Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 22/7/2016

July 22, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بلاشبہ ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم مینیجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس طارق جاوید چوہدری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے سٹاف کی شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے۔ ڈائریکٹر شہزاد شفیق جس طرح محنت سے کام کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سابقہ کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس علاقہ کا معیاری تعلیمی ادارہ ہے مستقبل میں بھی یہ روایت قائم رہے گی اور اس ادارے کے طلبہ و طالبات بہترین نتائج کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کی منازل طے کریں گے۔ ہماری دعائیں شہزاد شفیق اور انکی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) محمدطا ہر ایڈیشنلIG/RPOگوجرانوالہ کا آزادکشمیرالیکشن کے حوالے سے گجراتکادورہایڈیشنلIG/RPOگوجرانوالہ محمدطا ہرنے DPOگجرات کامران ممتاز کے ہمراہ آزادکشمیرالیکشن کے حوالے سے گجرات کے مختلف پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا جہاںپرامن پولنگ جاری ہے۔ ایڈیشنلIG/RPOگوجرانوالہ محمدطا ہرنے الیکشن کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حضرت سائیں کرم الٰہی عرف کانوانوالی سرکار کے عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ سجادہ نشین سائیں ساجد حسین کی سربراہی میں جوش و خروش سے منعقد ہوئیں۔ سائیں ساجد حسین کی سربراہی میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی وسلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ جبکہ عقیدت مندوں نے خوبصورت انداز میں تیار کی جانے والی گھڑولیاں اور چادریں ڈھولوں کی تھاپ پر روایتی انداز میں دربار شریف پر چڑھائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتازبینکار اورHBLکے ریجنل چیف سہیل سراج راجہ کی جامعہ گجرات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے خصوصی ملاقات۔یونیورسٹی آف گجرات میں حبیب بنک کی خدمات اور سہولتوں کی فراہمی میں اضافے پر گفتگو۔ حبیب بنک کے ریجنل چیف راجہ سہیل سراج اپنی ٹیم ریجنل آپریشنل چیف زمرد حسین، ریجنل کریڈٹ مینجر ملک پرویز احمد، ریجنل سیلز مینجر عاطف رزاق بٹ پر مشتمل وفد کے ہمراہ یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ کیا اور جامعہ گجرات میںHBLکی برانچ کی بہتری اور سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ریجنل چیف سہیل سراج نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے خصوصی ملاقات بھی کی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو کی۔ سہیل سراج راجہ نے کہا کہ وہ جامعہ گجرات میں سمارٹ اور جدید بینکاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے جلد بنک کی عمارت کی تعمیر ممکن ہو گی۔ اساتذہ اور طالبعلموں کی خدمت کے لیے حبیب بنک کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے حبیب بنک کی ٹیم اور ریجنل ہیڈ کا خیر مقدم کیا اور انکے جذبہ خدمت کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت راجہ اسلم پرویز اور راجہ اعجاز کے والد محترم حاجی محمد خاں باورچی کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں کی محفل انکی رہائشگاہ محلہ حسن پورہ میں منعقد ہوئی۔ نعت رسول مقبول حافظ غلام عباس نے پیش کی۔ حافظ صغیر نے دعا کروائی۔ راجہ ذوالفقار ‘ قاری محمد اشرف’ راجہ ارشد’ راجہ محمد ظفر’ عبدالرحمن سندھو’ راجہ شہزاد’ راجہ عمر آفتاب’ راجہ علی آفتاب’ راجہ وقار علی’ محمد بلال سندھو’ جمال سندھو’ عدنان عمران’ فیصل جاوید’ ڈاکٹر غفور’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و سلا متی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے والد محترم بائو محمد شفیق جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے انکے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں بروز اتوار دن 11 بجے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس عقب ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری کریں گے۔ جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور دیگر رہنمائوں نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کی جو مسلم لیگی قائدین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ سینیٹر سراج الحق نے چودھری شجاعت حسین کو 27جولائی کو مسئلہ کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ کانفرنس میں چونکہ تمام اپوزیشن جماعتیں موجود ہوں گی اس لیے مسئلہ کشمیر کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کیلئے ٹی او آرز کے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم اور متفقہ ایجنڈا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جماعتوں کو آگے آنا چاہئے جو واقعی اپوزیشن جماعتیں ہیں اگر اپوزیشن ایک ایجنڈا اور ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق نہیں ہو گی تو وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے گی اس لیے انہیں مستقبل کا لائحہ عمل مل کر طے کرنا ہو گا اسی طرح الیکشن کمیشن میں اگر ایماندار، دیانتدار اور غیرجانبدار شخصیات شامل نہیں ہوں گی تو آئندہ انتخابات کے صاف و شفاف ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں24گھنٹوں میں10لڑکیوں اور ایک بچہ کے اغواء پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروادیا۔اپنے توجہ دلائو نوٹس میں انہوںنے کہا کہ ایک ہفتہ کے دوران وحدت کالونی، گرین ٹائون، قلعہ گجر سنگھ، جنوبی چھائونی ،باٹا پور، نشتر کالونی ، نولکھا اور راوی روڈ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بچوں کے اغواء کی تسلسل کے ساتھ وارداتوں کے باعث والدین اور شہری تشویش کا شکار ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران صرف لاہور سے 1100بچوں کو اغواء کیا گیا۔انہوںنے خدشہ ظاہر کیا کہ اغواء ہونے والے بچوں کو دہشت گردی کیلئے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس لیے صوبائی دارالحکومت میں بچوں اور بچیوں کے اغواء کے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں فی الفور گرفتار کیا جائے اور اغواء شدہ تمام بچوں کوبازیاب کروانے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسابق جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ فرنس آئل کی گرتی قیمتوں کے باعث پورے سال بجلی کا فی یونٹ لگ بھگ 3روپے32پیسے سستا ہوا ۔اس لیے فرنس آئل میں کمی کے باعث بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے صرف ایک ماہ کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مخصوص طبقہ کیلئے کمی سے عوام حقیقی ریلیف سے محروم ہیں ۔فرنس آئل میں کمی کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں بجلی کی پیداواری لاگت35فیصد کم ہوئی ۔عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث فرنس آئل سستا پڑا۔اعدادو شمار کے مطابق فرنس آئل سے فی یونٹ لاگت اب5روپے 90پیسے کی سطح پر آچکی ہے لیکن حکومت نے بجلی مستقل بنیادوں پر سستی کرنے کی بجائے بجلی کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ کیا جس سے بجلی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مہنگی بجلی ہوشربا مہنگائی کا سبب بن رہی ہے جس سے عوام پریشانی کا شکار ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کرے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بناکر بجلی کی قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا جاتا رہا ہے اب جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی قیمتوں میں35فیصد کمی ہوئی ہے اس لیے بجلی کی قیمتوں میں بھی35فیصد کمی کی جائے تاکہ حقیقی ریلیف عوام تک منتقل ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوکار اقبال بیگ پوری کا ویڈیوالبم ”نکی نکی گل توں”تکمیل کے مراحل میں،جلدریلیزہوگا۔
لاہور(جی پی آئی) مشہورزمانہ گیت”تینوں لے دیاں گا نوکیا موبائل”کوگاکر ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے معروف فوک گلوکار اقبال بیگ پوری کا ویڈیوالبم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔جس کی عکسبندی تیزی سے پاکستان کے خوبصورت مقامات پر کی جارہی ہے۔جس میں نامورومعروف فنکار اپنا کام عکسبند کروارہے ہیں۔اس ویڈیوالبم کی شاعری معروف شعراء کرام ایم اے تبسم،خادم وسائی پوری،مظہرجمیل ان پڑھ،ساجدبھٹی ،تجمل کلیم،منظورماہی ،ایس ایم صادق نے کی ہے ۔اس البم کے ڈائریکٹرمنظورسولجرہیں جبکہ پروڈیوسراقبال بیگ پوری ہیں،مکمل ہونے کے بعد اس ویڈیوالبم کو کراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی ملک بھر میں ایک ساتھ ریلیز کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف شاعر ریاض علی آرزو بھارتی گلوکار گرداس مان کی نئی البم کے لئے گیت لکھیں گے۔
لاہور(جی پی آئی) معروف شاعر ریاض علی آرزو بھارتی گلوکار گرداس مان کی نئی البم کے لئے گیت لکھیں گے،تفصیلات کے مطابق شاعر ریاض علی آرزو کا شمار پاکستان میں فوک گیتوں کے خالقوں میں کیا جاتا ہے،جنہوں نے اب تک سینکڑوں پاکستانی وبھارتی معروف گلوکاروں کے لئے ہزاروں گیت لکھے،ریاض علی آرزو کے لکھے ہوئے لاتعدادگیتوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا،ایک ملاقات کے دوران ریاض علی آرزو نے بتایا کہ وہ ان دنوں بھارتی گلوکار گرداس مان کی نئی البم کے لئے گیت لکھ رہے ہیں،انہوں نے مزیدبتایا کہ وہ اب عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی،نزاکت علی،نصیبولال،افشاں علی،مراتب علی،بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس،گرداس مان ودیگر کے لئے گیت لکھ چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوکار مسٹرراجپوت کے گانے”جے میٹرپھرگیا رانے دا”کی سوشل میڈیا پر دھوم
لاہور(جی پی آئی) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار مسٹرراجپوت کے نئے گیت ”جے میٹرپھرگیا رانے دا”کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،اس گیت کو معروف شاعر ایم اے تبسم سے لکھوایا گیا ہے میوزک رانا صداقت علی نے مرتب کیا ہے،ڈائریکٹرشادے خان ہیں، اس ویڈیو گیت میں ماڈلنگ مسٹرراجپوت اور ثناء نے کی ہے،گیت کے کوریوگرافرمنظورسولجرہیں،اس گیت کو معروف ریلیزنگ کمپنی آر ایس گولڈنے ملک بھرمیں ریلیزکیا ہے۔یہ ویڈیوگیت نوجوان نسل میں کافی پاپولرہورہا ہے اس گیت پر چند گھنٹوں میں ہی سینکڑوں لوگوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوکارارشاداحمدانصاری ایم اے تبسم کی لکھی غزلوں پر مبنی ویڈیوالبم ریکارڈکروائیں گے۔
لاہور(جی پی آئی) معروف گلوکار ارشاداحمدانصاری معروف شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلوں پر مبنی ویڈیو البم ریکارڈکروائیں گے۔جس کی ریکارڈنگ مقامی اسٹوڈیومیں کی جائیگی۔اس ویڈیو البم میں چند غزلیں شاعر ایم جاویداقبال کی بھی شامل کی گئی ہیں۔ریکارڈنگ کے بعداس ویڈیو البم کوکراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی ملک بھرمیں ایک ساتھ ریلیزکریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوکارطارق خوشحال نوشہروی کے نئے آڈیو کیسٹ کے گیتوں کی ویڈیو سی ڈی کی ریکارڈنگ جلد شروع کی جائیگی۔
لاہور(جی پی آئی) معروف گلوکارطارق خوشحال نوشہروی کے نئے آڈیو کیسٹ کے گیتوں کی ویڈیو سی ڈی کی ریکارڈنگ بہت جلد شروع کردی جائیگی۔ان گیتوں کی شاعری خادم وسائی پوری نے کی ہے۔ جبکہ اس البم کے ویڈیو ڈائریکٹراورسٹوری رائٹر ایم اے تبسم ہیں۔اس ویڈیو البم کی ریکارڈنگ چھانگا مانگا، شیرگڑھ،پتوکی ،ہڑپہ اور دیگر خوبصورت مقامات پر کی جائیگی۔جس میں ملک کی معروف ماڈلز کیساتھ ساتھ نئے فنکار بھی حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فلموںمیںاداکاری کرنے سے زیادہ مشکل کام کوریو گرافی کرنا ہے۔معروف کوریوگرافر نزیر احمد بھٹی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر نزیر احمد بھٹی نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری کرنے سے زیادہ مشکل کام کوریوگرافی ہے۔نزیر احمدبھٹی جو کہ بی فار یو کے نام سے فلم انڈسٹری میں اپنا شہرہ رکھتے ہیں ۔نے کہا ہے کہ وہ اب تک پاکستان سمیت بہت سی بھارتی اداکارائوں کو بھی کوریوگرافی کرواچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل ہر اداکارہ گھر سے ہی سیکھ کر آتی ہے۔اور جو ڈیمانڈ پروڈیوسر یا ہدائیت کار کرتے ہیں۔وہ ڈانس کرتے ہوئے ہیروئنز کافی مشکلات کا شکار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ بھارتی اداکارائیں بڑی آسانی سے کوریوگرافی کو سمجھتی اور سیکھتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان علماء کونسل ملک بھر میں پاکستانی حجاج کیلئے تربیتی اور معلوماتی پروگراموں کا یکم اگست سے آغاز کرے گی۔حجاج کرام کو حج اور زیارت روضہ رسول ۖ کے سلسلہ میں معلومات اور آداب سے علماء اور مفکرین آگاہ کریں گے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا عبدالحمید صابری نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے احوال اور صورتحال دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام اور زائرین سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ مناسک حج اور زیارت رسول اللہ ۖ کے سلسلہ میں اپنے ملک اور سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں حجاج کرام کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ان کو مختلف مکاتب فکر کے علماء حجاج کرام کو حج اور عمرہ کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تفتان بارڈر پر عراق اور ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جانے والے اور سعادت حاصل کرکے واپس آنے والے سینکڑوں زائرین کو اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومتیں آئمہ معصومین کی زیارات میں رکاوٹیں کھڑی کرکے متعصبانہ کردار ادا کرنے سے گریز کریں۔ گذشتہ 14 عرب حکومتیں اورصدام حسین کی حکومت بھی یہ کام کرچکیں مگر آج بھی کربلا اور نجف عقیدت کا مرکز اورآباد ہیں۔کارکنوں سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث زائرین تفتان بارڈر پرا یک بار پھر پھنس گئے ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر زائرین کو تنگ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔پنجاب، سندھ،اور بلوچستان سے زائرین کی بڑی تعداد گذشتہ ایک ہفتے سے موجود ہے، انہیں کوئٹہ آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ جبکہ سینکڑوں لوگ اپنے طور پر پہنچ گئے ہیں، انہیں ایران داخل نہیں ہونے دیا جارہا ، جو کہ ریاستی اداروں کی نااہلی ہے۔انہوں نے حکومت کی طرف سے کوئٹہ سے تفتان تک زائرین کو لے جانے اور واپس لانے کے لئے ہر ماہ دوبار کانوائے تشکیل دینے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ایک ہفتے میں د وبا ر کیا جائے اور پینے کے پانی، ادویات اور ڈسپنری جیسی بنیادی ضروریات کو بارڈر پر پورا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے کم آمدنی والے زائرین ایران عراق کے لئے تفتان کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ تعداد زیادہ ہونے سے ممکن نہیں کہ لوگ کئی کئی ہفتوں کانوائے کا انتظار کریں۔ حکومت اپنے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کی قیادت کو اعتماد میں لے کر ہفتے میں دو بار کانوائے کا اہتمام کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ کربلا اور نجف کی زیارات میں پابندیاں لگانے والے اس دنیا سے مٹ گئے اب ان کا کوئی نام لیواہے ، اور نہ ہی ان کی قبروں پرکوئی چراغ جلانے والا ہے۔ موجود ہ حکومت ہوش کے ناخن لے، محبان اہل بیت میں نام لکھوائیں، دشمنوں میں نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں موجود عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ،کشمیر میں ہونیو الے مظالم کو ان جماعتوں نے بطور الیکشن کمپین کے استعمال کیا ہے ،امن وامان کے لیے کشمیر کمیٹی کا بھی اس ملک میں کوئی کردار نہیں ہے ،چیئرمین عمران خان ساتھ دیا گیا تو کشمیر کی عوام اور کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔جب تک کرپشن زدہ حکمرانوں سے نجات نہیں مل جاتی تحریک انصاف چین سے نہیں بیٹھنے والی ،کیونکہ کشمیرمیں بھارتی بربریت اور ملک میں حکمرانوں کے معاشی قتل عام میں کوئی فرق نہیں ہے ،چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی ملک کی تقدیر بدل جائے گی ہمارے پاس موجودہ حکمرانوں کی طرح لوٹ مار اور عوام کے چولہے بھجانے والے حکمران موجود نہیں ہے اور نہ ہی ایسے لوگوں کی پی ٹی آئی میں کوئی گنجائش ہے جبکہ یہ تمام چیزیں نواز لیگ کے وزیروں میں موجود ہیں جن کی اس وقت اخلاقی تربیت کرنے کی بہت ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہائوس کراچی سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس وقت عمران خان کا نام ہر گھر میں گونج رہاہے لوگ انہیں اس ملک میں تبدیلی کی علامت سمجھنے لگے ہیں،کیونکہ نواز لیگ نے اس قوم کو لوٹ مار اور مایوسی کے سوا کچھ نہ دیاہے اور ہمارے چیئرمین عمران خان نے اس ملک اور عوام کو اپنا سب کچھ وقف کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں امن وامان اگر ٹھیک ہوتے ہیں تو وہ سارا کریڈٹ سیکورٹی اداروں کو جاتاہے اس ملک پر مسلط حکمران تو اس ملک میں امن وامان کو خراب کرنے والے لوگ ہیں جن حکمرانوں سے کچرا تک اٹھوایا نہیں اٹھوایا جاسکتا وہ امن وامان میں کیسے بہتری لاسکتے ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومت کا توازن اب بگڑ چکاہے یہ لوگ اب ملک چھوڑ کر بھاگنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں مگر ہم اس قوم کا پیسہ اور پورا حساب لیے بغیر کسی کو یہاں سے نہیں جانے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات جب ٹھیک ہونے لگتے ہیں تو رینجرز کی توسیع و اختیارات کا معاملہ سر پر آن پہنچتاہے جبکہ امن وامان میں بہتری لانے کے دعوے دار چاہیے تو اس مسئلے کو بنیادیوں پر بھی حل کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)مالاکنڈ ڈویژن بھر میں سرچ اینڈکلیرنس اپریشن کیدوران سوات کے علاقہ ملم جبہ میں سی ٹی ڈی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزمان اسد ولد پرویز سکنہ تیلیاں چم چارباغ،حسین اللہ ولد شر شاہ سکنہ خوڑ پٹے سیر تلیگرام ،عبد الرحیم ولد محمد رازق سکنہ ماکڑ ملم جبہ کسی دہشتگردی کے کاروائی کے غرض سے علاقہ طورسم کے پہاڑی میں موجود ہے ،اس اطلاع پر سی ٹی ڈی اور بی ڈی ایس اہلکاروں نے سرچ اپریشن شروع کی ،دروان سرچ اپریشن ملزمان علاقہ طورسم کے ایک کچہ مکا ن میں چھپے ہوئے تھے ،پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہوگئے ،اہلکاروںنے کچہ مکان سے ایک عددکوکربم وزنی5کلو،بارود5کلو،کارتوس 60عدد7.62بور،6لیٹر پٹرول پلاسٹک بوتل میں بر آمد ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) دی اویکنگ نے غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی بڑھتے واقعات پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اس کی روک تھام اورقانون سازی کا مطالبہ کرلیاہے ، ملاکنڈڈویژن میں اس حوالے سے متعلقہ قوانین کوبرق رفتاری سے لاگوکرنے کامطالبہ کردیا، سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورپریس کانفرنس میں اظہار خیال دی اویکنگ ارگنائزیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عرفان حسین بابک ، پروگرام آفیسر شمشیر، دستگیرلیگل ایڈمنسٹرسوات کے سینئر کوارڈینیٹر غزالہ رحمان دستگیر لیگل ایڈمنسٹرسوات کے پینل وکلاء سہیل سلطان ، سردارحسین ، شوکت سلیم اور حدیقہ بشیر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس میں ملک بھر اورخاص کر ضلع سوات میں خواتین کیخلاف غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کی پرزورمذمت کی گئی اوراس بات پر تشویش کااظہارکیاگیاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے ابھی تک کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میںغیرت کے نام پر قتل اورتشدد کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہورہاہے ۔ اسی طرح ضلع سوات میں سال2016میں خواتین پرتشدد کی شرح بہت زیادہ ہے جنوری سے لیکرجولائی تک دی اویکنگ نے اپنے طورپر جوڈیٹا اکھٹاکیاہے اس کے مطابق خواتین کے قتل کے بتیس، جبکہ مردوں کے دو، جسمیں مدین کے علاقہ بشیگرام میں ایک مرد نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی اور ایک مرد کو کالام کے علاقہ اتروڑ میں پسندکی شادی پرقتل کیاگیا، خواتین سے جنسی زیادتی کے دو، سورہ کاایک اورانسانی سمگلنگ کا دو واقعے سامنے اایاہے انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے جون 2014میں فتویٰ دیتے ہوئے غیرت کے نام پرقتل کوغیراسلامی قراردیاتھا، کونسل کے مطابق قاتل زمین پرفسادبرپاکرنے کے مرتکب ہوتے ہیں کونسل نے قراردیاتھاکہ یہ قتل عام طورپرصرف شک کی بناء پر کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے اس حوالے سے اسمبلیوں میں موجود منتخب نمائندگان بالکل خاموش ہیں خاصکر خواتین نمائندگان اوراس قسم کے واقعات کاانکو پتہ ہی نہیں ہوتاہے اوراس حوالے سے ان کی کارکردگی بالکل صفرہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ خاتون کوقتل کرنیوالاجانتاہے کہ اسے معاف کردیاجائیگا خود کو قانون کی ڈھیلی گرفت سے آزادکرانے کیلئے اس کے پاس سماج کے عطاکردہ کئی نسخے ہوتے ہیں جن کامذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتامگراسے مذہب سے جوڑدیاجاتاہے اوریوں ناحق قتل ہونیوالی خواتین کادراصل کوئی وارث نہیں رہتا۔ انہون نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بھی حکومت خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کرتی ہے تواسلامی نظریاتی کونسل اسکی بھرپورمخالفت کرتی ہے جبکہ دیگر امورپرقانون سازی میں اسلامی نظریاتی کونسل خاموش رہتی ہے موجودہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہون نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے خواتین کوبااختیاربنانے کی جس پالیسی کااعلان کیاتھااس پالیسی کاملاکنڈ ڈویژن میں دوردورتک کوئی نام ونشان نہیں ۔ پریس کانفرنس میں موجودتمام افرادنے حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی معاہدوں پردستخط کئے ہیں جس کی روسے انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اورقانون سازی کرنالازم ہے۔ سال 2014میں قومی اسمبلی میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف فوجداری قانون میں میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی جو کہ اٹھائیس مارچ 2016کو سینٹ سے مشترکہ طورپرمنظورکی گئی بدقسمتی سے ہمارے ملک میں خواتین کے حوالے سے قانون سازی ہمیشہ سست روی کاشکاررہی ہے اس قسم کے انسانیت سوزواقعات کی روک تھام کیلئے مئوثر قانون سازی کی جائے اورحکومت ملاکنڈڈویژن پاٹا تک موجودہ قوانین عورت مخالف روایات کی روک تھام قانون فوجداری ترمیمی ایکٹ 2011ملازمت کی جگہ پرہراساں کرنے سے تحفظ کاایکٹ 2010، تیزاب پھینکنے اورتیزاب سے متعلق جرائم کی روک تھام کاایکٹ 2011اورکم عمری اورجبری شادیوں کاقانون، کے فوری نفاذ کیلئے مئوثر اورسنجیدہ اقدامات اٹھائے تاکہ خواتین کی تحفظ اورغیرت کے نام پر قتل کے وحشیانہ واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ پریس کانفرنس کے آخرمیں تمام قفراد نے غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کیخلاف احتجاج کیااحتجاج میں شریک افرادنے مختلف پلے کارڈز اوربینرز اٹھارکھے تھے اورحکومت سے گھریلوں تشدد، غیرت کے نام پر قتل پرفوری اورمئوثر قانون سازی کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہقاتل کوسزانہیں ملتی ، قانون سازشی کی جائے ، قاتلوں کی رہائی اورچھوٹنے کی روایات ختم ہونی چاہئے ۔ معمولی فوجداری ترمیم میں بھی دوسال لگے، ملاکنڈڈویژن فاٹا، قوانین لاگو نہیں ہوتے ۔ پراونشل کمیشن نے چھ سال گزرنے پر بھی متعلقہ فرد کو تعینات نہیں کیا۔ شکایت کیلئے کوئی سسٹم نہیں کوئی طریقہ کار نہیں ۔ یہ وضع کیاگیاہے اگرہے بھی تو وہ سست روی کے باعث تعطل کاشکار، سیاسی اختلافات بھی رکاوٹ ہے سست روی ختم کرکے قوانین کو جلد سے جلد لاگوکیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)کبل ڈگری کالج سمیت تحصیل کبل کے تمام ہائیر سیکنڈری سکولز وسائل سے محروم علا قے کے سینکڑوں طلباء کے مستقبل سوالیہ نشان عمائدین کا تحریک تحفظ علم و تعلیم کے تحت ایجوکیشن ایکٹ کمیٹی بنانے کا اعلان طلباء کو درپیش مسائل اور مشکلا ت کو حل کرنے کے لئے آخری حد تک جائینگے پختونوں کے خلاف ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینگے علم اور امن پر سمجھو تہ نہیں کرنے دینگے ہم ڈرنے والے نہیں ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیرئی مسائل کا اماجگاہ بن چکا ہے ڈگری کالج کبل میں 1950فارم جمع کی جا چکے ہیں لیکن مارننگ کے لئے صرف 250طلباء اور سیکنڈ شپ کے لئے صرف 60طلباء کو داخلے دے رہے ہیں سیکنڈ شپ کے لئے اب تک سٹاف نہیں مہیا کی گئی ہے اس طرح مارننگ شپ میں بھی سٹاف کی شدید کمی ہے کالج میں 550کرسیاں ہے اور زیر تعلیم طلباء کے تعداد 900ہے ان کے لئے حکومت اب تک کچھ نہیں کیا ان خیا لات کا اظہار تحریک تحفظ علم و تعلیم ایجوکیشن ایکٹ کمیٹی کے سر براہ رحمت سائل خان ، ضلع کونسلر فیاض خان ، PSFضلعی رہنما عجب خان انقلاب، اکبر حسین ، شاہد یار اور دیگر نے گزشتہ روزطلباء کے شکایت پر ڈگری کالج کبل کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈھیرئی ہائیر سیکنڈری سکول میں 8کمروں کے مزید ضرورت تحصیل کونسل کے طرف سے تعلیم کے لئے بنائے گئے کمیٹی مکمل طور پر نا کام نظر آرہے ہیں سکولوں میں قائم کی گئی PTCکمیٹیوں کے اکثریت غیر تعلیمی یافتہ اور وہ مسائل سے بے خبر ہے ڈگری کالج کبل میں گزشتہ کئی دن پہلے داخلوں کے بارے میں اخبا رات میں تفصیلی رپورٹ شائع کرنے کے حوال کالج انتظامیہ سے پو چھا گیا کہ کوئی حکومتی نمائندے یا سرکاری افسران کے طرف سے رابطہ کیا گیا ہے تو انتظامیہ نے کہا کہ اب تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے عمائدین نے کہا کہ ڈگری کالج کبل سمیت تمام ہائیر سیکنڈری سکولوںمیں داخلوں سے محروم طلباء اور مسائل و مشکلات حل کرنے میں صوبائی حکومت کردار ادا کریں اور حکومتی تعلیم پالیسی واضح کریں ورنہ ہم سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے انہوں نے کہا کہ کالج میں سیکورٹی کے ضرورت ہے اس طرح چوکیداروں کے کمی سمیت طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دیا جائے ڈگری کالج میں مارننگ اور سیکنڈ شپ کے لئے سیٹوں کے تعداد بڑھا یا جائے تا کہ طلبا ء تعلیم سے محروم نہ ہو کیونکہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور اس کے لئے ہم آخری حد تک جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ڈی ایس پی درویش خان نے کہاہے کہ سوات میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو عوام کیلئے اسان بنادیا گیا ہے ،باقاعدہ ٹسٹ اور ٹرائی کے بعد تمام اہل امیدواروں کو میرٹ پر لائسنس کا اجراء کیا جارہاہے اس سلسلے میں عوام دھوکے باز اور فراڈیہ افراد سے بچ کے رہے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز موٹر کار ڈرائیونگ لائسنس کے ٹسٹ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پہلے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں عوام کیلئے مشکلات ضرور تھے لیکن اب اس کو اسان اور شفاف بنایا گیا ہے اس موقع پر انہوںنے کہاکہ خصوصا مینگورہ کے شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ ٹریفک کے مسائل کو قابو کیا جاسکے اور مزید مسائل پیدا نہ ہو۔

Share this:
Tags:
campus group gujrat institution Matric ادارہ امتحانات تعلیمی کیمپس گجرات گروپ میٹرک نتائج
Syed Manzoor ul Konain Shah
Previous Post آہ ۔۔۔ سید منظور الکونین شاہ
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close