گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام پاکستان بمقابلہ بھارت کرکٹ میچ کو لائیو بڑی سکرین پر دکھایا گیا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ‘ چیئرمین تحصیل سپورٹس کمیٹی چوہدری ظہو رالٰہی’ رانا ثاقب مشرف’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ ممبران سپورٹس کمیٹی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ ملکی ترقی و پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر ہزاروں تماشائی ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات میں موجود تھے۔
























