Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 11/04/2015

April 11, 2015 0 1 min read
Gujarat
Gujarat
Gujarat

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس گجرات کے زیر اہتمام IHMA ضلع گجرات کے اشتراک سے چٹھا سالانہ ہومیو پیتھک ایجوکیشنل سیمینار رائل میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر عدنان اسلم وڑائچ نے کی۔ مہمان خصوصی مرکزی صدر IHMA پاکستان ڈاکٹر میاں محمد جمیل تھے۔ مہمانان گرامی میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ’ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین نگہت اقبال قریشی ‘ ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم’ ضلعی صدر IHMA ڈاکٹر اظہر اقبال چیمہ تھے۔ اس موقع پر ضلع بھر سے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں ڈاکٹر وکیل چوہدری’ ڈاکٹر غلام عباس’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ڈاکٹر عمران چوہدری (آئینہ) ‘ ڈاکٹر شمائل جاوید چوہدری’ ڈاکٹر عمارہ شیخ’ عفت کمال ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ‘فیاض چیمہ پروجیکشنسٹ’ وسیم قیصر سوشل موبلائزر’ آسیہ بانو FWW انچارج فلاحی مرکز پنڈی سلطان’ ڈاکٹر عبدالمالک’ ڈاکٹر حمزہ اقبال’ ڈاکٹر احسان اللہ’ ڈاکٹر بہادر’ ڈاکٹر منیر’ ڈاکٹر توحید اختر’ ڈاکٹر ناصر’ ڈاکٹر ذوالفقار’ ڈاکٹر ذوالفقار صادق’ ڈاکٹر ریاض احمد’ ڈاکٹر بشیر کنجاہ’ ڈاکٹر افتخار’ ڈاکٹر ظفر’ ڈاکٹر قیصر جمیل’ ڈاکٹر شوکت بھٹی’ ڈاکٹر ممتاز شاکر’ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ’ ڈاکٹر اختر محمود’ ڈاکٹر سعید’ ڈاکٹر سجاد’ ڈاکٹر نعیم’ ڈاکٹر ساجد’ ڈاکٹر نعیم’ ڈاکٹر طلعت’ ڈاکٹر ظفر و دیگر شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت صحت کے میدان میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ IHMA اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمداشرف دیونہ نے رائل میرج ہال میں منعقدہ ہومیو پیتھک سیمینار کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو درست کرنا ہے۔ کیونکہ جب تک ہم اپنی صلاحیتوں کو صحیح لائن پر استعمال نہیں کریں گے ترقی نا ممکن ہے اور عملی کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے صحت کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں۔ ہومیو پیتھی کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو چاہئے کہ وہ اپنی صلاحیتیں ہومیو پیتھی میں استعمال کریں نہ کہ دوسرے شعبوں میں۔ مرکزی صدر IHMA ڈاکٹر میاں محمد جمیل نے کہا کہ IHMA ملک بھر میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے۔ اور ہومیو پیتھک کے معیار میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور ہم نے صحیح جمہوریت کو فروغ دیا ہے۔ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نگہت قریشی نے کہا کہ آبادی میں کنٹرول کیلئے ہومیو پیتھک دوائیوں سے بھی استعفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور ہم حکومتی لیول پر اس سلسلہ میں کام کریں گے اور جہاں تک ہماری ضرورت ہوئی ہم ڈاکٹرز کے ساتھ ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر چوہدری عدنان اسلم وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور میڈیکل پریکٹیشنرز کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے اور انہیں فیملی پلاننگ کے لئے ضروری تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ہمارے معاون ثابت ہو سکیں۔ اس وقت ضلع بھر میں 40 فلاحی مرکز ‘ 2 ہیلتھ کلینک ‘ DHQ ہسپتال گجرات ‘ THQ کھاریاں میں کام کر رہے ہیں۔ 250 سے زائد ملازمین عوام کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ آبادی میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے ملک میں معاشی اور ملکی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں چاہئے کہ اس اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے آبادی میں تناسب پیدا کریں اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اس سلسلہ میں ہمارے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ مس عفت کمال ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام عوامی خدمت کا پروگرام ہے اس سے عوامی سطح پر مسائل میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ضلعی صدر IHMA ڈاکٹر اظہر اقبال چیمہ نے کہا کہ IHMA نے ہمیشہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے مسائل اور ان کی تربیت کیلئے کام کیا ہے۔ اور ہم اس سلسلہ میں آئندہ بھی کام کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ثناء خوان رسولصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۖ محمد عارف شاہد گوندل کی اہلیہ محترمہ کی پہلی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی ۔ اس سلسلہ میں خصوصی محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت علامہ صاحبزادہ محمد امان اللہ نعمانی نے کی۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ محمد عظیم قادری نے خطاب کیا۔ نقابت کے فرائض پروفیسر کاشف شریف نے سرانجام دئیے۔ ممتاز ثناء خوان رسول حافظ محمد صدیق’ محمد اکمل دریائی’ شبیر احمد چوہدری’ محمد امین’ مولانا معین عارف’ چوہدری طارق سپرا’ چوہدری احسان اللہ’ چوہدری مسعود’ ڈاکٹر محمد جمیل’ محمد توصیف گوندل ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ اسوہ غفاری و دیگر نے شرکت کی۔ ملکی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حضرت ابوبکر صدیق نے خلافت کو تعلیمات نبوی کے مطابق سرانجام دیا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین حضرت صاحبزادہ علامہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان درس قرآن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق کی خدمات اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے قابل تحسین ہیں۔ اسلام کی تعلیمات عمل کا درس دیتی ہیں اور ہمیں دنیا میں ہونے والی بد امنی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے معاشرہ کو بہتری کی طرف راغب کرنا ہے۔ شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ درس قرآن کا مقصد امت مسلماں کی بھلائی ہے تاکہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سپیشل بچے معاشرہ کا اہم حصہ ہیں۔ اور سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار چیئرمین دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے گزشتہ روز ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں اسپشل بچوں کے سپورٹس گالا کے موقع پر کیا۔ جس میں گجرات کھاریاں ‘ سرائے عالمگیر’ لالہ موسیٰ کے پانچ سینٹروں کے بچوں نے حصہ لیا۔ مس سعدیہ نے بچوں کی رہنمائی کی۔ شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ بچے کسی بھی صورت میں عام بچوں سے کم نہیں۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان میں بہتر صلاحیتیں پیدا کی ہیں۔ اگر انہیں کسی ایک صلاحیت سے محروم رکھا ہے تو انہیں دوسری صلاحیتوں سے انہیں مالا مال کیا ہے۔ میری ذات اور میرا ادارہ اسپیشل بچوں کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر ہے اور میں 16 ہزار روپے بچوں کی ریفریشمنٹ کیلئے دیتا ہوں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر گجرات مس عفت کمال نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ سپیشل بچوں کی سرپرستی کریں۔ تاکہ یہ بچے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف کھیلوں کا مظاہرہ کیا۔ اس گالامیں پوزیشن ہولڈر بچے ڈویژن لیول پر مقابلہ جات میں حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے 19کنسٹیبلان کو حوالدار کے عہدے پر ترقی دے دی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے گجرات پولیس کے 19محنتی اور قابل کنسٹیبلان کو حوالدار کے عہدے پر ترقی دے دی ۔لسٹ C-1میں درج ان کنسٹیبلان کو میرٹ پر ساتویں سکیل میں پروموٹ کیا گیا اس کے علاوہ یکم اپریل کو 11سینئر حولداروں کو ASIکے عہدے پر پروموٹ کیا گیا ۔ڈی پی او آفس میں خصوصی تقریب کے دوران ڈی پی او رائے اعجاز احمد ،ایڈیشنل ایس پی کامران ممتاز اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض نے ترقی یاب ہونے والے اہلکاروں کو بیجز لگائے ۔ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر تمام اہلکاروں کو مبارک باددی۔انہوں نے ترقی یاب ہونے والے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے کمزور طبقوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔انہوں نے تمام اہلکاروں سے عہد لیا کہ وہ فرائض کی بجاآوری میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)کے زیر اہتمام ممتاز صحافی دانشور عبدالعزیز مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،تعزیتی ریفرنس میں سینئر صحافی عبد العزیز کو صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ممتاز دانشور ماہر قانون ‘ کالم نگار ‘ مصنف اصغر علی گھرال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز صحافی دانشور عبدالعزیز مرحوم اپنی ذات میں انجمن تھے ان کی زندگی کا ہر پہلو قابل فخر قابل تقلید ہے ‘ انہوں نے کہا کہ عبدالعزیز نے ساری زندگی شائستہ اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا وہ کھل کر ناقدین کے سامنے اپنا اظہار خیال کرتے تھے ‘ مگر انہوں نے اپنا نقطہ نظر کبھی کسی پر نہیں ٹھونسا،ہمیں چاہیے کہ گجرات کی صحافت میں ان کے افکار کو عام کریں ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود نے کہا کہ عبدالعزیز مرحوم بے باک مخلص اور غیور صحافی تھے انہوں نے ہمیشہ حق و صداقت کے پرچم کو سربلند رکھا ‘ دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کئے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا’ ممتاز دانشور سیاسی و سماجی راہنما سید ساجد علی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز مرحوم ایک عہد کا نام ہے ‘ جنہوں نے ساری زندگی پسے ہوئے مجبور طبقے کی نمائندگی کی اور تادم آخر ان کیلئے جدوجہد کرتے رہے جبکہ صحافت میں دیانت کو زندہ رکھا اور کسی سیاستدان و ڈیرے کے آگے دست سوال دراز نہیں کیا ان کی وفات نا قابل تلافی صدمہ ہے ‘ ممتاز دانشور و صنعتکار خالد پرویز منگا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین دہائیوں پر مبنی ہماری طویل رفاقت کے دوران ایک لمحہ کیلئے بھی ہم نے انہیں آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہیں دیکھا انہوں نے اپنی زندگی میں ایثار قربانی اور وفاء کی آبیاری کی اور اپنے خیالات و افکار پر سختی سے کار بند رہے ‘ سینئر صحافی سیاستدان مزدور راہنما اور دانشور سید باقر رضوی نے عبدالعزیز مرحوم کو پسے ہوئے مظلوم طبقات کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت اور خصوصاََ انگزیزی صحافت میں نئے افق دریافت کیے ‘ وہ گجرات کے صحافیوں کیلئے ایک روشن مثال ہیں’ جنرل سیکرٹری طاہر جمیل سیال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز مرحوم شرافت دیانت اور علم و ادب کا روشن مینار تھے ‘ ان کی رفاقت سے جہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا وہاں ان کی تہہ دار شخصیت کے کئی روشن پہلو سامنے آئے وہ حقیقی معنوں میں ایک عظیم انسان تھے ‘ سینئر صحافی شاعر ادیب احسن نذیر اکمل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز مرحوم کی رفاقت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، ان کی علمی استعدار نے ہمیشہ حیران کئے رکھا وہ مخلص سچے اورکھرے انسان تھے گجرات یونین آف جرنلسٹس نے حقیقی معنوں میں علم و انسان دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعزیتی ریفرنس منعقد کر کے اپنے ہونے کی گواہی دی ہے ‘ اس سے قبل سابق صدر گجرات پریس کلب حاجی عثمان طیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز مرحوم ایک متحرک اور انسان دوست صحافی تھے ‘ جنہوں نے ہمیشہ صحافتی اصولوں کی پاسداری کی اور ہمیشہ سیاسی لیڈر اور وڈیرے و جاگیر دار کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ‘ وہ صحافی برادری اور گجرات کا فخر ہیں ‘ تقریب سے ماہر قانون و اثق علی شاہ ایڈووکیٹ،وسیم حیدر ایڈووکیٹ ‘حماد نجیب ایڈووکیٹ’مرزا عزت بیگ ‘سمیع اللہ سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی خطاب کیا اور ان کے فکر و فن پر روشنی ڈالی ۔ تقریب میں مسعود چوہدری، صغیر احمد قمر ‘ انور شیخ ‘ وحید مراد مرزا، اورنگ زیب عالمگیر شاکر، راجہ نصرت ‘ چوہدری طارق ‘ مرزا یوسف ‘ فیصل ادریس بٹ ‘ فرخ گجر ایڈووکیٹ’ عبدالرشید وڑائچ ‘ مرزا شاکر بیگ ‘ وقاص علی ‘ میاں مخدوم حسین ‘ عمر فاروق چوہدری ‘ حماد نذیر ‘ لالہ محمد اکرم، وحید سیال ‘ چوہدری شاہد بشیر وڑائچ ‘ ملک شبیر احمد خیالی ‘ نجف علی ‘ چوہدری حامد وڑائچ ‘ محمد قاسم ‘ عامر سرفراز ‘ محمد اسمعیل ‘ صاحبزادہ فیضان ‘ گل نواز رندھاوا جیبنہ جے ایم ‘ وقار جمیل سیال ‘ شہزاد احمد ‘شیخ امجد منظور ‘ چوہدری نوید احمد گجر،نوید انور سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گزشتہ روز گجرات یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سینئر صحافی عبدالعزیز مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صحافی راہنما ، پی ایف یو جے کے مرکزی صدر رانا محمد عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقررین کے اظہار خیال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مرحوم عبدالعزیز نابقہ روزگار شخصیت تھے ‘ جنہوں نے اپنی ساری زندگی صحافت کی عزت و آبرو پر آنچ نہیں آنے دی ‘ انہوں نے کہا کہ چند دنوں بعد کراچی میں دنیا بھر کی 36سے زائد صحافتی تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے ‘ جس میں عبدالعزیز ایوارڈ کا باقاعدہ انعقادکیاجائے گا ‘ جو آئندہ دنیا بھر میں بہترین صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کو باقاعدگی سے دیا جایا کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ گجرات یونین آف جرنلسٹس نے اپنے عظیم بھائی کو یاد رکھنے کیلئے اتنی بھرپور اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کے آخر میں ممتاز شخصیات نے مرحوم عبدالعزیز کے صاحبزادے حماد عزیز کو ان کی زندگی میں ملنے والے ایوارڈ کو ان کے حوالے کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز مسلم لیگی راہنما عرفان مٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور اے ڈی سی جی مسلم لیگ ق کے ورکروں کو پرموٹ کر نا چھوڑ دیں جبکہ ن لیگ کے ورکروں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ڈی سی او گجرات اور اے ڈی سی جی نے ق لیگ کے ورکروں کو نوازنا بند نہ کیااور اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر ن لیگ کے ورکر بھی سمیع اللہ کا کردار ادا کرنے کے کیے تیار ہیں لہذا ڈی سی او اور اے ڈی سی ج گجرات ن لیگ کے کارکنوں کے جائز مسائل فوری حل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے گجرات نیں تعینات تحصیل سپورٹس آفیسر سید غلام عباس کو ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر گجرات تعینات کر دیا ہے اور ان کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔سید غلام عباس نے اپنے عہدہ کا چارج لے کر کام شروع کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)وفاقی وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی 14 اپریل کو گجرات ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری لگائیں گے ،اور وہ بجلی کے متعلقہ عوامی مسائل بھی سنیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی نے میونسپل ماڈل ہائی سکولز فار بوائز اینڈ گرلز گجرات اور جلالپور جٹاں میں فوری طور پر سیکنڈ شفٹ میںکلاسوں کے اجراء کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ محکمہ تعلیم نے ان سکولوں میں دوسری شفٹ میں طلبہ و طالبات کے داخلوں کے فوری آغاز کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ ان سکولوں کی عمارتوں کو پہلی شفٹ کو چھٹی کے بعد بھی تدریسی مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جائے اور یہاں فوری دوسری شفٹ میں کلاسوں کا آغاز کیا جائے تاکہ ایسے طلبہ جو کسی وجہ سے پہلی شفٹ میں داخلہ نہیں لے سکے وہ بھی اپنی تدریس کا عمل جاری رکھ سکیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ان دوسری شفٹ میں تدریس کے لئے تدریسی عملہ کی تعیناتیوں کا عمل بھی فوری مکمل کیا جائے۔ دریں اثناء ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے بتایا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ان سکولوں میں دوسری شفٹ کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ دوسری شفٹ میں داخلہ لینے والے طلبہ کی تدریس کے لئے فوری طور پر ضروری سٹاف کا بھی انتظام کر لیا جائے گا جبکہ اگر ضرورت پڑی تو سکول مینجمنٹ کونسل کے ذریعے مزید اساتذہ کی خدمات حاصل کی جا سکیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جشن بہاراں گجرات کے 24سے 26اپریل تک پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پہلے روز نیز ہ بازی، رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے، دوسرے دن پولیس اور واپڈا کی ٹیموں کے مابین کبڈی کا مقابلہ اور مزاحیہ مشاعرہ اور جبکہ تیسرے اور آخری دن لوک موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا، جشن بہاراں گجرات کے دوران ہارس اینڈ کیٹل شو اور زرعی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلا س میں کیا گیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری رضاعلی وڑائچ، نوابزادہ طاہر الملک، چوہدر ی ظہور الہی، ای ڈی او زراعت چوہدری مبشر حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی، ڈی ایس او ندیم بٹ، ٹی ایم اور محمود اقبال گوندل ، اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 24اپریل کو جشن بہاراں گجرات کے پہلے روز شہباز شریف پارک میں صبح دس بجے نیزہ بازی کے مقابلوں کا آغاز ہوگا ، مقابلوں میں صوبہ بھر سے گھڑ سوار حصہ لیں گے جبکہ اسی دن شہباز شریف پارک میں ہی زرعی نمائش اور ہارس اینڈ کیٹل شو بھی منعقد ہوگا جس میں مختلف زرعی آلات بنانے والی کمپنیوں کو سٹال لگانے کی دعوت دی جائے گی نیزہ بازی مقابلوں کے انعقاد کے لئے اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، چوہدری رضا علی وڑائچ فوکل پرسن ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ کبڈی میچ 25اپریل دن تین بجے ظہور الہی اسٹیڈیم میں پولیس اور واپڈا کی قومی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا جس کے فوکل پرسن ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد، نوابزادہ طاہر المک اور اے سی گجرات میاں اقبال مظہر، ڈی ایس او ندیم بٹ ہوں گے، کبڈ ی سے قبل ظہور الہی اسٹیڈیم میں رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا جس کے فوکل پرسن اے سی گجرات میاں اقبال مظہر اور چوہدری ظہور الہی ہوں گے، اسی روز شام سات بجے مزاحیہ مشاعرہ ہوگا جس میں نامور مزاحیہ شاعروں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی مشاعرے کے فوکل پرسن ڈی او ایچ ڈاکٹر عابد غوری ہوں گے جبکہ دوسری طرف نیزہ بازی کے مقابلے، ہارس اینڈ کیٹیل شو اور زرعی نمائش بھی جاری رہے گی۔ انہوںنے بتایا کہ26اپریل جشن بہاراں گجرات کے تیسرے اور آخری دن نیزہ بازی، ہارس اینڈ کیٹل شو مقابلوں کے فاتحین کو انعامات دیے جائیں گے، اسی روز شام سات بجے ضلع کونسل لان میں لوک موسیقی کا پروگرام ہوگا جس میں بھی ملک بھر سے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)خوبصورت گجرات پراجیکٹ کے تحت شہر کی 3 اہم شاہراہوں پر کھجور کے 500درختوں کی شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم پی ایز میاں طارق محمود، میجر(ر) معین نواز کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر تجمل گرائونڈز کے قریب کھجور کا درخت لگا کر ا س اہم پراجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری اظہر حسین، جاوید بٹ، چوہدری ظہور الہی، پی ایس او ندیم بٹ، ڈی فارسٹ آفیسر رضا انور شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خوبصور ت گجرات پراجیکٹ کے اس فیز کے دوران شہر کی تین اہم شاہراہوں جی ٹی روڈ، بھمبر روڈ اور رحمان شہید روڈ پر کھجور کے 500درخت لگائے جائیں گے ان میں سے پراپرٹی ڈیلرز ایسویسی ایشن 200، میرج ہالز ایسویسی ایشن 100درخت باقی کھجورکے درخت دیگر تاجر تنظمیں اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ لگائے گا۔انہوںنے بتایا کہ جی ٹی روڈ اور دیگر شاہراہوں پر لگائے جانیوالے کھجور کے درخت کی لمبائی 16فٹ ہے اور اسے سکھر سے فی پودا 7800روپے میں حاصل کیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ کھجور کے ا ن درختوں کو سپلائی کرنیوالی کمپنی دو ماہ تک ان کی نشوونما کے آغاز کی ذمہ دار ہوگی اور اگر کوئی درخت مرجھا جائے یا نشوونما کا آغاز نہ کرے تو کمپنی انہیں تبدیل کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ اس سے قبل ڈی ایف او رضا انور شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کھجور کے ان درختوںکی تنصیب کے لئے جدید سائنٹفک طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے ان کی شجر کاری کے لئے بنائے گئے گھڑوں میں مناسب مٹی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ جڑوں تک پانی کی فراہمی کے لئے پائپ نصب کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی))پاکستان مسلم لیگ ق کے ممتاز راہنما اورچوہدری برادران کے قریبی ساتھی ظفر اقبال المعروف بلاموتیاںوالانے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران ہی محب وطن اور ملک وقوم کے مخلص لیڈر ہیں ۔ چوہدری برادران عوام کے دکھ درد میںشریک رہنے ہمارے راہنما ہیں ۔ چوہدری برادران ضلع گجرات کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی آن اور شان ہیں ۔عوام سے جو وعدے کرتے ہیں انہیں پورا کرتے ہیں ۔چوہدری برادران کی ملک و قوم کی ترقی و خو شحالی کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں ۔ہم چوہدری وجا ہت حسین اور ان کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی کے شانہ بشانہ ہیں ۔ اور ان کے لئے ہر لمحہ حاضر ہیں ۔ چوہدری حسین الٰہی عوام کے ہر دلعزیز سیاسی شخصیت ہیں ۔چوہدری حسین الٰہی کی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں ہم پارٹی کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز عالم دین مفتی محمد یونس عثمانی خطیب اعظم گجرات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ تمہارے لئے رسول اللہ ۖ زندگی بہترین نمونہ ہے ‘ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اور مقام پر فرمایا جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔ سنت رسول ۖ مسلمانوں کے اتحاد کا ذریعہ ہے ‘ دینی احکام میں جو یکسانیت ہے حدیث کے بغیر وہ ممکن نہیں ‘ اگر مسلمان قرآن و حدیث پر عمل نہیں کریں گے ‘ اور اپنی من مانی اور مرضی کریں گے ‘ تو مسلمانوں میں احتلاف اور انتشار پھیل جا ئے گا ۔ اتحاد ملت پارہ پارہ ہو جائے گا اور امت مسلمہ کئی فرقوں میں بٹ جائے گی ۔ لہٰذا یہ سنت رسول ہی ہے جس سے ملت اسلامیہ کی شیرازہ بندی ہوئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)صدرانجمن تاجران سرکلر روڈ سیٹھ علی اصغر ممبر امن کمیٹی ‘ صدر انجمن صرافہ بازار سیٹھ ارشد صراف ‘ ضلعی یوتھ ونگ پی ٹی آئی فیضان خالد بٹ ‘ سیٹھ عابد جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عظیم روحانی پیشوا حکیم پیر زادہ جاگیردار گل نواز جٹ رندھاواہو تی لا ہوتی علمدار المعروف مخدوم باوا سائیں اللہ ہو سرکار کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے غنڈہ گردی کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ،ٹی ایم اے گجرات، اور محکمہ ایجوکیشن سازش کر کے شریف لو گوں کوپریشانی میں مبتلا کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے اور انھوں نوکری سے بر خاست کیا جائے ،تاجر برادری نے مزید کہا کہ پولیس گردی کیوجہ سے کو ئی بھی شریف شہری محفوظ نہیں ہے اور لو گ پولیس کے ظلم سے سخت پریشان ہیں انھوں نے کہا عدلیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سائیں اللہ ہو سرکار کو با عزت بری کیا ہے۔ اور حق کا بول بالا ہو ا ہے انھوں نے کہا کہ حضرت عثمان مر وندی سخی لا ل شہباز قلندر مست المعروف جھولے لال کے علم کی بے حرمتی کا اذالہ کیا جائے علم کی بے حرمتی کرکے انتشار پھیلانے کی کو شش کی گئی ہے اور لاکھوں لو گوں کے دلوں کو اس غلط حرکت کیوجہ سے ٹھیس پہنچی ہے اس کا ازالہ کیا جائے علم کی بے حرمتی کرنے والوں کیخلاف 295-B کے تحت مقدمہ درج کیا جائے تمام تاجر برادری سرکلر روڈ گجرات نے ڈی سی گجرات ،کمشنر گوجرانولہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ علم کا تقدس بحال کیا جائے اور اچھی جگہ پر نصب کرایا جائے تاکہ عقیدت مند لوگوں کے دلوں کو سکون ملے اور حکومت پر ان لوگوں کا اعتماد بحال ہو عدالت سے مقدمہ ڈسچارج ہونے سے محکمہ پولیس کا اقدام غلط ثابت ہو چکا ہے لحاظہ علم کی بے حرمتی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور اس کے پس پردہ عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مسلمان اپنے بچوں کا نام ،اللہ،انبیاء اکرام ، صحابہ رضوان اللہ علیہ اجمعین کی نسبت سے رکھیں یا اسلامی اچھے معنی والانام رکھنا افضل ہے کیونکہ نام کا اثر شخصیت پر پڑتاہے۔ ان خیالات کااظہار دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی بلال رضا عطاری نے امریکہ میں بالٹی مورسٹی میری لینڈ میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے مزید کہاکہ روز قیامت ہر ایک کو اُس کے نام سے پکارا جائے گالہٰذا یہ ذہن میں رہے کہ رب العالمین کے حضور پیش ہوتے ہوئے ہم اچھے نام سے پکارے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دار ارقم سکولز مکبر کیمپس اینڈ ہاسٹل ائیرپورٹ روڈگجرات کی شاندار افتتاحی تقریب آج بروز اتوار دن گیارہ بجے منعقد ہوگی ممتاز دانشور اور کالم نگار اور مقبول جان اور چیئر مین دار ارقم سکولز پاکستان پروفیسر چوہدری محمد عرفان مہمان خصوصی ہونگے ریجنل ڈائریکٹر دار ارقم سکولز گجرات ریجن چودھری افتخار احمد چیمہ کی زیر نگرانی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے کئی ایکڑ اراضی پر مشتمل دار ارقم سکول مکبر کیمپس جدید دور کی تمام تر ضروریات اور تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے کو ضلع گجرات کا سب کے شاندار اور خوبصورت سکول ہے دائریکٹر چودھری افتخار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ دار ارقم سکول کا مقصد مستقبل کے معماروں کو اعلیٰ دینی اور اخلاقی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آنے والی نسلوں کو تعلیم فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اس عظیم تر مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے خوبصورت دینا بہترین آخرت کا ماٹو لیے ہم میدان عمل میں ہیں

Share this:
Tags:
gujarat homeopathic news public جمیل خبریں گجرات ہومیو پیتھک
Dr Mohammad Abbas
Previous Post گلیانہ کھاریاں گجرات کوٹلہ لالہ موسی اور ڈنگہ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران ہمارے دوست اور ساتھی ہیں۔ محمد عباس
Next Post پیر محل کی خبریں 011/04/2015

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close