
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) طلبہ کو جعلی ویزوں پر بیرون ملک بھیجنے والے 2 ایجنٹس گرفتار کرلیے گئے۔
گوجرانوالہ میں ایف آئی اے حکام نے چھاپا مار کر جعلی ویزوں پر طلبہ کو بیرون ممالک بھیجنے والے 2 ایجنٹس گرفتار اور 50 سے زائد پاسپورٹ برآمد کرلیے۔
گرفتار ہونے والے ایجنٹوں سے جعلی مہریں ودیگر دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
