
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) چنابپار کے رہائشی محمد افضل اور اسکا بیٹا محمد ثاقب موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ آ رہے تھے کہ فیروز والا پل پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے۔
حادثے کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثے کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔
