Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 31/3/2015

March 31, 2015 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ایک ارب سے زائد ریونیو کمانے والے ضلع گجرات کے محکمہ انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس زون II کی حالت زار نہ کوئی باقاعدہ سرکاری بلڈنگ ہے نہ کوئی اعلی افسر تعیناتی کروانے پر تیار ہے جسکی وجہ سے نہ صرف ٹیکس گزار اور وکلاء بلکہ محکمہ کے اپنے ملازمین بھی شدت سے خوار ہو رہے ہیں ایک دفتر مرغزار کالونی میں تو دوسرا ائیرپورٹ چوک پر واقع ہونے کی وجہ سے دونوں دفاتر کی آپس میںco-ordinition شدید متاثر e-filing اور on-line system تک رسائی مشکل تر جسکی وجہ سے کارکردگی کا گراف دن بدن زوال پذیر ہیزاتی بلڈنگ نہ ہونیکی بناء پرماہانہ 145000 روپے کی رقم بیکار کرایة کی بلڈنگز پر ضائع ہو رہی ہے باقاعدہ دفتری بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کرایہ پر لگا دئے گثے لیکن ٹیکس گزار حضرات اور وکلاء کابیٹھنا تو ایک طرف رہا محکمہ کے افسران اور ملازمین کے پاس کام کے لئے نہ تو کمرہ جات ہیں اور نہ ہی مکمل دفتری فرنیچر دستیاب ہے ریکارڈ بھی صحیح طور پر اپنی جگہ پر نہیں لگایا جا سکا چار افسران کے پاس نو دفاتر کا چارج ہے لیکن صرف دو اسٹینو گرافر دستیاب ہونے کی بناء پر کام کی رفتار انتہائی سستی کا شکار ہو چکی ہے کارکردگی کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع میں 50000 سے زائد انڈسٹریل و کمرشل بجلی کے نمیٹر زیراستعمال اور محکمہ کے ملازمین کی نا جائز سرپرستی کی وجہ سے پورے ضلع گجرات میں صرف 9000 افرادٹیکس گوشوارہ جمع کرواتے ہیں کئی سال سے ایک ہی جگہ تعینات نان گزیٹٹد ملازمین نے ٹیکس گوشوارہ بھرنے کے لئے باقاعدة دفاتر بنا رکھے ہیں جبکہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے جعلی قسم کے وکلاء کی آڑ بھی لے رکھی ہے بیشتر عملہ کا رہن سہن اپنی تنخواہ سے بڑھ کر ہے گجرات کی اکثریتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک انسپیکٹر کے 400 سے زائد زاتی کیسز ہیں جبکہ درجہ چہارم کا ایک دفتری زاتی گاڑی اور ڈرائیور کے ساتھ نوٹس کی تعمیل کے لئے جاتا ہے ٹرانسفر ہونے کی صورت میں اوپر سے فون آ جانے کی وجہ سے انچارج افسر بھی جواب طلبی کے ڈر سے چشم پوشی پر مجبور ہیںصرف اعلی افسران کی گجرات میں تعیناتی اور محکمہ کی اپنی زاتی بلڈنگ سے نہ صرف ملک کے ٹیکس ریونیو میں کئی گنا اضافہ ممکن ہو سکتا ہے بلکہ دیگر محکمانہ مسائل کا بھی خاتمہ ممکن ہیڈیڑھ کڑوڑ کے منظور شدہ فنڈز کو زاتی بلڈنگ کی تعمیر پر لگانے کے لئے محکمہ کے اعلی افسران روایئتی سستی و نلائقی کا شکار ابھی تک زمین تلاش نہ کی جا سکی نہ ہی کوئی مناسب بلڈنگ کرایہ پر لینے کا انتظام کیا گیا ہے مبینہ طور پر کمیشن مافیہ سرگرم ہونے کی اطلاعات ہوا بر دوش ہیںگجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے زاتی بلڈنگ اور اعلی افسران کی تعیناتی کے لئے FBR کے اعلی افسران کو باقاعدہ قرارداد بھیجی جا چکی ہے جو کہ تاحال شنوائی کی منتظر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات یونیورسٹی میں ہومیو پیتھک ڈگری کورس BHMS کا اجراء کروایا جائے گا۔ اس بات کا عندیہ حاجی عمران ظفر ایم پی اے نے گجرات ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کمیونٹی کے ایک وفد سے ایک ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت پاکستان ہومیو پیتھک کمیونٹی گجرات کے صدر ہومیو پیتھک ڈاکٹر انجم نور دین کر رہے تھے۔ جن کے ساتھ ڈاکٹر لیاقت علی مہر’ ڈاکٹر ارشد ماس’ ڈاکٹر عبدالستار اور دیگر شامل تھے۔ ڈاکٹر انجم نور دین نے ایم پی اے حاجی عمران ظفر کو بتایا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج اس وقت دنیا میں دوسرا بڑا طریقہ علاج ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO نے اسے اپنے چارٹر پر رکھا ہے۔ جبکہ ہومیو ڈگری کورس BHMSہائر ایجوکیشن کمیشن HEC سے منظور شدہ ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو ڈاکٹرز کو اپ گریڈ کر کے گریڈ 17 الاٹ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جسکی وجہ سے ملک کی آٹھ بڑی یونیورسٹیز میں ڈگری کورس جاری ہے مگر گجرات اور اس کے گردو نواح کے طالبعلم ہومیو ڈگری کورس کے لئے بہاول پور ، پشاور، مانسہرہ اور کراچی و دیگر شہروں کا رُخ کرتے ہیں مگر داخلوں سے محروم ہیں۔ اس لئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تعلیمی وژن جس کے تحت پنجاب کے ہر طالبعلم کو پڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں گے کے تحت یونیورسٹی آف گجرات میں فی الفور BHMS ڈگری کورس کا اجراء اسی سال سے کیا جائے۔ اس پر حاجی عمران ظفر ایم پی اے نے وفد کو بتایا کہ ڈگری کورس BHMS کا معاملہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے ایجنڈا نمبر 1 پر آ چکا ہے وہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقیوم سے درخواست کریں گے کہ اس عوامی مطالبہ کو پذیرائی بخشیں۔ وفد نے عوامی نمائندگی پر حاجی عمران ظفر کا شکریہ ادا کیا اور فزیبیلٹی رپورٹ بھی ان کے حوالے کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز کمپیوٹر انجینئر مہر شہباز فاضل کے بھتیجے علی احمد نے کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔ جس پر ممتاز شخصیات نے مہر شہباز فاضل کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ ہونہار بچہ مسلسل اسی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ اور ملک کا نام روشن کرے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) سویڈن کے رہنما شیخ اعجاز احمد، پاکستان پہنچ گئے ۔ ان کے اعزاز میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین صفیہ جاوید چوہدری نے ان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی ملک کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرر ہے ہیں۔ اور ہر پاکستانی اپنے خون پسینہ سے کمائی کر کے پاکستان بھجواتا ہے لیکن پاکستان کی صورتحال دیکھ کر ہمیں دلی صدمہ ہوتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جنگلہ بس اور لیپ ٹاپ سکیم اور ہر ذرائع سے ملک کو کنگال کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے وطن کی طرف رُخ کرنا بھی چھوڑ جائیں گے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے ملک ترقی کرے اور غربت کا خاتمہ ہو۔ جس طرح چوہدی برادران نے اپنے دور میں کام کیا اسی طرح دوبارہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری برادران ہی صحیح معنوں میں ملک و قوم کے مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ صفیہ جاوید چوہدری اور ان کی ساتھی اراکین نے اپنے دور اقتدار میں مسلم لیگ (ق) اور عوام کیلئے گرانقدر خدمات دیں۔ صفیہ جاوید چوہدری نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی اسی طرح اپنی خدمات ملک کی ترقی کیلئے سرانجام دیتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی مسائل میں اضافہ کر دیا۔ خصوصاً بادشاہی روڈ سے گزرنا محال ہو گیا ہے۔ جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ بلدیہ گجرات کے حکام نے اس علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس سے اس علاقہ کے مکین پریشان ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بادشاہی روڈ کے مسائل کو حل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی شیخ عبدالشفاعت گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ شاہد چشتی نے پڑھائی۔ اس موقع پر ضلع گجرات کے ممتاز صحافیوں ‘ علاقہ کے سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح 10 بجے ان کی رہائشگاہ محلہ جٹووکل بخاری کالونی میں پڑھا جائیگا۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گلوبل پریس انٹرنیشنل کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع گجرات کے ممتاز صحافی شیخ عبدالشفاقت ، اور عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر ذوالفقار علی باجوہ (خبرنامہ گجرات) ، مہر شہباز فاضل، یاسر وریا’ چوہدری عمران کمبوہ’ ڈاکٹر انجم نور دین’ غفار چوہدری و دیگر شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان غیر جانبدار رہتے ہوئے مسئلہ یمن پر ثالثی کا کردار ادا کرے، علامہ عارف واحدی
گجرات(جی پی آئی)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی پریشان کن، ہمیں سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا، پاکستان غیر جانبدار رہتے ہوئے ثالث کا کردار ادا کرے، علماء بھی موجودہ صورتحال میں اتحاد امت کا پیغام عام کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روز علماء کے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ اس وقت پوری اسلامی دنیا انتہائی مشکلات حالات سے دوچارہے ، ارض وطن دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے ،ہمسائیہ ملک افغانستان کی صورتحال بھی اچھی نہیں جبکہ عراق، شام ، مصر اور بحرین کے حالات بھی انتہائی پریشان کن ہیں جبکہ برما میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں فلسطین اور کشمیر میں ظلم و بربریت تھمنے کا نام نہیں لیتی اور ایسے حالات میں یمن کا تنازعہ کھڑاہوجانا انتہائی پریشان کن ہے جس پرسوال اٹھتاہے کہ اسلامی دنیا قدرتی وسائل سے مالا مال مگر اس کے باوجود کیوں عدم استحکام کا شکار ہے اس کی اصل وجہ وحدت کا فقدان ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ایسے حالات میں امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ اتحاد ہے یہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام ایک مرتبہ پھر حاصل کرسکتی ہے۔اس موقع پر انہوںنے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ موجودہ صورتحال میں غیر جانبدار رہتے ہوئے ثالث کا کردار ادا کرے اور اس سلسلے میں او آئی سی سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں سے رابطے کرے تاکہ اس بھڑکتی ہوئی چنگاری کو شعلہ بننے سے بچایا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے علماء پر بھی زور دیا کہ وہ اتحاد امت کے پیغام کو عام کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں اتحاد امت کی عملی مثالیں موجود ہیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں ہم وحدت کا علم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ہم اس ملک میں اتحاد امت کے بانیان میں سے ہیں ۔ انہوںنے وفو د پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ موجودہ صورتحال میں اتحاد امت کا پیغام بھی عوام تک پہنچائیں کیونکہ رواداری اور بھائی چارے کی فضاء سے نہ صرف ملک میں پائیدار امن و استحکام قائم کیا جاسکتاہے بلکہ اسلامی دنیا کے مسائل کا حل بھی اتحاد و بھائی چارے میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیمبر آ ف کا مر س کے سا بق سنیئر نا ئب صدر اور ممتاز کا رو بار ی شخصیت شیخ ابرار سعید نے کہا کہ گجرات چیمبر آف کا مر س کے زیر اہتما م سا لا نہ صنعتی نما ئش میں رواں سا ل بھی مثا لی انتظا ما ت کیے جا ئے گے ، گجرات چیمبر آ فاکا مر س کی طر ف سے صنعتی نما ئش سنگ میل ثا بت ہو گی ،شیخ ابرار سعید نے مذ ید کہا کہ نما ئش کا کا میا ب اور تا ر یخی بنا نے کیلئے تما م تر انتظا ما ت کیے جا ر ہے ہیں ،سا بق سا ل کی طر ح امسا ل بھی نما ئش کو انٹر یشنل بنا نے کیلئے ما ر کی کا استعما ل کیا گیا ، انشا اللہ صنعتی نما ئش سے تما م تا جر وں کو بھر پو ر فا ئد ہ حا صل ہو گا ، انہو ں نے مذ ید کہا کہ نما ئش کا انعقا د شا ہین گر وپ کا ایک عظیم کا ر نا مہ ہے ، گجرات کے شہر یو ں کیلئے سا ل میں ایک میگا ایو نٹ منعقد ہو تا ہے اور لو گ اس کا سا ل بھر انتظا ر کر تے ہیں ، نما ئش کا انعقا د گجرات چیمبر اور شا ہین گر وپ کا عو ام کیلئے ایک بہتر ین تحفہ ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حرمین شریفین کے ساتھ دل دھڑکتے ہیں سعودی عرب کی اسلامتی کو درپیش خطرات ہر مسلمان کے لیے تشویشناک ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گجرات کے امیر علامہ حافظ طارق محمود یزدانی ضلع ناظم گجرات مولانا عبد الواحد سلفی ،اور ضلعی فنانس سیکرٹری ممتاز ماہر تعلیم محمد شفیع صابر نے اپنے مشرکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلم امہ کو باہم لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہیں اور سعودی عرب کا گھیرا تنگ کر رہے ہیں سرزمین طیبہ کی حرمت وتقدس کے تحفط کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کے افسران ماہ جون کا انتظار کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کریں ، معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ،غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی صورت میں اسکے نتائج افسران اور ٹھیکیدران کو بھگتنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این ایز چوہدری جعفر اقبال، چوہدری عابد رضا ، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، میاں طارق محمود،ملک حنیف اعوان، چوہدری شبیر احمد، چوہدری اشرف دیونہ،سابق ایم پی حاجی ناصر محمود، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری اظہر حسین، چوہدری رضا علی وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنرز ڈاکٹر افشاں رباب ،شعیب نسوانہ، ای ڈی اوز چوہدری محمد اصغر، آصف عالم ،فیصل ہارون و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت ہر سکیم پر پوری توجہ دی جائے اوراس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی منصوبہ آئندہ مالی سال میں نہ جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ افسران تخمینہ جات لگاتے وقت ہر قسم کے زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں اور کام کی تفصیلات متعلقہ عوامی نمائندوں کو بھی فراہم کریں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی کو ملنے والے فنڈز سے 21منصوبوں پر کام جاری ہے اور 70ملین روپے کے ان پراجیکٹس پر 53فیصد فنانشل جبکہ 61فیصد فزیکل پراگریس ہو چکی ہے۔ گجرات ڈرینج سکیم پر 88فیصد فزیکل جبکہ 70فیصد فنانشل پراگریس ہو چکی ہے اس منصوبہ پر50ملین روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 50ملین لاگت کے کوٹلہ ارب علی خان ڈویلپمنٹ پیکج کا 90فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پراونشل اے ڈی پی کی 68اسکیموں پر 1660ملین روپے اخراجات کا تخمنہ ہے اور ابتک 65فیصد فزیکل جبکہ 42فیصد فنانشل پراگریس ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ خادم پنجاب روڈ پروگرام کے تحت فار م ٹو مارکیٹ سٹرکوں کی تعمیر کے منصوبہ پر جلد کام شروع کر دیا جائے گااسی طرح محکمہ تعلیم کی مختلف اسکیموں پر بھی کام جاری ہے، ضلع میں قبرستانو ں کی بہتری کے 26میں سے 25منصوبہ جات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لئے پراونشل اے ڈی پی کے تحت 12بڑی اسکیموں کے لئے 9155ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ان میں سٹرکو ں اور پلوں کے 6، صحت کے تین ، ریسکیو 1122، فنی تعلیم اور آبپاشی کا ایک ایک منصوبہ شامل ہے۔ انہوںنے بتایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز سے وفاقی حلقوں میں 2/2کروڑ روپے سے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ تینوں ٹی ایم ایز کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبو ں کی بروقت تکمیل کے لئے ارکان اسمبلی اور سرکاری افسران کو باہم کوآرڈینیشن بہتری بنائی جائے ۔ انہوںنے ترقیاتی منصوبوں پر میٹریل کی کوالٹی بہتری بنانے کے لئے چیک اینڈ بیلنس مزید بہتر بنانے پر زور دیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر کے والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی جامع مسجد بالمقابل تحصیل آفس گجرات میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سمیت سرکاری افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام موضع دھول خورد ، چھنی نکوانی ، دیونہ منڈی میں ماڈل زرعی فارم کا دورہ کیا اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، ای ڈی او زراعت فیصل ہارون اور ڈی ای او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ ، ڈی ڈی او سید سجاد حسین بخاری اور خلیل احمد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈی سی او نے ماڈل زرعی فارم کے مالکان کاشتکاروں چوہدری یعقوب دھول خورد ، چوہدری محمد اسلم چھنی نکوانی سے بات چیت کی اور محکمہ کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے استفادہ کے بارے میں دریافت کیا ، ڈی سی او نے ماڈل زرعی فارمز کے حوالہ سے محکمہ زراعت کی کاوشوں کو سراہا اور کسانوں کو بہتر فصل کی کاشف کیلئے مزید سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا جائے ۔ ای ڈی او زراعت فیصل ہارون اور ڈی او محمد رفیق تارڑ نے اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو بریفنگ دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کے وہ لوگ جو پہلے سے بورڈ آف ریونیو یا ضلعی حکومت گجرات سے سیلاب کے دوران نقصان ہونے کے بعد کوئی مالی امداد وصول کر چکے ہیں انکے لئے خادم اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے اعلیٰ نسل کی گولڈن مصری کراس مرغیاں جن کی عمر 100دن تقریباً ہو گی ۔30فیصد رعایت کے ساتھ فراہم کی جائیں گی ۔ وہ لوگ جو اس رعائت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ سادہ کاغذ پر درخواست بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر گجرات کے دفتر جمع کرادیں ۔ درخواست کے ساتھ 160روپے فی مرغی ایڈوانس رقم جمع کروا کر رسید حاصل کرلیں ۔ 24پرندے فی متاثرہ گائوں فراہم کیے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کے افسران ماہ جون کا انتظار کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کریں ، معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ،غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی صورت میں اسکے نتائج افسران اور ٹھیکیدران کو بھگتنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این ایز چوہدری جعفر اقبال، چوہدری عابد رضا ، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، میاں طارق محمود،ملک حنیف اعوان، چوہدری شبیر احمد، چوہدری اشرف دیونہ،سابق ایم پی حاجی ناصر محمود، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری اظہر حسین، چوہدری رضا علی وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنرز ڈاکٹر افشاں رباب ،شعیب نسوانہ، ای ڈی اوز چوہدری محمد اصغر، آصف عالم ،فیصل ہارون و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت ہر سکیم پر پوری توجہ دی جائے اوراس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی منصوبہ آئندہ مالی سال میں نہ جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ افسران تخمینہ جات لگاتے وقت ہر قسم کے زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں اور کام کی تفصیلات متعلقہ عوامی نمائندوں کو بھی فراہم کریں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی کو ملنے والے فنڈز سے 21منصوبوں پر کام جاری ہے اور 70ملین روپے کے ان پراجیکٹس پر 53فیصد فنانشل جبکہ 61فیصد فزیکل پراگریس ہو چکی ہے۔ گجرات ڈرینج سکیم پر 88فیصد فزیکل جبکہ 70فیصد فنانشل پراگریس ہو چکی ہے اس منصوبہ پر50ملین روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 50ملین لاگت کے کوٹلہ ارب علی خان ڈویلپمنٹ پیکج کا 90فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پراونشل اے ڈی پی کی 68اسکیموں پر 1660ملین روپے اخراجات کا تخمنہ ہے اور ابتک 65فیصد فزیکل جبکہ 42فیصد فنانشل پراگریس ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ خادم پنجاب روڈ پروگرام کے تحت فار م ٹو مارکیٹ سٹرکوں کی تعمیر کے منصوبہ پر جلد کام شروع کر دیا جائے گااسی طرح محکمہ تعلیم کی مختلف اسکیموں پر بھی کام جاری ہے، ضلع میں قبرستانو ں کی بہتری کے 26میں سے 25منصوبہ جات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لئے پراونشل اے ڈی پی کے تحت 12بڑی اسکیموں کے لئے 9155ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ان میں سٹرکو ں اور پلوں کے 6، صحت کے تین ، ریسکیو 1122، فنی تعلیم اور آبپاشی کا ایک ایک منصوبہ شامل ہے۔ انہوںنے بتایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز سے وفاقی حلقوں میں 2/2کروڑ روپے سے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ تینوں ٹی ایم ایز کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبو ں کی بروقت تکمیل کے لئے ارکان اسمبلی اور سرکاری افسران کو باہم کوآرڈینیشن بہتری بنائی جائے ۔ انہوںنے ترقیاتی منصوبوں پر میٹریل کی کوالٹی بہتری بنانے کے لئے چیک اینڈ بیلنس مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کے تحت داخلوں کے اہداف کے حصول کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران خصوصا سرکاری سکولوں کے سربراہان بھرپور محنت کریں تاکہ ملک سے ناخواندگی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، انہوںنے کہا کہ یکم اپریل سے شروع ہونیوالی حکومت پنجاب کی اس مہم کے تحت ضلع گجرا ت کے لئے 1لاکھ طلبہ کے داخلوں کا ہدف مقرر کیا ہے تاہم ہمارا اصل ہدف4سے 14سال تک عمر کے ہر بچے کا داخلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کے سلسلہ میں سرکاری سکولوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ای اوز نثار احمد میو، محمد پرویز ، ڈی ڈی او زنانہ رخسانہ قدیر ، ڈی ای اوز، اے ای اوز اور ہیڈماسٹرز وہیڈ مسٹریسز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ یونیورسل پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت پنجاب کا انقلابی پروگرام ہے جس کی کامیابی کے لئے ایجوکیشن افسران کو ٹیم کی حیثت سے کا م کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یونیورسل پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کے کامیابی کے لئے سربراہان ادارہ جات معززین علاقہ ، سکول کے اساتذہ کرام کا تعاون حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ زیر تعلیم طلبہ سے بھی سکول نہ جانے والے بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں کے سربراہا ن ایسے بچوں کے والدین سے خود رابطہ کریں گے جو بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے جبکہ پھر بھی بچوں کو سکول نہ بھیجنے والوں کے بارے میں ای ڈی او ایجوکیشن کو آگاہ کیا جائے ایسے والدین کے خلاف تادیبی کاروائی پر غور کیا جائے گا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ یونیورسل پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مہم کے تحت سکولوں میں طلبہ کے داخلوںکی چیکنگ کے لئے وہ خود ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے دورے کریں گے نیز سیکرٹریز یونین کونسل کے ذریعے بھی مہم کے بعد بھی سکول نہ جانیوالے بچوں کے حوالے سے سروے کرایا جائے گا۔ ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، فوکل پرسن یونیورسل پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد پرویز و دیگر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)دی ایگزا سکول شادمان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔ نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پولیس افسران سمیت اہم شخصیات نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ بچوں نے ٹیبلو پروگرام پیش کئے۔ بچوں کا اعتماد اور پروگرام دیکھ کر مہمانان گرامی حیران ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دی ایگزا سکول شادمان سکول میں گزشتہ روز سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں بطور مہمان خصوصی ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد ریاض، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود’ EDO ایجوکیشن طاہر کاشف’ DSP ٹریفک میاں سہیل فاضل، ضلعی چیئرمین زکوةٰ و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل’ صدر گجرات بار چوہدری حبیب اللہ خان آف خواص پور، سیکرٹری گجرات بار آصف مسعود آصف ایڈووکیٹ’ مذہبی راہنما جواد الرحمن نظامی سیفی’ ضلعی صدر عوامی تحریک چوہدری مظہر دیونہ، سمیع اللہ وڑائچ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔ تقریب میں بطور سٹیج سیکرٹری نور فاطمہ اور شمسہ کنول نے سرانجام دئیے۔ معصوم بچوں نے طلباء و طالبات میں مختلف پروگرام پیش کئے۔ ملی ترانے بھی پیش کئے گئے۔ اور میوزک چیئرز کے پروگرام بھی ہوئے۔ طلباء و طالبات کے والدین کے درمیان بھی میوزیکل چیئر کے پروگرام کروائے گئے۔ بچوں نے اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا اور پشاور سکول میں دہشت گرد کے واقعہ کا نقشہ بھی ڈرامہ کی صورت میں پیش کیا گیا۔ جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ شاعر منیر خالد نے اپنی شاعری پیش کی۔ خبرنامہ بھی بچوں نے پیش کیا۔ جلیبی آپا کا پروگرام سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ طلباء و طالبات میں جٹو کراٹے کے پروگرام کو بھی حاضرین نے سراہا۔ مہمانان گرامی حاجی ناصر محمود’ EDO ایجوکیشن کاشف طاہر’ چوہدری تنویر گوندل’ چوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ’ SP انویسٹی گیشن محمد ریاض’ ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور ٹرافیاں پیش کیں۔ سکول انتظامیہ کی طرف سے مہمان خصوصی حاجی ناصر محمود’ چوہدری حبیب اللہ ایڈووکیٹ’ چوہدری تنویر گوندل EDOایجوکیشن طاہر کاشف’ میاں ریاض SP کو سوینیئر کے تحائف پیش کئے گئے۔ مقررین نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دی ایگزا سکول کے تعلیمی نظام کو سراہا۔ اور اسے ضلع گجرات کا ٹاپ کا تعلیمی ادارہ قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) دی ایگزا سکول کے ننھے اور معصوم بچوں نے اعتماد کے ساتھ ٹیبلو پروگرام پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لئے۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں مرتضیٰ ‘ عبیرہ نعیم’ علی مراد’ حسان راشد’ اویس قرنی’ محمد اذان’ ارتعاش فاطمہ’ سکینہ’ جنید الرحمن’ رمشہ طاہر’ کائنات’ عاشی امتال’ جنت نور’ شامین حسین’ محمد رضوان ‘ حفصہ نور’ محمد عمران ‘ رباب آصف’ قطبہ فاطمہ’ فہد عطائ’ قرباء فاطمہ’ جنت سرفراز’ لائبہ نور’ حسن علی’اقصیٰ حیدر علی’ عبداللہ صدیق’ احسن اجمل’ محمدجبار’ لاریب فاطمہ’ عبدالواسیع’ حماد صدیق’ خدیجہ نور’ زین علی’ حمنہ شہزاد’ انوشہ ہارون’ فاطمہ لیاقت’میرب فاطمہ’ سعیدہ ذوہا شاہ سمیت پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو شیلڈز و انعامات دئیے گئے۔ بڑی تعداد میں گولڈ میڈل بھی اچھی کارکردگی والے طلباء و طالبات میں تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) عمران مادل ہائی سکول ندیم کالونی نزد تیمور چوک میں شاندار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب چوہدری منظور حسین وڑائچ پرنسپل ریٹائرڈ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں جواد حسین جعفری اور سید الطاف عباس کاظمی مہمانانِ خصوصی تھے۔ نقابت کے فرائض مس رفیعہ ٹیچر نے ادا کئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت ِ قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کا شرف بسمینہ فرید کلاس دوئم نے حاصل کیا’ عافیہ گلشن کلاس چہارم نے نعت رسول مقبول ۖ پیش کی۔ مختلف بچوں نے ٹیبلو ‘ ڈرامہ اور ترانہ پیش کیا۔ جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری منظور حسین وڑائچ نے اسلام کی رو سے تعلیم کی اہمیت اور اس میں والدین اور اساتذہ کے فرائض پر بحث کی۔ سکول کی پرنسپل عاصمہ نذیر نے بچوں کو سخت محنت اور والدین کو بچوں کی نگرانی ‘ سکول میں حاضری’ ہوم ورک کی تکمیل اور ضروریات زندگی مہیا کرنے کی ذمہ داری ادا کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بچوں کا یونیفارم مکمل و صاف ستھرا ، تعلیمی سامان مکمل ہو اور وقت پر سکول آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکول کبھی شہر کے ترین پرائیویٹ سکولوں میں سے ایک تھا۔ اب پرائیویٹ سکول شہر میں سینکڑوں کی تعداد میں ہیں۔ لیکن تعلیمی معیار کے لحاظ سے عمران سکول کا چھتیس سالہ ریکارڈ بہت ہی نمایاں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور ناظرہ کا خصوصی انتظام ہے۔ ذریعہ تعلیم مکمل انگلش میڈیم سلیبس آکسفورڈ’ فیس تمام انگلش میڈیم سکولوں سے کم ہے۔ تعلیمی معیار اکثر سکولوں سے بہتر ، انفرادی توجہ اور والدین سے رابطے میں سب سے آگے ہے۔ آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ جن میں نسری کے محمد حبیب الرحمن’ اسد علی’ بی بی عائشہ’ عبدالرحمن’ پریب سے صغریٰ بتول ‘ علی رضا’ نعمان’ کرن کلاس اول سے عفت شبیر ‘ عائشہ گلشن’ آمنہ عمران’ سیف اللہ’ کلاس دوئم ‘ بسمینہ فرید’ منیب اللہ ‘ طیب علی’ شرجیل اعجاز’ کلاس سوئذم سے محمد فرحان’ محمد معیز’ محمد عثمان’ اقرائ، کلاس چہارم سے محمد علی ‘ سدرہ بتول’ عافیہ گلشن’ علی حیدر شامل تھے۔ آخر میں چیف ایگزیکٹو چوہدری منظور حسین وڑائچ نے مہمانان گرامی اور دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) چیئرمین دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا ہے کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں تمام تر کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ وہ گزشتہ روز سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دی ایجوکیٹرز ہمیشہ والدین کے اعتماد پر پورا اترا ہے۔ اور ہم نے اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح دی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس وقت سکول میں تیس فیصد بچے جن میں یتیم بچے بھی شامل ہیں۔ بالکل فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ ان کے دیگر اخراجات بھی ادارہ ہی برداشت کرتا ہے۔ جن میں یونیفارمز ، بکس ، اسٹیشنری وغیرہ شامل ہے۔ شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ ایسے بچے جن کے وسائل محدود ہیں انہیں بھی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس نیک مقصد کیلئے در رات اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا۔ اور ایسے بچے جو کہ یتیم ہیں اور ان کا کمانے والا کوئی نہیں اگر وہ داخلہ ٹیسٹ میں 70 فیصد نمبر حاصل کریں گے تو انہیں بھی فری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔ محکمہ تعلیم سے وابستہ افراد اور محکمہ پولیس کے ملازمین و افسران کے بچے 50 فیصد رعایت پر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے تعاون کریں تاکہ وہ بہتر طریقہ سے تعلیم حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے والدین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان سے تعاون کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں نئے داخل ہونے والے طلباء و طالبات کے داخلہ فیس اور سالانہ چارجز میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے تاکہ ایسے بچے جن کے والدین زیادہ رقم ادا نہیں کر سکتے وہ بھی معیاری تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر کی سربراہی میں خصوصی ڈیسک بنایا گیا ہے جہاں پر طلباء اور اساتذہ کی رہنمائی کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیئرمین پاکستان فین ایسوسی ایشن محمد اظہر اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکٹرک پنکھے کی ایکسپورٹ انٹی نارکوٹیکس فورس کی غیر منصفانہ اور غیر مناسب انسپکشن کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔ پچھلے چند ہفتوں سے انٹی نارکوٹیکس فورسز نے پنکھے کی موٹر کو کھول کر انسپکشن شروع کر دی ہے۔ 20 سے 30 فیصد پنکھے ہر کنٹینر سے موٹر کھول کر چیک کئے جاتے ہیں اس وجہ سے انسپکشن شدہ پنکھے پینٹ خراب ہونے اور تکنیکی اعتبار سے ناقابل فروخت ہو جاتے ہیں۔ بین الاقوامی خریداران نے بھی اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں مزید آرڈر دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے کنٹینر کی سکیننگ یا سونگھنے والے کتے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ پنکھے کھول کر چیک کرنے کا عمل ایکسپورٹ کی بندش کا سبب بنے گا لہذا ANF حکام بالا کو اپنی پالیسی تبدیل کرکے انسپکشن کا ایسا طریقہ اختیار کرنا چاہیے جس سے پنکھے ناکارہ نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ملت اسلامیہ امریکی سازشوں کو ناکام بنا دے امریکہ ملت اسلامیہ کو شیعہ سنی فسادات کی بھینٹ چڑھاکر کمزور کرنا چاہتا ہے حرمین شریفین کی حفاظت سعودی حکومت کی ہی نہیں ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری اور فرض ہے مگر اس فریضہ کی ادائیگی میں اغیار کی سازشوں کا آلہ کارنہ بننا چاہیے پاکستانی عوام فرقہ اور مسلک کی بنیاد پر اخباری جنگ نہ شروع کرے حکمران بحیثیت قوم عالمی تناظر میں لائحہ عمل اپنائیں تاکہ پاکستانی عوام فرقہ اور مسلک کی بنا پر تقسیم نہ ہوں ان خیالات کااظہار جمعیة علماء اسلام ضلع گجرات کے امیر علامہ الیاس احمد ، ضلعی سرپرست مولانا مفتی جمیل الرحمن ،مولانا قاری طارق محمود ، حافظ محمد الیاس اعوان ، چودھری ،محمد فاروق وڑائچ اور محمد فاروق بٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرح کی حمایت کی جائے مگر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کوئی اہم اقدام کیا جائے جمعیة علماء اسلام حرمین شریفین کے تحفظ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے امرکسی قربانی سے درغ نہ کرے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جمعیةعلماء اسلام جمعیة اہل سنت و الجماعت مجلس احرار اسلام ، تحریک خدام اہل سنت والجماعت ، جمعیة طلباء اسلام عالمی مجلس تحفظ ختم نبوة کے راہنمائوں پیر طریقت مفتی جمیل الرحمن ، مولانا الیاس احمد،مولانا عطاء اللہ فاروقی ، مولانا خالد محمود خواجہ ، قاری عبدالکبیر حسانی ، علامہ عبدالحق خاں بشیر ، مولانا عبدالرحمن خاں انس، مولانا پروفیسر اشفاق منیر،مولانا محمداقبال عابد ، مولانا ضیاء اللہ شاہد ، مولانا محمد قاسم ، مولانا عمر بن عزیز ، عبداللہ چودھری مغیرہ ماجد فیصل مقصود وڑائچ اور دیگر نے مسلم لیگ ن گجرات کے راہنمائوں اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 110 چودھری رضا علی وڑائچ آف کوٹ متہ ، چوہدری عطاء حسین وڑائچ جنرل سیکرٹری تحصیل گجرات چودھری ذوالفقار وڑائچ سابق ناظم کے بہنوئی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین مجاہد ملت پروفیسر قاری عطاء الرحمن ،ناظم اعلیٰ جمعیة اشاعت توحید و سنت کی کئی دنوں سے سخت علیل اور طبعیت ناساز ہے ممتاز عالم دین کی صحت تندرستی کیلئے دعا کی درخواست ہے ادھر شہر شہر اور دور دراز کے ان کے عقیدت مندوں اور شاگردوں کی طرف سے عیادت کا سلسلہ جاری ہے ان کے صاحبزادے قادری ضیاء الرحمن ضیاء اور حافظ ثناء الرحمن ثناء نے علماء و مشائخ اور عام قارئین سے صحت و تندرستی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مجلس احرار اسلام ضلع گجرات کے راہنمائوں مولانا ضیاء اللہ ہاشمی ، مولانا احسان اللہ اشرفی مولانا عابد المعبود عابد اور چودھری کاظم اشرف احراری نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر اسلامی دنیا کو جنگ کا میدان بنا رہا ہے افغانستان پاکستان شام عراق وغیرہ میں استعمار اسی ایجنڈا پر عمل پیرا ہے اب وہ عرب میں کھل کر اس کھیل کو کھیلنا چاہتا ہے ملت اسلامیہ کے سیاس اور مذہبی راہنما اور حکمران عالم کفر کی چالوں کو سمجھیں یمن اور سعودی عرب کا معاملہ فوری حل کروائیں حرمین شریفین کا تحفظ غیرت ایمانی کا تقاضا ہے سعودی حکمرانوں کی حرمین شریفین کے تحفظ اور دیکھ بھال کیلئے جدوجہد قابل فخر ہیں اور ان کی بیت اللہ اور روضہ رسول کے محبت و عقیدت کا مظہر ہے حکومت پاکستان سعودی عرب کی حمایت کیلئے مضبوط لائحہ عمل کا اعلان کرے

Share this:
Tags:
airports District government gujrat offices tax ائیرپورٹ بلڈنگ ٹیکس دفاتر سرکاری ضلع گجرات
Liar
Previous Post جھوٹوں پر لعنت
Next Post امن کمیٹی کے سربراہ شیر پاؤ محسود کی گاڑی پر فائرنگ

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close