Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 28/5/2014

May 29, 2014 0 1 min read

دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں یوم تکبیر کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئ
گجرات (جی پی آئی)دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں یوم تکبیر کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں ملک کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اور بچوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنا قومی ہیرو قرار دیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے میں ہمارے ملک کے سائنسدانوں کا مرکزی کردار ہے ، جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سب سے زیادہ خدمات سرانجام دیں ہیں ، 28مئی 1998کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھائی ، اور پوری دنیا کو یہ باآور کروایاکہ پاکستان کی طرف اگر کسی بھی ملک نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کا انجام اچھا نہ ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق نائب ناظم یونین کونسل 58مہر مشتاق احمد
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق نائب ناظم یونین کونسل 58مہر مشتاق احمد ، حاجی محمد اشفاق ، حاجی محمد انور اور حاجی مہر ممتاز احمد کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ہیں ، ان کی نماز جنازہ آج 29مئی 2014بروز جمعرات صبح نو بجے خواجگان قبرستان علی پورہ روڈ گجرات میں ادا کی جائیگی ، نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکن لائف انشورنس کمپنی آف پاکستان گجرات برانچ نے گزشتہ سال میں سب سے زیادہ کھاتہ داروں کو پالیسز فروخت
گجرات (جی پی آئی)امریکن لائف انشورنس کمپنی آف پاکستان گجرات برانچ نے گزشتہ سال میں سب سے زیادہ کھاتہ داروں کو پالیسز فروخت کر کے پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور کمپنی کا اول انعام گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ، جبکہ پرسینٹی میں کمپنی بھر میں دوسری پوزیشن پر سلور میڈل حاصل کیا ہے ، دیگر گجرات برانچ کے ہیڈ محمد اشرف منہاس نے مذکورہ میڈلز کے ساتھ ساتھ دس سالہ سروس ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے ، جبکہ گجرات برانچ کی ذیلی لوکیشن میر پور آزاد کشمیر کے منیجر انچارج چوہدری محمد شہزاد نے چار میڈلز جیت کر ایک بار پھر کمپنی میں اپنا لوہا منوایا ہے ، میر پور لوکیشن سے ہی عبدالحمید میر نے نہ صرف میڈل جیتا ہے بلکہ ایگزیکٹو کنسلٹینٹ اور ممبر سیچورین کلب کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے ، گزشتہ دنوں کراچی میں ایک فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہونے والی ایوارڈ نائٹ میں میڈلز تقسیم کیے گئے ، میڈلز آئی جی آئی لائف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید حیدر علی اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر امین الدین نے جیتنے والوں میں تقسیم کیے ، اس موقع پر موجود کمپنی کے مارکیٹنگ ہیڈ ایجنسی ڈائریکٹر تاثیر یوسف مخدوم نے پاکستان بھر سے میڈلز اور انعامات جیتنے والے آفیسرز کو زبردست مبارک باد پیش کی ، گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف منہاس نے امسال بھی شاندار نتائج کے حصول کے عزم کا اظہار کیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈبل میڈلز جیتنے کیلئے کی گئی منصوبہ بندی کا بھی ذکر کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی صدر PYOچوہدری مصطفی گورائیہ سے پیپلز پارٹی کے راہنما سید ممتاز حسین شاہ کی ملاقات
گجرات (جی پی آئی)ضلعی صدر PYOچوہدری مصطفی گورائیہ سے پیپلز پارٹی کے راہنما سید ممتاز حسین شاہ کی ملاقات ، ضلعی صدر بننے پر مبارک باد اور پارٹی کے لئے خدمات پر خراج تحسین ، گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے راہنما سید ممتاز حسین شاہ نے وفد کے ہمراہ PYOکے ضلعی صدر چوہدری مصطفی گورائیہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور چوہدری مصطفی گورائیہ کو PYOکا ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری مصطفی گورائیہ کی پیپلز پارٹی اور PYOکیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ، ایسے نوجوانوں کی پیپلز پارٹی کو ضرورت ہے چوہدری مصطفی گورائیہ نے ہمیشہ پارٹی اور پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ملکر پارٹی کے مفاد کیلئے کام کیا ہے ، بھٹو ازم اور پیپلز پارٹی ایک ہی پلیٹ فارم کے دوم نام ہیں ، ہم محترم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے افکار کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کی سربلندی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، انہوںنے کہا کہ پیپلز یوتھ کی مضبوطی کیلئے ہمارا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا ، اقتدار سے باہر رہ کر پارٹی کیلئے خلوص نیت سے کام کرنا ہی اصل میں پارٹی سے محبت کا ثبوت ہوتا ہے ، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق سلیمی ، PYOکے راہنما سید تبریز شاہ اور راجہ زین بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے راہنما ضلعی چیئرمین بیت المال چوہدری ظہور الٰہی نے کہا ہے
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما ضلعی چیئرمین بیت المال چوہدری ظہور الٰہی نے کہا ہے کہ میاں برادران نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کی سالمیت کے حق میں بہترین فیصلے کیے ، آج ان کے اس اقدام سے پاکستان دنیا کا مضبوط ترین ملک بن چکا ہے ، اور کسی ملک میں بھی جرات نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے ، ہم اپنے قائد میاں برادران کو ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو مضبوط بنانے پر ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، چوہدری ظہور الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا دورہ بھارت انتہائی کامیاب رہا ، اپوزیشن کو ہر کام میں کیڑے نکالنے کے علاوہ کوئی کام نہیں مستقبل میں بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے تعلقات مضبوط بنائے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حافظ آباد کا ضمنی الیکشن ضلع گجرات کے مسلم لیگ کے کئی راہنما حافظ آباد پہنچ گئے
گجرات (جی پی آئی)حافظ آباد کا ضمنی الیکشن ضلع گجرات کے مسلم لیگ کے کئی راہنما حافظ آباد پہنچ گئے ، آج کانٹے دار مقابلہ ہو گا ، تفصیلات کے مطابق ضلع حافظ آباد میں خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیداروں میں آج کانٹے دار جوڑ پڑے گا ، ضلعی الیکشن کے موقع پر ضلع گجرات کے اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کو بھی پنجاب حکومت کی طرف سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں ، نوابزادہ طاہر الملک اور چوہدری تنویر گوندل بھی ساتھیوں کے ہمراہ حافظ آباد پہنچ گئے ہیں ، گزشتہ روز انہوں نے حافظ آباد میں مصروف دن گزارا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے ووٹ مانگے اور انتخابی مہم چلائی ، حافظ آباد کے ضمنی الیکشن کیلئے ضلع گجرات سے 6سو پولیس اہلکاروں کو بھی سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے بھیجا گیا ہے ، آج حافظ آباد میں تحریک انصاف اور پولیس کے مابین تصادم کا بھی خطرہ موجود ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاںشریف) گجرات میں سالانہ معراج مصطفیۖ کانفرنس
گجرات (جی پی آئی) مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاںشریف) گجرات میں سالانہ معراج مصطفیۖ کانفرنس اورعرس مبارک فقیہ اعظم حضرت مولانا خواجہ محمد نیک عالم قادری رحمة اللہ علیہ کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ صدارت حضرت مفتی محمد اشرف القادری جبکہ سرپرستی حضرت پیر محمد افضل قادری نے کی، ملک بھر سے ہزاروں حضرات وخواتین نے قافلوں کی صورت میں شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ قادریہ عالمیہ (شعبہ طلبہ ) سے فارغ التحصیل ہونے والے 90علما، قرائ، فضلا اور حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔ علماء کرام نے اپنے خطابات میں واقعہ معراج تفصیلا بیان کیا اور کہا کہ رسول اللہ ْۖ کے معجزات میں سے ایک عظیم ترین معجزہ معراج ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے سید الانبیاء ۖ کو مقامِ ”قاب قوسین ”پر فائز کر کے اپنے دیدار سے مشرف کیا، یہ عظمت نہ کسی اور نبی رسول کو حاصل ہوئی اور نہ ہی کسی مقرب فرشتہ کو۔ جبکہ پوری دنیا کے سائنسدانوں کی پہنچ آسمان اول تک نہیں لیکن آپ ۖ نے ساتوں آسمانوں ،سدرة المنتہیٰ، 70ہزار حجابات اور عرش معلی کو عبور کر کے اپنے سر کی آنکھوں سے رؤیت باری تعالیٰ کا نظارہ فرمایا۔ اس موقع پر مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد اشرف القادری، پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، خطیب پاکستان سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، مولانا ضیاء اللہ قادری، مونا حنیف طاہر، پروفیسر عظیم قادری، مولانا اکبر نقشبندی، علامہ نصر اللہ خان قادری، علامہ ابوتراب بلوچ، مولانا فیاض احمد فیاضی، علامہ تلاوت خان نے خطاب کیا۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد اشرف القادری نے کہا کہ قرآن وسنت سے واضح کیا کہ ولی اللہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ صحیح العقیدہ ہو، محبت نبوی وتعظیم رسول میں ڈوبا ہوا ہو، متقی پرہیز گار ہو، فرائض وواجبات وسنن کے بعد نفلی عبادات کثرت سے کرتا ہو۔ پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے فارغ التحصیل ہونے والے علماء ،قرائ، فضلا اور حفاظ کو تلقین کی کہ وہ دین کی خدمت پر کسی سے پیسے نہ مانگیں کیونکہ دین کی خدمت اورتبلیغ پر پیسے مانگنا علماء حق کا شیوہ نہیں۔ مرکز اہلسنت نیک آباد کے مورثِ اعلیٰ فقیہ اعظم حضرت مولانا محمد نیک عالم قادری رحمة اللہ علیہ کے متعلق انہوں نے بتایا کہ آپ نے ساری زندگی دین کی خدمت پر کسی سے ایک پیسہ نہیں مانگا اور انہوں نے بر صغیر میں سینکڑوں متبحر علماء ِ دین پیدا کیے، وہ مسجد کی صفائی اپنے ہاتھوں سے کرتے تھے، قرآن پاک کی کثرت سے تلاوت کرتے تھے، اپنے ہاتھ سے درجنوں قرآن مجید کے قلمی نسخے لکھے جن میں سے چند آج بھی نیک آباد میں موجود ہیں ،آپ کی دعا سے کئی خوش نصیب مسلمانوں کو زیارت نبوی ہوئی اور قحط کے موقع پر جب دعا فرماتے تو دعا یا نماز کے دوران بار ش ہونا شروع ہو جاتی۔ اس موقع پر حضرت پیر محمد افضل قادری نے فارغ التحصیل ہونے والے علما ء کو سلسلہ قادریہ عالمیہ کی خلافت بھی عطا فرمائیں اور ہدایات جاری کیں کہ علماء حق رشد وہدایت اور تصوف کے ذریعے جعلی عاملوں کا راستہ روکیں جو پیری مریدی کے روپ میں اسلام اور تصوف کو شدید بد نام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر حکومت سے وطن عزیز میں نظام مصطفی کے مکمل نفاذ اور فحاشی وبے حیائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ایک اور قرارداد کے ذریعے مسلمانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امت کی اصلاح کیلئے سب سے زیادہ علماء تیار کرنے پر زور دیں کیوں کہ علماء حق کی قلت کی وجہ سے بیشمار مساجد، خانقاہیں اور مدارس غیر آباد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی
گجرات(جی پی آئی)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے ہزاروں پرانے ٹائر ناکارہ بنا دئیے ہیں ، پرانے ٹائروں کو ناکارہ بنانے کیلئے شاہین چوک کے قریب واقع لگائی گئی جدید مشینری کو استعمال کیا گیا ، اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر طرح کی وبائی امراض کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، انہوںنے ٹی ایم او ز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ڈینگی کنٹرول کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں ، انہوں نے ہدایت کی کہ ٹائروں کا کاروبار کرنے والے حضرات پر کڑی نظر رکھی جائے اس کے علاوہ شہر کی صفائی ، پانی کے چھوٹے بڑے جوہڑوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی مرض کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈینگی جیسی وبائی مرض سے بچائو کیلئے حکومت اور انتظامیہ کا عملی ساتھ دیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ٹی ایم او گجرات ، ٹی ایم او کھاریاں ، ٹی ایم او سرائے عالمگیر ، پی ایس او ندیم بٹ و دیگر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جناح پبلک سکول کے معاملات مزید بہتر انداز سے چلانے کیلئے
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جناح پبلک سکول کے معاملات مزید بہتر انداز سے چلانے کیلئے بورڈ آف گورنرز میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد کو شامل کیا جائیگا اور جلد سکول کا نیا کیمپس قائم کیا جائیگا، انہوں نے اعلان کیا کہ جناح پبلک سکول کو جلد کالج کا درجہ دے دیا جائیگا جس میں میڈیکل اور انجینئرنگ سمیت مختلف شعبہ جات کی تعلیم دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، اے سی افشاں رباب ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ٹی ایم او خرم ترہنگی ، پرنسپل میڈم ترنم ، نگہت اقبال قریشی و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ فروغ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کے تحت ضلع گجرات کیلئے مقرر ہ حدف سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات کیلئے یو پی ای کا حدف 83ہزار تھا ، تاہم بھرپور محنت کی وجہ سے اب تک 87ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کیا گیا ہے ، اجلاس میں ڈی سی او کو بتایا گیا کہ ادارہ خسارے میں چل رہا ہے ، اور فیس میں اضافے کی تجویز دی گئی ، تا ہم انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ منافع کمانے کیلئے نہیں بنایا گیا ، انتظامیہ مالی معاملات میں ادارے سے ہر ممکن تعاون کرے گی اور ہدایت کی کہ جناح پبلک سکول 10بچوں کو مفت تعلیم دے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جناح پبلک سکول کا نیا کیمپس جی ٹی روڈ پر لالہ موسیٰ کے قریب بنایا جائیگا، بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سکول کے اساتذہ کی ترقی کیلئے پرموشن پالیسی ، نئی بسوں کی خرید سمیت دیگر معاملات پر بھی غور کیا گیا ۔ دریں اثناء ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے یونیورسٹی کیلئے زمین ایکوائر کرنے کے سلسلہ میں مقامی زمینداروں سے بھی ملاقات کی انہوں نے یونیورسٹی کے قریب واقع نجی ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ رمضان کے دوران شہریوں کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے
گجرات(جی پی آئی) ماہ رمضان کے دوران شہریوں کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے مجوزہ 14رمضان بازاروں کی نگرانی کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اے سی گجرات افشاں رباب کو ماڈل بازار گجرات کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ نائب تحصیلدار ملک طفیل ان کی معاونت کریں گے ، رمضان بازار ریلوے روڈ کے انچارج اے سی سیٹلمنٹ وقار حسین خاں ہونگے ، تحصیل آفیسر ریگولیشن ٹی ایم اے گجرات اور نائب تحصیلدار حق نواز ان کی معاونت کریں گے ، رمضان بازار شاہجہانگیر کا انچارج ٹی ایم او خرم محمود کو مقرر کیا گیا ، نائب تحصیلدار گلزار احمد ان کے معاون مقرر کیے گئے ہیں ، رمضان بازار شادیوال کا انچارج ڈی او سی او محمود اقبال گوندل کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ، ان کی معاونت چیف آفیسر شادیوال کریں گے ، رمضان بازار کنجاہ کا انچارج سرکل ریونیو آفیسر کو مقرر کیا گیا ہے ، سی او یونٹ کنجاہ ان کے معاون ہونگے ، رمضان بازار منگووال کے انچارج ڈی او زراعت گجرات ، رمضان بازار جلالپور جٹاں کے انچارج نائب تحصیلدار ارشاد احمد ، رمضان بازار ٹانڈہ کے انچارج جنرل اسسٹنٹ ریونیو گجرات ، رمضان بازار لالہ موسیٰ کے انچارج تحصیلدار کھاریاں ، رمضان بازار جی ٹی روڈ کھاریاں کے انچارج ٹی ایم او کھاریاں ، رمضان بازار ڈنگہ کے انچارج اے سی سیٹلمنٹ کھاریاں مثیم عباس ، رمضان بازار کوٹلہ کے انچارج نائب تحصیلدار خادم حسین ، رمضان بازار کھمبی سرائے عالمگیر کے انچارج تحصیلدار سید آفتاب شاہ اور رمضان بازار سرائے عالمگیر کے انچارج ٹی ایم او سرائے عالمگیر ہونگے ، ڈی سی او نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے دوران حکومت کی طرف سے دئیے گئے ریلیف کے فوائد شہریوں تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں متحرک انداز میں ادا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب محمود اختر محمود کے مطابق گجرات پریس کلب
گجرات(جی پی آئی)جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب محمود اختر محمود کے مطابق گجرات پریس کلب کا وفد 6تا 9 جون کوتین روزہ تفریحی دورے پر کاغان روانہ ہو گا تفریحی دورہ کے خواہشمند ممبران پریس کلب 2جون تک آفس سیکرٹری پریس کلب طارق نذیر پاشا کے پاس رجسٹریشن فیس جمع کروا کے اپنا نام تفریحی دورہ کیلئے درج کروا لیں وفد6جون بروز جمعتہ المبارک کی رات کو تفریحی دورہ پر روانہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدرپاکستان مسلم لیگ (ق)محمد حنیف حیدری نے کہا ہے۔کہ گزشتہ انتخابات میں داندلا کرنے کے باوجود برسرِ اقتدار گروپ میں نا مانوں کر رِٹ لگائے ہوئے ہے
گجرات (جی پی آئی)صدرپاکستان مسلم لیگ (ق)محمد حنیف حیدری نے کہا ہے۔کہ گزشتہ انتخابات میں داندلا کرنے کے باوجود برسرِ اقتدار گروپ میں نا مانوں کر رِٹ لگائے ہوئے ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔ گجرات سے لے کر پاکستان کے کسی بھی حلقے میں تھیلے کھولے جائیں، تو تھیلے خود بُو لیں گئے ہمارے اندر جو کچھ بھی ہے وہ سب جعل سازی سے ڈالا گیا ہے۔ پرزائیڈنگ افسر ان نے جو رزلٹ جمع کروائے اُسکے مطابق رزلٹ کاا علان نہیں کیا گیا بلکہ رِٹرنگ افسران کے خود ساختہ رزلٹ کے مطابق اعلانات کیے گئے۔اور رِٹرنگ افسران کو جو ہدایات سابقہ چیف جسٹس افتخار چوہدری نے دی تھیں اُسکے مطابق پورے پنجاب میں رزلٹ کے اعلانات ہوئے۔ اُنہوں نے کہا پوری قوم کے ساتھ جو دوکا اور فریب جن جن افراد نے کیا ہے انشاء اللہ وہ وقت آگیا ہے کہ وہ خود تسلیم کریں گے۔ چوہدری پرویز الہٰی کی مدبرانہ پالیسیوں کی وجہ سے محب وطن سیاسی جماعتوں کا جو اتحاد بن رہا ہے۔ وہ قابل تحسین ہے، اور موجودہ حکومت اُن کے سامنے ٹھہرنا سکے گئی۔کیونکہ موجودہ حکومت نیں جو تانہ بانہ بوُنہ اُس میں وہ خود پھنس چکی ہے۔ویسے بھی میاں برادران کو حکومت میں آنے کی بھی جلدی ہوتی ہے۔ اور جانے کے لیے بھی وہ اپنا سریا سیمنٹ فروخت کر چکے ہیں۔ اور پاکستان کو عربوں روپے کا مقروض بھی کرچکے ہیں، اور تمام ادارے اِن کے کنڑول سے باہر ہو چکے ہیں۔ اِن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج عوام مجبور اور بے بس ہو چکے ہیں۔ اور حالت یہاں تک پُہنچ گئے ہے کہ لوگ یوٹیلٹی بل بھی ادا نہیں کرسکتے، اور انہی کی بدوعاں کی وجہ سے انشاء اللہ تعالیٰ موجودہ حکومت بہت جلد رُخصت ہو جائے گئی۔

Share this:
Tags:
company gujarat news pakistan politics World پاکستان خبریں دنیا سیاسی کمپنی گجرات
Previous Post سندھ میں سرکاری دفاتر پر حملوں کا خطرہ، چیف سیکریٹری نے مراسلہ جاری کردیا
Next Post ملک بھر میں آج بھی موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close