Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 26/4/2016

April 26, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن چیمپئن شپ (ویٹرن) ایونٹ کا انعقاد کروایا گیا۔ ٹورنامنٹ گجرات جمنیزیم میں چوہدری ظہور الٰہی بیڈ منٹن کلب کے کورٹ میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کے ایونٹ میں ڈسٹرکٹ گجرات سے 41 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سیمی فائنل میں چوہدری ظہور الٰہی کلب کے اویس محمود’ اعجاز احمد اور ظفر اقبال اور لائرز کلب کے ڈاکٹر جلیل مرزا نے کوالیفائی کیا۔ فائنل چوہدری ظہور الٰہی کلب کے اویس محمود اور اعجاز احمد کے درمیان کھیلا گیا۔ بڑے دلچسپ مقابلے کے بعد اویس محمود نے بیسٹ آف تھری مقابلے میں اعجاز احمد کو ہرا کر 2016ء کا ویٹرن ایونٹ کے چیپئن کاٹائٹل جیت لیا۔ اسی طرح 50 سال سے زائد زائد عمر کے کھلاڑیوں کے ویٹرن ایونٹ میں ڈسٹرکٹ گجرات سے 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل چوہدری ظہور الٰہی کلب کے صدر و ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر و نائب صدر پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن سیٹھ شہزاد اشرف ‘ اور لائرز کلب کے مصباح فاروق اعظم کے درمیان کھیلا گیا جو کہ سیٹھ شہزاد اشرف سے آسانی سے جیت لیا۔ اور ویٹرن ایونٹ 50 سال کے ڈسٹرکٹ گجرات کے چیپئن قرار پائے۔ آخر میں ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی جناب میاں اعجاز احمد صدر چیمبر آف کامرس نے تمام کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے۔ مہمانان گرامی جناب سیٹھ خورشید احمد اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی سجادہ نشین دربار عالیہ اعوان شریف جو کہ ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ بھی ہیں اور امتیاز کوثر مطلب نے سیٹھ شہزاد اشرف کو اس ٹورنامنٹ کے انعقاد اور اتنی خوبصورت کرسٹل کی ٹرافیاں کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے پر انکی بیڈ منٹن کیلئے خدمات کو از حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) غریب النواز حضرت قاضی سلطان محمود آوانی کا سالانہ عرس مبارک 2 مئی بروز پیر دن گیارہ بجے دربار عالیہ آوان شریف ضلع گجرات میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف کریں گے جبکہ انتظامات کی نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین مہمدہ شریف و آوان شریف کریں گے۔ خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن اور صاحبزادہ فیض الامین کریں گے۔ اس موقع پر مہمانان گرامی میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری ‘ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ‘ پیر سید انور حسین شاہ’ پیر سید زاہد صدیق شاہ ہوں گے۔ ملک بھر سے آئے ہوئے ثناء خوان ہدیہ نعت پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سالانہ امام اعظم ابو حنیفہ و امام احمد رضا خاں بریلوی کانفرنس تین مئی بروز منگل بعد از نماز عشاء جامعہ مسجد ارائیاں سوہدرہ شریف میں منعقد ہو گی جو حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید کے 43 ویں عرس مبارک کے سلسلہ میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف کریں گے۔ مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ سلطان احمد علی آستانہ عالیہ سلطان باہو شریف ہوں گے۔ خصوصی آمد عالمی مبلغ اسلام حضرت پیر سید لخت حسنین شاہ (مسلم ہینڈز انٹرنیشنل یوکے) ہونگے۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے علماء و مشائخ شریک ہوںگے۔ پیر سید آل احمد شاہ سہروردی اور پیر سید ضیاء نور شاہ کی زیر نگرانی عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) شیخ القرآن ابو الحقائق پیر محمد عبدالغفور ہزاروری چشتی نظامی گولڑوی 9 مئی بروز سوموار مہر آباد شریف وزیر آباد منعقد ہو گا جس کی صدارت حضرت پیر سید حبیب اللہ شاہ نقشبندی تاجدار گولڑہ شریف کریں گے۔ جبکہ خصوصی خطاب پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی اور پیر مولانا سراج الدین صدیقی کریں گے۔ مولانا ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی کی زیر نگرانی انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ملک بھر سے علماء کرام کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف شاندار آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف مہم میں کامیابی پر چیف آف آرمی سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اب انہوں نے جو کرپشن کیخلاف مہم شروع کی ہے اس کو بھر پور سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ہر سطح پر خاتمہ ہونا چاہئے عوامی سطح سے لیکر ہر سطح پر کرپشن کے خاتمہ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا ۔ اور کہا کہ کرپشن کو روکنے کے اس عمل کو سراہتے ہیں اور انہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں وہ گزشتہ روز پیر سید آل احمد شاہ آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کی روک تھام کیلئے بھر پور انداز میں کام کیاجائے۔ پیر سید آل احمد شاہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اور ہم جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آئی ایل ایم کالج،این سی بی اے گجرات اورکمیونٹی اخبارویکلی گجرات ایکسپریس کے زیراہتمام سات روزہ آرٹ اینڈکرافٹ میلہ جاری ہے۔تیسرے روزبھی کثیرتعدادمیںمردوخواتین نے نمائش کاوزٹ کیا۔این سی بی اے کے ویک اینڈپروگرام کے طلباوطالبات نے سٹالزکاوزٹ کیااوراپنی پسندیدہ اشیاء کی خریداری کی۔وزٹرزنے خطاطی اورمصوری کے نمونوںکوبے حدسراہااورہینڈی کرافٹس میںبھی خاصی دلچسپی کااظہارکیا۔خواتین نے ڈریس ڈیزائنرمس اقراء اورمس زخرف کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میںگہری دلچسپی لی۔فوڈسٹریٹ میں سب سے زیادہ رش رہا۔وزٹرزرشین سلاد،فروٹ ٹرائفل،چکن بریانی ،نگٹس،فرنچ فرائیز،ملک شیک،کولڈڈرنکس اورچٹ پٹی چناچارٹ اوردہی بھلے سے خوب لطف اٹھایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ”ہماری بچیاں سلائی کڑھائی سے بہت آگے بڑھتے ہوئے اب جدیدعلوم وہنرسے بہرہ ورہوکرمردوںکے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔پاکستان کی ترقی کیلئے مردوںکے ساتھ ساتھ خواتین کاحصہ بھی اتناہی اہم ہوچکاہے اورہم امیدکررہے ہیں کہ مستقبل میںموجودہ نسل ملک کی ترقی میں ہراول دستہ ثابت ہوگی ۔”ان خیالات کااظہارڈپٹی ڈائریکٹرکالجزضلع گجرات پروفیسرچودھری محمدافضل مہرنے گزشتہ روزآئی ایل ایم کالج میںدوسرے آرٹ اینڈکرافٹ میلہ کے چوتھے روزکی افتتاحی رسم اداکرنے کے بعدوہاں موجودطلباوطالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم تعلیمی نظام اورکالجزکے انتظامی امورکوبہتربنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاںرہتے ہیں۔ان اداروں کی بہتری اورمتحرک ہونے سے ہی ہماری نوجوان نسل کامستقبل وابستہ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آئی ایل ایم کالج میراکالج ہے مجھے یہاںایسی خوبصورت تقریب میں بلاکراپنے نوجوان بچوںکی اعلیٰ تخلیقی صلاحیتوں سے آگاہ کیاگیاہے جس پر میں بے حدخوش ہوں اورمجھے ان کی بے پناہ صلاحیتوں پرفخرمحسوس ہورہاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرچودھری محمدافضل نے ربن کاٹ کرآرٹ میلہ کے چوتھے روزکی نمائش باقاعدہ افتتاح کیا۔قبل ازیں جب وہ آئی ایل ایم کالج پہنچے تواین سی بی اے کے پرنسپل سیدآفتاب عاصم نقوی،اکیڈمک کوآرڈی نیٹرمسزگیلانی،ایونٹ آرگنائزر محمدیوسف بھٹہ،آئی ایل ایم کالج کے مزمل حسین اوردیگرسٹاف نے ان کاگرمجوشی سے استقبال کیا،نمائش میںشریک طلباوطالبات نے بھی ان کاخیرمقدم کیا۔مہمان خصوصی نے ربن کاٹ کرنمائش کاافتتاح کیا۔اس موقع پرمس زخرف سعیدبھی موجودتھیں۔آئی ایل ایم کالج کی سٹال ہولڈرمس نایاب گل نے مہمان کوپھولوںکاگلدستہ پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے باری باری تمام سٹالزکادورہ کیا۔انہیں وہاںموجودہینڈی کرافٹس اورفائن آرٹ کی تخلیقات کے بارے میں بریفنگ دی۔مہمان خصوصی طالبات کی مہارت،ہنرمندی اورتخلیقی صلاحیتوں سے بے حدمتاثرہوئے۔بعدازاںانہیں فوڈسٹریٹ میںیم اٹ اورکریزی فوڈکے سٹال ہولڈرزنے مختلف قسم کے کھانے اورمشروبات پیش کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) شاعر مشرق علامہ اقبال نے اسلامی فکر کی تشکیل جدید کے حوالے سے روشنی کے دیپ جلائے ہم علامہ اقبال کوصرف ایک شاعر کے بطور پہنچانتے ہیں مگر وہ بہت بڑے سماجی ریفارمر تھے اور جدید فلاحی اسلامی ریاست کی تشکیل چاہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہارنو جوان کاروباری شخصیت چوہدری عمران یوسف نے علامہ اقبال کی برسی کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطبات اقبال کی روشنی میں ریاست کو فکری بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں نے کبھی افکار اقبال سے استفادہ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ کیونکہ انہوں نے اسلامی مساوات کے ذریعہ غریبوں کے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے۔ جسکی وجہ سے یہاں پر شدید طبقاتی اور نظریاتی انتشار پایا جاتا ہے۔ انھوںنے کہا کہ فکر اقبال کا پیغام ہے قوم کو حقیقی اقبال اور فکر اقبال سے متعارف کروایا جائے تاکہ شعور آگہی کے ذریعہ فلاحی ریاست قائم کی جا سکے۔ اقبال نے افکار سر سید سے استفادہ کرتے ہوئے علیحدہ اسلامی ریاست کے تصور کو اُجاگر کیا۔انھوں نے کہا کہ عصر حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں خطبات اقبال سے فکری رہنما ئی حاصل کرنی چاہئے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جنرل راحیل شریف نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ پاک فوج سمیت اس ملک کا کوئی ادارہ آئین سے بالا تر اور مقدس گائے نہیں کرپشن کے خلاف چیف آف آرمی سٹاف کے عملی اقدام کو پوری قوم کی نگاہ سے دیکھتی ہے بیرونی ملک سرمایہ منتقل کرنے والوں پر پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگا یا جائے کوپشن کا نا سور ملک کے لئے دہشت گردی سے کہیں زیادہ خطر ناک ہے ان خیا لات کا اظہارچوہدری وجاہت حسین کے قریبی ساتھی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالحمید بٹ صدر انجمن تاجران کڑیانوالہ نے پاک فوج کے کرپٹ افسرز کے خلاف اقدام کا خیر مقدم کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا یہ اقدام نہ صرف سیاستدانوں سمیت تمام اداروں کے لئے در س عبر ت اور وارننگ ہے بلکہ ثا بت کر دیا کہ ملک قوم کے لئے خون دینے والوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو کوئی بھی ادارہ آئین، قانون سے با لا تر اور مقدس گائے نہیںانھوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل بہترین مو سموں اور افرادی قوت کے لحاظ سے نعمت خداوندی ہے لیکن دہشت گردی اور کرپشن کے نا سور نے مملکت خدا پاکستان کو رسوائی اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جنرل راحیل شریف کے اقدام کو ملک کے کروڑوں عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اب ضرورت اس با ت کی ہے کہ سپریم کورٹ ہنگامی بنیادوں پر کرپٹ سیاستدانوں اور اداروں پر قانون کا ہاتھ ڈال کر جنرل راحیل شریف کے اقدام کو تقویت بخشے بیرونی ملک سرمایہ منتقل کرنے والے سیاستدانوں کے انتخاب کو کالعدم قرار دیکر سرمایہ واپس لانے کے لئے ڈیڈ لائن دیں اور کسی قسم کے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کو تا حیات سیاست کیلئے نا اہل قرار دیا جائے فوج کے طرح دیگر اداروں میں بھی ہنگامی بنیاد پر بے رحمانہ احتساب کا عمل شروع کیا جائے تو پاکستان پوری دنیا میں ایک بار پھر 1965کے دہائی کا با وقار مقام حا صل کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول گندرا کلاں کو اپ گریڈ کرکے ہائی کا درجہ دے دیا گیا ہے، محکمہ تعلیم کی طر ف سے 17لاکھ روپے لاگت سے نئے بلاک کی تعمیر کے بعد سکول میں نویں جماعت کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ چوہدری احمد سعید آف سروس انڈسٹری بھی 4کمروں پر مشتمل بلاک اپنے خرچ پر کریں گے۔ ہائی سکول کلاسز کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ تھے جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی او زنانہ رفعت النسائ، سروس گروپ کے چوہدری عبدالسلام، چیئرمین یونین کونسلز چوہدری وحید الزمان ڈوگہ، عامر مہندی، چوہدری احمد خان، شہزاد انور، طارق اکرم اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ ، محکمہ تعلیم کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور دیگر مہمانوںنے نئے بلاک اور نہم کی کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چوہدری احمد سعید کی طرف سے نئے بلاک کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا جسے گرمیوں کی چھٹیوں میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اس بلاک کا نام بھی چوہدری احمد سعید کے نام سے منسوب ہوگا۔ انہوںنے معززین علاقہ پر زور دیا کہ گورنمنٹ ہائی سکول گندرا کلاں میں میٹرک کی کلاسز کے حوالے سے علاقہ کے عوام کو آگاہ کریں تاکہ والدین مزید تعلیم کے لئے بچیوں کو یہاں داخل کرائیں اور سکول میں طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو سکے ۔ انہوںنے اہل گجرات کو فروغ تعلیم کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر سراہا اور بتایا کہ ضلع بھر میں 167سکولوںمیں معززین نے اپنی مدد آپ کے تحت نئے بلاکس، چار دیواری، ٹائلٹ بلاک اور دیگر سہولیتں فراہم کی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے تمام سکولوں میں درکار سہولیات کی فراہمی کے لئے کم سے کم دو لاکھ سے سات لاکھ روپے تک کے فنڈز فراہم کئے ہیں جنہیں سکول کونسلز کے ذریعے خرچ کیا جا سکے گا ، سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان سکول کونسلوں میں فعال ممبران کو شامل کریں اور ان فنڈز کا درست استعمال یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ تمام منتخب بلدیاتی ارکان بلاتفریق سیاسی وابستگی سکول کونسلز کے ممبران ہیں ، وہ اپنے تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے قریبی رابطہ رکھیں۔ اس سے قبل چیئرمین یونین کونسل چوہدری وحید الزمان ڈوگہ نے معززین کی طرف سے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ضلع میں گندم کی خریداری کے لئے باردانہ کا اجراء 28اپریل سے شروع کر دیا جائے گا، پہلے پانچ دن ساڑھے 12ایکڑ اراضی پر فصل کاشت کرنیوالے چھوٹے کاشتکاروں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانہ جاری کیا جائے گا، کاشتکار باردانہ کے حصول کے لئے 27اپریل کو بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار خان، ڈی ایف سی شاہنواز چوہان و دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع گجرات میں گندم کی خریداری کا ہدف 2لاکھ 80ہزار بوری مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے گجرات، ڈنگہ ، جلالپو ر جٹاں، منگوال اور لالہ موسیٰ میں خریداری مراکز قائم کرکے کوآرڈینشن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جن کی نگرانی براہ راست اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے، کسانوں کو بذریعہ کراس چیک ادائیگی کی جائے گی جبکہ ڈلیوری چارجز میں اضافہ کرکے ساڑھے سات روپے سے 9روپے فی بوری کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پہلے پانچ دن کے بعد بڑے زمیندار بھی باردانہ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ وہ سات روز بعد دوبارہ بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ تمام مراکز خریداری گندم پر کاشتکاروں کے لئے سایہ اور پانی کا انتظام کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے گورنمنٹ گرلز و بوائز سکولز عالم گڑھ کا اچانک دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کی اور ان تعلیمی اداروں کے نتائج کے بارے میں استسفار کیا۔ ای ڈی او نے ان تعلیمی اداروں کی مختلف کلاسوں کا بھی معائنہ کیا اور طلبہ کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے ہدایت کی کہ یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے تحت طلبہ کے داخلوں کے اہداف کی تکمیل یقینی بنائی جائے، سکول جانے کی عمر کا کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہیں ہونا چاہیے۔ ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے تدریسی عملہ پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن سے بچوں کو پڑھائیں اور کوالٹی ایجوکیشن کے لئے حکومت کے اعتماد پر پورا اتریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کی حدود میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے گرین بیلٹس سے جانور گذارنے، گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی راستے بنانے پر پابندی عائد کر د ی ہے۔ انہوںنے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کھاریاں میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مفت کھانے کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، انجمن فلاح انسانیت کے زیر اہتما م اس فلاحی منصوبے کا افتتاح ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کیا جبکہ جی ٹی روڈ پر فری دسترخوان کے قیام کے لئے جلد مناسب جگہ فراہم کر دی جائے گی، اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، کوآرڈینیٹر انجمن فلاح انسانیت فائونڈیشن ندیم اختر چوہدری بھی موجود تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش نے بتایا کہ ہسپتال کی مختلف وارڈز میں روزانہ بڑی تعدادمیں مریض اور انکے لواحقین بڑی تعداد میں مقیم ہوتے ہیں اور ان میں سے بیشتر مریض دور دراز علاقوں کے مکین اور ضرورت مند ہوتے ہیں انجمن فلاح انسانیت فائونڈیشن کے مفت کھانے کی فراہمی سے انہیں بھرپور ریلیف ملے گا۔ انجمن فلاح انسانیت فائونڈیشن کے کوآرڈینیٹر چوہدری ندیم اختر نے بتایا کہ انکی تنظیم نہ صرف مریضوں بلکہ انکے ساتھ لواحقین کو بھی کھانا فراہم کرے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے مریضوں اور انکے لواحقین کو مفت کھانے کی مستقل فراہمی کی ذمہ داری اٹھانے پر فلاحی تنظیم کے عہدے داروں اور ممبران کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انکے اس جذبہ سے مستحق مریضوں اور انکے خاندان کے افراد کو ریلیف ملے گا۔بعدا زاں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہسپتال کے ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ، لیب اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر نورالعین اور ٹی ایم او خرم ترہنگی کی قیادت میں ٹی ایم اے گجرات نے گرینڈ آپریشن کرکے ریلوے روڈ سے ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بھرپور کاروائی کی۔ اس دوران تجاوزات قائم کرنیوالوں کا سامان ضبط کرکے ان پر جرمانے بھی عائد کر دیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پی ٹی آئی کی کامیابی سے جاری جدوجہدکو بیس سال پورے ہونے پر قیادت کومبارک باد پیش کرتے ہیں ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پاکستانی عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں ،پاکستان کے عوام حکمرانوںسے ملکی دولت کا حساب چاہتے ہیں ،20ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آبادمیں ہونے والے تاریخی جلسہ عام میں عمران خان نے پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں عوام کی آواز بلند کی،ان خیا لات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد جلسہ میں شرکت کی اورپارٹی کی اعلیٰ قیادت جن میں سینئر راہنما حامد خاںایڈووکیٹ ،سیف اللہ خاں نیازی ،رضوان چوہدری اور دیگرسے ملاقاتیں بھی کیںاور پارٹی کی بیس سالہ کامیاب جد و جہد پر مبارک باد پیش کی ،اس موقع پر انہوں نے راہنمائوں سے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پارٹی کی نظریاتی اساس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے اپنی آراء دیں، قائدین نے پارٹی میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور پارٹی کے اہم امور میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز نہ کرنے کا وعدہ کیا اور یقین دلایا کہ پارٹی میں میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کئے جائیں گے اور ہر سطح پر پارٹی مفاد کو سر فہرست رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) درختوں کو زمانۂ قدیم سے ہی انسان کے بہترین ساتھی ہونے کا رُتبہ حاصل ہے۔درختوں کی اہمیت و افادیت سے انکار ناممکن ہے۔ زمین پر درختوں کی موجودگی کے بغیر انسانی زندگی کا ارتقاء اور بقاء ایک مشکل امر تھا۔ درخت باعث برکت، زمین کی زرخیزی اور زمین کو موسمیاتی تغیر و تبدل سے بچانے کا واحد ذریعہ ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت اُگانے کی ضرورت ہے۔ درخت صاف ستھری آب و ہوا مہیا کرتے ہوئے ہمیں جینے کا جواز فراہم کرتے ہیں۔ درختوں کی ایک خاص تہذیبی، سماجی، معاشرتی اور مذہبی حیثیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی برائے سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے جامعہ گجرات کے شعبہ جات ماحولیاتی سائنسز اور جغرافیہ کے اشتراک سے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر منعقدہ سمپوزیم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سمپوزیم کے انعقاد کے لیے UOGگرین سوسائٹی اور جیو گرافک یونائیٹڈ لیڈنگ فورم GULFنے معاونین کے فرائض سرانجام دئیے۔ سمپوزیم میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ کی کثیر تعداد کے علاوہ اساتذہ و انتظامیہ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ سمپوزیم کا مقصد طلبا وطالبات میں درختوں اور جنگلات کی حفاظت بارے شعور و آگہی کا فروغ تھا۔ سمپوزیم کے مقررین و ماہرین میں چیئرپرسن شعبۂ جغرافیہ ڈاکٹر محمد مشاہد انوراور چیئرپرسن شعبۂ ماحولیاتی سائنسز ڈاکٹرراشد سعید شامل تھے۔ شعبہ جات کے طلبہ زینب،نعمان رحمن، فریدہ فاطمہ فاروقی، زرق اعجاز وغیرہ نے درختوں کی افادیت کے حوالہ سے اپنے خیالات اور شاعری پیش کی۔ اس موقع پر دونوں سوسائیٹیوں کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ طلبا و طالبات اور شرکاء نے اس امر کا عہد کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت اُگانے اور انکی دیکھ بھال کی ذمہ داری نہ صرف خود نبھائیں گے بلکہ اس مقصد کے لیے عوامی و سماجی شعور کی بیداری کے لیے بھی ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے۔ ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے تمہیدی کلمات میں کہا کہ درخت ہمارا قومی سرمایہ ہیں۔ موجودہ معیار کے مطابق کسی ملک کی زمین کے کم از کم15فیصد رقبہ پر جنگلات ہونا چاہئیں مگر ہمارے ملک پاکستان میں صرف 4 فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ جنگلات اصلاً زمین کے رکھوالے ہیں۔ درخت زمین پر سورج کے حرارتی دبائو کو قابو کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بعض ملکوں میں درخت توانائی پید اکرنے کا ذریعہ بھی بن چکے ہیں۔ جنگلات کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ دینی لحاظ سے درخت لگانا صدقۂ جاریہ ہے۔ ڈاکٹر راشدسعید نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ درخت ہمارے اردگرد کے ماحول کو جمالیاتی نظارہ سے مزین کرتے ہوئے دھرتی کی خوبصورتی کا باعث ہیں۔ زمین پر درختوں کی دیکھ بھال اور ان کو بچانا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے کیونکہ درخت کئی طریقوں سے ہمارے ایکو سسٹم کے توازن کو قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ زندہ قوموں کا شعار درختوں کی تعداد کو گھٹانا نہیں بلکہ بڑھانا ہوتا ہے۔ درخت کثیر فوائد کے حامل ہیں۔ سمپوزیم کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ درختوں کے حوالہ سے طلبا و طالبات نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کئی مؤثر اورمفید تجاویز پیش کیں۔ سمپوزیم کے اختتام پر منتظمین اور سوسائیٹیوں کے عہدیداران کو اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالہ سے جامعہ گجرات کے مختلف مقامات پر پودے بھی لگائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) رومانیہ اور ہالینڈ سے آئے وفد نے گزشتہ روز گجرات کا دورہ کیا وفد کا حمید اللہ بھٹی اور چوہدری سجاد وڑائچ آف خونن غربی نے استقبال کیا وفد میںمی ہال،جورجیکا،اوآنا،نوید چوہدری اور صائمہ چوہدری شامل تھے بعد ازاں حمید اللہ بھٹی نے وفد کے اعزاز میں پُر تکلف ظہرانہ دیا جس میں وفد کے علاوہ چوہدری شاھد ساہی آف سپین۔چوہدری عثمان غنی ۔زیشان حمیداور عمران حمید نے بھی شرکت کی ۔می ہال نے کہا کہ اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے جس سے بہت متاثر ہوئی ہوں انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے بیرونِ ملک یہ تاثر ہے کہ وہاں دہشت گردوں کا راج ہے جس کی وجہ سے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں مگر یہاں آکر پتہ چلا کہ یہ تو پُر امن ملک ہے لوگ ہنس مکھ اور پیار کرنے والے ہیں اور بڑے مہمان نواز ہیں مجھے پاکستان بہت پسند آیا ہے جور جیکا نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ ایک جیسے لگے ہیں اور مجھے یہاں آکر لگا ہے جیسے اپنوں میں ہی ہوں آئیندہ بھی میرا یہاں آنے کا پروگرام ہے او آنا نے کہا کہ پاکستانی چاول اور آم مجھے بہت پسند ہیں آج میں پاکستان آکر بہت خوش ہوں انھوں نے کہا کہ ہمارے خیال تھا کہ پاکستان چھوٹا سا ملک ہے مگر پاکستان تو وسیع و عریض ملک ہے جہاں تمام موسم ہیں لاہور اور اسلام آباد شہر مجھے پسند آئے ہیں نوید چوہدری اور صائمہ چوہدری نے کہا کہ دیار ِ غیر میں رہ کر بھی دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ہمیشہ اپنے ملک کے لیئے دعا گو رہتے ہیں حمید اللہ بھٹی اور چوہدری سجاد وڑائچ نے مہمانوں کو الوداع کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات کے مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے زیر اہتمام27اپریل2016ء بروز بدھ حافظ حیات کیمپس کے جناح آڈیٹوریم قائد اعظم لائبریری میں ایک تقریب بعنوان” قوانین کا اُردو ترجمہ: قومی زبان کے نفاذ کی جانب اہم قدم ” کا انعقاد بوقت ساڑھے بارہ بجے دن کیا جا رہا ہے۔ مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ جامعہ گجرات کا ایک انتہائی فعال شعبہ بن چکا ہے اور حال ہی میں پاکستان میں دفتری سطح پر قومی زبان اُردو کے نفاذ کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے اپنے تمام قوانین اور عدالتی نظائر کا اُردو میں ترجمہ کروانے کے لیے ایک عظیم الشان پراجیکٹ اس مرکز کے حوالہ کیا ہے۔ مرکز دو سال کے عرصہ میں اس کام کو مکمل کرے گا۔ یہ تقریب اسی حوالہ سے اہم اہمیت کی حامل ہے۔ اس تقریب میں حکومت پنجاب کی وزارت قانون کے اعلیٰ افسران، مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے فیلوز ، ملک بھر سے ترجمہ کے میدان سے تعلق رکھنے والے ماہرین، ممتاز اخبار نویس و مدیران اور طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔ اس تقریب کی صدارت کا فریضہ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سر انجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی) محمد حمز ہ اعوا ن کا سیکنڈ لیفٹینٹ کے عہد ے پر فا ئز ہو نا اہلیا ن ملکہ کے لیے فخر کی با ت ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہا ر عمر فا رو ق اعوا ن ملکہ اور علی ا لمر تضیٰ اعوا ن یو کے نے کر تے ہو ئے کہا انہو ں نے کہا کہ محمد حمز ہ اعوا ن کا سیکنڈ لیفٹینٹ کے عہد ے پر فا ئز ہو نا ملکہ کے لیے اعز ا ز کی با ت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ محمد حمز ہ اعوا ن پا کستا ن آ ر می اور ملکی تر قی میں اہم کر دا ر ا دا کر یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی) سینیئر نا ئب صدر پا کستا ن مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کو یت چو ہد ری غضنفر جمشید پلا ہو ڑ ی اور چو ہد ری محمد جا و ید صا د ق مہر پلا ہو ڑ ی نے میڈ یا کے نما ئند و ں سے بذ ر یعہ ٹیلی فو نک گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ و ز یر ا عظم پا کستا ن میا ں محمد نو ا ز شر یف کا دا من پا ک او ر صا ف ہے ۔ پا نا مہ لیکس غیر ملکی سا زش ہے جو کہ جلد بے نقا ب ہو جا ئے گی ۔و زیر ا عظم کا نا م پا نا مہ لیکس میں نہیں وہ دیا نتد ا ر سیا ستدا ن ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ چیف آ ف آ ر می سٹا ف جنر ل را حیل شر یف نے کر پشن کے خلا ف جو جہا د کر نے کا اعلا ن کیا ہے بہت ا چھا اقدا م ہے ۔ تما م ادا رو ں کا بلا تفر یق احتسا ب و قت کی اہم ضر و رت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی) کو ُں کو ُں ۔۔۔۔ملکہ اور گر دو نو ا ح کے دیہا ت میں مچھر و ں او ر مکھیو ں کی بہتا ت نے عوا م کا جینا محا ل کر دیا ہے ۔ تفصیل کے مطا بق ملکہ اور گر دو نو ا ح کے دیہا ت میں مچھر و ں او ر مکھیو ں کی بہتا ت نے عوا م کا جینا محا ل کر دیا ہے ۔عوا می و سما جی حلقو ں کا محکمہ ہیلتھ کی ٹیمو ں سے مچھر و ں او ر مکھیو ں کے تدا ر ک کے لیے سپر ے کا مطا لبہ ۔ ادھر دو سر ی طر ف ملکہ فیڈ ر میں غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بھی عر و ج پکڑ تا جا ر ہا ہے ۔ لو ڈ شیڈ نگ سے کا رو با ری ز ند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے۔ عوا می و سماجی حلقو ں کا حکا م با اعلیٰ سے لو ڈ شیڈ نگ کے مسئلے کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) راولپنڈی سے لاہورجانیوالی کار ٹائز پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت2افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی امداد کیلئے سول ہسپتال کھاریاںپہنچایا گیا جبکہ نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیل کے مطابق کار نمبرRIA-283جو کہ راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے 2خواتین ،ایک بچہ اور ایک مرد سوار تھے کھاریاں پبی میں ڑائز بھٹ جانے سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں مسماة نازیہ پروین زوجہ محمداکرم ساکن رااولپنڈی جا ںبحق ہوگئی جبکہ ان کے عزیزہ مسماة انجم کوثراور محمداکرم زخمی ہوگئے بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا1122کے ذریعے زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) نارویجن کمپنی برائیٹر لائٹ سولرسسٹم کے ایل16پیکج نے کھاریاں شہراورگردونواح میںدھوم مچا دی ہے اس سلسلہ میںMDشہباز اسلام مزرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام لوڈشیڈنگ کا یہ سسٹم بہترین توڑ ہے صرف ایک دفعہ خرچہ کر کے عوام کے عذاب سے نجات حاصل کررہے ہیں یعنی کم خرچ بالانشین والی بات ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی ماہانہ بل کی سہولت بھی عوام کو فراہم کررہی ہے تا کہ عوام کو اضافی بوجھ نہ پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) گذشتہ روز لیاقت علی چٹھہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر گجرات نے ہمراہ میاں محمد اقبا ل مظہراسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اور ڈاکٹر بنگش میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ہے اس موقع پر ہسپتال میں مریضوں ، ان کے تیمارداران اور لواحقین کے لیے فری دسترخوان کی سہولت کا افتتاح بھی کیااور مریضوں اور لواحقین کووارڈز میں کھانا فراہم کیا۔ یہ سہولت ہسپتال کے تمام مریضوں اور ان کے تیمارداران کو انجمن فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تعاون سے مستقل طور پر فراہم کی جائے گی۔ا س موقع پر معززین علاقہ اور میڈیا کے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے یہ سہولت فراہم کرنے پر سول ایڈمنسٹریشن اور انجمن فلاح انسانیت فائونڈیشن کو بے حد سراہا۔ دوسرے فری دستر خوان کے لیے عنقریب جگہ کا انتخاب جی ٹی روڈ پر کیا جائے گا۔ جہاں غریب اور مستحق افراد کو بھی مفت کھانا مہیاکیا جائے گا۔ افتتاح کے بعد ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ بھی کیا گیا۔ لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹوں کی تفصیلات معلوم کی گئیں اور اطمینان کا اظہار کیاگیا۔ اس موقع پر ندیم اختر چوہدری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر انجمن فلاح انسانیت فائونڈیشن ضلع گجرات بھی موجود تھے جنہوںنے غریب اور مستحق افراد کے لیے امداد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔جناب ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرگجرات اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںنے انجمن فلاح انسانیت کی کارکردگی کی تعریف کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) چوہدری ابرار امانت(سعودی عرب)کی دعوت ولیمہ گذشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میںہوئی اس موقع پر معززین علاقہ اور دوست احباب نے کثیرتعداد میں شرکت کی مہمانوں کا استقبال حاجی امانت علی،چوہدری جنید نواز،چوہدری عباس ودیگر عزیز واقارب نے کیا نمایاں طور پر پیر فیصل محمود گیلانی(چورا شریف)،چوہدری شبیر چٹھہ،چوہدری فرحان احمد،چوہدری وقاص مجید،حاجی عارف ڈوگہ،چوہدری غضنفر،قاری مختار جلالی،چوہدری سلیم افضل،امیر حمزہ،شاہد خان،اصغر منہاس،ملک آصف،چوہدری اقبال،ذاورحسین،نعیم اشرف،چوہدری شکیل،چوہدری شبیر،آغاریاست(سیکرٹری)،راجہ اسلم خان،عامر رزاق،چوہدری عدنان اصغر،محمدانعام،شاہد شاہ (پولیس)،چوہدری غوث بہبلی،شہباز ٹوری،امین خان،جواد رفیع،ٹھیکیدار شبیر،سلیمان نوشاہی،مرزا عبدالجبارسمیت دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) PTIتحصیل آفس کھاریاں جی ٹی روڈ ک افتتاح ہوا،کونسلر وارڈ نمبر3چوہدری سلطان احمد چھپر اور دیگر نے فتہ کاٹا اس موقع پر راہنماPTIچوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ ،راجہ نعیم نوازپوران، چودھری زبیر ٹانڈہ، عمر فاروق وائیں، چوہدری فرحان احمد،کونسلر وارڈنمبر11چوہدری وقاص مجید،حمزہ شفیق، ملک آفتاب حسین اعوان لمے شریف، چوہدری اسفند اصغر کونسلر، ملک اختر محمود کونسلر، محمدمنیر سیٹھی، حسن منیر سیٹھی، چودھری نصیر گوندل، ڈاکٹر خضر حیات، میاں جمیل اصغر، حاجی مظفر حقیقہ، کونسلر لال خاں، شبیر بھٹی، عمر شریف، عبدالستار، اطہر سعید، ملک ساجد ڈوگہ، مرزا فاروق، حسن علی چوہدری، چوہدری عمار ناصر، چودھری اشرف دھکڑ، مظفر ماجرہ، منور تارڑ، بائو جاوید، حاجی رفیق، بہادر خاں، چودھری حماد، فرخ عباس، چوہدری محمدرضوان، میاں طلحہ زبیر، فاخرکینٹ، اعظم مرہانہ، آفتاب بٹ، محمدارشد چیچی، عمر مرالہ، اصغر چھپر، رئیس چھپر، غلام رسول، غلام ذاکر، اکرم چیئرمین، فراز بنیاں، انور مہر، وسیم میرہ، ریاض بھٹی و دیگر معززین موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ایم ڈی TDCPریسٹورنٹ کھاریاںعادل خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیںمبارکباد پیش کرنیوالوں میں جبارساگر،عابد خان کنگ،محمدآصف چوہان نے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے عمرے کو اپنی رحمت میں قبول فرمائے اور تمام امت مسلماں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے ہم عادل خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علی پور چٹھہ(جی پی آئی) اولیاء امت چراغ ملت اور فخر انسانیت ہیں ۔کوئی دور ان ہستیوں سے خالی نہ گزرا ہے ۔ دورِ رسالت ۖ میں سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ قطب وقت تھے ۔سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا نا م صوفیاء کرام نے بطور وظیفہ ورد کیا ہے ۔سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ ،حضرت شاہ نقشبند، حضرت شہاب الدین سہروردی اور خواجہ معین الدین چشتی رحمة اللہ علیہم نے دیگر روحانی نسبتوں کے ساتھ ساتھ اپنی ”اویسی” نسبت پر فخر فرمایا ۔انسان پاکیزہ نسبت سے جنت حاصل کر سکتا ہے ۔بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ نے قوم کو عاشقِ اویس قرنی بنادیا ۔ آج ملت سے انتشار کا خاتمہ اور شدت پسندی کا تدارک تعلیماتِ اولیاء کے فروغ سے ختم کی جا سکتی ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان پیر غلام رسول اویسی نے آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف پر منعقدہ سالانہ عرس مبارک سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر محمدتبسم بشیر اویسی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ ،پاکستا ن ٹیلی ویژن کے سکالر علامہ شفاعت رسول نوری اور خطیب لاثانی علامہ پیر ضیاء المصطفےٰ حقانی آف لاہور اورعلامہ رب نواز اویسی آف گوجرانوالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ سے امت کی مغفرت کے لئے دعا کروانے بحکم رسول ۖ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ گئے تھے ۔ آج اولیاء اللہ سے دعا کروا کر ہم بھی ملک و ملت کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں ۔ بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ نے عبادت و ریاضت ،زہد و تقویٰ ، فروغِ علم ،غلبۂ اسلام اور نفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ میں عوام کو سر گرم کرنے کی نئی تاریخ رقم فرمائی ۔آج بھی اُن کا مشن زندہ و جاوید ہے۔ تاجدار یمن رضی اللہ عنہ کے وطن کی ہوا سے رحمت عالم ۖ مسرور ہوتے رہے ۔مستجاب الدعوات ہونے کے سبب پوشیدہ حال رہے ۔محبتوں کے فروغ اور عبادات کے شوق کے لئے سیرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کو مشعل راہ بنانا چاہئے ۔ پاکستان میں نفرتوں کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنے اسلاف کے پیغام محبت و امن کے فروغ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ بلند پایہ عاشقِ رسول ،اعلیٰ و ارفع زاہد و متقی اور صاحب حضوری شخص تھے ۔ بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی نے زندگی بھر سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کو عام کرتے ہوئے گھر گھر محافلِ میلاد النبی ۖ اور مجالسِ ذکر کا اہتمام کر کے قوم مسلم کی اصلاح فرمائی۔محبت صحابہ و آل محمد رضی اللہ عنہم بھی تعلیمات خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ اور بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ کا ایک باب ہے ۔ عرس مبارک میں پیر محمد اسماعیل اویسی سجادہ نشین دربار عالیہ اویسیہ اویس نگر چک پروکا شریف ،پیر اسحاق احمد اویسی اور سینکڑوں مشائخ عظام مہمانان خصوصی تھے جبکہ پیر میاں غلام اویس اویسی ،صاحبزادہ علامہ علی رضا اویسی نگران اعلیٰ تھے ۔ اس موقعہ سید عرفان شاہ، چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، پیر فضل احمد اویسی، علامہ شفاقت نقشبندی، ملک عمر حیات، محمد سجا د اویسی،حبیب اللہ ناصر اویسی، صاحبزادہ احمد رضا اویسی، قاری محمد ارشد اویسی، حافظ محمد زبیر اویسی، علامہ حبیب اللہ اسد اویسی، محمد شہبا ز قمر اویسی،مولانا محمد عمران بشیر اویسی،صوفی شوکت علی اویسی، قاری ذوالفقار علی اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے ملتان کے حلقہ پی پی 201-202 سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات ن لیگ کے سابق چیئرمین ملک عاشق راہ، چودھری تجمل حسین نمبردار، پیپلزپارٹی کے ملک قادر نواز سانگی ، سابق ناظم چودھری سعید اور جاوید چودھری ،کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی ملتان کی اہم شخصیات کی مسلم لیگ میں شمولیت چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کیلئے اہم منصوبے بنائے جن میں 1122ریسکیو سروس، وارڈن نظام ،ہسپتالوں میں مفت ادویا ت کی فراہمی، میٹرک تک مفت تعلیم اور مفت درسی کتب کی فراہمی ،ملتان میں جدید کارڈیالوجی، چلڈرن ہسپتال، ڈینٹل کالج، سکول، کالج و دیگر منصوبے شامل ہیں جن سے عوام آج تک مستفید ہورہے ہیں سید بلال شیرازی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آج بھی ایک مقبول ترین جماعت ہے اورچوہدری پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کا دور پنجاب کی تاریخ کا سنہری دور تھا جس میں عوام خوشحال اور مطمئین زندگی بسر کررہے ہیں اور پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن تھا ۔آج پنجاب کے موجودہ حکمرانوں نے ذاتی مفاد ات کی خاطر ترقیاتی منصوبوں کے نام پر خوشحال پنجاب کو مقروض پنجاب بنا دیا ہے اور پنجاب کا ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی مقروض ہے ۔انہوںنے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے جب وزارت اعلیٰ چھوڑی تو پنجاب کا خزانہ بھرا ہوا تھا لیکن آج خزانہ خالی اور صوبے کے امور چلانے کیلئے غیر ملکی اداروںسے قرض حاصل کیا جارہا ہے میٹرو ٹرین کیلئے چین اور پنجاب بنک سے قرض حاصل کیا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) سردار سورن کے قتل سے پاکستان ایک عظیم فرزند سے محروم ہوگیا۔سردار سورن سنگھ کے قتل پر ملک کی سیاسی مذہبی جماعتوں کا رویہ افسوسناک ہے ۔ حکومت پاکستان سردار سورن سنگھ کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان کرے۔ دہشتگردی، انتہاپسندی، فرقہ وارانہ تشدد اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام مذاہب اور مکاتب فکر کی قیادت نے ملک گیر مہم شروع کردی ہے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل اور انٹر فیتھ لیگ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔اجلاس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سردار سورن سنگھ کی بین المذاہب ہم آہنگی اور دہشتگردی کیخلاف جدوجہد قابل ستائش تھی۔ سردار سورن سنگھ نے پاکستان کیلئے اپنا خاندان قربان کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کو یہ احساس دلانا ہوگا کہ ان کے حقوق اور جان ومال بھی اسی طرح محترم ہیں جس طرح مسلمان پاکستانیوں کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی جماعت کا کوئی مسلم لیڈر قتل ہوتا تو کیا وہ پھر بھی جشن مناتے۔افسوس کی بات ہے کہ تحریک انصاف نے ایک کارکن اور رہنما کے ساتھ بھی وفا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق اور دہشتگردی،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف عالمی سازشوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔افغانستان پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے دہشت گرد ہمارے حوالے کرے اور ایران راء کے نیٹ ورک سے متصل مجرموں کو پاکستان کے سپرد کرے۔پاکستان انٹر فیتھ کے صدر اور مسیحی رہنما ساجد اسحاق نے کہا کہ سردار سورن سنگھ نے ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی بات کی ہے ۔سردار سورن سنگھ پاکستان کا ایک محب وطن پاکستان ایک بہادر فرزند تھا ۔ان کے بین المذاہب ہم آہنگی کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کو کسی جماعت یا گروہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان پر پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا مسلمانوں کا ہے۔قاضی عبد القدیر خاموش نے کہا کہ پاکستان اس خطہ میں رہنے والے انسانوں کی جدوجہد سے وجود میں آیا۔ قائد اعظم نے غیر مسلموں کو اپنے ساتھ رکھا اور ان تمام طبقات کے حقوق کا خیا ل رکھا۔بشپ مظہر اسحاق نے کہا کہ آج سورن سنگھ کے قتل پر مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کا جمع ہونا غیر مسلموں کیلئے امید کی کرن ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان علماء کونسل اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے صدر مولانا عبد الحمید صابری نے کہا کہ پاکستانی مسلمان اپنے غیر مسلم بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں۔سردار سورن سنگھ کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔سول سوسائیٹی کی نمائندہ ثمینہ امتیاز نے کہا کہ سردار سورن سنگھ نے اپنا ذاتی خاندان تو تباہ کرلیا لیکن پاکستان میں تباہی نہ آنے دی۔وہ پاکستان کے عظیم فرزند تھے۔ہم سب ان کو اسلام کرتے ہیں اور جلد پشاور میں ان کی یاد میں عظیم الشان کانفرنس کریں گے۔ وہ کسی اقلیت کے نہیں پاکستان کے نمائندہ تھے۔انہوں نے سردار سورن سنگھ امن ایوارڈ کا اعلان کیا۔

Share this:
Tags:
championship gujrat Holding Players Tournaments انعقاد ایونٹ ٹورنامنٹ چیمپئن شپ کھلاڑیوں گجرات
Mega
Previous Post 31 ویں بولان ایوارڈز میں میگھا کی شاندار پرفارمنس
Next Post مال مفت دل بے رحم
Panama Leaks

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close