Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 12/5/2016

May 12, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فورم ناروے کے زیر اہتمام پیر سید فراست علی بخاری کی تصنیف ”قرآن مجید اور بائبل مقدس” کی تقریب رونمائی 13 مئی بروز جمعتہ المبارک ہو گی۔ طاہر میرج ہال منگووال غربی میں ہونیوالی تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق ہونگے جبکہ ملک کے اہم مصنفین اور قلم کار اظہارِ خیال کریں گے۔ پروگرام ٹھیک 3 بجے شروع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت حاجی محمد المعروف نوشہ گنج بخش کا 375واں عرس مبارک موضع رنمل شریف میں شروع ہو گیا۔ سیکرٹری محکمہ اوقاف نیئر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی زیر سرپرستی ہونیوالے اس عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز دربار شریف کو غسل دینے سے ہوا۔ ڈی پی او منڈی بہائو الدین راجہ بشارت علی ‘ مینیجر اوقاف گجرات و منڈی بہائوالدین رشید احمد ‘ ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف مولانا بشیر احمد فاروقی’ زونل مینیجر اوقاف ضیاء المصطفےٰ ‘ مولانا قاری ساجد بشیر’ صاحبزادہ غلام چشتی ‘ قاری مظہر حسین اور حافظ محمد سعید کی موجودگی میں دربار شریف کو غسل دیا گیا۔ غسل کی تقریب میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ ذوالفقار باجوہ ‘ بزم ضمیر عباس تبسم و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ عرس کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی۔ آج بروز جمعرات 12 مئی سہ پہر 5 بجے چادر پوشی ہو گی جس میں منتخب اراکین پارلیمنٹ شریک ہوں گے۔ جبکہ 13 مئی بروز جمعتہ المبارک رات دس بجے محفل سماع منعقد ہو گی۔ جس میں اختر شریف ‘ صابر حسین قوال’ تنویر سلامت نوشاہی قوال’ ثقلین عباس نوشاہی قوال’ رشید احتر مقصود علی نوشاہی قوال نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ جبکہ روزانہ محکمہ اوقاف کی طرف سے زائرین کیلئے لنگر ‘ پانی بجلی وغیرہ کا انتظام کیا گیا جبکہ زائرین کیلئے سایہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مینیجر اوقاف رشید احمد نے بتایا ہے کہ اس عرس مبارک میں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے زائرین آتے ہیں جن کیلئے محکمہ اوقاف نے شاندار انتظامات کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) موضع معروف کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری شکیل گجر آف ابو ظہبی نے اپنی رہائشگاہ پر دوست احباب کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ’ اور ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز خاور گجر تھے۔ اس موقع پر مہمانوں کا استقبال چوہدری شکیل گجر ‘ چوہدری جمیل گجر’ چوہدری ظہیر گجر ‘ چوہدری ضمیر احمد گجر نے کیا۔ جبکہ یہ تقریب زیر سرپرستی چوہدری سرفراز گجر تھے۔ جس میں ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز’ وائس چیئرمین و ممتاز صحافی وحید مراد مرزا’ ظہیر مراد مرزا’ چوہدری ظہور الٰہی’ خالد کے کے ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ’ یاسر وریا’ چوہدری افتخار احمد’ راشد غوری’ حاجی بشیر احمد شاہ بھولہ’ خلیل احمد گجر’ چوہدری عاصم چوہدووال’ رائے زوہیب’ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ذہنی آزمائش کے مقابلے نوجوان طلبہ کے جذبہ تجسس کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول اور حالات حاضرہ سے آگاہ ہونے کا وسیلہ ثابت ہوتے ہیں۔ طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو فروغ دینا جامعات کا فریضہ اولین ہے۔ اسی تناطرمیں جامعہ گجرات کی حیاتین کوئز سوسائٹی نے سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے تعائون سے ذہنی آزمائش کے تین روزہ مقابلہ جات ”کسوٹی 16 ”کا اہتمام کیا۔ان مقابلہ جات میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے علاوہ رُکن اور الحاقی کالجوں اور مختلف کیمپس کی طلبہ ٹیموں نے حصہ لیتے ہوئے اپنی ذہانت و یادداشت کے جوہر دکھائے۔حیاتین کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام کسوٹی 16 مقابلہ جات کا اہتمام جامعہ گجرات کے حافظ حیات کیمپس میں کیا گیا تھا۔تین روزہ مقابلہ جات میں تقریباً 400 ٹیموں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی کارکردگی دکھائی۔ بہترین کارکردگی کی بنا پر ان مقابلہ جات کا فاتح شعبہ فزکس کی ٹیم محسن اعجاز اور صہیب اصغر کو ٹھہرایا گیا۔دوسری پوزیشن کی حقدار شعبہ کیمسٹری کی ٹیم ارسلان علی اور ذیشان علی پر مشتمل قرار پائی جبکہ تیسری حیثیت کی حقدار احمد عبداللہ اور اویس لودھی کی ٹیم قرار پائی۔ ڈائریکٹر SSC محمد یعقوب، سرپرست HQS ڈاکٹر شہزاد مرتضٰی اور کوارڈینٹرHQS عمران صدیقی نے فاتح ٹیموں کو شیلڈز اور نقد رقوم کے انعامات سے نوازا۔ پہلی ٹیم کو دس ہزار، دوسری کو سات ہزار،جبکہ تیسری کو پانچ ہزار کے نقد انعام سے نوازا گیا۔ ان مقابلہ جات کی روح رواں صدر HQS حیدر امام ڈار اور اُن کی ٹیم تھی۔مقابلہ جات کے منصفین میں استاد CMCSثوبیہ عابد ، میاں محمد عزیر اور عمیر اصغر شامل تھے۔ڈائریکٹر SSCمحمد یعقوب نے کہا کہ مقابلہ انسان کو بہتر کارکردگی دکھانے پر آمادہ کرتے ہوئے اسکی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو مہمیز کرتا ہے۔ نوجوان طلبہ ہماری قوم کی اصل طاقت اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔ ذہنی آزمائش کے مقابلہ جات ہماری سوچنے کی قوت کو جلاء دیتے ہیں۔ جامعہ گجرات اپنے طلبہ کی صلاحیتوں کی ترقی کیلئے کئی منصوبہ جات کو پروان چڑھا رہی ہے۔ سرپرست HQSڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ انسان کی جبلت میں شامل ہے، HQSطلبہ میں سوچ فکر کے نئے دھاروں کو شامل کرنے کیلئے ہر سال نہایت کامیابی سے مختلف قسم کے ذہنی آزمائش کے مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ HQSکے سائے تلے جامعہ گجرات کے طلبہ ملکی سطح پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریںگے۔ ان مقابلہ جات کے سامعین و ناظرین میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبا و طالبات شامل تھے۔ انھوں نے ان مقابلہ جات کو دلچسپ اور معلومات کا حامل قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پنجاب بھر میں سب سے پہلے ڈسٹرکٹ کورٹس گجرات میں آن لائن سسٹم متعارف کروانے کی افتتاحی تقریب 13مئی بروز جمعتہ المبارک صبح 10بجے سیشن کورٹ میں ہوگی افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی کرینگے تقریب میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او رائے ضمیر سرکاری آفیسران، وکلاء شرکت کرینگے سینئر سول جج اختر بھنگو کے مطابق سہولت سنٹر کے قیام سے اندرون و بیرون ملک مقیم لوگوں کو ایف آئی آرز،کمپیوٹرائزرعدالتی یکارڈ ، خود کار فہرست پیشی ، ایم ایل آر ، پی ایم آر ایک کلک پر دستیاب ہونگی جبکہ ضلعی انتظامیہ ، نادرا کے اشتراک سے بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم کی ابتداء کی جائیگی ڈسٹرکٹ کورٹس گجرات میںانصاف کے نظام کو مزید بہتر بنانے ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور عدالتی ماحول کو کرپشن فری بنانے کیلئے آٹو میشن آف کورٹس کے سلسلہ میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن حاجی اورنگزیب بٹ کا گزشتہ روز سروس موڑ ،جی ٹی ایس چوک ،گلزار مدینہ روڈ ،سٹیٹ ائریا،کٹھالہ پھاٹک کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ بیوٹیفکیشن کاموں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے ،جی ٹی روڈ پر 15لاکھ کی لاگت سے پیچ ورک لگایا جارہا ہے ،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے جی ٹی روڈ پر پیچ ورک کا کام شروع کرنے پر اہم کردار ادا کیا ہے ، جس طرح انہوں نے گجرات شہر میںترقیاتی کام اور بیوٹیفکیشن کے کاموں کے جال بچھائیں ہیں اسی طرح ہسپتالوں ،سکولوںکی طرف توجہ بلکہ بیوٹیفکیشن ،خوبصورتی کے حوالہ سے ترقیاتی کام کروا رئیے ہیں،جب تک ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ گجرات میں تعینات ہے اُس وقت تک عوام کوگجرات کی خوبصورتی دن بہ دن بھرتی نظر آئیں گئی ،حاجی اورنگزیب بٹ نے کہاکہ گجرات شہر کو خوبصورت سے خوبصورت بنانا اور اس کو پایا تکمیل تک پہنچانا میر ا مشن ہے،آج الحمدواللہ جیتنے بھی منصوبے مکمل ہوچکے ہے اس کا سارے کا سارا سہراوزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر جاتا ہے کہ جنہوں نے گجرات کی طرف بھی توجہ رکھی ہوئی ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے ہر برسرے اقتدار میں جیتنے فنڈ گجرات کو دئیے ہیں یہ بھی گجرات کی عوام کے لئے ایک یاریخی مقام ہے کہ ضلع گجرات میں تاریخ ساز ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کے کام ہورئیے ہیں ،انہوں نے کہاکہ گجرات کے مین روڈو پر بھی کام کیئے جا رئیے ہیں اور گجرات کی خوبصورتی میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ،گورالی کے قریب بیوٹیفیکشن کے حوالہ سے کام کا جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ٹی ایم او خرم محمود ترہنگی ،چیف آفیسر چوہدری عظمت فریدکا گزشتہ روزکالرہ ڈسپوزل جا کر انہوں نے صفائی کے ماملات کو چیک کیا انہوں نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں سے پہلے پہلے گجرات شہر کے نالوں اور سیوریج کی صفائی کا کام مکمل کیا جارہا ہے تاکہ مون سون سے پہلے پہلے لوگوں کسی قسم کی ڈشواری کاسامنانہ کرنا پڑے تاکہ لوگوں کو مون سون کی بارشوںمیںاگر نکاسی آب کا پانی لوگوں کے دکانوں اور گھروں میں داخل ہوجاتا تھا اب ایسالایاعمل تیا ر کیا جارہا ہے کہ مون سون میں لوگوںکو کسی قسم کی ڈشواری نہ اُٹھانی پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا 20روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیںاور وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر دوست احباب نے ان کا استقبال کیا جبکہ ایڈمنسٹریٹر آج اپنا چارج سنبھال کر کام شروع کردے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ز سیاسی و سماجی شخصیت راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری سجاد احمد لائینکانے PTIکی منعقدایک تقریب کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے چوہدری علیم الدین مٹھو گورالی کی قیادت میں PTIمیں شمولیت کی ہے ،لیکن شمولیت کے بعد PTIاندورنی معاملات دیکھے توہمیں کافی مایوسی محسوس ہوئی انہوں نے کہاکہ ہم چوہدری علیم الدین مٹھو کی قیادت میں شہر گجرات کی قیادت کو ایک پلٹ فارم پر جمع کرنے کی بھر پورکوشش کر رئیے ہیں تاکہ شہر گجرات میں PTIکوضلع کی ایک مضبوط قیادت بنائیے اور انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ق لیگ کی راتوں رات بُرکھا شمولیت PTIکو توڑنے اور آزاد کشمیر الیکشن ناکام بنانے کی شازشی کررہئے ہے،انہوں نے کہاکہ ق لیگ کی بُرکھا شمولیت آزادکشمیر الیکشن پر PTIکے اندر انتشار پھیلانے کی شازش ہے لیکن ہم ق لیگ کے تمام منصوبے ناکام اور خاک میں ملا دئیے گئے انہوں نے کہاکہ اگر مرکزی قیادت چاہئے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پہلے اُن کو اہمیت دینی چائیے جنہوں نے پارٹی کے ورک کیا ہے آخر میں انہوں نے کہاکہ ہم آزادجموں کشمیر الیکشن حلقہLA-34جموں 5سے امیدوار برائے ایم ایل اے راجہ محمد سکندر کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) رجسٹرار ٹریڈ یونینز ضلع گجرات نے بھٹہ مزدوروں کی تنظیم عوامی بھٹہ لیبر یونین ضلع گجرات کو سودا کاری ایجنٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ یہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی کسی بھٹہ مزدور تنظیم کو سی ۔بی۔ اے۔ سرٹیفکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر عوامی بھٹہ لیبر یونین کے صدر محمد نوید اور سیکریٹری امتیاز سید نے رجسٹرار ٹریڈ یونینز کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے 4 ماہ میں یونین کے متعلقہ ریکارڈ اور دیگر معاملات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ اس موقع پر عوامی بھٹہ لیبر یونین کے دفتر میں جشن کا سماں تھا۔ اور بھٹہ مزدوروں نے مٹھائی تقسیم کی۔اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پنجاب حکومت نے گجرات میں تعینات جی اے آر چوہدری زولفقار باگڑی کو اے سی کھاریاں تعینات کر دیا ہے انہون نے اپنے عہدہ سبنھال کر کام شروع کر دیا ہے یاد رہے کہ ذولفقار باگڑی کا شمار پڑھے لکھے اور جرات مند آفسران میں کیا جاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق لیبر ونگ کے سٹی صدر کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے کے زیورات اور نقد ی لے اڑے،پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق لیبر ونگ کی سٹی صدر چوہدری لیاقت علی کے گھرسے نامعلوم چوروں یتن لاکھ کی نقدی اور دولاکھ روپے مالییت کا زیور طوری کر لیا اور فرار ہو گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے محلہ آباد میں فرینڈز موٹرکے سامنے بجلی کا ٹرانفارمر کئی روز سے خراب ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے مگر واپڈا احکام اس طرف کو ئی توجہ نہیں دیا رہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگ اور بالخصوص نماز متاثر ہو رہے ہیں سخت گرمی کی وجہ سے لوگ پانی پانی کی بوند کے کے لیے ترس گئے ہیں ڈی سی او گجرات فوری نوٹس لیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسپیشل پرسن اور ممبر امن کمیٹی گوجرانوالہ لالہ جی سیعد اقبال مرزا نے ایک بیان میں وزیر اعلی میاں شہباز شریف اور ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ سے اپیل کی ہے کہ ڈی سی او آفس گجرات میں بزرگوں اور معذورآفراد کے لیے فوری طور لفٹ لگائی جائے تاکہ ان کو دفتر آنے میںآسانی ہو سکے،لالہ جی نے کہا کہ ڈی سی او میں ای ڈی او آفس تسری منز ل پر واقع ہیں جہاں معذور افراد اور بزرگوں کو جانا مشکل ہو جاتا ہے لہذا ڈی سی او آفس میں لفٹ لگائی جائے ،انہوں نے کہا کہ ڈی سی او آفس میں ایک طرف کمیٹی روم ہے اوردوسری طرف ڈی سی او کا آفس جہاں سے گزرنا مشکل ہے بزرگوں اور معذور افراد کو پورے ڈی سی او آفس کا چکر کاٹ کر ای ڈی او آفس جانا پڑتا ہے جو ان کے لیے تکلیف دہ ہو تا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) چیمبر آ ف کا مر س کے سنیئر نا ئب صدر چو ہدری و حید الد ین کا اسسٹنٹ کمشنر نو ر العلین کے ہمر اہ شا د ما ن کا لو نی میں پا کستا ن ہو م سکو ل کا دورہ کیا ، اس موقع پر ممبر چیمبر آ ف کا مر س نعما ن شفیق و دیگر ر ہنما ہمر اہ تھے ، چو ہدری وحید الد ین نے پا کستا ن ہو م سکو ل کے تما م شعبو ں کا وزٹ کیا سکو ل کی انچا ر ج نے وفد کو سکو ل کے حوالے سے بر یفنگ دی ، سکو ل انچا رچ نے بتا یا کہ پا کستا ن ہو م سکو ل میں یتیم بچو ں کو مفت تعلیم فر اہم کی جا ر ہی ہے ، سکو ل میں منڈ ی بہا ئو الد ین سمیت دیگر نو احی علا قو ں اور شہر ی علا قو ں سے بچے تعلیم حا صل کر ر ہے ہیں ، اس موقع پر چو ہدری و حید الد ین نے گجرات چیمبر کی جا نب سے پا کستا ن ہو م سکو ل کو مکمل تعا و ن کی یقین دہا نی کر وائی ، انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن ہو م سکو ل کا گجرات میں قیا م بہت بڑ ی سہو لت ہے ، سکو ل کے انتظا ما ت کو دیکھ کر دلی خو شی ہو ئی یتیم بچو ں کی کفا لت کر نا ہم سب کا فر ض ہے ان کا کہنا تھا یہ بھی ہما ر ے بچے ہیں یہ بھی ہما ر ے معاشر ے کا حصہ ہیں اور ملک کا مستقبل ہے ، انہو ں نے اسسٹنٹ کمشنر نو ر العلین سے مشا ورت کے بعد فیصلہ کیا کہ پا کستا ن ہو م سکو ل میں ایک و یلفیئر کا بھی قیا م عمل میں لا یا جا ئے گا ، جس میں شہر کے تما م مخیر حضرات کو شا مل کیا جا ئے گا جن کے تعا ون سے سکو ل کو مذ ید بہتر طر یقے سے چلا یا جا سکے گا ،انہو ں نے کا رو با ر ی شخصیت سے اپیل کی کہ وہ اس سکو ل کیلئے دل کھو ل کر تعا ون کر یں، پا کستا ن ہو م سکو ل میں یتیم بچوں کی تعلیم کی سا تھ ر ہا ئش ،کھا نا اور دیگر سہو لیا ت بھی فر اہم کی جا ر ہی ہیں ، چو ہدری و حید الد ین اور دیگر ر ہنما ئو ں نے سکو ل انتظا میہ کو بڑ ی کا وش کر نے پر خر ا جِ تحسین پیش کیا اور تعا ون کی یقین دہا نی کر وائی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) انجمن تا جر ان سر کلر روڈ احمر ثنا ء بٹ نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکا م اور تجا ر ت کے فر وغ کیلئے حکو مت بجٹ میں تا جر وں اور کا شتکا روں کا بلا سو د قر ضہ سکیم کا اعلا ن کر ے اور کا رو با ر ی حلا ت کے پیش نظر تا جر وں پر مذ ید ٹیکس کا نفا ذنہ کیا جا ئے ورنہ تا جر احتجا ج کر نے پر مجبو ر ہو نگے ،تا جر ان مذ ید ٹیکسز کا بو جھ بر داشت نہیں کر سکتے ، حکو مت کی جا نب سے پراپرٹی اور کا رو با ر ی ٹیکسز کا نفا ذ کیا گیا اس سے کا رو با ر ی حا لت سنگین ہو تے جا ر ہے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ کا رو با ر ی بچت کم جبکہ ٹیکسز کی ادائیگی بڑ ھتی جا ر ہی ہے مگر اس کے متبا د ل کو ئی ر یلیف نہیں مل ر ہا مہنگا ئی کی شر ح میں اضا فہ کے سبب ہر لحا ظ سے دوکا ند ار کے خرید ار کم ہو ر ہے ہیں ، احمر ثناء بٹ کا کہاکہنا تھا حکو مت وفا قی بجٹ میں کا رو با ر کے فر وغ کیلئے تا جر وں کیلئے قر ض سکیم کا اجر اء کر ے تا کہ معا شی صو ر تحا ل کی مضبو طی کیسا تھ ملکی حا لا ت میںبھی بہتر ی آسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس انڈسٹری اورانجمن تاجران کٹڑ ہ بازار کے صدر مرزا الیاس جرال کے صاحبزادے ، عدیل الیاس جرال راجپوت ٹریڈرز کے بھائی روحیل الیاس جرال جو کہ گزشتہ روز وفات پرگئے تھے ، ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مرزاالیاس جرال کے بڑے صاحبزاد ے عادل الیاس جرال نے سپین بار سلونا میںمحفل میلاد شریف منعقد کروائی ، جس میں بار سلونا کی معروف شخصیت رانا اورنگ زیب ، راجہ محمد نعیم ، آفتاب احمد گھمن ، حاجی محمد یونس ، محمد محسن ، میاں محمد شفیق اور دیگر پاکستانیوں نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر درودو سلام ، ختم شریف اور مرحوم کی روح کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) سندس فائونڈیشن کے زیراہتام اتوار15مئی کو ڈیرہ عبدالمالک کوٹلہ پر ایک روز بلڈ کیمپ لگایا جائے گا اہتمامMPAچوہدری شبیر کوٹلہ نے کیا ہے جبکہ کیمپ کا افتتاحMNAچوہدری عابدرضا کوٹلہ کریں گے سند س فائونڈیشن کی انتظامیہ اور ٹیم بھی موجود ہوگی جبکہ ڈیرہ کوٹلہ پر بلڈ کیمپ سے حاصل کیا گیا خون ضرورتمندوں کو لگایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ویلڈن سی او او کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں عمران خان ،علاقہ بھر میں مچھر مار سپرے شروع کروادیا جو کہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے اس سلسلہ میں گذشتہ دنوں مقامی اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیں جن پر ایکشن لیا گیا ہے اور فوگ سپرے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اہل علاقہ نے عمران خان کے اس عمل پر خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں سی ای او عمران خان کا کہنا ہے کہ عمران کو سہولتیں فراہم کرنا ہمارا فرض اول ہے عوامی مسائل حل ہونگے مچھر مار سپرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) مرکزی امام بارگاہ پیر جعفر میں قدیمی مجلس عزاء منعقد ہوئی اس موقع پر بڑی تعداد میں مومنین کرام اور مومنات نے شرکت کی مولانا ماسٹر رزاق سموال شریف ،ذاکر سید عمران حیدر چک عبدالخلاق دینہ،ذاکر اظہر حسین،ذاکر محمد حنیف جعفری،ذاکر علی عمران منڈی بہائوالدین،ذاکرنجم عباس منڈی بہائوالدین،ذاکر ربنواز خوشاب،ذاکر امجد حسین کھاریاں اور دیگر نے فضائل اہلبیت بیان کیے سٹیج سیکرٹری کے فرائض بہلوال مرتضیٰ نے سرانجام دئیے سیکورٹی کیلئے تھانہ بولانی پولیس کی بھاری نفری موجود تھی بانیان مجلس عاشق حسین جعفری ،غلام رضا جعفری،قاری عمران حسین،محمد حسین،امجد حسین امجدنے انتظامات کیے تھے لنگر حسینی کا وسیع انتظام موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ذوالفقار علی باگڑی نےACکھاریاں چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے گذشتہ روز اہلکاروں اورآفیسران سے تعارفی میٹنگ بھی کی گئی یادرہے کہ اس سے قبل ذوالفقار علی بارگڑی کھاریاں میںتحصیلدار کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلیانہ(جی پی آئی) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں ایم ایس بے اختیار اور بے بس جبکہ عملہ بار اختیاراور مرضی کا ملک بن گیا ۔ڈاکٹر ز اور عملہ دھڑے سے من مانیاں کرنے لگا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہسپتال کی تزئین آرائش اور میک اپ تو کردیا گیا ہے مگر سہولیات ہونے کے باوجود عوام کو میسر نہیں ۔MSکی غیرموجودگی میں خصوصی طور پر ڈاکٹر اپنی سیٹوں سے غائب ہوتے ہیں مریضوں کو گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ہے جبکہ ٹی بریک کے نام پر بھی کام چوری کی جاتی ہےDCOبھی صرف وزٹ کر کے جاتے پانی پی کر چلے جاتے ہیں درس اصل مسائل کے حل کی طرف کسی کی بھی توجی نہیں سفارش کے بغیر کوئی چیز یہاں سے نہیں ملتی سفارش پر ہسپتال میں داخلہ ہوتا ہے اور سفارش پر ہی ادوایات ملتی اور کیئر ہوتی ہیں ہسپتال کو اکٹھاڑہ بنا دیا گیا ہے لا بیاں بنی ہوتی ہی ں جو کہ سیاست کررہی ہیںMSاختیارات کے باجود بے بس ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور عملہ منی زور ہے اس د ھینگا مشتی میں عوام زیادتی کا نشانہ بن رہے ہیں اس سلسلہ میں عوامی حلقوںنے وزیراعلیٰ پنجاب سے از خود نوٹس لینے لکا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹروں نے ایک دوسرے کیخلاف درخواست بازی کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ہلکی بارش تیز ہوا کارڈیالوجی کے علاوہ گیپکو کے14 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ درجنوں بڈھے ٹرانسفارمر خاموش ،جگہ جگہ ایل ٹی اور ایچ ٹی لائنیں ٹوٹ گئیں، سخت گرمی کے بعد تیز ہوائیں اور ہلکی ہلکی بوندہ باندی نے گیپکو ڈویثرن کی کارکردگی کا پول کھول دیاناقص حکمت عملی درختوں کی نامناسب کٹنگ کی وجہ فیڈروں کی بریک ڈائون کا باعث بنا۔نظام آباد،الہ آباد،مردیکے،حاجی پورہ اورپی این پی فیڈروں کے علاقوں ماڈل ٹائون،جی ٹی روڈ،نظام آباداسٹیشن،کھیوئے والی میں واپڈا کے ٹرانسفارمر خاموش ہوگئے متعدد کو ٹو فیز کے کے عارضی طور پر بجلی بحال کردی جبکہ انڈسٹریل کنکشن منقطع کر دیے گئے ۔پیپلی والا،سندھانوالہ،حاجی پورہ اور الہ آباد سمیت کئی فیڈروں کی بجلی رات بھر بحال نہ ہوسکی عوام نے حبس کے موسم میں مچھروں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل کر رات گزاری۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) وزیرآباد بلدیہ کا چیئرمین وہ ہوگا جس کا ماضی بے داغ دیانت دار اور امانت کا محافظ ہوگا۔ماضی کے جرائم پیشہ لوگوں کو نامزد کر کے منتخب ارکان اسمبلی اپنا دامن داغدار کر لیں گے،جنرل سیکرٹری انجمن اخلاق عامہ عبدالکریم بٹ نے کہا کہ بلدیہ وزیرآباد میں ہمیشہ دیانتدار نمائندوں نے قیادت کی جن میں خواجہ سجاد نبی،بابو محمد اقبال بٹ،بشیر احمد بٹ،خواجہ محمد جمیل اور میاں محمد یعقوب کا نام آتا ہے اس بار بھی کونسلرز کا فرض ہے کہ وہ شفاف دامن کا چیئرمین منتخب کریں۔وزیرآباد میں ارکان اسمبلی کی ذاتی مخاصمت سے جرائم پیشہ افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے جو شہر پر قبضہ کا خواب دیکھ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ شہر کو سماج دشمن عناصر سے محفوظ رکھناسیاسی و سماجی کارکنوں کا فریضہ ہے اور ہم ایسے لوگوں کا راستہ روکیں گے جن کاماضی جرائم سے عبارت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) کرپشن جسم فروشی سے بھی زیادہ خطرناک ہے جسم فروشی سے دو انسان گندے ہوتے ہیں کرپشن سے پورا معاشرہ گندہ ہوتا ہے،سینئر رہنماء ن لیگ ملک شہباز کلیار نے کہا ملک میں تبدیلی کی نہیں تبدیلیوں کی ضرورت ہے تحریک انصاف کے نزدیک نوازشریف کے گھر جانے کا نام تبدیلی ہے۔فوج کا خون پینا بند کرنے اور پاکستان پر تشدد بند کرنے کا نام تبدیلی ہے،انہوں نے کہا سب باریاں لے چکے عوام کی باری کب آئے گی۔حکومت نے تمام ذمہ واریاں فوج پر ڈال دی ہیں چھوٹو گینگ کو پکڑنا بھی فوج کا کام ہے،انہوں نے مزید کہا کہ زرداری نوازشریف اور مشرف ہی بیمار نہیں بیس کروڑ عوام بیمار ہیں انکا بھی طبی معائنہ اور ٹیسٹ کروائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) مرکزی سینئرنائب صدر جمعیت علماء پاکستان (نیازی)پیر محمد عارف ہزاروی نے کہا ہے پاک فوج کے شانہ بشانہ قوم متحد ہے ،خود احتسابی عمل سے سیاستدانوں اور کرپٹ بیورکریسی کی صفوں میں افراتفری کا ماحول ہے۔وہ ممتاز عالم دین حافظ محمد رفیق چشتی نظام آبادی کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکرپشن نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔پاناما لیکس پیپرز انکشافات کی غیر جانبدرانہ تحقیقات ہونی چاہیں تاکہ حلال اور حرام عوام کے سامنے آجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) وزیرآباد کٹلری کلسٹر کی مصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم کیے بغیر اس کی ایکسپورٹ بڑھانا ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنسلز مینوفکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محمد خالد مغل نے کٹلری انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی بحالی کے لیے بنائے جانے والے نیٹ ورک ممبران کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس صنعت سے وابستہ ہزاروں گھرانوں کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر بنائے بہتر روزگار کے ذریعہ مالی معاونت دے کر ان کوبہتر زندگی گزارنے کے مواقع دینے کے لیے پنجاب حکومت مالی سال 2016-17ء میں بھی وزیرآباد کٹلری کلسٹر میں بلا سود قرضہ جات فراہم کرے وزیرآباد کٹلری کلسٹر کی مصنوعات چاقو ، چھری ،چمچ کانٹا پوری دنیا میں مشہور ہے اور اس کی مانگ دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے اس صنعت کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے اس انڈسٹری سے وابستہ وینڈرز جن کی تعداد 500سے 700تک ہے ان کو خام مٹیریل کی سستی فراہمی کے لیے ان کے 6-4افراد پر مشتمل گروپ بنا کر ہر وینڈر کو 3سے پانچ لاکھ روپے کے قرضہ جات بلا سود دیے جائیں جس سے ان کی استعداد میں دگنا اضافہ ہوجائے گا جس سے ہر وینڈر کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت دے کر آن جاب ٹریننگ دے سکے گا جس سے کٹلری مصنوعات کی پیداواری لاگت کم ہوسکے گی اور پیداواری عمل میں بھی بہتری آئے گی پنجاب حکومت ان کو قرضوں کی واپسی کے لیے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی پنجاب حکومت ہنر بنائے بہتر روزگار پروگرام کا دائرہ وسیع کر نے کے لیے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے فنڈز میں مالی سال 2016-17ء میں اضافہ کرے اس ادارے نے وزیرآباد کٹلری کلسٹر میں وینڈرز کو اس سال 50لاکھ روپے کے بلاسود قرضہ جات دیے ہیں جس سے اس انڈسٹری سے وابستہ وینڈرز کی کاروباری صلاحیتوں میں واضع بہتر ی آئی ہے اور ان کی پیداواری لاگت کم ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)پولنگ اسٹیشن ڈھوک للیاں درائیاںمیں ن لیگ کا صفایا طارق فاروق کے دیرینہ ساتھی برسوں پرانی رفاقت چھوڑ کر انوارالحق کے قافلے میں شامل ملحقہ گاؤں ٹرولہ اور مریانہ سے بھی شیر دم دبا کر بھاگ گیا سینکڑوں افراد نے چوہدری انوار الحق کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کیمطابق ڈھوک للیاں پولنگ اسٹیشن سے مسلم لیگ ن اورچوہدری طارق فاروق کا مکمل صفایا ہو گیا طارق فاروق کے دیرینہ ساتھی برسوں پرانی رفاقت کو خیرآباد کہہ کر چوہدری انوار الحق کی محبت رواداری علم دوستی اور امن و آشتی کی سیاست سے متاثر ہو کر چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شامل ہو گئے پولنگ اسٹیشن دھوک للیاں مکمل طور پر چوہدری انوار الحق کا گڑھ بن گیا ڈھوک للیاں کے ملحقہ علاقوں ٹرولہ اور مریانہ سے بھی سینکڑوں افراد چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شامل ہو گئے ن لیگ چھوڑ کر سابق سپیکر کے قافلے میں شامل ہونے والوں میں چوہدری غلام قادر سندھی اور انکا پورا خاندان ،ڈاکٹر محمدسلیم ،حاجی خادم حسین،محمد نواز ،برادران ظفر اقبال ،ٹھانیدار خادم حسین چوہدری ،چوہدری سردار علی ،چوہدری منظور احمد ،چوہدری محمد خلیل بمعہ خاندان ،چوہدری اشتیاق احمد بمعہ خاندان ،حاجی چوہدری محمد اقبال ،چوہدری غلام عباس ،چوہدری غلام مرتضیٰ بمعہ فیملی ،چوہدری غلام مصطفی،چوہدری محمد رفیق، چوہدری اظہر اقبال ،چوہدری عبدالرحمن ،چوہدری محمد زمان ،چوہدری ظفر اقبال ،چوہدری شوکت آرے والا،حاجی اقبال مرحوم کا خاندان ،غلام حسین کیانی ،عبدالستار کیانی ،محمد شبیر کیانی ،چوہدری مقصود احمد ،عبدالستار ،چوہدری اللہ بخش ،چوہدری عبدالغفار،چوہدری آصف حسین،چوہدری فضل حسین نے ڈھوک للیاں گاؤں سے ن لیگ چھوڑ کر آمدہ انتخابات میں چوہدری انوارالحق کی حمایت کااعلان کیا جبکہ مریانہ سے ن لیگ کا ساتھ چھوڑ کر چوہدری انوارالحق کے قافلے میں شامل ہونے والوں میں چوہدری محمد ولایت ،چوہدری شاہد محمود ،چوہدری خادم حسین ،چوہدری خالد محمود چوہدری محمد ریاض ،ذوالفقار علی ،چوہدری انیس محمد ،چوہدری کبیر اختر ،چوہدری محمود حسین ،چوہدری عنایت علی ،چوہدری ولایت علی ،چوہدری رفاقت حسین ،چوہدری بنارس حسین ،چوہدری اشفاق حسین ،چوہدری صغیر احمد ،چوہدری محمد وقاص ،چوہدری تنویر حسین ،چوہدری جمیل اختر،چوہدری قیوم اختر ،چوہدری فیصل جمیل ،چوہدری شعیب اختر،چوہدری دانیال شاہد ،چوہدری محمد حفیظ اور دیگر شامل ہیں جبکہ ٹرولہ سے چوہدری قربان حسین ،چوہدری اللہ لوک ،چوہدری محمد رشید ،چوہدری محمد بشیر ،چوہدری محمد افضل ،چوہدری محمد شفیع ،چوہدری محمد ولایت ،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری گودڑ ،چوہدری برکت علی،چوہدری محمد الیاس ،چوہدری صادق حسین ،چوہدری عبدالرحمن ،چوہدری رحمت علی اور دیگر شامل ہیں یاد رہے کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن سے گزشتہ اانتخابات میں سابق سپیکر چوہدری انوارالحق کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑ ا تھا جبکہ آمدہ انتخابات میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کو اب ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر میں قومی پو لیو مہم شروع 16تا 18مئی تک ضلع بھر میں 5سا ل سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئینگے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی عوام الناس قومی مہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے تعاون کر یں ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر کی میڈیا سے گفتگو تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر عبدا لعزیز ڈار نے میڈیا کو 2روزہ قومی پو لیو مہم با رے آگا ہی دیتے ہو ئے بتا یا کہ16تا18مئی کو ضلع بھر میں5سا ل سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئے جا ئینگے اس سلسلہ میں ضلع بھر میں5سا ل سے کم عمر بچوں جن تعداد 75861ہے کو قطر ے پلا نے کیلئے ضلع بھر میں175مو با ئیل ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ 41فکسٹ مراکز بھی قائم کئے گے ہیں اور ہم کو مز ید کا میاب بنا نے کیلئے ضلع بھر کے داخلی و خا رجی راستوں لاری اڈوں سمیت مختلف چورا ہوں پر13ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ٹیموں کی نگرانی کیلئے 37ایر یا انچا رج اور6ذونل سپر وائزر متعین کئے گئے ہیں جبکہ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر اس سارے عمل کی برا ہ راست نگرا نی کر یں گے انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفس بھمبر میں ایک کنٹرو ل روم بھی قائم کیا گیا ہے جو24گھنٹے کا م کر ے گا انہوں نے مز ید کہا کہ اس مہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے عوام الناس اور میڈ یا کا بھر پو ر تعاون در کار ہیں تب ہی جا کر ہم اس بیما ری کیخلا ف ٹا رگٹ کو پورا کرسکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)حکومت آزادکشمیر کی طرف سے کمر شل بلڈ نگز ،دوکا نوں اور پلازوں پر لگا یا جا نیوا لا5فیصد ٹیکس انتہا ئی ظلم ہے بھمبر کے تا جر اور دو کا ندا ر پہلے ہی بھمبر میں کا رو با ری سر گر میاں نہ ہو نے کے با عث پسے ہو ئے ہیں حکومت اپنی عیاشی کیلئے اب عوام کو مز ید مہنگا ئی اور غر بت کی دلد ل میں دھکیلنا چا ہتی ہے ہم حکومت آزادکشمیر کے اس اقدام کی پر زور مذ مت کر تے ہیں اور مطا لبہ کر تے ہیںکہ حکومت فی الفور پر اپرٹی ٹیکس کا نفا ذوا پس لے بصورت دیگر سڑ کوںپر نکلنے کیلئے مجبو ر ہو نگے انجمن تا جرا ن دو کا ندا روں اورما لکا ن کا وزیر اعظم عبد المجید سے مطا لبہ تفصیلات کے مطا بق آزاد حکومت کی طرف سے کمر شل پرا پر ٹی پر5فیصد ٹیکس کے نفا ذ کے بعد بھمبر میں بھی تا جر اور کا رو باری حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے بھمبر کے تا جروں اور دو کا ندا روں نے کہا کہ 5فیصد پرا پر ٹی ٹیکس کا نفاذ غر یب لوگوں کے منہ سے نو الہ چھیننے کے مترادف ہے حکومت اپنی عیاشی کا سا ما ن ٹیکس کا بلا جواز نفا ذ کر کے عوام کو زند ہ رہنے کی سکت چھننے کے درپے ہے حکومت کا یہ انتہا ئی ظا لما نہ اقدام ہے بھمبر میں پہلے ہی کا رو با ری سر گر میوں ما ند ہیں ٹیکس کے نفاذ سے چھوٹے دو کا ندا ر تو پس کر رہ جا ئینگے تا جروں اور دوکا ندا روں نے کہا کہ ہمارا حکومت آزادکشمیر سے مطا لبہ ہے کہ فی الفور پر اپر ٹی ٹیکس کانفاذ وا پس لیا جا ئے اور ہمیں با عزت طر یقے سے کا رو با ر کر نے دیا جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سیاسی و سماجی راہنماؤں سید ضیاء الرحمن گیلانی ،سید مدثر حسین بخاری ،سید ماجد حسین گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور خان نے چارج سنبھالنے کے بعد مختصر عرصہ میں بلا تحصیص برادری اور سیاسی بنیادوں سے ہٹ کر عوام کی خدمت کرکے انکے دلوں میں گھر کرلیا ہے بھمبرکی تاریخ میں اس سے قبل اتنی تعمیر وترقی نہ کسی کے دور میں ہوئی ہے اور نہ آئندہ ہو گی انہوںنے کہاکہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے والد محترم چیئرمین بلدیہ وقت راجہ محمد انور خان نے بھمبر شہر کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا اب راجہ شاہد انور خان نے بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلا تفریق کام کروائے ہیں جسے بھمبرکی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوںنے کہاکہ بھمبرکی تعمیر وترقی دیکھ کر کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں انہیں بھمبرکی ترقی ایک آنکھ نہیں بھائی بھمبر کے عوام راجہ شاہد انور خان اور انکے خاندان کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ انہوںنے غریب عوام کی مختصر دور میں کتنی خدمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)چو ہدر ی انو ارا لحق کے دست راست معروف سیاسی وسما جی شخصیت چو ہدری سعید خادم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ بھمبر کے عوام چوہدری انو ارا لحق کی قیادت میں ان کے سپاہی بن کر جا ندا ر الیکشن مہم چلا رہے ہیں جس سے خا ئف ہو کر مخا لفین بو کھلا چکے ہیں اور افواہ سا ز فیکٹر یوں کے زریعے منفی تا ثر پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں انہیں نا کا می ہو گی جیت چو ہدری انو ارا لحق کا مقدر بن چکی ہے عوام ٹھیکیدا ر پا رٹی سے عا جز آچکے حلقہ بھمبر کی تما م برادریاں چو ہدری انو ارا لحق کیسا تھ کھڑ ی ہیں ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے بھمبر میں ایک کا رنر میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ چو ہدر ی انو ارا لحق حلقہ بھمبر میں رواداری اور شرا فت کا نشا ن ہیں انہوں نے ہمیشہ ظالم کی سر کو بی اور مظلو م کی داد رسی کی اپنے دور اقتدار کے اندر بلا امتیاز ترقیا تی کا م کروا ئے حا لیہ ایجو کیشن پیکج بھی چو ہدر ی انو اعا لحق کا بڑا کا رنا مہ ہے ایجو کیشن پیکج سے سر کا ری سکو لوں میں اب معیا ر تعلیم بہتر ہو گا پا ئلٹ سکو ل کو ہا ئیر سکینڈر ی سکو ل کا درجہ ملنے سے تعلیمی میدان میں انقلا ب آئیگا اور بھمبر کے طا لبعلموں کو ایک مر کز ی درسگا ہ میں اعلیٰ تعلیم حا صل کر نے کے موقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ آمد ہ الیکشن میں چو ہد ری انو ارا لحق کی کا میا بی کیلئے بھمبر کے عوام جن میں مختلف برادریاں شامل ہیں نے بھر پو ر انداز میں چو ہدری انوارا لحق کی الیکشن مہم چلا رکھی ہے عوام کے جوق در جوق انو ارا لحق کے قا فلے میں شامل ہو نے پر مخا لفین بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو چکے ہیں اور طر ح طر ح کے پروپیگنڈے کر تے نظر آتے ہیں بھمبر کے عوام ن لیگ سے عاجز آچکے ہیں ا ن جھوٹے دعووں میں نہیں آئینگے حلقہ بھمبر کے عوام پتھورا نی سے لیکر علی بیگ تک چو ہد ری انو ارا لحق کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں اور حلقہ کی تما م برا دریاں چو ہدر ی انو ارا لحق کیساتھ کھڑ ی ہیں انشااللہ آمد ہ الیکشن میں چو ہدری انو ارا لحق ایک با ر پھر کا میا ب ہو کر بھمبر کے عوام بھر پور نمائند گی کر یں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)کشمیرفر یڈم موومنٹ مقبوضہ کشمیر کے صدر مصدق معرا ج نے کہا ہے کہ نا مساعد حا لا ت کے با وجود ہم اپنے وطن کی آزادی کے مو قف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے بھا رتی فوج کے مظا لم ہما رے حو صلے پست نہیں کر سکتے بھا رت اپنی پوری فو جی طا قت کے باوجو د کشمیر یوں کی تحر یک آزاد ی کو کچلنے میں نا کا می کے بعد اب نہتے عوام کو اپنے مظا لم کا نشا نہ بنا رہا کشمیر ی عوام کو ہرا ساں کیا جا رہا ہے بھا رت کے تما م تراوچھے ہتھکنڈوں کے با وجو د ہما راعزم اور ہمارے حوصلے ہما لیہ سے بھی بلند ہیں کشمیر ی بھا رتی مظالم کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے اور آزادی کی منز ل تک اپنی جدوجہد ہر حا ل میں جا ری رکھیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ایک ٹیلی فو نک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک با ر پھر مقبو ضہ کشمیر کے عوام پر مظا لم کے پہا ڑ توڑنے شرو ع کر دئیے ہیں نو جو انوں کو پا بند سلا سل کیا جا رہا ہے عا لمی بر ادری کشمیر یوں پر بھا رتی مظالم کا نو ٹس لے انہوں نے کہا کہ کشمیر فر یڈم مو ومنٹ اپنے نظر یے کے مطا بق تحریک آزادی کو جا ری رکھے گی ریاست جمو ں وکشمیر کی وحدت ریاست کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور ریاست کی آزادی پر مو ومنٹ کو ئی کمپروما ئز نہیں کر یگی فر یڈ م مو ومنٹ ریاست جموںو کشمیر کو ایک آزاد اسلامی فلا حی جمہوری ریاست کے قیا م کیلئے جدو جہد جا ری رکھنے اور شہدا کشمیر کے خو ن سے پروان چڑ ھی تحر یک کو منز ل تک پہنچا نے کا عہد رکھتی ہے آزادکشمیر کے عوام اپنے مقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیوں کے دکھ اور درد کو سمجھتے ہو ئے ان کیلئے ہمدردی اور ان کی آزادی کیلئے بھر پور سا تھ دیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)را جہ مظہر الحق سب انسپکٹر پو لیس گزشتہ روز دو را ن آپر یشن حر کت قلب بند ہو نے سے وفا ت پا گئے مر حو م کو نما زجنا زہ کے بعد بھمبر رجا نی میں سپر د خا ن کر دیا گیا پو لیس کے چا ک وچو بند دستے نے مر حو م کو گا رڈ آف آنر پیش کی ڈی آئی جی میر پور ،ایس ایس پی میر پو ر بھمبر نے مرحو م کی قبر پر پھو لوں کی چا دریں چڑ ھا ئیں نما زجنازہ میں سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق ،سینئر سول جج جہا نگیر احمد جرا ل ،ڈی آئی جی میر پو ر ڈویژ ن سر دار گلفراز خا ن ،ایس ایس پی میر پو ر را جہ عر فا ن سلیم ،قائمقام ایس پی راجہ ند یم عا رف ،را جہ قیصر ذوالقر نین ،ڈی ایس پی میر پو ر را جہ اظہر اقبا ل ،ڈی ایس پی کو ٹلی چو ہدر ی انصر علی ،ڈ ی ایس پی لیگل را جہ اشفاق احمد ،ڈی ایس پی سٹی چو ہدری محمد امین ،صدر کشمیر پر یس کلب بھمبر را جہ نعیم گل ، سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدری محمد یوسف درا ئیاں ،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر عبد العزیز ڈا ر ،ڈی ایس پی (ر) را جہ محمد صا دق ،ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ را جہ شا ہدانو ر خا ن ،چوہدری آصف یو سف ،اسفندر یا ر طارق ،یس ایچ او سٹی میر پو ر نصیر احمد خا ن ،ایس ایچ او حا جی سکندر اعظم ،ایس ایچ او علی بیگ چو ہدر ی منیر احمد ،ایس ایچ او بر نا لہ حا جی ملک رضوان ،را جہ محمد رشید ایڈووکیٹ ،مرزا محمد نواز ایڈووکیٹ ،بدر حسین ایڈووکیٹ ،ڈر گ انسپکٹر ڈا کٹر ظہیر احمد ،پرا یسکیو ٹر انسپکٹر ،را جہ محمد مشتاق احمد ،سا بق صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ،صدر میلا دکمیٹی چو ہدری محمد اکر م پپو جٹ ،چو ہدر ی عا طف اکر م ،فیصل صغیر شمیم ،راجہ حبیب الر حمن ،ایڈیشنل ایس ایچ او مر زا شبیر حسین ،ڈسٹر کٹ ٹر یفک انچا رج چو ہدر ی محمد شبیر سمیت سر کا ری ملازمین عوام علاقہ عزیز واقا رب کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)سابق صد ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین ،سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،چیئرمین کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن چوہدری ظفر اقبال دھمیال نے اپنے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں سابق مرکزی صدر یونین آف جرنلسٹ ،سینئر صحافی حافظ محمد مقصود کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)آزادکشمیر کے عوام پر پیپلز پا رٹی کی کر پٹ اور نا اہل حکومت مسلط ہے آزادکشمیر کے عوام نے اب فیصلہ کر لیا کہ کر پٹ حکومت کو گھر بھیج کر آزادکشمیر میں حقیقی تبد یلی لا ئینگے 19مئی کو بھمبر میں ہو نیوا لا عمرا ن خا ن کا جلسہ بھمبر کی تینوں سیٹوں کی کا میا بی کی بنیاد رکھے گا ان خیا لات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ بر نا لہ عبد الما لک اعوان نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہاکہ تحر یک انصا ف آزادکشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی قیادت میں متحد ومنظم ہے آمد ہ الیکشن میں تحر یک انصا ف بر نا لہ سے لیکر نیلم تک بھر پور کا میا بی حا صل کر ے گی اور آزادکشمیر میں کر پٹ پیپلزپا رٹی کی حکومت کا نا ک آوٹ کر ے گی 19مئی کو بھمبر میں تحر یک انصا ف بڑ اجلسہ عام منعقد کر ے گی جس میں چیئر مین تحر یک انصا ف عمرا ن خا ن خطا ب کر ینگے انہوں نے کہا کہ 19مئی کا جلسہ عام ضلع بھمبر سے تینوں سیٹوں کی کا میا بی کی بنیاد رکھ دے گا جلسہ عام میں بھر پو ر شر کت کر کے حقیقی تبد یلی کا بھر پو ر سا تھ دیں۔

Share this:
Tags:
arrangement Function gujrat Welfare انتظامات ایجوکیشن پروگرام تقریب عرس گجرات ویلفیئر
Marvi Memon Visit Mohmand Agency
Previous Post وزیر مملکت ماروی میمن کا مہمند ایجنسی کا دورہ
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close