Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 29/6/2014

June 30, 2014 0 1 min read

ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گذشتہ روز گجرات کے مختلف علاقوں شاہ جہانگیر روڈ، ریلوے روڈ اور ماڈل بازار میں قائم سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گذشتہ روز گجرات کے مختلف علاقوں شاہ جہانگیر روڈ، ریلوے روڈ اور ماڈل بازار میں قائم سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا انہوںنے اس موقع پر سبزیوں، پھلوں، گوشت، گھی ، چینی اور آٹے کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، اے سی افشاں رباب، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ٹی ایم او خرم محمود ، سماجی کارکن خادم علی خادم بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے گجرات شہر کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور بڑے قصبہ جات میں رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں جہا ں 10کلو گرام آٹے کا تھیلہ سبسڈی ریٹ 310روپے میں دستیا ب ہو گا اسی طرح پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خورد و نوش بھی مارکیٹ سے سستے داموںوافر مقدار میں دستیا ب ہیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے خورد و نوش کے ریٹس مقرر کر دیے گئے ہیں او ر ان پر موثر طریقے سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو واضع ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ رمضا ن بازاروں میں خریداری کے لئے آنیوالوں کو کسی شکایت کے ازالہ کے لئے شکایات کاونٹر قائم کر دیے گئے ہیں جہا ں ضلعی انتظامیہ کے افسران فوری طور پر انکا ازالہ کریں گے۔ انہوںنے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیا ء کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے ہر وقت مستعد رہیں ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر سٹال ہولڈرز اور خریداری کے لئے آنیوالے افراد سے بھی بات چیت کی ۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی زیر قیادت صوبائی حکومت نے غریب عوام کی سہولت کے لئے بھر پور رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد ماہ رمضان کے دوران ہر قسم کی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں عوام کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غدر مچانے والے حکمرانوں کو مزید ”ضرب غضب” سے روکنا ہو گا: چودھری شجاعت حسین
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہماری پاکستانی افواج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مصروف تھیں تو دوسری طرف ریاستی دہشت گردوں نے 17 جون کو ماڈل ٹائون لاہور میں ”ضرب غضب” شروع کر دیا، اگر اسے نہ روکا گیا تو حکمرانوں کے غیض و غضب سے کوئی نہیں بچ سکتا، جس انداز سے سیاست میں عدم برداشت کی انتہا کی گئی، غدر مچایا گیا اور ریاستی اداروں کے ذریعہ سیاسی دہشت گردی کا ایک نیا کلچر متعارف کیا گیا جو تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اس کو اسی وقت اسی جگہ نہ روکا گیا تو کوئی بھی حکمران اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو ہمیشہ کیلئے بند کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی بدنیتی کا اندازہ لگائیں کہ جن بیرئیرز کو ہٹانے کیلئے قتل و غارت کا بازار گرم کیا گیا وہ چند دن بعد خود ہی واپس رکھ دئیے لیکن 17 جون کو بیرئیرز ہٹانے کے نام پر جن بے گناہ لوگوں کو قتل کیا گیا ان کو واپس کون لائے گا، میرا ایمان ہے کہ شہیدوں کی یہ لاشیں ن لیگ کے سینے پر بوجھ بن کر اس وقت تک موجود رہیں گی جب تک اللہ کی بے آواز لاٹھی حرکت میں نہیں آتی۔ انہوں نے کہا اس سانحہ عظیم پر پاکستان مسلم لیگ کا مؤقف ہے کہ ایک رکنی کمیشن ہو یا 100 رکنی، جلیانوالہ باغ کے جنرل ڈائر کے جانشین قاتل اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر تفتیش میں شامل ہونا چاہئے تاکہ قانون و انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، تمام ذمہ دار سول اور پولیس ملازمین جو اس واقعہ میں ملوث ہیں انہیں معطل کیا جائے تاکہ وہ کیس پر اثرانداز نہ ہو سکیں اور تمام ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اگر آج ان کو چھوڑ دیا گیا تو ہمارے سیاسی کلچر میں کسی کی بھی جان محفوظ نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم نے ایک مضبوط سٹینڈ نہ لیا اور اس ریاستی دہشت گردی کے ملزموں کیلئے یک زبان ہو کر کوئی فیصلہ نہ کیا تو آئندہ ریاستی دہشت گردی کو کوئی روک نہیں سکے گا اور نہ ہی کوئی محفوظ رہ سکے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے قبل ازیں میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ اے پی سی میں بلوچستان، کے پی کے اور سندھ کے رہنمائوں کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ ملک بھر کے طول و عرض میں سفاکانہ سانحہ ماڈل ٹائون پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا اتنے بیگناہ افراد کو شہید کرنے کے بعد اب تک منہاج القرآن کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی اس لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن کی بات ابھی کیسے کی جا سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے استعفیٰ کے بغیر منصفانہ تفتیش ممکن نہیں ان کی بطور وزیراعلیٰ موجودگی میں ان کے خلاف کون گواہی دے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضان المبارک رحمت ، مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے۔قاری محمد شفیع نوشاہی
گجرات(جی پی آئی) ممتاز ثناء خوان رسول قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈ لسٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت ، مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے۔ حکومت احترام رمضان آرڈینس پر عمل یقینی بنائے۔ بعض ٹی وی چینلز رمضان پروگرام کی آڑ میں فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان کو کنٹرول کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سرکش شیاطین کو قید کرلیا جاتا ہے۔ جہنم کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ اس ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔ اس ماہ مبارک میں نفل پر فرض کا ثواب اور ایک فرض پر ستر فرائض کا ثواب ملتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے۔ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ رمضان میں بعض ٹی وی چینلز رمضان کے پروگراموں کی آڑ میں فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں۔ جس سے رمضان کا تقدس پامال ہوتاہے۔ اور بعض پروگراموں میں میزبان خواتین ایسی ہوتی ہیں جو کہ احکام شریعت پر پابندی کے بجائے ان کا عمل ان کے قول کی نفی کر رہا ہوتا ہے۔ جس سے سامعین و ناظرین پر مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے تقدس کو پامالی سے بچانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ لہذا حکومت کو اس قسم کے پروگراموں پر از خود نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ احترام رمضان ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس پر عمل کے لئے احترام رمضان آرڈیننس بھی موجود ہے۔ لیکن اس پر عمل ہوتا ہوا کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان میں اشیائے صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔ اور بعض ٹی وی چینلز پر پیش کئے جانے والے قابل اعتراض پروگراموں کا قبلہ درست اور احترام رمضان آرڈیننس پر عمل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مارکیٹوں پر ناجائز منافع خوروں کا راج قائم ہوچکا ،خدیجہ عمر فاروقی

گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت رمضان المبارک میں مصنوعی منہگائی کو کنٹرول کرنے میں سنجیدہ ہوتی تو آج سے دو ماہ قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون کرتی آج مارکیٹوں پر عملاناجائز منافع خوروں کا راج قائم ہوچکا ہے اب ذخیرہ اندوزوں کی من پسند قیمتوں پر ہی پھل سبزیاں مارکیٹوں میں آئیں گی۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پانچ ارب کا رمضان پیکج ڈھونگ ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ خطیر رقم خوردبرد کر لی جائے گی درآمدی اشیائے خورونوش پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد اگر پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئی تو مہنگائی کا ایسا سیلاب آئے گا کہ غریب روزہ دار سحری و افطار پر دو سوکھے نوالے بھی نہیں کھا سکیں گے مخصوص بازاروں کی بجائے ہر جگہ سستی اشیاء بکنی چاہیئں تاکہ شہری لائن میں لگے بغیر خریداری کرسکیں انہوں نے کہا کہ بجٹ آنے کے بعد قیمتوں میں بیس فیصد تک اضافہ ہوچکا اور حکومت نمائشی اقدامات تک محدود ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے معاشرے میں مایوسی اور گھٹن پیدا کر دی ۔ سید احسن ہاشمی عرف کاکے شاہ

گجرات(جی پی آئی)موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے معاشرے میں مایوسی اور گھٹن پیدا کر دی ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے محنت کش کی زندگی اجیرن کر دی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق یو سی49کے رہنماء سید احسن ہاشمی عرف کاکے شاہ نے گذشتہ روز صحافیوں سے فتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں بھاری ٹیکس اور لوڈ شیڈنگ کے باعث پاکستان کی انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان لیبر اٹھا رہی ہے ضروریات زندگی کا حصول دشوار ہو گیا ہے سید احسن ہاشمی نے کہا کہ مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا تبدیلی کی طرف دیکھ رہا ہے مسلم لیگ ق کے دورے حکومت میں مزدور کو عزت اور احترام دیا گیا بنیادی تنخواہوں میںاضافے کے ساتھ ساتھ صحت ‘ تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا بڑے شہروں میں لیبرو کالونیاں قائم کی گئیں جس میں اعلیٰ معیار کے سکول قائم کئے گئے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ مفت ادویات کا فراہم کی گئیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے دور میں یو سی 49میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے مگر موجودہ حکومت وضلعی انتظامیہ نے یوسی 49کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام اب مسلم لیگ ق کے سنہرے کو دور یاد کر رہی ہے انشا ء اللہ آنے والا وقت مسلم لیگ ق ہے جس سے نہ صرف گجرات بلکہ پورے پاکستان میں اک بار پھر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا جس سے پاکستان کا نام اک بار پھر پوری دنیا میں روشن ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ق ) کے راہنماچوہدری اصغر وڑائچ کے آفس رحمان شہید روڈ پر ایک باہمی مشاورت کا انعقاد ہوا

گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ (ق ) کے راہنماچوہدری اصغر وڑائچ کے آفس رحمان شہید روڈ پر ایک باہمی مشاورت کا انعقاد ہوا جس میں رمضان شریف کے حوالہ سے مشاورت کی اور ملکی حالات بھی زیر بحث آئے راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا چوہدری برادران کے ساتھ ہے ہم شروع سے چوہدری برادران کے ساتھ ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے۔چوہدری اصغر وڑائچ نے کہا کے افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی دشمن پاکستان کے طرف میلی آنکھ اٹھا کے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا آخر میں ملک پاکستان کے لیئے قاری طارق محمود چشتی اور قاری محمد ارشد چشتی نے خصوصی دعا کروائی کے خدا وند کریم ہمارے ملک کو ہر آفت سے محفوظ رکھے۔اور سب کو رمضان کریم کی نیکیاں اکھٹی کرنے کی توفیق دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز عالم دین قاری عامر رضوان قادری کے دوست شاہد لطیف بٹ ‘ کے بھائی عبدالطیف بٹ کے صاحبزادے امجد لطیف بٹ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز عالم دین قاری عامر رضوان قادری کے دوست شاہد لطیف بٹ ‘ کے بھائی عبدالطیف بٹ کے صاحبزادے امجد لطیف بٹ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ‘ ان کی بارات اور دعوت ولیمہ میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘ جن میں زاہد لطیف بٹ ‘ ماجد لطیف بٹ ‘ شفان لطیف بٹ ‘ محمد آصف میر لاہور ‘ محسن جاوید بٹ رہنما تحریک انصاف ‘ ثاقب ورک صدر یوتھ تحریک انصاف ‘ مرزا عثمان اقبال سینئر نائب صدر تحریک انصاف ‘ چوہدری محمدسعید ‘ قاری عامر رضوان عطاری ‘ چوہدری محمد خورشید ‘ چوہدری حماد سعید ‘ چوہدری سجاد تارڑ ‘ چوہدری فراز انجم جٹ ‘ چوہدری شاہد جٹ ‘ عتیق الرحمن بٹ ‘ آغا سجاد خان ‘ سعید احمد ڈار ‘ شیخ شاہد علی ‘ نعیم قمر بٹ لاہور ‘ سید سخاوت علی شاہ ‘ سید شاہزیب شاہ ‘ چوہدری سہیل اجمل گل ‘ چوہدری شعیب ‘ عمران گل ‘ چوہدری راحیل سہیل گل ‘ چوہدری محمد ارسلان یوسف ‘ بابو عبدالرشید ‘ طاہر محمود بٹ ‘ قاری احمد رضا گل ‘ نبیل رضاگل و دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجدد اعظم حضرت سید محمد نوشہ گنج بخش قادری کا سالانہ عرس مبارک رنمل شریف میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

گجرات ( جی پی آئی ) مجدد اعظم حضرت سید محمد نوشہ گنج بخش قادری کا سالانہ عرس مبارک رنمل شریف میں عقیدت و احترام سے منایا گیا مرکزی تقریب کی صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی بانی دی ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ سجادہ نشین دربار نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم نے کی قراء حضرات نے تلاوت قرآن پاک فرمائی عالمی مشہور یافتہ ثناء خوان مصطفی حافظ محمد عبدالقادر نوشاہی برطانیہ ‘ قاری محمد شفیع نوشاہی نے ہدیہ عقید ت پیش کیا ‘ علماء کرام مولانا صداقت فریدی ‘ مولانا منور حسین نظامی ‘ مولانا غلام عباس سیالوی ‘ مولانا پروفیسر منیر احمد نوشاہی ‘ مولانا منور حسین نوشاہی ‘ مولانا مفتی وسیم رضا نوشاہی نے خطابات کئے اور حضرت سید محمد نوشہ گنج بخش کی تعلیمات پر روشنی ڈالی ‘ مہمان خصوصی صاحبزادہ سید حسن شاہ ازہر ہ نوشاہی تھے ‘ تمام اموار کی نگرانی ناظم اعلیٰ بزمی نوشاہیہ پاکستان چوہدری نثار احمد نوشاہی نے سرانجام دیئے ‘ تقریب میں ملک کے طول وعرض اور دیگر ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ شرکاء تقریب میں الحاج خلیفہ عدالت خان نوشاہی ہالینڈ ‘ خلیفہ گلزار احمد نوشاہی ہالینڈ ‘ مولانا حافظ بلال احمد نوشاہی انگلینڈ ‘ مولانا محمد اشرف طاہر انگلینڈ ‘ الحاج محمد اشفاق نوشاہی انگلینڈ ‘ قاری مختار احمد نوشاہی ‘ مولانا محمد خلیفہ یونس اویسی نوشاہی انگلینڈ ‘ مولانا مفتی اصغر علی سیالوی ‘ مولانا مفتی محمد دین سیالوی اور ابوالبیان علامہ محمد حنیف ساقی نوشاہی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے ۔ سامعین کیلئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ‘اس موقع پر گجرات سے ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز قاری عامر رضوان عطاری ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اپنی ٹیم کے ہمراہ شرک ہوئے ‘ آخر میں ختم پاک قادریہ نوشاہیہ کی تقریب منعقد ہوئی ‘ اور عالم اسلام اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دینی مدارس کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلباء قوم کی بہترین راہنمائی میں اپنا کردار ادا کر تے ہیں ‘تنویر گوندل

گجرات ( جی پی آئی )دینی مدارس کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلباء قوم کی بہترین راہنمائی میں اپنا کردار ادا کر تے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار چیئر مین ضلعی زکوٰة چوہدری تنویر گوندل نے گزشتہ روز جامعہ تبلیغ الا سلام دولت نگر کے دورہ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ جامع تبلیغ الا سلام دولت نگر میں عالمی مبلغ اسلام حضرت پیر سید معروف حسین عارف قادری نوشاہی بانی دی ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ کی نگرانی میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے ‘ اور بچوں کو جدید تعلیم بھی فراہم کی جا رہی ہے ‘ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰة کی طرف سے دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء کیلئے خصوصی وظیفہ ہیں تاکہ یہ طلباء بے فکر ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ‘ ہم ضلعی زکوٰة کمیٹی کی طرف سے دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء کی سرپرستی کیلئے اقدامات کرینگے ‘ اور مستحقین طلباء کی امداد کی جا ئے گی ‘ اُن کے چوہدری ظہور الٰہی آف صباحت انڈسٹریز ‘ چوہدری طالب حسین آف مہسیاں و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مدرسہ کے مہتمم قاری مختار نقشبندی اور قاری محمد شفیع نوشاہی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے خصوصی طور پر مدرسہ میں زیر تعمیر گوشہ درود و سلام کو سراہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذیشان ہومیو پیتھک اور الخدمت فائونڈیشن گنجہ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول گنجہ میں لگایا گیا

گجرات(جی پی آئی)ذیشان ہومیو پیتھک اور الخدمت فائونڈیشن گنجہ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول گنجہ میں لگایا گیا جس میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر ارشد محمود سندھو ،ڈاکٹر طارق محمود سندھو ،ڈاکٹر افضال احمد تارڑ ،ڈاکٹر شہزادہ سرفراز اسلم ،ڈاکٹر طارق محمود چن ،ڈاکٹر سجاد احمد ،ڈاکٹر کشور ناہید ،ڈاکٹر سونیہ عارف ،کیمپننگ یونٹ انچارج میاں منظور حسین سندھو ،سلیمان اشرف رانجھا ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے ۔میڈیکل کیمپ میں ہر قسم کا چیک اپ ،دوائی اور فیزیو تھراپی کی سہولت مفت تھی ۔صبح نو بجے سے شام سات بجے تک اڑھائی سو سے زیادہ مریضوں کو چیک کر کے ادویات فراہم کی گئیں ۔علاقہ کے عوام نے الخدمت فائونڈیشن اور ذیشان ہومیو پیتھک کلینک کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لکڑی کے آرا میں آگ لگ جانے سے 10 لاکھ روپے مالیت کی لکڑی جل کر خاکستر ہو گئی

گجرات(جی پی آئی)لکڑی کے آرا میں آگ لگ جانے سے 10 لاکھ روپے مالیت کی لکڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق محمد آصف ولد محمد بشیر سکنہ کدھر پل کے لکڑی کے آرا میں گذشتہ روز اچانک آگ ت( بھڑک اٹھی جس نے پورے ایریا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فوری طور پر فائر بریگیڈ پھالیہ کو اطلاع دی گئی اور فائر بریگیڈ اور عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم مبینہ طور پر اس وقت تک دس لاکھ روپے کی قیمتی لکڑی جل کر خاکستر ہو گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن انٹر نیشنل کے وفد نے بڑیلہ شریف کا دورہ کیا

گجرات(جی پی آئی)یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن انٹر نیشنل کے وفد نے بڑیلہ شریف کا دورہ کیا ۔وفد میں سید حفیظ سبزواری ،چوہدری سہیل اکبر چیمہ ،ڈاکٹر فیاض حسین خان ،چوہدری راشد محمود بانٹھ ،شفاقت عرف شاکی ،نبیلہ بٹ ،چوہدری آسیہ نورین گجر اورسید اظہر حسین نقوی سمیت دیگر بھی شامل تھے ۔وفد کے اراکین نے حضرت خواجہ محمد حفیظ اللہ مرحوم کے دربار عالیہ پر روزانہ ہونے والی خصوصی دعا میں شرکت کی اور لنگر نوش کیا ۔ازاں بعد وفد کے اراکین نے بڑیلہ شریف میں حضرت قنبیط کے مزار پر حاضری دی جوکہ حضرت آدم کے بیٹے بتائے جاتے ہیں ۔اور انکے مزار کی لمبائی 210فٹ یعنی 70 گز ہے ۔ازاں بعد وفد کے اراکین نے سندس فائونڈیشن گجرات کے دفتر کا دورہ کیا جہاں پر ایڈمنسٹریٹر طارق رشید چوہدری نے وفد کے اراکین کو خوش آمدید کہا اور بلڈ بنک سمیت تمام حصوں کا معائنہ کروایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل پھالیہ میں ماہ مبارک کی آمد سے علاقہ کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

گجرات(جی پی آئی)تحصیل پھالیہ میں ماہ مبارک کی آمد سے علاقہ کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اور لوگوں نے مساجد کو سجانا شروع کر دیا ۔سحری اور افطاری کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسر ی جانب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سستا رمضان بازار بھی لگا دیا گیا ہے ۔جہا ں پر ٹی ایم اے کا عملہ خصوصی طور پر مامور ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ضمیر حسین اور ٹی ایم او پھالیہ اشفاق احمد وڑائچ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں لوگوں کو رمضان بازار میں روزمرہ کی اشیاء سستے داموں دستیاب ہونگی اور اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور عوام کو کنٹرول ریٹ پر اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجر ات کے معروف صحافی ڈاکٹر سیف اللہ طاہر کو گوجرانوالہ ڈویژن کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا

گجرات(جی پی آئی)یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن انٹرنیشنل کے ترجمان چوہدری سہیل اکبر چیمہ نے بتایا ہے کہ UHRO کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری شاندار کار کردگی پر گوجرانوالہ ڈویژن کے نائب صدر چوہدری راشد محمود بانٹھ کو ترقی دے کر گوجرانوالہ ڈویژن کا صدر مقرر کیا ہے جبکہ گجر ات کے معروف صحافی ڈاکٹر سیف اللہ طاہر کو گوجرانوالہ ڈویژن کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا۔اپنی تعیناتی کے بعد چوہدری راشد محمود بانٹھ اور ڈاکٹر سیف اللہ طاہر نے کہا کہ وہ گوجرانوالہ ڈویژن میں یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کو منظم ،متحرک اور فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ذخیرہ اندوزں نے شہریوں دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا

گجرات(جی پی آئی)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ذخیرہ اندوزں نے شہریوں دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کالے چوروں کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہوگئی شہر بھر میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی غریب عوام ہاتھوں پر ہاتھ درے رہ گئی گجرات میں سب سے سستی سبزی آلو70روپے فی کلو، مرغی کا گوشت 245فی کلو پھل سبزیوں دوکاندار مہنگے داموں فروخت کرکے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی اپنا موثر کردار ادا نہیں کررہی رمضان المبارک کی خوشی میں تو دیگر اسلامی وغیر اسلامی ممالک قیمتوں میں کمی کردیتے ہیں مگر ہمارے اسلامی ملک میں رمضان المبارک میں کئی گناہ قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں گجرات کے عوامی وسماجی حلقوں نے کالے چوروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھوڑی سے بارش نے ٹی ایم اے گجرات کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا

گجرات(نمائندہ خصوصی) تھوڑی سے بارش نے ٹی ایم اے گجرات کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا بارش سے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے شہریوں کو گزرنے میں انتہائی دقت کا سامنا رہا بارش کے پانی سے سیوریج سسٹم بھی ناکام ہوگیا نکاسی کا بندوبست نہ ہونے سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ٹی ایم اے گجرات کا عملہ بارش کے پانی کی نکاسی میں بری طرح ناکام ہوگیا اور ٹی ایم اے گجرات کی جانب سے کارکردگی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں بارشی پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید نقصان بھی اٹھا نا پڑا ۔اور متعدد افراد نالوں میں گر کر زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے سب انسپکٹر سکندر گوندل کو ناقص کارکردگی اور رشوت لینے کے الزام میں ریورس گیئر لگا کر اے ایس آئی بنادیا

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے سب انسپکٹر سکندر گوندل کو ناقص کارکردگی اور رشوت لینے کے الزام میں ریورس گیئر لگا کر اے ایس آئی بنادیا یادرہے کہ سکندر گوندل نے شاہین چوک میں ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی ناقص تفتیش اور ملزمان کی عدم گرفتار ی پر ڈی پی او نے سزا دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حسب سابق ریلوے اسٹیشن گجرات پر سستا رمضان بازار لگا دیا گیا ہے

گجرات(جی پی آئی)رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حسب سابق ریلوے اسٹیشن گجرات پر سستا رمضان بازار لگا دیا گیا ہے جہاں شہریوںکو رمضان المبارک میں سستے داموں اشیاء خوردونوش میسر ہونگی رمضان المبارک سستے بازار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک تحصیلدار ، پٹواری اور پولیس عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سستے رمضان بازار میں تمام اشیاء کے سٹال الگ الگ لگا دئیے گئے ہیں تاکہ شہری باآسانی اس سستے بازار سے اشیاء خرید سکیں ضلعی انتظامیہ نے ریلوے روڈ پر تمام فروٹ اور سبزی فروخت کرنے کے علاوہ خوانچہ فروشوں کو بھی ریلوے روڈ سستے رمضان بازار میں شفٹ کردیا ہے اور ریلوے روڈ کو کھلا کردیا گیا ہے ریلوے روڈ کے سبزی اور پھل فروشوں اور دیگر دوکاندارں نے اپنے اپنے سٹال لگا کر اشیاء خوردونوش فروخت کرنا شروع کردی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام سے جو سستے داموں اشیاء فراہمی کے جو وعدے کیے گئے ہیں کیا پورے ہوتے ہوئے نظر آئیں اور ذخیرہ اندوزن کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈائون ہوگا اب شہری اس بات کے منتظر ہیں کہ واقع میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کو سستے داموں اشیاء مل سکیں گی گجرات کے شہریوں کا اب خواب پورا ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

Share this:
Tags:
gujarat news talent Tehsil town تحصیل خبریں قصبہ گجرات لیاقت
Israel
Previous Post اسرائیل کا کردوں کی آزادی کی حمایت کا اعلان
Next Post کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان
Weather

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close