Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 13/1/2017

January 13, 2017 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس نو نہالانِ وطن کی بہترین طریقہ سے تعلیمی آبیاری کر رہے ہیں ، درسگاہ میں شعبہ حفظ القرآن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، کوالٹی ایجوکیشن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، ان خیالات کا اظہار دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس کے ڈائریکٹر شہزادہ شہزاد شفیق نے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد وطن عظیم سے تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور نونہالانِ وطن کو محب وطن بنانا ہے ، دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس سے 125 بچے قرآن پاک حفظ کر چکے ہیں اور ہم ہر سال سٹاف کے افراد کو عمرہ کیلئے روانہ کرتے ہیں ، اب تک دی ایجوکیٹرز کے پلیٹ فارم سے 139 لوگ عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے ساتھ محبت اور یگانگت کا رشتہ والدِ محترم سے چلا آ رہا ہے جو ہم ہر طرح سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ، موجودہ ایجوکیشن سسٹم میں متوسط طبقہ خصوصاً صحافی برادری کو بے شمار مشکلات درپیش ہیں ، گجرات پریس کلب کے صحافیوں کے بچوں کیلئے دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس میں 50% ڈسکائونٹ ہو گی ، گجرات کے صحافیوں میں زرد صحافت نہیں ہے ، وہ اپنا فریضہ مثبت انداز میں سرانجام دے رہے ہیں ، صحافی قلم کے ذریعے جہاد کرتے ہیں ، انہیں حق و سچ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے ، دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہر لحاظ سے صحافی برادری کے ساتھ ہے ، ہماری دعا ہے کہ گجرات پریس کلب باغ کی طرح پھلتا پھولتا رہے اور اس سے وابستہ صحافی پھولوں کی طرح مہکتے رہیں ، سابق صدر گجرات پریس کلب محمد یونس ساقی نے کہا کہ زندگی کشمکش کا نام ہے ، ہم جو اعمال زندگی میں کریں گے ان کا صلہ آخرت میں ملے گا ، ہمیں معاشرہ کی اصلاح کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا ، انسانیت کی خدمت میں ہی بقاء ہے ، شہزادہ شہزاد شفیق شعبہ تعلیم میں نونہالانِ وطن کو بہتر انداز میں تربیت کر کے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ، ایسے افراد کسی بھی معاشرے کا حسن ہوتے ہیں ، سکول میں روحانی محافل کا انعقاد کر کے آنے والی نسلوں کو جذبہ اسلام سے روشناس کروانا اچھا اقدام ہے ، جس کی دوسروں کو بھی تقلید کرنی چاہیے ، گجرات پریس کلب سے وابستہ صحافی ہر اچھے کام میں ان کی بھرپور معاونت اور تشہیر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ، صدر گجرات پریس کلب سید وقار گیلانی نے کہا کہ گجرات پریس کلب مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور مثبت صحافت کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ، لوکل ، نیشنل صحافت سے وابستہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ، لوکل صحافت کو بھی پروان چڑھانے میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں گے ، 2017 ء گجرات پریس کلب اور اس سے وابستہ صحافیوں کیلئے ایک مثالی سال ہو گا ، شہزاد شفیق سچے اور محبت وطن پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ سچے عاشق رسول ۖ بھی ہیں ، صحافیوں کے بچوں کیلئے 50% ڈسکائونٹ بہت بڑا قدم ہے ، ہم ان کی صحافیوں کے ساتھ محبت کو بے حد سراہتے ہیں ، گجرات کے صحافی بھی ہر اچھے نیک اور مثبت کام میں شہزاد شفیق کے شانہ بشانہ ہوں گے ، سینئر نائب صدر احسان چھینہ نے کہا کہ شہزادہ شہزاد شفیق کا شمار بلاشبہ عظیم شخصیات میں ہوتا ہے ، انہوں نے شبانہ روز محنت سے انفرادی مقام حاصل کیا ہے ، انہوں نے وطن کے نونہالوں کی تربیت اور تعلیم کا بیڑا اٹھایا ہے ، وہ اپنی گرانقدر خدمات کی بدولت دوسرے تعلیمی اداروں سے سبقت لے گئے ہیں ، معاشرے کے ہر فرد کو ان کی طرح کام کرتے ہوئے معاشرے کی خدمت کرنی چاہیے ، دوستوں سے پیار و محبت رکھنے والی شخصیت ہیں ، کبھی منافقت نہیں کی ، گجرات پریس کلب آ کر ہماری خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں ، ہم ان کے بے حد مشکور ہیں ، گجرات پریس کلب اور ان کا دائمی تعلق ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا ، جنرل سیکرٹری راجہ تیمور طارق نے کہا کہ گجرات پریس کلب ایک گھنے درخت کی مانند ہے ، جس کی ٹھنڈی ، میٹھی چھائوں میں ہم سب متحد بیٹھے یں ، ہم سینئر کی رہنمائی میں گجرات پریس کلب کو فعال اور مضبوط ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ، اس کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے ، جس سے آنے والے جونیئرز کو بہترین رہنمائی مل سکے ، انہوں نے کہا کہ شہزادہ شہزاد شفیق معاشرہ میں اعلیٰ مقام رکھنے کے باوجود ان کے لہجے میں عاجزی اور انکساری پائی جاتی ہے ، ایسے افراد ملک و قوم کیلئے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ، شہزادہ شہزاد شفیق نے گجرات پریس کلب آ کر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے ، جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)معروف ماہر تعلیم شہزادہ شہزاد شفیق آف دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس کی گجرات پریس کلب آمد اور نومنتخب صدر سید وقار گیلانی ، سینئر نائب صدر احسان احمد چھینہ ، جنرل سیکرٹری راجہ تیمور طارق ، نائب صدر سید قنبر اعجاز شاہ ، سیکرٹری اطلاعات محمد سجیل خان ، جوائنٹ سیکرٹری سجاد حیدر ناز ، فنانس سیکرٹری مدثر اقبال ، سیکرٹری تقریبات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سیکرٹری لائبریری محمد یٰسین ، سیکرٹری سپورٹس مرزا محمد یونس ، ممبران مجلس عاملہ سید نوید الحسن شاہ ، عاصم رضا سید ، امجد فاروق ، فرحان مرزا ، راجہ ریاض راسخ کو مبارکباد پیش کی ، طلائی مالائیں پہنائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ، گجرات پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اور ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا ، سابق صدر گجرات پریس کلب محمد یونس ساقی ، میر محمد طفیل ، اعجاز احمد شاکر ، نوازش علی نوازش ، ارشد بٹ ، عرفان حفیظ کھوکھر ، ارشد علی ، زاہد محمود ، فیاض بٹ ، سجاد نذیر ، تجمل منیر ، شاہد رسول ، رانا شہزاد ، ذوالفقار علی باجوہ ، چوہدری محمد شہباز و دیگر ممبران پریس کلب شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس شہزادہ شہزاد شفیق نے سید وقار گیلانی کے صدر ، احسان احمد چھینہ کے سینئر نائب صدر اور راجہ تیمور طارق کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کی خوشی میں گجرات پریس کلب کیلئے 25 ہزار روپے کیش فنڈ سابق صدر محمد یونس ساقی ، سابق صدر طفیل میر ، صدر سید وقار گیلانی ، سینئر نائب صدر احسان احمد چھینہ ، جنرل سیکرٹری راجہ تیمور طارق ، فنانس سیکرٹری مدثر اقبال و دیگر اراکین کابینہ کے حوالیے ، اس موقع پر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ ایمبولینسوں کی ریسکیو 1122سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، 30دن کے اندر تمام سرکاری وپرائیویٹ ایمبولینسوںکی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا، رجسٹریشن نہ کرانے والوںکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوآرڈنیشن نواز گوندل، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر، ڈی او ریسکیو 1122حافظ عبدالرشید، ڈاکٹر زاہد تنویر ،انچارج ایدھی سنٹر الیاس بٹ، الخدمت فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد شریف اور مختلف این جی اوز کے نمائندے بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ایمبولینسوں کی ریسکیو 1122کے ساتھ رجسٹریشن کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال میں بہتر رسپانس کے لئے ڈیٹا بیس تیار کرنا نیز سرکاری اور پرائیویٹ ایمبولینسوں کا غلط استعمال روکنا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ صرف وہی ایمبولینس ریسکیو1122کے ساتھ رجسٹرڈ کی جائے گی جس کے پاس موٹر وہیکل ایگزامنیر کا جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ ہوگا، فٹنس نہ رکھنے والی ایمبولینسوں کی رجسٹریشن نہیں ہوگی اور نہ ہی انہیں روڈ پر لانے کی اجازت دی جائے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق محکمہ صحت کی تمام ایمبولینس بہت جلد ریسکیو1122کے کنٹرول میں دے دی جائیں گی ، ان ایمبولینسوں کو ایمرجنسی میں مریضوں کی ایک سے دوسرے ہسپتال منتقلی کیلئے استعمال کیا جائے گا جبکہ انکے ڈرائیورز و عملہ بھی ریسکیو 1122افسران کی کمانڈ میں کام کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ سرکاری ایمبولینسوں کا غلط استعمال روکنے اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے ٹریکنگ سسٹم بھی لگایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی او ریسکیو 1122حافظ عبدالرشید، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر کو ہدایت کی کہ سو فیصد ایمبولینسوں کی رجسٹریشن کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے اسی طرح ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی مدد حاصل کرکے ضلع میں رجسٹرڈ تمام ایمبولینسوں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بنیادی مرکز صحت بھیلوال میںڈکیتی، ملازمین کو حراساں کئے جانے کی واردات اور ملزمان کی عدم گرفتاری کا سخت نوٹس لیا ہے اور واضع کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ظہیر چٹھہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر الطاف حسین کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت بھیلوال کا دورہ کیا اور دو ہفتے قبل ہونیوالی اس واردات کے متاثرہ ملازمین سے واقعہ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جبکہ معززین علاقہ نے بھی ملاقات کرکے ڈپٹی کمشنر کو اس واقعہ کے حوالے سے اپنے تحفظات اورعلاقہ میں خوف و ہراس کی فضا بارے آگاہ کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بنیادی مرکز صحت کے عملہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ پانچ مسلح ڈاکو 29دسمبر کی شب رات نو بجے بنیادی مرکز صحت میں گھس آئے، چوکیدار کو قابو کرکے کمرے میں بند کیا، اور خواتین سمیت دیگر ملازمین کو کئی گھنٹے تک سخت حراساں کرتے رہے ۔ بنیادی مرکز صحت کے سٹاف نے بتایا کہ ملزمان تقریبا سات گھنٹے تک بی ایچ یو میں موجود رہے اور ان سے موبائل فون، نقدی، مرکز صحت کا یو پی ایس، بیٹریاں اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے اس واردات کا تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے تاہم ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے میں ڈکیتی، ملازمین کو حراساں کئے جانے کا واقعہ غیر معمولی ہے اور کسی کو لاء اینڈ آرڈر ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ، انہوںنے بتایا کہ مقدمہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ خود اس مقدمہ کی تفیش کی نگرانی کر رہے ہیں، ڈکیت گینگ کسی صورت چھپ نہیں سکے گااور انہیں کڑی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈکیتی کی واردات کے باوجود بہادری سے خدمات جاری رکھنے پر سٹاف کے حوصلہ اور جذبہ کو سراہااور انکے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے اہل علاقہ کے مطالبہ پر اعلان کیا کہ آئندہ بی ایچ یو میں پولیس کی مستقل گارد لگائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)امیدوار برائے جنرل سیکرٹری نیئر فرید وڑائچ ایڈووکیٹ کے اعزاز میں احاطہ کچہری میں وکلاء کیلئے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی اور بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی نیئر فرید وڑائچ ایڈووکیٹ کو سینکڑوں وکلاء اور مختلف برادریوں اور سنیئر و جونئیر وکلاء کی بھر پور حمایت حاصل ہیںجبکہ امیدوار برائے سیکرٹری نیئر فرید ورائچ ایڈووکیٹ نے وکلاء برادری کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے بزرگوں کے مشن کو میدان میں لیکر اُترا ہوں اور انشاء اللہ تعالیٰ اپنے والد محترم اور بزگ دادا جان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے گجرات بار کے وکلاء برادری کی فلاح بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ منتخب ہوکر گجرات بار کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ گجرات بار سے ہمارا خاندانی رشتہ چلا آرہا ہیںجسے ہم بطور سیکرٹری منتخب ہوکر بہتر انداز سے نبھائیں گے اور کسی بھی ساتھی کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سادات برادری کے سینکڑوں وکلانے صابر علی چیمہ اور چوہدری محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈووکیٹس کی حمایت کا اعلان کر دیا سعادات برادری کی سینکڑوں وکلا سمیت صدارت کی سیٹ پر صابر علی چیمہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈووکیٹ کی حمایت کرنے سے دونوں امیدوارن کی پوزیشن مضبوط نظر آنے لگی جبکہ دیگر گروپس کی بھی حمایت حاصل ہیں جس پر انہیں دوست احباب ایڈوانس میں مبارک باد اور ایک دوسرے وکلاء بھائیوں میں مٹھائی تقسیم کا بھی سلسلہ شروع کردیا ہیں سادات لائیرز فورم کا اجلاس زیر صدات سید مقرب حسین اجمل ایڈووکیٹ منعقدہواجس میںسادات برادری کے سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی اور اکثریت رائے سے صدارتی امیدوار صابر علی چیمہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری چوہدری محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور دونوں امیدوارن کو ہر طرح کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ آخر میں امیدوار برائے صدر گجرات بار صابر علی چیمہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈووکیٹ نے اپنے اپنے وفد کے ہمراہ سید مقرب حسین اجمل ایڈووکیٹ کے دفتر جاکر پوری سادات برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ سادات برادری کی حمایت سے ہمیں پورا یقین ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہم14جنوری کو ریکاڈ تور ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)امیدوار برائے صدر صابر علی چیمہ ایڈووکیٹ کے سپوٹران اشفاق احمد رضی ،سابق ممبر پنجاب بار کونسل ندیم شہزاد کوکب ،سابقہ سیکرٹری گجرات بار شمشاد اللہ ملہیٰ ،جاوید احمد وڑائچ ،محمد نوید وڑائچ ایڈووکیٹس نے گجرات بار تمام وکلاء کے اعزا ز میں احاطہ کچہری میں ناشتہ کا اہتمام کیا جس میںگجرات بار کے سینئر وجونئیر وکلااور سابق صدور ،سابق سیکرٹری بار و وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور لزیز ناشتہ سے لطف اندوز ہوئے جبکہ وکلاء کا اتنا بڑا اکٹھ دیکھ کر ان کی مضبوط پوزشن نمایا ں نظر آنے لگی شرکت کرنے والوں میںممبر پنجاب بار کونسل اورنگزریب مرل،ندیم شہزاد کوکب،سابقہ صدور میں ملک افتخار احمد،طارق محمود خالد ،چوہدری حبیب اللہ خان ،رخسار احمد چوہدری،طاہر صادق بٹ ،خواجہ نوید احسن ،سیکرٹری گجرات بار عمران طالب ،سابقہ سیکرٹری بار میں آصف مسعود ،شمشاد اللہ ملہی،بلال حسین گورسی سینئر وکلاء میں چوہدری فاروق حیدر ،علی حسن جرال،راجہ رشید،چوہدری شہباز،یاسر عرفات،چوہدری گلزیز،چوہدری جاوید احمد وڑائچ،خان ادریس خان ،اشفاق احمد رضی،صدرایکسائزاینڈ ٹیکس ریاض احمد ترابی،شہزاد افضل میر،چوہدری فخر نثار کورٹانہ،فیاض احمد وڑائچ،راجہ مبشر،چوہدری رضوان ،مکتوم احمد بٹ،راجہ ارشد ،کاشف ،عطاالرحمن قادری،علی سفیان چن،اقبال امتیاز ڈار،آغااعجاز حسین،جاوید اختر مکیانہ ،شفقت اللہ بٹ،امانت اللہ بٹ،عمران شہزاد یوسف خاکی،چوہدری جنگ شیر،سید علی حسنین شاہ،حاجی حسن،جاوید احمد چدھڑ،چوہدری عمران،شیراز احمد کورٹانہ،مدثر شہزاد وڑائچ،عدنان بشیر کنگ،چوہدری اصغر علی کمبو،خرم صدیق ،غضنفر مہندی،تنویر احمد شاہین،ناصر محمود کھوکھر،اس منہاس ایڈووکیٹس اور خواتین وکلا ء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گجرات بار الیکشن امیدوار برائے فنانس سیکرٹری مہر محمد احسان ایڈووکیٹ کا اپنے سپوٹران کے ہمراہ احاظہ کچہری کا دورہ چیمبر ز میں جاکر فردا فراد وکلاء سے ملاقات کی اور اپنے منشور بارے آگاہ کیا جبکہ مہر محمد احسان کی بھر پور کمپین اور وکلاء بھائیوں کے ساتھ بھر پورمحبت کی وجہ سے ان کی مقبولیت اور پوزیشن نمایاں نظر آرہی ہیں جبکہ وکلاء کے بڑے بڑے گروپس اور سینئر و جونیئر وکلاء کی بھر پور حمایت بھی حاصل ہیںیاد ریئے مہر محمد احسان گجرات بار کیلئے اعلیٰ خدمات سر انجام دینے پر بیسٹ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں جس کی وجہ سے وکلاء میں ان کی مقبولیت زیادہ نظر آتی ہیں اور جیت کی پوزیشن بھی مضبوط ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ کے سینئر راہنما ء اور سٹی میئر آف گجرات حاجی ناصر محمو دنے کہاکہ انشاء اللہ گجرات شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے کام شروع ہوچکا ہے اب شہر بھر کی کوئی بھی یونین کونسل بنیادی سہولیات سے محروم نہیں ہوگی شہر بھر میں تعمیر وترقی کے لیے بلا امتیاز کام کیے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگی راہنماء اور سابق امیدوار یونین کونسل چار مرزا عبد الرئوف کی طرف سے دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا حاجی ناصر محمود کا یونین کونسل چار پہنچنے پر مرزا عبد الرئوف ، فراست حسین ڈا ر سمیت دیگر ن لیگی راہنمائوں نے شاندار استقبال کیا اوران پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی اس موقع پر مسلم لیگی راہنمائوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی حاجی ناصر محمود نے کہاکہ یونین کونسل چار میںجتنے بھی ترقیاتی کام نامکمل ہیں ان کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا گڑھی احمد آبادروڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز کی بھی منظوری ہوچکی ہے بہت جلد اس روڈ کی تعمیر شروع ہوجائے گی انہوں نے کہاکہ گجرات کے شہر ی اب واقع ہی تبدیلی محسوس کریں گے پوری ایمانداری کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں گے یونین کونسل چار کی تعمیر وترقی کی طرف خصوصی توجہ دیں گے مرزا عبد الرئوف ہمارے بڑے متحرک ورکر ہیں ان کی وساطت سے یوسی کے تمام مسائل بہتر انداز میں حل کریں گے ڈپٹی میئر آصف رضا نے کہاکہ حاجی ناصر محمود ایک ورکر کلاس لیڈر ہیں یہ گجرات شہر کے لوگوں کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ ان کو حاجی ناصر محمود جیسا ورکر ملا ہے مجھے پورا یقین ہے کہ اب گجرات شہر کی حالت بدلے گی کیونکہ اگر لوگوں کو اچھے نمائندے مل جائیں تو ان کے مسائل خود بخود حل ہوجاتے ہیں انہون نے کہاکہ عہدے اور اقتدار آنے جانے ہیں مگر ہمیں اللہ ہمت دے کہ ہم گجرات کی عوام کی پوری ایمانداری کے ساتھ خدمت کریں انہوں نے مزید کہاکہ ورکروں کو نظر انداز نہیں کریں گے مرزا عبد الرئوف ہمار ے پارٹی کے قیمتی ورکر ہیں شانداز ظہرانہ پر ان کا او رساتھیوںکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء اور سابق امیدوار چیئرمین یوسی چار مرزا عبد الرئوف نے کہا ہے کہ حاجی ناصر محمود گجرات کے شہریوں کے لیے ایک انمول ہیرا ہیں جن کی قدر صرف پارٹی کے ورکر ہی جانتے ہیں حاجی ناصر محمود نے ہمیشہ اپنے ورکروں کو مقام دیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ آج کامیابی کے سفر میں گامزن ہیں انہوں نے کہاکہ میں حاجی ناصر محمود سے وعدہ کیا تھاکہ جب آپ میئر کی سیٹ پر کامیابی حاصل کریں گے سب سے پہلے آپ کے اعزاز کیں ظہرانہ دونگا آج اللہ کے فضل کرم سے حاجی ناصر محمود گجرات کے میئر بن کر میرے گھر تشر یف لائے ہیں یہ میرے لیے بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے مرزا عبد الرئوف نے کہاکہ میں اپنی یونین کونسل کے تمام مسائل حاجی ناصر محمود کے گوش گزار گردئیے ہیں انشاء اللہ بہت جلد حل ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہاکہ ہم حاجی ناصر محمود کو یقین دلاتے ہیں ن لیگ کی کامیابی کے لیے دن رات کام کریں گے اور آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ لیڈز سے کامیابی حاصل کریں گے میں اپنی یونین کونسل کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز مسلم لیگی راہنماء اور سابقہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی چار مرزا عبد الرئوف نے گزشتہ روز سٹی میئر حاجی ناصر محمود اور ڈپٹی میئر حاجی آصف رضا مہمدہ کے اعزاز میں اپنی رہائش گا گڑھی احمدآبا دمیں پرتکلف ظہرانہ دیا ظہرانہ کی تقریب میں علاقہ بھر کی اہم شخصیات کے علاوہ ن لیگی راہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں فراست حسین ڈار، چوہدری افتخار احمد وڑائچ، چوہدری حسن ذکائ، عاصم ڈار، مرزا شاہد رشید، راجہ حسیب الرحمان ،مرزا جمشید پی ٹی آئی، فیضان خالد بٹ، مرزا محمدا فضل، عمران بھٹی، یعقوب ڈار، جواد ڈار، اعظم گھمن، نوید اقبال ہیرا، باسط راٹھور، بشارت علی بٹ، چاند بٹ، ڈاکٹر شاہد لطیف، عدنان بٹ، ملک جاوید، چوہدری نسیم اصغر جوڑا، چوہدری سجاد بانٹھ وائس چیئرمین، شہباز صراف، اقبال کھوکھر، راجہ شہزاد، مشتاق احمد بٹ، انو رشیخ، ظہیر مرزا، وقار ایوب بٹ، ڈاکٹرنعیم سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر پا ک پر یس کلب فر ا نس ز ا ہد مصطفی اعوا ن پا کستا ن ٹیلی و یژ ن نیو ز، رو ز نا مہ خبر یں چینل 5 اور 7نیو ز فر ا نس کے بیو ر چیف کے و ا لد محتر م کے ا نتقا ل پر مختلف شخصیا ت کا ا ظہا ر تعز یت ۔تعز یت کر نیو ا لو ں میں فہد ا حمد مو من پی ٹی و ی نیو ز اسلا م آ با د ، ما ر یہ خا ں اینکر پر سن نیو ز 5، ڈا کٹر محمد صفد ر اعوا ن چکو ڑ ہ ، را جہ ر یا ض احمد را سخ ڈ سٹر کٹ ر پو رٹر جیو نیو ز ، چو ہد ری ا فضا ل ڈھل بنگش ، بر یگیڈ ئیر (ر ) چو ہد ری محمد ا ر شد پلا ہو ڑ ی ، قا ر ی فا رو ق احمد فا رو قی ، چو ہد ری ذکا ء اللہ سپین ، ار شد نذ یر سا حل ، آ صف قا در ی ، میا ں سا جد ، ایم اے صغیر ، ملک منیر ا حمد ، غفو ر ا حمد گل ، مہر جلا ل شا ئق ، با بر مغل ، مسز با بر مغل ، خا لد بشیر اے آ ر و ا ئی نیو ز فر ا نس ، را جہ محمد اقبا ل پا کستا ن مسلم لیگ ن فر ا نس شا مل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ نے جنرل کونسلر حاجی جاوید اقبال ملک کو کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے ۔ انہیں میونسپل کمیٹی کھاریاں سے متعلقہ عوامی مسائل بہتر طور پر حل کرنے کیلئے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ حاجی جاوید اقبال ملک نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور شہری مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اب اہل کھاریاں وافع تبدیلی محسوس کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں شہر میں صفائی ، لائٹنگ اور واٹر سپلائی کی سہولیات کی بحالی کا کام ہنگامی طور پر مرحلہ وار شروع کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمد حفیظ ، حاجی اسلم خان ، لال خاں گوندل ( وائس چیئرمین) ، عبدالقیوم بھٹی ، حاجی جاوید اقبال ملک ، ظفر مجید بٹ ، سعدیہ گھمن ، ریاست علی ، سعد بٹ ، صنف جاوید ( کونسلرز) نے شہر میں صفائی ، لائٹنگ اور واٹر سپلائی جیسی عوامی سہولیات کا جائزہ لیا اور مجاہد کالونی ، محلہ نیاآڑہ ، کباڑ ی بازار ، محلہ شمالی ، و دیگر علاقوں کا وزٹ کیا ۔ انہوںنے نالوں ، گلیوں بازاروں کی مکمل صفائی ، واٹر سپلائی کی بحالی اور نئے انرجی سیور نصب کرواکے اسٹریٹ لائٹس روشن کروا دیں ، چیف آفیسر ملک شفقت منیر ، سینٹری انسپکٹر چوہدری احسان الٰہی ، سب انجینئر ذیشان علی ، لائیٹنگ انچار ج مظہر حسین و دیگر اسٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں شہر اور گرد ونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیلتھ افسران نے آنکھیں بند کردی۔ عوامی سماجی حلقوں کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کھاریاں کے گلی محلوں اور دیہاتی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں نے جگہ جگہ کلینک کھول کر انسانی جانوں سے کھیلنے لگے جس سے انسانی زندگیاں تباہ ہونے لگیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ایسے دھندہ کرنے والے عناصر کا محاسبہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)پاکستان کے عوام نے میاں محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیا انشاء اللہ آئینی مدت پوری کریں گے الزامات اور مفروضوں کی بنیاد پر حکومت کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنما چوہدری محمد رزاق خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے مخالفین کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے مسلم لیگ(ن) ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)سینئر صحافی عزیز الرحمن مجاہد کے والد محترم محمد اسلم بھٹی کی وفات پر کھاریاں پریس کلب کے ممبران کا اظہارِ تعزیت۔ دعائے مغفرت کی اور اُن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ تعزیت کرنے والوں میں صدر کھاریاں پریس کلب ندیم گیلانی، جنرل سیکرٹری شہزاد احمد، سینئر نائب صدر عبدالعزیز گوندل، چیئرمین زمان احسن، نصراللہ چوہدری، اعجاز مرزا، انعام مرزا، تنویر نقوی، جبار ساگر، طاہر رشید، میاں محمد صفدر، محمد انور چوہان، چوہدری ارشد، ایم عمر، حاجی عبدالرئوف، آفتاب احمد نذر، سلیم یوسف، حکیم غلام شبیر، بلال بٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں، شیخ محمد حفیظ، حاجی محمد اسلم خان نے کھاریاں پریس کلب کا گذشتہ روز دورہ کیا اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر معزز مہمانوں کاشاندار استقبال کیا گیا۔ لال خان گوندل (وائس چیئرمین)، عبدالقیوم بھٹی(کونسلر)،حاجی جاوید اقبال(کونسلر)، ملک آصف اعوان (ڈنمارک)،حاجی امجد رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کھاریاں پریس کلب کے نومنتخب صدر ندیم گیلانی، چیئرمین محمد زمان احسن، جنرل سیکرٹری شہزاد احمد، سینئر نائب صدر عبدالعزیز گوندل، نائب صدر محمد انور چوہان، لیگل ایڈوائزر نصراللہ چوہدری ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری میاں محمد طاہررشید صدیقی، سیکرٹری اطلاعات ایم عمر کو نئی ذمہ داریاں سنبھانے پر مبارکباد دی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سینئر صحافی اعجاز مرزا، جبار ساگر، امجد حسین امجد، چوہدری محمد ارشد،راجہ طاہر اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی)حاجی ملک اشفا ق اعوان چیئرمین یوسی ڈوگہ ،ملک محمداکرام اعوان ڈوگہ(ہالینڈ) کے چچا ،ملک شازر صدیق ،ملک عامر صدیق،ملک رضوان الحق،ملک عمران صدیق کے والد محترم ملک محمدصدیق اعوان گذشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے مرحوم کا نمازجنازہ انکے آبائی گائوں موضع ڈوگہ میںادا کیا گیا اس موقع پرہر مکاتب فکر کی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی نمایاں طورپر ملک حنیف اعوانMPA،چوہدری آصف رضا کوٹلہ،راجہ فضل الرحمن وائس چیئرمین یوسی دوگہ،ملک آصف اعوان بدرمرجان(ڈنمارک)،چوہدری نوشیرواں اختر،ملک جاوید اعوان سابق ناظم بدر مرجان،ملک شفقت منیر،چوہدری زاہد اسلم چیئرمین،راجہ حبیب الرحمن،میاںزاہد پنجوڑیاں،چوہدری مقصودگوندل،حاجی ملک شوکت ،ساجد بھٹی،فداحسین بھٹی،چوہدری رزاق ڈھو،ملک ضیاء اللہ اعوان،محسن لنگڑیال،ملک محمداقبال چیئرمین ملکہ،ملک آفتاب حسین لمے شریف،ملک فیاض لہڑی،راجہ حنیف نوتھیہ،راجہ ناصر ایوب سیٹھ(کونسلر)،راجہ سکندر،راجہ افتخارمکوال،قاضی صفدرپنجوڑیاں،ملک انور لہڑی،ڈاکٹر محمدعباس ڈوگہ،ملک بشارت اعوان،راجہ ذوالفقار،چوہدری انصر اقبال،محمدرضوان چوہدری کھاریاں،چوہدری ارمغان اکبرچوہدو،ملک سجاد ڈوگہ،ملک طارق پپو،راجہ لیاقت،ملک الطاف،ملک رفیع اللہ،عابد بٹ رڑیالہ،محمدافراہیم،راجہ طفیل،ملک فضل حسین،ملک عمران کونسلر،ملک محمد اشفاق کونسلر،راجہ انصار،ملک خلیل نوش،ملک عمران سمیت دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)بار ایسوسی ایشن انتخابات امیدوار برائے صدارت احسن عطاء چیمہ اور جنرل سیکرٹری صفدر علی کاظمی کے اعزاز میں رانا خلیل احمد خان نے عشائیہ دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن عطاء چیمہ نے کہا کہ وکلاء کو کشادہ چیمبرز معمولی قیمت پرفراہمی مشن ہے۔صدر بار اعجاز پرویا اور جنرل سیکرٹری جمشید سلطان گھمن نے کہا کہ چیمبرز کیلئے12 کنال 60 مرلے اراضی کے علاوہ 4 کنال پارکنگ اضافی ہوگئی چیمبرز کی تعمیر کیلئے12 کروڑ تخمینہ ہے وسائل وفاقی و صوبائی حکومتی ارکان اسمبلی اور مختلف زرائع سے حاصل کئے جائیں گے تاکہ وکلاء کو چیمبرز انتہائی کم قیمت پر مل سکیں۔جمشید سلطان گھمن نے وضاحت کی کہ وکلاء چیمبرز کی سائزمیں ردوبدل کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔عشائیہ میں صفدر علی کاظمی مستنصر علی گوندل،عمران عصمت چوہدری،غضنفر اللہ چیمہ، محمد اکرم آرائیں،خرم شہزاد گھمن اور عاصم جاوید جنجوعہ ،، عاصم،میاںمنصورالرحمن نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)راہنما جماعت اسلامی پی پی 103چوہدری اشفاق صادق چیمہ نے کہا ہے کہ پی پی 103میں سڑکوں کی مرمت وبحالی گو کہ ایک احسن قدم ہے مگر کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہ کام حکومت کے وجود میںآتے ہی شروع ہو جاتا۔ان جبکہ حلقہ میںسڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے۔مگر ایسے لگ رہا ہے کہ پری پول ریگنگ کی تیاری ہو رہی ہے۔حکمران الیکشن سے ایک سال قبل سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر کے آئندہ انتخابات میںایک بار پھر ووٹ بٹورنے کے چکر میں ہیں۔اور ترقیاتی کام بھی صرف وہاں پر شروع ہیں جہاں پر ن لیگ بلکہ ناکام لیگ کے لوگوں کا بسیرا ہے۔اور جہاں پر ناکام لیگ کے ووٹر نہیں ہیں وہاں کی حالت زار بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔کلاسکے سے ساروکی اور احمد نگر سے گکھڑ کی سڑکوں کی حالت زار کون نہیں جانتا۔اور اگر عوام احتجاج کرتے ہیں تو اصل مسائل کو نظرانداز کر تے ہوئے کوئی چھوٹا موٹا منصوبہ شروع کر کے عوام کوایک اور لالی پاپ دے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس ،میرٹ کی بحالی،اور تعمیروترقی کے دعوے کرنے والی ن لیگ نے اپنے قول و فعل سے خود کو ناکام لیگ ثابت کر دیا ہے۔حیرت کی بات ہے کہ ناکام لیگ کے ایم این اے اور ایم پی اے ان سڑکوں کو دوبارہ بنا رہے ہیں جو پہلے سے ہی کسی قدر قابل استعمال حالت میں ہیںاور جن سڑکوں پر حادثات کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے وہاں سے چشم پوشی کر رہے ہیںکیونکہ وہاں سے ان کو ووٹ نہیں ملے تھے۔اور یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سہولیات اور ترقیاتی کام صرف ناکام لیگ کا حق ہے۔مگر حکمرانوں کو نہیں معلوم کہ ن لیگ عوام کی نظر میں ناکام لیگ بن چکی ہے۔معیشت سمیت تمام شعبہ جات ناکام لیگ کی ناکامی کی داستان سنا رے ہیں۔حکمران قوم کے نام پر لیے گئے قرضوں کو بھی عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی عیاشیوں کی نذر کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)ستاروں کی جھلمل ،شمس و قمر کی نورانی کرنیں حسن مصطفےٰ ۖ کی خیرات ہیں ۔یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ بزم کائنات میلاد مصطفی ۖ کی خاطر سجائی گئی ہے ۔یہی نہیں جب ساری دنیا میں تاریکی جہالت کی حکمرانی تھی ۔اخلاقی قدریں دم توڑ رہی تھیں ۔تمدن و تہذیب کا کوئی ضابطہ نہ تھا ۔تو اس جہانگیر تاریکی میں اختر برج رسالت ۖ نے صحن عالم میں قدم رکھا ۔ آپ کی ذات ستودہ صفات کی برکت سے سنگلاخ زمین علم و معرفت کا خزینہ بن گئی ۔تشنہ لبوں کو جام حقیقت سے سیرابی کے مواقع میسر آئے ۔غوث اعظم رضی اللہ عنہ محی الدین کے لقب سے مشہور ہوئے ۔ آج کے پر آشوب دور میں صو فی ازم کو زندہ کیا جائے تو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے ۔ شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے مسلمانوں کو بام عروج تک پہنچانے کے لئے بغداد میں دینی مدارس اور یونیورسٹیاں قائم کیں ۔آپ تمام زندگی تبلیغ اسلام میں مصروف رہے ۔سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ پیدائشی ولی کامل تھے ۔جو ان ہوئے تو علم کی جستجو میں کئی ملکوں اور شہروں کا پیدل سفر کیا ۔ آپ کے سچ بولنے کیوجہ سے 40ڈاکوئوں نے توبة النصوح کرتے ہوئے صراط مستقیم اختیار کر لیا ۔ اسی طرح آپ کی ان کرامتوں کی بدولت لاکھوں غیر مسلم دامن توحید و رسالت میں آباد ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے پنجتنی اسلامک سنٹر ککا کلاس میں منعقدہ جشن غوث الوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر صدارت پیر ارشد محمود قادری نعیمی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نعیمیہ قادریہ تکیہ کلاں شریف نے فرمائی جبکہ نگرانی مولانا منیر احمد شاد قادری نعیمی نے فرمائی ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ حضور اکرم ۖ کی ذات گرامی حسن سیرت کا پیکر تھی ۔آپ کا ہر ہر عضو قدرت خدا وندی کا مظہر تھا ۔آپ کی زندگی پاک کا ہر دور سراپا اعجاز تھا ۔آپ ۖ کی سیرت کا ہر گوشہ ہدایت اور عظمت کا بحر بیکراں تھا ۔آپ ۖ نے اس دنیا میں قدم رنجہ فرمایا تو آپ ۖ کی ضیا پاشیوں سے کائنات کا کونہ کونہ بقعہ نور بن گیا ۔حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ سردار اولیا ء ہیں ۔آپ نے اپنے کردار و افعال سے گمراہ انسانیت کو صرا ط مستقیم پر گامزن کیا ۔ اس موقعہ پر چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال کا بلا مقابلہ آڈیٹرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔اس موقعہ پر محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،محمد عاصم بشیر اویسی،حافظ امیر محمد نعیمی قادری اویسی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)پاکستان یونائیٹڈکونسل اور قائداعظم لائبریری کے اشتراک سے ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی زیرصدارت منعقد ہونے والی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے زوردیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا مطلب کسی کے مذہب و مسلک کو قبول کرنا نہیں، رواداری کو فروغ دینا ہے۔ہمیں ایک دوسرے کے پروگراموں میں شریک ہونا چاہیے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین نمونہ اسوہ رسول ، خطبہ حجتہ الوداع اور میثاق مدینہ مذہبی رواداری کی بہترین دستاویزات ہیں۔ قائد اعظم لائبریری میں کانفرنس سے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب سید زعیم حسین قادری ، سیکرٹری مذہبی امور پنجاب رانا نوازش علی،سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد ، مولانارائے مزمل حسین، مولانا مجیب الرحمان انقلابی، حافظ ممتاز حسین، ڈاکٹر ظہیر احمدبابراور دیگررہنماوںنے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب سید زعیم حسین قادری نے مذہبی ہم آہنگی پرزوردیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اتحاد بین المذاہب ہم آہنگی کا ضابطہ اخلاق تیار کرلیاہے، جس پرتمام مذاہب اور مکاتب فکر کے رہنماوںنے دستخط کردیے ہیں۔ انہیں جلدعوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ روادری کوعملی طورنافذ کرنے کے لئے مسالک اور مذاہب کو ایک دوسرے کے پروگراموں میں شریک ہوناچاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی مسلک کی مسجدمیں جاکر نماز ادا کرسکتے ہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایسی سوچ کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری مذہبی امور پنجاب رانا نوازش علی نے پاکستان یونائیٹڈ کونسل کی بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پرامن ہیں اور رواداری چاہتے ہیں۔ پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہاکہ مذاہب اور فرقوں کو ختم کرنا تو ممکن نہیں، لیکن رواداری کو فروغ دے کر ہمیں فاصلے کم ضرور کرنے چاہیں۔جدیدٹیکنالوجی سے ہمارے رابطے قریب ہوگئے ہیں، مگر دل ابھی دورہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیغمبر اکرم نے اہل کتاب کو اللہ رب العزت کے نام پر اکٹھے ہونے کی دعوت دی اور میثا ق مدینہ قائم کرکے رواداری کی انہوں نے بہترین مثال قائم کی۔ سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین نمونہ اسوہ رسول ، خطبہ حجتہ الوداع اور میثاق مدینہ مذہبی رواداری کی بہترین دستاویزات ہیں، انہیں مساجداور مدارس میں نمایاں طورپرآویزاں کیا جانا چاہیے، جن میں دوسرے مذاہب سے اختلاف کے باوجود ان کو احترام دینے کا درس دیا گیاہے۔ ان پر عمل کیاجائے تو کبھی مذہبی منافرت اورفرقہ واریت نہیںہوگی۔ 1947ء میں سپیکر پنجاب اسمبلی ایس پی سنگھا کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان میں مسیحی برادری کاکاسٹنگ ووٹ نہ ہوتا تو مسلمانوںکے لئے علیحدہ وطن حاصل نہیں ہوسکتا تھا۔ علامہ اقبال کے فلسفے کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے اجتہاد کے ذریعے اسلام کی حالات حاضرہ کے مطابق تعبیر اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 11۔ اگست کی تقریر پر عملدرآمد پر بھی زوردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستانمسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حناء پرویز بٹ نے گھروں میں کام کرنے والے بچوں پر تشدد اور بچوں کو کام کیلئے بھیجنے والے والدین کیخلاف موثر قانون سازی اور عبرتناک سزا کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ والدین سے بچھڑے ہوئے اور اغوا ہونے والے بچوں کو ایک مخصوص طبقہ کے لوگ مزدوری کیلئے بیچ دیتے ہیں یا پھر ماہانہ تنخواہ پر مختلف لوگوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔ جس سے وہ خریدار بے پناہ کام لینے کے ساتھ ساتھ ان پر انسانیت سوز تشدد بھی کر تے ہیں اور ایسے واقعات میں متعدد بچے مر بھی چکے ہیں۔جب کوئی واقعہ میڈیا میں آجائے اور ہائی لائیٹ ہو جائے تو ان بچوں کے والدین کے متعدد دعویدار بن جاتے ہیں اور پیسے لیکر صلح صفائی کر لیتے ہیں جس کی حالیہ مثال طیبہ تشدد کیس ہے۔لہذا پنجاب کا یہ منتخب ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کے ذریعے عبرتناک سزائیں مقرر کی جائیں تاکہ ایسے گھنائونے جرائم کا تدارک ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 39۔مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی کمانڈ سنبھالنے کی اطلاعات پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ خارجہ پالیسی اور پارلیمنٹ کے غیر جا نبدارانہ رہنے کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بڑی نیک نامی کمائی ہے۔ اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ سب جانتے ہیں کہ عسکری اتحاد کن ممالک کے خلاف بنا ہے او ر ان کے نزدیک دہشت گردی سے مراد کیا ہے؟جو ممالک اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والی مجاہد تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قراردیں، ان کے عزائم کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔ اس لئے جے یو پی نے ہمیشہ اتحا د امت اور مسلم ممالک کے درمیان تنازعات میں غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے ، حقیقت یہی ہے کہ یمن ، شام اور بحرین میں جاری بدامنی میں سعودی عرب اور ایران فریق ہیں۔ دونوں ممالک کی ہم خیال جماعتیں پاکستان کو فرقہ وارانہ سیاست کا گڑھ بنانے سے گریز کریں۔ اور حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ دونوں متحارب اسلامی ممالک کے درمیان صلح کے لئے ترکی اور انڈونیشیا کو ساتھ لے تنازعات حل کروائیں۔ شیعہ سنی کی بنیاد پر اتحا دبننا شروع ہوگئے تو اس کا نقصان اسلامی قوت کو ہوگا۔حرمین شریفین کے نام پر تحفظ کی باتیں بھی اب ختم ہونی چاہیں۔ تمام مکاتب فکر کا بیت اللہ ہی قبلہ ہے،آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اور آخری الہامی کتاب قرآن مجید پر ایمان ہے تو فقہی اور سیاسی اختلافات کو کفر اور اسلام کی جنگ سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ تکفیری سوچ نے جو نقصان امت کو پہنچایا ہے، اس کا اندازہ تجزیہ کرکے اتحاد کے لئے لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے۔ ہمیں سوچنا چاہیے کہ اسلام کا وسیع تر مفاد کس بات میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اہل سنت اکثریت میں ہیں ، جو کہ اس ملک کے بانی ہیں اور محافظ بھی، لیکن شیعہ کی تعداد اور ان کی قیام پاکستان میں خدمات کوبھی آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔ پھر خوش آئند بات یہ ہے کہ ہمارے پاس اتحاد اسلامی کا باقاعدہ طور پر پلیٹ فارم ملی یکجہتی کونسل کی شکل میں تشکیل پایا اورفرقوں کے درمیان اختلافی امور پر ضابطہ اخلاق موجود ہے۔اس بات سے قطع نظر کہ مسلکی ہم آہنگی کے اس اتحاد کا بعد میں کیا حشر ہوا ہے، لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ اتحاد بین المسلمین میں قائد اہل سنت علامہ شاہ احمد نورانی، علامہ ساجد علی نقوی ، مولانا سمیع الحق اور قاضی حسین احمد نے کلیدی کردار ادا کیا۔ مگر افسوس کہ اسے آگے بڑھایا نہیں جاسکا اور رخنہ اندازیوں سے نقصان ہوا۔ اسی اتحاد سے مستفید ہوتے ہوئے ہمیں عالمی سطح پر فرقہ واریت کے خاتمے سے مدد لینی چاہیے۔ اس حوالے سے امہا ت المومنین رضی اللہ عنہم اور شعائر اہل سنت کے احترام کے حوالے سے سپریم ایرانی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے فتاویٰ خوش آئند ہیں۔ ہمیں اتحاد کی طرف توجہ دینی چاہیے، اختلافی امور سے گریز کیا جانا چاہیے، جیو اور جینے دو کی پالیسی کے ساتھ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور فرقوں کے درمیان مشترکات کو فروغ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)مسلم نوجوانوں کی ذہنی اور فکری رہنمائی کیلئے ہر ممکن سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ خادم الحرمین الشریفین کی حکومت اور آئمہ حرمین اسلام کے پیغام امن و اعتدال کو ہر سطح پر پہنچانے کیلئے کوشش کرتے ہیں۔ حرمین الشریفین مسلمانوں کی وحدت اور عقیدت کا مرکز ہیں اور حرمین میں مسلمانوں کے ہر مسلک اور عقیدے کے لوگوں سے محبت کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کی عوام ایک ہیں ، ہماری خوشیاں اور غم مشترکہ ہیں ۔ یہ بات امام اور خطیب مسجد نبوی ۖ صلاح بن محمد البدیرنے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور حرمین الشریفین سے ہمیشہ امت مسلمہ کی قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور فوج نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ایک منظم جدوجہد کی ہے اور آج اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں اور پھیلانے والوں کے باطل نظریات کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ داعش جیسی تنظیموں کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی ہو رہی ہے ۔ داعش نے سعودی عرب کی مساجد اور بالخصوص مسجد نبوی ۖ پر حملہ کی کوشش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ا س کا اسلام سے اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مسلمانوں کو باہمی اتحاد سے عصر حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنا ہے ۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے ایرانی حجاج کی آمد کے معاملہ پر مذاکرات کے حکم کو قابل تحسین قرار دیااور کہا کہ ایرانی حجاج کے مسئلہ پر سعودی عرب کا ایران کو مذاکرات کی دعوت دینا قابل تحسین عمل ہے ۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کو شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمت اسلام ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح خادم الحرمین الشریفین سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور رابطہ عالم اسلامی آئمہ حرمین نے مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کیلئے جدوجہد کی ہے اور مسلمانوں کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے مقابلے میں اعتدال اور امن کا راستہ دکھایا ہے اس پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کو شاہ فیصل ایوارڈ ملنا اسلام اور امن سے محبت رکھنے والے مسلمانوں کیلئے مسرت اور خوشی کی بات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صد ر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پانامہ کیس میں تحریک انصاف کو کامیابیاں مل رہی ہیں نواز شریف کرپشن دفاع ٹیم سپریم کورٹ کے باہر ہی اپنی عدالت لگالیتے ہیں اور فیصلہ بھی سنادیتے ہیں ان کی گفتگو سے ایسا لگتا ہے کہ پوری قوم نے انہیں کرپشن کا ٹھیکا دے دیا ہو تحریک انصاف عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے کیوں کہ پئسہ عمران خان کا نہیں بلکہ پوری قوم کا چوری ہوا ہے ن لیگ کی کرپشن صرف پانامہ تک محدود نہیں ہے ہر پروجیکٹ میں اور اسکیم میں انہوں نے حصہ پتی کا سسٹم بنایا ہوا ہے جوکہ پرائم منسٹر ہائوس سے لیکر نیچے تک بانٹے جاتے ہیں عادل ہائوس سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چار سال بعد اچانک نواز شریف کو ملک کی ترقی یاد آگئی ہے یہ وہی وزیراعظم ہیں جوکہ اپنے ملک میں کم اور لندن میں زیادہ رہتے تھے ، سپریم کورٹ کے باہر جس طرح نواز شریف کی کرپشن دفاع ٹیم باتیں کررہی ہوتی ہے اس سے لگتا ہے کہ کچھ دن بعد یہ لوگ کہیں گے کہ پاکستان بھی نواز شریف نے بنایا تھا دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لینا وزیراعظم کا محبوب مشغلہ ہے ان کرپشن کے سرداروں کو عمران خان نے عوام کے سامنے بے نقاب کیا اور عوام کو بتایا کے کس طرح انہوں نے پئسہ لوٹ کر باہر کے ملکوں میں جائیدادیں بنائی ن لیگ کی خواہش ہے کہ وہ اس ملک میں موجود ہر غریب کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لے پر قوم اب بیدار ہوچکی ہے ملک پر مصحلت چندخاندانوں کی بادشاہی کے دن اب ختم ہونے والے ہیں ، عمران خان اس ملک کے مستقبل اور آنے والی نسل کے لیے روزسپریم کورٹ کے چکرلگارہے ہیں اگر عمران خان نے کسی بھی تحریک یا دھرنے کا بھی اعلان کیا تو قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

Share this:
Tags:
campus gujrat journalists quality relatives sector تعلیمی رشتہ شعبہ صحافی کوالٹی کیمپس گجرات
Trump and Xi Jinping
Previous Post امریکی زوال اور چینی عروج
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close