گوجرانوالہ کینٹ: پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کا شکار ہونے ہونے والے معصوم بچوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے گوجرانوالہ کینٹ یاد گارِ شہدا نشان ِ منزل پر شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
اس تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کور کمانڈر گوجرانوالہ، آرمی آفیسرز، سولجرز، خواتین اور مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

