Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 26/5/2016

May 26, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے اساتذہ کا کردار اہم ہے۔ اور ہم نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ریٹائر پرنسپل گورنمنٹ سرسید ڈگری کالج گجرات پروفیسر وسیم بیگ مرزا نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سیکنڈری لیول کے بچوں کے تقریری مقابلہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم بچوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں اساتذہ کی شبانہ روز محنتوں کی وجہ سے طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیاں اور انکی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تقریری مقابلے اور بزم ادب جیسے پروگراموں میں حصہ لے کر بچے ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچے ہر میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔ ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر خالد بشیر پرنسپل گورنمنٹ کالج سرائے عالمگیر نے کہا کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہم سب کا فرض ہے ۔ شہزاد شفیق اور انکا سٹاف یہ خدمت احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز شہزاد شفیق نے کہا کہ ہم بچوں کی شخصیت کو نکھارنے کیلئے کوشاں ہیں اور بچوں کو شاندار سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے بچے ہر میدان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہے ہیں۔ اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے اور بچوں میں مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ تاکہ وہ اچھے انسان بن سکیں۔ اس موقع پر ججز کے فیصلہ کے مطابق اردو تقریری مقابلہ میں آمنہ کلاس دہم نے فرسٹ پوزیشن’ ایمان شہزاد سوئم پوزیشن حاصل کی۔ کلاس ششم میں اول حفصہ’ تیسری پوزیشن خدیجہ جعفری’ کلاس نہم اور دہم میں انگلش مقابلہ جات میں مریم افتخار نے سوئم پوزیشن حاصل کی رابیل شہزاد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ شیزہ تنویر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح بچوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ مہمانوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان گجرات انتظامیہ کی غیر قانونی مہم کیخلاف گجرات پریس کلب کے سامنے کل 27 مئی بروز جمعتہ المبارک کو بھر پور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے سرکردہ رہنمائوں نے کہا ہے کہ پولیس گردی خواتین اساتذہ سے بد تمیزی ‘ اساتذہ کی توہین اور تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال کرنے کی کسی بھی معاشرہ میں ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم بھر پور احتجاج کریں گے ۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت طارق جاوید چوہدری’ چوہدری افتخار احمد چیمہ’ محمد شہزاد شفیق’ چوہدری شیراز گل اور چوہدری محمد تسنیم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) موضع معروف کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری شکیل گجر نے صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا کے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر چیئرمین تھنکرز فورم سٹیزن فرنٹ افتخار بھٹہ’ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ وائس چیئرمین یونین کونسل چوہدری ضرغام وسیم جوڑا اور چوہدری ظہیر گجر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ چوہدری شکیل گجر نے سٹیزن فرنٹ کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سدھار کے زیر اہتمام پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کنونئیر علی ابرار جوڑا ماسٹرٹرینر افتخار بھٹہ اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر اسامہ افتخار نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی کا تیار کردہ چار ٹر آف ڈیمانڈ سدھار نے جامع پروگرام کے تحت پانچ اضلاع گوجرانوالہ ، گجرات، حافظ آباد ، سیالکوٹ ، اور نارووال میں سروے کیا گیا انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سیاسی ورکرز اراکین اسمبلی و سینٹ سے میٹنگ کی گئیں میڈیا پر بریفنگ ضلعی کنونشن پبلک سیمینار دستخطی مہم ور معلوماتی مواد کے زریعے مسئلہ کی اہمت کو اجاگر کیا گیا اور عوام کی دلچسپی کو ابھارا گیا ، ضلعی گرو پ برائے انتخابی اصلاحات کی دن رات محنت اور نگ ودو سے انتخابات کے حوالے سے ایسے معاملات کی خامیاں ، پولنگ اسکیم کے مسئلہ اور حلقہ بندیوں سے بے باقاعدگیاں سامنے آئی ہیں جن کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور پوری غور و فکر کے بعد کچھ اہم اصلاحات کی سفارش کی جا رہی ہے ملک میں ایساانتخابی نظام رائج کرنے کی اشد ضرورت ہے جو قابل اعتماد مہم اور جس پر انتخابات کے بعد کم سے کم اعتراض ہوں ، مستقبل میں ہونے والے انتخابات کا معیار بہتر ہو ، اس پر اجیکٹ کے تحت 2013ء کے جنرل الیکشن میں ووٹوں کے اعتبار سے ضلع گجرات میں پہلی پانچ سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سے ضلعی الیکشن کمشنر ضلعی حلقہ بندی آفیسرکے انٹر ویو ز اور ایک سائٹفک طریقہ کار کے تحت 816گھرانوں کا سروے کیا گیا اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشارت سے ایک چار ٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا ، اس چارٹر آف ڈیمانڈ پر تمام سٹیک ہولڈز نے دستخط بھی کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ جو کہ 15 اگست تک رہیں گی۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے بتایا ہے کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کو مد نظر رکھتے ہوئے 4 جون کو صبح 8 بجے سے 2 بجے تک پیرنٹ ٹیچر منعقد ہو گی جس میں بچوں کا سمر پیک اور سلیبس دیا جائے گا۔ حکومتی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ بچوں کے ٹرم امتحانات چھٹیوں کے بعد ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے تھوک اور پرچون کے الگ الگ نرخ مقرر کئے جائیں گے، گداگری کی سختی سے حوصلہ شکنی،ملاوٹ، گرانفروشی کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی، ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے جامع پلان مرتب کر لیا گیا، مساجد اور امام بارگاہوںکو سکیورٹی کے لئے اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں، ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، چوہدری اشرف دیونہ، چوہدری شبیر احمد، میاں امجد محمود، ممتاز علماء کرام صاحبزادہ سید سعید شاہ گجراتی، سید ضیااللہ شاہ، پروفیسر سید سرفراز جعفری، قاری الطاف الرحمان، ڈاکٹر طارق سلیم،سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں خادم سلیمی ، سینئر صحافی مرزا نعیم الرحمان نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ ڈی او سی ماجدبن احمد، اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین، ذوالفقار باگڑی، شعیب نسوانہ، سی پی ایل سی کے چیئر مین الحاج امجد فاروق، نائب صدر چیمبر وحید الدین ، سینئر صحافی وسیم اشرف بٹ، سیف الرحمان بھٹی ا من کمیٹی کے معزز ممبران اور سرکاری افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ماہ رمضان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر وزیر اعلی پنجاب کا خصوصی فوکس ہے ، شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش فراہم کرنے کے لئے تھوک کی سرخ رنگ اور پرچون کی سبز رنگ میں ریٹ لسٹ جاری کی جائے گی ، تھوک اوردونوں میں دو روپے کلو گرام کا فرق رکھا جائیگا۔ ا۔ ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں 10سستے رمضان بازار قائم کرنے کے ساتھ100 فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جہاں آٹے، گھی ، چینی سمیت مختلف اشیاء خورد و نوش پر سبسڈی دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، شہر میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے ضلعی حکومت سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 100رضا کار بھرتی کرکے ڈی پی او گجرات کی صوابدید پر دے گی جو انہیں ضروری مقامات پر تعینات کر سکیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی حکومت نے 450مقامات کو سکیورٹی کے لحاظ سے حساس قرار دیا ہے جہاں انکی انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گی ، شہر میں تمام خراب سی سی ٹی وی کیمرے چالو کرنے کے ساتھ جن مقامات پر ضرورت ہوگی وہاں نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی دوسرے شہر سے گجرات آنیوالوں کو متعلقہ تھانے میں اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی، شہریوں کو ماہ رمضان میں گداگروں کی یلغار سے بچانے کے لئے انسداد گداگری کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ ضلع بھر کی 3ہزار مساجد کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس کے جوان اے اور بی کیٹگری مساجد میں ڈیوٹی دینگے، یہ اہلکار نماز اور تراویح کے بعد مساجد میں ہی قیام کریں گے اور فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد واپس آئیں گے۔ا نہوںنے کہا کہ مساجد میں سکیورٹی ڈیوٹی کے لئے تیس سال سے کم عمر 100جوانوں کا الگ دستہ تشکیل دیا جائے گا جنہیں کمانڈو یونیفارم اور اسلحہ سے لیس کیا جائے گا اس کے ساتھ جہاں ضرورت ہوگی ڈی پی او آفس میں تعینات نفری کو وہاں لگایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہر مسجد میں چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹکٹر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ ہر مسجد میں کانسٹیبل کے ساتھ ایک رضا کار بھی ڈیوٹی دے گا، مساجد کی انتظامیہ ان رضاکاروں کے کوائف کی تصدیق ک لئے ان کے نام اور شناختی کارڈ 2جون تک دفترپہنچا دیں۔ڈی پی او نے کہا کہ جن مساجد کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں انہیں ایک ماہ کے لئے پرمٹ جاری کیا جائے گا جو عیدالفطر کے دن تک قابل استعمال ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ بازاروںمیں خواتین کی حرمت یقینی بنانے کے لئے پولیس اپنی ذمہ داری نبھائے گی، ڈی پی او نے ممبران کی نشاندہی پر مقدمات کے اندراج، بچے سے زیادتی کے واقعہ کی ملزم کی گرفتاری اور تھانوں میں ایڈمن آفیسرز کی تعیناتی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں، ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، چوہدری اشرف دیونہ، چوہدری شبیر احمدنے کہا کہ حکومت نے ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، عوام کو مستفید کرنے کے لئے ممبران اسمبلی، سرکاری افسران اور ممبران امن کمیٹی کو ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات/اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گجرات کے 113میں سے 106واٹر فلٹریشن پلانٹس فنکشنل ہیں، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق ان تمام پلانٹس کے فلٹر ز ماہ رمضان سے قبل تبدیل کر دیے جائیں گے جبکہ کسی وجہ سے خراب فلٹریشن پلانٹس کو بھی چالو کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ٹی ایم اے گجرات شہریوں کو سینی ٹیشن کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہے تاہم رمضان المبارک کے دوران ٹی ایم اے آفس میں خصوصی سیل بھی بنایا گیا ہے جہاں موجود عملہ کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لے گا۔ انہوںنے بتایا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں ، باقی علاقوںمیں تنصیب کے لئے کام جاری ہے تاہم انہوںنے کہا کہ اگر کسی مسجد میںماہ رمضان کے دوران لائٹنگ کا مسئلہ ہوا تو ٹی ایم اے فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کر دے گی۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی حکومت اور ٹی ایم اے بولے کے علاقہ میں نیا مذبحہ خانہ تعمیر کر رہی ہے جس کا افتتاح ماہ رمضان میں ہی کر دیا جائے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ تاجروںکے تعاون سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا اور یہ کاروائی ماہ رمضان میں بھی جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آئی ایل ایم کالج گجرات میں طالبات کے شاندار کلچرل فیسٹول کا انعقاد،طالبات نے مختلف علاقوںکے ملبوسات اورثقافت کی عکاسی کی۔ آئی ایل ایم کالج کے مین کیمپس میں طالبات میں اپنے ملک کے مختلف علاقوںکی ثقافت سے آگہی کیلئے ایک کلچرل فیسٹیول کااہتمام کیاگیا۔کلچرل فیسٹیول میں سمرکیمپ کی طالبات نے بے حددلچسپی لی اوربہت جوش وخروش سے حصہ لیا۔کلچرل فیسٹول کا اہتمام کرنے میںکالج کی خواتین ٹیچرزنے اہم کرداراداکیا ۔طالبات نے بڑے دلکش انداز میں تمام صوبوں کی نمائندگی کی۔ ایف ایس سی میڈیکل اور انجینئر نگ کی طالبات نے بلوچی اور سندھی کلچر کی نمائندگی کی ۔مس بشریٰ عندلیب اورمس زینب نے ان کا بھر پور ساتھ دیا۔دوسری طرف ics نے مس ھاجرہ گل کی زیر نگرانی پنجابی کلچرل شوپیش کیا جو قابل ستائش تھا۔i.com اور ایف اے کی طالبات نےkpk کی ثقافت کی نمائندگی اس قدرپرفیکٹ انداز میں کی کہ حاضرین عش عش کراٹھے۔ طالبات نے علاقائی کھائے علاقائی لباس اور آرائش وزیبائش کا بھر پور خیال رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سابق جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب ڈاکٹرذکاء اللہ صدیق کی والدہ کی وفات پرکھاریاں پریس کلب کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی۔اس موقع پر چیئرمین کلیم اللہ گیلانی،صدر حاجی عبدالرئوف ،جنرل سیکرٹری آفتاب نذر،فنانس سیکرٹری جبارساگر،چیئرمین تعمیراتی کمیٹی سیدتنویرنقوی،کوارڈی نیٹر اعجاز مرزا،کوارڈی نیٹر عبدالعزیزگوندل،چیئرمین سیکروٹنی مریدحسین جعفری،سینئرنائب صدر حافظ عمران خلجی،چیئرمین مجلس عاملہ میاں ندیم،نائب صدر بلال بٹ، نائب صدر حکیم غلام شبر،نائب صدر میاںسلیم یوسف،سیکرٹری سپورٹس عتیق لال،سیکرٹری اطلاعات ایم عمر،جوائنٹ سیکرٹری طاہررشید صدیقی،ممبروقاص رئوف،سینئرصحافی نیئرصدیقی،ممبر قربان گجر،سینئرصحافی احسان الحق،سینئرصحافی لیاقت علی قادری،سینئرصحافی زمان احسن،ممبر انور چوہان ،محفوظ احمدبٹ اور طلحہ ابراہیم سمیت دیگر نے شرکت کی مشترکہ طور پر کہا گیا کہ ہم ڈاکٹرذکاء اللہ صدیق کے غم میںبرابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں پریس کلب کا فل ہائوس ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدرحاجی عبدالرئوف ہوا جبکہ اجلاس کی کاروائی جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر نے کی اس موقع پرممبران کی اتفاق رائے سے حاجی گل بخشالوی کی پریس کلب کے خلاف منفی سرگرمیوں کی بنا پرکھاریاں پریس کلب سے ممبر شب منسوخ کرکے تا حیات پابندی عائیدکردی ہے اور فل ہائوس اجلاس میںمشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی صدرآئندہ گل بخشالوی کی رکنیت بحال نہیں کر سکے گا تمام ہاؤس نے اس فیصلہ کی حمایت کی ہے اجلاس میں بڑی تعداد میں عہدیداران وممبران نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی))کھاریاں شہر وگردونواح میںپنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود متعدد نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کی یکمشت فیس وصول کررہے ہیں جس سے والدین ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے تین تین ماہ کی فیسوں کے واؤچرز والدین کے حوالے کردئیے ہیں اور مبینہ طور پر واؤچرز کے ساتھ ہی انہیں یہ دھمکی بھی دی جارہی ہے کہ اگر انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم یا میڈیا کو اس بارے آگاہ کیا تو ان کے بچوں کو سکول سے نکال دیا جائیگا۔شہریں کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایاکہ محکمہ تعلیم کو کسی شکایت کا انتظار کئے بغیر ازخود کارروائی کرنی چاہئے۔دوسری طرف ای ڈی اوایجوکیشن گجرات طاہر کاشف نے کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کی یکمشت فیس وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرکے ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پرائیویٹ سکول طلباء وطالبات سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران یکمشت فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے ڈیرہ کوٹلہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ ارب علی خاں کی بیوٹیفیکیشن کے پہلے فیز میں چھ کروڑ کی منظوری۔پہلے فیز میں مراڑیاں چوک سے لنگڑیال چوک ایک کلومیٹرکارپٹ روڈ تعمیر ہو گی۔گرین بیلٹ کی دونوں سائیڈوں پر پچیس پچیس فٹ کارپٹ روڈ تعمیر ہو گی۔سٹرک کی کل چوڑائی اٹھاسی فٹ ہوگی۔سڑک کے دونوں اطرف ڈھائی فٹ چوڑا اور تین فٹ گہرا نالہ بنایا جائے گا۔جوکہ سڑک کی حدود کی نشاندہی کرے گا۔سڑک اور نالے کے درمیان کچی جگہ پر ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔نالے کے اوپرپانچ فٹ چوڑا فٹ پاتھ بنایا جائے گاجس پر ٹف ٹائل نصب ہوگی سڑک کے درمیان تین فٹ چوڑا گرین بیلٹ بنایا جائے گا۔بیوٹیفیکیشن پلان کے دوسرے فیز میں سڑک کے درمیان گرین بیلٹ پر سٹریٹ لائٹ نصب ہوگی ۔بیوٹیفیکیشن پلان کے دوسرے فیز میں ککرالی تا حسن پٹھان روڈ کو بھی اسی طرز پر بنا دیا جائے گا۔اس موقع پرسینئرصحافی سیدتنویرنقوی،اعجاز مرزا،جبارساگر،عرفان عباس،طلحہ ابراہیم،غفور گل،عاطف چوہدری،مہر جلال،چوہدری فیاض انجم،چوہدری اصغر علی،عرفان شریف سمیت دیگر شامل تھے جبکہ سیکرٹری ڈیرہ کوٹلہ چوہدری ابرار احمد،ترجمان ڈیرہ کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال،سیکرٹری چوہدری غلام مصطفی ککرالی اور مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیت مستری جلال جاوید بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سابق جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب ڈاکٹرذکاء اللہ صدیق(پرنسپل دارالسلام ہائی سکول کھاریاں) کی والدہ محترمہ جو کے گذشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیںتھیں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے درس قرآن آج مورخہ26مئی2016آبائی گائوں موضع ڈوگہ تحصیل کھاریاں میں بوقت10تا11بجے ہوگادرس قرآن مولانا محمد اصغر خطیب جامع مسجد شفیق دیںگے۔دوست احباب سے درس قرآن میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن یونین کونسل سہنہ میاں زاہد یونس پنجوڑیاں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر ایم این اے چوہدری عابدرضا کوٹلہ کے اعزاز میںپرتکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا اس موقع پر معززین پنجوڑیاں نے بڑی تعداد میںشرکت کی نمایاں طور پر فدا حسین بھٹی، ساجدبھٹی،افراہیم،عدنان بھٹی،خالد بھٹی،ریاض بھٹی،شوکت بھٹی،عتیق بھٹی اور دیگرشریک تھے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کہا کہ میاں زاہد یونس کا شمار ہمارے انتہائی قریبی اور جان نثار ساتھیوں میںہوتا ہے ہم علاقہ کی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کرنے پر تمام ساتھیوں کے بے حد مشکور ہیں پورے حلقہNA107اور یونین کونسل سہنہ میں میگا پروجیکٹس پر تاحال کام جاری ہے انشاء اللہ اگلے مالی سال میں بھی تعمیروترقی کے لئے مزید فنڈز لائیں گے اور باقی مانندہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کرینگے اس موقع پر میاں زاہد یونس نے پنجوڑیاں آمد پر ایم این اے چوہدری عابدرضاکوٹلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے عزیز لیڈر چوہدری عابدرضا کوٹلہ کی قیادت میں متحد اور منظم ہیںاور اپنے علاقہ میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی ،ترقی اور ترویج کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبود اور تعمیر ترقی کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہمارا اور کوٹلہ برادران کا محبت کا رشتہ ہے جو کہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بلوچستان میںا مریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پالیسیوںکے باعث قوم کو عالمی سطح پر شرمندگی اور ریاستی خود مختاری کے تحفظ کا سامنا ہے۔ریاستی ادارے اورحکومت کی رٹ کہا ں ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غیر یقینی ملکی اور بین الاقوامی حالات نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ امریکہ جب اور جہاں چاہتا ہے ، ڈرون حملہ کردیتا ہے۔پہلے قبائلی علاقوںمیں ڈرون حملے کئے گئے اور اب بلوچستان میں حملہ کرکے سخت پیغام دیا گیا ہے کہ امریکہ کسی بھی قسم کے بین الاقوامی سفارتی آداب اور اصولوں کو نہیں مانتا ۔کل یہ بھیڑیا اسلام آباد پر چڑھ دوڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ پاکستان کی فضائی اور جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکہ کے خلاف کیا ہونا چاہیے۔ کیا ہم نے ایٹم بم صرف شو پیس کے طور پر رکھا ہوا ہے، اورپاک فضائیہ کس لئے ہے؟ قوم سمجھنے سے قاصر ہے کہ حکومت کس مصلحت کا شکار ہے؟ جب حملے ہونا شروع ہوئے تھے تو اس وقت کے فضائیہ سربراہ نے کہا تھا کہ ائیر فورس امریکہ ڈرون تیارے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے تو حکومت انہیں اجازت کیوںنہیں دیتی۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ دراصل پاکستان کی اقتصادی کمزوریاں اس کی عزت اور وقار کی راہ میںرکاوٹ ہیں۔ جب بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے وزیر خزانہ امریکی سفیر کے ساتھ ملے گا تو خود مختاری کہاں رہ جاتی ہے؟۔ ذلت و رسوائی ایسی قوموں کا مقدر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا تھا، اس کا تو کسی نے کچھ نہیں بگاڑا تھا۔ اس لئے کہ وہ قرضوں میں پھنسی قوم نہیں، ان کے حکمران غلام نہیں، عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ ہمارے ہاں تو بزدلوں کی ٹولیاں موجود ہیں، ایک جاتا ہے تو دوسرا باری کے انتظار میں کھڑا ہوتا ہے۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی یہی کچھ ہوتا رہا اور اب مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی بے توقیری کا وہی کھیل تماشا جارہی ہے۔ جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ امریکہ نے پوری دنیا کو بیوقوف بنایا ہوا ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ ملا منصور اختر پر مبینہ ڈرون حملے میں گاڑی تباہ ہوجاتی ہے، لاشیں پہنچانی نہیں جاتیں اور مگر دکھایا گیا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ صحیح سلامت حالت میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت ملا منصور کے بارڈر کراس کرنے کی تردید کرتی ہے، جبکہ امریکی انٹیلی جنس اور حکومت کا اصرارہے کہ مرنے والا طالبان سربراہ ہے۔ یہ سب ایسی مشکوک شواہد ہیں، جن پر ریاستی اداروں کو تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے لانے چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار ٹریننگ یافتہ ہیں انہیں گولی بھی چلانے آتی ہے بم بھی چلانا آتا ہے ان سے بچنا بھی آتا ہے یہ 1800لوگ ٹریننگ مکمل کرچکے ہیں سندھ میں پہلے ہی بیروزگاری سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیںاب یہ لوگ بھی جب بیروزگار ہوگئے ہیں تو یاں دہشتگرد بنیں گے یا لوٹ مار کریں گے جس کا سہرا حکومت کے سر جاتا ہے کیوں کہ اس وقت کے افسران نے ان سے کروڑوں روپے لیکر انہیں نوکریاں دیں ان کے پئسے کہا گئے آج جب انہیں نکالا گیا ہے تو وہ لوگ ظاہر نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ریزرو پولیس کے اہلکاروں کے احتجاج میں دوسرے دن شرکت کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ قوم کا سرمایہ ہیں اس ملک کا مستقبل ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس شہر میں اس ملک میں کوئی ایسا طبقہ نہیں ہے جو حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہو سندھ کے کونے کونے سے آئے ہوئے یہ جوان آج دوسرے دن یہاں گرمی میں اپنے حقوق مانگ رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور کوئی پوچھے گا بھی کیوں ، کیوں کہ جن لوگوں نے ان اہلکاروں سے پئسے لیے ان کا تعلق انہی سے ہی جا ملتا ہے اصل کاروائی تو اس مافیا کے خلاف ہونی چاہیئے جو پئسے لیکر نوکریاں بیچتے ہیں آج ان افسران کے جھگڑے میں یہ غریب لوگ پس رہے ہیں جہاں کرپشن ایک طرف ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے وہیں یہ چند مافیامل کر اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس ملک کو ان لٹیروں سے پاک کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف ان مظاہریں کے ساتھ ہے اور ہم انہیں بھرپور یقین دہانی کراتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہر جگھ کھڑے رہیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ توصیف ہوتی ، طاہرنیازی ودیگر بھی موجود تھے۔

Share this:
Tags:
campus gujrat role speech teachers اساتذہ ایجوکیٹرز بچوں تعلیم تقریر کردار کیمپس گجرات
Football
Previous Post پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close