
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں سنگ دل باپ نے میک اپ کرکے گھر سے نکلنے والی بیٹی پر چھری سے حملہ کر دیا، لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
راج کوٹ کے رہائشی اسحاق نامی شخص نے 13 سالہ بیٹی رمشا کو منع کرنے کے باوجود میک اپ کرکے گھر سے نکلنے پر چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔
لڑکی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے ظالم باپ کو گرفتار کر لیا، جس نے اعتراف جرم کر لیا۔
