 450ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ 150ملین روپے لاگت سے سول ہسپتال جلالپور جٹاں کی ٹی ایچ کیو ہسپتال کی حیثیت سے اپ گریڈیشن ، 1000ملین روپے سے گجرات میں نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ، 137ملین روپے سے کوٹلہ ارب علی خان میں فنی تعلیم کے ادارے، 654ملین روپے سے نواز شریف میڈیکل کالج اکیڈمک بلاک کی تعمیر، 75ملین روپے سے جلالپور جٹاںمیں ریسکیو1122مرکز کے قیام، 470ملین روپے سے واٹر سپلائی سکیم لالہ موسیٰ اور 2250ملین روپے سے نالہ بھمبر کی چینلائزیشن کی اسکیم بھی آئندہ صوبائی ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلعی حکومت کے زیر اہتمام آج سے شروع ہونیوالا جشن گجرات خراب موسم کی وجہ سے 24اپریل تک ملتوی کر دیا گیاہے ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پروگرام کی تمام تیاریاں مکمل تھیں تاہم مسلسل بارشوں کی وجہ سے انعقاد ممکن نہیں رہا اب پہلے سے طے شدہ تمام پروگرامز 24سے 26اپریل کو ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے جاری تیز بارش نے گجرات کو وینس بنا دیا جگہ جگہ بارش کے پانی سے کڑروں روپے مالیت کی سڑکیں ناکارہ ہو گئیں ۔بارش سے پورہ شہر پانی میں ڈوب گیا شہریوں کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ،گجرات اور گردونواح میں جاری بارش سے پورہ شہر زیر آب آ گیا اور شہر کے کئی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے نشیبی علاقوں میں پانی کھرا ہونے سے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا رہا بارش سے پرنس چوک، جیل چوک ،کچہری چوک ،رحمان شیہد روڈ ، علی پورہ روڈ ، شاہ حسین روڈ محلہ غریب پورہ ،محلہ حسن پورہ ،محلہ کامل پورہ ،بادشاہی روڈ ،شادمان کالونی ، سروس روڈ ،محلہ فیض آباد،محلہ اسلام پورہ ریلوے روڈ ، فوارہ چوک، ٹبہ رنگپورہ ،گلزار مدنیہ روڈ ،محلہ کالو پورہ پرانا بجلی گھر چوک نواب صاحب ، سمیت شہر کے تمام اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس شہریوں کی گاڑیاں ،موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں لوگ بارش میں اپنی اپنی گاڑیوں کو دھکے لگا تے رہے ۔مسلسل بارش سے اور جمع پانی سے ایسے محسوس ہوتا تھا کہ جیسے گجرات کوئی جیلکا نقشہ پیش کر رہی ہے ٹی ایم اے گجرات کی جانب سے پانی نکاسی کے تما م حربے ایک با پھر ناکام ہو گئے ٹی ایم اے کا عملہ بھی پانی کی نکاسی میں بری طرح ناکام ہو گیا جبکہ کئی مقامات پر بارش کا پانی لوگوں کے گھر وں میں داخل ہو گیا ہے ،ٹی ایم اے رابط کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ شہر میں بارش کے پانی ی نکاسی کے لیے ٹی ایم اے کے پاس کو ئی مشینری ہی موجود نہیں ہے جس سے پانی کا نکاس ہو سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تھانہ اے ڈوثزن پولیس نے گجرات میں چوری کی وارداتیں کرنے والا چار کنی گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ہے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ اے ڈوثزن کے ایس آئی امجد فاروق نے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی سید مصفطیٰ گیلانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ایڈوثزن سید سجاد حیسن زیدی کی قیادت میں گجرات سیالکوٹ،لاہور گوجرانوالہ میں رات کے وقت تالے توڑ کر اور کنڈے کاٹ کر دوکانوں میں چوریاں کرنے والا چار رکنی گینگ کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں ملزمان نعیم نظام ولد نظام دین سکنہ اروپ گوجرانوالہ،محمد عاشق ولدحاکم علی سکنہ اروپ گوجرانوالہ شامل ہیںجبکہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ الہی مارکیٹ سمیت گجرات میں کئی مقاما ت پر رات کے وقت چوری کی ورداتیں کی ہیں ،پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ بھی برآمد کیا ہے ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے پولیس ملازمین کو چور گینگ گرفتار کرنے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تھانہ لاری اڈا کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اسلم بھٹی کو تین سوروپے رشوت نہ دینے پر موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دیا بتایا گیا ہے کوٹ قطب دین کے رہائشی وسیم کو لار ی اڈا کے حوالدار محمد اسلم بھٹی روکا اور کاغذات چیک کرنے کے بہانے تین سوروپے کا مطالبہ کیا انکاری پر حوالدار نے موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دیا مذکورہ شخص نے ڈی پی او گجرات سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ای ڈی او ایجوکیشن گجرات کاشف طاہر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ تعلیمی ادارے بھی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کم سہولیات کے باعث بچوں کی جدید تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ، پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت 2018 ء تک ہر بچہ سکول داخل ہو گا ۔ جس سے ناخواندگی میں کمی ہو گی ، گجرات پنجاب کا واحد ضلع ہے ، جہاں سے ہر سال کوئی نہ کوئی طالب علم بورڈ میں پوزیشن حاصل کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دارِ ارقم سکول مصطفےٰ کیمپس گجرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سی ای او دارِ ارقم سکول زبیر صدیقی ، کنٹری مینجر صہیب عزیز ، گجرات چیمبر کے صدر مہر ثاقب اسحاق ، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر احمد گوندل ، چیف ایگزیکٹو مصطفےٰ کیمپس سید عتیق حسین شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، سی ای او دارِ ارقم سکول زبیر صدیقی نے کہا کہ دارِ ارقم سکولز کی پورے پاکستان میں برانچیں موجود ہیں جو دنیاوی تعلیم کے علاوہ اپنے طالب علموں کو دینی تعلیم سے بھی آراستہ کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 24 سال قبل دارِ ارقم سکول شروع کیا اور آج یہ ادارہ بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے ذریعے تقدیر بدل رہا ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر احمد گوندل نے کہا کہ دار ارقم سکول کا تعلیمی معیار بہت بلند ہے ، موجودہ حکومت سرکاری سکولوں کے علاوہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ پورے ملک میں تعلیم کو عام کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روش کیا جا سکے ، گجرات چیمبر کے صدر مہر ثاقب اسحاق نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے علاوہ پرائیوٹ سکولوں میں بھی تعلیم کا معیار بہت اعلیٰ ہے ، پرائیوٹ تعلیمی ادارے اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں ، افتتاحی تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر دار ارقم سکول اختر جاوید ، ڈائریکٹر دولت نگر عاقب سلیمی ، ملک ایاز ، جاوید اقبال ، محمد آصف ، عمران ملک ، چوہدری ندیم ، ذوالفقار غوری اور بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن وسابق امیرضلع گجرات ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ مرحوم کی یادمیں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرالخدمت فائونڈیشن پنجاب سیدضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ نے تمام دنیاوی دائروں کے باہرایک بڑادائرہ لگایاجو دائرہ انسانیت کا دائرہ تھا،جس میں لسانیت ،مذہب ومسلک،رنگ ونسل ،امیرغریب کی تقسیم نہیں تھی،انہوں نے ہرکسی کو انسانیت کے رشتے سے ہی ڈیل کیا،انہوں نے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العبادکا بھی خیال رکھا،ہم انکی زندگی پررشک کرتے ہیں، کی وفات سے پیداہونے والا خلاء اللہ کی ذات ہی پرسکتی ہے ہم کو شش کریں گے کہ جن لوگوں کو ڈاکٹرسید احسان اللہ شاہ سے کچھ ریلیف ملتاتھاوہ ریلیف جاری رہے ،میڈیکل کے شعبہ میں وہ ریلیف ہم انکے نام سے ایک ہسپتال بناکرجاری رکھیں گے،جبکہ انکا مشن ہماراخاندان،انکے دوست احباب ہمیشہ جاری رکھیں گے،امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ ایک فردنہیں بلکہ ایک تحریک ایک عہدکانام ہے ،جو تاقیامت جاری رہے گا،انہوں نے جب پہلی بارضلعی امیرجماعت اسلامی گجرات کی ذمہ داری سنبھالی تو انقلابی اقدامات کئے اور ضلع گجرات میں پہلی بارجماعت اسلامی دفاترسے نکل کر گلی محلوں،چوکوں ،چوراہوں پرزیربحث ہوناشروع ہوئی،اور جب ضلعی امارت سے سبکدوش ہوئے تو جماعت اسلامی کے کارکنان کی تعدادپہلے سے ڈبل ہوچکی تھی،سینئرضلعی راہنماء پاکستان تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ ایک ایسی شخصیت کے مالک انسان تھے کہ انکی وفات کو اتنے دن گزرنے کے باوجود مجھ سمیت ضلع گجرات کے عوام ان کو بھول نہیں پائے ،آج ہم اگرڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ کے کردارکو یادکرکے انہیں مثال قراردے رہے ہیں تو انکی اچانک وفات پر انکے خاندان کا صبراور استقلال بھی قابل مثال ہے ،میں نے ان کی ساری زندگی میں کبھی ان کے چہرے پرپریشانی نہیں دیکھی ہمیشہ انکا ہنستا مسکراتاچہرہ ہی دیکھنے کو ملا،سابق ڈی ای او گجرات سیدمشتاق حسین شاہ دھامہ نے کہاکہ ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ کی وفات سے جوخلاء پیداہواہے انکا خاندان ہی اسے پرکرسکتاہے،نائب امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹرعرفان احمدصفی نے کہاکہ ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ خودکو انسانیت کی خدمت اور غلبہ اسلام کی جدوجہدکیلئے وقف کرچکے تھے ،وہ انسانیت کادردلے کردنیامیں آئے تھے اور وہی لے کرواپس چلے گئے،انکا انسانیت کی خدمت کا مشن اور غلبہ اسلام کیلئے جدوجہدکو جاری رکھاجائے گا،امیرجماعت اسلامی لالہ موسیٰ محمداحسان اللہ بٹ نے کہاکہ الحمدوللہ جس مشن پر ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ چل رہے تھا انکا پوراخاندان بھی اس میں شامل تھا ،انکاآخری پیغام بھی انسانیت کی مددکا پیغام تھا،میزبان تعزیتی ریفرنس ممتازماہرتعلیم مرزامحمدطفیل نے کہاکہ ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ انسانیت کیلئے خدمت کی ایک بہت بڑی تحریک کانام تھا ،انکی وفات سے نہ صرف لالہ موسیٰ بلکہ ضلع گجرات کی سیاست اور خدمت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے،قاری نورمحمدنے کہاکہ ڈاکترسیداحسان اللہ شاہ کسی بھی بے کس ،مجبورانسان کو دیکھتے تو پریشان ہوجاتے،وہ ہرانسان کی مجبوری کو اپنی مجبوری سمجھتے تھے،تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ کے والدمحترم سیدعبداللہ شاہ،بڑے صاحبزادے سیدحارث احسان شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

Share this:
Tags:
devotion gujarat news participation Prayer خبریں دعائیں شرکت عقیدت گجرات
Asif Zardari
Previous Post یمن بحران پر کُل جماعتی کانفرنس بلائی جائے، اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ
Next Post جھنگ کی خبریں 01/04/2015
DCO Nadir Peace Committee Meeting

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close