Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 11/08/2015

August 11, 2015 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) مسجد کے خادم پر تشدد ۔ ڈسٹرکٹ مینیجر اوقاف کی درخواست پر ڈی پی او گجرات نے SHO بی ڈویژن کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد حاجی محمد دین صاحب کے خادم حافظ جاوید اقبال پر گل نواز بٹ نے نماز عصر کے موقع پر بلا وجہ تشدد کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر ڈسٹرکٹ مینیجر اوقاف گجرات و منڈی بہائو الدین نے ڈی پی او گجرات کو کارروائی کیلئے تحریر کیا۔ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے SHO تھانہ بی ڈویژن کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔ جس پر تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) کھاریاں کے مقامی ہسپتال میں نارمل ڈلیوری خاتون کے ہاں 3 خوبصورت بچوں کی پیدائش ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی سابقہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رخسانہ جبیں اور ڈاکٹر جمیلہ کی زیر نگرانی کے کلینک واقع گلیانہ روڈ کھاریاں پر خاتون کو ڈلیوری کیلئے لایا گیا جہاں پر اس نے تین بچوں کو نارمل ڈلیوری کے دوران جنم دیا۔ زچہ و بچے خیریت سے ہیں۔ انہیں اپنے گھر شفٹ کر دیا گیا ہے اس سے قبل بھی ذاکرہ نامی خاتون کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے آج کے دور میں یہ بہت اہم ہے کہ ڈاکٹروں میں جہاں آپریشن کا رواج عام ہے اور معمولی سے مسئلے پر بھی ڈاکٹر آپریشن کو ترجیح دیتے ہیں اگر ڈاکٹر کوشش کریں تو نارمل ڈلیوری کے رجحان کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے جس سے خواتین کی جان اور مال بچایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاںرباب کی قیادت میں انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے افسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف علاقوںمیںکریک ڈائون کرتے ہوئے صفائی کا ناقص انتظام اور زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر 2ہوٹلز اور ایک مٹھائی کی دوکان کو سیل کر دیا جبکہ ایک ملزم کے خلاف مقدمہ بھی در ج کر لیا گیاہے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر کاروائی کے دورا ن اے سی کھاریاں افشا ں رباب کی قیادت میں ٹی ایم او ملک شفقت اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے جی ٹی روڈ پر پنجن کسانہ کے قریب گجر سویٹ ہائوس اور سموال شریف ہوٹل کی اچانک چیکنگ کی اس دوران صفائی کے ناقص انتظامات پر دونوںکو فوری طور پر سیل کر دیاگیا۔ ٹیم نے بعدا زاں ایچ ایف سی برگر اینڈ پیزا شاپ کی چیکنگ کی جہاں زائد المیعاد مشروبات ، مصالحہ جات برآمد ہوئے اور صفائی کا انتظام بھی ناقص تھا جس پر مذکورہ ہوٹل کو سیل کرکے مینجر شبیر احسن کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضع کیا ہے کہ صفائی کا ناقص انتظام اور زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے ہوٹلز، بیکرز اور سویٹس شاپس کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا اور شہریوںکی صحت سے کھیلنے والوںسے کوئی رعایت نہیںہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے معذور افراد کی مالی خدمت کے لیے چودہ اگست کو خدمت کارڈپروگرام کا اجراء ہو گا ،اس پروگرام کے تحت پنجاب کے معذور افراد کو ہر ماہ خدمت کارڈ کے زریعے ماہانہ بارہ سو روپے ملا کریں گے ضلع گجرات خدمت کارڈ پروگرام کے فوکل پرسن ڈی او سی گجرات چوہدری وقار خان نے بتایا ہے کہ ضلع گجرات میں کل1013اسپیشل افراد کو خدمت کارڈ جاری کیے جائیں گے ان کو پہلا مرحلہ میں تین ماہ کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ ان کا اے ٹی ایم کارڈ بھی جاری کیا جائے گا جس کے زریعے وہ ہر ماہ اپنی قسط وصول کیا کریں گے اور اے ٹی ایم کارڈ چوبیس گھنٹوں میں ایکٹو ہو نگے،ڈی او سیچوہدری وقار خاں نے بتایا ہے کہ گجرات ضلع میں خدمت کارڈ کے حصول کے لیے گجرات اور کھاریاں میں دو سنٹر بنائیں جائیں گے اور ان سنٹر کا لنک بنک آف پنجاب اور زونگ موبائل کمپنی کے ساتھ ہو گا ،معذور افراد کو زونگ کی جانب سے اے سم بھی جاری کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پنجابی کے معروف شاعر اور متر سانجھ پنجاب کے چیئر مین اور پنجابی لکھاری چوہدری افتخار ورائچ کالروی کی دس ویں تصانیف (یاداں تے تریخ) شائع ہو گئی ہے ،اس پنجابی کتاب میں 400 کے قریب پنجاب کی اہم شخصیات کی خدمات اور تحریک آزادی کے گمنام مجاہدوں کے ناقابل فراموش تاریخی خدمات کو نئی نسل کو متعارف کروانے کے لیے ان کے تذکرہ کو اجاگر کیا گیا ہے ،یہ کتاب چارسو صفحات پر مشتمل ہے اور کتاب کی تقریب رونمائی بہت جلد گجرات پریس کلب میں منعقد ہو گی جس میں اہم شخصیات شریک ہو نگی ،کتاب کی اشاعت پر پنجابی ادب سے تعلق رکھنے والی گجرات کی اہم شخصیات نے چوہدری افتخار وڑائچ کالروی کو مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان اسپیشل پرسن اسلام آباد کے اسپیشل ایڈوائزر لالہ جی سعید اقبال مرزا اور ممبر امن کمیٹی گجرات نے کہا ہے کہ پاکستان میں معذور افرادظلم استم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیںپہلے پنجاب حکومت نے نابینا افراد پر تشدد کیا اب دوبارہ سندھ حکومت نے معذور اور نابینا افراد اور خواتین پر تشدد کر کے زیادتی کی انتہا کر دی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لالہ جی نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی سیاست دان یا علمائے اکرام کے گھر کوئی معذور پیدا کر دے تو ان کو معذوری کا پتہ چل جائے گا پاکستان میں معزور افراد کی آبادی 27 فیصد ہے لہذا معزور افراد کا کو ٹہ بھی دس فیصد کیا جائے ،لالہ جی سعید اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت میں معذور افراد کے لیے کچھ نہیں کیااور نہی ان کو کوئی ریلیف دیا گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو معزور افراد سے کو ئی د لچپی نہیں ہے ،انہون نے کہا کہ چاروں صوبوں میں معذور افراد خصوصی نشت کا کوٹہ مقرر کیا جائے کیونکہ معذور افراد بھی معاشرہ کا اہم حصہ ہیں ان کا احساس کیا جایء اور ان کو ان کے جائز حقوق دئیے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) قندفشاں بینکوٹ ہال مین بیکرز اینڈ سویٹس ، میرج ہالز ،ریسٹورنٹ، مرغ شاپ ،ملک شاپ اور قصاب ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے بیکرزاینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید یعقوب ڈار، میاں محمد سلیم ، اسد بھٹی،قیصر رمضان بٹ، حاجی نور محمد سمیت دیگر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سے ہونے والی ہماری تمام ایسوسی ایشنز کے ساتھ میٹنگز میں تمام ترمعاملات طے پاگئے تھے اور ہم نے بریفنگ میں تمام پوائنٹ پر ایگری کرلیا اور عمل بھی شروع کردیا تھا مگر انتظامیہ نے ایک لائسنس جاری کردیا جس میں 5ہزار روپے 50ہزارروپے ٹیکسز لگائے گئے حالانکہ پہلے ہی مارکیٹ کمیٹی ٹیکسز اور پروفیشنل ٹیکسزز دے رہے ہیں پھر بھی نیا ٹیکس لگا دیا گیا انہوں نے کہاکہ نئے ٹیکسز کی ادائیگی پر عمل تو تھوڑا وقت درکار تھا مگر دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کے جس طریقہ کار سے چھاپے مارنے شروع کردئیے وہ طریقہ کار غلط ہے 35,35افسران ہمارے میرج ہالز ، ہوٹلوں ، بیکرز ، مرغ شاپوں پر چھاپے ماکر ہراساں کررہے ہیں جس سے ہم بھر پورا احتجاج کرتے ہیں انہوں نے چیکنگ کی جائے مگر دہشت نہ پھیلائی جائے جس سے ہمارے کاروبار متاثر ہوتے ہیں اور ہمارے کسٹمرز پر بھی برا اثر پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے وکرز کے ہیلتھ کارڈ تو چیک کیے جاتے ہیں مگر چھاپے مارنے والے افسران کے گلے میں بھی ہیلتھ کارڈ ہونا چائیے کہ انکو ایڈز جیسی مرض لاحق تو نہیں انتظامیہ اپنا رویہ ٹھیک کرلے اور مثبت رویہ اپنا یا جائے نہ کہ ہراساں کیا جائے تعلیم بالغاں جو شروع کی ہے جاری رکھا جائے ہمیں بھگایا نہ جائے کاروباری طبقہ پہلے ہی پریشان ہے اسے مزید پریشان نہ کیا جائے اگر ضلعی انتظامیہ کارویہ یہ ہی رہا تو ہم کاروبار چھوڑدیں گے اور انتظامیہ اپنی دکانیں کھول لے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کو ہمارے ساتھ ہونیو الی بریفنگز کے بارے میں بتایا جائے کہ نہ صرف ہمارے خلاف کاروائی کے بارے میںصرف آگاہ کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر و چیف ایگز یکٹو قند فشاں میرج ہالز میاں محمد سلیم نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے میرج ہال پر جو چھاپہ مارا گیا اس میں تمام معاملات ٹھیک پائے گئے اور صفائی کا معیار بھی درست تھا لیکن ایک ورکر کی طرف سے گلے میں ہیلتھ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے منیجر کے خلاف بوگس مقدمہ درج کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے میاں محمد سلیم نے کہاکہ اس سلسلہ میں ہم قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی فوج ظفر موج گجرات میں کاروباری طبقہ کو حراساں کررہی ہے چیکنگ پر کوئی اعتراض نہ ہے مگر طریقہ کار انتہائی غلط ہے جس سے ہمارے کاروباری ساکھ متاثر ہوئی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی ا و لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت خدمت کارڈ کا اجراء 14اگست سے کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز مستحقین کو رجسٹریشن مراکز لانے کے لئے انتظامات کو بلا تاخیر حتمی شکل دیں۔ یہ ہدایات انہوںنے خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود، فوکل پرسن و ڈی او سی وقار حسین، اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر، ٹی ایم اوز، بنک آف پنجاب اور نادرا کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں معذور افراد کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے اس مقصد کے لئے تینوں تحصیلوں سے 1013مستحقین کا انتخاب کیا جا چکا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ تحصیل گجرات سے تعلق رکھنے والے مستحقین کی رجسٹریشن ضلع کونسل میں واقع سنٹر جبکہ تحصیل کھاریاںاور سرائے عالمیگیر سے تعلق رکھنے والے مستحقین کی رجسٹریشن ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاںمیںقائم رجسٹریشن سنٹر میںکی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ جن مستحقین کے ناموںکا انتخاب کیا جا چکا ہے ان کے علاوہ سنٹرز سے رجوع کرنیوالے معذور افراد کی بھی فوری رجسٹریشن کی جائے گی تاہم انہیں خدمت کارڈ کا اجراء آئندہ مراحل میں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ معذور افراد کو رجسٹریشن مراکز لانے کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ مراکز میں سایہ، پنکھا، پینے کے لئے پانی اور ہر سنٹر پر تین وہیل چیئرز کا بھی انتظام ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ رجسٹریشن مراکز پر انتظامیہ، میڈیکل بورڈ، بنک آف پنجاب اور نادرا سمیت تمام کاونٹرز فوری قائم کئے جائیں 13اگست کو دونوںسنٹرز پر پانچ پانچ مستحقین کی رجسٹریشن کرکے مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تما م افسرا ن کو خبردار کیا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے 14سے 23اگست تک صوبہ بھر میں قائم کسی بھی مرکز کااچانک دورہ کرسکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا ہے کہ ڈینگی سے مکمل نجات کے لئے اجتماعی کاوشوںکی ضرورت ہے، شہریوں میں ڈینگی سے بچائو کے لئے شعور اجاگر کرنے کے لئے بھرپور مہم ناگزیر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ڈی او ماحولیات ناظم ایاز ، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی، فوکل پرسن ڈاکٹر اکر م جنجوعہ نے بھی اس موقع پر اظہا رخیال کیا۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ ضلع گجرات میں گذشتہ سال اور رواںسال ڈینگی کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا جو خوش آئند ہے تاہم بعض علاقوں سے لاروا ملنے کی وجہ سے ہمیں الرٹ رہنے ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجا ب نے انتھک کاوشوں سے نہایت کم عرصہ میں ڈینگی پر قابو پایا جسے پوری دنیا نے سراہا اس سلسلے میں محکمہ صحت گجرات کی کاوشیںبھی قابل تحسین ہیں۔ انہوںنے سمینار میں شریک لیڈی ہیلتھ ورکر ز پر زور دیا کہ وہ ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے حکومت پنجاب کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری نے کہا کہ ڈینگی میڈیکل سے زیادہ سماجی مسئلہ ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا موجود موسم ڈینگی کی پرور ش کے حوالے سے نہایت ساز گار ہے ہمیں اپنے گھروںمیں رکھے گملوں، ایئر کولر، پرندوںکو پانی کے لئے رکھے گئے برتنوں، اگر کسی گھر میں سوئمنگ پول ہے تو اسے فوری طور پر خشک کر دینا چاہیے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر اکرم جنجوعہ نے ڈینگی کی افزائش کی وجوہات، بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اور ہسپتالوںمیںعلاج کے لئے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے آگاہ کیا ۔ ڈی او ماحولیا ت ناظم ایاز نے شرکا ء سیمنار کو ڈینگی کے فروغ کا باعث بننے والے افراد،کباڑ خانوں، نرسریوں، پرانے ٹائروںکی دوکانوںکے خلاف کریک ڈائون بارے آگا ہ کیا اور شرکا ء کو ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے اخیتارات و تعزیرات سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) سپیشل پرائس مجسٹریٹ /اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے گرانفروشی ، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرادیا ہے جبکہ 10گرانفروشوںپر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی نے دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیے جبکہ زاہد، فاروق وغیر ہ پر جرمانہ عائد کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) جشن آزادی کے حوالے سے 13اگست بروز جمعرات شہباز شریف پارک میں صبح آٹھ بجے ملی نغموںکا مقابلہ ہوگا آرگنائزر انجم ریاض سیٹھی کے مطابق مقابلوں میں ہر عمر کے افراد حصہ لے سکیں گے۔ سہ پہر دو بجے پاک آرمی اور پنجاب پولیس کی ٹیموںکے درمیان کبڈی میچ ہوگا ،چودہ اگست صبح 8بجکر 55منٹ پر ضلع کونسل ہال میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی جس کے بعد ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ جیل میں قیدیوں اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوںمیں تحائف تقسیم کریں گے۔ ڈی او سپورٹس ندیم بٹ کے مطابق چودہ اگست دوپہر دو بجے گجرات جمنزیم کا افتتاح ہوگا اور جوڈ و کراٹے اور بیڈ منٹن کے مقابلے ہوں گے جبکہ سویڈیش کالج میں ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پاکستانی تارکین وطن کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں جبکہ ملک میں جاری بحران کی وجہ سے بہت سارے منصوبہ جات تعطل کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان میں متعین یونان کے قائم مقام سفیر و سیکنڈ سیکرٹری جارج فوس ریٹری نے گجرات کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت ضیاء سید کر رہے تھے جبکہ سینئر نائب صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن عامربیگ ، چوہدری عمران کمبوہ ، یاسر احمد وریاء بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی کو بہتر سفارتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں جبکہ جن پاکستانیوں کے رہائشی کارڈ ز ختم ہو چکے ہیں وہ وزارت داخلہ یونان سے بذریعہ وکلاء رابطہ کرکے توسیع کر وا سکتے ہیں جبکہ فیملی، سٹوڈنٹ اور بزنس ویزہ درخواستیں وزارت داخلہ و خارجہ یونان کی ہدایت پر ہی وصول کرکے کام کیا جاتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور یونان کے درمیان ٹریڈ نہ ہونے کے برابر ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت یونان پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا پروگرام رکھتی ہے جبکہ ویزہ درخواستوں کو بذریعہ کسی پرائیویٹ کمپنی وصول کرکے دبئی منتقل کرنے کا پلان ہے یونان میں جاری بحران کی وجہ سے اکتوبر کے بعد تمام معاملات واضع ہو جائیں گے پھر اس کے مطابق نئی پالیسی آنے پر ہی اصل بات سامنے آئے گئی سفارت خانہ میں ہزاروں کیسز زیر التواء ہیں جن کو نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت یونان پاکستانی کمیونٹی کو انتہائی عزت اور احترام سے دیکھتی ہے کیونکہ ہزاروں پاکستانی یونان کی صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں پاکستان ترقی کرتا ہوا محفوظ ملک ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) دی بینک آف پنجاب جی ٹی روڈ گجرات کے منیجر بہتر کار کردگی پر ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں دی بینک آف پنجاب کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت بینک کے صدر نعیم الدین خان نے کی جس میں دی بینک آف پنجاب جی ٹی روڈ گجرات کے منیجر سمیع اللہ اعوان کو بہتر کارکردگی پر ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر پین پاکستان اربن سی کیٹگری پر خصوصی ٹرافی ،سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے گزشتہ روز بول ٹی وی کی نشریات بحال کروانے کیلئے لاہور سے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا جس کی قیادت افضل بٹ نے کی جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا گیا جبکہ گجرات سے سینئر نائب صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن عامربیگ کی قیادت میں وفد نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سامنے دھرنے میں شرکت کی اور گجرات کے صحافیوں کی طرف سے بھر پور نمائندگی کی وفد میں طارق عثمانی ، ضیاء سید ، عمران کمبوہ اور دیگر شامل تھے افضل بٹ اور بلال ڈار نے گجرات کے صحافیوں کوخوش آمدید کہا اور صحافیوں کے مسائل کیلئے گجرات کی تمام صحافی برادری کے کردار کو سراہا اور کہاکہ گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ صحافیوں کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جس پر گجرات کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) مسلم کرسچن فیڈریشن انٹر نیشنل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتیازی قوانین ختم کرکے غیرمسلموں کو بھی مکمل پاکستانی تسلیم کیا جائے ، دوسرے درجے کا شہری نہ بنایا جائے۔ یوم اقلیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ غیر مسلم اقلیتوں کے قیام پاکستا ن اور استحکام پاکستا ن میں کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مختلف حکومتوں کے دوران اقلیتوں کے خلاف بنائے گئے امتیازی قوانین کو واپس لے کر ان میں پائے جانے والے خوف کو ختم کیا جائے۔ ہمیں انہیں پیا ر اور محبت کے ساتھ اپنے ساتھ ملا کر اپنی قوت بنانا ہے۔اسلام دوسرے مذاہب کے وجود کو تسلیم کرتا اور اختلاف رائے کابھی احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی رہنما ایس پی سنگھا قیام پاکستان کے حق میں کاسٹنگ ووٹ نہ دیتا توقیام پاکستان ممکن نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہنا تھاکہ اقلیتوں کی پاکستا ن کے لئے خدمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنا کر انہیں برابر کا شہری تسلیم کیا جائے اور آئندہ نسلوں کو بتایا جائے کہ غیرمسلم بھی پاکستا ن کے برابر کے شہری ہیں اور ان سے محبت پاکستان کی مضبوطی کاباعث ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین نے اچھرہ آتشزدگی واقعہ پر پنجاب اسمبلی میں میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروادیا انہوںنے کہا کہ آتشزدگی کے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اموات ہوئیں حکومت آتشزدگی واقعات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی جو بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ہر سال سالانہ 10ہزار کے قریب آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں درجنوں اموات اور سینکڑوں افراد زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ اربوں کی املاک بھی جل کر خاک ہوجاتی ہے ابھی حال ہی میں لاہور میں الفتح سٹورمیں بدترین آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا جس میں کئی منزلہ بلڈنگ کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کا سامان مکمل طور پرتباہ ہوگیا ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب میں بلڈنگ بائی لاز پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں ہوتا اور ایمرجنسی نکاسی کیلئے دروازے نہیں بنائے جاتے جس کے باعث جانی نقصانات کے ساتھ ساتھ مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے نیز بروقت ریسکیو کے انتظامات بھی ناقص ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تسلسل کے ساتھ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ریسکیو ٹیموں کو جدید آگ بجھانے والے آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور بلڈنگ بائی لاز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور پہلے سے موجود بلڈنگوں/پلازوں میں ایمرجنسی نکاسی کے لیے راستوں کا تعین کیا جائے تاکہ جانی نقصانات سے بچاجاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) تحصیل ڈرگز انسپکٹر چوہدری احسان الہی چیمہ نے انت مچا دی۔ کبھی ٹاس فورس اورکبھی سیل کے نام پر اور سکے کی چمک بڑھانے کے لیے میڈیکل سٹورز مالکان کو حراساں کیا جانے لگا۔ میڈیکل سٹور مالکان سخت پریشانDCOسے انصاف کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ پہلے جسے ہی تحصیل ڈرگز انسپکٹر چوہدری احسان الہی چیمہ نے گجرات میں چارج سنبھالا تو آتے ہی انھوں نے مختلف سٹوروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیے اور چند سٹوروں کو سیل کر کے اپنا دب دبا قائم کر لیا جس سے تمام سٹور مالکان شدید ذہنی دبائو میں مبتلا ہو گئے اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تحصیل کی فارما ایسوسی ایشن کے خود ساختہ تحصیل صدر شہزاد اور چند افراد نے مذکور ڈرگز انسپکٹر سے ریلیف کے نام پر سٹوروں سے کولیکشن شروع کر دی جس کا سلسلہ آج بھی کبھی میٹنگ کبھی سپیشل ریلیف اور افطاری و عیدی کے نام پر جاری ہے ۔ مگر دریافت پر مذکور انسپکٹر نے مکمل لا علمی کا اظہار کر دیا مگر چندہ اکٹھا کرنے والوں کی سفارش پر ریلیف بھی دیا جا رہا ہے اور ڈرگز انسپکٹر آفس سے جب کوئی لیٹر کسی سٹور والے کو موصول ہوتا ہے تو حکم صدر مذکور ایک ہزار روپے چسپاں کر کے جو لوٹا دیتا ہے اس کوموصوف ڈرگز انسپکٹر کی طرف سے تنگ بھی نہیں کیا جاتا۔اس کے علاوہ موصوف کے ٹائوٹوں کا جب دل چاہتا ہے مارکیٹ میں فیک خبر یں پھیلا دیتے ہیںکہ آج چھاپے پڑے گئے جس پر ہاتھ میں سکہ پکڑے چند متاثرین حصہ جما کروانے پہنچ جاتے ہیں جو کہ ایک کھولا تضاد ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئی فارما ایسوسی ایشن کسی بھی لیگل فورم پر رجسٹرڈ نہ ہے اور نہ ہی اس کے احتساب کا کوئی ادارہ موجود ہے جس سے موصوف مذکور اور ان کے ٹائوٹ با آسانی مستفید ہو رہے ہیں اگر اس سلسلہ کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو کئی بلیک میلراکھٹے ہو کر متاثرین کا فائدہ اٹھاہیں گے۔ مذکور ڈرگز انسپکٹر کے حیران کن چالان کی داستان گزشتہ چند روز پہلے یہ ہوئی کہ مذکور نے مٹھی گرم نہ کرنے پر K.I ڈسٹری بیوٹر پر چھاپہ مارا اور اسے سیل کر دیا اور اسی دن اسے شام کو ڈی سیل کردیا گیا جبکہ شہر میں کیسے میڈیکل سٹورز بھی موجود ہیں جو پچھلے کئی ماہ سے تا حال سیل ہیں۔ متاثرین اور شہر میں موجود میڈیکل سٹور مالکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور DCO اپیل کی ہے کہ وہ مذکور ڈرگز انسپکٹرکی انکوائری کرواکر ایکشن لیں اور ٹائوٹ مافیا کے خلاف قانونی ایکشن لیںاور کسی ایماندار مرد آفیسر کو تحصیل میں تعینات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ریلوے روڈ پر موجود نکاسی کے نالے کوڑا اور گندگی سے بند اہل علاقہ پریشان TMAعملہ غائب اہل علاقہ کا DCOسے نوٹس کی اپیل۔۔تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ پر گلہ آلواں والا،سرور ہسپتال چوک، دانہ منڈی چوک،بشیر ہسپتال چوک ودیگر گزرگاہوںپر موجود نکاسی آب کے نالے گندگی اور کوڑا کرکٹ سے بند پڑے ہیں جس کہ وجہ سے بدبودار اور گندہ پانی گلیوں کے چوکوں اور سٹرک پر جمع ہو جاتا ہے جس سے ہر گزرنے والے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔TMAعملہ سارا دن غائب رہتا ہے یا پروٹوکول میں مصروف رہتا ہے جس پراہل علاقہ کا DCOسے نوٹس کی اپیل کی ہے کہ مسلہ حل کرواتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہحکومت پنجاب 2018ء تک لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی جس کیلئے سولر، کول اور ایل این جی پاور پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم سولر پارک نے کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ برس تک اس کی پیداوار 1000میگاواٹ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہرسال 10لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور 2018ء تک 20لاکھ گریجوایٹس ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو 8فیصد تک لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کو 2018ء تک حاصل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا بہت ضروری ہے اور دھرنا سیاست نے سرمایہ کاری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

Share this:
Tags:
Development gujarat pakistan party public support the country پیپلز پارٹی ترقی عوام مدد
Previous Post بھٹ شاہ شہر مکمل طور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close