Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 28/9/2016

September 28, 2016 1 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت حاجی وقار حسین (وقارہارڈوئیر)کے بھائی عدنان حسین کی دعوت ولیمہ میں ممتاز شحصیات نے شرکت کی۔حصوصی طورپر حطیب اعظم انگلینڈ صاحبزادہ پیرمفتی محمد عنصرالقادری شریک ہوئے اورمبارکباد پیش کی،دیگرشرکاء میںجواد حسین ڈارجلالپورجٹاں،شیخ عرفان پرویز(صدرپنجاب نعت کونسل)،وائس چیئرمین مرزا اسلام،کونسلرشیخ راحیل،سید عقیل بن اسد شاہ،ڈاکٹرمحمد شعیب،ڈاکٹر انصرقادری،میاں محمد ندیم،چوہدری عمران شاہد قادری،عبدالرحمٰن،اعجاز بٹ(شازیہ ہسپتال)ملک افضال حسین،سجاد ڈار،حسن ڈار،حسین ڈار،علی مراد ڈار،محمد اسلم بٹ،شیخ آفتاب،شیخ سلیم،شہزاد ڈار،بائوعرفان(جلالپور جٹاں)مرزا جمشید اقبال(چیئرمین)،وسیم بٹ،شیخ ثمین،عباس سرفراز،ذوالفقارپٹوشہزاد،ایوب سندھو،ڈاکٹررزاق احمد غفاری،چوہدری مجیدگجر،پپوشاہ(دیونہ منڈی)ودیگرنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گجرات میں محرم الحرام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔امام بارگاہ حسینیہ میں میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں مختلف تاجرتنظیموں کے عہدیدران نے شرکت،جنرل سیکریٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سرفراز جعفری نے اجلاس کی غرض غایت بیان کی۔تمام تاجر تنظیموں کے عہدیدران نے محرم الحرام کے دوران حسب سابق بھرپور تعاون یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات طارق افتخار احمد نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 14ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ، سول جج الطاف احمد ، بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار احمد نے جیل ہسپتال ، خواتین ، نو عمر قیدیوں کی بارکوں اور کچن کا معائنہ کیا ۔ قیدیوں سے انکے مسائل سنے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار احمد نے کھانے کے معیار ، قیدیوں کی فلاح ، تعلیمی معیار کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات ،جیل میں صفائی کے معیار کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے مقامی حکومتوں کی تشکیل کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے نیا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی جس کے تحت نہ صرف نیا الیکشن شیڈول جاری ہو گا بلکہ نئے سرے کاغذاتِ نامزدگی داخل ہونگے جن پر اعتراضات بھی دائر ہو سکیں گے جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں قائم لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایڈڈیشنل سیکرٹری کو کس نے ختیار دیا ہے کہ وہ عدالتی فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرے جب کسی سیاسی جماعت نے فیصلہ چیلنج نہیں کیا تو الیکشن کمیشن کو کس نے چیلنج کا اختیار دیا ہے عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا اور اس حوالے سے سہولیات فراہم کرنا ہے بادی النظر میں الیکشن کمیشن متاثرہ فریق نہیں لہذا اپیل مسترد کی جاتی ہے جب کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے حافظ محمد سلیم نے استدعا کی کہ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے ہیں صرف انھیں ہی الیکشن لڑنے کا استحقاق ہونا چاہیے یاد رہے کہ مسلم لیگ ق ،پی پی اور تحریک انصاف نے مشترکہ طور پر مقامی حکومتوں کے انتخابات شو آف ہینڈ کے زریعے کرانے کو چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے سیکرٹ بیلٹ کے زریعے الیکشن کرانے کا حکم دیا جس پر پنجاب حکومت کی استدعا پر الیکشن کمیشن نے پرانے شیڈول کو بحال کردیاجس کی بنا پر مسلم لیگ ق نے ہائیکورٹ میں دوبارہ اپیل کی اور کہا کہ جب طریقہ کار شوآف ہینڈ کی بجائے سیکرٹ بیلٹ ہو چکا ہے تو کاغزات نامزدگی بھی نئے سرے سے جمع ہونے چاہیے جو ہائی کورٹ میں منظور ہوگئی جسے الیکشن کمیشن نے چیلنج کیا مگر دویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہو اپیل خارج کردی اور الیکشن کمیشن کو نیا شیڈول جاری کرنے اور نئے سرے سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا حکم دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن کھاریاں عبدالقیوم بھٹی (کونسلر) نے کہا ہے کہ اپوزیشن خصوصاًPTIعملی طور پر ملک اور عوام دشمنی پر اتر آئی ہے دھرنے اور احتجاج ملکی ترقی کی راہ میںرکاوٹ بن رہے ہیں احتجاج اور دھرنوں کے دنوں میں اربوں روپے ک کے نقصان ہوتے ہیں دھرنے والوں کی حفاظت کیلئے حکومت بھی خرچہ کرتی ہے کاروبار بند ہونے سے تاجربرادری کا نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کے منازل طے کررہا ہے جو کہ ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا اگر یہ لوگ واقعی ملک وقوم سے مخلص اور محب وطن پاکستان ہیں تو حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں تا کہ ملک زیادہ ترقی کرسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)تحصیل انتظامیہ کھاریاں کے زیراہتمام آج دن 11بجے TMA ہال کھاریاں محرم الحرام کے حوالہ سے میٹنگ ہوگی جس میں امن کمیٹی تحصیل کھاریاں کے ممبران ،آفیسران اور تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام اور معززین شرکت کریں گےACذوالفقار باگڑی صدارت کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سابق امیدوارچیئرمینPTIیوسی باہروال حاجی زاہد رسول سیٹھی بیگہ نے کہا ہے کہ چوہدری مختار احمد ڈھل اور ضلعی قائدین کی قیادت میںرائیونڈ احتجاج میںشرکت کریںگے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کر کے قوم کے ساتھ مخلص اور حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے اور پوری قوم عمران خان کا ساتھ دینے کو تیار ہے،احتساب مارچ میں عوام کی بھر پور شرکت حکمرانوں اورکرپٹ سیاستدانوں ،بیورو کریٹس اورملک کو لوٹنے والوں کا یوم حساب ہو گا ایک وقت بالآخر ایسا آئے گا جب کرپشن سے پاک اور خوشحال پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرتے ہوئے دنیا کے تمام مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا انہوں نے کہاکہ 30ستمبر کو رائے ونڈ لاہور احتساب مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ اور حاجی محمد اسلم خان کی کاوشوں سے بڑی مدت کے بعد کھاریاں شہر کے لئے اعلیٰ معیار کا سلاٹر ہائوس قائم کیا گیا چند ماہ چلنے کے بعد جسے تالے لگ گئے۔تفصیل کے مطابق کھاریاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کھاریاں کا سلاٹر ہائوس جو کہ محلہ ستار پورہ میں قائم تھا کو ختم کر کے شہر سے باہر منتقل کیا جائے جس پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ اور راہنما مسلم لیگ(ن) کھاریاں حاجی محمد اسلم نے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے شہر سے باہر تھپلہ کے مقام پر انتہائی اعلیٰ معیار کا سلاٹر ہائوس تعمیر کرایا جو کہ چند ماہ چلنے کے بعد بند ہو گیا مذبحہ خانہ کی شہر سے باہر منتقلی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تھا آج سلاٹر ہائوس کی حالت انتہائی مخدوش ہو چکی ہے جبکہ ایک بار پھر کھاریاں شہر کے گلی محلوں میں جگہ جگہ مذبحہ خانے بن گئے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوتا جا رہا ہے گلی محلوں میں جانوروں کے ذبح ہونے سے نالیاں خون سے بھر جاتی ہیں گندگی پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری طور پر جانوروں کے ذبح نہ ہونے کی وجہ سے قصاب حضرات لاغر، بیمار اور بوڑھے جانور ذبح کر کے شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلا رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات، محکمہ لائیو سٹاک کے ارباب اختیار اور اے سی کھاریاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی بھگوال ملک آفتاب حسین اعوان لمے شریف(ایم ڈی الاعوان ماربلز اینڈ بلڈنگ میٹریل بائی پاس ڈوگہ) نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہرحال میں دفاع کیا جائے گا۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی ملک و ملت کے دفاع اور کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی شہ رگ کو بچانے اور اس کی حفاظت کے لئے ہرممکن جدوجہد جاری رکھیں گے اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگربھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا توآنکھیںہی نکا لیںگے۔رائیونڈ مارچ عوامی امنگوںکی ترجمانی ہے۔(ن)لیگ کی ڈنڈاسیا ست ان کوپہلے ہی تباہ کرچکی ہے۔پی ٹی آئی ایک پرامن اورجمہوری جماعت ہے۔قائد عمران خاںوطن عزیزکی حفاظت کے لئے سڑکوںپرآئے ہیںلٹیروں،ظالموںاورچوروںکااحتساب کاوقت آگیا ہے۔پانچ ماہ گزرنے کے باوجودپانامہ لیکس کی تحقیقات نہ ہونا المیہ ہے۔احتساب کاسخت ترین نظام جمہوریت کی اولین شرط ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می کے رہنمامحمدمشتاق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن اورکرپٹ حکمرانوںکے خاتمہ کے دن آگئے۔چوردوسرے چورکااحتساب نہیںکرسکتا۔کرپشن کے خاتمہ کے لئے ایمانداراوردیانتدارقیادت کی ضرورت ہے جوصرف جماعت اسلا می کے پاس ہے وہ وزیرآبادسٹی کے ذمہ دارا ن کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرچوہدری ناصر محمودکلیر،صابر حسین بٹ،ابوبکرساجد،وسیم شاہد اولکھ،اویس جاوید ملک بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ دشمن جنگ کی تیاریاںکررہا ہے جبکہ ہمارے حکمران دونوںہاتھوںسے دولت سمیٹنے میںمصروف ہیں۔عوام بنیادی سہولتوںسے محروم اورحکمران طبقہ عوام کے ٹیکسوںپرعیش وعشرت کے مزے لوٹ رہا ہے۔جماعت اسلا می اقتدارمیںآکرظلم وجبراورکرپشن کے سارے دروازے بندکردے گی۔محمدمشتاق بٹ نے کہا کہ اتحادویکجہتی کامظاہرہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔قیام امن کے لئے فکرحضرت امام حسین ،صحابہ کرام کافروغ ضروری ہے ۔محبتوںکے چراغ روشن کرناحسینیت ہے۔اتحادامت ہی غلبہ اسلا م کاضامن ہے۔فرقہ واریت بھلاکرامت متحدہوجائے۔انہوںنے کہا کہ محرم الحرام میںجماعت اسلا می کے کارکنان امن کے لئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہونگے۔انہوںنے کہا کہ پاک فوج وقوم بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی مکمل صلا حیت رکھتی ہے۔بھارت نے حملہ کی کوشش کی اینٹ کاجواب پتھرسے دینگے۔پوری قوم متحدہے ۔علاوہ ازیں انہوںنے متعددوفودسے ملاقاتیںکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تحریک پی ٹی آئی کے رہنماوکونسلرگلفام چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا30ستمبرکارائے ونڈمارچ کامیابی حاصل کرے گا۔حکومت نے گڑبڑکی کوشش کی توشدیدمزاھمت کرینگے۔بھارتی جارحیت کاپوری قوم متحدہوکرمقابلہ کرے گی۔وزیراعظم پاکستان کاصحیح موقف پیش کرنے کاموقع کھو دیا ۔وہ لانگ مارچ کی تیاریوںکے سلسلہ میںمختلف مقامات کے دورہ کے بعدصحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ وزیرآبادسے ہزاروںافرادلانگ مارچ میںشرکت کرینگے اس سلسلہ میںمنصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)گرین بلٹ نظام آباد لوڈر ڈالہ مافیا کا راج عوام صحت مند کی بجائے گندگی اور بدبودار فضا میں سانس لینے پر مجبور۔نظام آباد کے مخیر حضرات اور مقامی انتظامیہ کے تعائون سے لاکھوں روپے کی لاگت سے گرین بلٹ پارک تعمیر کئے جن پر مرغی سپلائی کرنے والے ڈالہ مالکان نے قبضہ جما لیا ہے اور رات بھردور دراز کے مختلف مرغی فارموں سے مال لوڈ کرکے علاقوں میں سپلائی سے فراغت کے بعد ان صحت افضا مقامات کے سامنے پارکنگ شروع کردی اور ہی پر ورکشاپس قائم کر لی ہیں مرغی کے فضلہ کی نتیجہ میں سارا علاقہ بدبودار ہوجاتا ہے اور پارک میں وقت گزاری کیلئے آنی والی فیملیوں نے پارک کا رخ کرنا ترک کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)عوام الناس کوصحت وصفائی کی سہولیات بہم پہنچانے میںکوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیںگے اورسینٹری عملہ کی کمی کے باوجودشہرکے گلی محلوںمیںصفا ئی کانظام بہتربنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاںہیں۔ان خیالات کااظہاراسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریارنے گلی گوروکوٹھا،کالج روڈ،پیرمٹھا روڈ اورنوشین ماڈل سکول کے باہرصفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ملک شکیل احمدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اے سی وزیرآبادکوعلاقہ کے مسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عملہ صفائی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گلی محلوںمیںصفا ئی کاانتظام ابترصورتحال اختیارکرچکا ہے اورمتعددبارسینٹری انسپکٹرکوبھی اس امرسے آگا ہ کیا گیا ہے لیکن وہ بے بس اورلاچار دکھائی دیتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرکوبتا یاگیا کہ گلی محلوںاورسکولوںکے گردونواح میںآوارہ اورخارش زدہ کتوںکی بھرمارہے جوسکول آنیوالے بچوںاورراہ گیرکاکاٹ بھی چکے ہیں۔اس ضمن میںبھی کئی مرتبہ ڈی ڈی ایچ او کوآگاہ کیا جاچکا ہے لیکن آوارہ کتوںکوتلف کرنے کاکوئی بندوبست نہ ہوسکا ہے۔اے سی وزیرآبادنے یقین دہا نی کروائی کہ عنقریب تمام مسائل کاحل یقینی بنایاجائے گااورلوگ بنیادی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ضلعی فنانس سیکرٹری انجمن طلباء اسلا م عمررضا نے کہا ہے کہ پا کستان کی بہادرافواج دشمن کوناکوںچنے چبوانے کی پوری صلا حیت رکھتی ہے۔پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لئے تیارہیں۔مودی حکومت پاکستان دشمنی میںپاگل ہوکربدامنی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔پاکستان بھارتی دھمکیوںسے ڈرنے والا نہیں۔جنگ ستمبرہویا ضرب عضب افواج پاکستان نے قربانیوںکاحق اداکیا۔جوقوم پاکستانی کبوتر سے ڈرتی ہے وہ افواج پاکستان اورپاکستانی قوم کاکیا سامنے کرے گی۔انہوںنے کہا کہ اگربھارت نے پاکستان پرجنگ مسلط کی توپھرپاکستانی عوام بھی وطن پاک کی حفاظت کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میںبھارت کومنہ توڑجواب دینے کے لئے تیارہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنماافضال گوندل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 30ستمبرکوسونامی رائیونڈکی سڑکوںپرہوگا۔قومی خزانوںپر ڈاکہ ڈالنے والوںکااحتساب بہت ضروری ہے۔کرپشن مافیا نے ملکی اداروںکوتبا ہ کردیا ہے۔پی ٹی عوام کی طاقت سے قومی لٹیروںکااحتساب کرے گی۔حکمرانوںکی دھمکیوںسے مرعوب نہیںہونگے۔قائد عمران خان اقتدارکے لئے نہیںبلکہ معاشرتی سیاسی اورجمہوری اقتدارکے لئے عوام کوشاہراہوںپرلارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی تقریرکو دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مکار بھارتی حکومت اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔ اگرمقبوضہ کشمیر میں کچھ نہیں ہورہا تو انسانی حقو ق کی تنظیموں کو ریاستی دہشت گردی کا مشاہدہ کرنے سے کیوں روکا جارہا ہے۔کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جس پردونوں ملکوں کے درمیان چار جنگیں ہوچکی ہیں۔اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر لے کر بھی بھارت خود گیا اور اب اس کی تاریخی اہمیت سے ہی انکاری ہے۔ وزارت خارجہ کو کشمیر فوکل پوائنٹ بناکر اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنا ہوگا۔ قوم پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی اور اس کے چیرمین مولانا فضل الرحمان کی کارکردگی بھی دیکھنا چاہتی ہے۔کام نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائیں۔میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مکاری کے ساتھ بھارت پاکستان دشمنی میں سفارتی آداب بھول گیا ہے اور تاریخی حقائق سے نظریں چرا رہا ہے، لیکن اس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی میں نہ آنا ہی بھارت کی شکست تھی کہ وہ کشمیر پر عالمی برادری کو کیا منہ دکھائے گا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے تاریخی حقائق کو جھٹلانے کی جو کوشش کی ہے، پاکستان کواس کا سدباب کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلوا کر کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کی جائے نیز سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر جوآبی جارحیت بھارت نے جاری رکھی ہوئی ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ پیر اعجاز ہاشمی نے تحریک انصاف کی قیادت پر زوردیا ہے کہ وہ احتجاج کو موخر کرکے توجہ ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز نمٹانے پر دیں۔ مسئلہ نواز شریف یا شہباز شریف کا نہیں، قوم کی عزت اور ملکی دفاع کا ایشو ہے۔ ہمارے داخلی اختلافات اپنی جگہ ہمیں دشمنوں کو اتحاد کا پیغام دینا چاہیے۔ تاکہ کوئی ہمارے اختلافات سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں دلچسپی نہیں رکھتے تو انہیں پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے۔ تاکہ کو ئی متحرک کشمیری اس پر تعینات ہوکردیرینہ قومی مسئلے پر رائے عامہ ایسے ہموار کرے جیسا کہ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصرا للہ خان کے دور میں کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیا ز حسین نقوی نے کہا ہے کہ حدیث غدیر اورآیت مباہلہ کی اسلامی تاریخ میں اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ دونوں اہل بیت عظام کی شان کو واضح کرتی ہیں۔ اعلان غدیر یوم تکمیل دین ہے، جب پیغمبر اکرم نے حکم خدا سے نبوت کے بعد سلسلہ امامت کا اعلان فرمایا۔ جشن غدیرو مباہلہ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا علیہم السلام دین مبین کی تبلیغ کے لئے بھیجے گئے۔چونکہ اسلام آخری دین ہے جو کہ قیامت تک کے انسانوں کے لئے ہے۔اور یہ کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم آخری نبی ہیں، ان کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہوگیا۔اب کوئی نبی نہیں آئے گا۔ جو دعوے کرتے ہیں وہ کذاب ہیں۔ ایسے لوگ فتنہ پروراور اسلام کو کمزور کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ، جیسا کہ مرزا غلام احمد قادیانی جیسوں نے جھوٹے دعوے کئے۔ لیکن دعوت و تبلیغ اور شریعت محمدی کی تشریح کے لئے ختم مرتبت نے حجتہ الوداع سے واپسی کے موقع پر ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا اعلان فرمایا۔انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی کتب میں یوم خم غدیر کی تفصیلات تواتر کے ساتھ موجود ہیں۔11۔ ھجری پیغمبر اکرم کی زندگی کا آخری حج تھا۔ خطبہ غدیر میں رسول اللہ نے زندگی کے تمام مسائل پرخطبہ دیا جوکہ تعلیمات اسلامی کا نچوڑ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خم غدیر پر مختلف روایات کے مطابق 90۔ ہزار سے لے کر ایک لاکھ 40۔ ہزار تک صحابہ کرام موجود تھے، جن کے سامنے ولایت علی کا اعلان پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم نے امیرالمومنین کا ہاتھ پکڑ کر بلند کیا اور اعلان کیا : جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کے علی مولا ہیں۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ نبی کے بعد ان کے نمائندے کو بھی اس جیسی خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے، جوکہ حضرت علی علیہ السلام سے زیادہ کس میں ہوسکتی تھیں۔ اسلام کی پہلی دعوت ذوالعشیرہ سے لے کر جانشینی کے اعلان تک تسلسل کے ساتھ مختلف احادیث مبارکہ میں علی کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم اپنے جانشین اور خلیفہ کے طور پر متعارف کرواتے رہے۔مگر اعلان خم غدیر اس لحاظ سے خصوصیت کا حامل ہے کہ اس کا پیغام لے کر حضرت جبرائیل علیہ السلام خود آئے اور تاکید کی کہ اعلان نہ کیا گیا تو گویا نبوت کا کوئی کام ہی نہیں کیا۔ پھر آیت غدیر کو تکمیل دین سے تعبیر کیا۔ اس موقع پر تمام صحابہ کرام سمیت حجاج نے علی علیہ السلام کو رسول کا جانشین تسلیم کیا اور مبارکبا ددی۔ ان کا کہنا تھا اعلان غدیر پر امت مسلمہ کاربند رہتی تو جو مسائل بعدازاں درپیش ہوئے ، ایسا نہ ہوتا۔ علم حدیث کی رو سے اسے متواتر حدیث قراردیا گیا ہے، جس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مفسر قرآن علامہ الشیخ محسن علی نجفی کے بینک اکاونٹس فریز کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض بیلنس پالیسی کے تحت امتیازی اقداما ت افسوسناک اور ظالمانہ ہیں۔ ملت جعفریہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کاشکار ہے، دہشت گردوں کی سہولت کار اور فنانسر کیسے بن سکتی ہے؟ چنیوٹ، اوکاڑہ اور پاکپتن کے دورہ جات کے بعد صوبائی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اور ایجنسیاں دہشت گردوں کو ٹارگٹ کریں،شریف شہریوں اور علما کو بازاری لوگوں کے ساتھ بیلنس کرنے کی فرسودہ اور ظالمانہ پالیسی کو ترک کردیں۔ دہشت گردوں کے کسی سرغنے کے اکاونٹس کو ثبوتوں کی بنیاد پر فریز کرنا ہے، اس پر کوئی پابندی لگانی ہے، تو اسی علاقے سے اہل تشیع کے کسی پرامن کارکن یا عالم دین کوکیوں پھنسا دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد کی کسی مسجد سے اسلحہ برآمد ہوا اور فوج کا مقابلہ کیا گیا تو جامعہ اہل بیت اور جامعہ الکوثر کا کیا قصور ہے؟۔ آج تک اہل تشیع اور اہل سنت کے کسی مدرسے سے کوئی اسلحہ برآمدنہیں ہوا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ علامہ شیخ محسن علی نجفی عظیم اور امین شخصیت ہیں، جنہوں نے فلاحی کاموں اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے دن رات ایک کردیا۔کسی کی دل آزاری نہیں کی۔انہوں نے کیڈٹ کالج، مدارس ، اور مساجد بنوائیں، انہیں ایک دہشت گرد مولوی کے ساتھ بیلنس کرنا علم اور علما کی توہین ہے۔ شیخ محسن نجفی مکتب اہل بیت کے فرزند ہیں، جنہوں نے قربانی دی ہے، کبھی دہشت گردی نہیں کی۔ خود دہشت گردی کا شکار، سہولت کار نہیں ہوسکتا، ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ نظام مصطفی کانفاذہی ملکی مسائل کا ہے، جس کے لئے تمام مذہبی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کرنا چاہیے۔بھارت دھمکیوں سے باز آجائے، جنگ ہوئی تو ایسی درگت بنے گی کہ دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور مودی کے بنگلہ دیش بنوانے کے اعتراف کا ذکر نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعیت سیکرٹریٹ میں جے یو پی نیازی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں کہیں، جس میں ڈاکٹر امجد چشتی،چن پیر،شہزادہ پیر جان، حافظ عبدالجمال ناصر،شفاعت رسول، پیر عثمان نوری، عنصر فرید چشتی ، اسرار شاہ اور دیگرقائدین نے شرکت کی۔ پیر معصوم نقو ی نے کہ کہا کہ اتحاد اہل سنت صرف سنی عوام ہی نہیں، بلکہ ا س ملک کے ہرطبقہ فکر کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ کیونکہ پرامن جدوجہد اور دوسرے کے نقطہ نظر کو اختلاف رائے کے باوجود احترام کی نگاہ سے دیکھنے کا اسلوب صرف اہل سنت میں ہی پایا جاتا ہے ، جوکہ دینی اساس اور جمہوری تقاضا بھی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جے یو پی سمجھتی ہے کہ دوسروں پر اپنی سوچ کو مسلط کرنے والے اسلام کے خیر خواہ نہیں، دین اسلام وسیع تر اتحاد اور احترام آدمیت سکھاتا ہے۔ہم کرتے ہیں کہ مقام مصطفی کا تحفظ ہمارا مشن اور جزو ایمان ہے ، اس پر کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ اور اس راستے میں اپنی جان کی قربانی کو سعادت سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اتحاد امت کو عالم اسلام کے مسائل کا حل سمجھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ او آئی سی سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ، کسی ایک ملک کی پارٹی نہ بنے۔دونو ں ممالک کے اختلافات سے اتحاد امت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لاکر مسلم ممالک کی مزید تقسیم اور مشرق وسطیٰ میں تکفیری گرو ہ کی جاری سرگرمیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے ۔نیر ہم داعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیم کی طرف سے انبیا علیہم السلام کے مزارات شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شخصی نظریات کی بنیاد پر 1925ء میں مسمار کئے گئے جنت البقیع کے مزارات کی بحالی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قرآنی احکامات کے مطابق سود اللہ سے جنگ ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر رٹ واپس لے کر اسلامی نظام معیشت نافذ کرکے پاکستانی عوام کے مطالبے کو پذیرائی بخشے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)تحریک اُویسیہ پاکستان کے مرکزی امیرحضرت پیرغلام رسول اُویسی’ناظم اعلیٰ پیرتبسم بشیراُویسی”مرکزی سینئرنائب امیر سید عرفان احمد شاہ نے درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ کے گھرپرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کوفوری گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے،انہوں نے کہاکہ درگاہیں اللہ اورنبی ۖ کے احکامات کی روشنی میں امن وبھائی چارے ،انسانیت کی خیرخواہی ورہنمائی کے فرائض سرانجام دی رہی ہیں ،امن کے سفیرکے گھرپر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ،انتظامیہ ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت برتے بغیرانصاف کے تقاضے پورے کرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی ۔ پاکستان میں انتشار پھیلانے والی قوتیں محرم الحرام میں فساد پھیلانے کی کوشش کریں گی ۔ پاکستان علماء کونسل نے قومی مصالحتی کونسل کی زیر نگرانی ملک کے تمام حصوں میں امن و امان کے قیام کیلئے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اصحاب رسول ۖ و اہل بیت کی عظمت و صداقت کو خراج عقیدت پیش کرنا تمام اہل اسلام اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں۔ سیدنا فاروق اعظم اور سیدنا امام حسین تمام اہل اسلام کے ایمان اور عقیدت کا جزو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مکتبہ فکر کے کسی خطیب ، ذاکر یا واعظ کو اشتعال انگیز اور توہین آمیز تقاریر نہیں کرنے دی جائیں گی۔ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہر سطح پر حکومت اور ملک کے سلامتی کے اداروں سے تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور ملک کے موجود ہ حالات پر غور و فکر کیلئے 2 اکتوبر 2016ء کو پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں بلا لیا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کو دیرینہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے امن پسند عوام کشمیر کے مسئلے کا پْر امن اور جلد حل چاہتے ہیں، بھارت کو غیر ضروری اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ دونوں ممالک جوہری طاقت ہیں، دونوں طرف کی قیادت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکراؤ کی سیاست کی گریز کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ جس طرح کا جارحانہ انداز بھارت کی طرف سے دیکھنے میں آ رہا ہے ، اْس سے یہی سمجھ آتا ہے کہ بھارت کبھی اڑی حملے کا بہانہ بنا کر تو کبھی سندھ طاس معاہدے کا نان ایشو اٹھا کر خطے میں جنگ کی کیفییت پیدا کرنا چاہتا ہے، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اپنی طاقت کے گھمنڈ میں جنگی جنون میں اتنا مگن ہے کہ خطے کے لاکھوں کروڑوں عوام کی خوشحالی کی ضمانت پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی بے بنیاد مخالفت کررہا ہے ، اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت کے عوام کے لیے بھی اْتنی اہمیت کا حامل ہے جتنی پاکستان اور چین کے لیے۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی جوش خطابت میں پاکستان کو عالمی سطح پر دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوےْ یہ بھول جاتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف عالمی ادارے کررہے ہیں، آپریشن ضرب عضب کی بدولت دہشت گردی کے عفریت پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بھارتی دعووں کی سختی سے مذمت کرتے ہوےْ کہا کہ پاکستان ایک آزاد اورخودمختار ریاست ہے جسکے اندرونی معاملات میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ڈاکٹر رمیش کمار نے پاکستانی ہندو برادری کی جانب سے موجودہ حکومت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوےْ کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، خطے میں امن یقینی بنانے کیلئے جنگ روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستانی ہندو کمیونٹی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں دفاع وطن کیلئے بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئرنائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، حکومت پٹرول اورسڑکوں کی بندش سے ہماری تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کریگی، منافقت پسندجماعتوں کے سواعوام کا جم غفیر ہمارے ساتھ رائیونڈ مارچ میں ہمارے ساتھ شامل ہوگا،ہم کسی بھی قسم کے حکومتی رد عمل سے خوف ذدہ نہیں ہونے والے جو ہوگا دیکھا جائے گا کارکنا ن وطن عزیزکی سلامتی اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر حال میں رائیونڈ مارچ میں شریک ہونگے،رائیونڈ مارچ میں عمران خان کے تاریخی استقبال اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ہماری خواتین بھی بھرپور جوش اور ولولے سے لبریز ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاوس میں تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں سے رائیونڈ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بلائی گئی کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پاکستان میں کرپشن اور ناانصافیو ں کے خلاف پوراسندھ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے ،مارچ کے لیے کراچی سے قافلہ 28ستمبر کو نکلے گا،رائیونڈ مارچ میں انصاف ایکسپریس کا کنٹینر قافلے میں ساتھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈمارچ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہے مگر اس دوران بھارت کی جانب سے کوئی ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کیا گیا تو ملکی سلامتی ہماری پہلی ترجیح ہوگی،تحریک انصاف کی جو بھی پالیسی ہے وہ ملک کو مظبوط کرنے کے لیے ہے اس میں کوئی بھی ایسا معاملہ نہیں ہے جس سے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچتاہو،انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اور فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکتے ہوئے اپنی فوج کو واپس بلالینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)مالی بے ضابطگیوں اور محکمانہ غفلت اور عوامی شکایات پرایکسین پبلک ہیلتھ معطل ایس ای سجاد بٹ انکوئری افسر مقرر تفصیلات کیمطابق ایکسین پبلک ہیلتھ بھمبر ظہیر اقبال کو شدید مالی بے ضابطگیوں ،محکمانہ معاملات میں عدم دلچسپی غفلت اور عوامی شکایات پر وزارت پبلک ہیلتھ آزادحکو مت کے نوٹیفکیشن کے تحت عہدے سے معطل کر دیا ہے اور ایس ای سجاد بٹ کو انکوائری افسر مقررکر دیا جو چند روز تک معاملات کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر ببوٹ کا رہائشی کوٹلہ ارب علی خان کے نزدیک ٹریفک حادثے میں جان بحق نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے حادثے کا مقدمہ تھانہ پولیس ککرالی میں درج تفصیلات کیمبطابق بھمبر کے نواحی علاقے ببوٹ کا رہائشی محمد افضل ولد محمد رزاق جوکہ عارضی طورپر بھمبر مکہال میں رہائش پذیر تھا گزشتہ شام بھمبر سے گجرات موٹر سائیکل پر سوارہو کر گجرات کی طرف جا رہاتھا کہ کوٹلہ ارب علی خان کے نزدیک چور کسی میں سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گیا جس کے باعث موٹر سائیکل سوار محمد افضل عمر 26سال موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل بھی بری طرح تباہ ہو گئی جس پر قریبی پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے اہلکاران نے جان بحق ہونیو الے کی لاش تھانہ ککرالی پہنچا دی جہاں پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ڈمپر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ککرالی پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر نادرا آفس میں سہولیات ناپید پینے کے پانی ،سائیلین کے بیٹھنے کی جگہ اور سایہ نہ ہونے کے اور عملہ کی عدم تعاون پالیسی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا دوردراز سے آنیوالے سائیلین خجل خوار نادرا آفس میں سہولیات کیساتھ ساتھ عملہ کا قبلہ درست کیاجائے شہریوں اور عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر نادرا آفس عوام علاقہ کیلئے وبال جان بن گیا دوردراز کے علاقوں کے سائیلین شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کیلئے بھمبر ندرا آفس آتے ہیں جہاں پر لمبی قطاروں میں کھڑاے سائیلین کیلئے نہ تو کسی سائے کی جگہ ہے اور نہ ہی پینے کے ٹھنڈے پانی کی سہولت ہے سائیلین نے کہاکہ آفس میں موجود عملہ کام نمٹانے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے اور سائیلین سارا دن لائینوں میں لگے خجل خوار ہوتے رہتے ہیں عوام علاقہ نے کہاکہ ہمار محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ بھمبر نادرا آفس میں سہولیات کی عدم فراہمی اور عملے کی غفلت کا نوٹس لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) آفاق ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام پرائمری، مڈل اور ہائی کلاسز کے بچوں کے درمیان آفاق انسائیکلوپیڈیا سے معلوماتی سوالات کا مقابلہ ہوا جس میں بھمبر سٹی کے دس سکولوں نے حصہ لیا اس موقع پر ڈویژنل انچارج گلریز انصاری نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کا انعقاد پورے آزاد کشمیر میں تحصیل کی سطح پر تین مختلف کیٹگریز میں کیا جا رہا ہے اور ہم نے بچوں کی ذہنی سطح کو مد نظررکھتے ہوئے ان کے لیئے کورس مرتب کیا تھا، اس مقابلے کا مقصد کسی کو جیتنے کا موقع دینا نہیں بلکہ بچوں کو نصاب سے ہٹ کر کتب کے مطالعے کے شوق کو بڑھانا ہے ۔اس موقع پر چوہدری عتیق الرحمن دی لرنر سکولز کے پرنسپل نے آفاق کے اس قدم کو بچوں کے لئے ایک مثبت ایکٹیوٹی کو سراہا اور کہا کہ اگر آفاق ہم سے پوچھ کر مقابلے کا انعقاد کرتا تو بچوں کی تعداس سے کئی گنا زیادہ ہوتی ، اور اس طرح کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بچوں کو پانی جیسی نعمت سے بھی محروم نہ رہنا پڑتا، اس موقع پر ڈاکٹرطارق محمود شاکر ڈائریکٹر الائیڈسکول بھمبر کیمپس نے آفاق کے اقدامات کو سراہا اور بچوں کے لئے ایسے مقابلاجات کو منعقد کروانے پر آفاق انتظامیہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس طرح کے مقابلاجات پورا سال ہوتے رہنا چاہئے اس سے بچوں میں ایک سلیبس کو پڑھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ ن میںاعتما د بڑ ھتا ہے زند گی میں کچھ کر گزرنے کی ہمت پیدا ہو تی ہے ایسے مقابلہ جات پوراسا ل ہو نا چا ہیں کو ز پرو گرا م کی تقر یب سے ابو بکر فیض نے بھی خطا ب کیا انسا ئیکلو پیڈ یا کوز مقا بلہ میں الا ئیڈ سکو ل بھمبر کیمپس ،عائشہ صد یقہ سکو ل ،دی لر نرز سکو ل ،ریڈ فا ونڈ یشن سکو ل اینڈ کا لج ،مسلم پبلک سکو ل ،برا ئٹ سکو ل ،فو جی فاونڈ یشن ،ایف جی عا شق حسین پبلک سکو ل نے شر کت کی جبکہ آفا ق کی جا نب سا جد لطیف ،یو نس زاہد ،محمد فیض ،ڈا کٹر محمد طلحہ فیض نے شر کت کی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)پا کستا ن و بھارت اور کشمیر ی مسئلہ کشمیر کے تینوں فر یق ہیں اس لئے بھارت مقبو ضہ کشمیر میں فو ج کشی کر نے کی بجائے حق خودارا دیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کر ے بصورت دیگر جنو بی ایشا میں امن کی ضما نت نہیں ہے بھو ک افلاس بھارتی عوام کا مقدر بن جا ئیگا اور جنگ کے بادل دو نوں مما لک پر منڈ لا تے رہیں گے ان خیا لا ت کا اظہار مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خا لد پرو یز بٹ نے پر یس بر یفنگ کے دو را ن کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مفا دا ت پا کستان اور بھارت سے وابسطہ ہیں اور یہ دو نوں ممالک مسئلہ کشمیر پر دست وگر یبا ں ہیں اسلئے مسئلہ کشمیر بھی دو نوں مما لک کے درمیا ن تعلقا ت ہیں کشید گی کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بر صغیر میں دوقومی نظر یے کا نا مکمل ایجنڈ ہ نہیں ہے دو قومی نظر یے کے تحت پا کستا ن معر ض وجود میں آیا لیکن تما م ریاستیں15اگست 1947کو ہی آزاد خود مختار ہو گئیں تھیں کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالہ سے جو چا ہیں فیصلہ کر یں لیکن ہندو ستا ن کے توسیع پسندا نہ عزائم اور سا مرا ج سو چ ہی تھی کہ بھا رت نے غاصبا نہ قبضہ کر لیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کی جا نیوا لی کسی بھی جارحیت کی صو رت میں ہم افوا ج پا کستا ن کے شانہ بشا نہ کھڑ ے ہوں گے اور بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقا بلہ کر ینگے ہمیں اقوام متحد ہ سمیت تما م مہذب دنیا سے گلہ ہے کہ پچھلے 80دن سے مقبو ضہ وادی میں حا لا ت کشید ہ ہیں اور بھارتی سیکو رٹی فو رسز قتل وغارت گر ی کے ذریعے نو جوانوں کو شہید کر رہی ہے پر امن جلسے ،جلوسوں پر شیلنگ کر کے لو گوں کوزخمی اور شہید کیا جارہا ہے بھارتی ظلم وستم پر اقوا م عالم کی خا موشی ایک مجر ما نہ فعل ہے جس کی ہم پر زو ر مذ مت کر تے ہیں۔

Share this:
Tags:
business calling council gujrat organizations preparing rise تنظیموں تیاریاں دعوت عروج کاروباری کونسل گجرات
INAUGURATION BY THE CHIEF GUEST
Previous Post بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہی ہم ترقی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔ جنرل نذر
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close