
گجرات: محلہ رنگپورہ کے تیس سالہ ذیشان کو اس کی بیوی کنول نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، جو میو اسپتال لاہور میں دم توڑ گیا۔
چار روز بعد بھی مقد مہ درج نہ ہونے پر ورثاء نے ذیشان کی نعش کچہری چوک میں رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ ڈی پی او کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
